Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ایتھوپیا میں ایک دن میں اتنے درخت لگائے گئے کہ سب دنگ رہ گئے

    ایتھوپیا میں ایک دن میں اتنے درخت لگائے گئے کہ سب دنگ رہ گئے

    اس وقت ایتھوپیا کا 4فیصد سے بھی کم حصہ جنگلات پر مشتمل ہے جو کہ انیسویں صدی کے آخر میں 30فیصد تھا۔

    ایتھوپین حکام کے مطابق ایتھوپیا کے شہریوں نے ایک ہی دن میں ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ درخت لگا دیے ہیں۔

    جدت و تکنالوجی کے وزیر، ڈاکٹر گیہون میکوریہ نے کہا کہ پیر کی شام تک 353 ملین درخت لگائے جا چکے ہیں ،جبکہ ابتدائی طور پر ہدف 200ملین درختوں کا تھا۔

    ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ آج ہماری کوششوں کی وجہ سے ایتھوپیا عالمی ریکارڈ توڑنے جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ ایتھوپیا میں مئی اور اکتوبر کے درمیان 4 ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    زرعی عہدیداروں کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2.6 بلین سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔ اس مہم میں مختلف بین الاقوامی تنظیمیں اور کاروباری برادری بھی شامل ہوگئی ہیں۔

  • طالبان سے زیادہ اتحادی فوجیوں نے افغان شہریوں کو قتل کیا، رپورٹ

    طالبان سے زیادہ اتحادی فوجیوں نے افغان شہریوں کو قتل کیا، رپورٹ

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں طالبان سے زیادہ افغان فورسز، نیٹوفورسز و امریکی فوجیوں نے عام شہریوں کو قتل کیا

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادہ تر شہریوں کی ہلاکت باغیوں کے خلاف افغان اور نیٹو فورسز کے آپریشن، جیسے فضائی حملے اور رات کے وقت مسلح تنظیموں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی سے ہوئی۔

    اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کا کہنا تھا کہ افغان فورسز نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 413 اور عالمی فورسز نے 314 شہریوں کو ہلاک کیا جس کی کل تعداد 717 ہے، اس ہی کے بر عکس طالبان، داعش اور دیگر مسلح تنظیموں نے اتنے ہی عرصے کے دوران 531 شہری ہلاک کیے۔

    حالیہ کارروائی میں قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں تناجوہ فوجی کیمپ کے اندر پیش آیا جہاں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔جوابی کارروائی میں حملہ آور افغان فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔

  • 11 سال کی محنت رنگ لے آئی . میاں بیوی نے پبلک سروس کمیشن امتحان میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرلی

    11 سال کی محنت رنگ لے آئی . میاں بیوی نے پبلک سروس کمیشن امتحان میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرلی

    چھتیس گڑھ :پیار ہوتو ایسا ہو، وفا ہو تو ایسی ہو، میاں بیوی کی 11 سال بعد پبلک سروس کمیشن مقابلے کا امتحان میں‌نمایاں پوزیشن لینے کا خواب پورا ہوگیا.

    بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے انوبھ سنگھ اور اس کی بیوی ویبا سنگھ نے دن رات محنت کرکے مقابلے کے امتحان میں‌پہلی اور دوسری پوزشین لے کر سب کو حیران کردیا ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں‌میاں بیوی نے عہد کیا تھا کہ وہ دونوں دن رات محنت کرکے پبلک سروس کمیشن کا امتحان نمایاں پوزیشن میں‌پاس کرکے کسی اچھے عہدے پر کام کریں‌گے.میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانوبھ سنگھ اور اس کی بیوی ویبا سنگھ نے بتایا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے اور ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلتے ، خاون انوب سنگھ نے بتایا کہ جب میں تھک جاتا تو میری بیوی مجھے حوصلہ دیتی اور جب میری بیوی تھک جاتی تو میں اس کو حوصلہ دیتا تھا


