Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقاربرطانیہ کے دورہ پر

    پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقاربرطانیہ کے دورہ پر

    پاک بحریہ کی عالمی سمندروں میں تعیناتی کے سلسلے میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے (ہیلی کاپٹرسمیت) پورٹس ماﺅتھ، برطانیہ کا دورہ کیا ہے، جہازکی آمد پر، رائل بحریہ کے افسران برطانیہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر، دفاعی اتاشی اورقومی ایڈوائزر نے جہاز کا استقبال کیا ہے، بندرگاہ کے دورے کے دوران، مشن کمانڈر کموڈورسید رضوان خالد اورجہاز کے کمانڈنگ افسرکیپٹن راﺅ احمد عمران انورنے کمانڈرنیول بیس پورٹس ماﺅتھ کموڈورجے جے بیلی سے ملاقات کی ہے.

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے، خطے کے امن اوربحری سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا گیا ہے، مشن کمانڈرنے برطانیہ کی عوام کے لیے بالعموم اوررائل بحریہ کے لیے بالخصوص چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا، مشن کمانڈر نے جہاز کے قیام کے دوران مکمل معاونت فراہم کرنے پربرطانوی بحریہ کا شکریہ ادا کیاہے، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرجناب معظم علی خان نے بھی پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا اورمشن کمانڈر سے ملاقات کی ہے،

    دورے کے اختتام پر پی این ایس ذوالفقار نے پورٹس ماﺅتھ کے قریب برطانوی رائل بحریہ کے جہاز ایچ ایم ایس ٹائین کے ساتھ دوطرفہ بحری مشق وائٹ اسٹار-lll میں شرکت کی ہے، اس مشق میں جدید بحری حربے جن میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنزبورڈنگ اورفورس پروٹیکشن ڈرل شامل تھے، مشق کا مقصد بحری معاملات کے ذریعے دفاعی معاونت کو فروغ دینا اوردونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بہتربنانا تھا.

    پی این ایس ذوالفقار کا برطانیہ کا دورہ دونوں بحری افواج کے مابین تعلقات کومضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی اور دفاعی تعلقات کو بھی فروغ دے گا۔

  • بھارت میں نئی ڈرون پالیسی کا مسودہ پیش

    بھارت میں نئی ڈرون پالیسی کا مسودہ پیش

    بھارت نے ڈرون پالیسی کا مسودہ پیش کردیا

    بھارت حکومت کی شہری ہوا بازی کی وزارت نے 2021 کی ڈرون پالیسی کے رہنما خطوط کا مسودہ ، جمعرات کو عوامی ردعمل کے لئے پیش کیا ہے

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حکومت بغیر پائلٹ ہوائی جہاز کے نظام کے قواعد کو تبدیل کرکے انہیں لاگو  کرنے سے پہلے عوامی مشاورت کی خواہاں ہے اور اس پر عوامی ردعمل پیش کرنے کی آخری تاریخ 5 اگست 2021 ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بغیر پائلٹ طیاروں کے نظام (یو اے ایس ) یا ڈرون ٹریفک مینجمنٹ کے لئے پالیسی کے قیام پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اعلی وزرا کی ایک کانفرنس طلب کرنے کے چند دن بعد ہی یہ بات سامنے آئی ہے۔ جموں میں ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر ڈرون حملے کے بعد یہ اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کا بھارت میں ڈرون سرگرمیوں کے انتظام سے متعلق سرگرمیوں کے لئے ایک آن لائن پورٹل بھی موجود ہے۔ نئے ڈرافٹ میں ڈرون کے لئے اجازت نامہ ، پروٹوٹائپ شناخت نمبر ، منظوری سرٹیفکیٹ ، بحالی سرٹیفکیٹ ، درآمد کی کلیئرنس ، موجودہ ڈرون کی منظوری ، آپریٹر پرمٹ ، آر اینڈ ڈی اجازت ،تعلیمی ریموٹ پائلٹ لائسنس ، ریموٹ پائلٹ انسٹرکٹر  کا اجازت نامہ اور دیگر تمام اجازت ناموں کو نئے قواعد کے تحت ختم کردیا گیا ہے۔

