Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا

    مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا

    مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کے حرمین الشریفین کے انتظام و نصرام کے محکمے کی طرف سے بتایا کیا گیا ہے کہ مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

    اس سلسلے میں الیکٹروک میکینک سسٹم اور تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے 60 مختلف کمپنیوں کو اجاز نامے دیے گئے ہیں‌

    موجودہ توسیعی پروجیکٹ کا مقصد حرم مکی میں نمازیوں، حجاج اور معتمرین کے لیے مزید گنجائش پیدا کرنا ہے۔ توسیع کے بعد مسجد حرام کا اجمالی رقبہ519149مربع میٹر ہوجائے گا۔ اس میں مسجد حرام کی توسیع کا پہلا مرحلہ جسے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز توسیعی پروجیکٹ کانام دیا جاتا ہے بھی شامل ہے۔

    توسیعی منصوبے میں مطاف کی عمارت کی توسیع بھی شامل ہے۔ توسیع کے دوران دروازوں، مرکزی میناروں باب شاہ عبدالعزیز، باب العمرہ اور باب الفتح کی توسیع بھی شامل ہے۔

    حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مطاف عمارت کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ میزانین پروجیکٹ کی دوسری منزل بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے تعاون سے حرم مکی کے توسیع پروجیکٹ میں بنیادی ڈھانچے اور دیگر بنیادی سروسز کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

  • اشرف غنی نے انجام دیکھ کرافغان طالبان کومذاکرات کی دعوت دے دی

    اشرف غنی نے انجام دیکھ کرافغان طالبان کومذاکرات کی دعوت دے دی

    کابل:اشرف غنی نے انجام دیکھ کرافغان طالبان کومذاکرات کی دعوت دے دی، یہ پیشکش طالبان کے ملک کے بڑے حصے پر قبضے اور نیٹوکے سیکرٹری جنرل کی جانب سے کسی قسم کی مددسے معذوری کے اظہار کے بعد کی گئی ہے جن سے اشرف غنی نے آج ہی رابط کیا تھا.

    غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ہم طالبان سے براہ راست مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں اور افغانستان کے تنازع کا فوجی حل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ لویہ جرگہ نے 5 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کی مثال قائم کی لویہ جرگہ کی جانب سے 5 ہزار طالبان کی رہائی امن کے لیے ہماری کوشش کا ثبوت ہے.

    اشرف غنی نے کہا کہ آج کی جنگ خانہ جنگی نہیں بلکہ نیٹ ورکس کی جنگ ہے امریکہ اور نیٹو سے فوجی انخلا کا فیصلہ واپس لینے کو کبھی نہیں کہاانہوں نے کہا کہ ہم امریکہ اور نیٹو کے فوجی انخلا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اب افغان عوام کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے.

    دوسری جانب عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کے وفد نے چین کا دورہ کیا افغان طالبان کے وفد نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات بھی کی ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال اور امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا.

  • پہلے میچ میں‌ ہی بارش نے رنگ میں‌ بھنگ ڈال دی

    پہلے میچ میں‌ ہی بارش نے رنگ میں‌ بھنگ ڈال دی

    پہلے میچ میں‌ ہی بارش نے رنگ میں‌ بھنگ ڈال دی

    باغی ٹی وی :پہلے میچ میں‌ ہی بارش نے رنگ میں‌ بھنگ ڈال دی ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

    برج ٹاؤن میں ہونے جارہے اس میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق برج ٹاؤن میں بارش تیز ہورہی ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میچ میں اوورز کی کٹوتی ہوسکتی ہے۔

    ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اچھی کرکٹ کھلنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول میں چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے۔

    ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کرکٹ کھلنے کی کوشش کریں گے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، صہیب مقصود، عماد وسیم اور محمد حسنین کی جگہ شرجیل خان، اعظم خان اور محمد وسیم جونیئر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا

    پاکستانی سکواڈ:

    کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شرجیل خان، محمد حفیظ، فخر زمان، اعظم خان، شاداب خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر

    ویسٹ انڈیز سکواڈ:

    لینڈل سیمنز، لوئس، کرس گیل، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، پولارڈ، ڈیون براوو، ہیڈن والش، عقیل حسین، کوٹریل

  • پاک آرمی  نے  افغان فوجیوں  کو باحفاظت  افغان حکام کے حوالے کردیا

    پاک آرمی نے افغان فوجیوں کو باحفاظت افغان حکام کے حوالے کردیا

    : پاک آرمی نے افغان فوجیوں کو باحفاظت افغان حکام کے حوالے کردیا

    باغی ٹی وی : پاکستان نے پانچ افسران سمیت چھیالیس افغان فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کردیا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان فوجیوں کو ان کے ہتھیاروں اور سازوسامان کے ساتھ باجوڑ میں نوا پاس کے مقام پر افغانستان کے حوالے کیا گیا.

