Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • امریکہ میں کورونا کے بعد ایک اور وبا پھوٹ پڑی

    امریکہ میں کورونا کے بعد ایک اور وبا پھوٹ پڑی

    امریکہ میں کورونا وائرس کے بعد مونکی پاکس نامی بیماری پھوٹ پڑی-

    باغی ٹی وی : نیویارک ٹائم کے مطابق امریکی شہر ڈلاس کے شہری میں مونکی موکس نامی بیماری پائی گئی ہے جو نائجیریا کے شہر لیگوس سے اٹلانٹا اور پھر ڈلاس پہنچا تھا، جسے مونکی پاکس کی شکایت ہوتے ہی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مونکی پاکس نامی بیماری سانس کے ذریعے دیگر لوگوں میں بھی منتقل ہو سکتی ہے تاہم اس بیماری کے پھیلنے کا خدشہ کم ہے کیونکہ لوگوں نے ماسک پہن رکھا ہے۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بیماری وسطی اور مغربی افریقہ میں عام پائی جاتی ہے تاہم امریکہ میں 2003 کے بعد اب یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

    اس بیماری میں شرح اموات صرف ایک فیصد ہے جبکہ اس مرض میں نزلے جیسی علامات اور بغل کے نیچے سوجن ہوتی ہے اور چکن پاکس جیسی خارش شروع ہو جاتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ بیماری چھوٹے جانوروں جیسے چوہا اور بندر سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔

    ڈلاس کاؤنٹی ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر فلپ ہوانگ نے بتایا کہ کاؤنٹی کے صحت کے عہدیدار اس مریض اور دیگر افراد کے انٹرویو کے لئے ریاستی اور وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جو اس شخص سے قریبی رابطے میں تھے۔

    اس وباء کے دوران ، چھ ریاستوں میں ، مونکی ڈوکس کے 47 تصدیق شدہ اور ممکنہ کیسوں کی نشاندہی کی گئی ، سی ڈی سی نے کہا متاثرہ افراد نے بخار ، سر درد ، پٹھوں میں درد اور جلدی سوجن جیسی علامات کی اطلاع دی۔ کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

    سی ڈی سی کے مطابق مونکی پاکس وائرس ایک ہی خاندان میں چیچک کی طرح ہے ، لیکن یہ ہلکے انفیکشن کا سبب بنتا ہے۔ بیماری عام طور پر فلو کی علامات اور لمف نوڈس کی سوجن سے شروع ہوتی ہے اور چہرے اور جسم پر وسیع پیمانے پر دانے بن جاتے ہیں زیادہ تر انفیکشن دو سے چار ہفتوں تک رہتے ہیں۔

    اس معاملے میں ، سی ڈی سی میں لیبارٹری ٹیسٹنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مریض نائیجیریا سمیت مغربی افریقہ کے کچھ حصوں میں عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ بندر کے ایک دباؤ سے متاثر ہوا تھا۔ مونکی پاکس کے اس دباؤ کے ساتھ انفیکشن 100 میں تقریبا 1 افراد میں مہلک ہیں سی ڈی سی نے کہا ، اگرچہ کمزور مدافعتی نظام والے افراد میں شرح زیادہ ہوسکتی ہیں۔

  • مودی سرکار صحافیوں سمیت اہم شخصیات سے جاسوسی کرنے لگی

    مودی سرکار صحافیوں سمیت اہم شخصیات سے جاسوسی کرنے لگی

    مودی سرکار صحافیوں سمیت اہم شخصیات سے جاسوسی کرنے لگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار اپنے ہی شہریوں کی جاسوسی کرنے لگی

    برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت سمیت کئی ممالک اپنے شہریوں کی جاسوسی کروا رہے ہیں، ایک سافٹ ویئر کے ذریعہ بھارتی حکومت انسانی حقوق کے کارکنان، صحافیوں اور اہم شخصیات کی جاسوسی کی جا رہی ہے، بھارتی حکومت جن افراد کی جاسوسی کر رہی ہے ان میں زیادہ تر صحافی شامل ہیں، بھارتی اپوزیشن رہنماؤں ، اور وزاء کی بھی جاسوسی کی جاتی ہے جبکہ کچھ تاجر رہنماؤں کی بھی جاسوسی بھارت سرکار کر رہی ہے

