Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • واٹس ایپ نے صارفین کو  نئی جعلسازی سے خبردار کر دیا

    واٹس ایپ نے صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار کر دیا

    سان فرانسسکو: میٹا کی زیر ملکیت ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کوخبر دار کیا ہےکہ نیا فشنگ اسکیم ان کے تمام پیغامات سائبر مجرمان کے حوالے کر سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: فشنگ ایک ایسا پینترا ہوتا ہے جس میں جعلسازی میل میسج یا کال کے ذریعے میلویئر بھیج کر نجی معلومات حاصل کر لیتے ہیں، پولیس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ جعلی واٹس ایپ ویب سائٹس پر نظر رکھیں، واٹس ایپ صارف عموماً ڈیسک ٹاپ پرا کاؤ نٹ لاگ ان کرنے کے لیے آفیشل ویب سائٹ سرچ انجن پر ڈھونڈتے ہیں۔

    صارفین کمپیوٹر کے انٹرنیٹ براؤزر میں web.whatsapp.com ٹائپ کرتے ہیں اور پھر ایپ ان لاک کرنے کے لیے خصوصی کوڈ درج کرتے ہیں ایک بار صارفین سائٹ تک پہنچ جائیں تو ان کو فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوتا ہے تا کہ اکاؤنٹ تک دسترس حاصل ہو سکے لیکن ماہرین کی جانب سے جعلسازوں کے جعلی واٹس ایپ ویب سائٹ کے استعمال کی نشان دہی کی گئی ہے۔

    ڈراؤنی فلمیں صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں،ماہرین نفسیات کا دعویٰ

    پولیس نے کہا کہ کچھ فشنگ ویب سائٹس سرکاری ویب سائٹ سے لیے گئے حقیقی QR کوڈ کے ساتھ ایمبیڈڈ ہیں،سنگا پور پولیس کے مطابق کچھ فشنگ ویب سائٹس پر حقیقی ویب سائٹ سے حاصل کیا گیا اصل کیو آر کوڈ لگا ہوا ہے، جعلسازی کا شکار بننے والے افراد سرچ نتائج میں آنے والی ابتدائی ویب سائٹ پر ان کے ایڈریس کی تصدیق کیے بغیر کلک کر دیتے ہیں، حقیقی اکاؤنٹ پر جانے کے بجائے کسی دوسرے اکاؤنٹ پر پہنچ جاتا ہے جس کے بعد جعلساز جھانسے میں آئے افراد کے اکاؤنٹ میں جاتے ہیں اور ان کا روپ دھار لیتے ہیں، وہ صارف کے کانٹیکٹس کو میسج بھیج سکتے ہیں۔

    نیتن یاہو کا غزہ پلان کیا ہے؟ خفیہ دستاویزات لیک

  • ڈراؤنی فلمیں صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں،ماہرین نفسیات کا دعویٰ

    ڈراؤنی فلمیں صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں،ماہرین نفسیات کا دعویٰ

    ایڈنبرا:ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈراؤنی فلمیں صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

    باغی ٹی ویِِ :ماہرین نفسیات نے دعویٰ کیا ہے کہ ہارر فلمیں دراصل کسی فرد کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ یہ اینڈورفنز اور انعامی ہارمون ڈوپیمائن کے اخراج کے ذریعے تناؤ اور درد سے نجات کو فروغ دیتی ہیں۔

    ایک تحقیق کے مطابق ہالی ووڈ فلموں ’’دی ایگزورسسٹ‘‘ یا ’’دی نن‘‘ جیسی دیگر ڈراؤنی فلمیں دماغ میں ایسے کیمیا کے اخراج کا سبب بنتی ہیں جو ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں ایڈنبرا کی کوئن مارگریٹ یونیورسٹی کی نیورو سائیکولوجسٹ ڈاکٹر کرسٹن نولیس کے مطابق ڈراؤنی فلمیں انڈورفِنز اور ڈوپیمائن کی پیداوار میں مدد دیتی ہیں جو خوشی کے احساس اور دباؤ سے نجات سے تعلق رکھتے ہیں،درد سے خلفشار بھی ایک ممکنہ وضاحت ہے، کیونکہ توجہ اور توانائی کے وسائل خطرے کی تشخیص اور دیگر جسمانی افعال سے دور ہو جاتے ہیں-