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

    ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

    بھارتی فوجی خواب میں بھی ڈرون سے ڈرنے لگے

    جموں ،بھارتی فضائیہ کے اڈے کے قریب ایک بار پھر نظر آیا ڈرون

  • ایک فلم کا کروڑوں معاوضہ لینے والے بالی ووڈ ادکاروں کے باڈی گارڈز کی تنخواہ کتنی؟

    ایک فلم کا کروڑوں معاوضہ لینے والے بالی ووڈ ادکاروں کے باڈی گارڈز کی تنخواہ کتنی؟

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان، امیتابھ بچن جیسے کئی بڑے ستارے ہمیشہ اپنے ساتھ باڈی گارڈز رکھتے ہیں جو ان اداکاروں کی حفاظت پر مامور ہوتے ہیں۔ تاہم ایک فلم کا کروڑوں معاوضہ لینے والے یہ فنکار اپنے باڈی گارڈز کو کتنا معاوضہ دیتے ہیں جان کر آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق وفادار اور قابل اعتماد باڈی گارڈ حاصل کرنا کسی مشہور شخصیت کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں اور اچھی طرح سے ، کچھ مشہور شخصیات اس معاملے میں واقعی خوش قسمت رہیں۔ اگر سلمان خان کے ساتھ ان کا باڈی گارڈ شیرا ہے تو شاہ رخ خان کے پاس روی سنگھ ہیں۔ اگر دیپیکا پڈوکون کے پاس جلال ہے تو انوشکا شرما کے پاس پرکاش سنگھ عرف سونو ہے-

    یہ محافظ کئی سالوں سے متعلقہ مشہور شخصیات کے ساتھ وابستہ ہیں اور ان کی حفاظت کے لئے خدمات انجام دیتے رہتے ہیں۔ جب بھی مشہور شخصیات عوامی سطح پر نکلیں گی آپ نے ہمیشہ ان کو ساتھ دیکھا ہوگا –

    یہاں بالی ووڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے مشہور فنکاروں جو دراصل کروڑوں میں کماتے ہیں۔ اس فہرست میں شیرا ، جلال ، روی سنگھ ، سونو سمیت دیگر شامل ہیں۔

    سلمان خان کا باڈی گارڈ شیرا:
    شیرا گزشتہ 25 سالوں سے سلمان خان کے لئے کام کررہا ہےشیرا نا صرف سلمان خان کا محافظ ہے بلکہ ان کے گھر کے ایک فرد کی طرح ہے۔ سلمان خان چاہے کسی شوٹنگ پر جائیں یا کہیں اور شیرا ہمیشہ سائے کی طرح ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ شیرا نے سلمان خان کے جیل کے دنوں میں بھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑاتھا۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان شیرا کو اپنی حفاظت کرنے کا سالانہ ایک سے دو کروڑ معاوضہ دیتے ہیں کہ ممبئی میں شیرا نے مائکے ٹائسن اور جسٹن بیبر کے محافظ کے طور پر بھی کام کیا تھا۔

    شاہ رخ خان کا باڈی گارڈ روی سنگھ:
    شاہ رخ خان کا باڈی گارڈ شیرا جیسا مشہور نام اور چہرہ نہیں ہوسکتا ہے لیکن وہ 10 سال سے اداکار کے ساتھ ہیں شاہ رخ خان کا محافظ روی سنگھ بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے محافظوں میں شامل ہے۔ روی سنگھ بھی سائے کی طرح ہر وقت شاہ رخ خان کے ساتھ رہتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان روی سنگھ کو سالانہ 2 سے 3 کروڑ معاوضہ دیتے ہیں۔

    انوشکا شرما کا باڈی گارڈسونو:
    مبینہ طور پر انوشکا کا باڈی گارڈ سونو 1.2 کروڑ روپے سالانہ معاوضہ وصول کرتا ہے۔ وہ ویرات کوہلی سے ملنے سے پہلے ہی انوشکا کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ آج ، سونو صرف انوشکا ہی نہیں بلکہ ویرات اور ان کی بیٹی ومیکا کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔ سونو انوشکا کی فیملی کے بیت قریب ہیں کہ اداکارہ بھی ہر سال سونو سالگرہ مناتی ہیں۔ 2018 میں ، انوشکا کی جانب سے سونو کی سالگرہ کو زیرو کے سیٹ پر منانے کی تصاویر آن لائن منظر عام پر آئیں تھیں-

