Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • سال کے 365 دن میں سے 300 دن سونے والا شخص

    سال کے 365 دن میں سے 300 دن سونے والا شخص

    بھارتی ریاست راجستھان کے 42 سالہ پُرکھا رام سال کے 365 دن میں سے تقریباً 300 دن سوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پُرکھا رام کو ایسی انوکھی بیماری ہے جو ایک ارب لوگوں میں سے صرف ایک ہوتی ہے، یعنی اس وقت زیادہ سے زیادہ بھی ہوئے تو دنیا میں پُرکھا رام جیسے صرف 7 لوگ ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پُرکھا رام کو 23 سال پہلے اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جب وہ سونے کے لیے لیٹتے ہیں تو 20 سے 25 دن مسلسل سوتے رہتے ہیں اس دوران اُنہیں جگانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

    اس مرض کی علامات میں شدید سر درد اور تھکان شامل ہیں یہ بنیادی طور پر ایک نفسیاتی بیماری ہے لیکن کچھ کیسز میں یہ دماغ میں رسولی ہونے یا چوٹ لگنے سے بھی ہو جاتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پُرکھا رام اور اُن کے گھر والے اس اُمید میں جی رہے ہیں کہ اس بیماری کا علاج دریافت ہوجائے اور اُن کی زندگی معمول پر آسکے۔

    جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا علاج تبھی ممکن ہے جب اس کی بنیادی وجہ معلوم ہو سکے۔

  • کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

    امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    باغی ٹی وی : امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ( سی ڈی سی) نے ہدایت کی ہے کہ مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے باوجود دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہنے جائیں۔

    سی ڈی سی کے مطابق انتہائی متاثرہ علاقوں میں ویکسین شدہ افراد کو ماسک کا استعمال بحال کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں کو تنبیہ جاری کی ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ والے ممالک کے سفر سے باز رہیں پابندی کے شکار ممالک کا سفر کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفری پابندی کا شکار ممالک جانے پر 3 سال تک قید یا سفری پابندی لگائی جاسکتی ہے سعودی حکومت بعض شہریوں پر 16ممالک کا سفر کرنے پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق کورونا پھیلاؤ کے باعث 13ممالک کے سفر کرنے پر مکمل پابندی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات، ویتنام اورایتھوپیا کیلئے سفر پیشگی اجازت سے مشروط کردیا گیا۔

  • بھارت نے پاکستان کے خلاف نیا پراپیگنڈہ شروع کردیا ہے

    بھارت نے پاکستان کے خلاف نیا پراپیگنڈہ شروع کردیا ہے

    بھارت نے پاکستان کے خلاف نیا پراپیگنڈہ شروع کردیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کے بعد اب بھارت یورپی پارلیمینٹ پر دباو ڈال رہا ہے اور پاکستان کو ملنے والے جی ایس پی پلس درجہ کو ختم کرنے کے لئے رکن ممالک کو اس درجہ کو ختم کرنے کے لئے کہہ رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یورپی پارلیمینٹ کی طرف سے پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان میں ناموس رسالت قوانین کو بنیاد بناکر یورپی پارلیمینٹ میں قرارداد پیش کی جارہی ہے جس میں پاکستان میں ٹیکسٹائل کے آرڈرز فوری طور پر کم کرنے کی تجویز پیش کی جارہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق قرارداد کی منظوری کے بعد پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی جب کہ اس صنعت کے حوالے سے پاکستان کو ملنے والی پرکشش مراعات کا جاتمہ ہوجائے گا۔

    دریں اثنا آل پاکستان ٹیکسٹائل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق صدر شہزاد احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ملنے درجہ کو کم کرنا آسان نہیں اور نہ ہی یورپی پارلیمینٹ کی منظوری کے بغیر پاکستان کا سٹیٹس ختم کیا جا سکتا۔

