Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • اسرائیلی بمباری سے صحافی کی خاندان کے 11 افراد کے ہمراہ موت

    اسرائیلی بمباری سے صحافی کی خاندان کے 11 افراد کے ہمراہ موت

    سات اکتوبر سے اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری ہے، اب اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کا محاصرہ کر لیا ہے

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے ہیں، اسرائیل نے غزہ کے شہر یونس خان میں گھر پر بمباری کی،جس کے نتیجے میں فلسطینی صحافی محمد ابو حطب،انکی اہلیہ، بیٹے اور بھائی سمیت خاندان کے 11 افراد کی موت ہوئی ہے، اسرائیلی بمباری سے فلسطینی صحافی محمد البیاری بھی شہید ہو چکے ہیں

    فلسطینی صحافی کی موت کے بعد فلسطینی صحافیوں نے احتجاج کیا، محمد ابوحطب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر فلسطینی صحافی سلمان البشیر اسرائیل کے ہاتھوں صحافیوں کے قتل پر اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے بے قابو ہوگئے اور دوران رپورٹنگ اپنی پریس جیکٹ اور ہیلمٹ کو اُتار پھینکا اور کہا کہ کوئی فائدہ نہیں،اسرائیل صحافیوں کا بھی قتل عام کر رہا ہے، دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا.یہ پریس جیکٹس جو ہم نے پہنی ہیں علامتی ہیں، ان سے کسی صحافی کو تحفظ نہیں مل رہا ہے، ایک کے بعد ایک صحافی کو اسرائیل کو قتل کر دیا ہے

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی آبادیوں پر وحشیانہ بمباری کاسلسلہ جاری ہے اور اسرائیل پر غزہ کی جانب سے کی جانے والی بمباری اور بڑھتے محاصرے سے فلسطینیوں کے قتل عام تیز ہونے کا خدشہ ہے اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 9200 جب کہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار ہوچکی ہے

    دوسری جانب غزہ میں بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے سے متعلق اسرائیلی ترجمان کی زبان پر آ گیا، اسرائیلی ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا نشانہ فقط فلسطینی عوام ہیں امریکی ٹی وی کو اپنے انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان تل ہینرک بات چیت کے دوران سچ بول گئیں اور کہا کہ اسرائیل غزہ میں کسی اور کو نشانہ نہیں بنا رہا سوائے سویلینز کے لیکن پھر گڑبڑا کر اپنی بات کو گھماتے ہوئے کہنے لگی کہ نہیں، نشانہ دہشتگرد ہیں،

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کی پٹی پر حماس حملوں میں بھارتی نژاد اسرائیلی فوجی کی موت
    حماس کے حملے میں بھارتی نژاد اسرائیلی فوج کی بھی موت ہوئی ہے، اس ضمن میں بھارت میں اسرائیل کے قونصل جنرل کوبی شوشانی نے تصدیق کی کہ بھارتی نژاد فوجی کی موت غزہ کی پٹی پر ہوئی،بھارتی نژاد اسرائیلی فوجی کی عمر بیس برس تھی اوراسکا نام ہیل سولومن تھا، جس واقعہ میں بھارتی نژاد فوجی کی موت ہوئی اس میں 17 مزید اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیںَ،بھارتی نژاد فوجی اسرائیلی شہر دیمونا کا رہائشی تھا

    ہیل کی موت پر بینی دیمونا کے میئر بٹن کا کہنا تھا کہ بہت افسوس کے ساتھ ہم غزہ کی جنگ میں دیمونا کے بیٹے ہیل سولومن کی موت کا اعلان کرتے ہیں۔پورا شہر ہیل سولومن کی موت پر غم زدہ ہے، ہیل کی آخری رسومات اسرائیلی پرچم کے ساتھ ادا کی جائیں گی

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ایک بار پھر اسرائیل پہنچ چکے ہیں وہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، امریکی وزیر خارجہ کا سات اکتوبر کے بعد اسرائیل کا یہ تیسرا دورہ ہے،آخری دورے میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے سات گھنٹے طویل ملاقات کی تھی،امریکی وزیر خارجہ آج ملاقاتوں کے بعد میڈیا ٹاک بھی کریں گے، امریکہ کو امید ہے کہ آج کے اس دورے کے بعد غزہ کو انسانی امداد بھیجنے کا راستہ کھل جائے گا،اسرائیل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکی وزیرخارجہ اردن جائیں گے جہاں وہ اپنے عرب اتحادیوں کے تحفظات پر بات چیت کریں گے،