    فضائی آلودگی سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،تحقیق

    انہوں نے بتایا کہ خوف اور تجسس کے ردِ عمل میں ہمارا جسم ایڈرینیلن ہارمونز کی پیداوار کو بڑھا دیتا ہے جو جسم کے توانائی کے ذرائع کو حرکت دیتے ہیں، اس کے ساتھ دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے اور توجہ یکسو ہوجاتی ہے، فلم کے اختتام میں جب تناؤ ختم ہوتا ہے تو یہ کیفیت خوشی میں بدل جاتی ہے، مثال کے طور پر اسکائی ڈائیونگ جو خوف ناک ہونے کے ساتھ پُر لطف بھی ہوتی ہے اینڈورفنز وہ ہارمون ہوتے ہیں جنہیں جسم ہمیں خوشی محسوس کرنے کے لیے بناتا ہے، دماغ یہ ہارمون کھانے اور ورزش کے دوران بنانے کے ساتھ تکلیف اور دباؤ کے احساس پر بھی بناتا ہے۔

    سنگا پور :طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر بھارتی شہری کو قید اور …

  • طوفان الاقصیٰ واحد حملہ نہیں،اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے

    طوفان الاقصیٰ واحد حملہ نہیں،اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے

    غزہ: حماس کے ایک عہدیدار غازی حماد نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ 7 اکتوبر کا حملہ طوفان الاقصیٰ واحد آخری نہیں، اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی: مڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (MEMRI) کی ایک رپورٹ کے مطابق غازی حماد نے کہا کہ اسرائیل ایک ایسا ملک ہے جس کی ہماری زمین پر کوئی جگہ نہیں ہےہمیں اس ملک کو ختم کرنا ہوگا‘ہمیں اسرائیل کو سبق سکھانا چاہیے، اور ہم یہ بار بار کریں گے۔ طوفان الاقصیٰ واحد (حملہ) نہیں ہے، ہم دوسری، تیسری، چوتھی بار آئیں گے،کیونکہ ہمارا عزم ہے کہ لڑو۔
    https://x.com/MEMRIReports/status/1719662664090075199?s=20

    نیتن یاہو کا غزہ پلان کیا ہے؟ خفیہ دستاویزات لیک

    حماد نے اس حملے میں جانی قیمت کے بارے میں بھی بات کی، جو جنگ کے دونوں فریقوں کو ادا کرنی پڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ریئم میوزک فیسٹیول میں ہونے والی ہلاکتیں ’زمین پر پیدا ہونے والی پیچیدگیوں‘ کا نتیجہ تھیں کیا ہمیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی؟ ہاں، اور ہم اسے ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ہمیں شہیدوں کی قوم کہا جاتا ہے اور ہمیں شہداء کی قربانی پر فخر ہے اسرائیل کا وجود ہی اس سارے درد، خون اور آنسوؤں کا سبب بنتا ہے، یہ اسرائیل ہے، ہم نہیں۔ ہم قبضے کے شکار ہیں، کسی کو بھی ہم پر الزام نہیں لگانا چاہیے 7 اکتوبر، 10 اکتوبر، 10 لاکھ اکتوبر ، ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ جائز ہے۔

    آرمی چیف کی آذربائیجان کے صدر اور وزیردفاع سے ملاقاتیں

    دوسری جانب فلسطینی سیاسی کارکن احد تمیمی نے پیر کو ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی آباد کاروں کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    احد تمیمی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں لکھا کہ ’ہم مغربی کنارے کے تمام شہروں میں ہیبرون سے جینین تک آپ کا انتظار کر رہے ہیں، ہم آپ کو ذبح کر دیں گے اور آپ کہیں گے کہ ہٹلر نے آپ کے ساتھ جو کیا وہ ایک مذاق تھاہم تمہارا خون پی جائیں گے اور تمہاری کھوپڑی کو چبائیں گے۔ آجاؤ، ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔

    مارچ 2018 میں، احد تمیمی کو ایک اسرائیلی فوجی افسر اور سپاہی پر حملہ کرنے، تشدد کیلئے اکسانے، اور اسرائیلی فورسز کے سامنے مزاحمت کے چار الزامات پر آٹھ ماہ قید اور آٹھ ماہ پروبیشن کی سزا سنائی گئی انہیں 29 جولائی 2018 کو سزا پوری کرنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 8796 ہوگئی ہےفلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجموعی طور پر غزہ میں اب تک 2290 خواتین اور 3648 بچے شہید ہو چکے ہیں کم از کم 22 ہزار 219 افراد زخمی ہیں، 2 ہزار 30 افراد اب بھی تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں 1120 بچے بھی شامل ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 130 ورکرز شہید ہو چکے ہیں جبکہ 28 ایمبولینسیں تباہ ہوچکی ہیں اب تک غزہ کے طبی نظام پر 270 سے زائد حملے کیے گئے ہیں جس کے باعث 35 میں سے 16 اسپتال اور 72 میں سے 51 طبی مراکز بند ہو چکے ہیں-

