Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کورونا کا شکار ہو گئے

    پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کورونا کا شکار ہو گئے

    پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کورونا کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے بتایا ہے کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ بیماری کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے ہے کہ وہ کرونا وبا کی دو خوراکیں لگوا چکے ہیں۔


    برطانوی وزیر صحت نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ آج صبح میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ مجھے ’پی سی آر‘ ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ جسے جلد ہی لیباٹری سے جاری کیا جائے گا۔ ا

    ان کا کہنا تھا کہ میں ’پی سی آر‘ کے نتائج کا انتظار کر رہا ہوں لیکن خوش قسمتی سے میں ویکسین لے چکا ہوں۔ اور میرے جسم میں بیماری کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں۔

    یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے دفتر نے گذشتہ ماہ جون میں اعلان کیا تھا کہ سابق وزیر خزانہ ساجد جاوید وزیر صحت کا عہدہ سنبھالیں گے ساجد جاوید نے میٹ ہینکوک کے بعد وزارت صحت کا عہدہ سنھبالا ہے۔

  • سلمان خان کے قریبی دوست کا کترینہ کیف کی جلد شادی کا عندیہ

    سلمان خان کے قریبی دوست کا کترینہ کیف کی جلد شادی کا عندیہ

    بالی ووڈ سُااسٹار سلمان خان کے قریبی دوست نے اداکارہ کترینہ کیف اوراور ان کے دوست وکی کوشل کی مستقبل قریب میں شادی ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنی 38ویں سالگرہ منا رہی تھیں۔ کترینہ کیف کے چاہنے والوں نے انہیں اپنے اپنے انداز میں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تاہم فلم انڈسٹری کےدبنگ اداکار سلمان خان کی مبارک باد سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    سلمان خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو ان کی سالگرہ پر صحت مند اور خوش حال زندگی کی دعا دیتے ہوئے پیار اور عزت و احترام کا اظہار کیا لکھا کترینہ آپ کو ایک حیرت انگیز سالگرہ کی مبارکباد، آپ کی زندگی میں بے پناہ محبتیں اور احترام کے ساتھ آپ صحت مند، دولت مند اور عقل مند رہیں۔

    تاہم دوسری جانب کترینہ اور سلمان کے قریبی دوست ایشلے ریبیلو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کترینہ کیف کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ نے دلہن کا لباس پہن رکھا ہے ایشلے ریبیلو نے تصویر پر لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے کترینہ کیف، یہ بہت جلد حقیقت میں ہوسکتا ہے۔‘

    ایشلے ریبیلو کی انسٹاگرام اسٹوری کے جواب میں اداکارہ نے لکھا ’شکریہ‘۔ ایشلے کی اسٹوری اور اس پر کترینہ کیف کا ردعمل دیکھ کر مداحوں کو یقین ہو چلا ہے کہ مستقبل قریب میں اداکارہ اور وکی کوشل شادی کرنے والے ہیں۔

    میراخواب ہے کہ شادی کے بعد شوہر اور بچوں کیساتھ پرسکون زندگی بسر کروں کترینہ…

  • کابل: طالبان قندھار میں داخل ہو گئے      افغان میڈیا

    کابل: طالبان قندھار میں داخل ہو گئے افغان میڈیا

    کابل: افغان طالبان قندھار میں داخل ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق طالبان شدید مزاحمت کے بعد قندھار شہر کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ حکومت کی جانب سے قندھار میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور ٹیلی فون سروس بھی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے افغان حکومت کی جانب سے قندھار جیل میں قید طالبان کو ہنگامی طور پر کسی دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔

    گزشتہ روز گورنر قندھار نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کابل میں موجود کچھ افراد نے قندھار پر طالبان کے قبضے کی راہ ہموار کی اور ان افراد کی ایک ٹیلی فون کال پر 10 سے 12 چوکیاں خالی کر دی گئیں جس پر طالبان نے بغیر کسی مزاحمت کے قبضہ کر لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر طالبان قندھار شہر پر قابض ہو چکے ہیں تاہم ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور کابل میں بیٹھے جن افراد نے طالبان کا ساتھ دیا ہے جلد ان کے نام منظر عام پر لاؤں گا۔

