Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا عارضی معاہدہ اپنے آخری مرحلے میں داخل

    حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا عارضی معاہدہ اپنے آخری مرحلے میں داخل

    یروشلم: حماس اور اسرائیل کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی معاہدے کا آج آخری روز ہے جس میں توسیع کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی:حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا عارضی معاہدہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور کل صبح جنگ بندی معاہدہ اپنا وقت مکمل کرلےگا تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے میں توسیع پر رضا مندی ظاہر کی ہے، حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے معاہدے کا اطلاق جمعہ سے ہوا تھا جس کے بعد دونوں جانب سے درجنوں یرغمالیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔

    پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو بتا دیا ہے کہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل پوری طاقت کے ساتھ غزہ پر حملے شروع کرے گا، ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہاکہ جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کریں گے۔

    دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ فوجی قیدیوں کی رہائی کی قیمت وہ نہیں ہوگی جو شہریوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے ادا کی، قطر ی ثالثی معاہدے کے تحت روزانہ 10 اضافی یرغمالیوں کو رہا کیا جاسکے گا۔

    بنگلہ دیشی حکمران جماعت نے شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی

  • بنگلہ دیشی حکمران  جماعت نے شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی

    بنگلہ دیشی حکمران جماعت نے شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی

    ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر انتحابات میں حصہ لیں گے، شکیب الحسن 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں اپنے آبائی ضلع ماگورا-1 حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔

    شکیب الحسن فی الحال ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہونے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کھیل کے میدان میں کب واپس آئیں گے، شکیب سے قبل بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ گذشتہ انتخا بات میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

    پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

    قبل ازیں شکیب الحسن نے عوامی لیگ کے ٹکٹ سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 3 حلقوں کے لیے نامزدگی فارم جمع کرائے تھے، حکمران جماعت عوامی لیگ کی طرف سے 7 جنوری کو الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

    بنگلادیشی کپتان نے عوامی لیگ کے دفتر سے فارم حاصل کیا تھا، چھاترا لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری صدیق نظم العالم جو عوامی لیگ کے لیے ڈھاکہ ڈویژن کے نامزدگی فارم فروخت کرنے والے بوتھ پر موجود تھے، انہوں نے کرکٹر کے سیاست میں آنے کی تصدیق کی، شکیب کے اہلخانہ کی جانب سے نامزدگی فارم بھی جمع کرائے گئے تھے، اس سے قبل گزشتہ انتخابات میں بھی شکیب الحسن کے حصہ لینے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن انہوں نے اس وقت سیاست میں آنا مناسب نہیں سمجھا تھا۔

    عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی درخواست،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

  • حماس نے اسرائیلیوں کا ایک اور گروپ  ریڈکراس کے حوالے کردیا

    حماس نے اسرائیلیوں کا ایک اور گروپ ریڈکراس کے حوالے کردیا

    قاہرہ: حماس نے 13 اسرائیلی اسیران اور چار دیگر غیر ملکیوں کا ایک نیا گروپ ریڈکراس کے حوالے کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ان چار یرغمالیوں کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے، جبکہ اسرائیلیوں میں چھ خواتین اور سات بچے شامل تھے بدلے میں اسرائیل نے عوفر جیل سے 39 فلسطینی قیدی رہا کیے۔ رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 38 سال کی اسراء جعابیص بھی شامل ہیں۔ انہیں 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا اور 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    مصر کے القاہرہ ٹی وی بتایا کہ مصری سیکورٹی حکام بھی یرغمالیوں کے تبادلے کے لیے کارروائی شروع کر رہے ہیں قبل ازیں، مصر کے حکام نے تصدیق کی تھی کہ انہیں گزشتہ روز رہائی کے لیے 13 اسرائیلیوں اور 39 فلسطینیوں کی فہرست موصول ہوئی ہے۔

    ٹرمپ کی دوسری اہلیہ کا خفیہ معاشقہ ،ایف بی آئی کی رپورٹ میں نئے انکشافات

    مصر کی اسٹیٹ انفارمیشن سروس (SIS) کے سربراہ دیا راشوان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ چار روزہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہا کیے جانے والوں کی تیسری کھیپ ہوگی، جنگ بندی بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ رہی ہے، اتوار کو 120 امدادی ٹرک مصر سے غزہ تک پہنچے جن میں دو ایندھن کے ٹرک اور دو کھانا پکانے کے لیے گیس بھی شامل ہیں۔

    واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن میں نیا فیچر متعارف

    واضح رہے کہ جنگ بندی کے دوسرے روز اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ کی شرائط کی خلاف ورزی کی، جس کے ردعمل میں حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا، تاہم، ہفتہ کو قطر اور مصر نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل کے حوالے سے حماس اور اسرائیل سے مذاکرات کئے اور رکاوٹوں کو دور کیا گیا۔

    یونان میں کارگو بحری جہاز ڈوب گیا،عملے کے 14افرد سوار تھے

  • اپنی حقیقت نگاری، انسان دوستی اور طنزیہ انداز تحریر کی وجہ سے مشہور ،آرنلڈ زویگ

    اپنی حقیقت نگاری، انسان دوستی اور طنزیہ انداز تحریر کی وجہ سے مشہور ،آرنلڈ زویگ

    آرنلڈ زویگ

    پیدائش:10 نومبر 1887ء
    گلوگو، پولینڈ
    وفات:26 نومبر 1968ء
    مشرقی برلن
    اولاد: در زویگ

    آرنلڈ زویگ (Arnold Zweig) بیسویں صدی کے جرمن ناول نگارتھا جو پہلے سخت صیہونیت پرست تھا۔ ہٹلر جب جرمنی میں با اقتدار ہوا تو اس نے وطن چھوڑ دیا اور فلسطین میں آکر رہنے لگا۔ 1948ء میں وہ فلسطین سے مشرقی جرمنی میں منتقل ہوگیا۔ زویگ اپنی حقیقت نگاری، انسان دوستی اور طنزیہ انداز تحریر کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کا تین ناولوں کا ایک مجموعہ بہت مشہور ہے جو اس نے 1935 اور 1938 کے درمیان لکھا تھا۔ اس کے سب ناول انگریزی اور دوسری زبانوں میں ترجمہ ہو چکے ہیں۔

  • بھارتی پنجابی اداکار وگلوکار گپی گریوال کے گھر فائرنگ

    بھارتی پنجابی اداکار وگلوکار گپی گریوال کے گھر فائرنگ

    چنڈی گڑھ: بالی و وڈ کے نامور پنجابی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کے گھر کےباہر فائرنگ ہوئی ہےجس کی ذمہ داری بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گروپ نے قبول کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈ یا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں گینگسٹر کی طرف سے گلوکار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلمان خان کی دوستی بھی ان کو نہیں بچا سکے گی،لارنس بشنوئی کی طرف سے سلمان خان کو بھی یہ پیغام دیا گیا ہے کہ داؤد ابراہم بھی ان کو گینگسٹر کی پہنچ سے بچا نہیں سکتا۔

    گپی گریوال کے سدھو موسے والا کی موت پر تبصرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لارنس بشنوئی نے لکھا کہ گپی گریوال سدھو موسے والا کے کریمنل کردار کو جانتا تھا لیکن پھر بھی وہ انجان بن گیا،پوسٹ میں پنجابی گلوکار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ صرف ایک ٹریلر تھا اور اس کی فلم جلد ریلیز کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کے والد کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں، حال ہی میں پولیس کو ایک کال موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ریلیز کے دن وہ سلمان خان کو قتل کر دے گا۔

  • مسجد نبویؐ کے ایک اور خادم کا انتقال ہو گیا

    مسجد نبویؐ کے ایک اور خادم کا انتقال ہو گیا

    مدینہ منورہ: 5 روز کے وقفے سے مسجد نبویؐ کے ایک اور خادم انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبویؐ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرے کی خدمت پر مامور آغا علی بدیع اتوار کوانتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد نبویؐ میں ادا کی جائے گی۔
    https://x.com/insharifain/status/1728766796302586307?s=20
    واضح رہے کہ پانچ روز قبل 20 نومبر کو مسجد نبویؐ کے ایک اور خادم آغا عبدو علی ادریس کی وفات ہوئی تھی جو حجرہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے ساتھ مسجد کو روشن اور معطر کرنے کی ذمہ داری ادا بھی کرتے تھے،مرحوم شیخ عبدہ علی ادریس شیخ روضہ شریفہ کے خدام (الاغوات) میں سے ایک تھے جس کے مطابق یہ حجرہ مبارکہ کی دیکھ بھال پر مامور اور اس کے کلید بردار بھی تھے۔

    ٹرمپ کی دوسری اہلیہ کا خفیہ معاشقہ ،ایف بی آئی کی رپورٹ میں نئے انکشافات

    واضح رہے کہ مسجد نبوی شریف میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے لیے مامور ’مخصوص افراد‘ اغوات کہلاتے ہیں۔

    یونان میں کارگو بحری جہاز ڈوب گیا،عملے کے 14افرد سوار تھے

    سابق صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کی دبئی میں ملاقات

  • ٹرمپ کی دوسری اہلیہ کا خفیہ معاشقہ ،ایف بی آئی کی رپورٹ میں نئے انکشافات

    ٹرمپ کی دوسری اہلیہ کا خفیہ معاشقہ ،ایف بی آئی کی رپورٹ میں نئے انکشافات

    واشنگٹن: اسکائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ 1993 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ اور گلوکارہ مارلا میپلز سے شادی کی تھی-

    باغی ٹی وی:مارلا این میپلز ایک امریکی اداکارہ، ٹیلیویژن کی شخصیت، ماڈل،گلوکار اور پیش کنندہ ہیں وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری بیوی تھیں، انہوں نے اپنی بیٹی ٹفنی کی پیدائش کے 2 ماہ بعد 1993 میں شادی کی اور 1999 میں طلاق ہوگئی۔

    اسکائی نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین شادیاں کی ہیں اور کسی نہ کسی موقع پر انہوں نے اپنی بیویوں سےدھوکے بازی بھی کی اور ان کےکئی معاشقے اور ناجائز تعلقات کا سب کو علم ہے تاہم اب پہلے بار ان کی دوسری اہلیہ کے خفیہ معاشقے کی رپورٹ سامنے آئی ہے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روما نو ی داستانیں ہمیشہ سے دلکش کہانی رہی ہیں لیکن ایف بی آئی کی رپورٹ میں کچھ الگ انکشافات بھی ہوئے ہیں۔

    واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن میں نیا فیچر متعارف

    ایف بی آئی اے کی ایک پرانی فائل کا حوالہ دیتے ہوئے اسکائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ 1993 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ اور گلوکارہ مارلا میپلز سے شادی کی تھی ٹرمپ کی یہ دوسری شادی تھی، تاہم 1994 میں مارلا میپلز معروف راک اسٹار کرونر مائیکل بولٹن کی محبت میں مبتلا ہوگئیں اور جب ڈونلڈ ٹرمپ مغربی ساحل کے دورے پر روانہ ہوئے تو مارلا میپلز گلوکار مائیکل بولٹن کو گھر بلالیتی تھیں۔

    یونان میں کارگو بحری جہاز ڈوب گیا،عملے کے 14افرد سوار تھے

    ان دونوں کی ملاقاتیں اور معاشقے کی بھنگ ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی پڑ گئی تھی اور ایک موقع پر انہوں نے مارلا میپلز کو طلاق دینے کے بارے میں بھی سوچا تھا، بعد ازاں ٹرمپ نے اپنے، مارلا میپلز اور مائیکل بولٹن کے مثلث میں سے مائیکل بولٹن کو نکالنے کی ٹھانی اور اس میں کامیاب بھی رہے مارلا میپلز اور مائیکل بولٹن کے درمیان بریک اپ ہوگیا، اس کے علاوہ مارلا میپلز کے ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی گارڈ اسپینسر ویگنر کے ساتھ بھی مبینہ ناجائز تعلقات تھے، ڈونلڈ ٹرمپ نے مارلا میپلز کو 1999 کو طلاق دے دی تھی۔

    یونان میں کارگو بحری جہاز ڈوب گیا،عملے کے 14افرد سوار تھے

  • واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن میں  نیا  فیچر متعارف

    واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن میں نیا فیچر متعارف

    سان فرانسسکو:واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن میں نیا فیچر متعارف کرا دیا-

    باغی ٹی وی: واٹس ایپ نے اگست 2021 میں تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئے "ویو ونس” کا فیچر متعار ف کرایا تھا، اس فیچر کے تحت بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے، اب تک یہ سہولت صرف موبائل ایپ کے لیے دستیاب تھی، مگر اب اس فیچر کو ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن کے لیے بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

    میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورژن اور ڈیسک ٹاپ ایپ پر یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے جب کوئی صارف ویب ورژن یا ڈیسک ٹاپ ایپ پر تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرے گا تو وہاں 1 کا آئیکون نظر آئے گا جس پر کلک کرکے میسج کو ویو ونس کے طور پر بھیجنا ممکن ہوگا۔

    معاہدے کی خلاف ورزی،حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کردی

    اس فیچر سے صارفین ایسے پیغامات بھیج سکیں گے جو ایک بار دیکھے جانے کے بعد خودبخود غائب ہوجائیں گےاس فیچر سے صارفین کو حساس معلومات جیسے پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات وغیرہ شیئر کرنے کا موقع ملے گا اور لیک ہونے کا خطرہ بھی نہیں ہوگا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کی دبئی میں ملاقات

  • یونان میں  کارگو بحری جہاز ڈوب گیا،عملے کے 14افرد سوار تھے

    یونان میں کارگو بحری جہاز ڈوب گیا،عملے کے 14افرد سوار تھے

    ایتھنز: یونان کے جزیرے لیسبوس کے قریب ایک کارگو بحری جہاز ڈوب گیا ۔

    باغی ٹی وی: فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈ نے میڈیا کو بتایا کہ مصر کی بندرگاہ دخیلہ سے استنبول جانے والا کارگو بحری جہاز لیسبوس جزیرے کے قریب اپنے بھاری بوجھ اور تیز لہروں کی وجہ سے سمندر میں ڈوب گیا ہے جہاز میں نمک لوڈ تھا اور عملے کے 14افرد سوار تھے۔

    یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق جہاز میں ڈوبنے والوں میں عملے کے ارکان میں دو شامی شہری، ایک ہندوستانی اور 11 مصری شامل ہیں5مال بردار بحری جہاز3 کوسٹ گارڈ جہاز، فضائیہ اور بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ بحریہ کی ایک ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے جہاز سوار ایک شخص کو سمندر سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے تاہم دیگر کی تلاش جاری ہے-

    حماس نے مزید 17 یرغمالیوں کو رہا کر دیا، جبکہ اسرائیل کی جانب …

    قبل ازیں ہفتے کو امریکی دفاعی عہدیدار نے بحر ہند میں اسرائیلی بحری جہاز پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے کا دعویٰ کیا تھا، امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نامعلوم امریکی دفاعی ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا تھا کہ جمعہ کو اسرائیلی بحری جہاز پر ڈرون حملہ ہوا جس میں ممکنہ طور پر ایرانی ساختہ ڈرون استعمال کیا گیا تاہم امریکی اہلکار نے اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا،اسرائیلی تاجر کی ملکیت مالٹا کے جھنڈے والے بحری جہاز پر مبینہ حملہ جمعہ کو بین الاقومی پانیوں میں ہوا جس میں جہاز کو نقصان پہنچا تاہم عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے-

    افغان مہاجرین کو ایران میں سخت اقدامات کا سامنا

  • افغان مہاجرین کو ایران میں سخت اقدامات کا سامنا

    افغان مہاجرین کو ایران میں سخت اقدامات کا سامنا

    ایران نے افغان تارکین وطن کے لیے سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے افغان میڈیا کے مطابق ایران سے بے دخل کیے گئے افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اور ویزہ ہونے کے باوجود انہیں ایران سے بے دخل کیا جا رہا ہے،افغان شہریوں نے بتایا کہ ایرانی اہلکاروں نے کچھ افغان شہریوں کے پاسپورٹ اور ویزہ پھاڑ کر زبردستی ملک مبدر کر لیا، دوسری جانب پاکستان سے طورخم بارڈر کے راستے اتوار کو مزید 2 ہزار 127 افراد رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس چلے گئے۔ طورخم سے واپس جانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