    بھارتی حکومت نے برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت میں سب لوگوں کی پرائیویسی کا احترام کیا جاتا ہے اور یہ خبر صحیح نہیں ہے

    اخبار کے مطابق جاسوسی کا یہ سافٹ ویئر اسرائیل کی سرویلانس کمپنی این ایس او نے دنیا کی کئی حکومتوں کو فروخت کیا ہے اور اس سے پچاس ہزار سے زیادہ افراد کی جاسوسی کی جا رہی ہے۔ جن ممالک نے یہ سافٹ ویئر خریدا ہے ان میں بھارت، بحراین، سعودی عرب، عرب امارات، ہنگری، مراکش اور دیگر شامل ہیں ، اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ باھرت میں ہندوستان ٹائمز، انڈین ایکسپریس، انڈیا ٹوڈے ،دی ہندو سمیت متعدد میڈیا اداروں کے چالیس سے زائد صحافیوں کی مودی سرکار جاسوسی کر رہی ہے

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

    فیس بک نے ٹرمپ کی الیکشن مہم کے اشتہارات ہٹا دئیے

    ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

    تشدد کو کم کرنے کیلئے فیس بک نے اپنی پالیسی ریوو کرنے کا اعلان کر دیا

    فیس بک کے ذریعے دو بھارتیوں نے چند روپوں کے عوض دیں آئی ایس آئی کو بھارتی فوج کی حساس معلومات، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

  • عمران خان کی نیپالی وزیراعظم کو مبارکباد

    عمران خان کی نیپالی وزیراعظم کو مبارکباد

    وزیراعظم عمران خان نے نیپالی وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے پر اپنے ٹوئٹ میں مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی : عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نیپالی وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور مستقبل میں ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’نیپالی وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ کو پارلیمان سےاعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات میں مزید وسعت و گہرائی کیلئے تیار ہے پاکستان باہمی دلچسپی کے امور پر نیپال کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

  • حج ضوابط کی خلاف ورزی ، 147 افراد گرفتار

    حج ضوابط کی خلاف ورزی ، 147 افراد گرفتار

    عرب میڈیا کے مطابق حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے147 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حج مقامات پر دراندازی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر 70 سے زیادہ تھرمل کیمرے نصب کئے گئے ہیں منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کے اطراف سیکیورٹی حصار سخت کر دیا گیا۔

    ترجمان سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایامِ حج میں 17 تا 22 جولائی مسجدالحرام اور اطراف جانے پر پابندی رہےگی، منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی بغیر اجازت داخلے پر پابندی ہے۔

    واضح رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا،عازمینِ حج نماز فجر کے بعد منیٰ سے میدان عرفات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں مسجد نمرہ میں شیخ بندربن عبد العزیز خطبئہ حج دیں گے، خطبہ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ براہ راست پیش کیا جائے گا۔

    حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کر کے پڑھیں گے اور پھر غروب آفتاب کے بعد نماز مغر ب ادا کیے بغیر حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے مزدلفہ میں حجاج مغرب اورعشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ادا کریں گے-

  • بھارت کا فیٹف کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنے کا اعتراف

    بھارت کا فیٹف کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنے کا اعتراف

    بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا۔ ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا تھا۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتوار کے روز وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں شامل ر ہے۔

    ہندوستان ٹائمز نے خبررساں ایجنسی اے این آئی کےحوالے سے بتایا کہ، خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ، ہندوستانی جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماؤں کی خارجہ پالیسی سے متعلق ورچوئل ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جےشنکر نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنے کی کوشش کی ہے جبکہ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ دہشت گردی کو عالمی مسئلہ سمجھا جائے۔

    جے شنکر نے کہا کہ "ہماری وجہ سے ، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے دائرہ کار میں ہے اور اسے گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ اے این آئی نے جےشنکر کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے طرز عمل میں تبدیلی آئی ہے جس کی وجہ بھارت نے مختلف اقدامات کا دباؤ ڈالا ہے۔

    اخبار کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ بھارت چین کے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی جھکے گا۔

    یاد رہے کہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیٹف کے فیصلے پر سوال کیا تھا کہ یہ سیاسی ہے یا پھر تکنیکی ہے؟

    انہوں نے کہا تھا کہ گرے لسٹ میں رکھنا پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔ انہوں ںے کہا تھا کہ فیٹف کو مذموم مقاصد کے لیے سیاست زدہ کیا جا رہا ہے۔

    وزیر خارجہ نے جے شنکر کے اعتراف کے بعد ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ پہلے دن سے کہا ہے کہ بھارت ایف ے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیئے گئے اہداف پر کام مکمل کیا انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

  • حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا،عازمینِ حج نماز فجر کے بعد منیٰ سے میدان عرفات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : عازمینِ حج نماز فجر کے بعد منیٰ سے میدان عرفات پہنچنا شروع ہوگئے، مسجد نمرہ میں شیخ بندربن عبد العزیز خطبئہ حج دیں گے، خطبہ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ براہ راست پیش کیا جائے گا۔


    حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کر کے پڑھیں گے اور پھر غروب آفتاب کے بعد نماز مغر ب ادا کیے بغیر حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے مزدلفہ میں حجاج مغرب اورعشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ادا کریں گے-

    واضح رہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمینِ حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچےتھے، جہاں عازمین رات بھر عبادات میں مصروف رہے مسجد الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کی اجازت نہیں ہو گی، میدانِ عرفات اور مزدلفہ جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی گئی ۔اس سال کورونا کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

    مکہ مکرمہ:غلاف کعبہ”کسوہ” تبدیل کردیا گیا

    عمرہ زائرین کو 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دی جائے گی سعودی نائب وزیر حج

    مناسکِ حج کی ادائیگی ، عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچنے لگے

  • وزیر سیاحت کا  فی سیلفی 100 روپے فیس وصول کرنے کا اعلان

    وزیر سیاحت کا فی سیلفی 100 روپے فیس وصول کرنے کا اعلان

    بی جے پی سے تعلق رکھنے والی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے سیلفی لینے کے خواہش مندوں سے فی کس 100 روپے فیس وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اندورمیں اوشا ٹھاکر نے اپنے حامیوں سے کہا کہ اگر وہ ان کے ساتھ سیلفی لینے کے خواہش مند ہیں تو فی سیلفی 100 روپے ادا کریں۔

    مدھیا پردیش کی وزیر سیاحت نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سیلفی لینے کے دوران بہت وقت ضائع ہوتا ہے جس کی وجہ سے بسا اوقات گھنٹوں کی تاخیر کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے انہوں ںے فیصلہ کیا ہے کہ اب جو بھی ان کے ساتھ سیلفی لے گا وہ 100 روپے فی سیلفی قیمت ادا کرے گا۔

    بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی 55 سالہ وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر اکثر و بیشتر اپنے متضادات بیانات کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔اوشا ٹھاکر ںے پارٹی کارکنان کی جانب سے پیش کیے جانے والے پھولوں کے گلدستے بھی قبول کرنے سے انکار کیا تھا اورکہا تھا کہ انہیں پھول پیش نہ کیے جائیں۔

  • مکہ مکرمہ:غلاف کعبہ”کسوہ” تبدیل کردیا گیا

    مکہ مکرمہ:غلاف کعبہ”کسوہ” تبدیل کردیا گیا

    مکہ مکرمہ:غلاف کعبہ”کسوہ” تبدیل کردیا گیا ہے،غلاف کعبہ ہر سال 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے،

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب رات بھر جاری رہی غلاف کعبہ میں 670 کلوگرام ریشم، 120کلوگرام سنہری دھاگہ استعمال کیا گیا ہے –


    علاوہ ازیں غلاف کعبہ میں 120 کلو سونے اور 100کلوگرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا ہے غلاف کعبہ 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہے، نچلے حصے میں 6 ٹکڑے اور 12 قندیلیں شامل ہیں-

    غلاف کعبہ پر 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد لاگت آئی-


    کسوہ فیکٹری میں ماہر کاری گر سال بھر غلاف کعبہ تیار کرتے ہیں اور ہر سال حج کے موقع پر پرانے غلافکو اتار کر نیا غلاف خانہ کعبہ پر چڑھا دیا جاتا ہے-
    اس سال کورونا وبا کے باعث غلاف کعبہ کی تبدیلی کا وقت تبدیل کیا گیا –
    https://twitter.com/hsharifain/status/1416865979494289416?s=20


    https://twitter.com/hsharifain/status/1416865816855855109?s=20

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان: اوپیک پلس ممالک تیل کی پیداوار بڑھانےکے معاہدے پر متفق

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان: اوپیک پلس ممالک تیل کی پیداوار بڑھانےکے معاہدے پر متفق

    ویانا:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان: اوپیک پلس ممالک تیل کی پیداوار بڑھانےکے معاہدے پر متفق،اطلاعات کے مطابق پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ممالک تیل کی پیداوار بڑھانےکے معاہدے پر متفق ہوگئے ۔

    برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی پیدوار میں اضافے سے متعلق اوپیک پلس ممالک کا ویڈیو لنک اجلاس ویانا میں اوپیک سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں رکن ممالک اور اوپیک کے اتحادی ممالک نے تیل کی پیداواربڑھانےکے معاہدے پر اتفاق کرلیا۔

    وزیرتوانائی متحدہ عرب امارات نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اوپیک پلس کے وزرا نے خام تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اگست سے پیداوار بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل جولائی کے اوائل میں اس سلسلے میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے جس میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب تیل کی پیداوار بڑھانے سے متعلق شرائط پر متفق نہ ہوسکے تھے جس کی وجہ سے مذاکرات بےنتیجہ رہے۔

  • بشار الاسد چوتھی مرتبہ شام کے صدر بن گئے

    بشار الاسد چوتھی مرتبہ شام کے صدر بن گئے

    دمشق: بشار الاسد چوتھی مرتبہ شام کے صدر بن گئے ،اطلاعات کے مطابق بشار الاسد نے چوتھی مرتبہ آئندہ 7 سال کی مدت کے لیے شام کے صدر کے طور پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    دمشق سے ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی اور تقریب میں پادری، اراکین پارلیمنٹ، سیاسی رہنما اور فوجی افسران نے شرکت کی۔

    سال 2000 سے اقتدار میں رہنے والے بشارالاسد کے دوبارہ انتخاب میں کوئی شک نہیں تھا، ان کا نیا دور گزشتہ 10 سالوں سے تباہی اور بدترین معاشی مسائل کے شکار ملک میں شروع ہوا ہے۔

    یاد رہےکہ بشارالاسد کے مخالفین اور مغرب کی جانب سے مئی میں ہونے والے انتخابات کو غیر قانونی اور شرمناک قرار دیا گیا تھا۔

    اقوام متحدہ کے مطابق 80 فیصد سے زائد شامی شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، شامی کرنسی زوال کا شکار ہے اور بنیادی وسائل کا فقدان ہے یا بازار میں اشیا غیر متوازی قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہے۔

    شام میں بڑے پیمانے پر جاری جنگ ختم ہوچکی ہے لیکن ملک کے کچھ حصے حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہیں اور ملک کے مختلف حصوں میں غیر ملکی افواج اور جنگجو موجود ہیں۔

    شام کی جنگ سے قبل کی تقریباً آدھی آبادی بے گھر ہے یا پڑوسی ممالک اور یورپ میں بطور مہاجرین مقیم ہے، جنگ کے دوران تقریباََ 5 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں لاپتا ہیں جبکہ ملک کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔

    یاد رہے تصادم 2011 میں اس وقت شروع ہوا تھا، جب حکومت نے پُرامن مظاہرین پر کریک ڈاؤن کیا، یہ مخالفت ملک میں دہائیوں سے حکومت کرنے والے بشارالاسد کے خاندان سے مسلح بغاوت میں تبدیل ہوگئی تھی۔

    بشارالاسد کو مغرب کی جانب سے پابندیوں میں توسیع اور تنہا کرکے نشانہ بنایا گیا، انہیں ایران اور روس کی حمایت حاصل ہے، جنہوں نے اپنی افواج بھیجیں اور حمایت کی، جس سے انہیں جنگ کے دوران سہارا ملا۔