    دیپیکا کا باڈی گارڈ جلال:
    جلال کئی سالوں سے دیپیکا کے لئے کام کر رہا تھا۔ وہ اسے اپنے بڑے بھائی کی طرح مانتی ہیں اور ہر سال اس سے راکھی بھی باندھتی ہیں۔2019 تک ، جلال کاہر سال تقریبا 80 لاکھ روپے معاوضہ تھا خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی تنخواہ میں ترمیم کرکے 1.2 کروڑ روپے کردی گئی ہے۔

    اکشے کمار کا باڈی گارڈ شریسے تھیلے:
    اکشے کمار کا شمار بھی بالی ووڈ کے سپراسٹارز میں ہوتا ہے جو ایک فلم کا معاوضہ کروڑوں میں لیتے ہیں۔ اکشے کمار کے مداحوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جو انہیں ہر جگہ فالو کرتے ہیں۔ اکشے کمار کے باڈی گارڈ کا نام شریسے تھیلے ہے جو ان کے ساتھ ان کے بیٹے آرو کی بھی حفاظت پر مامور ہے۔ شیریسے کو اکشے کمار کی حفاظت کے لیے سالانہ ایک سے دو کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔

    امیتابھ بچن کا باڈی گارڈ جتیندرا شیندے:
    امیتابھ بچن کے باڈی گارڈ کا نام جتیندرا شیندے ہے جو ہر جگہ سائے کی طرح بگ بی کے ساتھ رہتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن اپنے محافظ کو سالانہ 90 لاکھ سے 2 کروڑ روپے تک معاوضہ ادا کرتے ہیں۔

    عامر خان کا باڈی گارڈ یووراج :
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے محافظ کا نام یووراج گھورپڑے ہے جو ہر جگہ عامر خان کے ساتھ نظر آتا ہے اور ان کی حفاظت پر مامور ہے۔ عامر خان اپنے باڈی گارڈ کو ایک سے ڈھائی کروڑ روپے سالانہ معاوضہ دیتے ہیں۔

  • بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ورچوئل گفتگو

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ورچوئل گفتگو

    ٹوکیو اولمپکس 2020میں شرکت سے قبل معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے بھارت کے وزیرِاعظم نریندرمودی نے ورچوئل گفتگو کی۔

    باغی ٹی وی : ثانیہ مرزا نے نریندرمودی سے گفتگو کی اپنی ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں، جن میں ثانیہ کو ویڈیو کال کے ذریعے بھارتی وزیرِاعظم سے بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے ٹوئٹ میں نریندر مودی سے ہونے والی اپنی گفتگو کی مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے ویڈیو کا لنک بھی شیئر کیا ہے جو کہ ان کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی ہے۔


    اس ویڈیو میں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی بھارت کی نمبر ون ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی تعریف کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ آپ لوگوں کی ہیرو ہیں اور بڑے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ آپ نے کھیلا ہے ، آپ کو کیا لگتا ہے کہ ٹینس کا چیمپیئن بننے کے لیے کیا خوبیاں ہونی چاہییں؟

    ثانیہ مرزا نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ٹینس ایک ایسا بین الاقوامی کھیل ہےجس میں 25 سال پہلے جب انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا تو اس وقت زیادہ لوگ ٹینس نہیں کھیلتے تھے لیکن آج بہت سارے ایسے بچے ہیں جو ٹینس ریکٹ اٹھانا چاہتے ہیں اوراسے اپنا پروفیشن بنانا چاہتے ہیں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جو اس بات کا یقین رکھتے ہیں کہ وہ بڑے کھلاڑی بن سکتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ظاہر سی بات ہے کہ محنت ،ٹیلنٹ، لگن اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہےمیرے خیال میں محنت کے ساتھ قسمت کا بھی کافی اہم کردار ہوتا ہے لیکن پھر بھی محنت کے بغیر کوئی کچھ نہیں ہوسکتا چاہے وہ ٹینس ہو یا کوئی بھی کھیل ہو۔

    نریندر مودی نے ثانیہ سے ان کی اورساتھی کھلاڑی انکیتارائنہ کے ساتھ پارٹنرشپ کی اور اولمپکس کے لیے تیاری کے بارے میں بھی پوچھا ، جس پر ثانیہ نے کہا کہ انکیتا ایک نوجوان کھلاڑی ہے اور بہت اچھا کھیل رہی ہے اور وہ انکیتاکے ساتھ اولمپکس میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں-

    ثانیہ نے کہا کہ اس سے پہلے فروری میں میچز میں ہم بہت اچھا کھیلے تھے اور اب میرا چوتھا اولمپک ہے اس کا پہلا اولمپک ہے میری عمر کے ساتھ نوجوان پیروں کے ضرورت ہے اور میرا خیال ہے کہ وہ مہیا کر سکتی ہے-

    ثانیہ مرزانے بھارتی حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کی مدد کرنے اورملک میں مختلف کھیلوں کے لیے سہولیات مہیا کرنے پر بھارت کی حکومت کی تعریف بھی کی کہا 25 سال پہلے سے اب تک بہت سے اچھے اسٹیڈیم بن گئے ہیں اچھے ہارڈ بورڈز ہیں-

  • میراخواب ہے کہ شادی کے بعد شوہر اور بچوں کیساتھ پرسکون زندگی بسر کروں    کترینہ کیف

    میراخواب ہے کہ شادی کے بعد شوہر اور بچوں کیساتھ پرسکون زندگی بسر کروں کترینہ کیف

    بالی ووڈاداکارہ کترینہ کیف کترینہ کیف مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ وکی کوشل کے ساتھ مستقل تعلقات میں ہیں۔ تاہم ، اداکارہ ابھی تک اپنے خفیہ عشق کے بارے میں لب کشائی نہیں کی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے ایک پرانے انٹرویو میں جب ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق ہر انسان کے خیالات مختلف ہوتے ہیں لیکن جس گھرانے سے میں تعلق رکھتی ہوں وہاں شادی کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

    کترینہ کیف نے کہا کہ ہمارے ہاں شوہر اور بچوں کو کافی اہمیت دی جاتی ہے، میرا بھی خواب ہے کہ شادی کے بعد شوہر اور بچوں کے ساتھ پرسکون زندگی بسر کروں۔

    پیار کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پیار اور محبت مل جانا قسمت کی بات ہے، کوئی اسے آسانی سے پالیتا ہے اور کسی کو یہ میسر نہیں آتا۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے پیار کو ذاتی زندگی تک محدود رکھیں گی۔

    خایل رہے کہ وکی کوشل سے قبل کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور کے درمیان اچھے تعلقات تھے لیکن دونوں الگ ہو گئے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ان کی فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تاہم اداکارہ آج کل وکی کوشل کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں جب کہ دوسری طرف رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان اچھا ریلیشن ہوگیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

  • برطانیہ :موسم سرما میں موسمی فلو اور کورونا وائرس این ایچ ایس کیلئے ایک خطرناک ترین چیلنج ثابت ہو سکتا ہے   ماہرین نے خبردار کرد یا

    برطانیہ :موسم سرما میں موسمی فلو اور کورونا وائرس این ایچ ایس کیلئے ایک خطرناک ترین چیلنج ثابت ہو سکتا ہے ماہرین نے خبردار کرد یا

    برطانیہ :سائنسدانوں نے اس آنے والے موسم سرما میں کورونا وائرس موسمی وائرس کے حوالے سے خبردار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے سکائے نیوز نے ایک رپورٹ کا حوالے سے بتایا کہ اس موسم سرما میں 60 ہزار سے زائد افراد فلو سے مر سکتے ہیں اور موسمی وائرسزاور کوویڈ 19 کی اکٹھے حملے کی وجہ سے یو کےکا ادارہ صحت نیشنل ہیلتھ سروسز(این ایچ ایس) بھی ان سے پر قابو پانے میں ناکام رہ سکتا ہے-

    اس سخت انتباہ سائنس دانوں نے کیا تھا جو کہتے ہیں کہ فلو کا موسم خاص طور پر مہلک ثابت ہوسکتا ہے لیکن فلو جاب کے بڑھے ہوئے پروگرام اور فلو کے ٹیسٹوں میں تیزی سے خطرات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    کوویڈ 19 کی پابندیوں کا مطلب یہ ہے کہ سانس کے بہت سارے وائرس پچھلے موسم سرما میں عام طور پر اس طرح پھیل نہیں سکتے تھے کہ اس کی وجہ سے کچھ وائرلوجسٹ فکر مند ہیں جو کہتے ہیں کہ موسمی سانس کی بیماریوں سے آبادی قوت مدافعت سے سمجھوتہ کیا جاسکتا ہے لوگوں کے ملنے جلنے اور اھتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سےیہ وائرس مزید پھیلتا جائے گا-

    اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلو اور آر ایس وی (ریسپائریٹری سنسٹیئل وائرس) اسپتال میں داخل ہونے اور اموات ایک "معمول” سال میں دو بار ہوسکتی ہیں اور یہ کوویڈ 19 انفیکشن میں اضافے کے موافق ہوسکتی ہے۔

    اس رپورٹ کے مصنف ماہر ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ، پروفیسر سر اسٹیفن ہولگیٹ نے کہا چار اہم چیلنجز ہیں: سب سے پہلے سانس کے وائرس میں اضافے سے وسیع پیمانے پر افراد متاثر ہو سکتے ہیں اور این ایچ ایس پر دباؤ پڑ سکتا ہے۔

    دوسری بات ، کوویڈ 19 کی ایک تیسری لہر پھیل رہی ہے اور این ایچ ایس کو پچھلے 15 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے میں کوویڈ کی وجہ سے بہت پریشر کا سامنا رہا ہے اور اب یہ ایک حقیقی چیلنج بننے والا ہے۔

    تیسرا یہ کہ ، این ایچ ایس پہلے ہی دباؤ میں ہے ، لہذا امکان ہے کہ موسم سرما کے ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل نہ ہو آخر کار وبائی بیماری کی وجہ سے برطانیہ کی آبادی کے اندر بدترین جسمانی اور ذہنی صحت متاثر ہوئی ہیں

    انہوں نے مزید کہا مجموعی طور پر سوسائٹی نے پچھلے 15 مہینوں سے یہ سیکھا ہوگا کہ یہ قبول نہیں ہے کہ (ہمارے پاس) تمام ریسپائرئٹری وائرسز سردیوں میں حملہ کر دیں اور قریب قریب ہی ہماری نیشنل ہیلتھ سروس بند ہو جائے-

    "اگر ایسی چیزیں موجود ہیں جو ہمیں ٹرانسمیشن کی روک تھام کرنا چاہئے تو ہمیں وہ کرنا چاہئے ا س کے لئے ہمیں احتیاطی تدابیر کرنی چاہئے جن میں ماسک پہننا اور غیر ضروری میل ملاقاتیں سرفہرست ہیں-

    انہوں نے کہا کہ ہم واقعی اس قابل ہیں کہ ہم ان تمام وائرسز کے ذریعہ پیدا ہونے والی صورتحال پر سالانہ مستقل دباؤ کو روکنے کے لئے احتاطی تدابیر اختیار کریں اوراس کا مطلب صرف رویے میں تبدیلی ہے۔

    اور انفیکشن کی موجودہ لہر کی وجہ سے این ایچ ایس کو دیکھ بھال کی کوشش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انگلینڈ میں پچاس لاکھ سے زیادہ افراد انتظار کی فہرست میں شامل ہیں۔

    لوگ جو بیماری میں توجہ نہیں دیتے اور مدد کے حصول کو چھوڑ دیتے ہیں وہ بھی اس موسم سرما میں دمہ ، ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے حالات کے لئے درکار امداد میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

    انہوں نے کوویڈ 19 ٹیسٹ میں توسیع کا بھی مطالبہ کیا جس میں فلو اور آر ایس وی کے ٹیسٹ بھی شامل کیے گئے تھے – مثال کے طور پر اگر GPs فوری طور پر اس بات کی تصدیق کر سکے کہ آیا مریض کو فلو ہے یا نہیں تو وہ جلد سے جلد اینٹی وائرل دوائیں لکھ سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ مزکورہ شخص پر بیماری کا حملہ کم ہو گا اور NHS پر بوجھ کم ہوگا۔

    اس رپورٹ میں دیگر مسائل جیسے طبی عملے کی کمی اور بستروں کی کمی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے –

    اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے صدر اور ماہر مشاورتی گروپ کے رکن پروفیسر ڈیم ان جانسن نے مزید کہا: "ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ہاں بدترین سردیوں کا موسم گزرنا ہے ، ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں غیر یقینی چیزوں کا ایک چیلنج مل گیا ہےجو سردیوں میں ہمیں مار سکتا ہے کہ ہمیں اب تخفیف کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا مجھے امید ہے کہ ہم معاشرے کی حیثیت سے ان میں سے کچھ طرز عمل میں تبدیلی لائیں گے۔ جب آپ بیمار ہوں تو سماجی دوری اختیار کریں جب آپ سب سے زیادہ متعدی بیماری کا شکار ہوتے ہیں تو ، اپنا ٹیسٹ کروائیں –

    ڈیم این نے کہا کہ فلو کے اعدادوشمار "غیر یقینی” ہیں اور 60،000 کے اعداد و شمار "غیرمعمولی طور پر بدترین صورت حال” ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ "فلو انتہائی غیر متوقع ہے”۔

    ماہر مشاورتی گروپ کی رکن پروفیسر عذرا غنی نے مزید کہا: "ہم نے اس نوعیت کا کبھی تجربہ نہیں کیا جہاں معاشرے نے واقعتا t اس حد تک منتقلی کو کم کردیا ہے۔ یہ جاننا بہت مشکل ہے کہ اس کا کیا اثر پڑے گا یہ کہنا صرف واقعی ایک انتباہ ہے کہ ‘ہم اس کے بارے میں کچھ کر سکتے ہیں ، یہ ناگزیر نہیں ہے ، ہم اقدامات کو بروئے کار لا سکتے ہیں اور اثر کو کم کرسکتے ہیں’۔

    اس رپورٹ کے مصنفین کا خیال ہے کہ فلو کا سیزن قوت مدافعت کی کمی کی وجہ سے معمول سے پہلے آسکتا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعتا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ موسم سرما میں این ایچ ایس پر مزید دباؤ ہے۔

    سر پیٹرک والنس نے اس موسم سرما میں این ایچ ایس کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لینے کے لئے رپورٹ جاری کی سردی میں مہلک فلو کے اضافے کے علاوہ ، اس تحقیق کے تحت خبردار کیا گیا ہے کہ این ایچ ایس پہلے ہی دباؤ میں ہے اور موسم سرما کے ان اضافی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے جدوجہد کرے گی کیونکہ اس میں بستروں اور تربیت یافتہ عملے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    لیکن ان مصنفین نے زور دے کر کہا ہے کہ پیش گوئیاں کسی بدترین صورتحال پر مبنی ہیں جس میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی ویکسین لگانے کی تعداد میں تیزی ، موسم خزاں میں بوسٹر مہم اور COVID اور فلو کی جانچ صلاحیت میں اضافہ NHS پر ان اضافی دباؤ کے اثرات کو کم کرنے میں نمایاں مددگار ثابت ہوگا۔

  • اولمپکس میں خود ہی گلے میں ڈالنا ہوگامیڈل، کورونا کی وجہ سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر بھی پابندی

    اولمپکس میں خود ہی گلے میں ڈالنا ہوگامیڈل، کورونا کی وجہ سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر بھی پابندی

    اولمپکس میں حصہ لینے والے ہر کھلاڑی کو خواب ہوتا ہے تمغہ جیت کر اپنا اور اپنے ملک کا نام روش کرنا۔جیت حاصل کرنے والے ایتھلیٹوں کو پوڈیم جب میڈل پہنایا جاتا ہے تو یہ اس کی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ ہوتا ہے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس میں ایسا نہیں ہوگا۔ اس بار جیتنے والے ایتھلیٹوں کو اپنے میڈل خود ہی اپنے گلے میں ڈالنے ہوں گے۔ ساتھ میڈل سیریمنی کے دوران ایتھلیٹس کے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

    بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک نے بدھ کے روزپریزنٹیشن کی تقریب کے لیے نئی ایس او پی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا”جیتنے والے ایتھلیٹس کو میڈل ٹرے میں دیئے جائیں گے۔ یہاں سے انہیں تمغہ خود ہی پہننا پڑے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جو شخص تمغہ ٹرے میں رکھے گا،وہ ڈس انفیکشنڈ دستانے پہنے ہوئے ہوگا۔پریزنٹر اور ایتھلیٹ کا اس دوران ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اس دوران نہ توہینڈ شیک ہوگا اور نہ ہی گلے کی اجازت ہوگی“۔

    کورونا وبا کی وجہ سے، 8 اگست تک ٹوکیو میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ اولمپک اسٹیڈیم میں شائقین کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پہلے کہا گیا تھا کہ 50فیصد شائقین (زیادہ سے زیادہ 10 ہزار) کو ہر اسٹیڈیم میں داخلہ دیا جاسکتا ہے لیکن، کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر، داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ بدھ کے روز بھی ٹوکیو میں 1149 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ گذشتہ 6 ماہ میں ایک دن میں کورونا سے متاثرہ افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

  • چین مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے قریب اپنے فوجیوں کی رہائش گاہ بنا رہا ہے

    چین مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے قریب اپنے فوجیوں کی رہائش گاہ بنا رہا ہے

    چین اپنے سرحدی دیہات میں دفاعی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مصروف ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق اس بار چین ایل اے سی کے قریبی دیہات میں بسنے والے لوگوں کو مارشل آرٹس کی تربیت اور دیگر غیر مسلح لڑائی کے چالوں کی تربیت بھی دے رہا ہے۔ چینی مستقل ڈھانچے کی تعمیر میں فوجیوں کے لیے رہائش بھی شامل ہے۔

    مشرقی لداخ میں چائنا لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی)پر طویل عرصے تک تعیناتی کے ارادے سے زمین پر تیاری کررہاہے اس کیلئے چینی فوج ان علاقوں میں مستقل ڈھانچے بنا رہی ہے، جہاں پیپلز لبریشن نے آرمی (پی ایل اے) کو تعینات کیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ چینی اپنے فضائی ڈھانچے کو بہتر بنا رہے ہیں۔

    چین ایل اے سی پر ہندوستانی سرحد کے قریب واقع 600 دیہاتوں کو آباد کرکے ان کو مضبوط بنانے میں مصروف ہے۔ ان دیہاتوں میں جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) اپنی دفاعی چوکی، دفاعی ٹاور کو بھی مستحکم کررہی ہے۔ چین 2021 کے آخر تک ان دیہاتوں کو تبت کے دیگر شہروں سے شاہراہ کے ذریعے جوڑنے کے منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے۔

    اس طریقے سے، چین سرحد کے قریب واقع دیہات میں اپنی اسٹریٹجک پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے دفاعی انفراسٹرکچر تیار کررہا ہے۔ 2017 میں، ڈوکلام کے بعد، چین نے تبت سے منسلک سرحدی علاقے میں ‘ بارڈر ڈیفنس ولیج ‘ تعمیر کرنا شروع کیا۔ چین کا مقصد بین الاقوامی سرحد کے قریب دیہاتوں کو آباد کرنے کے پیچھے تبت اور باقی دنیا کے مابین ایسی ‘ سیکیورٹی رکاوٹ ‘ پیدا کرنا ہے۔ وہ اسے ناقابل تصور قلعے کی شکل دینا چاہتا ہے۔

    چین نے سطحی آپریشنل صلاحیتوں کے ساتھ بغیر پائلٹ کی ایک فضائی وہیکل (یو اے وی) تیار کی ہے، جسے وہ ہندوستان کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ کیلاش پہاڑی سلسلے میں تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چین نے ایل اے سی کے تین علاقوں مغربی (لداخ)، وسطی (اتراکھنڈ، ہماچل) اور مشرقی (سکم، اروناچل) میں بھی فوج، توپ خانہ اور دیگر اسلحے میں اضافہ کیا ہے۔

    پی ایل اے نے اونچائی پر واقع اپنے فوجیوں کی تعیناتی کے بعد نئے انفراسٹرکچر اور اسپتال بھی بنائے ہیں۔ وادی گالان میں ہندوستانی اور چینی فوج کے مابین پرتشدد مقابلہ کے ایک سال بعد، چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ ساتھ گہرے علاقوں میں مزید رہائش گاہیں تعمیر کیں، جن کے بارے میں ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک طویل سفر کی تیاری کر رہا ہے۔

  • عراقی اسپتال میں آتشزدگی،پاکستان کی جانب سے افسوس کا اظہار

    عراقی اسپتال میں آتشزدگی،پاکستان کی جانب سے افسوس کا اظہار

    عراقی شہر نصریہ کے حسین ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں لگنے والی آگ پر پاکستان کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : دو روز قبل عراق کے شہر نصریہ کے حسین اسپتال میں کوڈ وارڈ میں، جسے صرف تین ماہ پہلے کورونا کے مریضوں کے علاج کے تیار کیا گیا تھا، بظاہر آکسیجن کا سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے پورے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا –

    اسی دوران ہسپتال کے باہر مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں شروع ہو گئیں جن میں پولیس کی دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے آتشزدگی میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    اس موقع پر عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد ال ہلبوسی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ہستپال میں آتشزدگی کا واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم عراقی جانوں کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں اور وقت آ گیا کہ ہم ان ناکامیوں پر قابو پائیں۔

    تاہم اب پاکستان کے وزارت خارجہ کی جانب عراق کے اسپتال میں آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے-

    ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ عراق کے شہر نصریہ میں واقع ایک اسپتال میں آگ کے افسوسناک واقعے پر حکومت اور پاکستان کے عوام غمزدہ ہیں۔ ہم بہت سوں کو قیمتی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر عراق کے حکومت اور برادرانہ عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں اس غم کی گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ملک عراق کے ساتھ کھڑا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ ہم مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    واضح رہے کہ عراق ميں ہسپتالوں میں آگ لگنے کا اس برس کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل اپریل میں دارالحکومت بغداد کے ابن الخطیب ہسپتال میں آگ لگ گئی تھی، جس میں 82 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس وقت بھی ایک آکسیجن ٹینک کے پھٹنے سے آگ لگی تھی۔

    عراق میں پھیلی بدعنوانی، پابندیاں اور مدت سے جاری جنگ کی وجہ سے ملک کا نظام صحت بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور ایک طرح سے ناکارہ ہو چکا ہے۔ ایک طرف جہاں ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے وہیں کئی بار اس لیے بھی ڈاکٹر دستیاب نہیں ہوتے ہیں کیونکہ خراب صورت حال کے سبب ڈاکٹر دوسرے ممالک میں کام کرنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

    حالیہ کچھ دنوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس وقت یومیہ تقریباً نو ہزار نئے کیسز درج کیے جا رہے ہیں۔ عراق اس وقت بجلی کے بھی شدید بحران سے دوچار ہے جس کی وجہ سے ملک میں آئے دن بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی ہوتے رہتے ہیں۔

  • پونے: دلہن کی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر شادی میں انٹری ، ویڈیو وائرل

    پونے: دلہن کی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر شادی میں انٹری ، ویڈیو وائرل

    بھارتی شہر پونے میں دلہن نے گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر شادی کے مقام پر انٹری کی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں 23 سالہ دلہن کو عروسی لباس پہنے شادی کی تقریب کے مقام پر گاڑی کے اندر بیٹھ کر جانے کے بجائے بونٹ پر بیٹھ کر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد دلہن سمیت دلہن کے رشتے دار بھی مشکل میں پڑگئے۔

    بھارتی پولیس کی جانب سے دلہن اور اس کے رشتے داروں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقدمے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جس کے تحت دلہن سمیت رشتے داروں نے بھی ماسک نہیں لگایا ہوا-