Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • اسرائیل غزہ میں جاری جنگ جنوری 2024 میں ختم کر سکتا ہے،امریکی ٹی وی

    اسرائیل غزہ میں جاری جنگ جنوری 2024 میں ختم کر سکتا ہے،امریکی ٹی وی

    باغی ٹی وی : امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری جنگ جنوری 2024 میں ختم کر سکتا ہے،تاہم زمینی جنگ ختم ہونے کے بعد حماس کے خلاف سرجیکل کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    باغی ٹی وی: امریکی ٹی وی سی این این نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کی جنوبی غزہ میں کارروائیاں شمالی غزہ جتنی شدید نہیں ہوں گی، دوسری جانب اسرائیلی حکام مارچ میں ہونے والی پارلیمانی انتخابات سے کئی ہفتے پہلے غزہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کا کنٹرول کسی بین الاقوامی فورس کو نہیں دیں گے غزہ میں جنگ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جو مشکل ہوسکتی ہے۔

    اسرائیل کی شمالی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری،50 فلسطینی شہید

    اسرائیلی حکومتی ترجمان کے مطابق اسرائیل غزہ میں اپنی جنگ کے نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے جہاں وہ جنگ کو عسکری لحاظ سے مشکل تصور کررہا ہے تاہم اسرائیل حماس کو ختم کرنے کے اس مقصد میں شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے حوالے سے بھی کوشش کررہا ہے، اسرائیل نے غزہ پٹی پر حماس کے زیر انتظام علاقوں میں آپریشن شروع کردیا ہے جہاں شمالی علاقوں سے تقریباً 10 لاکھ پناہ گزینوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔

    شمالی غزہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی غزہ پر بھی بمباری

    اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ کے بعد غزہ کی سکیورٹی سنبھالنے کا اعلان کردیا ہے کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ ​​ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج ہی غزہ کی سکیورٹی کا کنٹرول جاری رکھے گی نیتن یاہو نے کسی غیر ملکی فورس کو یہ ذمہ داری سونپنے کے امکان کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ جنگ کے بعد غزہ کاکنٹرول کسی بین الاقوامی فورس کو نہیں دیں گے، تنازع ختم ہونے کے بعد اسے ‘فوج کے بغیر ملک’ بنانا چاہیے۔

    اسرائیل کی تیار کردہ ٹیک مصنوعات پر بڑا سائبر حملہ

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں انسانیت سوز اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 7 ہزار سے زائد بچوں سمیت فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے زائد جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 43 ہزار 600 سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • پاکستانی حج رضاکاربہترین خدمات سرانجام دے رہے، قونصل جنرل خالد مجید

    پاکستانی حج رضاکاربہترین خدمات سرانجام دے رہے، قونصل جنرل خالد مجید

    جدہ (نمائندہ خصوصی)قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے کہا کہ پاکستان حج رضاکار اللہ کے مہمانوں کی بہترین خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ دنیا بھرسے آئے ہوئے حجاج کرام کی خدمت کرکے پاکستان کا نام بھی روشن کررہے ہیں۔ وہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان حج رضاکارگروپ سعودی عرب کے زیر اہتمام سال 2023حج آپریشن میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی اوران کی پذیزائی کے لئے منعقدہ تقریب تقسیم اسناد میں بطورمہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

    تقریب میں قونصل جنرل خالد مجید کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹرحج فہیم آفریدی اور ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن نے بھی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اس سال 2023 میں حجاج کرام کے لیے پی ایچ وی جی کے رضاکاروں کی خدمات کو خوب سراہا اور آئندہ کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

    تقریب میں تقریبا اڑھائی سو رضاکاروں نے شرکت کی۔ ابتداء میں رضاکاروں کے درمیان مختلف کھیل مثلا کرکٹ ، فٹبال ، تیراکی اور دوڑ کے مقابلے ہوئے جن میں رضاکاروں نے بھرپور حصہ لیا اور بہت محظوظ ہوئے۔ قبل ازیں تقریب کاآغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت رضاکار عبدالرحمن نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض کامران نے ادا کئے۔ انھوں نے اسکرین پر پاکستان حج رضا کار گروپ کی خدمات کی تفصیلات بھی پیش کی۔ اس کے بعد قونصل جنرل اورڈائریکٹر جنرل حج نیسال 2023حج آپریشن میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی اور میڈیا کے نمائندوں کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئیاسناد تقسیم کی گئیں۔ آخرمیں مہمانوں کی تواضع عشائیہ سے کی گئی۔

  • بھارتی ڈرامہ سیریل  سی آئی ڈی کے اداکار انتقال کر گئے

    بھارتی ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے اداکار انتقال کر گئے

    ممبئی: بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے معروف اداکار دنیش فیڈنس پیر کی رات انتقال کر گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیش سے متعلق 3 دسمبر کو بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے سبب ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، لیکن بعدازاں دیانند شیٹی نے یہ خبریں جھوٹی قرار دی تھیں۔

    دنیش فیڈنس کی موت کی تصدیق ساتھی اداکار اور سی آئی ڈی میں ‘دیا’ کا کردار نبھانے والے دیانند شیٹی نے کی، دیانند شیٹی نے بتایا کہ دنیش کو جگر کا مسئلہ تھا، اسی وجہ سے ان کا علاج جاری تھا اور گزشتہ کئی دن سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے،پیر کی رات ان کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔

    9 مئی واقعات:عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت …

    واضح رہے کہ 57 سالہ دنیش فیڈنس سی آئی ڈی میں ‘فریڈرکس’ کا کردار ادا کیا، دنیش نے سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کی،سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی، یہ بھارت میں طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے، اس کے علاوہ دنیش کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں بھی ایک مختصر کردار میں نظر آچکے ہیں۔

    نیوز کاسٹر عروسہ خان نے اقرارالحسن سے شادی کی تصدیق کر دی

  • کینیا  کےٹی وی نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی  تحقیقاتی رپورٹ شائع کردی

    کینیا کےٹی وی نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ شائع کردی

    پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف کی موت پر کینیا کے ٹی وی نے انویسٹی گیشن رپورٹ شائع کردی۔

    باغی ٹی وی: کینیا کے این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے کینیا منتقل ہونے والے صحافی ارشد کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا، ان کا قتل منصوبہ بندی سے کیا گیا، ارشد شریف کے قتل نے نیروبی اور اسلام آباد دونوں کو ایک دوسرے کو شک کی نگاہ سے دیکھنے پر مجبور کیا نہ تو کینیا اور نہ ہی پاکستان کیجانب سے اس قتل کی گتھی سلجھانے کیلئے کوئی عزم ظاہر کیا گیا،پاکستانی صحافی ارشد شریف کا قتل ایک بدصورت سفارتی داغ چھوڑ گیا ہےاور ارشد شریف کےاہلخانہ نہ ختم ہونےوالےغم میں ڈوب گئے ہیں اور ناقابل یقین جوابات کی تلاش میں ہیں۔

    امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

    اسپیشل پروجیکٹس اینڈ انویسٹی گیشن کے رپورٹر برائن اوبویا نے اپنی طویل تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا ارشد شریف کو اس کار میں قتل کیا گیا تھا جس میں ان کی لاش ملی تھی ، یا انھیں کہیں اور قتل کیا گیا تھا ، اور لاش کار میں رکھی گئی تھی،برائن نے رپورٹ میں ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئی تصاویر بھی شامل کیں اور بتایا کہ اگر قتل گاڑی میں ہی ہوا ہےتو کسی قسم کی بیلسٹک گولی استعمال ہوئی جو گاڑی کے پچھلےحصے اور سیٹوں سے گزر کر ارشد شریف کو کمر میں لگی اور ان کے سینے سے پار ہوگئی۔

    فضائی آلودگی میں کمی،لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر …

    https://x.com/ItsBrianObuya/status/1731712634477498775?s=20
    واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں کینیا سے خبر آئی تھی کہ پاکستان چھوڑ کر جانے والے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف نیروبی میں ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں-

    اکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ،نئی تاریخ رقم

  • امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

    امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : یہ انکشاف عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کی جانب سے کیا گیا جن کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دوبار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے ،کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈاکٹر عافیہ نے جنسی زیادتی کابتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی بگرام جیل میں بھی ڈاکٹر عافیہ سےجنسی زیادتی کی گئی تھی، ڈاکٹرعافیہ سے بگرام میں جنسی زیادتی بطور تفتیشی حربہ کی گئی، ڈاکٹر عافیہ سے آئے دن بدسلوکی اور تشدد کیا جاتا ہے۔

    امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات …

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فوزیہ صدیقی نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے عافیہ کی حالت بیان کرنےکیلئے الفاظ نہیں،عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں،ملاقات میں دونوں بہنیں ایک دوسر ے کو چھو نہیں سکیں اور ان کے درمیان شیشے کی دیوار حال رہی ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، اپنے پاکستانی بھائیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ عافیہ کی رہائی کیلئے کچھ کریں۔

    ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن عافیہ سے ملاقات

  • امریکی سفیر  کیوبا کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    امریکی سفیر کیوبا کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    امریکا کے سابق سفارت کار مینوئل روچا Manuel Rocha پر کیوبا کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مینوئل روچا بولیویا میں امریکا کے سفیر رہ چکے ہیں، انہیں جمعہ کو فلوریڈا سے گرفتار کیا گیا تھا ،73 برس کے روچا پر الزام ہے کہ انہوں نے کئی عشروں تک کیوبا کو انٹیلی جنس جمع کرنے میں مدد دی ۔

    واضح رہے کہ 25 برس تک سفارتکاری کے دوران مینوئل روچا نے زیادہ تر وقت لاطینی امریکا کے ممالک میں گزارا تھا، مینوئل روچا نے 1999 سے 2002 تک بولیویا میں امریکی سفیر کے طور پر بھی کام کیا اور 25 سال تک متعدد حکومتی عہدوں بشمول قومی سلامتی کونسل میں بھی خدمات انجام دیں،بولیویا کے علاوہ انہوں نے ارجنٹائن، میکسیکو اور ڈومینیکن ریپبلک میں بھی سفارتکاری کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

    پشاور میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی

    رپورٹ کے مطابق یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا مینوئل روچا کے پاس کیس کا دفاع کرنے کے لیے کوئی وکیل موجود ہے یا نہیں۔

    سعودیہ کی اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز …

  • اسرائیل کی شمالی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری،50 فلسطینی شہید

    اسرائیل کی شمالی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری،50 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری کے نتیجے میں 50 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے،جبکہ حماس نے اسرائیلی فوج کی 28 گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی :اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف کارروائی کے نام پر زمینی جنگ کا دائرہ جنوبی غزہ تک بڑھا دیا، درجنوں ٹینک ،بکتر بند گاڑیاں اور بلڈوزر خان یونس پہنچا دئیے ، پیر کو اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 50 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، اسکولوں میں سیکڑوں بےگھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔

    اسرائیلی فوج نے حماس کے 200 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے جبکہ اسرائیل نے مین فائبر روٹس کاٹ دیے جس کی و جہ سے غزہ میں لینڈ لائن، موبائل اور انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل ہو گئی،اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو علاقہ چھوڑنے کے احکامات دیئے گئے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کو بھی 24 گھنٹوں میں جنوبی غزہ میں گودام چھوڑنے کا حکم ملا ہے اس سے پہلے اسرائیل نے شمالی غزہ میں زمینی حملے کر کے فوج تعینات کی تھی۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے سمیت جینن، سلواد، جفنا، جلازوم، قلقلیا اور ہبرون میں چھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیاغزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 700 فلسطینی شہید کیے گئے۔

    دوسری جانب حماس کی القسام بریگیڈز نےدعویٰ کیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 28 گاڑیوں کو تباہ کیا گیا، جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا جانی نقصان بھی ہوا اسرائیلی فوج نے اپنے مزید 3 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی جس کے بعد ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 77 ہوگئی،اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہےکہ بہت جلد حماس کو بکھیر دیں گے۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے تقریباً 16 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے نے بتایا ہے کہ غزہ کی 80 فیصد سے زائد آبادی اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو چکی ہے۔

    عالمی ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ کے 19 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں اس وقت 12 لاکھ بے گھر افراد ادارے کے 156 مراکز میں مقیم ہیں۔

  • سعودیہ کی اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

    سعودیہ کی اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

    ریاض: سعودی عرب نے اپنےشہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ پاکستان سمیت 25 ممالک میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں، سعودی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق دیگر ممالک میں بھارت، بنگلادیشں ،افغانستان، عراق، شام، نیپال، نائیجریا شامل ہیں۔

    سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں متعدی امراض اور طبی سہولیات کے معیار کے پیش نظر اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے، بیما ریوں میں ڈینگی، ہیضہ ،پولیو، یلو فیور، خسرہ ، منکی پاکس، ملیریا، کووڈ 19بھی شامل ہیں۔

    میجر (ر) عادل راجہ لندن میں گرفتار

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد مجموعی طور پر 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے،محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا کہ مجموعی طور پرایڈز مریضوں کی کُل تعداد 6 ہزار966 ہے، پشاور پہلے نمبر جبکہ بنوں دوسرے نمبر پر ہے، پشاور میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 12 سو 74 ہے اور صوبہ بھر میں ایڈز کی ایک ہزار573 خواتین، 4 ہزار 865 مرد مریض رجسٹرڈ ہیں،صوبے میں107 خواجہ سرا بھی ایڈز کے مرض میں مُبتلا ہیں اور سابقہ قبائلی اضلاع میں ایڈز مریضوں کی تعداد ایک ہزار107ہے۔

    انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک،12 لاپتہ

  • میجر (ر) عادل راجہ  نے گرفتاری کی تردید کر دی

    میجر (ر) عادل راجہ نے گرفتاری کی تردید کر دی

    لندن : پاکستانی اداروں کیخلاف مہم چلانے کے الزامات پر کورٹ مارشل ہونے والے سابق فوجی افسر اور یوٹیوبر عادل راجہ نے لندن میں اپنی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے جنگ نے دعویٰ کیا تھا کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام پر میجر (ر) عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیاسفارتی ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو گزشتہ روز لندن پولیس نے انکوائری کیلئے بلایا تھا برطانوی حکام نے میجر (ر) عادل راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو پاک فوج کیخلاف عوام میں نفرت پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا،عائد الزامات کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہے تھے۔
    https://x.com/soldierspeaks/status/1731935453090087367?s=20
    تاہم اس گرفتاری کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی تھی،آفیشل ایکس ہینڈل پرعادل راجہ نے گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ برطانوی پولیس کی جانب سے میری گرفتاری/پوچھ گچھ کی ’جعلی خبر‘ جو چند گھنٹے قبل پاکستانی میڈیا یعنی بلیک میلنگ کے کاروبار کی جانب سے شائع کی گئی تھی، پاکستانی خبر رساں اداروں کی ساکھ کو بے نقاب کرتی ہے۔
    https://x.com/MurtazaViews/status/1731932084837417450?s=20
    دوسری جانب جنگ اور دی نیوز کے لندن میں رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ نے ایکس ہینڈل پر میٹروپولیٹن پولیس کے حوالے سے بتایا تھا کہ عادل راجہ کو گرفتار نہیں کیا گیا،مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عادل راجہ کو لندن پولیس نے گرفتار کیا ہے لیکن وہ میٹروپولیٹن پولیس کے علاقے سے باہر لندن میں رہائش پزیر ہیں، رپورٹ کیے گئے جرائم پولیس کارروائی کے زمرے میں نہیں آتے ہیں۔ برطانوی سفارتی ذرائع عادل راجہ کی گرفتاری سے لاعلم ہیں۔

    واضح رہے کہ پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف بیان بازی پر میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کے خلاف لندن پولیس نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں پولیس کی جانب سے ان کو جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ نے یوٹیوب اور ٹویٹر پر برطانوی قوانین کی خلاف وزری کی ہے ، فوری طور پر پیش ہو کر اپنا موقف واضح کریں۔

    علاوہ ازیں رواں برس جون میں اسلام آباد کے علاقے جی الیون کے رہائشی محمد اسلم کی درخواست پر بیرون ملک مقیم چار افراد کے خلاف غداری اور بغاوت پر اکسانے کی دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں صحافی شاہین صہبائی ، وجاہت ایس خان ، سیدحیدر رضامہدی اور عادل فاروق راجہ کو نامزد کیا گیا، مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ ان 4 افراد نے بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے اندر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے ،مقدمے میں دہشتگردی اور غداری کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

  • انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک،12 لاپتہ

    انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک،12 لاپتہ

    انڈونیشیا کے سماٹرا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے کے بعد11 سیاحوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جب کہ تین افراد زخمی اور 12 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں، پہاڑی علاقے میں رہنے والے متعدد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، آتش فشاں پھٹنے کے بعد تین کلومیٹر کی راکھ کا ستون خارج کیا تھا، جس کی وجہ سے حکام نے اس گڑھے کے ارد گرد ایک خارجی زون قائم کیا ہے۔

    سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ عبدالمالک نے نے کہا کہ ہفتے سے پہاڑ پر کل 75 مسافر موجود تھے جن میں سے 26 افراد کو باہر نہیں نکالا گیا، 14 میں سے 11 ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں، ویسٹ سماٹرا ڈیزاسٹر میٹیگیشن ایجنسی کے سربراہ روڈی رینالڈی نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والے کچھ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں-

    بار بار دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10،10 لاکھ جرمانے کی ہدایت

    2,891 میٹر کی بلندی پر واقع ماؤنٹ میراپی کو انڈونیشیا اور جاوا میں فائر ماؤنٹین کہا جاتا ہے وسطی جاوا اور یوگیاکارتا صوبوں کے درمیان سرحد پر واقع یہ انڈونیشیا میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں سمجھا جاتا ہے اور 1548 سے باقاعدگی سے پھٹ رہا ہے بحرالکاہل کے رنگ آف فائر میں واقع انڈونیشیا کے جزیرے میں براعظم پلیٹوں کی ہم آہنگی کی وجہ سے آتش فشاں اور زلزلے کی سرگرمی میں اضافہ ہوا ہے۔

    گلیشیئر پگھلنے سے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کےتحفظ کو خطرہ