Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • امریکہ میں  طوفان نے تباہی مچا دی

    امریکہ میں طوفان نے تباہی مچا دی

    امریکہ میں طوفان نے تباہی مچا دی

    باغی ٹی وی : امریکہ میں طوفان نے تباہی مچا دی ، امریکی ریاست پنسلوینیا کے مشرقی علاقے طوفان کی زد میں آ گئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں.

    ریاست پنسلوینیا کے مختلف علاقوں میں طوفان نے تباہی مچا دی، کئی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں، مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    ادھرامریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلہ آیا، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت آٹھ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی، زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔

    شدید زلزلے کے باعث الاسکا کے جنوبی حصوں اور بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں انتباہی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    علی الصبح آنے والے شدید ترین زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

    زلزلے کے بعد شدید نوعیت کے دو آفٹر شاکس ریکارڈ کیئے گئے جن کی شدت 6.2 اور 5.6 رہی ۔

  • ہم نے پل بھر میں نصیبوں کو بدلتے دیکھا تحریر:  قاسم ظہیر

    ہم نے پل بھر میں نصیبوں کو بدلتے دیکھا تحریر: قاسم ظہیر

    آج سے کم و بیش دو دہائیوں پہلے کی بات ہے کہ ایک گروہ کو دنیا کی سپر پاور نے دہشت گرد قرار دے کر اس ملک پر چڑھائی کر دی اور وہ کوئی اور ملک نے ہمارا ہمسایہ اور پڑوسی افغانستان ہے.تاریخ کے تناظر میں دیکھا جائے یہ کوئی دہشتگردوں پر حملہ نہیں بلکہ دنیایک بہت بڑے کھیل کا حصہ تھا جو کافی صدیوں سے جاری ہے. گریٹ گیم یا پھر دینی و گریٹ گیم کا نام اس کو دیا گیا ہے اس کا مین مقصد سینٹرل ایشین سٹیٹ پر قابض ہو کر روس کو قابو کرنا ہے.سینٹرل ایشین اسٹیٹس پر قابض ہوکر نہ صرف روس کا اثر ختم کیا جاسکتا ہے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے لئے بھی تجارتی مشکلات پیدا کی جا سکتی ہیں.جو ایشیا کے حق میں تو بہتر ہے لیکن مغرب کو کسی طور بھی منظور نہیں.
    اسی صدی کے شروع میں جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کرنے کا سوچا تو اس کے جنرل متکبر انداز میں یہ بیان دیا کہ افغانستان ہمارے لئے کچھ ماہ کا کھیل ہے لیکن شاید وہ یہ بات بھول چکا تھا کہ افغانستان نے دنیا کی دو سپر پاور کو ناکوں چنے چبوا کر مٹی میں ملا دیا ہے.
    9 11 کے بعد جب امریکہ نے جب افغانستان پر حملہ کرنے کا سوچا تو اقوام متحدہ نے بھی اس کی تائید کی اور پوری دنیا نے اپنا منہ پھیر کر طالبانوں کو دہشت گرد قرار دے دیا . دنیا میں ان سے منہ پھیر کر ان کو تن تنہا چھوڑ دیا یہ وہی طالبان ہیں جن کو دس سے بیس سال پہلے امریکہ کے ایما پر کچھ قوتوں نے تیار کیا تھا تاکہ وہ سوویت یونین سے لڑ سکیں اور اس کا اثر رسوخ ختم کر سکیں
    وہ کہتے ہیں نہ ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو تو یہی حال یہاں پر آپ کو طالبانوں کا بھی نظر آئے گا پوری دنیا کے منہ کرنے کے باوجود ان کے حوصلے ایک پل کے لئے بھی متزلزل نہ ہوئے اور انہوں نے اپنی کوششیں اور جنگ جاری رکھیں.انہوں نے دشمن کی اجارہ داری اپنی سرزمین پر ماننے سے صاف انکار کر دیا انہوں نے دنیا پر واضح کردیا کہ جن کے حوصلے اور عزم سے لڑی جاتی ہے نہ کہ ہتھیاروں اور ٹینکوں سے.بالآخر انہوں نے ایک سپر پاور کو پھر سے گھٹنے ٹیکا دیے اور وہ اس بات پر مجبور ہو گیا کہ اسے ان کے آگے درخواست کرنا پڑی کہ آؤ بیٹھو اور ہم سے بات کرو ہم اس مسئلہ کا کوئی حل بیٹھ کر نکالنا چاہتے ہیں بالآخر گھٹنے ٹیکنے کے بعد اس کو افغانستان سے نکلنے کی اجازت مل ہی گئی