    دوسری جانب تخار کے دارالحکومت طلوقان پر بھی قبضے کے لیے شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ افغان حکومت نے صوبہ پروان کا ضلع شیخ علی اور بامیان کا ضلع کمہرد کو طالبان سے چھڑانے اور 280 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    امریکی فوج کی جانب سے تین بلیک ہاک ہیلی کاپٹر افغان فورسز کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

    طالبان کے یورپین سیکشن کے سربراہ کی سوئس سفیر و دیگر سے ملاقات اہم یقین دہانی کرادی

    افغان فورسز کا نیمروز اور بامیان کے شہروں کا قبضہ واپس لینے کا دعویٰ

    ہمیں افغانستان میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرنی چاہیے، احسن اقبال نے کیا کہہ دیا

    افغان سفیر کی بیٹی نے پرائیویٹ ٹیکسی پرسفرکیوں کیا؟شیخ رشید نے حقائق پرسے پردہ…

  • شہزادہ ہیری اور میگھن کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلرریلیز

    شہزادہ ہیری اور میگھن کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلرریلیز

    برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی زندگی پر مبنی ہیری اینڈ میگھن اسکیپنگ دی پیلس کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکی انٹرٹینمنٹ ادارے لائف ٹائم کی تیار کردہ فلم ہیری اینڈ میگھن اسکیپنگ دی پیلس دراصل برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کی زندگی پر بنائی گئی ہے-

    فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ میگھن مارکل شاہی محل سے رخصت ہوتے ہوئے فرش پر گرتی ہیں تو شہزادہ ہیری انہیں سنبھالتے ہیں۔

    برطانوی شہزادے ہیری اورمیگھن مارکل کی زندگی پر مبنی فلم امریکہ میں 6 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی لیکن یہ فلم برطانیہ میں کب ریلیز ہو گی تاحال سے کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکہ کے انٹرٹینمنٹ ادارے لائف ٹائم نے اس سے قبل بھی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی زندگی پر منبی تین فلمیں بنائی ہیں لائف ٹائم کی جانب سے 2018 میں ہیری اینڈ میگھن: اے رائل رومانس اور 2019 میں ہیری اینڈ میگھن: بیکمنگ رائل نامی فلمیں ریلیز کی گئی تھیں۔

  • سعودی فرمانروا اور ترک صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

    سعودی فرمانروا اور ترک صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

    سعودی فرمانروا شاہ سلیمان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رجب طیب اردگان نے شاہ سلمان کو حج اور عیدالاضحی کی پیشگی مبارکباد دی، ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات اور دو طرفہ امور بھی زیر بحث آئے-

    ترک صدر رجب طیب اردگان نے دوران کال شاہ سلمان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا-

    واضح رہے کہ دوسری جانب "العربیہ اردو” کی رپورٹ کے مطابق کرونا وبا کے پیش نظر اختیار کی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے عازمین حج نے گزشتہ روز ہفتے سے مناسک حج کی ادائی شروع کردی ہے۔

    حجاج کرام کے قافلے حرم مکی میں داخل ہو چکے ہیں انھوں نے اپنی آمد کے بعد ’طواف قدوم‘ کا آغازکیا ہےحرم مکی میں داخلے سے قبل النواریہ، الزایدی، الشرائع اور الھدا مراکز میں حجاج کرام کا استقبال کیا گیا۔ وہاں سے وہ طواف قدوم کے لیے مسجد حرام میں پہنچے-

    حرم مکی میں آمد سے قبل چھے چھے ہزار عازمین پر مشتمل گروپ تشکیل دیے گئے اور وہ ہر تین گھنٹے بعد پہلے گروپ کے طواف کے بعد مسجد حرام میں داخل ہوں گے۔ طواف قدوم کا پہلا مرحلہ سات ذی الحج مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوا تھا اور یہ آج 8 ذی الحج کو رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حجاج کرام کے استقبال اور ان کے ایک جگہ جمع ہونے کے حوالے سے پلان ترتیب دیا ہے۔ حجاج کرام الزایدی کے مقام پر جمع ہوں گے۔ وہاں سے وہ حرم مکی کی طرف چلیں گے اور الشبیکہ اسکوائر میں اکٹھے ہوں گے اس کے بعد النواریہ مرکز پر آنے والے عازمین حج شاہ عبدالعزیز اسٹیشن کے قریب جمع ہوں گے۔

    الشرائع مرکز میں آنے والے عازمین اجیاد الصافی اسٹیشن میں جمع ہوں گے النسیم مرکز میں آنے والے حجاج بھی اجیاد الصافی میں اکٹھے ہوں گے۔ تاہم ان کی آمد ورفت کے راستے الگ الگ ہوں گے ایک دن میں 48 ہزار حجاج کرام مسجد حرام کے قریب جمع ہو سکیں گے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ طواف قدوم کی تکمیل کے بعد عازمین حج مسجد حرام سے نکلیں گے اور بسوں کے ذریعے باب علی اسٹیشن سے ہوتے ہوئے جمرات پل تک جائیں گے اس موقع پر 200 بسوں کے ذریعے ایک وقت میں 2 ہزار عازمین حج کو ہر تین گھنٹے کے وقفے کے بعد جمرات پل تک پہنچایا جائے گا۔ وہاں سے عازمین حج منیٰ پہنچیں گے۔ منیٰ انھیں الگ الگ رنگوں کے ٹریکس کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔

    حج کے موقع پر ٹریفک کے امور کے انچارج عبدالرحمن الحربی نے کو بتایا کہ حج کے سفر کے دوران عازمین کو لے جانے والی بسوں میں سینی ٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کرونا وبا کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کی پابندی کرائی جائے گی۔

  • طالبان کے یورپین سیکشن کے سربراہ کی سوئس سفیر و دیگر  سے ملاقات اہم یقین دہانی کرادی

    طالبان کے یورپین سیکشن کے سربراہ کی سوئس سفیر و دیگر سے ملاقات اہم یقین دہانی کرادی

    طالبان کے یورپین سیکشن کے سربراہ کی سوئس سفیر و دیگر سے ملاقات اہم یقین دہانی کرادی

    باغی ٹی وی : افغان طالبان کے یورپی سیکشن کے سربراہ ملا اے واثق کی افغانستان میں سوئس غیر مقیم سفیر بینیڈکٹ ڈی سیرجٹ اور قطر میں سوئس سفیر ایڈگر ڈوریگ اور ان کے وفد سے گذشتہ روز قطر میں ملاقات ہوئی۔

    دونوں فریقوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال ، موجودہ امن عمل اور سوئس کے افغانستان کو ترقیاتی امداد دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ گفتگو میں سفارت خانوں ، انسان دوست تنظیموں ، سفارتکاروں اور عملے کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سفارتخانے اور بین الاقوامی تنظیمیں افغانستان اور دنیا کے مابین تعلقات اور رابطے کے لئے اہم ہیں اور ہم ان کے تحفظ کو اپنے قومی مفادات کا حصہ سمجھتے ہیں۔

  • جنگیں، فساد یا امن…!!! تحریر: محمد اسامہ

    جنگیں، فساد یا امن…!!! تحریر: محمد اسامہ

    جنگ کا مطلب فساد، خون ریزی، تباہی، بربادی ہوتا ہے. جنگ ہمیشہ فساد کا ہی باعث بنتی ہیں. جنگ جانی، مالی، اعصابی، جذباتی نقصان کا موجب ہوئی ہے. جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہ تھی نہ ہے. اس کا ثبوت یہ ہے کہ مسائل کو جنگ کے ذریعے حل کرنیوالے بالآخر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں. دنیا جنگوں کی تاریخ سے بھڑی پڑی ہے. ان کی داستان کوپڑھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ہرجنگ کا اختتام میزپرہی ہوا ہے. جنگ عظیم اول ہو، جنگ عطیم دوئم ہو، ہٹلرکی نسل کشی ہو، سب جنگوں کا اختتام میزپرہوا ہے. جنگوں نے ہمیشہ کسی بھی ملک کی جانی اورمالی کمرتوڑی ہے. جنگ زدہ ممالک اپنے حال سے مزید سوسال پیچھے چلے جاتے ہیں.

    کچھ اس طرح ہی جنوبی ایشیائی ممالک میں ہورہا ہے. جنوبی ایشیاء میں برصغیر کی مثال سامنے رکھیئے. برصغیرپر1000 سال تک حکومت کرنے والے مسلمان حکمرانوں کو آپس میں لڑوا کرانگریزنے برصغیرپرقبضہ کرلیا تھا. اپنی موجودگی میں نسل پرستی کومزید شے دیکر نسلوں کوآپس میں لڑوا دیا گیا تھا. امن کا پیامبربن کردونوں نسلوں میں صلح صفائی کروا کرمعززبن جاتا تھا. برصضیرپرسوسال کی حکومت میں انگریز نے دوقوموں کو لڑوایا ہی تھا. اسی اثناء میں برصغیرمیں ایک قومی لیڈر پیدا ہوئے. جنہیں برصغیر کی موجودہ حالت دیکھ کرسمجھ آ گئی تھی کہ اب یہ دو قومیں اکٹھی نہیں رہ سکتی ہیں. ان دونوں قوموں کو علیحدہ ہونا پڑے گا. طویل جدوجہد کے بعد برصغیر کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا تھا. اس فیصلے کو منتقی انجام دینے والے وہی انگریز تھے، جنہوں نے دونوں قوموں لڑوایا تھا. چنانچہ تقسیم برصغیر کے وقت بھی انگریزخون کے پیاسے نکلے تھے. تقسیم کے دوران بھی قیمتی جانوں کا سرعام قتل کیا گیا تھا. انگریزنے برصغیر میں نہ چاہتے ہوئے بھی تقسیم کردی تھی. مگر دل میں برصغیرمیں ہونے والی ناکامی پربغض رکھا ہوا تھا. اس بغض کی وجہ سے انگریزنے برصغیرکواب تک مستقل جنگ میں دھکیل دیا ہے. وسط ایشیاء مسلسل میدان جنگ بنا ہوا ہے.

    متعدد چھوٹی جنگوں کے علاوہ اس خطے میں بڑی جنگیں ہوچکی ہیں. 70 کی دہائی میں دنیا نے روس کوآگے لگا کرسوویت یونین کے نام سے 28 ممالک نے خشک اورگرم علاقے کی سرزمین افغانستان پرحملہ کردیا تھا. اس حملہ کے نتیجہ میں بے گناہ جانوں کا ضیاع ہوا تھا. امن سے رہنے لے افغانیوں پرظلم کیا گیا تھا. پھردنیا نے دیکھا نہتے افغانیوں نے اس وقت کی دنیا کی سپرپاورکے ساتھ کیسا سلوک کیا تھا. یتھیاروں سے لیس 28 ممالک کو نہتے افغانیوں سے شکست سے دوچارہونا پڑا تھا. وقت کی سپرپاورکے 26 ٹکڑے ہوئے تھے. افغانیوں نے اس وقت کی سپرپاورکا غرورخاک میں ملا دیا تھا. سپرپاوراوراس کے اتحادیوں کو منہ کی کھانا پڑی تھی. نتیجہ کیا نکلا، سپر پاوراور اس کے اتحادیوں کا، افغانیوں کا اور خطے کا امن برباد ہوا تھا، خطے کی معاشی حالت برباد ہوگئی تھی. پھراس جنگ ک اختتام بہت سی جانیں گوانے کے بعد ایک میزکے گرد بیٹھ کر، ایک کاغذ کے ٹکڑے پرہوا تھا. یوں کہیں کہ میز کے گرد بیٹحھ کرامن کا معاہدہ کرکے کیا گیا تھا. اتنی جانیں اورمال گوانیں کے بعد میزکے گرد ہی بیٹھنا تھا توجنگ کی کیوں……..

    سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد امریکہ کے پاس دنیا کی سرداری گئی تھی. تقریبا دس سال کےعرصہ کے بعد امریکہ نے اپنے ملک میں ڈرامائی حملہ کرکے افغانیوں پرالزام لگایا کہ یہ حملہ انہوں نے کیا ہے. اس حملے کا بدلہ لینا اوردنیا کواپنی پاوردکھانے کے لیے افغانستان میں حملہ کرنا ضروری ہوگیا تھا. اپنے ملک میں حملہ کا ڈرامہ کروانے کا مقصد یہی تھا کہ اسے افغانستان پرحملہ کرنے کا بہانہ مل سکے. چنانچہ افغانستان پرحملہ کوعملی جامہ پہنانے کیلئے 7 اکتوبر2001 کی صبح افغانستان کی سرزمین پربارود کے بادل چھانے شروع ہوگئے تھے. اس جنگ میں امریکہ اکیلا نہیں تھا. اس کے ساتھ 58 ملکوں کی فوج تھی. جنہیں نیٹو فورسسز کا نام دیا گیا تھا. ان 58 ملکوں کی فوج کے ساتھ جدید جنگی سازوسامان، دنیا کے بہت بڑے دفائی بجٹ تھے. اس جنگ کو دنیا کی مہنگی ترین جنگوں میں گنا جاتا ہے. اس جنگ مں نیٹو فورسزنے ہمسایہ ممالک سے ہوائی اڈے لے لیے تھے. خطے کے ملکوں کو بھی اس جنگ میں زبردستی گھسیٹا گیا تھا. ایک اسلامی ملک کو دوسرے اسلامی ملک کے خلاف اپنا اتحادی بنایا گیا تھا. عالمی رپوٹس کے مطابق اس جنگ میں 325 بلین ڈالر کا خرچہ کیا گیا تھا. اسلحہ کی ہرنئی ایجاد اس جنگ میں استعمال کی گئی تھی. 2001 سے شروع ہونے والی یہ جنگ 2020 تک چلی. اس جنگ میں نیٹو فورسز کے لاتعداد فوجی قتل ہوئے تھے. مدمقابل افغانی قوم نے کچھ نہ ہونے کے باوجود ان 58 ممالک کا بھرپورمقابلہ کیا. دنیا اس بات کی گواہ ہے کہ نہتے افغانیوں نے نیٹو فورسزکے ساتھ کیسا سلوک کیا ہے. دونوں ہتھیار بند فورسز نے ایک دوسرے کا بھرپورمقابلہ کیا ہے. مگر اس جنگ میں افغانستان کے معصوم لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے. اپنے گھروں سے نکل مکانی کرنا پڑی ہے. 20 سال کی جنگ میں نیٹو فورسز کو افغانستان کی ایک انچ جگہ بھی نہیں ملی. بلکہ 20 سال کی طویل جنگ کے بعد افغانستان کے مدمقابل لوگوں کے سامنے ہتھیارڈالنے پڑے ہیں. نیٹو فورسزنے افغانستان کے پمسایہ ملکوں سے منت ترلہ کرکے اس طویل جنگ کوختم کرنے کا اعلان کیا ہے. آخر20 سال کی قتل و غارت کے بعد میزکے گرد ہی بیٹھنا پڑا. نہتھے افغانیوں سے جنگ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے، بلکہ جان اورمال کا ضیاع ہوا ہے.

    انگریز نے جنوبی ایشیاء میں جنگیں کیوں کیں……!!!!!!
    برصغیر کی تقسیم سے پہلے اس علاقے پر ہزار سال تک مسلمانوں نے حکومت کی ہے، اپنے دورحکومت میں ان حکمرانوں نے اس خطےمیں امن کا قیام کیا، انصاف کیا. مگر ہرعروج کو زوال ہوتا ہے. مسلمان حکمران آپس میں لڑنا شروع ہوگئے تھے. پھرانگریزنے اس کا بھرپورفائدہ اٹھایا. ان کی لڑائیوں میں مزید آگ لگادی. آگ کی شدت اتنی ہوگئی کہ پورے خطے میں اپنی حکمرانی کھو بیٹھے تھے. انگریز نے اس خطے پرقبضہ کرلیا تھا. 100 سال تک حکومت کی. اس خطے کی عوام نے ان کی حکومت کوقبول نہیں کیا. ایک نظریاتی ملک کے قیام کی تحریک نے برصغیرکو دوحصوں میں تقسیم کردیا. دنیا کے نقشے پرایک نظریاتی ملک وجود میں آگیا تھا. اس ملک نے بہت تھوڑے عرصے دنیا میں بہت اہمیت حاصل کرلی تھی. قدرت نے اس علاقے کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے. گرم پانی یہاں ہے، ہر قسم کی معدنیات یہاں ہیں، دنیا کی سب سے بہترین بحری پورٹ یہاں ہے، صلاحیت سے بھرپورعوام یہاں پیدا ہوتے ہیں.

    اس ساری بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جنوبی ایشیاء میں ہونے والی ان طویل جنگوں کا مقصد اس نظریاتی ملک پرقبضہ کرنا تھا. جو بری طرح ناکام ہوا ہے. سوویت یونین کی سپرپاورہویا نیٹوفورسزسب نے اپنے بھرپوروسائل لگائے ہیں. مگراس نظریاتی ملک کو زیرنہیں کرسکے ہیں. افغانستان میں سوائے خشک پہاڑوں کے کچھ نہیں ہے. جس نے بھی افغانستان پرحملہ کیا ہے اس کا مقصد نظریاتی ملک تھا. کیونکہ اس نظریاتی ملک نے آزاد ہونے کے تھوڑے ہی عرصہ میں ایٹمی حیثیت کرلی تھی. دنیا کو یہ بات چبھنے لگ گئی تھی. دنیا نے محسوس کرلیا تھا کہ اس نظریاتی ملک مستقبل میں ہماری جگہ لے لیگا.

    ان دو جنگوں کے بارے مختصر تعارف کروانے مقصد یہ ہے کہ جنگ کے کیا نتائج حاصل ہوتے ہیں؟
    جنوبی ایشیاء میں 70 کی دہائی سے شروع ہونے والی طویل جنگ نے خطے میں بے امنی اورخطے کومعاشی طور پرکمزورکیا ہے. جنگ ہمیشہ فساد برپا کرنے کا ہی باعث بنی ہے. دہشت گردی کے نام سے شروع ہونے والی جنگ نے خطے میں مزید دہشت گردی پھیلائی ہے. ایک تہذیب کی عوام کودوسری تہذیب کی عوام سے میں لڑوایا گیا ہے. پیسا دے کر بھائی کو بھائی کا قاتل بنایا گیا ہے. ان جنگوں سے جنوبی ایشیاء کے خطے میں بسنے والے ملکوں کی معیشت تباہ ہوئی ہے. قوموں کے مستقبل تباہ ہوئے ہیں. کسی کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا ہے. بلکہ شکست سے دوچارہونا پڑا ہے. جن کی سرزمین تھی وہی دوبارہ اپنی حکومت قائم کرنے کے قریب ہیں. یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ جس نظریاتی ملک کو صفحہ ہستی سے مٹانے آۓ تھے اسی کی منتیں کرنا پڑیں. اس کے ذریعے سے افغانستان میں جنگ بندی کیلئے ثالثی کا کردار ادا کروایا. اس نظریاتی ملک کو درمیان میں ڈال کر اس جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا گیا. یہ ہے اس نظریاتی ملک کی دنیا میں اہمیت.