    بھارت میں قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور

  • نیتن یاہو کا غزہ پلان کیا ہے؟   خفیہ دستاویزات لیک

    نیتن یاہو کا غزہ پلان کیا ہے؟ خفیہ دستاویزات لیک

    غزہ میں جنگ اور وہاں مقیم فلسطینیوں کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے مکروہ پلان پر مبنی خفیہ دستاویزات لیک ہوگئی ہیں-

    باغی ٹی وی: اسرائیل اور حماس کی جنگ کے درمیان، مبینہ طور پر ایک دستاویز کے افشا ہونے کی خبروں نے ایک بہت بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے اس دستاویز کے مطابق اسرائیل غزہ کے لوگوں کو مصر کے سینا بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وکی لیکس نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ حماس کے حملے کے ایک ہفتے بعد، اسرائیل کی وزارت انٹیلی جنس نے مبینہ طور پر انتہائی متنازعہ 10 صفحات پر مشتمل دستاویز تیار کی۔

    فلسطینیوں کو مصر بھیجنے کا منصوبہ:
    ایسا منصوبہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے علم میں لائے بغیر تیار نہیں کیا جا سکتا تھامبینہ خفیہ دستاوزات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا منصوبہ ہے کہ غزہ کی پوری آبادی کو غزہ سے نکال کر مصر کے جزیرہ نما سینائی میں دھکیل دیا جائے اور انہیں وہیں بسا دیا جائے، اس منصوبے میں زمینی حکمت عملی کو یوں بیان کیا گیا ہے غزہ پر زمینی کارروائی شروع کرنے سے پہلے، اسرائیل پہلے شمالی غزہ کے لوگوں سے کہے گا کہ وہ جنوبی غزہ جائیں، جو نیتن یاہو نے کیا۔

    اسرائیلی بمباری سے سات یرغمالی ہلاک

    عبرانی ویب سائٹ پر پائے گئے دستاویزات

    اس کے بعد آپریشن شمالی غزہ سے شروع ہو کر جنوبی غزہ کی طرف بڑھے گا مصر کے جنوبی غزہ سے ملحقہ رفح کراسنگ پوائنٹ کو فوجی آپریشن کے دوران خالی رکھا جانا ہے، تاکہ لوگ وہاں آسانی سے جا سکیں مصر میں سیناء کے شمالی علاقے میں خیمہ بستیاں اور شہر قائم کیے جائیں تاکہ وہاں فلسطینیوں کو ٹھہرایا جا سکے۔ یہ دستاویز پہلی بار ایک عبرانی ویب سائٹ Mekomit پر شائع ہوئی اس ویب سائٹ کے مطابق یہ دستاویز اسرائیل کی وزارت انٹیلی جنس سے تصدیق شدہ ہے۔

    بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کی تردید:

    اسرائیلی وزیراعظم نے ان دستاویز کو فرضی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کا خاکہ انٹیلی جنس حکام کے تیار کردہ ایک تصوراتی ڈاکیومنٹ میں دیا گیا تھا اور پالیسی سازوں نے اس پر بحث نہیں کی تھی لیکن اسرائیلی میڈیا میں وسیع پیمانے پر رپورٹ ہونے والی اس دستاویز کی فلسطینی اور مصری رہنماؤں کی طرف سے مذمت کی گئی ہے اور اس سے پڑوسی ملک مصر کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے، مصر کو لگتا ہے کہ اسرائیل غزہ کے مسئلے کو مصر کا مسئلہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اتنی بڑی بے گھر آبادی کا مصر میں داخلہ مسائل پیدا کرے گا۔

    اسرائیلی فوج کا جبالیا کے کیمپ پر حملہ،100 سے زیادہ فلسطینی ہلاک

    فلسطین کی پریشانی:

    فلسطین کو لگتا ہے کہ اس طرح کے منصوبے کے ذریعے اسرائیل پورے غزہ پر قبضہ کرکے انہیں بے دخل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کو اس طرح کہیں بھی بھیجنے کے خلاف ہیں، اگر ایسی کوشش کی گئی تو اسے نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 1948 میں جو ہوا تھا اسے نہیں دہرایا جائے گا۔

    7 اکتوبر کو ہوئے حماس حملے کے چھ دن بعد اسرائیلی انٹیلی جنس منسٹری کی رپورٹ میں ’حماس کے جرائم کی روشنی میں غزہ کی شہری حقیقت میں نمایاں تبدیلی لانے کے لیے‘ تین متبادلات پر غور کیا گیارپورٹ میں غزہ کی 22 لاکھ سے زیادہ آبادی کو شمالی سینائی کی خیمہ بستیوں میں منتقل کرنے کی تجویز پیش کی گئی، اس کے بعد مستقل شہر کی تعمیر اور ایک غیر متعینہ انسانی راہداری تعمیر کی جانی تھی۔

    جنگ بندی کا مطالبہ؛ برطانوی عہدیدار برطرف

    رپورٹ میں پیش کی گئی تجویز کے مطابق اسرائیل کے اندر ایک سیکورٹی زون قائم کیا جانا تھا تاکہ بے گھر فلسطینیوں کو داخلے سے روکا جا سکے تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ غزہ کی آبادی کا صفایا ہونے کے بعد اس کا کیا بنے گا، لیکن اشارہ دیا گیا کہ بے دخل کیے گئے باشندے بالآخر کسی اور جگہ آباد ہو سکتے ہیں۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ ترکی،قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت ممالک مہاجرین کو رقم دے سکتے ہیں یا انہیں دوبارہ آباد کر سکتے ہیں،دستاویز میں تسلیم کیا گیا کہ یہ تجویز بین الاقوامی قانونی حیثیت کے لحاظ سے پیچیدہ ہوسکتی ہے۔

    نیتن یاہو کے دفتر نے اسے ایک ”تصوراتی مقالہ“ قرار دیا، بیان میں کہا گیا کہ ’اسرائیل کے کسی بھی سرکاری فورم میں ”آخر کے دن“ کے مسئلے پر بات نہیں کی گئی ہے، توجہ اس وقت حماس کی حکومت اور فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنے پر مرکوز ہے‘۔

    حوثی باغیوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد سعودی فورسز ہائی الرٹ

    اسرائیل نے پٹی کے شمال میں شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جنوب میں چلے جائیں۔ لیکن وہاں رہنے والے بہت سے لوگوں کو غزہ میں اسرائیل کی فوجی دراندازی کا خدشہ ہے۔ اسرائیل کی حماس کے خلاف کارروائی فلسطینیوں کی سرزمین کے تمام یا کچھ حصے کو خالی کرانے کا بہانہ ہے۔

    فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے رپورٹ کے بارے میں کہا کہ ’ہم کسی بھی جگہ، کسی بھی شکل میں منتقلی کے خلاف ہیں، اور ہم اسے ایک سرخ لکیر سمجھتے ہیں جسے ہم عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے 1948 میں جو ہوا وہ دوبارہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    مصر نے بھی جنگ کے آغاز سے ہی واضح کر دیا ہے کہ وہ مہاجرین کو قبول نہیں کرنا چاہتا۔ مصر نے تجویز دی ہے کہ پناہ گزینوں کو اسرائیل کے اپنے جنوبی صحرائے نیگیو میں رکھا جائے۔

    چین اور روس کا سیکورٹی فورم پر امریکہ کو نشانہ بنانے کا ارادہ

  • سنگا پور :طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر بھارتی شہری کو قید اور کوڑوں کی سزا

    سنگا پور :طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر بھارتی شہری کو قید اور کوڑوں کی سزا

    سنگاپور سٹی: سنگاپور کی ایک عدالت نے یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں بھارتی شخص کو 16 سال قید اور 12 کوڑے لگانے کی سزا سنائی ہے۔

    باغی ٹی و ی: بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں ایک 26 سالہ بھارتی شہری کو 2019 میں یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم میں 16 سال قید اور چھڑی کے 12 کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے کلینر نامی شخص نے رات گئے طالبہ کا تعاقب کیا اور اسے غلط کی طرف اشارہ کیا ، اور پھر ایک جنگلاتی علاقے میں حملہ کر کے اس کی عصمت دری کی۔

    بھارتی نوجوان نے یونی ورسٹی کی طالبہ کو 4 مئی 2019 میں اُس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب لڑکی اپنی ملازمت سے لوٹ رہی تھی اُس نے طالبہ کا پیچھا کیا نازیبا اشارے کیےبھارتی نوجوان نے سنسان بس اسٹاپ پر طالبہ کو مکا رسید کیا اور مار مار کر شدید زخمی کردیا۔ پھر گھسیٹتا ہوا قریبی جنگل میں لے گیا جہاں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی،بھارتی نوجوان نے طالبہ کو نیم مردہ سمجھ کر طالبہ کو وہیں چھوڑ دیا۔

