Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • پانی میں زیادہ دیر تک رہنے سے ہاتھوں پر جھڑیاں کیوں پڑتی ہیں؟

    پانی میں زیادہ دیر تک رہنے سے ہاتھوں پر جھڑیاں کیوں پڑتی ہیں؟

    آپ بہت دیر تک ہاتھ پانی میں ڈبو کر رکھیں تو انگلیوں کے پوروں کی جلد سکڑ جاتی ہے اسی طرح بہت دیر پانی میں رہنے پر پیروں کی انگلیوں کے پوروں کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایسا ہوتا کیوں ہے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ دراصل اس کے پیچھے اعصابی نظام کارفرما ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : بتایا یہی جاتا ہے کہ انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو جگر ہے، مگر حقیقیت یہ ہے کہ جلد انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے۔ ایک بالغ شخص کی جلد کا کل وزن لگ بھگ آٹھ پاؤنڈ (تقریباﹰ چار کلو) تک ہوتا ہے اور یہ تقریباﹰ بائیس مربع فٹ تک کے حجم کی حامل ہوتی ہے۔

    جلد جسم کی حرارت برقرار رکھنے کا ایک عمدہ آلہ ہے اور واٹر پروف بھی ہے۔ مگر آپ نے دیکھا ہو گا کہ پانی میں بہت دیر تک ہاتھ موجود رہے یا آپ خود سوئنگ کے لیے کسی تالاب یا کسی سوئمنگ پول میں اتریں تو کچھ وقت میں آپ کے ہاتھوں اور پیروں کے پوروں کی جلد سکڑ جائے گی اور وہاں عارضی جھریاں بیدار ہو جائیں گے یہ کوئی زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں ہے اس لیے شاید آپ نے اس کی وجوہات پر غور بھی نہ کیا ہو، مگر اس سے جڑے سائنسی حقائق نہایت دلچسپ ہیں۔

    شمالی کوریا نے ایک بار پھر ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی

    پانی میں طویل مدت تک رہنے کے بعد انگلیوں پر جھریاں پڑنے کے عمل کو انگریزی میں ’aquatic wrinkling‘ کہا جاتا ہے ابتدائی طور پر جھریوں کی وجہ جلد میں پانی کے جذب ہونے کو سمجھا جاتا تھا تاہم اب ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ پانی کی وجہ سے انگلیوں میں جھریاں پڑنے کے عمل کے پیچھے دراصل اعصابی نظام کارفرما ہے پانی میں ڈوبنے پر اعصابی نظام جلد کی اوپری تہوں میں خون کی نالیوں میں تھوڑا تغیر لے آتا ہے اس تبدیلی کی وجہ سے جلد سکڑ جاتی ہے اور جھریاں نمایاں ہوجاتی ہیں یہ ردعمل گیلے ماحول میں گرفت کو بڑھانے کیلئے ہوتا ہے اور اشیاء کو بہتر طریقے سے سنبھالنے میں مدد کرتا ہے۔

    مزید برآں جھریاں پڑنے کا یہ عمل ایک خود مختار اعصابی نظام کے تحت ہوتا ہے یہ ان افراد میں نہیں ہوتا ہے جن کی انگلیوں میں کوئی اعصابی حسیات کا نقص ہو بہرحال یہ ایک عارضی اور بے ضرر ردعمل ہے جو جلد کے خشک ہونے کے بعد معمول پر آجاتا ہے۔

    ناسانے یورینس کی دلکش تصاویر جاری کر دیں

    سائنسی تحقیق کے مطابق پانی میں ہاتھ یا پاؤں ڈبونے پر جلد کے بالکل نیچے نظامِ دورانِ خون میں تبدیلی ہوتی ہے اگر اعصابی نظام درست کام کر رہا ہو، تو وہ ہاتھ زیادہ دیر پانی میں ڈوبے رہنے پر خون لانے اور لے جانے والی نالیوں کو سکڑنے کے احکامات دیتا ہے اس کی وجہ سے شریانوں اور وریدوں میں خون کی مقدار کم ہوتی ہے اور وہ سکڑتی ہیں۔ اس لیے جلد جھریوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔

    یہ عارضی جھریاں غالباﹰ ارتقائی طور پر فائدہ مند تھیں۔ کچھ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ان جھریوں کی وجہ پانی میں چیزوں کو بہتر گرفت سے پکڑنا ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے چند تجربات بھی کیے گئے ہیں، جن میں سنگ مر مر کو خشک ہاتھوں اور گیلے ہاتھوں اور پھر عارضی جھریوں کی حامل انگلیوں کے ساتھ اٹھایا گیا۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ پانی میں ان جھریوں کی وجہ سے انسانی ہاتھ کی پکڑ بہتر دیکھی گئی ہے-