    امریکہ نے ستمر 2021 میں افغانستان سے نکلنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد افغانستان میں میں فتوحات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور طالبان نے پچاس فیصد سے زائد رقبے پر قبضہ کرلیا ہے اور ان کے قبضے کے بعد دنیا کی بڑی قوتیں روس ا برطانیہ چائنا پاکستان سعودیہ اور بہت سے ممالک ان کو مدعو کر رہے ہیں.یہ وہی طالبان ہے جن کو دو دہائیاں پہلے دنیا دہشتگرد انتہاپسند اور قابل مذمت قرار دے چکی تھی اور ان کے خلاف ہر وہ کاروائی جائز سمجھی جا رہی تھی جس کا انسانیت اور انسانی اقدار سے کوئی لینا دینا نہیں.اور ان سے حوالوں کی طرح برتاؤ کیا گیا اور جنگی قیدیوں کے ساتھ وہ سلوک کیا گیا جس کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی لیکن پھر بھی انہوں نے اپنے حوصلوں کو متزلزل نہیں ہونے دیا اور آج وہی دنیا ان کو ویلکم فرینڈ اور ہمارے گہرے دوست اور بھائیوں کے نام سے پکار رہی ہے کیونکہ انہوں نے دنیا میں اپنا سکہ اپنے نظریات اور اپنے حوصلے کی بنیاد پر منوا دیا انہوں نے دنیا کو بتادیا کہ جنگ لڑنی ہو تو ہم سے سیکھو کہ جنگ کسے لڑی جاتی ہے جنگ لڑنے کے لیے ایسا مال ہتھیار اور جائیداد کی ضرورت نہیں اس کے لیے حوصلہ اور سچی لگن ہونی چاہیے
    طالبان نے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ کوئی بھی آنکھ جو افغانستان کی طرف اٹھے گی اسے نکال لیں گے کوئی بھی قدم افغانستان کی طرف بڑھے گا تو اسے توڑ دیں گے کوئی بھی ہاتھ افغانستان کی طرف اٹھے گا تو اسے کاٹ دیں گے انہوں نے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ ہم آپ سے برابری کا سلوک چاہتے ہیں ہم پر امن قوم ہیں ہم امن سے رہنا چاہتا ہے لیکن اگر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ بھی ہم کر سکتے ہیں
    ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلاف
    گر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی
    یہ زر کی جنگ ہے نہ زمینوں کی جنگ ہے
    یہ جنگ ہے بقا کے اصولوں کے واسطے
    جو خون ہم نے نذر کیا تھا زمین کو
    وہ خون ہے چمن کے پھولوں کے واسطے
    پھوٹے گی صبح امن لہو رنگ ہی سہی
    گر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی

    @QasimZaheer3

  • پاک، بحرین وزراء خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    پاک، بحرین وزراء خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی منامہ میں بحرین کے وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات ہوئی ہے، دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات اور سیکورٹی و دفاعی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،
    بحرینی وزیر داخلہ نے وزیر خارجہ کو بحرین آمد پر خوش آمدید کہا ہے.

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے مابین یکساں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر استوار، گہرے برادرانہ مراسم ہیں ، کرونا وبا کے دوران بحرین حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا جن کی بدولت بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو کسی قسم تکلیف دہ صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے، کرونا وبا کی مشکل گھڑی میں، وزارت داخلہ بحرین کی جانب سے ویزہ ایمنسٹی سکیم، جرمانوں میں چھوٹ، ملزمان کی حوالگی اور وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے.