    برطانیہ میں کمسن لڑکیوں کی جنسی زیادتی کے الزام میں 5 ملزمان کو 70 …

    بعد ازاں پولیس نے طالبہ کو اسپتال منتقل کیا جہاں چہرہ بری طرح زخمی ہونے کے باعث ان کا بوائے فرینڈ بھی پہچان نہ سکا طالبہ کو ذہنی اور نفسیاتی الجھنوں پر قابو پانے کے لیے 4 سال لگ گئے اور تب تک کیس ملتوی ہوتا رہاصحت یابی کے بعد کیس شروع ہوا تو عدالت نے شواہد اور اعترافی بیان کی بنیاد پر بھارتی نوجوان کو 18 سال قید اور 12 کوڑے مارنے کا فیصلہ سنادیا۔

    بھارت میں قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور

  • برطانیہ میں کمسن لڑکیوں کی جنسی زیادتی کے الزام میں  5 ملزمان کو 70 برس قید کی سزا

    برطانیہ میں کمسن لڑکیوں کی جنسی زیادتی کے الزام میں 5 ملزمان کو 70 برس قید کی سزا

    روچڈیل سے تعلق رکھنے والے پانچ مردوں کو 2004 اور 2006 کے درمیان دو لڑکیوں کی پرورش اور ان کے ساتھ بدسلوکی کا مجرم پائے جانے کے بعد آٹھ سے 20 سال کے درمیان قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : دی گارڈین کے مطابق گینگ لیڈر شاہد غنی کو 20 سال اور محمد غنی کو 14 سال قیدکی سزا سنائی گئی ہے جب کہ انصار، علی اور مارٹن راڈ بھی سزا پانے والوں میں شامل ہیں،گینگ کے افراد پر 12 اور 13 سال کی لڑکیوں کو نشہ آور مشروبات پلا کر جنسی استحصال کا الزام ثابت ہوا تھا یہ 2012 کے بعد اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے جو منطقی انجام کوپہنچا ہے۔
    crime
    سب سے طویل سزا سب سے معمر مدعا علیہ جان شاہد غنی کو سنائی گئی جو 50 سالہ کیئر ورکر تھے وہ کم از کم 30 سال کا تھا جب وہ لڑکیوں سے فائدہ اٹھاتا تھا جب وہ 14 یا 15 سال کی تھیں جب وہ یونیفارم میں ہوتیں تو وہ انہیں اسکول سے لے جاتا اور ان کا استحصال کرنے سے پہلے انہیں شراب اور منشیات پلاتا تھا۔

    فضائی آلودگی سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،تحقیق

    اس نے ان میں سے ایک لڑکی اے کو جب وہ 14 سال کی تھی تو گروپ سیکس کرنے پر مجبور کیا ایک بار کام کے مرد ساتھی کے ساتھ اور اپنی بالغ گرل فرینڈ کے ساتھ بھی، مانچسٹر میں منشول اسٹریٹ کراؤن کورٹ نے سماعت کی۔

    لڑکی اےنے کہا کہ اس نے سوچا تھا کہ وہ غنی کے ساتھ "محبت میں” ہے، اور وہ "اس کے بہترین دوستوں میں سے ایک” ہے۔ اس نے بدلے میں جیوری کو بتایا کہ اسے یقین ہے کہ وہ اور اس کی دوست، دوسری شکایت کنندہ، لڑکی بی، 16 سال کی ہیں۔ وہ الگ الگ متفقہ "فائدے کے ساتھ دوست” تھے اس کے ساتھ جنسی تعلقات تھے-

    بھارت میں قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور

  • فضائی آلودگی سے  ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،تحقیق

    فضائی آلودگی سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،تحقیق

    نئی دہلی: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سموگ سے آلودہ ہوا میں سانس لینے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے ”دی گارڈین“ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی اور جنوبی شہر چنئی میں کی گئی تحقیق میں پتاچلا ہےکہ PM2.5 ذرات کی زیادہ مقدار والی ہوا میں سانس لینےےخون میں شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہےاور ٹائپ 2 ذیابیطس کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے سانس لینے پر PM2.5 ذرات جو کہ بالوں سے بھی 30 گنا پتلے ہوتے ہیں خون میں داخل ہو سکتے ہیں اور سانس اور قلبی امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔

    یہ مطالعہ ہندوستان میں دائمی بیماریوں کے بارے میں جاری تحقیق کا حصہ ہے جس کا آغاز 2010 میں ہوا تھا،فضائی معیار کے حوالے سے دنیا کے بدترین ممالک میں سے ایک ہندوستان میں کیا گیا یہ مطالعہ محیطی PM2.5 اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے درمیان رابطے پر توجہ مرکوز کرنے والی پہلی تحقیق ہے۔

    بھارت میں قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور

    مطالعہ میں محققین نے 2010 سے 2017 تک دہلی اور چنئی میں 12,000 مردوں اور عورتوں کے ایک گروپ کی نگرانی کی اور وقتاً فوقتاً ان کے خون میں شوگر کی سطح کی پیمائش کی سیٹلائٹ ڈیٹا اور فضائی آلودگی کی نمائش کے ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے اس ٹائم فریم میں مطالعے میں شریک ہر شخص کے علاقے میں فضائی آلودگی کا تعین کیا۔