    آئی ایس پی آرکا کہنا ہے افغان نیشنل آرمی اور بارڈر فورس کی درخواست پر ان فوجیوں کو داخلہ کا محفوظ راستہ دیا گیا تھا، ضرورت کے وقت پاکستان اپنے افغان بھائیوں کی ہر طرح کی مدد جاری رکھے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاک فوج نے افغان نیشنل آرمی کے 46 سپاہیوں اور پانچ افسران کو ضروری فوجی پروسیجر کے بعد پاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دیدیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے لوکل کمانڈر کا چترال کے اروندو سیکٹر میں پاک آرمی سے رابطہ ہوا تھا۔ افغان نیشنل آرمی نے 46 سپاہیوں کے لئے محفوظ راستے کی درخواست کی تھی جن میں پانچ افسران بھی شامل تھے۔

  • افغانستان کےمسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں ہے طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں    اشرف غنی عمران خان کے موقف کو مان گئے

    افغانستان کےمسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں ہے طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں اشرف غنی عمران خان کے موقف کو مان گئے

    افغانستان کےصدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ وہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

    باغی تی وی : تفصیلات کے مطابق صدر اشرف غنی نے صدارتی محل میں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں، 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی ہماری امن کی خواہش کو ظاہر کرتی ہے۔

    اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کےمسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان حکومت مسئلے کے حل کیلئے سیاسی مصالحت پر یقین رکھتی ہے امن کے لیے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی پیشکش کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس حوالے سے کہنا تھا کہ اشرف غنی کو انتخابات میں تاخیر کرنی چاہیے تھی افغانستان کا پاکستان پر جہادی بھیجنے کا الزام احمقانہ ہے، افغانستان جہادی بھیجنے کے ثبوت کیوں نہیں فراہم کرتا۔

    امریکا نےافغانستان میں ستیاناس کردیا وہ جس مقصد کیلئے بھی افغانستان گیا اس کا طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا عمران خان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جارہا ہے، پاکستان کا موقف واضح ہے کہ امریکا اور طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں، امریکا اور طالبان کو ایک میز پر لانے کے لیے ہم نے کردار ادا کیا افغان عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس قسم کی حکومت چاہتے ہیں، سب نے دیکھا افغان مسئلے کا فوجی حل ناکام ہوا جب کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں تو مجھے طالبان خان کہا گیا۔

    طالبان جنگجو نہیں عام شہری کی طرح ہیں وزیر اعظم عمران خان

  • پولیس چھاپے کے دوران شلپا شیٹھی شوہر پر روتے ہوئے اونچی آواز میں جھگڑا کر رہی تھیں    ممبئی پولیس

    پولیس چھاپے کے دوران شلپا شیٹھی شوہر پر روتے ہوئے اونچی آواز میں جھگڑا کر رہی تھیں ممبئی پولیس

    ممبئی پولیس کی جانب سے بزنس مین راج کندرا کے گھر پر چھاپے کے دوران اداکارہ شلپا شیٹھی کی شوہر سے ہونے والی تمام گفتگو منظر عام پر لائی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ راج کندرا کے گھر چھاپے کے وقت شلپا اپنے شوہر سے جھگڑا کر رہی تھیں اور ان پر اونچی آواز میں چیختے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ معاشرے میں ہمارا اچھا مقام ہونے کے باوجود انہوں نے ایسا اقدام کیوں اٹھایا۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کو یہ کہتے سنا گیا کہ ہمارے پاس سب کچھ ہے، تمہیں یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

    فحش فلمیں کیس میں شوہر کے بعد شلپا شیٹھی کےخلاف بھی گھیرا تنگ

    پولیس کے مطابق شلپا روتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ انڈسٹری میں ہمارے خاندان کی ساکھ خراب ہوگئی مجھے مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا، اس الزام کی وجہ سے میرے بہت سے پراجیکٹس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران شلپا شیٹھی کے فحش فلمیں بنانے میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں مِلے۔

    فحش فلموں کا الزام : شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی ، شوہر راج کندرا کے حق میں سامنے…

    خیال رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا راج کندرا پر الزام تھا کہ وہ فحش فلمیں پروڈیوس کرتے اور انھیں انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش بھی کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے کیس سے متعلق کہا تھا کہ موبائل ایپلیکیشن پر نشر کیا جانے والے مواد فحاشی کے زمرے میں نہیں آتا راج کندرا فحش فلموں کی پروڈکشن میں ملوث نہیں ولیس نے اب تک فحش فلموں کے معاملے میں 11 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جبکہ راج کندرا کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ سازش کا اہم کردار ہے اور پولیس کے پاس اس حوالے سے واضح ثبوت موجود ہیں ۔

    شوہر راج کندرا کے بعد اہلیہ شلپا شیٹھی بھی پولیس کے ریڈار پرآ گئیں

  • دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی ایک دن کی آمدنی 4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

    دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی ایک دن کی آمدنی 4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

    ایلون مسک کی ایک دن کی آمدنی 4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی جانب سے ایلون مسک کی آمدنی سے متعلق نئے اعداد شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق ان کی روزانہ کی آمدنی 3.75 ارب ڈالر سے زائد ہو چکی ہے۔

    ٹیسلا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ کمپنی کی آمدنی 2021 کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر کے 1.14 ارب تک پہنچ گئی ہے۔

    کیلیفورنیا میں موجود کمپنی اپریل سے جون کے دوران ریکارڈ دو لاکھ سے زائد گاڑیاں تیار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ پیر کے روز ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت 676.42 ڈالر فی شیئر تک پہنچ چکی تھی۔

    ٹیسلا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے ایلون مسک نے ابھی بٹ کوائن کرنسی نہ خریدی ہے اور نہ ہی فروخت کی ہے۔

    بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ ایلون مسک کی مجموعی مالیت دو برسوں کے دوران 177 بلین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

    تاہم اب جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے، برقی کاریں اور خلائی راکٹ بنانے والی معروف کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو دنیا کی امیر ترین شخصیات میں پہلے نمبر پر آنے کے لیے 32 بلین ڈالر کی ضرورت ہے

    جبکہ پہلے نمبر پر اب بھی ایمازون اور بلواوریجن کے بانی جیف بیزوز ہیں، جن کی نیٹ ورتھ 208 ارب ڈالر سے زائد ہے، اور بل گیٹس 151 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

  • آئندہ امریکہ کی جنگ ہوئی تو وجہ سائبر حملے ہوں گے    امریکی صدر بائیڈن

    آئندہ امریکہ کی جنگ ہوئی تو وجہ سائبر حملے ہوں گے امریکی صدر بائیڈن

    امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کی کسی بڑی طاقت کے ساتھ حقیقی جنگ ہوئی تو اس کی وجہ سائبر حملے ہو سکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق امریکی صدر کے منگل کو دیئے گئے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ واشنگٹن روس اور چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مستقبل میں کیا دیکھ رہا ہے۔

    نیٹ ورک مینیجمنٹ کمپنی سولر ونڈز، دا کلونیل پائپ لائن کمپنی، میٹ پروسیسنگ کمپنی جے بی ایس اور سافٹ ویئر فرم کیسیا پر بڑے سائبر حملوں کے بعد سائبر سکیورٹی کا معاملہ بائیڈن انتظامیہ کے ایجنڈے میں سب سے اوپر جا چکا ہے۔

    ان سائبر حملوں نے مذکورہ کمپنیوں کے مقابلے میں امریکہ کو کہیں زیادہ متاثر کیا۔ بعض حملوں کی وجہ سے امریکہ کے کچھ حصوں میں ایندھن اور خوراک کی فراہمی متاثر ہوئی۔

    ڈائریکٹر آف دی نیشنل انٹیلیجنس (او ڈی این آئی) کے دفتر کے دورے کے موقعے پر آدھے گھنٹے کی تقریر میں جو بائیڈن نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ بات امکان سے آگے بڑھ چکی ہے کہ ہم نتیجے کی طرف جا رہے ہیں اور ہمارے لیے نتیجہ جنگ میں صورت میں نکلا تو یہ ایک بڑی طاقت کے ساتھ حقیقی جنگ ہو گی یہ جنگ بڑے نتائج کی حامل سائبر خلاف ورزی کا نتیجہ ہو گی بڑی طاقت اپنی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرنے میں مصروف ہے۔

    واضح رہے کہ 16جون کو جینیوا میں ہونے والی سربراہ ملاقات میں صدر بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ امریکی میں حساس اور اہم بنیادی اداروں اور ڈھانچے کی فہرست برداشت کی جن پر سائبر حملے ہرگز قبول نہیں کیے جائیں گے تب سے بائیڈن انتظامیہ کی قومی سلامتی کی ٹیم کے سینیئر عہدے دار امریکہ پر سائبر حملوں کے معاملے میں کریملن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

    دوسری جانب بائیڈن نے چین کی طرف سے لاحق خطرات پر بھی روشنی ڈالی ہے اس سلسلے میں انہوں نے صدر شی جن پنگ کا حوالہ دیا کہ وہ’دنیا کی سب سے زیادہ طاقت ور فوجی طاقت اور 2040 کی دہائی کے وسط تک دنیا میں سب سے زیادہ نمایاں معیشت بننے کی شدید ترین خواہش رکھتے ہیں۔

    او ڈی این آئی کے تقریباً 120 ملازمین اور اعلیٰ عہدے داروں سے خطاب میں بائیڈن نے امریکی خفیہ اداروں کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا-

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ان پر سیاسی دباؤ نہیں ڈالیں گے آپ جو کام کرتے ہیں میں کبھی اسے سیاسی نہیں بناؤں گا۔یہ میرا آپ سے وعدہ ہے یہ ملک کے لیے بہت اہم ہے واضح رہے کہ او ڈی این آئی 17 امریکی خفیہ اداروں کی نگرانی کے فرائض انجام دیتا ہے۔

  • افغان طالبان کے وفد کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

    افغان طالبان کے وفد کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

    طالبان کے وفد نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق طالبان کے نائب سیاسی سربراہ اور پولیٹیکل بیورو کے سربراہ ملا برادات اخوند کی سربراہی میں ایک وفد نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال ، امن عمل اور چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان کے وفد نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں افغان طالبان کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور سیاسی حل کے لیے پر عزم ہونا افغان رہنماؤں اور سیاسی گروپوں کیلئے بہترین انتخاب ہو گا طالبان کا وفد ایران میں کابل سے آنے والے افغان سیاسی رہنماؤں کے گروپ سے بھی ملاقات کرے گا۔

    افغان طالبان کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران نے دو طرفہ مذاکرات کے لیے طالبان وفد کو دورے کی دعوت دی تھی۔

    جبکہ ایرانی وزیرِ خارجہ جوادظریف نے کہا تھا کہ افغان رہنما اور افغان عوام افغانستان کے مستقبل کے لیے سنجیدہ فیصلے کریں ایران فریقین کے درمیان مذاکرات عمل میں مدد کے لیےتیار ہے۔

    دوسری جانب حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ امریکا اور طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں، امریکا اور طالبان کو ایک میز پر لانے کے لیے ہم نے کردار ادا کیا۔ افغان عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس قسم کی حکومت چاہتے ہیں، سب نے دیکھا افغان مسئلے کا فوجی حل ناکام ہوا، جب کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں تو مجھے طالبان خان کہا گیا۔

    عمران خان نے کہا کہ جب افغانستان میں 150 ہزار نیٹو فوجی تھے وہ وقت تھا کہ کوئی سیاسی حل نکالا جاتا، جب افغانستان سے انخلا کی تاریخ دی گئی تو طالبان نے سوچا کہ وہ جنگ جیت گئے، اب مشکل ہے کہ طالبان کو کسی سیاسی حل کی طرف لایا جائے، طالبان سمجھتے ہیں وہ جیت چکے۔

  • افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع طے کیا جائے    سیکریٹری جنرل نیٹو

    افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع طے کیا جائے سیکریٹری جنرل نیٹو

    برسلز: معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کے سیکریٹری جنرل جینزاسٹولنٹبرگ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع طے کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں جینزاسٹولنٹبرگ نے اعتراف کیا ہے کہ آج افغانستان میں غیرملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد سیکورٹی کی صورتحال گہرا چیلنج بنی ہوئی ہے –


    جینزاسٹولنٹبرگ نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ افغانستان میں سیکورٹی کی نازک صورتحال کے پیش نظراس مسئلہ کے حل کے لئے مذاکرات کا طے پانا ضروری ہے-

    انہوں ںے کہا کہ نیٹو اتحاد افغانستان کی فنڈنگ ، سویلین موجودگی اور بیرون ملک فوجیوں کی تربیت سمیت معاونت جاری رکھے گا۔

    نیٹو چیف نے افغان صدراشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی ہے جس میں افغانستان کی تازہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    امریکا نےافغانستان میں ستیاناس کردیا وہ جس مقصد کیلئے بھی افغانستان گیا اس کا طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا عمران خان