    بحرینی وزیر داخلہ نے بحرین کی تعمیر و ترقی میں یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کی تعریف کی ہے، وزیر خارجہ نے پاکستان اور بحرین کے مابین مضبوط دفاعی و سیکورٹی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کیلئے معاونت کا باعث قراردیا ہے، بحرینی وزیر داخلہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، پاکستان اور بحرین کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے لانے کا عندیہ دیا ہے.

  • سنجے دت ایشوریا رائے کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے کیوں خلاف تھے، دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

    سنجے دت ایشوریا رائے کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے کیوں خلاف تھے، دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

    بالی ووڈ اداکار سنجے دت ماضی میں اداکارہ ایشوریا رائے کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے خلاف تھے –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار سنجے دت کے تنازعات اور تین سو آٹھ گرل فرینڈ سے خفیہ ملاقاتوں کے بارے میں تو ہر کوئی بخوبی جانتا ہے لیکن سنجے دت ایشوریہ رائے کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے کیوں خلاف تھے یہ بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے-

    ہوا کچھ یوں کہ ماضی میں جب ایک فلمی جریدے نے سنجے دت اور ایشوریا رائے کی تصاویر اپنے کور پیج پر شائع کی تو سنجے دت کو اداکارہ کی خوبصورتی نے کافی متاثر کیا۔ ایشوریا رائے کو پہلی مرتبہ دیکھتے ہی سنجے دت نے یہ الفاظ کہے ’یہ خوبصورت خاتون کون ہیں؟‘۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران سنجے دت کا کہنا تھا کہ ایشوریا کو پہلی بار دیکھنے کے بعد مجھے میری بہنوں نے خبردار کیا کہ میں ایشوریا کو شادی کے لیے درخواست نہ کروں کیونکہ ہم دونوں کا ساتھ میں فوٹو شوٹ ہونے والا تھا۔

    سنجے دت کا کہنا تھا کہ میری بہنیں بھی ایشوریا کو بہت پسند کیا کرتی تھیں، بہنوں نے کہا کہ ایشوریا کو شادی کی پیشکش اور موبائل نمبر مت لینا، اسے پھولوں کا تحفہ بھی مت بھیجنا۔

    سنجے دت نے انٹرویو میں خوبصورت خواتین کے بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق کہا کہ اس انڈسٹری میں آنے کے بعد انسان تبدیل ہو جاتا ہے، یہاں آپ کی معصومیت ختم ہو جاتی ہے اور اسی طرح ایشوریا رائے کے چہرے کی خوبصورتی بھی ختم ہو جائے گی کیونکہ انہیں اب فلم میں کام کرنا ہے جو بالکل بھی آسان کام نہیں ہے۔

    ساتھ ہی سنجے دت نے مذاق میں کہا کہ اگر ایشوریا رائے سڑک پر کھڑی ہو جائیں تو تمام گاڑی رک جائیں گی لیکن اگر ایسا ہی میں کروں تو سب مجھے کچل ڈالیں گے۔

    خیال رہے کہ سنجے دت اور ایشوریا رائے نے 2002ء میں فلم ’ہم کسی سے کم نہیں‘ اور 2005ء میں فلم ’شبد‘ میں ایک ساتھ اداکاری کی۔ ماضی میں دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی رہے ہیں۔

  • چین اورآسٹریلیا میں بھی کورونا کی بھارتی قسم  کے خطرات منڈلانے لگے

    چین اورآسٹریلیا میں بھی کورونا کی بھارتی قسم کے خطرات منڈلانے لگے

    کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرئینٹ نے امریکا کے بعد آسٹریلیا اور چین میں خطرے کی گھنٹی بجا دی –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کےمطابق آسٹریلیا سمیت مختلف ملکوں میں کورونا کی بھارتی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ جاری ہے لاک ڈاؤن کے باوجود سڈنی میں ڈیلٹا ویرئینٹ تیزی سے پھیلا، سڈنی میں کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ 239کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدحکام نے5 ہفتوں سے نافذ لاک ڈاؤن میں 28اگست تک توسیع کر دی ہے ۔