    انہوں نے پایا کہ پی ایم 2.5 کے ایک ماہ کی نمائش سے خون میں شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہے اور ایک سال یا اس سے زیادہ طویل عرصے تک رہنے سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے دہلی میں اسی گروہ پر ایک اور تحقیق کی گئی جس میں پایا گیا کہ PM2.5 کی اوسط سالانہ نمائش کی وجہ سے بلڈ پریشر کی سطح میں اضافہ ہوا اور ہائی بلڈ پریشر کے امکانات بڑھ گئے۔

    اسرائیلی فوج کا جبالیا کے کیمپ پر حملہ،100 سے زیادہ فلسطینی ہلاک

    امراض قلب کے ماہر اور مرکز برائے دائمی بیماریوں کے کنٹرول کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور مقالے کے مصنفین میں سے ایک ڈاکٹر ڈور یراج پربھاکرن نے کہا کہ پی ایم 2.5 میں سلفیٹ، نائٹریٹ، بھاری دھاتیں اور سیاہ کاربن ہوتے ہیں جو خون کی نالیوں کی پرت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور شریانوں کو سخت کر کے بلڈ پریشر کو بڑھا سکتے ہیں۔ یہ ذرات چکنائی کے خلیوں میں جمع ہو کر سوزش کا باعث بن سکتے ہیں اور دل کے پٹھوں پر بھی براہ راست حملہ کر سکتے ہیں۔

    محققین کی ٹیم میں شامل ایک رکن نے کہا کہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستانی شہروں میں ہوا میں PM2.5 کی محفوظ سطح سے زیادہ ہونا ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتا ہے جو ایتھروسکلروسیس (شریانوں میں چربی کے ذخائر)، دل کے دورے اور دل کی ناکامی کا باعث بن سکتا ہے اینڈوکرائن ڈسپوٹر کے طور پر کام کرتے ہوئے PM 2.5 جسم میں انسولین کی پیداوار کے ساتھ ساتھ اس کے اثر کو روکتا ہے مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ آلودگی ان سب کی وجہ بننے میں کردار ادا کر سکتی ہے کیونکہ یہ اینڈوکرائن سسٹم میں خلل ڈالتی ہے جو جسم میں تمام ہارمونز پیدا کرتا ہے۔

    یو اے ڈبلیو نے جی ایم کے ساتھ معاہدہ کرلیا، ڈیٹرائٹ آٹومیکرز کے خلاف ہڑتال …

    محققین اب جسم میں کولیسٹرول اور وٹامن ڈی کی سطح پر آلودگی کے اثرات کو سمجھنے کے لیے کام کر رہے ہیں، اور افراد کی زندگی کے چکر پر اس کے اثرات، بشمول پیدائش کے وقت بچے کا وزن، حاملہ خواتین کی صحت، نوعمروں میں انسولین کے خلاف مزاحمت، اور پارکنسنز کے لیے خطرہ، الزائمر کی بیماری، دوسروں کے درمیان تعلق تلاش کر رہے ہیں۔

    محققین نے کہا کہ اگرچہ اس کے نتائج تشویش ناک ہیں، لیکن یہ مطالعہ سائنس دانوں کو امید دلاتا ہے کہ آلودگی کو کم کرنے سے ذیابیطس کے ساتھ ساتھ دیگر غیر متعدی بیماریوں کے بوجھ کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

  • آئی سی سی: ون ڈے پلئیرز کی رینکنگ جاری،شاہین آفریدی پہلے نمبر پر براجمان

    آئی سی سی: ون ڈے پلئیرز کی رینکنگ جاری،شاہین آفریدی پہلے نمبر پر براجمان

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی:آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دوران ون ڈے بولرز بولرز کی کارکردگی پر نئی رینکنگ جاری کی ہے آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیٹرز میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بولرز میں شاہین آفریدی بھی پہلے نمبر پر آگئے ہیں-

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی دسویں نمبر سےپہلے نمبر پر براجمان ہوگئے،آئی سی سی رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی 673 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ 663 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئےبھارت کے محمد سراج 656 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پانچویں پوزیشن ہے اور کشو مہاراج کے 651 اور ٹرینٹ بولٹ کے 649 پوائنٹس ہیں۔

    انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کا ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

    https://x.com/TheRealPCB/status/1719648638279053646?s=20
    دوسری جانب آئی سی سی بیٹرز کی رینکنگ میں مسلسل بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، لیکن ریٹنگ پوائنٹس میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے، وہ 818 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے شبمن گل صرف دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 765 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    علاوہ ازیں آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔

    خیال رہے کہ شاہین آفریدی بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن میں اب تک فاسٹ بولرز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بھی ہیں، انہوں نے میگا ایونٹ کے دوران 7 میچوں میں 17 وکٹوں کے حاصل کی ہیں شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے دنیا کے تیسرے فاسٹ بولر بن گئے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 …

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئےپاکستانی بولر نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جبکہ مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

    شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں انہوں نے یہ اعزاز کولکتہ کے ایڈین گارڈنز میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کیا۔

    سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد خان نے 44 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔

    آسٹریلیا نے 2034 ورلڈ کپ کی بولی منسوخ کر دی

    شاہین شاہ رواں ورلڈ کپ میں سب سے زیادی وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے اب تک 07 میچز میں 16 وکٹیں حاصل کی ہیں، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے نے بھی 16وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

  • جنوبی افریقا نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

    جنوبی افریقا نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

    پونے: جنوبی افریقا کی ٹیم نے ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں کسی بھی عالمی کپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پونے میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی، ڈی کاک نے 3 چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 116 گیندوں پر 114 جبکہ وینڈر ڈوسن نے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 118 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    کپتان ٹمبا باووما اور اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے کیا،ٹمبا باووما بولٹ کی گیند 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے38 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد کوئنٹن ڈی کوک اور وینڈر ڈوسین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 200 رنز کی شراکت بنائی، دونوں نے سنچریاں بھی اسکور کی،ڈیوڈ ملر نے 30 گیندوں پر شاندار 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

    آئی سی سی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 …

    https://x.com/cricketworldcup/status/1719682765770105093?s=20
    اس کے علاوہ ہینرک کلاسن7 گیندوں پر 15 اور مارکرم 6 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں پر 357 رنز بنائے نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جیمز نیشم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں افریقی بلے بازوں نے 15 چھکے اور 26 چوکے لگائے۔
    https://x.com/cricketworldcup/status/1719674999164854312?s=20
    ورلڈکپ 2023 کے اب تک ہونے والے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 82 چھکے لگانے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا جبکہ اس سے قبل 2019 میں یہ ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے عالمی ورلڈکپ کے تمام میچز میں 76 چھکے مارے تھے۔

    انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کا ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

  • مشہور شخصات کے مہنگے ترین طلاق

    مشہور شخصات کے مہنگے ترین طلاق

    مہنگی مشہور شخصیات جنہوں نے طلاق کے بھاری معاوضے ادا کئے تھے. یہ مضمون ننجا جرنلسٹ میں شائع ہوا جس میں مشہور شخصیات کے زندگی کے احوال بیان ہویئں ہیں.

    ان شخصیات میں سے پہلے ٹائیگر ووڈس اور ایلن نورڈیگرین کی جوڑی آتی ہے .
    ٹائیگر ووڈ کی شہرت تب ٹوٹ گئی جب درجنوں خواتین کے ساتھ اس کے نا جائز تعلقات کا پتہ چلا۔ ووڈس اور ان کی سابقہ بیوی ایلن نورڈیگرین چھ سال کے بعد باضابطہ طور پر 2010 میں الگ ہو گئے۔ مبینہ طور پر ٹائیگر کو ان کی طلاق میں 750 ملین ڈالر دینے پر مجبور کیا گیا تھا.

    انجلینا جولی اور بریڈ پٹ – 400 ملین ڈالر
    جب سے انجیلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے، یہ جوڑا ایک نجی جج کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ اس نے اپنے بچوں کی مکمل جسمانی اور مشترکہ قانونی تحویل کا مطالبہ کیا۔ یہ بتانا قبل از وقت ہے ، لیکن افواہ یہ ہے کہ طلاق پر $400 ملین لاگت آئے گی۔

    کیون کوسٹنر اور سنڈی سلوا – $80 ملین
    شادی کے 16 سال اور تین بچوں کے بعد، ہالی ووڈ جوڑے نے کوسٹنر کی مبینہ بے وفائی کے نتیجے میں اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ہالی ووڈ اداکار کو طلاق میں سلوا کو 80 ملین ڈالر ادا کرنے پڑے اور بعد میں اعتراف کیا کہ ان کا ایک بچہ سوشلائٹ بریجٹ رونی کے ساتھ ہے۔

    ایلک اور جوسلین وائلڈنسٹین – $2.5 بلین
    جوسلین اپنے سابق شوہر ایلک وائلڈنسٹین، فرانسیسی تاجر اور ارب پتی سے 2.5 بلین ڈالر حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ اپنی پلاسٹک سرجری کے لیے جانی جاتی ہے، جس پر اس کی کل $2 ملین لاگت آئی، جوسلین نے سوچا کہ اس کی شکل بدلنا اس کے شوہر کو اپنے ارد گرد رکھے گا۔لیکن افسوس اسکا یہ گر بھی ناکام رہا اور دونوں میں جدائی ہو گئی.

    مائیکل اور ڈینڈرا ڈگلس – $45 ملین
    مائیکل ڈگلس نے 1977 میں ڈینڈرا سے شادی کی، اور ایک سال بعد ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا۔ 1995 میں، ڈیان نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی۔ ان کی طلاق کے اختتام تک، ڈینڈرا کو $45 ملین کا تصفیہ ملا، جو اس وقت اداکار کی مجموعی مالیت کا نصف تھا۔

    رابرٹ اور شیلا جانسن – $400 ملین
    اپنے ساتھی سے شادی کے 33 سال بعد، بی ای ٹی رابرٹ جانسن کی شریک بانی شیلا جانسن نے 2002 میں علیحدگی اختیار کر لی۔ ان کی طلاق سے دو سال پہلے، 2000 میں، جانسن نے بی ای ٹی کو وائیاکوم کو 3 بلین ڈالر میں فروخت کیا۔ جس میں سے شیلا کو 400 ملین ڈالر مل گئے۔

    ڈاکٹر فل میک گرا اور ڈیبی ہیگنس – تقریبا $1 ملین
    ڈاکٹر فل کی اپنی ہائی اسکول کی پیاری ڈیبی ہگنس کے ساتھ ناکام شادی ہوئی تھی، جسے میک گرا نے تین سال بعد طلاق دے دی۔ اس تقسیم کی لاگت تقریبا$ 1 ملین تھی کیونکہ اس وقت اس کے پاس زیادہ نہیں تھا۔ ہیگنس خود کو "ڈاکٹر فل کی خفیہ پہلی بیوی” کہتی ہیں۔

    برنی اور سلاویکا ایکلیسٹون – $1 بلین
    برنی اور سلاویکا ایکلیسٹون نے ناقابل یقین $1 بلین کی طلاق کے تصفیے کے بعد تمام غلط وجوہات کی بنا پر سرخیاں بنائیں! کوئی وقت ضائع نہ کرتے ہوئے، سلاویکا نے اس رقم کو سرمایہ کاری سے 1.6 بلین ڈالر میں بدل دیا۔اور اپنی زندگی آگے جاری رکھی.

    اریبا میک اینٹائر اور نارول بلیک اسٹاک – $47.5 ملین
    Reba McEntire اور Narvel Blackstock نے مداحوں کو حیران کر دیا جب انہوں نے 2015 میں اپنی علیحدگی کا اعلان کیا۔ اس کے باوجود، دونوں دوست بنے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ قبل از وقت کوئی معاہدہ نہیں تھا، ہم یہ فرض کر سکتے ہیں کہ جوڑے نے اپنے اثاثوں کو یکساں طور پر تقسیم کیا ہے۔

    مائیکل اسٹراہن اور جین موگلی – 15 ملین ڈالر
    مائیکل اسٹراہن نے 1994 میں مگلی سے ملاقات کی اور انہوں نے 1999 میں شادی کی۔ "میں کرتا ہوں” کہنے کے بعد سے دونوں کے تعلقات کافی ہنگامہ خیز ہیں۔ طلاق کے لیے فائل کرنے کے بعد، مگلی کو ہر ماہ 15 ملین ڈالر اور چائلڈ سپورٹ میں 18,000 ڈالر دیئے گئے۔

    مائیکل اور جوانیٹا جارڈن – $168 ملین
    شادی کو کام کرنے کی برسوں کی کوشش کے بعد، مائیکل اور جوانیٹا جارڈن نے باہمی طور پر طلاق پر اتفاق کیا۔ تصفیہ کے ایک حصے کے طور پر، جوانیتا کو جوڑے کی سات ایکڑ شکاگو مینشن اور ان کے بچوں جیفری، مارکس اور جیسمین کی تحویل میں، 168 ملین ڈالر ملے۔

    روپرٹ مرڈوک اور انا ماریا ٹورو – 1.2 بلین ڈالر
    یہ جوڑا جو 32 سال تک رہا اور ان کے تین بچے ایک ساتھ 1999 میں الگ ہوگئے۔ مرڈوک کی مجموعی مالیت $8 بلین تھی۔ ٹورو کو جوڑے کی طلاق کے تصفیے کے حصے کے طور پر 1.2 بلین ڈالر ملے۔