    اپٹما کے سرپرست اعلی گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔ پاکستان کو 10 سال کے لئے جی ایس پی پلس کا درجہ یورپی پارلیمینٹ نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں ملنے والے درجہ کی مدت 2024 میں ختم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بھارت کو ٹیکسٹائل کے آرڈرز نہیں مل رہے اس وجہ سے وہ بوکھلا گیا ہے اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ 

  • ورلڈ موبائل لندن ، لندن  کے قدیم ترین فٹ بال کلب فلہم ایف سی کا پارٹنر بن گیا

    ورلڈ موبائل لندن ، لندن کے قدیم ترین فٹ بال کلب فلہم ایف سی کا پارٹنر بن گیا

    ورلڈ موبائل لندن ، لندن کے قدیم ترین فٹ بال کلب فلہم ایف سی کا پارٹنر بن گیا

    باغی ٹی وی : ہم یہ اعلان کرتے ہوئے پُرجوش ہیں کہ ورلڈ موبائل لندن کے سب سے قدیم پیشہ ور فٹ بال کلب فولہم ایف سی کا باضابطہ پرنسپل پارٹنر ہوگا! اس تین سالہ شراکت میں فلہم ایف سی مرد و خواتین انڈر 23 سال ، اور 18 سال سے کم عمر ٹیمیں شامل ہیں ، اور یہ بلاکچین کے لئے ایک سنگ میل کی کامیابی ہے۔

    فٹ بال دنیا کا سب سے مشہور کھیل ہے۔ چاہے آپ کے مقامی پارک میں کھیلا جائے یا قومی اسٹیڈیم میں ، اس میں لوگوں کو اکٹھا کرنے کا اختیار ہے۔ فٹ بال ہمیں اپنا تعلق ، ایک مشترکہ جذبہ ، اور اس بات کا ایک بے بنیاد اعتقاد فراہم کرتا ہے کہ جب آپ اپنے دل و جان کو اس میں ڈالیں گے تو کیا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ سب صحارا افریقہ ، پان مشرق وسطی ، جنوبی افریقہ ، اسرائیل ، نائیجیریا اور متحدہ عرب امارات کے 2020 افراد نے 2020 ای ایف ایل چیمپیئن شپ (انگلش فٹ بال لیگ) دیکھی۔

    ہمارے لئے یہ ضروری تھا کہ وہ ایسی ٹیم کے ساتھ شراکت قائم کرے جس نے اپنے اہداف اور اقدار کو مشترکہ بنایا ہو۔ فلہم ایف سی ، جو 1879 میں قائم ہوئی ، لندن کا سب سے قدیم پیشہ ور فٹ بال کلب ہے۔ فیفا نے حال ہی میں ملکیت ، شراکت داروں ، روزگار کے طریقوں ، پرستاروں کی شمولیت ، اور ٹیکس کی حیثیت پر مبنی اس کو انتہائی اخلاقی کلب کا نام دیا ہے۔ میدان سے باہر ، کلب کا سرکاری خیراتی ایوارڈ یافتہ فلہم فاؤنڈیشن ہے ، اس فاؤنڈیشن میں آٹھ موضوعات کے تحت 25 سے زیادہ پروگرام چلتے ہیں ، جن میں معذوری ، فٹ بال اور کھیلوں کی شرکت ، صحت ، خواتین اور لڑکیاں ، اور یوتھ اینڈ کمیونٹی شامل ہیں۔ فاؤنڈیشن ورلڈ موبائل کے ساتھ اور شراکت میں کام کرنے کا منتظر ہے ، اور اس کھیل کو "کھیل کے ذریعے بہتر زندگی بنوانے” کے مشن کی فراہمی کے لئے فاؤنڈیشن کی مدد کرتی ہے۔

  • اسمارٹ فون چھیننے پر بچہ والد کے خلاف شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا

    اسمارٹ فون چھیننے پر بچہ والد کے خلاف شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا

    چین میں 14 سالہ بچہ موبائل فون واپس لینے پر اپنے والد کے خلاف تھانے پہنچ گیا –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی چین کے صوبے انشوئی میں 14 سالہ بچہ والد کے خلاف تھانے پہنچ گیا اور شکایت درج کرائی کے والد بچوں سے مشقت لینے کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس سے گھر کے کام کرواتے ہیں۔

    تھانے میں موجود افسر کو جب بات سمجھ نہیں آئی تو وہ بچے کو لے کر اس کے گھر پہنچ گئے اور بچے کے والد سے بات کی تو معلوم ہوا کہ بچہ ہر وقت موبائل فون میں مصروف رہتا ہے اور گھر کے کاموں میں ہاتھ نہیں بٹاتا نہ ہی اپنی پڑھائی پر توجہ دیتا ہے۔

    پولیس اہلکار نے والد کو بچے پر زیادہ سختی کرنے سے منع کیا اور کہا کہ کچھ دیر کے لیے بچے سے موبائل لینے کا خیال خاصا بہتر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق لوگوں نے اس لڑکے کو نافرمان قرار دیتے ہوئے اس کے والدین پر اعتراض کیا ہے کہ انہیں بچے کے بگڑنے سے پہلے ہی اسے سمجھانا چاہیے تھا لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر بچے نے بدتمیزی کی اور تھانے میں اپنے ہی والد کے خلاف شکایت کردی، تو اس میں بھی والدین کی اپنی لاپرواہی کا دخل ہے۔

  • راج کندرا فحش فلموں سے 2023-24  میں کتنے پیسے کمانے والے تھے، بھارتی میڈٰیا کے حیران کن انکشافات

    راج کندرا فحش فلموں سے 2023-24 میں کتنے پیسے کمانے والے تھے، بھارتی میڈٰیا کے حیران کن انکشافات

    راج کندرا فحش فلمیں کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں جب کہ روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات میں مزید نئی چیزیں سامنے آ رہی ہیں ۔

    بھارتی ویب سائٹ مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے کیس کی پہلی چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے اور ممبئی پولیس نے راج کندرا اور ان کی کمپنی ” بولی فیم میڈیا لیمیٹڈ “ کی جانب سے طے کئے گئے مفھش عاشی اہداف کا جائزہ بھی لیا ہے ۔

    یاد رہے کہ ” بولی فیم “ اس وقت لانچ کی گئی جب فحش فلموں کے مواد کی ایپلی کیشن ” ہاٹ شاٹس “ پرگوگل پلے سٹور اور ایپل کی جانب سے گزشتہ سال پابندی عائد کر دی گئی ۔

    فحش فلموں کا الزام : شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی ، شوہر راج کندرا کے حق میں سامنے…

    چارج شیٹ میں ایک پریزینٹیشن بھی دی گئی ہے جس میں سال 2023-24 کے دوران مجموعی آمدنی 146 کروڑ اور خالص منافع 34 کروڑ کا اندازہ لگایا گیا ،اس میں سال 2021-22 اورسال 2022-23 کی آمدنی اور خالص منافع کے اعدادو شمار بھی دیئے گئے ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق راج کندرا کی کمپنی سال 2021-22 میں 36 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے مجموعی آمدنی جبکہ چار کروڑ 76 لاکھ 85 ہزار خالص منافع اکٹھا کرنے کی امید باندھے ہوئے تھی جبکہ کندرا اینڈ کمپنی73 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی آمدنی اور نقد منافع حاصل کرنے کا ارادہ کیئے ہوئے تھی ۔ چارج شیٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ منصوبہ بالی فیم کیلئے تھا یا کسی اور کمپنی کیلئے ۔

    شوہر راج کندرا کے بعد اہلیہ شلپا شیٹھی بھی پولیس کے ریڈار پرآ گئیں

    کرائم برانچ کے افسر کا کہنا تھا کہ راج کندرا کی ایپلی کیشن ہاٹ شاٹ پر پابندی لگنے کے بعد تمام مواد بولی فیم پر منتقل کر دیا گیا تھا ، سرور اور متعدد فائلز اور دستاویزات کو راج کندرا کے دفتر سے ضبط کر لیا گیا ہے جس سے پولیس اہلکاروں کو کیس سے متعلق حقائق مزید واضح ہو سکیں گے ۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شلپا شیٹھی کے شوہر راج کنڈرا کو فحش فلموں کیس کے معاملے میں 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے انہیں 19 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا اور یہ تیسرا موقع ہے جب ان کی عدالتی تحویل میں توسیع کی گئی ہے۔

    فحش فلمیں کیس میں شوہر کے بعد شلپا شیٹھی کےخلاف بھی گھیرا تنگ

  • پب جی گیم کھیلنے سے منع کر نے پرخاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

    پب جی گیم کھیلنے سے منع کر نے پرخاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

    دبئی: پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی چوتھی بڑی گیم پب جی کھیلنے والوں کی تعداد 75 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جس میں عرب دنیا سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین بھی شامل ہیں پب جی گیم کے جنون میں اب تک سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور درجنوں افراد کو اس گیم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے-

    تاہم اب عرب ریاست میں بھی پب جی گیم کھیلنے کا جنون رکھنے والی خاتون نے گیم کھیلنے سے روکنے پر اپنے ہی شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جس میں خاتون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شوہر کے تشدد نے اسے نفسیاتی اور جسمانی نقصان پہنچایا ہے۔

    ہوا کچھ یوں کہ عید الضحیٰ پر خاتون کے گھر مہمان آئے تو اس کے شوہر نے خاتون کو مہمانوں کے لیے کافی بنانے کا کہا تاہم خاتون پب جی کھیلنے میں اتنا مصروف تھی کہ کافی بنانا بھول گئی جس پر شوہر نے خاتون کی پٹائی لگا دی لیکن اب وہ خود مشکل میں پھنس گیا۔

    متاثرہ خاتون نے تشدد کرنے پر اپنے شوہر کے تھانے میں درخواست جمع کرا دی جس میں کہا گیا کہ تشدد کی وجہ سے اسے نفسیاتی اور جسمانی نقصان ہوا ہے جس کی تلافی کا وہ مطالبہ کریں گی۔

    خاتون نے مزید کہا کہ ان کا شوہر پب جی کھیلنے سے بھی روکتا ہے اس کے باوجود کہ وہ گھر کا تمام کام پوری ذمہ داری سے پورا کرتی ہیں۔

  • بھارت میں ریاستوں کا آپسی تصادم، کانگریس کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

    بھارت میں ریاستوں کا آپسی تصادم، کانگریس کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

    بھارت میں ریاستوں کا آپسی تصادم، کانگریس کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں دو ریاستیں آپس میں لڑ پڑیں، سرحدی تنازعے پر چھ پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے

    آسام اور میزورم میں سرحدی تنازعہ کے دوران 6 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ عوام کے دلوں میں نفرت اور عدم اعتماد کا جو بیج بو رہے ہیں ملک آج اسی کے بھیانک نتائج کا سامنا کر رہا ہے

    دوسری جانب آسام کا کہنا ہے کہ میزورم کی جانب سے فائرنگ کی گئی، میزورم پولیس نے آسام پرالزام عائد کیا تا ہم دونوں ریاستوں کے مابین فائرنگ سے چھ پولیس اہلکاروں کی جان چلی گئی ہے ، کانگریس نے پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث کروانے کا مطالبہ کیا ہے، لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر کا کہنا تھا کہ سرحد پر لائٹ مشین گن کا استعمال ہوا، ہم ملک کے اندر لڑ رہے ہیں اس پر بحث ہونی چاہئے اور تحقیقات ہونی چاہئے

    گزشتہ روز آسام اور میزورم کے مابین فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سے اب تک صورتحال سنبھلی نہیں ہے، بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی دونوں فریقین سے بات کی اور امن کی اپیل کی ہے، دونوں ریاستوں کے مابین سرحدی تنازعہ کافی عرصے سے چل رہا ہے، آسام کے براک وادی کے ضلع کچھار،کریم گنج اور ہیلا کانڈیہ میزورم کے تین اضلاع آئیذول، کولاسب اور مامت کے ساتھ 164 کلومیٹر لمبی سرحد لگتی ہے

    وزیراعظم عمران خان کا موبائل فون ہیک کرنے کا انتخاب بھارت نے کیا،تہلکہ خیز انکشاف

    کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

    ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

    ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

    بھارتی فوجی خواب میں بھی ڈرون سے ڈرنے لگے

  • تیونس کے دارالحکومت میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے دفتر پر دھاوا

    تیونس کے دارالحکومت میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے دفتر پر دھاوا

    تیونس کے دارالحکومت میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے دفتر پر پولیس نے دھاوا بول دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :الجزیرہ کے مطابق تیونس کی پولیس نے دارالحکومت تیونس میں الجزیرہ کے بیورو پر دھاوا بول دیا ہے ، اور تمام عملے کو بے دخل کردیا ہے جب اتوار کے آخر میں صدر سعید نے حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد ان کے دشمنوں کو باغی کہا گیا تھا۔

    تیونس میں الجزیرہ صحافیوں کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوث پولیس اہلکار اسلحے سمیت عمارت میں داخل ہوئے اور ڈرا دھمکا کر عملے کے ارکان کو عمارت سے باہر نکالا اورذاتی سامان بھی ضبط کر لیا پولیس اہلکاروں کے پاس سرچ وارنٹ بھی موجود نہیں تھا۔

    تیونس میں الجزیرہ کے بیورو چیف لوطی حاجی کا کہنا تھا کہ انہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اپنے دفتر سے بے دخل کرنے کی کوئی پیشگی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

    جبکہ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے موقف اختیار کیا ہے عدالت کے حکم پرعمارت کو تمام صحافیوں سے خالی کروائی گئی ہے۔

    رپورٹرز نے بتایا کہ انہیں سیکیورٹی افسران نے اپنے فون بند کرنے کا حکم دیا تھا اور انہیں عمارت میں واپس جانے کی اجازت نہیں تھی تاکہ وہ اپنا ذاتی سامان واپس لے سکیںافسران نے دفتر کی چابیاں ضبط کر لیں تھیں-

    الجزیرہ نےاس چھاپے کو پیر کے روز بعد میں شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ایسی دنیا میں جہاں میڈیا اور صحافیوں کو بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، الجزیرہ اس کو مجموعی طور پر پریس کی آزادی پر حملہ کے طور پر دیکھتی ہے۔

    رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے الجزیرہ کے دفتر میں ہونے والے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےآر ایس ایف نے کہا کہ وہ "تیونس میں الجزیرہ کے دفتر میں ہونے والے طوفان اور سیاسی تنازعات میں میڈیا کے ملوث ہونے کی مذمت کرتا ہے۔”

    آر ایس ایف کی ترجمان پاولین اڈس میول نے الجزیرہ کو بتایا کہ ان کی ٹیم تیونس میں میڈیا آؤٹ لیٹس پر کسی بھی مزید حملوں کے لئے چوکنا ہے۔

    ایک بیان میں صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم نے کہا ہے کہ صدر سعید نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے وزیراعظم ہشام مشیشی کو برطرف کردیا لیکن احتجاج کرنے والے مخالفین کا سڑکوں پر استقبال کیا جارہا ہے۔

    الجزیرہ نیٹ ورک کے حکام نے کہا ، الجزیرہ تیونس کے حکام کی اس کارروائی کو پریشان کن حد تک بڑھاوا سمجھتا ہے اور اسے خدشہ ہے کہ اس سے ملک میں افشا واقعات کی منصفانہ اور شفاف کوریج میں رکاوٹ آئے گی۔”

    "الجزیرہ نے تیونس کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کی اجازت دے اور انہیں بغیرکسی خوف یا دھمکی کے اپنے کام عمل کرنے کی اجازت دی جائے۔

    مزید کہا گیا کہ "نیٹ ورک تیونس میں الجزیرہ کے بیورو کے خلاف ان اقدامات کی مذمت کے لئے انسانی حقوق اور میڈیا تنظیموں کی یکجہتی کی قدر کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز عوامی احتجاج کے بعد ایوان صدر نے پارلیمنٹ کو 30 دن کے لیے تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ تیونس کے صدر سعید نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ضرورت پڑنے پر فیصلے میں مزید 30 دن کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

    کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے خلاف ہونے والے پرتشدد واقعات میں اضافے کے بعد امن و عامہ برقرار رکھنے کیلئے تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم ہشام مشیشی کو برطرف کرکے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا تھا۔

    صدر قیس سید نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں امن قائم ہونے تک وہ خود وزیر اعظم کے عہدے کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    صدر سعید نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اسلحے کا سہارا لینے والوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ فوج کی مدد سے ایسے عناصر کو کچل دیں گے۔

  • سُسرالیوں نے 17 سالہ بہو کو جینز پہننے پرمبینہ طور پر قتل کر دیا

    سُسرالیوں نے 17 سالہ بہو کو جینز پہننے پرمبینہ طور پر قتل کر دیا

    بھارت کی ریاست اتر پردیش میں جینز پہننے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر 17 سالہ بہو کو قتل کر ڈالا، مقتولہ رشتے میں مبینہ قاتلوں کی پوتی بھی تھی جس کا خاندان میں ہی بیاہ ہوا تھا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 17 سالہ نیہا پاسوان کو ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا میں 19 جولائی کو محض اس لیے قتل کیا گیا کہ اس کے سسرالیوں کو بہو کا جینز پہن کر گاؤں میں گھومنا پسند نہیں تھا۔

    مہوادوہ سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی جینز پینٹ پہنا کرتی تھی جس پراس کے نانا اور ماموں (سسر) نے اعتراض کیا تاہم لڑکی نہیں مانی اور اس مسئلہ پراس کا اپنے سسرالیوں سے جھگڑا ہوا۔

    رشتہ داروں نے ڈنڈوں سے لڑکی کی پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئی اور بعد میں اس کی موت ہوگئی لڑکی کے رشتہ داروں نے اس کی نعش کو رکشہ میں ڈال کر قریبی ہائی وے پر واقع پل سے نیچے پھینک دیا۔ تاہم نعش نیچے نہیں گری اور پل کے گرل میں اٹک گئی۔

    راہ گیروں کی اطلاع پرپولیس وہاں پہنچی اور بعد میں نعش کی شناخت نیہا پاسوان کے نام سے ہوئی مقتولہ کی والدہ شکونتلا دیوی پاسوان نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی بیٹی کو اس کے دادا اور ماموں نے لاٹھیوں سے مار کر ہلاک کردیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ نے اس دن ان کی بیٹی نے روزہ رکھا تھا اور شام کو مذہبی رسومات ادا کیں۔ جب اس کے نانا، نانی اور ماموں نے اس کے لباس پر اعتراض کیا تو نیہا نے جواب دیا کہ جینز پہننے کی لیے بنائی گئی ہے اور وہ اسے پہنیں گی لڑکی کی اس بات پر جھگڑا ہوا اور لڑکی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

    شکونتلا دیوی نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی بے ہوش ہوگئی تو اس کے سسرال والوں نے سے ایک آٹو رکشہ بلایا اوراسے اسپتال لے جانے کا بہانہ بنا کر نعش کو پل سے نیچے پھینک دیا۔

    دوسری جانب پولیس نے نیہا کے نانا، نانی، چچا، خالہ ، کزن اور آٹو ڈرائیور سمیت 10 افراد کے خلاف قتل اور شواہد مٹانے کا مقدمہ درج کیا ہے –

    سینئر پولیس عہدیدار شریش ترپاٹھی کے مطابق مقتولہ کے نانا، نانی، ایک ماموں اور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