    اے آئی ٹیکنالوجی موت کےامکانات کی درست پیشگوئی کرسکتا ہے؟

    ایسا ہی پیروں کے ساتھ بھی ہے گیلی زمین پر ننگے پیر چلتے ہوئے انگلیوں پر پیدا ہونے والی یہ عارضی جھریاں پھسلنے سے بچاتی ہیں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اس عمل کا آغاز ہزاروں لاکھوں برس قبل انسانی جد میں کسی کو بارش میں شکار بننے سے بچنے کے لیے فرار ہونے سے ہوا ہو۔ تاہم دیگر سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان جھریوں سے ہاتھوں اور پیروں کی گرفت پر کچھ فرق نہیں پڑتا اور ان عارضی جھریوں کی پیدائش کی وجہ کچھ اور ہو سکتی ہے۔

  • حوثی باغیوں کا  بحیرہ احمر میں بھارتی تیل بردار جہاز پر ڈرون حملہ

    حوثی باغیوں کا بحیرہ احمر میں بھارتی تیل بردار جہاز پر ڈرون حملہ

    بحیرہ احمر میں بھارتی تیل بردار جہاز ایم وی سائی بابا پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے جسے خطے میں تعینات امریکی بحری افواج کی سینٹرل کمانڈ کے جہازوں نے حملہ ناکام بنادیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر ایک بیان میں بتایا کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر یمن کی حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں چار ڈرون ایک امریکی جنگی جہاز کی طرف بڑھے تو انہیں تباہ کردیا گیا ایک ڈرون بھارتی پرچم بردار جہاز کو بھی لگا تاہم قابلِ ذکر نقصان نہیں ہوا اس حملے میں ناروے کی ملکیت والا اور اس کا پرچم بردار آئل اینڈ کیمیکل ٹینکر بال بال بچ گیا۔

    حوثی باغیوں نے یمن میں اپنے زیر تصرف علاقوں سے دو ڈرون حملے جنوبی بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہاز کی طرف بھی روانہ کئے اس حملے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا،ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والے دو جہازوں سے امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ کو امداد کے لیے کال بھی کی گئی تھی۔

    شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا

    واضح رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثی ملیشیا نے ہفتوں تک بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو مشکلات سے دوچار کیا ہے حوثی ملیشیا ان حملوں کو غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا جواب کہتی ہے بحیرہ تیل کی ترسیل کے حوالے سے ایک اہم گزر گاہ ہے۔ دنیا بھر کے تیل بردار جہاز ان راستوں سے گزرتے ہیں۔

    اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ

    گزشتہ روز بھارت کے مغربی ساحلی علاقے میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا ہےبرطانوی میری ٹائم کمپنی کے مطابق جہاز پر ڈرون حملہ بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے میں ہوا، ڈرون حملے کے بعد جہاز پر آگ لگ گئی تاہم عملہ محفوظ رہا۔ جہاز پر لائبیریا کا جھنڈا لگا تھابھارتی بحریہ نے جہاز سے مدد کی درخواست پر جواب دینے کی تصدیق کر دی، بھارتی حکام کا کہنا ہے جہاز سعودی عرب سے خام تیل لے کر بھارتی بندرگاہ جا رہا تھا، جہاز کے عملے میں 20 بھارتی موجود تھے۔

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت نےماضی کی جنگوں کی اموات کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

  • اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے غلطی سے فلسطین کے حق میں ہاتھ اٹھادیا

    اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے غلطی سے فلسطین کے حق میں ہاتھ اٹھادیا

    جنیوا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد پر رائے شماری ہوئی جس میں امریکی مندوب نے غلطی سے فلسطین کے حق میں ہاتھ اٹھادیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈٰو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز سرخ ملبوس میں براجمان امریکی مندوب نے قرارداد کے لیے رائے شماری کے شروع ہوتے ہی فلسطین کے حق میں ہاتھ اٹھایا جس پر امریکی مندوب کےپیچھے بیٹھی ہوئی امریکی عہدیدار نے اس غلطی کو بھانپتے ہی تیزی سے اس کا ہاتھ نیچے کیا اگر امریکی عہدیدار ایسا نہ کرتی تو ووٹ شمار کرلیا جاتا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مستقل امریکی مندوب نے ساتھی عہدیدار کا شکاریہ بھی ادا کیا
    https://x.com/NuryVittachi/status/1738423105650065632?s=20
    دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد 2720 بسلسلہ غزہ امدادی سرگرمیاں کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے اس قرارداد میں ہنگامی بنیادوں میں غزہ کے متاثرین کے لیے محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کو ممکن بنایا جائے گا اور ایسی کوششیں کی جائیں گی جس کے نتیجے میں غزہ میں ایک مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار کی جاسکے۔

    وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل کی اس قرارداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صحیح سمت میں درست قدم ہے یہ جنگ کو روکنے اور غزہ میں موجود شہریوں کو جنگ سے بچانے کے لیے ایک اہم اور بہت کارآمد قدم ہوگا۔

    سعودی وزارت خارجہ نے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے غزہ کے رہنے والوں کے مصائب پر بین الاقوامی برادری اپنی ذمہ داری کو محسوس کرے تاکہ غزہ میں منظم انداز سے جاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر مشتمل جرائم کا خاتمہ ہو سکے اور اسرائیلی فوج کے غزہ میں موجود نہتے شہریوں کے قتل اور جبری نقل مکانی کے سلسلے کو روکا جا سکے۔

    واضح رہے کہ غزہ کے باشندوں کے لیے امداد کی ترسیل تیز اور آسان بنانے کے لیے سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد پر رائے شماری چار بار موخر ہوئی تھی امریکہ کو اس قرارداد کے متن پر تحفظات تھے اس نے قرارداد کی منظوری کی راہ میں دیوار بننے کے بجائے رائے شماری سے الگ رہنے کو ترجیح دی روس نے بھی قرارداد کے متن کو کمزور قرار دیتے ہوئے رائے شماری میں حصہ لینے سے گریز کیا۔

  • اسرائیل  کی مصری سرحد پر قبضے کی تیاری

    اسرائیل کی مصری سرحد پر قبضے کی تیاری

    اسرائیل نے مصری سرحد پر قبضے کی تیاری کرلی،غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے پیش نظر اسرائیل نے مصری سرحد پر قبضہ کرکے اسے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے –

    باغی ٹی وی : قدس نیٹ ورک کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس سلسلے میں مصر کے حکام کو مطلع کردیا ہے قاہرہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ علاقے سے فوج نکال لے سرحد پر قبضے کے دوران جو کچھ بھی ہوگا اس کے لیے وہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔

    غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے پیش نظر اسرائیل نے مصری سرحد پر قبضہ کرکے اسے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ مصر کو منظور ہو یا نہ ہو، یہ عمل جاری رہے گا اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر نتائج کا وہ خود ذمہ دار ہوگاغزہ پر مکمل قبضے کی کوشش میں اسرائیلی فوج نے اس علاقے سے ملنے والے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے ہیں اسرائیلی فوج کی کوشش ہے کہ غزہ میں حماس کے مزاحمت کاروں کو کہیں سے بھی کمک نہ مل سکے۔

    یونان نے بحیرہ روم میں 81 تارکین وطن کو بچالیا

    دوسری جانب زہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں مزید2 سو فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ صیہونی جارحیت کا نشانہ بن کر غزہ میں موجود 5 اسرائیلی یرغمالی بھی مارے گئے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو وسطی غزہ کا علاقہ بھی خالی کرنے کی دھمکی دے دی گئی، وسطی غزہ کے نصائرت کیمپ پر حملے سے 18 فلسطینی شہید جبکہ جبالیہ کیمپ میں مکان پربم سے حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد شہید ہوگئے۔

    فلسطینی میڈیا آفس کے مطابق 78 روز سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 258 ہوچکی ہے جبکہ 53 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہدا میں 8 ہزار سے زائد بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں،78 روز کے دوران 310 طبی عملےکے ارکان اور 100 صحافی شہید ہوچکے ہیں جبکہ سول ڈیفنس کے 35 اہلکار بھی جان کی بازی ہارچکے ہیں، غزہ میں بمباری سے جاں بحق اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی تعداد بھی 136 تک جا پہنچی ہے۔

    اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے خطرہ ہے،ایران

    اسرائیل کا حماس کے اہم رہنما حسن الاطرش کو مارنے کا دعویٰ،حسن الاطرش پر حماس کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ہے ادھر امریکی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے غزہ میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرائے۔