  • آئی ڈراپس جو آنکھوں میں انفیکشن اور اندھے پن کا سبب بن سکتی ہیں

    آئی ڈراپس جو آنکھوں میں انفیکشن اور اندھے پن کا سبب بن سکتی ہیں

    واشنگٹن: امریکی فیڈرل ریگولیٹرز نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ متعدد برانڈز کے آئی ڈراپس استعمال کرنا فوری بند کردیں۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ متعدد آئی ڈراپس برانڈز کی فیکٹریوں میں غیر صحت مند مواد کا پتا لگا ہے جس کے بعد کئی بڑے برانڈز کے آئی ڈراپس اور جیل کا استعمال فوراً ترک کرنے کی ضرورت ہےایف ڈی اے کی جانب سے آنکھوں کی دیکھ بھال سے متعلق 26 مصنوعات ہیں جن کے بارے میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    نیتن یاہو کو 7 برس قبل خفیہ دستاویز میں حماس کے ممکنہ حملے سے خبردار …

    آلودہ مصنوعات آنکھوں میں انفیکشن اور اندھے پن کا سبب بن سکتی ہیں کیونکہ آنکھوں پر لگائی جانے والی دوائیں یا ڈراپس جسم کے کچھ دفاعی نظام کو غیر موثر کرکے صارفین کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، ایف ڈی اے کی فہرست میں سی وی ایس ہیلتھ، لیڈر (کارڈینل ہیلتھ)، رگبی (کارڈینل ہیلتھ)، رائٹ ایڈ، ٹارگٹ اپ اینڈ اپ اور ویلوسیٹی فارما شامل ہیں،ایف ڈی اے نے ان تمام برانڈز پر زور دیا کہ وہ ان تمام مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس منگوائیں جبکہ سی وی ایس، رائٹ ایڈ اور ٹارگٹ نے مارکیٹ اور ویب سائٹس سے اپنی پروڈکٹس واپس منگوانا شروع کردی ہیں۔

    کراچی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25  فنکاروں نے مل کر نیا ترانہ جاری کردیا

    فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 فنکاروں نے مل کر نیا ترانہ جاری کردیا

    غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 عرب فنکاروں نے مل کر نیا ترانہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : مغربی ایشیا اور شمالی افریقا نے 25 باصلاحیت فنکاروں نے ’راجعین‘ کی طرف سے ایک دل کو چھولینے والا ترانہ پیش کیا جس میں غزہ میں جاری مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا ہےراجعین ترانے کے اندر فلسطینیوں کی اسرائیلی مظالم کے خلاف تاریخی مزاحمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی قربانیوں کو بیان کیا ہے۔

    نیتن یاہو کو 7 برس قبل خفیہ دستاویز میں حماس کے ممکنہ حملے سے خبردار …

    اس ترانے سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلسطین کے چلڈرن ریلیف فنڈ کیلئے جائے گی اور ترانے کا مقصد عالمی برادری کو غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی طرف متوجہ کرنا ہےسوشل میڈیا پر عرب فنکاروں کی اس منفرد کاوش کو سراہا جا رہا ہے اور دیگر آرٹسٹوں سے بھی یہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کریں گے۔

    اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے،ایلون مسک

  • سمندری طوفان ”سیاران“ نے شمال مغربی یورپ میں تباہی مچا دی

    سمندری طوفان ”سیاران“ نے شمال مغربی یورپ میں تباہی مچا دی

    فرانس: سمندری طوفان ”سیاران“ نے شمال مغربی یورپ میں تیز ہواؤں اور تیز بارشوں کے ساتھ تباہی مچا دی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق فرانس کے شہر پیرس کے شمال مشرق میں درخت گرنے سے ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک ہو گیا جبکہ12 لاکھ فرانسیسی گھرانے بجلی سے محروم ہو گئےپہاڑی جزیرہ نما برٹنی کے شہر فنسٹر میں حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور 207 کلومیٹر فی گھنٹہ (129 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں میں نکلنے سے گریز کریں جس کی وجہ سے ساحل سے 20 میٹر (66 فٹ) اونچی لہریں اٹھنے کی اطلاعات ہیں۔

    وزیر ٹرانسپورٹ کلیمنٹ بیون نے بتایا کہ ایک ٹرک ڈرائیور اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کی گاڑی شمالی فرانس کے اندرون ملک آئزنے علاقے میں درخت سے ٹکرا گئی۔ حکام نے اعلان کیا کہ شمالی شہر روبیکس کی ایک یونیورسٹی میں ایک اور شخص بری طرح زخمی ہوا ہے، اور 15 دیگر افراد مغربی اور شمالی فرانس میں زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے سات ایمرجنسی ورکرز تھے-

    اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے،ایلون مسک

    اسپین میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں اسکولوں میں پڑھائی متاثر ہوئی، ہوائی اڈوں اور ٹرینوں کی سروس معطل ہو گئی عالمی میڈیا کے مطابق طوفان سیاران کے باعث 104 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں انگلینڈ میں کم دباؤ کا ایک صدی پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیامتاثرہ علاقوں میں کچھ اسکول جمعہ کو بند رہیں گے۔

    "اے پی” کے مطابق ڈچ ایئر لائن KLM نے ملک میں متوقع تیز ہوا کی تیز رفتار اور طاقتور جھونکے کا حوالہ دیتے ہوئے، دوپہر کے اوائل سے دن کے اختتام تک ہالینڈ میں جانے والی اور آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔

    نیتن یاہو کو 7 برس قبل خفیہ دستاویز میں حماس کے ممکنہ حملے سے خبردار …

  • نیتن یاہو کو 7 برس قبل خفیہ دستاویز میں حماس کے ممکنہ حملے سے خبردار کیا گیا تھا،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

    نیتن یاہو کو 7 برس قبل خفیہ دستاویز میں حماس کے ممکنہ حملے سے خبردار کیا گیا تھا،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

    اسرائیلی اخبار نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کو 7 برس قبل خفیہ دستاویز میں حماس کے ممکنہ حملے سے خبردار کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی :َ”العربیہ” نے اسرائیلی اخبار نے’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نے 2016 میں یہ دستاویز نیتن یاہو کو پیش کی تھیں دستاویز میں کہا گیاتھا کہ حماس آئندہ تنازع کو اسرائیل منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ان دستاویز میں آپریشن ’’ طوفان الاقصیٰ‘‘ سےمتعلق خبر دار کیا گیا تھا،11 صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں حماس کے عزائم کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

    ان دستاویزات میں غزہ کے ارد گرد کی بستیوں پر قبضہ کرنا اور یرغمال بنانے کا تذکرہ کیا گیا دستاویز میں بتایا گیا کہ حماس کے اس طرح کے حملے سے مادی نقصان کے ساتھ اسرائیل کے شہریوں کے شعور اور حوصلے کو شدید نقصان پہنچے گا حماس کا بنیادی ہدف 2022 تک اسرائیل کو تباہ کرنا اور تمام فلسطینی زمینوں کو آزاد کرنا ہے لائبرمین غزہ کو کنٹرول کرنے والی حماس کے بارے میں فکر مند تھے تاہم نیتن یاہو اور سابق چیف آف سٹاف گیڈی آئزن کوٹ سمیت جن فریقوں کو وارننگ پیش کی گئی تھی، ان میں سے کسی نے بھی اس منظر نامے کو مطلوبہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔

    موبائل قسطوں پر دیئے جائیں گے یا نہیں،وزارت آئی ٹی کا وضاحتی بیان جاری

    ان دستاویز کو خفیہ راز کے طور پر پیش کیا گیا تھا ان میں غزہ کی پٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا تھا اس وقت کے وزیر دفاع کی پوزیشن کو تفصیل سے بیان کیا گیا تھا اس میں آپریشن کے مطلوبہ اہداف بھی شامل تھے، اس دستاویز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کےدرمیان اگلا تصادم آخری ہوگا دستاویز میں کہا گیا کہ اس کا بہترین طریقہ حماس کے لیے یہ ہے کہ وہ اسرائیل کو فرنٹل سٹرائیک سے حیران کر دے حماس چاہتی ہے کہ اسرائیل کے خلاف اگلی مہم میں غزہ کی پٹی کے لیے لبنان، شام، اردن اور سینا میں اضافی میدان پیدا کئے جائیں یہاں تک کہ دنیا بھر میں یہودی اہداف کو بھی نشانہ بنانے کی راہ ہموار کی جائے۔

    نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

    دستاویز میں حماس کی طرف سے راکٹوں کی تعداد میں اضافے، زمینی اور سمندری شعبے میں جدید صلاحیتوں کو تیار کرنے کی کوششوں اور فضائی شعبے میں نئی صلاحیتوں کا بھی اشارہ دیا گیا تھا حماس کے پاس حملہ کرنے والے پلیٹ فارمز، انٹیلی جنس صلاحیتوں کو جمع کرنے کے لیے ڈرون اور گلوبل پوزیشننگ سسٹم کو جام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

  • اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے،ایلون مسک

    اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے،ایلون مسک

    برطانیہ: اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے دنیا کی پہلی اے آئی سیفٹی کانفرنس کے دوران انتباہ جاری کیا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی: ایلون مسک کے مطابق ان کا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کے وجود کے لیے خطرہ ہے، کیونکہ تاریخ میں پہلی بار انسانوں کا سامنا خود سے زیادہ ذہین حریف سے ہوگا،میرے خیال میں اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کو لاحق چند بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیگر مخلوقات سے زیادہ طاقتور یا تیزرفتار نہیں، مگر ہم ان سے زیادہ ذہین ہیں، تاہم اب انسانی تاریخ میں پہلی بار ہمیں خود سے زیادہ ذہین چیز کا سامنا ہے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں کہ ہم اس پر کنٹرول کر سکتے ہیں یا نہیں تاہم میرے خیال میں ہمیں اس کی راہ کا تعین کرنا چاہیے جو انسانیت کے لیے مفید ہوگا میرا خیال ہے کہ یہ انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے اور اگر ہم اے آئی ٹیکنالوجی کی پیشرفت دیکھیں تو یہ ممکنہ طور پر سب سے بڑا خطرہ ہے۔

    نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

    یکم نومبر کو برطانیہ میں شروع ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں امریکا، چین، بھارت، فرانس، جرمنی اور بھارت سمیت 28 ممالک کے حکومتی وفود شریک ہیں،ان سب ممالک نے کانفرنس کے پہلے دن ایک اعلامیے پر بھی دستخط کیے جس میں اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے ایک ممکنہ بڑا خطرہ قرار دیا گیا۔

    موبائل قسطوں پر دیئے جائیں گے یا نہیں،وزارت آئی ٹی کا وضاحتی بیان جاری

  • سری لنکا کو  شکست ،بھارت  نےسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    سری لنکا کو شکست ،بھارت نےسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    آئی سی سی ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں ورلڈ کپ میں بھارت نے سری لنکا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 302 رنز سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 33 ویں میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 20 ویں اوور میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی, سری لنکا کی جانب سے کسون رجیتھا 14 اور اینجلو میتھیوز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے مہیش ٹھیکشانا 12 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے،، مدوشانکا 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئےسری لنکا کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ کوشل مینڈس اور چیریتھ اسالنکا ایک ایک رن بناسکے۔

    بھارت کی جانب سے محمدشامی نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سراج نے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں،جسپریت بمرا اور رویندرا جڈیجا نے ایک ، ایک وکٹ لی۔

    302 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی کے بعد بھارت ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، روہت الیون سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے،بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے، بھارت نے 7 میچز کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سری لنکا 7 میچز میں صرف 2 میچ جیت سکا ہے۔

    قبل ازیں بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئےشبمن گل اور ویرات کوہلی نے 189 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم گل 92 اور کوہلی 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول 21، سوریا کمار یادیو نے 12 رنز بنائے-

    سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا نے 80 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں اور دشمنتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

    سری لنکا بھارت میچ،بھارت کے تین کھلاڑی آؤٹ

    بھارت کا اسکواڈ

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

    سری لنکا کا اسکواڈ

    کپتان کوشل مینڈس، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دشن ہیمنتھا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، کسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا اور دلشان مدھوشانکا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ،بارش کی پیشنگوئی

  • واٹس ایپ میں نیا  فیچر متعارف

    واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف

    سان فرانسسکو: میٹا کی زیر ملکیت دنیا بھر میں مقبول ایپ واٹس ایپ میں ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں نئے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز کا اضافہ کیا گیا ہےیہ نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے،یہ نیا فیچر یوٹیوب کے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔

    اس فیچر سے صارفین کے لیے ویڈیوز کو 10 سیکنڈ ریوائنڈ اور 10 سیکنڈ فارورڈ کرنے میں مدد مل سکے گی ابھی واٹس ایپ پر ویڈیو دیکھتے ہوئے اسے ریوائنڈ یا فارورڈ کرنے کے لیے پروگریس بار پر انگلی کو آگے پیچھے کرنا پڑتا ہے فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہےاس سے قبل واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں الٹرنیٹ پروفائل فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھااس پرائیویسی فیچر سے صارفین کو اپنی پروفائل فوٹو کی پرائیویسی کے حوالے سے زیادہ کنٹرول مل جائے گا-

