Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • سعودی عرب میں انتہائی حساس علاقے میں دھماکہ

    سعودی عرب میں انتہائی حساس علاقے میں دھماکہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں دھماکہ ہوا ہے

    سعودی حکام نے دھماکے کی تصدیق کی ہے، سعودی عرب میں دھماکہ ریاض کے جنوب مشرق میں اسلحہ کے ڈپو میں ہوا ہے، سعودی وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دھماکہ اسلحہ کے ڈپو میں ہوا، اس ڈپو میں غیر استعمال شدہ اسلحہ موجود تھا، وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ غیر استعمال شدہ اور خراب ہوجانے والے اسلحہ کو ناکارہ بنانے کیلئے استعمال کیا جا تا تھا ڈمپ یارڈ میں ہونے والے دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے ۔

    دھماکے کے بعد سعودی سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، دھماکہ کیسے ہوا اس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،

  • پاکستانی نژاد دُردانہ انصاری رائل نیوی کی کیپٹن بننے والی مسلم دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں

    پاکستانی نژاد دُردانہ انصاری رائل نیوی کی کیپٹن بننے والی مسلم دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں

    پاکستانی نژاد خاتون دُردانہ انصاری برٹش رائل نیوی کی کیپٹن بن کر دنیا کی پہلی مسلمان خاتون بن گئیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رائل نیوی میں کیپٹن انتہائی سینئر عہدہ ہے، یہ عہدہ کمانڈر سے اوپر اور کموڈور سے نیچے ہے رائل نیوی کا کیپٹن برطانوی آرمی کے کرنل اور شاہی فضائیہ کے گروپ کیپٹن کے برابر عہدے کا حامل ہوتا ہے۔

    تاہم پاکستان نژاد دردانہ انصاری مسلم دنیا کی پہلی خاتون ہیں جن کو ملکہ برطانیہ نے رائل نیوی میں کیپٹن مقرر کیا ہے۔


    واضح رہے کہ دردانہ انصاری سولہ سال کی عمر میں پاکستان سے برطانیہ آئیں اور تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف فلاحی کاموں میں بھی بھرپور حصہ لیا۔


    دردانہ انصاری ایک انٹر پرینیؤر اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی کارکن ہیں 2012 میں انہیں مسلمان خواتین کی ترقی کے لیے پروگرام تشکیل دینے پر برطانیہ کی جانب سے آرڈر آف دی برٹش امپائر سے نوازا گیا۔

    امریکا کے پہلے مسلم وفاقی پاکستانی جج کے اعزاز میں تقریب

  • طالبان کےساتھ مل کر کام کرنے کے سوا عالمی برادری کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں             برطانوی وزیر دفاع

    طالبان کےساتھ مل کر کام کرنے کے سوا عالمی برادری کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں برطانوی وزیر دفاع

    لندن :برطانوی وزیر دفاع بین ویلس کابر نے کہا کہ طالبان کےساتھ مل کر کام کرنے کے سوا عالمی برادری کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں-

    باغی ٹی وی : برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر طالبان نے افغانستان میں حکومت بنائی تو ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں طالبان کےساتھ مل کر کام کرنے کے سوا عالمی برادری کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے –

    انہوں نے کہا کہ عالمی اصولوں پر عمل پیرا کسی بھی افغان حکومت کے ساتھ کام کریں گے اگر افغان حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تو تعلقات پر نظر ثانی کریں گے ایسے میں طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا امکان متنازعہ ہو گا۔

    دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک پر قبضے کے لیے حملہ کیا گیا جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

    افغانستان سے امریکی فوج کا 95 فیصد سے زائد انخلا مکمل ہوگیا امریکی سنٹرل…

    ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے، باب دوستی پر طالبان نے افغانستان کا قومی پرچم اتار دیا اور طالبان امارت اسلامی کا سفید پرچم لہرادیا گیا ہے۔

    ہتھیار ڈالنے والے 22 افغان کمانڈوز کی موت کا دعویٰ،طالبان کی امریکی میڈیا کے دعوے…