    دوسری جانب بھارتی ڈیلٹا ویرئینٹ چین میں بھی پھیل رہا ہے ، چین میں متاثرہ شہر ننجنگ میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند کر دیا گیا ہے ،ننجنگ میں پوری آبادی کی تیسری مرتبہ کورونا ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے ، چین بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 49 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

    ادھر کمبوڈیا نے آج رات سے تھائی لینڈ کی سرحد کے ساتھ 8صوبوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے ۔

    امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے پیش نظرامریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ( سی ڈی سی) نے ہدایت کی ہے کہ مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے باوجود دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہنے جائیں انتہائی متاثرہ علاقوں میں ویکسین شدہ افراد کو بھی ماسک کا استعمال بحال کرنا چاہیے۔

    کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • امریکہ میں پھر کرونا کیسز میں اضافہ:اہم فیصلے اورسخت پابندیاں عائد کردی گئیں‌

    امریکہ میں پھر کرونا کیسز میں اضافہ:اہم فیصلے اورسخت پابندیاں عائد کردی گئیں‌

    واشنگٹن: امریکہ میں پھر کرونا کیسز میں اضافہ:اہم فیصلے اورسخت پابندیاں عائد کردی گئیں‌،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں تیزی سے پھیلتے کرونا وائرس کے پیش نظر ملک کے بڑے میڈیکل گروپس نے ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان اداروں کا کہنا ہے کہ وبا کی روک تھام کے لیے اس شعبے میں کام کرنے والے لوگوں کی ویکسی نیشن اب ناگزیر اور اخلاقی طور پر لازم نظر آتی ہے۔

    وائس آف امریکہ کی خبر کے مطابق امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن اور امریکن نرسز ایسوسی ایشن سمیت صحتِ عامہ سے تعلق رکھنے والے 55 گروپس نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ “ہم تمام ہیلتھ کیئر ورکرز اور طویل دورانیے کی دیکھ بھال کے مراکز کی انتظامیہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی ویکسی نیشن لازمی قرار دیں۔”

    ان اداروں کی جانب سے ایسا مطالبہ پہلی بار کیا گیا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز، خاندانوں، کمیونیٹیز اور پوری قوم کی صحت اور تحفظ اب اس پر منحصر ہے کہ فوری طور پر ویکسین لگوائی جائے۔

    اس مشترکہ اعلامیے کے جاری ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ریٹائرڈ امریکی فوجیوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے ادارے ‘یو ایس ویٹرنز افیئرز ڈپارٹمنٹ’ کی جانب سے اس ادارے کے تحت چلنے والے 1700 میڈیکل سینٹرز اور کلینکس میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن کو لازمی قرار دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اس طرح کا مطالبہ کرنے والی یہ پہلی وفاقی ایجنسی ہے۔ اس اعلان میں ملازمین کو ویکسین لگوانے کے لیے آٹھ ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔

    ایجنسی کی سیکرٹری ڈینیس مک ڈونو کے اعلان کے مطابق “ہمارے اداروں میں قدم رکھنے والے ہر ویٹرن اور ملازم کو یہ جاننے کا حق ہے کہ ہم نے ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے ہیں۔”

  • سڑک کے بیچوں بیچ سینکڑوں بندر آپس میں گتھم گتھا ، ویڈیو وائرل

    سڑک کے بیچوں بیچ سینکڑوں بندر آپس میں گتھم گتھا ، ویڈیو وائرل

    تھائی لینڈ میں کورونا کے باعث خوراک کی قلت ہے جس کے حصول کیلئے بندروں کے دو گروہ بیچ سڑک ایک دوسرے سے لڑ پڑے ۔

    باغی ٹی وی : العربیہ اردو کے مطابق دارالحکومت بنکاک سے تقریبا 100 کلو میٹر کے فاصلے پر بندروں کے دو گروہ خوراک کے حصول کیلئے گتھم گتھا ہو گئے


    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندروں کا ایک گروہ سڑک کنارے خوراک کے حصول کیلئے پہلے سے موجود تھا جبکہ دوسرے گروہ نے اس پر دھاوا بول دیا ۔

    دوسری جانب برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کی رپورٹ کے مطابق خوراک کے حصول کے لیے بندروں کے دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو خوب مارا پیٹا یہ سارا منظر ایک مصروف شاہراہ پر دیکھا گیا۔ بندر سڑک پر چلنے والی گاڑیوں سے بے نیاز ہو کرایک دوسرے سے لڑتے رہے۔ بندروں کی لڑائی کے دوران لوگوں کو اپنی گاڑیاں روکنا پڑیں۔

    ڈیلی میل کے مطابق یہ بندر پھل اور خوراک کے حصول کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے۔ کرونا وبا کی وجہ سے تھائی لینڈ میں بندر بھی غذائی قلت کا سامنا کررہےہیں جبکہ بندر بھی اس مسئلے کا شکار ہیں ۔

    جس کے نتیجے میں ان کےدرمیان خوراک کے حصول کے لیے لڑائیاں ہونے لگی ہیں۔ بنکاک کے قریب خوراک کے حصول کے لیے بندروں کی لڑائی چار منٹ تک جاری رہی-

  • کرونا وائرس ایک عالمی وباء ہے     تحریر:  سلمان الیاس

    کرونا وائرس ایک عالمی وباء ہے تحریر: سلمان الیاس

    اور یہ وباء آج کل پھر دنیا بھر میں سر اٹھا رہی ہے۔خاص کر پاکستان میں چھوتا لہر شروع ہو چکا ہے جو پہلے والے سے انتہائی خطرناک ہے ۔اور پریشان کن بات یہ ہے پاکستان میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے

    اس سے پہلے تیسرا لہر بھی انتہائی خطرناک تھا ۔جس نے دنیا میں تباہی مچائی تھی پر الحمد للہ پاکستانی عوام نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ۔احتیاط سے کام لیا اور اس وباء پر قابو پالیا گیا تھا۔تیسری لہر کا دنیا کے کچھ ترقی یافتہ ممالک پر اثرات کے کچھ مناظر میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

    ‎کینیڈا نے باہر سے آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی ، اور اس کے باوجود روزانہ اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر جاتی تھی

    ‎ تنزانیہ مکمل طور پر بند تھا۔

    ‎ برازیل ایک مشکل ترین وقت میں پڑ گیا تھا، جہاں ایک دن میں 4،100 سے زیادہ اموات ہوتی تھی۔

    ‎ برطانیہ نے ایک ماہ کےلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

    ‎ فرانس 2 ہفتے کے لئے بند تھا۔ جرمنی 4 ہفتوں کے لئے سیل کر دی گئی تھی۔

    ‎ ان تمام ممالک نے تصدیق کی تھی کہ تیسری لہر پہلی اور دوسری لہر سے کہیں زیادہ مہلک ہے۔ لیکن اس کے باوجود الحمدللہ پاکستان میں نہ لاک ڈاؤن لگا دیا تھا اور نہ ہی دوسرے ممالک کی طرح پابندیاں لگائی گئی تھی پھر بھی ہم نے قابو پالیا تھا

    ‎ اس خطرناک وباء پر قابو پانے پر پوری دنیا نے ہماری تعریف بھی کی تھی اور "ڈبلیو ایچ او ” نے کئی ممالک کو ہماری مثال دیکر ہماری پیروی کرنے کو بھی کہاں تھا جو کہ ہمارے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے
    ‎ وہ اسلئے کہ ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار کی تھی ۔

    اب بھی ہم لوگوں کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ۔حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا چاہے اور ویکسینیشن جتنی جلدی ہوسکتا ہو کروالے کیونکہ ویکسین کے بارے میں جو افواہے گردش کر رہی ہے سراسر غلط ہے۔اس میں کوئی سچائی نہیں ہے میں خود پہلا ڈوز لگواچکا ہو اور دوسرا بھی انشاءاللہ کچھ دنوں تک لگ جائے گی

    اور جو لوگ یہ افواہے پھیلا رہے ہے انکے بارے میں معلوم کرے تو وہ بھی آپ کو ویکسینیشن سنٹر کے باہر قطار میں کھڑے ملیں گے۔کیونکہ انکو بھی پتہ ہے اس وباء کی سنگینی کا پر عادت سے مجبور ہے انہی لوگوں نے پہلے بھی افواہ پھیلائی تھی کہتے تھے کرونا جھوٹ ہے اور موت اپنی مقررہ وقت پر اتا ہے اور ابھی کہتے ہے ویکسین لگوانے سے مر جاؤگے ۔یہ لوگ خود شش وپنج میں ہے انکو خود بھی پتا نہیں ہم کیا بول رہے ہیں۔

    اس لئے اپنے آپ پر اور اپنے پیاروں پر رحم کرکے تمام حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سےعمل کرے ۔خود کو بھی تکلیف سے بچائے اور دوسروں کو بھی جو کہ ہمارا دینی فریضہ بھی ہے

    اللہُ تعالیٰ ہمیں اور ہمارے پیارے ملک پاکستان کو ہر شر سے اپنی حفظ و امان میں رکھے "آمین ”

    🌷خوش رہے اور خوشیاں بانٹھے یہی اصل زندگی ہے🌷

    ٹویٹر
    ‏ @Salmanjani12

  • مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے’تیسرے مرحلے‘ کا آغاز ہو گیا

    مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے’تیسرے مرحلے‘ کا آغاز ہو گیا

    مکہ المکرمہ : مسجد حرام میں توسیعی منصوبے کے’فیز 3‘ یعنی تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: :اردو العربیہ کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین کی طرف سے جاری ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت میں مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہےتوسیعی منصوبے کے الیکٹروک میکینک سسٹم اور تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے 60 مختلف کمپنیوں کو پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    مسجد حرام کے توسیعی پروجیکٹ کا مقصد حرم مکی میں نمازیوں، حجاج اور معتمرین کے لیے مزید گنجائش پیدا کرنا ہے۔ توسیع کے بعد مسجد حرام کا اجمالی رقبہ5 لاکھ 19 ہزار 1 سو 49 مربع میٹر ہوجائے گا اس میں مسجد حرام کی توسیع کا پہلا مرحلہ جسے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز توسیعی پروجیکٹ کانام دیا جاتا ہے بھی شامل ہے۔

    توسیعی منصوبے میں مطاف کی عمارت کی توسیع بھی شامل ہے توسیع کے دوران دروازوں، مرکزی میناروں باب شاہ عبدالعزیز، باب العمرہ اور باب الفتح کی توسیع بھی شامل ہے۔

    حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل مطاف عمارت کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے میزانین پروجیکٹ کی دوسری منزل بھی مکمل کرلی گئی ہے وزارت خزانہ کے تعاون سے حرم مکی کے توسیع پروجیکٹ میں بنیادی ڈھانچے اور دیگر بنیادی سروسز کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

  • غیر ملکی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے پُرامید

    غیر ملکی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے پُرامید

    نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین بھیجنے کا فیصلہ کر لیاہے جوکہ آئندہ ماہ پہنچیں گے اگر نیوزی لینڈ دورے کا حتمی فیصلہ کرتی ہے تو یہ 18 سال بعد پاکستان آ ئے گی –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ستمبر ، اکتوبر میں وائٹ بال سیریز شیڈول ہیں ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا اس سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی ماہرین کی خدمات لی ہیں –

    سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکا سن آئند ہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے رگ ڈیکاسن لاہور ، کراچی اور روالپنڈی میں میچز کے حوالے سے انتظامات دیکھیں گے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ شائقین سیکیورٹی ماہر کی رپورٹ کے بعد دورہ پاکستان کی تصدیق کرے گا –

    اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل دورے کے لیے پر امید ہیں ہمارا ارادہ ہے کہ پاکستان کا دورہ کریں ، پی سی بی کے ساتھ مل کر دورے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

    ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ گورنمنٹ کی ایجنسیز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اب تک سب اچھا ہے ہمیں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے یقین دہانی کرائی جا رہی ہے ، ہم پر اعتماد ہیں ہم پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہیں لیکن پی سی بی نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر دو اضافی ٹی 20 میچز کھیلنے کی پیشکش کررکھی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 2003 میں آخر مرتبہ پاکستان آئی تھی –