    @its_usamaislam

  • بھارتی فلم پروڈیوسرپراداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے پرمقدمہ درج

    بھارتی فلم پروڈیوسرپراداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے پرمقدمہ درج

    بھارتی فلم پروڈیوسر بھوشن کمار نے مبینہ طور پر ایک اداکارہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم پروڈیوسر بھوشن کمار کے خلاف 30 سالہ اداکارہ نے جنسی زیادتی کرنے پر مقدمہ درج کرا یا ہے تاہم بھوشن کمار کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق تاہم فی الحال تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ اسی بات کی تصدیق کرتے ہوئے ایک نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ، ‘بھوشن کمار ، منیجنگ ڈائریکٹر ، ٹی سیریز کے ، کے خلاف دی این نگر پولیس اسٹیشن میں 30 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزامات کے تحت 376 IPC درج کیا گیا ہے۔

    تھانہ دی این نگر میں اداکارہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھوشن کمار نے اپنی کمپنی میں پروجیکٹس میں کام کرنے کا جھانسہ دیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے مقدمے میں جنسی زیادتی، دھوکا دہی اور دھمکی دینے کی دفعات شامل کی ہیں۔

    ممبئی پولیس ذرائع کے مطابق ، مبینہ متاثرہ خاتون نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ بھوشن کمار نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    دوسری جانب بھوشن کمار نے ان الزامات پر خود تو کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ان کی ٹیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں اداکارہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور دشمنی پر مبنی قرار دیا ہے۔

    ٹیم کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھوشن کمار پر جھوٹے الزامات عائد کیے، خاتون نے رواں سال بھوشن کمار سے ایک ویب سیریز کے لیے فنڈز کا مطالبہ کیا جسے فلم پروڈیوسر نے مسترد کردیا تھا۔

    ٹیم کا کہنا ہے کہ جون 2021ء میں مہاراشٹرا میں لاک ڈاؤن کی پابندی ہٹنے کے بعد خاتون اپنے ساتھوں سمیت کمپنی پر بھتے کے لیے دباؤ ڈالتی رہی، کمپنی نے یکم جولائی کو اس کے خلاف امبولی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی، کمپنی کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جو تحقیقاتی ایجنسی کو فراہم کیے جائیں گے، قانون جنگ کے لیے مشاورت جاری ہے۔

    خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب پروڈیوسر کو اس طرح کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سال 2018 میں ، می ٹو مہم کے درمیان ، ایک گمنام ٹویٹر صارف نے بھوشن کمار پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا اور دعوی کیا تھا کہ انہیں ایک فلم سے خارج کردیا گیا کیونکہ اس نے ان کی جنسی خواہش پوری کرنے سے انکار کردیاتھا۔

    جس کے بعد بھوشن کمار نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ می ٹو میم میں الزامات کو اس کی ساکھ کو خراب کرنے کے لئے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ نیوز ایجنسی کو دیئے گئے اپنے بیان میں ، بھوشن کمار نے کہا تھا، ‘میں حیرت زدہ اور غمزدہ ہوں کہ کچھ نامعلوم افراد نے مجھے می تو مہم میں گھسیٹا ہے میں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھا ہے۔ اس ٹویٹ کا استعمال مجھے بدنام کرنے اور میری ساکھ کو بدنام کرنے کے ایک آلے کے طور پر کیا گیا ہے۔

  • بجلی بنانے والا” ٹوائلٹ” جسے استعمال کرنے پر معاوضہ بھی ملے گا

    بجلی بنانے والا” ٹوائلٹ” جسے استعمال کرنے پر معاوضہ بھی ملے گا

    جنوبی کوریا میں بجلی بنانے والا ایسا بیت الخلا تیار کیا گیا ہے جسے استعمال کرنے پر کرپٹو کرنسی بھی ملے گی۔

    باغی ٹی وی:"رائٹرز” کے مطابق جنوبی کوریا میں السان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی (یو این آئی ایس ٹی) کے شہری اور ماحولیاتی انجینئرنگ کے پروفیسر چو جا وون نےچو جائی ویون نے اپنے اسٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر ماحول دوست ٹوائلٹ ڈیزائن کیا ہے بائیوگاس اور کھاد تیار کرنے کے لئے اخراج کو استعمال کرتا ہے۔

    تیار کردہ بیت الخلا کو “بی وی” کا نام دیا گیا ہے اور یہ ایک خاص طرح کے ٹینک کے ساتھ منسلک ہے جس میں انسانی فضلے سے میتھین گیس اور کھاد بنانے والے جراثیم بھی بند کیے گئے ہیں۔

    انسانی فضلہ ایک ویکیوم پمپ کے ذریعے فلش کیا جاتا ہے جس کے لیے پانی کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ فضلہ ٹوائلٹ سے ٹینک میں پہنچتا ہے اور جرثومے اپنا کام شروع کر دیتے ہیں۔

    پروفیسر چو جائی ویون کہتے ہیں کہ ایک انسان یومیہ اوسطاً 500 گرام فضلہ خارج کرتا ہے جس سے 50 لیٹر میتھین گیس بنائی جاسکتی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ میتھین گیس کی یہ مقدار اتنی ہے کہ اس سے لگ بھگ 0.5 کلوواٹ گھنٹہ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جو ایک برقی کار کو 1.2 کلومیٹر تک لے جانے کےلیے کافی ہے۔

    پروفیسر چو جائی ویون نے ’’جی گول‘‘ کے نام سے ایک کرپٹو کرنسی بھی متعارف کروائی ہےجو ٹوائلٹ استعمال کرنے والے کو معاوضے کے طور پر دی جائے گی۔

    چو کےمطابق ماحول دوست دوستانہ ٹوائلٹ استعمال کرنے والا ہر فرد ایک دن میں 10 جی گول حاصل کرسکتا ہے طلباء اس کرنسی کا استعمال کیمپس میں سامان خریدنے کے لئے کر سکتے ہیں ، تازہ بریڈ کافی سے لے کر انسٹنٹ کپ نوڈلز ، پھلوں اور کتابیب تک خرید سکتے ہیں۔طلباء اپنی مصنوعات کو اپنی دکان پر اٹھا سکتے ہیں اور جی کول کے ساتھ ادائیگی کے لئے کیو آر کوڈ اسکین کرسکتے ہیں۔

    جی گول مارکیٹ میں پوسٹ گریجویٹ طالب علم ہی ھوئی جن نے کہا ، "میں نے کبھی سوچا تھا کہ یہ گندا ہے ، لیکن اب یہ میرے لئے بہت اہمیت کا خزانہ ہے۔”

    واٹس ایپ کا بھارت میں کریک ڈاؤن،20 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس بند کر دیئے

  • سیف علی خان اور کرینہ کپور کے چھوٹے بیٹے کے نام پر بھارتی سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

    سیف علی خان اور کرینہ کپور کے چھوٹے بیٹے کے نام پر بھارتی سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

    بھارتی اداکار جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بچوں کے ناموں پر ایک بار پھر بھارتی سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز پو گیا ہے-

    باغی ٹی وی : کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں رواں سال فروری میں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اپنے پہلے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر ہونے والے ہنگامے کے پیشِ نظر انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام رکھنے میں بہت وقت لیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے ایک بھارتی روزنامے کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کے نواسے کا نام "جیہہ” رکھا ہے-

    جس کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے پھر سے نفرت آمیز گفتگو کا سلسلہ شروع کر دیا کسی نے جہادی کہا تو کسی نے چنگیز خان، کسی نے کہا کہ یہ مغل بادشاہ جہانگیر کے نام پر رکھا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام تمام خاندان والوں کی مشاورت سے "جیہہ’ رکھا ہے "جیہہ "ایک پارسی لفظ ہے جس کا مطلب نیلے رنگ کا پرندہ ہے اور آنا بھی ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل کرینہ کپور اور اداکارسیف علی خان سے متعلق یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ اُنہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھ دیا ہے۔
    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھا ہے تاہم اُنہوں نے اپنے بیٹے کے اس نام کو ابھی تک سرکاری دستاویزات کے لیے حتمی شکل نہیں دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور گھر میں اپنے چھوٹے بیٹے کو ’جے‘ کے نام سے ہی پکارتے ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارتی فلمی جوڑے کا ایک بڑا بیٹا تیمورعلی خان ہے جس کی عمر اس وقت 4 سال ہے۔

    سیف علی خان اور کرینہ نے دوسرے بیٹے کا نام "جے” رکھا ہے؟