  • بھارتی فوجی خواب میں بھی ڈرون سے ڈرنے لگے

    بھارتی فوجی خواب میں بھی ڈرون سے ڈرنے لگے

    بھارتی فوجی خواب میں بھی ڈرون سے ڈرنے لگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے دل و دماغ میں ڈرون حملے بس گئے، ڈرون حملوں کا خوف بھارتی فوجیوں کے ذہنوں سے نہ نکل سکا

    جموں کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر مبینہ ڈرون حملوں کے بعد بھارت نے اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنا شروع کئے ہیں تا ہم اب خبر آئی ہے کہ گزشتہ شب ضلع جموں میں ایک بار پھر بھارتی فوج کو ڈرون نظر آئے، جس کے بعد بھارتی فوج نے گولیاں برسا دیں تا ہم ڈرون بھاگ گئے، بھارتی فوجی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ڈعون دو سو میٹر کی بلندی پر دیکھے گئے، ایک سرخ روشنی تھی جس سے ہمیں شبہ ہوا کہ یہ ڈرون ہے جب اسکا جائزہ لیا تو واقعی ڈرون تھا اسکے بعد بھارتی اہلکاروں نے فائرنگ کی تو ڈرون بھاگ گئے

    حکام کے مطابق علاقے میں ڈرون پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں، تمام فوجی اڈوں کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے واقعہ کے بعد جموں میں ہائی سیکورٹی والے مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی اور بھارتی سیکورٹی اداروں کو مزید چوکس کر دیا گیا

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

    ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

  • بھارتی اداکارہ دیا مرزا  کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    بھارتی اداکارہ دیا مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکارہ دیا مرزا اور ان کے شوہر ویبھو ریکھی کےگھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اداکارہ نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی-


    دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی ایک بہت خوبصورت تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے کا ننھا سا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھامی ہوئی ہیں۔ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنے اور اپنے شوہر کے بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے جذبات بھی شئیر کئے اور بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ایویان رکھا ہے-

    ساتھ ہی اداکارہ نے مداحوں کا ان کے لئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لئے شکریہ ادا کیا-


    اداکارہ کو بیٹے کی پیدائش پربالی ووڈ اداکارہ سونالی بنیدرے سمیت دیگر ساتھی فنکاروں معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے-

    واضح رہے کہ دیا مرزا کی ویبھو ریکھی کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2014 میں ایک بزنس مین اور فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی۔ تاہم دونوں نے 2019 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے گزشتہ برس کاروباری شخص ویبھو ریکھی سے دوسری شادی کی تھی۔

  • دو شنبے محل میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کی ایک ساتھ تصویر وائرل

    دو شنبے محل میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کی ایک ساتھ تصویر وائرل

    دوشنبہ: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی 3 روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان ہیں، جہاں پر شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل، ایس سی او کنٹیکٹ گروپ فار افغانستان کے اجلاسوں میں شرکت کی-

    باغی ٹی وی : دوشنبہ کے صدارتی محل میں ایس سی او وزرائے خارجہ کی ملاقات ، باضابطہ طور پر اجلاس شروع ہونے سے پہلے کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے تصویر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، چینی ، روسی اور ہندوستانی وزیر خارجہ کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے-

    خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی تاجکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں ان کا دوشنبے ہوائی اڈے پر تاجکستان کے نائب وزیر خارجہ نے استقبال کیا تھا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی-

    وزیرخارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان، افغانستان اور روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کی-

    جن میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور شاہ محمود قریشی کی تاجک صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات بھی شامل تھی-

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورہ پر تاجکستان پہنچ گئے

  • وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر کل ازبکستان جائیں گے

    وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر کل ازبکستان جائیں گے

    ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ازبک صدر شوکت میرزییو کی دعوت پر کل 15 اور 16 جولائی کو دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان جائیں گے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کا اعلی سطح وفد وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان پر مشتمل ہو گا۔ پاکستان سے کاروباری برداری کا بڑا گروپ بھی تاشقند جائے گا۔

    پاکستان اور ازبکستان کے مابین وسیع پیمانے پر ہونے والی بات چیت میں باہمی تعلقات کے سارے حصوں کا احاطہ کیا جائے گا خصوصی طور پرتجارت، اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔ پاک، ازبک قیادت علاقائی اور عالمی امور پر بھی زیر غور کرے گی۔

    قائدین باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گےتوقع ہے کہ دوطرفہ سطح پر متعدد معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے جس کا مقصد متنوع علاقوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنا ہے۔

    وزیراعظم پہلے پاک، ازبک بزنس فورم سے خطاب کریں گے پاکستان اور ازبکستان کے سرکردہ تاجر فورم میں شرکت کریں گے دوطرفہ سطح پر مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا چھٹا اجلاس کل ہو گا۔

    پاک، ازبک مشترکہ بزنس کونسل کا پہلا سیشن بھی کل منعقد کیا جائے گا۔ وزیراعظم’’وسطی، جنوبی ایشیائی علاقائی ربط‘ پر کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

    کانفرنس میں وسطی اور جنوبی ایشین کے علاوہ دیگر اہم ممالک ، بین الاقوامی تنظیموں ، بین الاقوامی مالیاتی اداروں ، تھنک ٹینک اور اسکالرز کے وزراء / اعلی نمائندے شرکت کریں گے۔

    اس دورے کے دوران اپنی بات چیت میں ، وزیر اعظم علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امن اور سلامتی میں پاکستان کی مثبت شراکت ، اور جغرافیائی سیاست سے اقتصادیات کی طرف تبدیلی کے اپنے نظریہ ، ’نیا پاکستان‘ کو اجاگر کریں گے۔

    حالیہ برسوں میں ، پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات میں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس سے قبل بیجنگ میں بی آر آئی فورم اور بیشکاک میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر دو بار بات چیت کی ہے۔ انہوں نے 14 اپریل 2021 کو ورچوئل دو طرفہ سمٹ بھی منعقد کیا۔

    پاکستان نے اپنی ’وژن وسطی ایشیاء‘ پالیسی کے ذریعے وسطی ایشیا کے ساتھ اپنی دوستی کو مزید مضبوط کیا ہے ، جس میں پانچ اہم خطوں یعنی سیاسی ، تجارت اور سرمایہ کاری ، توانائی اور رابطے ، سلامتی اور دفاع ، اور عوامی تبادلے پر توجہ دی جارہی ہے۔

  • پاک افغان سرحد پر طالبان کا کنٹرول، افغان علاقے ویش منڈی پر قبضہ کرلیا

    پاک افغان سرحد پر طالبان کا کنٹرول، افغان علاقے ویش منڈی پر قبضہ کرلیا

    چمن: ا فغان طالبان نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان علاقے ویش منڈی پر قبضہ کرلیا-

    باغی ٹی وی :اطلاعات کے مطابق طالبان اس وقت سپین بولدک میں داخل ہوگئے متعدد سرکاری عمارتوں پر گھمسان کی لڑائی جاری ہے دھماکوں کی اوازیں سرحدی شہر چمن میں بھی سنائی دے رہی ہیں-

    پاکستان کی جانب سے سرحد پر سیکورٹی کے سخت اقدامات سرحد اس وقت مکمل طور پر سیل کر دی گئی ہے-

    طالبان نے افغانستان کے مزید 2 اضلاع پر قبضہ کرلیا

    پاک افغان سرحد پر طالبا ن نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ افغان فورسز شکست کے بعد پسپا ہوگئے ہیں اور سرحد پر افغانی پرچم اتار کر سفید جھنڈے لہرائے گئے –

    سرحد کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیاہے جبکہ پاک فوج تعینات سرحد کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے اور سیکورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ سپین بولدک میں بھی جنگ جاری ہے ۔

    فغانستان سے امریکی فوج کا 95 فیصد سے زائد انخلا مکمل ہوگیا امریکی سنٹرل کمانڈ

    افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری

    افغان طالبان نے امریکی جرنیلوں سے جم کلب چھین لیا

  • ہتھیار ڈالنے والے 22 افغان کمانڈوز کی موت کا دعویٰ،طالبان کی امریکی میڈیا کے دعوے کی تردید

    ہتھیار ڈالنے والے 22 افغان کمانڈوز کی موت کا دعویٰ،طالبان کی امریکی میڈیا کے دعوے کی تردید

    کابل : امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ افغان طالبان نے ہتھیار ڈالنے والے 22 افغان کمانڈوز کو موت کےگھاٹ اتار دیا تاہم طالبان نے امریکی میڈیا کے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ 16 جون کو پیش آیا جب افغانستان کے صوبے فاریاب کے ضلع دولت آباد میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جاری لڑائی میں افغان کمانڈوز کے پاس گولہ بارود ختم ہوگیا کمانڈوز نے گولہ بارود ختم ہونے کی صورت میں طالبان کے آگے سرینڈر کیا، اس کے باوجود طالبان نے افغان فورسز اہلکاروں کو قتل کردیا۔

    طالبان نے افغانستان کے مزید 2 اضلاع پر قبضہ کرلیا

    دوسری جانب طالبان نے طالبان نے امریکی میڈیا سےگفتگو میں افغان فورسز کے اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا جھوٹا پروپیگنڈا ہے تاکہ فورسز کو ہتھیار ڈالنے سے باز رکھا جاسکے البتہ طالبان نے صوبہ فاریاب میں 22 کمانڈوز کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    افغانستان سے امریکی فوج کا 95 فیصد سے زائد انخلا مکمل ہوگیا امریکی سنٹرل کمانڈ

    ایک جانب طالبان امریکی میڈیا کے دعوے کو مسترد کررہے ہیں تو دوسری جانب ہلال احمر بھی 22 افغان کمانڈوز کی لاشیں برآمد ہونے کی تصدیق کررہا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی فورسز کے افغانستان سے انخلا کے بعد سے طالبان متعدد اضلاع کا کنٹرول حاصل کرچکے ہیں جب کہ کئی اضلاع میں قبضے کےلیے لڑائی جاری ہے۔

    افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری

    افغان طالبان نے امریکی جرنیلوں سے جم کلب چھین لیا

  • افغانستان سے امریکی فوج کا 95 فیصد سے زائد انخلا مکمل ہوگیا      امریکی سنٹرل کمانڈ

    افغانستان سے امریکی فوج کا 95 فیصد سے زائد انخلا مکمل ہوگیا امریکی سنٹرل کمانڈ

    امریکی سنٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا 95 فیصد سے زائد انخلا مکمل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ 984 سی 17 طیاروں کے ذریعے ضروری سامان افغانستان سے نکال لیا گیا۔ سات تنصیبات افغان وزارت دفاع کے حوالے کردی گئیں ہیں-

    دوسری جانب افغان طالبان نے امریکی جرنیلوں سے جم کلب چھین لیا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان طالبان ایک جم خانے میں امریکی جرنیلوں کے زیراستعمال جم کلب میں ورزش کرتے ہوئے دنیا کو ایک خاص پیغام پہنچا رہے ہیں‌-
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1415050211609747466?s=20
    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہورہا ہے ، بعض صارفین نے اسے دنیا کے لیے ایک پیغام قراردیا ہے کہ فتح حق کی اورمجاہدین کی ہے بعض صارفین نے لکھا اس ویڈیو سے صاف ظاہر ہےکہ امریکہ افغانستان سے جس سرعت سے بھاگا کہ امریکیوں کوسب کچھ چھوڑ کر جانا پڑا اس ویڈیو میں چند طالبان مختلف قسم کی سرگرمیاں کرکے امریکیوں کو پیغام دے رہے ہیں‌کہ آئندہ سوچ سمجھ کرایسی غلطی کرنا ورنہ تمہارا اس سے بھی برا حال ہوگا

    طالبان نے افغانستان کے مزید 2 اضلاع پر قبضہ کرلیا

    ادھر افغان وزارتِ دفاع نےجھڑپوں میں ڈھائی سو سے زائد طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    افغان وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اب تک کی لڑائی میں دو لاکھ افراد بے گھر اور ساڑھے تین ہزار سے زائد جاں بحق ہوچکے ہیں افغانستان میں جاری لڑائی سے متعلق امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے ہتھیار ڈالنے والے بائیس افغان کمانڈوز کو ہلاک کردیا۔

    افغان کمانڈوز کو ہلاک کرنے کی طالبان نے تردید کردی ہے رپورٹس کے مطابق غزنی کے متعدد اضلاع میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

    افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری

    افغان طالبان نے امریکی جرنیلوں سے جم کلب چھین لیا