    انوبھ سنگھ اور اس کی بیوی ویبا سنگھ نے نے مزید بتایا کہ ان کی 11 سال کی محنت رنگ لے آئی ہے اور اب ہم دونوں میاں بیوی ایک ہی ڈیپارٹمنٹ میں‌ ملازمت کرنے کا سوچ رہے ہیں. آج ہم بہت خوش ہیں اور آئندہ بھی ایسے ہی مل کر محنت کرتے رہیں گے

  • امریکی ہوائی اڈے پر میزائل لانچر برآمد

    امریکی ہوائی اڈے پر میزائل لانچر برآمد

    امریکہ میں واشنگٹن ہوائی اڈے پر تفتیش کے دوران ایک شخص کے تھیلے سے میزائل لانچر برآمد کیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ حکام کے مطابق باقاعدہ تفتیش کے دوران ایک شخص کے تھیلے میں میزائل لانچر پایا گیا۔ تھیلے کے مالک کے مطابق وہ فوجی ہے اور کویت سے اپنے گھر جا رہا تھا اور میزائل لانچر کو یادگار کے لئے رکھنا چاہتا تھا۔میزائل لانچر کو فائر بریگیڈ کے حوالے کر دیا گیا۔

    بعد ازاں اس شخص کو اپنا سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

  • لیبیانے ترکی کا ڈرون طیارہ مار گرایا

    لیبیانے ترکی کا ڈرون طیارہ مار گرایا

    لیبیا نے دارالحکومت طرابلس کے نواحی علاقے العزیزیہ میں ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

    تفصیلات کے مطابق لیبیا کی فوج کی جنرل کمان کے زیر انتظام میڈیا سینٹر نے ایک بیان میں واضح کیا کہ جاسوسی اور تصویر کشی کے لیے مخصوص یہ ڈرون طیارہ اس وقت گرایا گیا جب وہ طرابلس کے جنوب میں واقع علاقے العزیزیہ کی جانب جا رہا تھا۔

    دارالحکومت طرابلس کو مسلح ملیشیاؤں اور دہشت گرد تنظیموں سے آزاد کرانے کے لیے فوجی آپریشن کا آغاز رواں سال 4 اپریل کو ہوا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک لیبیا کی فوج ترکی کے 10 کے قریب ڈرون طیارے مار گرانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ یہ طیارے وفاق کی حکومت کی فورسز کی پیش قدمی کے واسطے کوریج فراہم کرنے کے واسطے استعمال ہوئے۔ لیبیا کی فوج معیتیقہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون طیاروں کے کنٹرول روم کو بھی تباہ کر چکی ہے۔
    واضح رہے کہ ترکی پر الزام ہے کہ وہ لیبیا میں وفاق کے خلاف لڑنے والوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور اس سلسلے میں‌ مظاہرین نے ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ وفاق کی حکومت کو اسلحے کی فراہمی روک دے جو طرابلس پر مسلح ملیشیاؤں کے کنٹرول کو سپورٹ کر رہی ہے۔

    مظاہرین نے لیبیا کی قومی فوج کی حمایت میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں باور کرایا گیا تھا کہ وہ طرابلس میں مسلح ملیشیاؤں کے خلاف معرکے میں فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • واشنگٹن کا افغانیوں کیلئے نیا پیغام

    واشنگٹن کا افغانیوں کیلئے نیا پیغام

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو اگلے امریکی انتخابات سے قبل افغانستان سے امریکی افواج کی تعداد میں نمایاں کمی کے احکامات دے دئیے۔
    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور افغان صدر اشرف غنی کا فون پر رابطہ
    اطلاعات کے مطابق مائیک پومپیو نے اکنامک کلب آف واشنگٹن میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ”مجھے یہ احکامات صدر سے خود ملے ہیں، وہ کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور فوجی انخلا کر رہے ہیں“۔

    مائیک پومپیو کے مطابق واشنگٹن چاہتا ہے کہ افغانی اپنے ملکی معاملات کو خود دیکھیں۔
    مائیک پومپیوکا کہنا تھا کہ ” ہم تمام افغانوں سے بات کر رہے ہیں، جن میں حکومت، اپوزیشن اور طالبان شامل ہیں۔“
    یاد رہے کہ امریکہ نے آج سے انیس سال قبل 9/11کو ٹریڈ سنٹر حملہ کے بعد افغانستان پر چڑھائی کی تھی۔