    خوراک کی قلت سے غزہ میں قحط کا خطرہ تیزی سے بڑھنے لگا ہےصیہونی فوج نےپینے کے پانی کا آخری پلانٹ بھی تباہ کر دیا ہے سلامتی کونسل میں غزہ کیلئے امداد کی قرارداد پر بین الاقوامی فلاحی اداروں نے غزہ میں جنگ بندی ناگزیر قرار دے دیا۔

    ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ایک مشیر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کل ہو جائے گی لیکن اس شرط پر کہ حماس اپنے زیر حراست قیدیوں کو رہا کر دے۔

    غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 76 افراد شہید

    دوسری جانب حماس کے رہنما اسامہ حمدان نےایک پریس کانفرنس کے دوران ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ روکے جانے تک اسرائیلی قیدیوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی اگر اسرائیل اپنے یرغمالی افراد کو زندہ واپس یچاہتا ہے تو اسے غزہ کی پٹی پر حملہ روکنا ہو گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کی حکومت ایک ایسی جنگ میں پھنس گئے ہیں جس کا کوئی اختتام نہیں، وہ غزہ کی ریت میں زیادہ سے زیادہ دھنس رہے ہیں۔ ان کی حکومت کا خاتمہ بالکل قریب ہے۔ انہوں نے فلسطینی دھڑوں کو ختم کرنے کی اسرائیلی دھمکیوں کو بھی کھوکھلے دعوے قرار دے دیا۔

    فلسطینی دھڑوں نے اعلان کیا کہ ایک قومی فیصلہ ہے کہ جنگ کے مکمل خاتمے تک قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی جائے گی۔ حماس کو مختصر جنگ بندی کے بارے میں تحفظات تھے۔ اس نے کم از کم 14دن کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

    شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا

    حماس نے اسرائیلی فوجی مہم کو مزید عارضی طور پر روکنے کو بھی مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ صرف ایک مستقل جنگ بندی پر بات کی جائے گی یہ ایسی جنگ بندی ہو گی جس میں فلسطینی شہریوں کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کے قیام پر زور دیا جائے گافلسطینی شہریوں کو مناسب خوراک اور طبی امداد پہنچانے کی بات کی جائے گی۔

  • امریکا کا 2030 تک چاند پر ایک اور انسانی مشن بھیجنے کے منصوبے کا اعلان

    امریکا کا 2030 تک چاند پر ایک اور انسانی مشن بھیجنے کے منصوبے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا نے 2030 تک چاند پر ایک اور انسانی مشن بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے،امریکہ نے حال ہی میں اگلے دہائی کے اندر، خاص طور پر سال 2030 تک چاند پر ایک اضافی انسان بردار مشن بھیجنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا 2030 تک ایک بین الا قو امی خلاباز کو چاند کی سطح پر دوبارہ بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے امریکی نائب صدر کمالا ہیرس اسپیس کونسل کے اجلاس میں مذکورہ بالا مشن کا باضابطہ اعلان کریں گی جو کہ ریاستہائے متحدہ کی خلائی تحقیق کی کوششوں کا ایک اہم لمحہ ہےاعلان کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے اجلاس کے وسیع مقصد پر زور دیا تاکہ مضبوط بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے اور خلا میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ان کی توسیع کو فروغ دیا جائے۔

    وائٹ ہاؤس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر شراکت داری کی وسعت اور اسے مزید مضبوط کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے گا صدر جو بائیڈن نے اس منصوبے سے متعلق خلائی آپریشنز میں اتحادیوں کے ساتھ انضمام کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد باہمی مفاد کے لیے معلومات کے تبادلے، انسدادِ خلائی خطرات اور خلا کے مخالفانہ استعمال کو روکنا ہے اتحادیوں میں اٹلی، جاپان اور ناروے کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، نیوزی لینڈ اور برطانیہ شامل ہیں۔

  • یونان نے بحیرہ روم میں 81  تارکین وطن کو بچالیا

    یونان نے بحیرہ روم میں 81 تارکین وطن کو بچالیا

    یونان نے بحیرہ روم میں بین الاقوامی پانیوں سے 81 تارکین وطن کو بچالیا ہے،کسی لاپتہ یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پرچم والے ایک مال بردار جہاز کو یونان کے ساحلوں سے تقریباً 120 سمندری میل کے فاصلے پر پھنس گیا تھا جس میں موجود 81افراد کو بچا کر جنوبی یونان میں جزیرہ نما پیلوپونیس کے کالاماتا بندرگاہی شہر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اٹلی جانے والا ایک اوور لوڈڈ بحری جہاز گزشتہ موسم گرما میں جزیرہ نما پیلوپونیس کے بین الاقوامی پانیوں میں اسی طرح کے معاملے میں ڈوب گیا تھا یونان کے کوسٹ گارڈ نے 104 افراد کو بچا لیا اور 82 لاشیں نکال لیں۔

    غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 76 افراد شہید

    2015 میں مہاجرین کی نقل مکانی کے بحران کے آغاز کے بعد سے اب تک ایک ملین سے زائد افراد یونان پہنچ چکے ہیں، جن میں سے بیشتر نے دوسرے یورپی ممالک کا سفر جاری رکھا۔

    واضح رہے کہ یورپی یونین کی کونسل اور یورپی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز ایک عارضی معاہدہ طے کیا ہے جس سے توقع ہے کہ بلاک کی سیاسی پناہ اور ہجرت کی پالیسی میں مکمل اصلاحات کی جائیں گی، جس سے اس مسئلے پر برسوں کے تعطل کو توڑ دیا جائے گا۔

    بھارت کے مشہور موٹیویشنل اسپیکر کا نئی نویلی بیوی پر تشدد،مقدمہ درج

  • تائیوان میں 6.3 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے

    تائیوان میں 6.3 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے

    تائپے: تائیوان کے کم آبادی والے مشرقی ساحل پر 6.3 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی "روئٹرز” کے مطابق تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث عمارتیں لرز گئیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تائیوان میں آنیوالے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی زلز لے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز ٹائیٹنگ کاؤنٹی کے قریب سمندر میں تھا تاہم اس سےسونامی کا خطرہ پیدا نہیں ہوا۔دارالحکومت تائپے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس نہیں کیے گئے۔

    واضح رہے کہ تائیوان 2 ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم کے قریب واقع ہے جہاں زیادہ تعداد میں زلزلے آتے رہتے ہیں۔

  • اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے خطرہ ہے،ایران

    اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے خطرہ ہے،ایران

    تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر مستقل قبضہ قابض کوقانونی جوازفراہم نہیں کرتا-

    باغی ٹی وی: ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر رئیسی نے السیسی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ اور جبر کی تازہ واردات کے بعد ایران اس امر کا یقین رکھتا ہے کہ اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے خطرہ ہے،یران کا یہ نظریہ کہ اسرائیل سرطان کا ایک پھوڑا ہے اور خطے کی سلامتی اور امن کے لیے بدترین خطرے کے طور پر سامنے آچکا ہے،مصری صدر سے فون پر بات کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی نے السیسی کو ایک بار پھر صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

    غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 76 افراد شہید

    دوسری جانب ایرانی دارلحکومت تہران میں تقریب سے خطاب میں ابراہیم رئیسی کا کہنا تھاکہ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظم حماس کا 7 اکتوبر کو حملہ فلسطینیوں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کا ردعمل ہےمسلم دنیا اور تمام آزاد لوگوں کےلیے مسئلہ فلسطین کی مرکزی حیثیت ہے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم پربین الاقوامی ادارے خاموش ہیں، فلسطینیوں پراسرائیلی جنگی جرائم بین الاقوامی اداروں کی ناکامی ہیں۔

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت نےماضی کی جنگوں کی اموات کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

    ایرانی صدر نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر مستقل قبضہ قابض کوقانونی جوازفراہم نہیں کرتا، فلسطینیوں کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور 7 اکتوبرکو حماس کا حملہ فلسطینیوں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کا ردعمل ہے، منصفانہ حل یہی ہےکہ فلسطینیوں کو ان کی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے-

    اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ

    واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور جبالیہ میں گھروں پربمباری کے نے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ جبالیہ کیمپ میں پینے کے پانی کا آخری پلانٹ بھی اسرائیلی فوج نے تباہ کر دیا اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ان شہدا میں 70فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

  • امریکا : مندر کی دیواروں پر مودی مخالف اور خالصتان تحریک کے حق میں تحریر

    امریکا : مندر کی دیواروں پر مودی مخالف اور خالصتان تحریک کے حق میں تحریر

    نیوارک: امریکا میں مندر کی دیواروں پر مودی مخالف اور خالصتان تحریک کے حق میں نعرے لکھ دئیے گئے-