    واٹس ایپ نے صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار کر دیا

    قبل ازیں واٹس ایپ نے اپنے صارفین کوخبر دار کیا ہےکہ نیا فشنگ اسکیم ان کے تمام پیغامات سائبر مجرمان کے حوالے کر سکتا ہے فشنگ ایک ایسا پینترا ہوتا ہے جس میں جعلسازی میل میسج یا کال کے ذریعے میلویئر بھیج کر نجی معلومات حاصل کر لیتے ہیں، پولیس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ جعلی واٹس ایپ ویب سائٹس پر نظر رکھیں، واٹس ایپ صارف عموماً ڈیسک ٹاپ پرا کاؤ نٹ لاگ ان کرنے کے لیے آفیشل ویب سائٹ سرچ انجن پر ڈھونڈتے ہیں۔

    ڈراؤنی فلمیں صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں،ماہرین نفسیات کا دعویٰ

    صارفین کمپیوٹر کے انٹرنیٹ براؤزر میں web.whatsapp.com ٹائپ کرتے ہیں اور پھر ایپ ان لاک کرنے کے لیے خصوصی کوڈ درج کرتے ہیں ایک بار صارفین سائٹ تک پہنچ جائیں تو ان کو فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوتا ہے تا کہ اکاؤنٹ تک دسترس حاصل ہو سکے لیکن ماہرین کی جانب سے جعلسازوں کے جعلی واٹس ایپ ویب سائٹ کے استعمال کی نشان دہی کی گئی ہے۔

    حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری

  • حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری

    حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری

    ریاض:سعودی ایوی ایشن گاکا نے حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : سعودی عرب نے حج 2024 کے لئے فلائٹ آپریشن کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، اور سعودی ایوی ایشن ’گاکا‘ نے حج پروازوں سے متعلق شیڈول بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق حج آپریشن سے متعلق درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

    ایوی ایشن کے مطابق قبل از حج پروازوں کاآغاز 9 مئی 2024 سے ہوگا، اور حج پروازوں کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 10جون تک جاری رہے گا حجاج اکرام کی سعودی عرب سے واپسی کاعمل 20 جون 2024 سے شروع ہوگا، اور آخری حج پرواز21 جولائی 2024 کو روانہ ہوگی۔

    طوفان الاقصیٰ واحد حملہ نہیں،اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے

    نیتن یاہو کا غزہ پلان کیا ہے؟ خفیہ دستاویزات لیک

    ڈراؤنی فلمیں صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں،ماہرین نفسیات کا دعویٰ

  • متحدہ عرب امارات کا غزہ کے زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا غزہ کے زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا اعلان

    اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان میں آ گیا

    متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ایک ہزار فلسطینی زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کریں گے، اسرائیل کے سات اکتوبر سے غز ہ پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی بمباری سے نو ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے، زخًمیوں میں بھی بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں،اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ ایک ہزار بچوں کو اماراتی اسپتال طبی امداد دیں گے

    اس ضمن میں مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر وزیر خارجہ اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں غز ہ کے زخمی بچوں‌کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے طبی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا.زخمی بچوں کو اہلخانہ متحدہ عرب امارات لے کر جائیں گے جہاں انکے علاج معالجے کی بعد واپسی ہو گی، متحدہ عرب امارات انکو تمام سہولیات فراہم کرے گا

    اقوام متحدہ کےادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہےکہ غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں،رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے

    دوسری جانب غزہ کے جبالیا کیمپ میں اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 200 تک جاپہنچی جب کہ 120 افراد اب تک لاپتہ ہیں،اسرائیل نے النصر اسٹریٹ پر بیکری کے سامنے موجودہ شہریوں پر بمباری کی، اسرائیل نے ایمبولینس گاڑیوں‌پر بھی بمباری کی،وسطی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید ہوگئے جب کہ وہاں اسرائیلی بمباری سے تباہ مکانات کی تعداد پونے 2 لاکھ ہو گئی ہے، اسرائیل نے القدس اسپتال کے علاقے میں بھی بمباری کیجس کی وجہ سے فلسطین میں کینسر کے واحد ترک اسپتال کو کام بند کرنا پڑ گیا.

    دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کے پناہ گزینوں کے کیمپ جبالیا پر اسرائیلی حملے میں 7 یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں تین غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والے بھی شامل ہیں،حماس نے اب تک 239 قیدیوں میں سے 4 یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب