Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز ہورہا ہے، ۔ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ کارڈف میں کھیلا جائے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا، قومی کرکٹرز نے حریف کے خلاف مقابلے کے لیے بدھ کو بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلے ون ڈے میچ سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم کے تبدیل ہونے سے مایوسی ہوئی ہے لیکن ہم اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز حارث روَف انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سے باہر ہوگئے ہیں حارث روَف ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے-

    سیریز کا دوسرا میچ 10 جولائی کو لارڈز میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ برمنگھم میں 13 جولائی کو کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز 16، 18 اور 20 جولائی کو ہوں گے۔

  • وزیر صحت سمیت مودی کابینہ کے 12 وزرا مستعفی  ، حالات بگڑنے لگے

    وزیر صحت سمیت مودی کابینہ کے 12 وزرا مستعفی ، حالات بگڑنے لگے

    نئی دیلی :وزیر صحت سمیت مودی کابینہ کے 12 وزرا مستعفی ، حالات بگڑنے لگے ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں رواں سال کورونا وائرس کے کیسز میں تباہ کن حد تک اضافے کے بعد وزیر صحت سمیت نریندر مودی کی کابینہ کے 12 وزرا مستعفی ہو گئے ہیں۔

    بھارت میں مرکزی حکومت کے 12 وزرا ایک ساتھ اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں،بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی طرف سے کابینہ میں تبدیلیوں کے بعد 12 وزرا نے استعفی دے دیا، جن میں صحت، آئی ٹی اور تعلیم کے وزرا شامل ہیں،بھارتی صدر نے وزیر اعظم کی تجویز پر وزار کے استعفے منظور کر لیے، دوسری طرف بھارتی کابینہ میں مزید 43 وزرا اور وزرائے مملکت شامل کیے گیے ہیں، جنھوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

    وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں تین درجن نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں جس کے بعد وزرا کی تعداد 52 سے بڑھ کر 77 ہو گئی ہے۔ان میں سے ایک درجن سے زائد وزرا کا تعلق اترپردیش اور گجرات سمیت ان ریاستوں سے ہے جہاں انتخابات ہونے والے ہیں جہاں یہ ریاستیں مختلف، ذات اور برادریوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔

    کروڑ پتی میڈیا مالک راجیو چندر شیکھر اور شوبھا کراندلاجی سمیت چار اراکین کا تعلق جنوبی ریاست کرناٹک سے ہے۔شوبھا کے خلاف مبینہ طور پر مسلمان مخالف بیانات پر مختلف پولیس اسٹیشنوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

    شوبھا کے علاوہ مزید چھ خواتین کو نئی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    تاہم مستعفی ہونے والوں میں حیران کن طور پر وزیر قانون اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شنکر پرساد اور وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جوادیکر بھی شامل ہیں کیونکہ ان دونوں کو بھارتیا جنتا پارٹی کا نیا چہرہ تصور کیا جاتا تھا کیونکہ کچھ رپورٹس کے مطابق یہ دونوں ریاستی انتخابات میں پارٹی کے اہم امور اور مہم کو سنبھال رہے تھے۔

    سات بھارتی ریاستوں میں اگلے سال انتخابات ہونے ہیں جن میں اترپردیش، پنجاب اور گجرات سمیت چھ میں اس وقت بھارتیا جنتا پارٹی کی حکومت ہے۔رواں سال کے اوائل میں بھارتیا جنتا پارٹی کو اس وقت شدید دھچکا لگا تھا جب انہیں مغربی بنگال میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں اقتدار کے حصول میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

    کچھ ناقدین کا ماننا ہے کہ یہ ملک بھر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی گرتی ہوئی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے البتہ آسام میں حکمران جماعت اپنی حکومت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی تھی۔

  • قیام امن کے لیے ایران میں افغان دھڑوں کے مذاکرات ، جواد ظریف کا اہم کردار

    قیام امن کے لیے ایران میں افغان دھڑوں کے مذاکرات ، جواد ظریف کا اہم کردار

    قیام امن کے لیے ایران میں افغان دھڑوں کے مذاکرات ، جواد ظریف کا اہم کردار

    باغی ٹی وی : بین القوامی مذاکرات کی میزبانی کرتے ہوئے ایران کا کہنا ہے کہ اپنے ہمسایہ ملک میں امن کی بحالی میں مدد کے لئے تیار ہے
    چونکہ تہران میں ایک بین الاقوامی افغان مذاکرات کی میزبانی کی جارہی ہے ، ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کابل حکومت اور طالبان گروپ کے نمائندوں کو بتایا کہ اسلامی جمہوریہ پڑوسی ملک کو اپنے تنازعات کے حل اور دیرپا امن کے حصول میں مدد دینے کے لئے تیار ہے۔
    بدھ کی صبح ایک ٹویٹ میں ، ایران کی وزارت خارجہ میں محکمہ جنوبی ایشیاء کے سربراہ ، سید رسول موسوی نے اعلان کیا کہ تہران چار وفود کی میزبانی کر رہا ہے ، جن میں افغان حکومت اور پارلیمنٹ کے نمائندے ، طالبان گروپ اور جمہوری نظام کی حمایت کرنے والی اہم شخصیات شامل ہیں

    طالبان کے ترجمان محمد نعیم وردک نے بھی ٹویٹر کے ذریعے کہا ہے کہ طالبان کا وفد اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری دعوت پر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس استینکزئی وفد کی قیادت کر رہے ہیں ۔
    دریں اثنا حکومت کے وفد کی سربراہی افغانستان کے سابق نائب صدر یونس قانوني نے کی ہے۔مذاکرات کے آغاز میں اپنے خطاب کے دوران ، ظریف نے افغانستان میں امن کے قیام میں امریکہ کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ، امریکہ کی ر افغان سرزمین پر دو دہائیوں سے زیادہ کی موجودگی نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔
    انہوں نے افغانستان میں جاری تنازعات کے سنگین نتائج کے خلاف انتباہ کیا اور کہا کہ سیاسی حل کے عزم کے ساتھ انٹرا افغان مذاکرات کی میز پر واپس آنا ملک کے رہنماؤں اور سیاسی تحریکوں کے لئے بہترین آپشن ہے۔

    ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس ملک میں تنازعات اور بحرانوں کے حل کے لئے افغانستان کے دھڑوں کے مابین مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد کے لئے تیار ہے۔چیف ایرانی سفارتکار نے وہاں امن کے قیام کے بعد افغانستان کی ہمہ جہت سیاسی ، معاشی اور معاشرتی ترقی میں کردار ادا کرنے کے ایران کے عزم پر بھی زور دیا۔

    حالیہ مہینوں میں ایران نے بار بار افغانستان میں امن کے قیام کے اقدامات کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
    گذشتہ ہفتے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک ایسی جامع حکومت کی ضرورت پر زور دیا جس میں افغانستان میں تمام افغان گروہوں کو شامل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ طالبان افغانستان کے صرف ایک حصے کی نمائندگی کرتے ہیں ، نہ کہ ملک کی موجودہ اور مستقبل کی حیثیت کی .

    28 جون کو اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خطیب زادہ نے کہا کہ ایران اعلی سیکیورٹی اور سیاسی سطح پر افغانستان کی صورتحال پر گہری اور سنجیدگی سے نگرانی کر رہا ہے اور تمام افغان گروپوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

  • اسرائیلی ریاستی  دہشت گردی جاری فلسطینیوں کے مویشی بھی نہ چھوڑے

    اسرائیلی ریاستی دہشت گردی جاری فلسطینیوں کے مویشی بھی نہ چھوڑے

    اسرائیلی ریاستی دہشت گردی جاری فلسطینیوں کے مویشی بھی نہ چھوڑے

    باغی ٹی وی : اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز وادی اردن میں فلسطینی بیڈوین کمیونٹی حمزہ البقاعی کو مسمار کردیا ، جس میں بین الاقوامی برادری کے ذریعے فراہم کردہ رہائش اور کاشتکاری کے ڈھانچے بھی مکمل طور پر تباہ کردیے .

    یورپی یونین کے تعاون سے بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں کے ایک گروپ جو رہائشیوں کی مدد کر رہا ہے ، مغربی کنارے کے تحفظ کنسورشیم کے کرسٹوفر ہولٹ نے بتایا کہ 35 بچوں سمیت کم از کم 65 افراد بے گھر ہوگئے۔
    اسرائیلی بمباری سے سب کچھ تباہ ہو گیا لیکن گاؤں کے باشندے باقی رہ گئے ، یہ وہ باشندے ہیں‌ جو بنیادی طور پر تقریبا 4000 بھیڑوں کو پالنے کے بعد اپنا روزگار کماتے ہیں اسرائیلی تباہ کن بمباری اور ظلم سے پھر سے بے گھر ہوگئے۔ ان باشندو‌ں‌کے لیے ماضی میں یورپی یونین نے گذشتہ انہدام کے بعد رہائشیوں کی تعمیر نو میں مدد کی ہے۔

    اوسلو معاہدوں کے تحت ، مقبوضہ مغربی کنارے کا 60 فیصد بننے والی وادی اردن کو ایریا سی کی درجہ بندی دی گئی ہے – اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ مکمل اسرائیلی فوج اور سول کنٹرول میں ہے۔

    نومبر 2020 کے بعد یہ ساتویں بار تھا جب اس شہر کو راکھ کا ڈھیر بنایا گیا ، ناروے کی مہاجر کونسل (این آر سی) کے مطابق – حالیہ برسوں میں ریکارڈ کیے جانے والے سب سے بڑے انہدام کے واقعے میں 83 گھروں کو تباہ کردیا گیا تھا۔

  • امریکی بیس پر راکٹوں‌سے حملہ بھاری نقصان کا خدشہ

    امریکی بیس پر راکٹوں‌سے حملہ بھاری نقصان کا خدشہ

    امریکی بیس پر راکٹوں‌سے حملہ بھاری نقصان کا خدشہ

    باغی ٹی وی : امریکی بیس پر حملے جاری ہیں ، عراق کے مغربی صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد بیس پر بدھ کے روز 14 راکٹ فائر گئے ہیں جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔عراق کا یہ فوجی اڈا امریکی اور بین الاقوامی افواج کے زیراستعمال ہے۔

    اس حملے کی اطلاع دیتے ہوئے عراق میں امریکا کی قیادت میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ آج بدھ کو عین الاسد ائیربیس پر 14راکٹ گرے ہیں۔

    حملے کے بعد سیکیورٹی امور کو الرٹ کردیا گیا تھا۔ابھی تک اس حملے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں اوراس سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ ایک عرصے سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے جاری ہیں‌. جس سے نقصان کی اطلاعات بھی آتی رہی ہیں ، لیکن یہ واحد حملہ ہے جس سے امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.

  • امریکہ  محمد بن سلمان کو ہٹا کر  کس کو ولی عہد بنانا چاہتا

    امریکہ محمد بن سلمان کو ہٹا کر کس کو ولی عہد بنانا چاہتا

    امریکی حکام کی محمد بن سلمان کو ہٹا کر کسی اور کو اقتدار سونپنے کے لیے اہم ملاقاتیں

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کے حوالے سے اہم خبریں‌ زیر گردش ہے کہ محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کے ساتھ اعلی امریکی حکام کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں‌. جس کا مقصد ان کو ولی عہد کے عہدے پر براجمان کرنے کی بات چیت ہوئی ہے

    ایرانی میڈیا کے مطابق پنٹاگون کے اعلی حکام کے ساتھ بن سلمان کے بھائی خالد بن سلمان کی خفیہ ملاقاتوں کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں‌جس کے بعد امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ ان خفیہ میٹنگز کا مقصد ایران کا مقابلہ کرنے کے متعلق حکمت عملی وضع کرنا ہے .

    پینٹا گان کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے منگل کے روز امریکی وزارت دفاع کے اعلی فوجی حکام سے ملاقات کی .

    واضح رہے کہ امریکہ جمال خاشقچی کے قتل کے المناک واقعے کے بعد محمد بن سلمان کو نا پسند کرتا ہے اور خاص کر موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن محمد بن سلمان کا سخت ناقد ہے . ان کی جگہ ان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کو ولی عہد بنائے جانے کا عندیہ ظاہر کرچکا ہے تاہم امریکی رائے عامہ کے دباؤ کے باوجود صدر جوبائڈن نے بظاہر اس معاملے سے خود کو دور رکھا ہوا ہے۔

    خالدبن سلمان کے پاس سعودی وزارت دفاع کا قلمدان ہے ، جنہوں نے یمن کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے .

    تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ امریکی صدرد محمد بن سلمان کو اقتدار سے دور کرنے کے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں تاہم وہ اس مسئلے کو پوری طرح سے ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں اور تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد جمال خاشقچی قتل کا معاملہ سامنے آجاتا ہے۔اس سلسلے میں وہ اپنی الیکشن مہم میں محمد بن سلمان کو انصاف کے کٹہرے میں‌لانے کی بات بھی کر چکے ہیں .

  • ٹرمپ نے ٹویٹر اور فیس بک کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

    ٹرمپ نے ٹویٹر اور فیس بک کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

    ٹرمپ نے ٹویٹر اور فیس بک کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی : امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک اور ٹویٹر کے خلاف قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ، ٹرمپ نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کے خلاف عدالت جائیں گےاس کے علاوہ ٹرمپ ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کے خلاف بھی مقدمہ دائر کریں گے۔اطلاعات کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کیپٹل میں 6 جنوری کو ہونے والے ہنگامے کے رد عمل میں سوشل پلیٹ فارم کے ذریعہ ان کے اکاؤنٹس کو معطل کرنے اور ان کی پوسٹوں پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے وہ ٹویٹر اور فیس بک کے سی ای اوز کے خلاف مقدمہ چلانے کا ارادہ کررہے ہیں۔

    سابق صدر نے بدھ کے روز فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ اور ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کے خلاف کلاس ایکشن مقدمہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔

    ٹرمپ بدھ کے امریکیوں کے پہلے ترمیمی حقوق کے تحفظ کے لئے کوششوں” کے بارے میں ایک اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں.

    ٹویٹر نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر مستقل طور پر پابندی عائد کررکھی ، جبکہ فیس بک نے اس اکاؤنٹ کو معطل کردیا ہے، کہا جارہا ہے . اگر اب اسے "عوامی تحفظ کے لئے خطرہ” نہیں سمجھا جاتا تو 2023 میں اس کی بحالی کے امکان ہیں‌

    خیال رہے کہ اشتعال انگیز بیانات دینے پرفیس بک اور ٹویٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاوَنٹس بند کر دیئے تھے۔

  • بگرام ایئربیس چھوڑنے کا فیصلہ خلا میں نہیں ہوا:کچھ لوگوں کو بتایا بھی تھا :پینٹاگان غصےمیں‌آگیا

    بگرام ایئربیس چھوڑنے کا فیصلہ خلا میں نہیں ہوا:کچھ لوگوں کو بتایا بھی تھا :پینٹاگان غصےمیں‌آگیا

    واشنگٹن:بگرام ایئربیس چھوڑنے کا فیصلہ خلا میں نہیں ہوا:کچھ لوگوں کو بتایا بھی تھا :پینٹاگان غصےمیں‌آگیا ،اطلاعات کے مطابق امریکہ کو بگرام ایئربیس کے حوالے سے بڑی خفگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اوراس وقت تو امریکہ اس قدر شرمسار ہے کہ اپنی ڈھٹائی پراترآیا ہے اوراب الٹے سیدھے بیانات داغنے شروع کردیئے ہیں‌

    امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ بگرام ایئربیس چھوڑنے کا فیصلہ خلا میں نہیں ہوا، افغانستان کے سینئر عہدیداروں کوروانگی سے 48 گھنٹے قبل بتایا دیا تھا.

    واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے افغان فوج کے اعلی حکام کے اس بیان کی تردید کی جس میں بتایا گیا تھا کہ امریکی فوجی رات کی تاریکی میں بگرام خالی کرکے چلے گئے اور انہوں نے بگرام ایئربیس کے افغان کمانڈرجنرل میر اسد اللہ کوہستانی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکی فوج نے روانگی کے وقت فوجی اڈے کی بجلی بھی بند کر دی

    انہوں نے بتایا تھا کہ امریکی فوج نے بیس پر 35 لاکھ اشیا چھوڑی ہیں جن میں پانی کی ہزاروں بوتلیں، مشروبات اور تیار خوارک کے پیکٹس شامل ہیں امریکہ نے بگرام ایئربیس خالی کر دیا تھا اور اس سلسلے میں فوجیوں کی آخری کھیپ وہاں سے منتقل ہو گئی تھی

    بعدازاں افغان فوج نے اس اڈے کے وسیع حصے کا معائنہ کیا تھا بیس کے نئے افغان کمانڈر نے کہا کہ ہم نے کچھ افواہیں سنی تھیں کہ امریکیوں نے بگرام چھوڑ دیا ہے اور صبح 7 بجے وہاں پہنچے تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ بیس کو پہلے ہی خالی کیا جا چکا تھا.

    افغان فوجی اہلکاروں کی جانب سے امریکہ کے بگرام ایئربیس چھوڑنے کے طریقہ کار پرامریکیوں کی تربیت یافتہ افغان فوج کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے

  • افغان طالبان نے جیل سےتمام قیدی رہا کرا لیے توضلعی چیف نے سرتسلیم خم کرلیا

    افغان طالبان نے جیل سےتمام قیدی رہا کرا لیے توضلعی چیف نے سرتسلیم خم کرلیا

    قابل :افغان طالبان نے جیل سےتمام قیدی رہا کرا لیے توضلعی چیف نے سرتسلیم خم کرلیا ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے افغان صوبے باد غیس کے ضلع قادس پر حملہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے باد غیس جیل سے تمام قیدی رہا کر لیے۔

    طالبان کی جناب سے جیل پر حملہ کیے جانے کے بعد لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کیا گیا کہ جیل کا دروازہ کھلا ہے تمام قیدی باہر آ جائیں۔طالبان نے جیل سے تمام عام اور خاص قیدیوں کو رہا کروا دیا۔

    باد غیس کے دارالحکومت قلعہ نیو میں افغان آرمی کے افسر خواجہ مراد نے طالبان کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ضلعی چیف خدادا طیب نے بھی 200 اہلکاروں سمیت طالبان کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ضلع قادس کے پولیس ہیڈ کوارٹرز اور تمام چوکیوں پر طالبان نے قبضہ کر لیا

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ افغآن مجاہدین نے بیشترعلاقوں پرقبضہ کرلیا ہے ، اوراب کابل کی طرف پیش قدمی جاری ہے، کابل میں افغان طالبان کے استقبال کی تیاریوں کی بھی اطلاعات ہیں کہ جونہی افغان طالبان کابل میں داخل ہوں گے تو بڑی تعداد میں عوام الناس سرتسلیم خم کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیں‌ گے

  • شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی وڈ شخصیات کی دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر آمد

    شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی وڈ شخصیات کی دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر آمد

    لیجنڈری بالی ووڈ اسٹار دلیپ کمار کے انتقال پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو سے تعزیت کرنے معروف شخصیات نے ان کے گھر کا رُخ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ‌ خان سائرہ دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر سائرہ بانو سے اظہار تعزیت کے لئے پہنچے بھارتی میڈیا میں تصویر گردش کر رہی ہے جس میں شاہ رخ خان صدمے سے چور سائرہ بانو کے پاس بیٹھے انہیں حوصلہ دے رہے ہیں-


    دلیپ کمار کے ہمراہ بے شمار فلموں میں ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے دھرمندر بھی سائرہ بانو سے تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچے شبانہ اعظمی کرن جوہر ، ودیابالن شوہر کے ہمراہ ،انیل کپور اور انوپم کھیر سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات سائرہ بانو سے اظہار تعزیت کرنے ان کی رہائش گاہ کر پہنچیں-


    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا:انیل کپور سائرہ بانو کے سے تعزیتکے لئے جاتے ہوئے –

    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا: دھرمیندر دلیپ کمار کے ہاں آتے ہوئے-

    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا:انوپم کھیر دلیپ کمار کی رہائش گاہ کے باہر-

    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا: شبانہ اعظمی سائرہ بانو سے ملاقات کے لئے آتے ہوئے-

    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا: ودا بالن شوہر کے ہمرا ہ سائرہ بانو کو حوصلہ دینے جاتے ہوئے-

    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا: کرن جوہر سائرہ بانو کو حوصلہ دینے جاتے ہوئے-

    واضح رہے کہ بالی ووڈ لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