  • قندھار میں افغان فوجی کے ہاتھوں 2امریکی فوجیوں کا قتل

    قندھار میں افغان فوجی کے ہاتھوں 2امریکی فوجیوں کا قتل

    صوبہ قندھار میں افغان فوجی نے فائرنگ کرکے 2 امریکی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
    افغانستان:امریکہ نے اپنے دو اور فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی.تعداد 2300 سے تجاوز کرگئی

    عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں تناجوہ فوجی کیمپ کے اندر پیش آیا جہاں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
    جوابی کارروائی میں حملہ آور افغان فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔

  • چلی، بس الٹنے سے چھ کی ہلاکت ، 40 زخمی

    چلی، بس الٹنے سے چھ کی ہلاکت ، 40 زخمی

    چلی کے اوہگنس علاقے کی شاہراہ میں ڈبل ڈیکر بس کے الٹ جانے سے کم از کم چھ افراد کی موت ہو گئی اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
    میلسی : دو بسیں آپس میں ٹکرا گئی

    ذرائع نے بتایا کہ اوہگنس علاقے میں ڈبل ڈیکر بس پلٹ گئی۔ حادثے میں 40 سے زائد افراد کے زخمی ہو گئے اور جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

  • بریگزٹ تنازعہ ، برطانوی پائونڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا

    بریگزٹ تنازعہ ، برطانوی پائونڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا

    لندن: نو منتخب برطانوی وزیر اعظم کے لیے مشکلات بڑھنے لگیں ، نوڈیل بریگزٹ کا خوف،برطانوی پائونڈ کو دھچکا لگ گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں ایک فیصد سے زائد کی کمی، برطانیہ میں ملکی کرنسی پاؤنڈ کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک فیصد سے بھی زائد کی کمی دیکھی گئی۔

    نو بریگزٹ تنازعے میں‌شدت نے برطانیہ کو نقصان پہنچانا شروع کردیا . برطانوی ماہرین معیشت کے مطابق برٹش پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ دو برسوں کے دوران اپنی کم ترین سطح پر آ گیا۔

    بڑی تبدیلی ، ایران نے سعودی عرب سے مذاکرات کا اعلان کر کےدنیا کو حیران کردیا

    دوسری طرف بریگزٹ کے حامی اس نقصان کا ذمہ دار بورس جانسن کو قرار دیے رہے ہیں‌جو یورپی یونین سے ہر صورت جدا ہونا چاہتے ہیں.اس کی وجہ برطانیہ کے یورپی یونین سے کسی باقاعدہ ڈیل کے بغیر ہی نکل جانے کے حوالے سے پھیلتا ہوا سیاسی خوف بنا۔ پیر کو بعد دوپہر پاؤنڈ کی ڈالر کے مقابلے میں قدر ایک فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 1.2255 ڈالر کے برابر رہ گئی تھی۔

  • اسرائیل نے 3سالہ فلسطینی بچے کے سمن جاری کر دئیے

    اسرائیل نے 3سالہ فلسطینی بچے کے سمن جاری کر دئیے

    اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں عیسویہ سے 3 سالہ بچے محمد ربی کو طلب کر لیا کہ وہ مبینہ طور پر اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر پتھر پھینک رہے تھے جب وہ محلے میں چھاپے مار رہے تھے۔
    قابض اسرائیلی پولیس کا فلسطینی نوجوان پر بہیمانہ تشدد
    عیسویہ فالو اپ کمیٹی کے ممبر محمد ابو حماس نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے بچے کو سمن طلب کیا اور اس کے اہل خانہ کو منگل کے روز اسے تھانے لانے کا حکم دیا۔

    ابوحماس نے کہا، عیسویہ محلے کے بچوں کا بھی بڑوں کی طرح پیچھا کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی حکام نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف مہم شروع کردی ہے ، جس میں درجنوں فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کیا گیا ہے۔ جن میں سے کچھ بچے بھی ہیں۔