    باغی ٹی وی:یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا امریکی شہر نیوارک (Newark) کے مندر پر بھارتی حکومت مخالف نعرے لکھنے کا واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا، مندر کے باہر لگے بورڈ پر خالصتان بھی لکھا گیا جس کے بعد حکومت مخالف نعروں پر بھارت چراغ پا ہوگیا، بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ انتہاپسندوں اور علیحدگی پسندوں کو کہیں جگہ نہیں ملنی چاہیے، واقعے پر بھارتی حکام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکا سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    ہندو امریکن فاؤنڈیشن تنظیم نے کہا کہ نفرت انگیز پیغامات مندر میں آنے والے لوگوں کو صدمہ پہنچانے اور "تشدد کا خوف” پیدا کرنے کے لیے لکھے گئے ہیں،نیوارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ انصاف کے شہری حقوق ڈویژن میں مقدمہ درج کیا گیا ہےبھارت نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 76 افراد شہید

    https://x.com/CGISFO/status/1738390168615489922?s=20
    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی ہندو مندر کو نشانہ بنایا گیا ہو، کیونکہ ماضی میں بھی امریکہ اور اس کے پڑوسی ملک کینیڈا میں اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں ہندوستان نے اس سے قبل خالصتان کے حامیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مختلف ممالک میں علیحدگی پسندانہ جذبات کو ہوا دینے کی کوشش کرنے والی تنظیموں اور افراد کو روکا ہے۔

    اگست میں، کینیڈا میں ایک مندر میں مبینہ طور پر خالصتانی حامیوں نے توڑ پھوڑ کی تھی لکشمی نارائن مندر کی دیواروں اور گیٹ پر خالصتان کے حامی پوسٹر لگائے گئے تھے جو برٹش کولمبیا کے قدیم ترین مندروں میں سے ایک ہے پوسٹروں میں کینیڈا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 18 جون کو خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کی موت میں ہندوستان کے "کردار” کی تحقیقات کرے۔

    8 فروی کو پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہےگا …

    کینیڈا نے بھارت پر نجار کے قتل میں کردار ادا کرنے کا الزام لگایا تھا لیکن اس نے ابھی تک بھارت کو الزامات کے ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں امریکہ نے خالصتان دہشت گرد گروپتون سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں ایک ہندوستانی کو بھی گرفتار کیا ہے۔

    بھارت نے ان الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ممالک ثبوت فراہم کریں گے تو وہ تحقیقات کریں گے۔

    وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں فنانشل ٹائمز کو بتایا، اگر کوئی ہمیں کوئی معلومات دیتا ہے، تو ہم ضرور اس کا جائزہ لیں گے اگر ہمارے کسی شہری نے کچھ بھی کیا ہے، اچھا یا برا، ہم اسے دیکھنے کے لیے تیار ہیں ہماری وابستگی قانون کی حکمرانی کے لیے ہے۔

    ملک میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

  • غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 76 افراد   شہید

    غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 76 افراد شہید

    غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث حماس کا پانچ قیدیوں کے رکھوالی کرنے والے اپنے گروپ سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔

    باغی ٹی وی: اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے ہفتے کو جاری ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث اس کا پانچ قیدیوں کے رکھوالی کرنے والے اپنے گروپ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ان کے خیال میں اسرائیلی حملے میں ان قیدیوں کی اموات ہو گئی ہے ان قید یوں میں وہ تین یرغمالی بھی شامل ہیں جنکی ویڈیو گذشتہ دنوں وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی رہائی کی اپیل کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

    بھارت کے مشہور موٹیویشنل اسپیکر کا نئی نویلی بیوی پر تشدد،مقدمہ درج

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے باوجود جمعے کی رات بھی غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہے جبکہ ہفتے کے روزغزہ میں ریسکیو کرنے والے ادارے نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری جاری رکھتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 76 افراد کو شہید کر دیااسرائیلی فوج نےیہ شدید بمباری اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اس انتباہ کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے کے محض ایک دن بعد کی ہےسیکرٹری جنرل نے اسرائیلی بمباری کو امدادی کارروائیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا تھا۔

    غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمد باسل کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بلڈنگ کو بمباری کا نشانہ بنایا، یہ اسرائیل اور حماس جنگ کے دوران اڑھائی ماہ سے جاری بمباری میں سے شدید ترین بمباریوں میں سے ایک تھی۔

    ملک میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

    ترجمان نے اس بمباری کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیل بتائی تاہم مکمل فہرست نہیں جاری کی ہےان 76 افراد کا تعلق مراکشی خاندان سے ہے ان شہدا میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سابق سینئیر کارکن عصام المغربی، ان کی اہلیہ اور پانچ بچے بھی شامل ہیں-

    دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری سے اب تک 20000 شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 53000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

    عوام چار سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں …