Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • واشنگٹن پوسٹ کا  امریکہ میں گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش  کے حوالے سے انکشافات

    واشنگٹن پوسٹ کا امریکہ میں گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے حوالے سے انکشافات

    واشنگٹن پوسٹ نے امریکہ میں گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش کے بارے میں مزید چونکا دینے والی تفصیلات سے پردہ اٹھایا ہے۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ امریکا نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے حوالے سے کارروائی کرے۔ اسی تناظر میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم کے برنز نے اگست میں بھارت کا دورہ کیا، ان کے ساتھ امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ایورل ہینس بھی تھے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق قتل کی سازش کے انکشاف کے بعد امریکا نے بھارت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکہ نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھارت سے یقین دہانی مانگی۔ مین ہٹن میں امریکی وفاقی استغاثہ نے اس کیس کے سلسلے میں بھارتی شہری نکھل گپتا پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ نکھل گپتا پر گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کو انجام دینے کے لیے ایک فرد کی خدمات حاصل کرنے کا الزام ہے۔اخبار نے اطلاع دی کہ گپتا، جو اس وقت امریکہ میں نہیں ہیں، مبینہ طور پر کرائے پر لیے گئے حملہ آور کو 15,000 ڈالر ایڈوانس فراہم کیے تھے۔ امریکی استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ گپتا نے بھارتی حکام سمیت کئی افراد کے ساتھ مل کر سازش کی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد گروپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔رپورٹ میں مزید روشنی ڈالی گئی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ستمبر میں جی 20 اجلاس کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ صورتحال کی سنگینی پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثناء بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • کسی سال اتنے بچے شہید نہیں ہوئے جتنے اسرائیل نے چند ہفتوں میں کردیے، انتونیو گوتریس

    کسی سال اتنے بچے شہید نہیں ہوئے جتنے اسرائیل نے چند ہفتوں میں کردیے، انتونیو گوتریس

    اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کا سکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ میں 45 فیصد گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں، غزہ کی 80 فیصد آبادی گھر چھوڑنے پر مجبور ہوچکی ہے۔ دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال سے وسیع پیمانے پر تباہی اور اموات ہوئیں۔ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ آبادی پر بڑے ہتھیاروں کے استعمال سے شدید تباہی ہوئی، غزہ میں اقوام متحدہ کے 111 کارکن جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کسی سال اتنے بچے شہید نہیں ہوئے جتنے اسرائیل نے چند ہفتوں میں کردیے، میرے دفتر سنبھالنے کے بعد سے اب تک کسی تنازع میں اتنے بچے جان سے نہیں گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں جنگ بندی کے لیے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔عالمی ادارہ کے سربراہ نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ یقینی ہو اور اقوام متحدہ شیلٹرز پر حملے نہیں ہونےچاہئیں۔
    انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی آپریشن کے لیے ایندھن کی فراہمی ناکافی ہے اور غزہ میں امداد کی فراہمی 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کیلئے انتہائی کم ہے۔

  • فاطمہ،سابقہ انجو،بھارت پہنچ گئی

    فاطمہ،سابقہ انجو،بھارت پہنچ گئی

    فیس بک پر دوستی کے بعد بھارت سے پاکستان پہنچ کر نصراللہ کے ساتھ شادی کرنے والی انجو بھارت پہنچ گئی

    انجو نے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا تھا، انجو،کو اسکا شوہر واہگہ بارڈر تک چھوڑ کر آیا، فاطمہ واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ ہوئی،بھارت پہنچے پر انجو کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں، صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے سے انجو نے انکار کیا،نصراللہ کے شوہر نے کہا ہے کہ انجو اپنے بچوں سے ملنے بھارت گئی ہے وہ جلد پاکستان واپس آ جائے گی،اسکے پاس پاکستا ن کا ویزہ ہے،

    انجو 24 جولائی کو ویزہ لے کر بھارت سے پاکستان پہنچی تھی، 25 جولائی کو اس نے اپنا مذہب تبدیل کیا اور اسلام قبول کرتے ہوئے فاطمہ نام رکھا اور نصراللہ سے شادی کی، دونوں کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں،دونوں کے مابین سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی، چار سال تک دوستی کے بعد انجو پاکستان پہنچی تھی،

    انجو اب بھارت پہنچ چکی ہے تا ہم اسکا سابق شوہر اروند اور انجو کے بچے اپنی ماں سے ناراض ہیں، انکا کہنا ہے کہ انجو نے دوسری شادی کر کے غلط کیا،انجو نئی دہلی جائے گی ،اسکے بچے اپنے والد کے ساتھ مقیم ہیں، انجو کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انجو سے نہیں ملنے دے گا،اس ضمن میں مقامی پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

     ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

    بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

     اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

    بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

  • مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے،روسی صدر

    مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے،روسی صدر

    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ روس کے انتخابات 2024 میں مداخلت نہ کرے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مارچ میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت نہ کرےمغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے اگر کسی نے بھی روس کے انتخابات میں مداخلت کی تو اسے روس پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ روس اور امریکہ کے تعلقات گزشتہ کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں روس یوکرین جنگ میں بھی امریکہ کی جانب سے یوکرین کو مختلف طریقوں سے امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    غزہ میں مختلف وبائی امراض بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت

    دوسری جانب ایک سینئر روسی سفارت کار نے بدھ کو شائع ہونے والے ریمارکس میں کہا کہ ماسکو اور نیٹو کے درمیان فوجی تصادم کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا،روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف، جو امریکہ کے ساتھ تعلقات، عدم پھیلاؤ اور ہتھیاروں کے کنٹرول کے انچارج ہیں، نے روزنامہ ازویسٹیا کو بتایا کہ موجودہ حالات واشنگٹن کے ساتھ ہتھیاروں کی بات چیت کے لیے "سازگار” نہیں ہیں۔

    ازویشیا نے ریابکوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ کسی حد تک رونالڈ ریگن کی صدارت کے تجربے کو دہراتے ہوئے، اگلی ہتھیاروں کی دوڑ جیتنے کی توقع رکھتا ہے تو امریکی غلطی پر ہیں ہم اشتعال انگیزی کے سامنے نہیں جھکیں گے لیکن ہم اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں کہ ہم اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

    نگران وزیراعظم کا ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ

    فروری 2022 میں یوکرین پر پورے پیمانے پر حملے کے بعد روس کے بہت سے مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہو گئے، اب ماسکو نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں "اجتماعی مغرب” کے خلاف لڑ رہا ہے۔

  • ایلون مسک   غزہ  جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں،حماس

    ایلون مسک غزہ جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں،حماس

    بیروت: حماس نے ایلون مسک سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اسرائیل کی طرح غزہ کا دورہ بھی کریں اور اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں۔

    باغی ٹی وی: بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے بتایا ہےکہ اسرائیل کا رویہ کتنا وحشیانہ تھا، اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں اسرائیلیوں کو یرغمالی بنانےکی ضرورت نہ ہوتی۔

    اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ مسلم اور عرب ممالک او آئی سی اجلاس کی قراردادوں پر عمل کریں، غزہ میں یومیہ امدادی ٹرکوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، ایلون مسک نے جیسے اسرائیل کا دورہ کیا غزہ کا دورہ بھی کریں اور غزہ جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں، غزہ میں اسرائیل اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا، اسرائیل غزہ میں عسکری اور سیاسی دونوں لحاظ سے بری طرح ناکام ہوا۔

    توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس: احتساب عدالت جیل میں کیسز کی سماعت کرے …

    ان کا کہنا تھا کہ زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سےکہیں زیادہ ہے، اسرائیل کے 1000 سے زیادہ فوجی زخمی ہوئے ہیں، زخمی اسرائیلی فوجیوں میں 200 شدید زخمی ہیں،دشمن کا نقصان آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا، اسرائیلی فوجی غزہ کی 80 فیصد سرزمین کو چھونے میں بھی ناکام رہے۔

    شہباز شریف رمضان شوگر ملز ریفرنس میں احتساب عدالت پیش

    واضح رہے کہ ایلون مسک نے ایک روز قبل اسرائیل کا دورہ کیا تھا جس کے دوران وہ ان علاقوں میں بھی گئے جہاں 7 اکتوبر کو حماس نےآپریشن طوفان الاقصیٰ کیا تھاایلون مسک 27 نومبر کی صبح تل ابیب پہنچےتھے جسکے بعد انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کے سا تھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا،غزہ کی سرحد سے 3 کلومیٹر دور کفارعزا میں پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مسک موجود تھے، جہاں حماس کے ہاتھوں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    غزہ میں مختلف وبائی امراض بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت

  • شمالی کورین جاسوسی سیٹلائٹ نے وائٹ ہاؤس، پینٹاگون امریکی طیارہ بردار جہازوں کی تصاویر لے لیں

    شمالی کورین جاسوسی سیٹلائٹ نے وائٹ ہاؤس، پینٹاگون امریکی طیارہ بردار جہازوں کی تصاویر لے لیں

    سئیول:منگل کو شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کیا تھا، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی اور جنوبی کوریا کی فوجی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا –

    باغی ٹی وی:شمالی کوریا کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے وائٹ ہاؤس، پینٹاگون اور نورفولک کے بحری اڈے پر موجود امریکی طیارہ بردار جہازوں کی جاسوس سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کا جائزہ لیا سیٹلائٹ نے امریکی دارالحکومت کے علاوہ جنوبی کوریا، گوام اور اٹلی کے شہروں اور فوجی اڈوں کی تصویر کشی کی ہےابھی تک، پیانگ یانگ نے سیٹیلائٹ سے لی گئی کوئی تصویر جاری نہیں کی ہے، جس سے تجزیہ کاروں اور غیر ملکی حکومتیں اس بحث میں الجھ گئی ہیں کہ نیا سیٹلائٹ حقیقت میں کتنا قابل ہے۔

    شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی نے کہا کہ کِم نے امریکی مغربی بحرالکاہل کے علاقے گوام میں اینڈرسن ایئر فورس بیس اور نورفولک اور نیوپورٹ میں ایک امریکی شپ یارڈ اور ایئربیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا بھی معائنہ کیا، جہاں چار جوہری طاقت سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز اور ایک برطانوی طیارہ بردار جہاز دیکھا گیا تھا۔

    غزہ جنگ: اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ

    جیمز مارٹن سینٹر فار نان پرولیفریشن اسٹڈیز کے سیٹلائٹ امیجری کے ماہر ڈیو شمرلر کہتے ہیں کہ اس میں شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ یہ سیٹلائٹ بڑے علاقوں یا جنگی جہازوں کو دیکھ سکتا ہے جیسا کہ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا، ایک درمیانے درجے کا ریزولوشن کیمرہ بھی پیانگ یانگ کو یہ صلاحیت فراہم کر سکتا ہےلیکن وہ تصاویر کتنی مفید ہیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ انہیں کس چیز کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں-

    دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز کمپنی کے حوالے

    شمرلر نے کہا کہ کسی مقصد میں کارآمد ہونے کے لیے شمالی کوریا کے درمیانے درجے کے ریزولوشن سیٹلائٹس کو کلیدی جگہوں سے بار بار گزرنے کی اجازت حاصل کرنی ہوگی اور اس کیلئے مزید کئی لانچ کرنے کی ضرورت ہوگی، اور شمالی کوریا کی خلائی ایجنسی یہی کرنے کی کوشش کر رہی ہےیہ ان کے لیے صفر سے کسی چیز کی طرف جانا ایک بڑی چھلانگ ہے، لیکن جب تک ہم ان تصاویر کو نہیں دیکھ سکتے جو وہ جمع کر رہے ہیں، ہم اس کے استعمال کے معاملات پر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

    غزہ:اسرائیلی بمباری سے تباہ مکان کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ نکل آیا

    خیال رہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے سیٹلائٹ لانچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے، جن میں شمالی کوریا پر بیلسٹک ٹیکنالوجی کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

  • غزہ جنگ:  اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ

    غزہ جنگ: اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ

    غزہ جنگ کے باعث اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق اردن نے رواں سال غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اردنی چرچ کونسل کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطینی عوام سے ہمدری کے لیے اس سال کرسمس سادگی سے منایا جائے گا۔

    اس سے قبل غزہ میں جانی نقصانات پر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئی تھیں، بیت لحم میونسپلٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھاکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش پر کرسمس کی روایتی تقریبات نہیں ہوں گی۔

    غزہ:اسرائیلی بمباری سے تباہ مکان کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ نکل آیا

    بیت لحم میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان کے سوگ میں تقریبات منسوخ کی جارہی ہیں، اس مرتبہ کرسمس روایتی سجاوٹ، روشنیوں اور کرسمس ٹری کے بغیر سادگی سے منائی جائے گی اور صرف دعائیہ و مذہبی تقریبات ہوں گی۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 14 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچوں اور عورتوں کی تعداد زیادہ ہے،جمعہ سے اسرائیل نے 4 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا آخری روز تھا لیکن عارضی جنگ بندی میں مزید 2 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے نتیجے میں وہاں کی آبادی کو بمباری سے زیادہ بیماریوں سے موت کے خطرات لاحق ہیں۔

    غزہ میں مختلف وبائی امراض بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت

    غزہ کے مکینوں کو خوفناک بمباری، محاصرے اور بیماریوں کے سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے منگل کے روز کہا کہ غزہ کے باشندوں کی بڑی تعداد کو بمباری سے بیماریوں سے مرنے کا خطرہ ہے۔ اگر صحت کے نظام کو تیزی سے معمول پرنہ لایا جا سکا تو آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں،بالآخر اگر ہم صحت کے اس نظام کو دوبارہ فعال نہ کر سکے تو ہم بمباری سے زیادہ لوگوں کو بیماری سے مرتے ہوئے دیکھیں گے،انہوں نے شمالی غزہ میں الشفاء ہسپتال کے منہدم ہونے کو ایک "المیہ” قرار دیا اور اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں اس کے طبی عملے کی حراست میں لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    نیتن یاہو اور ایلون مسک کا حماس کو تباہ کرنے میں 

  • دنیا  کا سب سے بڑا بحری جہاز کمپنی کے حوالے

    دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز کمپنی کے حوالے

    دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز آئیکون آف دی سیز کو باضابطہ طور پر دنیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: رائل کیریبین نامی کمپنی کے 28 بحری جہازوں کے بیڑے میں آئیکون آف دی سیز کو شامل کر لیا گیا ہے فن لینڈ میں تیار ہونے والے اس بحری جہاز کو 27 نومبر کو کمپنی کے حوالے کیا گیا،اس کروز شپ میں ایک وقت میں 9950 افراد سفر کر سکیں گے اور یہ جنوری 2024 میں اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگا یہ 1198 فٹ بلند جہاز ہے جس کا وزن 2 لاکھ 50 ہزار 800 ٹن ہے، تاہم اسٹاف کی تعداد کچھ زیادہ ہے جو 2350 نفوس پر مشتمل ہے اسی وجہ سے اسے دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ قرار دیا گیا ہے،اس جہاز نے جون 2023 میں سمندری سفر کی آزمائش کامیابی سے مکمل کی تھی۔

    عدالت کا پولیس کو شیریں مزاری کو گرفتارنہ کرنے کا حکم

    250,800 وزنی اور 1200 فٹ طویل کروزشپ کی ڈیزائن سے لے کر تیاری تک ڈھائی سال کا عرصہ لگایہ جہاز ٹائی ٹینک سے 5 گنا زیادہ بڑا ہےجس میں 20 عرشے، نیویارک کےمشہور سینٹرل پارک کی نقل اور متعدد سہولیات دستیاب ہوں گی ،اس میں 40 ریسٹورنٹس موجود ہیں جبکہ کمپنی کے مطابق اس میں بہت بڑا سوئمنگ پول بھی ہے جبکہ پہلی بار کسی جہاز میں واٹر پارک مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس میں 6 واٹر سلائیڈز ہوں گی اس جہاز میں مجموعی طور پر 2805 کمرے تیار کیے گئے ہیں جن کو 14 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جیسے 3 منزلہ ٹاؤن ہاؤس کا ایک ہفتے کا کرایہ اوسطاً 75 ہزار ڈالرز ہے۔

    عدالت کا پولیس کو شیریں مزاری کو گرفتارنہ کرنے کا حکم

    اس کی سب سے سستی ٹکٹ بھی 1820 ڈالرز کی ہے جس کے دوران ایک مسافر 7 راتوں تک ایک عام کمرے میں قیام کرسکے گا،اس بحری جہاز میں ایک آبشار بھی تعمیر کی گئی ہے اور مسافر آئس شوز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے،یہ بحری جہاز پہلے سفر کے دوران امریکی شہر میامی سے کیریبین جزائر جائے گا-

    نگران وزیراعظم کا ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ

  • غزہ:اسرائیلی بمباری سے تباہ  مکان کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ نکل آیا

    غزہ:اسرائیلی بمباری سے تباہ مکان کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ نکل آیا

    غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ مکان کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ نکل آیا۔

    باغی ٹی وی : اسرائیل کے غزہ میں فضائی، بری اور بحری حملے 44 روز سے زائد جاری رہے،اسرائیلی حملوں میں 14 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچوں اور عورتوں کی تعداد زیادہ ہےکئی روز کی بمباری کے بعد جمعہ سے اسرائیل نے 4 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا آخری روز تھا لیکن عارضی جنگ بندی میں مزید 2 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ میں جہاں تباہ مکانات سے کئی فلسطینی ملبے تلے دبنے سے شہید ہوئے وہیں معجزاتی طور پر ایک نومولود کو 37 دن بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران 37 دن بعد مکان کے ملبے کے نیچے سے ایک نوزائیدہ بچہ زندہ حالت میں ملاجسے دیکھ کر حکام بھی حیران ہوگئے۔

    امریکی ڈالر انٹر بینک میں سستا

    https://x.com/gazanotice/status/1729139565930402162?s=20
    فلسطین کی سول ڈیفنس کے ایک رکن اور فوٹوگرافر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ملبے سے معجراتی طور پر زندہ بچ جانے والے بچے کی کہانی بیان کی گئی جنگ کے درمیان پیدا ہونے والے بچے کو ملبے کے نیچے دیکھ کر بہت سے ریسکیو اہلکاروں نے اسے مردہ قرار دیا لیکن تین گھنٹے کی محنت کے بعد جب اسے ملبے سے بحفاظت باہر نکالا گیا تو سب نے اسے معجزہ قرار دیا،تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نومولود کے والدین اسرائیلی حملے میں زندہ بچ گئے یا وہ شہید ہوگئے۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیل نے جنگ بندی کے دوران رہا کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد سے زیادہ فلسطینی دوبارہ گرفتار کرلیے فلسطینی قیدیوں کے کلب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 168 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

    غزہ میں مختلف وبائی امراض بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت

    یہ تعداد اسرائیل کی جانب سے حماس کے ساتھ معاہدے کے تحت جمعے سے اب تک رہا کیے گئے 150 فلسطینیوں سے زیادہ ہے غزہ کی ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے 60 فلسطینی خواتین کو ابھی بھی قید میں رکھا ہوا ہے، جن میں سے زیادہ تر کو 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

    فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) کے میڈیا افسر امل سرہنے نے ترک خبر رساں ایجنسی انادولو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں گرفتاریوں کی ایک بڑی لہر میں 56 فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کو حراست میں لیا اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں کارروائیوں کے دوران اب تک 3,260 کو حراست میں لیا ہے۔

    غزہ میں مختلف وبائی امراض بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت

  • نگران وزیراعظم  کا ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ

    نگران وزیراعظم کا ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ

    یو اے ای: نگران وزیراعظم نے ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا، وزیر اعظم نے مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا، مرحوم شیخ زاید کی وژنری قیادت نے دنیا کی مختلف اقوام کے درمیان رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے کلچر کو تقویت بخشی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم شیخ زاید کے پاکستان کی قیادت اور عوام کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات تھے۔
    uae
    وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شیخ زاید مسجد کا عظیم پیغام بقائے باہمی، رواداری اور دیگر ثقافتوں کے لیے کشادہ دلی کے تصورات کو اجاگر کرتا ہے، یہ پیغام متحدہ عرب امارات کے بانی کی شاندار میراث سے متاثر ہے۔ وزیر اعظم کو اسلامی ثقافت کے حقیقی جوہر کو اجاگر کرنے میں مسجد کے اہم کردار کے بارے بتایا گیا۔
    UAE
    شیخ زید گرینڈ مسجد جدید اسلامی فن تعمیر کا ایک شاہکار نمونہ ہے جس میں 40000 سے زائد نمازیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ شیخ زید مسجد متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے،مسجد کے دورے کے دوران نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمزی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
    UAE