Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • سونیا حسین پر ملائکہ اروڑا کی کاپی کرنے پرصارفین کی شدید تنقید

    سونیا حسین پر ملائکہ اروڑا کی کاپی کرنے پرصارفین کی شدید تنقید

    پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین کو بھارتی ڈانسر و اداکارہ ملائیکہ اروڑا جیسا لباس پہننے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں اسٹائل ایوارڈ شو کی تقریب میں اداکارہ علیزے شاہ، سونیا حسین، مایاعلی، عائشہ عمر، آئمہ بیگ، ماڈل فہمین انصاری، مشال خان اور امر خان سمیت متعدد ماڈلز اور اداکاراؤں کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

    یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ’’ہم اسٹائل ایوارڈز‘‘ اور علیزے شاہ کے نام گزشتہ دو روز سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں۔ اور لوگ مختصر لباس پہن کر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں کو نہ صرف تنقید کانشانہ بناتے رہے ہیں بلکہ ان پر بننے والی مزاحیہ میمز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

    اسٹائل ایوارڈ شو میں جہاں پاکستانی اداکارائیں مغربی لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی رہیں وہیں اداکارہ سونیا حسین کے بھارتی اداکارہ کی نقل کرنے پر انٹرنیٹ صارفین اُن پر خوب ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں-

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سونیا حسین کی اسٹائل ایوارڈ شو کے دوران پہنے گئے لباس کی تصویریں زیر گردش ہیں انٹرنٹ صارفین سونیا حسین کی تصویر کا بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ کولاج بنا کر شیئر کر ہے ہیں۔

    سونیا حسین اور ملائیکہ اروڑا کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے ہو بہو ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    انٹر نیٹ صارفین کا سونیا حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہیں فیشن آئیکون بننا ہے تو ضرور بنیں مگر کسی بھارتی اداکارہ کی نقل کر کے یہ ممکن نہیں ہو سکتا صا رفین نے کہا کہ پاکستانی اداکاراؤں کے پاس اُن کا اپنا کوئی فیشن سینس نہیں ہے، پاکستانی اداکارائیں ہمیشہ بھارتی فیشن کو فالو کرتی ہیں۔

  • کیا میں دلیپ کمار بن سکتا ہوں؟ دھرمیندر کا دلیپ کمار کی یاد میں خود سے سوال

    کیا میں دلیپ کمار بن سکتا ہوں؟ دھرمیندر کا دلیپ کمار کی یاد میں خود سے سوال

    بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی یاد میں خود سے سوال کیا ہے کہ کیا وہ دلیپ کمار بن سکتے ہیں؟

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دھرمیندر نے دلیپ کمار کی یاد میں اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں شاعرانہ انداز میں گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔


    دھرمیندر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کچھ یوں کہا کہ نوکری کرتا، سائیکل پر جاتا، فلمی پوسٹرز میں اپنی جھلک دیکھتا، راتوں کو جاگتا، بُرے خواب دیکھتا اور پھر صبح اُٹھ کر آئینہ سے پوچھتا کہ کیا میں دلیپ کمار بن سکتا ہوں؟‘

    بالی ووڈ اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دوستو! دلیپ کمار صاحب کی رخصتی پر ہم سب کے جذبات ایک جیسے ہیں وہ عظیم فنکار اور وہ نیک روح تو اس دُنیا سے چلی گئی لیکن اُن کی یادیں کبھی نہیں جائیں گی۔

    اس سے قبل دھرمیندر نے دلیپ کمار کے ساتھ اپنی آخری تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سائرہ نے جب کہا دھرم دیکھو صاحب نے پلک جھپکی ہے جان نکل گئی میری۔ مالک میرے پیارے بھائی کو جنت نصیب کرے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے تھے دلیپ کمار کو گزشتہ روز بھارت کے تمام سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

    مالک دلیپ کمار کو جنت نصیب کرے دھرمنیدر

  • ہم دہشت گرد نہیں آزادی پسند ہیں ،افغان طالبان کا بڑا اعلان

    ہم دہشت گرد نہیں آزادی پسند ہیں ،افغان طالبان کا بڑا اعلان

    ہم دہشت گرد نہیں آزادی پسند ہیں ،افغان طالبان کا بڑا اعلان

    افغان طالبان نے ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے طالبان پر جنگ مسلط کی، ناکامی کے بعد مذاکرات پر راضی ہوا،

    افغان طالبان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گرد نہیں آزادی پسند ہیں ہم اپنے ملک کی آزادی کے لیے لڑرہے ہیں،افغان فورسز کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ مل رہی ہے ،چین کی سرحدی علاقے کے لوگوں نے خوش آمدید کہا،افغانستان کے 245 پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے،افغانستان میں کئی دارالحکومتوں کا محاصرہ جاری ہے،ہمارا مقصد افغانستان کو غیرملکی تسلط سے آزاد کرانا تھا،

    طالبان کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک افغانستان کے معاملات میں مداخلت نا کریں،افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی،افغانستان میں پیش قدمی روس اور وسطی ایشیائی اتحادی ممالک کے لئے خطرہ نہیں،افغانستان میں پرامن تصفیہ چاہتے ہیں،انسانی حقوق کی پاسداری کریں گے، اسلامی اور افغان روایات کی پاسداری کرنے والی خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا

    دوسری جانب خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان صوبہ ہرات میں طالبان نے ایران سے منسلک گزرگاہ اسلام قلعہ پرقبضہ کرلیا افغان طالبان نے ترکمانستان کی سرحد کے قریب شہر طور غنڈی پر کنٹرول حاصل کرلیا

    بگرام ساتواں ایئر بیس تھا جو خالی کیا، افغانستان سے مکمل انخلاکب تک ہو گا؟ پینٹاگون نے بتا دیا

    انڈیا سے مذاکرات؟ کابل پر قبضہ کیسے کرنا؟ طالبان ترجمان ملا ذبیح اللہ مجاہد کا مبشر لقمان کو خصوصی انٹرویو آج رات دس بجے

    افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

    طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

    طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

  • سیف علی خان اور کرینہ نے دوسرے بیٹے کا نام "جے” رکھا ہے؟

    سیف علی خان اور کرینہ نے دوسرے بیٹے کا نام "جے” رکھا ہے؟

    بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکارسیف علی خان سے متعلق یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اُنہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھا ہے تاہم اُنہوں نے اپنے بیٹے کے اس نام کو ابھی تک سرکاری دستاویزات کے لیے حتمی شکل نہیں دی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کپور گھر میں اپنے چھوٹے بیٹے کو ’جے‘ کے نام سے ہی پکارتے ہیں۔

    دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سیف علی خان نے اپنے چھوٹے بیٹے کا نام ’منصور‘ یعنی اپنے والد کے نام پر بھی رکھنے کا سوچا ہے تاہم ابھی تک سیف اور کرینہ کی جانب سے اس خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال 21 فروری کو ہوئی۔

  • سری دیوی کی شخصیت میرے لئے مثال ہے      عائزہ خان

    سری دیوی کی شخصیت میرے لئے مثال ہے عائزہ خان

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کا کہنا ہے کہ سری دیوی ایک ماں اور اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میرے لیے مثال ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور بھارتی اداکارہ سری دیوی کی تصاویر شیئر کیں یہ تصاویر عائزہ کے نئے پراجیکٹ ’گیتی‘ کے سیٹ پر لی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان نے سری دیوی کی ساڑھی جیسی پیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔

    عائزہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گیتی سری دیوی کے روپ میں۔

    عائزہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ سری دیوی کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی جس میں سری دیوی پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے رقص کرتے نظر آرہی ہیں۔

    عائزہ خان نے لکھا کہ میری بہت سی پسندیدہ اداکاراؤں میں سری دیوی سرفہرست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی، افسوس ہوتا ہے کہ وہ بہت جلد ہمیں چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ بحیثیت ایک اداکارہ اور ماں، سری دیوی میرے لیے ایک متاثر کن شخصیت ہیں، میں اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر انتہائی خوش ہوں جس نے مجھے پسندیدہ اداکاراؤں سے مشابہت رکھنے کا موقع فراہم کیا۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا اور نہ ہی اس بارے میں سوچا تھا کہ میں ایسا بھی کر سکتی ہوں۔

    واضح رہے کہ عائزہ خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے عائزہ خان بہت کم تنقید کا نشانہ بنتی ہیں اسی لئے مداحوں کی جانب سے عائزہ خان کو ایک سلجھی ہوئی، خوبصورت، باوقار اور سنجیدہ اداکارہ قرار دیا جاتا ہے۔

  • دلیپ کمار سے متعلق متنازع ٹوئٹ کرنیوالے بی جے پی رہنما کو ارمیلا ماٹونڈکر کا کرارا جواب

    دلیپ کمار سے متعلق متنازع ٹوئٹ کرنیوالے بی جے پی رہنما کو ارمیلا ماٹونڈکر کا کرارا جواب

    ماضی کی معروف بالی وڈ اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمارکے حوالے سے متنازع ٹوئٹ کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ارون یادو کو کھری کھری سُنا دیں-

    باغی ٹی وی : بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ارون یادو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’محمد یوسف خان (دلیپ کمار) نے صرف فلمی دُنیا میں شہرت اور پیسہ کمانے کے لیے ہندو نام کا استعمال کیا۔


    بی جے پی رہنما نے لکھا کہ ’دلیپ کمار کے انتقال سے بھارتی فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچا ہے۔‘

    آخر میں اُنہوں نے دلیپ کمار کے اہلخانہ اور عزیزوں سے اُن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

    بی جے پی رہنما کے اس متنازع ٹوئٹ پر جہاں دلیپ کمار کے مداحوں نے سخت الفاظ میں ردّعمل دیا تو وہیں بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر بھی خاموش نہ رہیں۔


    ارمیلا ماٹونڈکر نے بی جے پی رہنما کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو شرم آنی چاہیے۔‘

    واضح رہے کہ دو روزقبل بالی ووڈ لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا ، "ان کا صبح 7:30 بجے طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔” "صبح 8.01 بجے اداکار کے ٹویٹر ہینڈل سے خاندانی دوست فیصل فاروقی نے پوسٹ کیا ،” بہت ہی دل اور گہرے رنج و غم کے ساتھ ، میں کچھ منٹ قبل اپنے پیارے دلیپ صاحب کی وفات کا اعلان کرتا ہوں۔ دلیپ کمار کو گزشتہ روز بھارت کے تمام سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

  • وکی کوشل کی کترینہ کو شادی کی پیشکش پر سلمان خان کا رد عمل

    وکی کوشل کی کترینہ کو شادی کی پیشکش پر سلمان خان کا رد عمل

    بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو وکی کوشل کی جانب سے شادی کی پیشکش پر اداکار سلمان خان نے دلچسپ ردِ عمل دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وکی کوشل کی جانب سے کترینہ کیف کو شادی کی پیشکش پر سلمان خان نے دلچسپ جواب دیا تھا-

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی کوشل شو کے دوران میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اس موقع پر وہ کترینہ کیف کے ساتھ ایک مزاق کرتے ہیں۔

    مزاق میں وہ خوبرو اداکارہ کو شادی کی پیشکش کرتے ہیں اور "مجھ سے شادی کروگی” کا ڈائیلاگ بھی بولتے ہیں۔

    اس پر جب ایونٹ میں شریک سلمان خان کو دکھایا جاتا ہے تو وہ مسکرا رہے ہوتے ہیں، تاہم جیسی ہی کترینہ وکی کو ہاں میں جواب دیتے ہیں سلمان خان ساتھ بیٹھی اپنی بہن ارپتا خان کے کندھے پر سر رکھ کر سو جانے کی اداکاری کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ایک اور پرانی ویڈیو بھارتی سوشل میڈیا پر گردش ہوئی تھی جس میں شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف مدعو تھے۔

    تقریب میں سلمان خان اسٹیج پر موجود تھے کہ اسی دوران گلوکار میکا سنگھ کا گانا ’چکنی چمیلی‘ بجا جس پر فلم ’اگنیپتھ‘ میں کترینہ کیف نے رقص کیا تھا۔

    سلمان خان نے گانا بجتے ہی اداکارہ کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ’کترینہ‘، پھر سلمان خان نے وقفہ لیا اور آگے کہا ’کیف‘، اداکار نے ایک بار پھر وقفہ لے کر کہا ’کپور‘ اس کے بعد سلمان خان نے اداکارہ پر طنزاً کہا کہ ’کتنا بڑا موقع گنوا دیا خان بننے کا پھر ساتھ ہی کہا کہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں آپ کا-

    اداکارہ کترینہ کیف نے کترینہ "خان” بننے کا موقع گنوا دیا سلمان خان

  • افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

    افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

    افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

    افغان طالبان وفد کی ماسکو میں روسی مندوب برائے افغانستان سے ملاقات ہوئی ہے

    روسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ضمیر کابلوف کی وفد کے ساتھ ملاقات کی، دونوں ممالک سے متعلقہ موضوعات، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور امن عمل پر مفصل گفتگو کی گئی،طالبان کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک افغانستان کے معاملات میں مداخلت نا کریں،افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی،افغانستان میں پیش قدمی روس اور وسطی ایشیائی اتحادی ممالک کے لئے خطرہ نہیں،افغانستان میں پرامن تصفیہ چاہتے ہیں،انسانی حقوق کی پاسداری کریں گے، اسلامی اور افغان روایات کی پاسداری کرنے والی خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا

    بگرام ساتواں ایئر بیس تھا جو خالی کیا، افغانستان سے مکمل انخلاکب تک ہو گا؟ پینٹاگون نے بتا دیا

    روس کا کہنا تھا کہ تاجک اڈے اتحادیوں کی حفاظت کے لئے استعمال کرسکتے ہیں طالبان نے غیر ملکی سفارتی عملہ کی حفاظت کی یقین دھانی کروائی ہے

    انڈیا سے مذاکرات؟ کابل پر قبضہ کیسے کرنا؟ طالبان ترجمان ملا ذبیح اللہ مجاہد کا مبشر لقمان کو خصوصی انٹرویو آج رات دس بجے

  • اسلامی اور افغان روایات کی پاسداری کرنے والی خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا    طالبان

    اسلامی اور افغان روایات کی پاسداری کرنے والی خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا طالبان

    غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کے صوبے بادغیس کے دارالحکومت’’قلعہ نو‘‘میں طالبان اور افغان فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : طالبان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ افغانستان کے معاملات میں دوسرے ممالک مداخلت سے گریز کریں ، افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی افغانستان میں پیش قدمی روس اور وسطی ایشیائی اتحادی ممالک کے لیے خطرہ نہیں ہے-

    افغانستان میں طالبان کے قبضے میں جانے والے علاقوں میں خواتین پر پابندیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد طالبان کے قبضے سے باہر علاقوں کی خواتین کی تشویش بڑھ گئی ہے۔

    اس حوالے سے طالبا ن نے کہا کہ افغانستان میں پرامن تصفیہ کے خواہاں ہیں ،انسانی حقوق کی پاسداری کریں گے، اسلامی اور افغان روایات کی پاسداری کرنے والی خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا-

    یاد رہے کہ اس سے قبل سیکڑوں خواتین بندوقیں اٹھائے ہوئے طالبان کے خلاف لڑنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی اور وسطی افغانستان میں مارچ کرتی ہوئی سڑکوں پر نکلی تھیں۔

  • دلیپ کمار کی تجہیزو تکفین میں شرکت، شاہ رخ خان پر سوشل میڈٰیا صارفین کی تنقید

    دلیپ کمار کی تجہیزو تکفین میں شرکت، شاہ رخ خان پر سوشل میڈٰیا صارفین کی تنقید

    اداکار دلیپ کمار کی آخری رسومات میں شرکت پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں اپنے چاہنے والوں کو اداس چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس دار فانی سے کوچ کرگئےبالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو دلیپ کمار اور سائرہ بانو اپنا منہ بولا بیٹا کہتے تھے اور شاہ رخ خان بھی انہیں اپنے والد کا درجہ دیتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ دلیپ کمار کے انتقال کی خبر سن کر شاہ رخ خان ان کے گھر سب سے پہلے پہنچنے والے افراد میں شامل تھے۔

    شاہ رخ خان دلیپ کمار کے گھر پہنچے اور ایک بیٹے کی طرح سائرہ بانو کو دلاسہ دیتے رہے جب کہ سائرہ بانو بھی کنگ خان کے سامنے رو کر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرتی رہیں۔

    دونوں کی ایک دوسرے کو دلاسہ دینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگ شاہ رخ خان کے اس عمل کی وجہ سے انہیں بے حد سراہ رہے ہیں اور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ فہرست میں بھی رہے تاہم کچھ لوگ ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

    چند صارفین سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر تنقیدی تبصرے کرتے ہوئے اس بات پر اعتراض کررہے ہیں کہ شاہ رخ خان سائرہ بانو کو دلاسہ دیتے وقت ان کے گھر کے اندر موجود تھے تو اس وقت انہوں نے آنکھوں پر دھوپ کا چشمہ کیوں لگایا ہوا تھا۔ جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے ماسک نہیں پہنا۔ کچھ لوگوں نے کہا شاہ رخ خان نے اسٹائل مارنے کے لیے گھر کے اندر بھی چشمہ پہنا ہے۔

    دوسری جانب بہت سے لوگ شاہ رخ خان کی حمایت میں بھی سامنے آئے اور تنقید کرنے والے صارفین کو جواب دیا کہ آخری رسومات کے وقت کوئی کیسا نظر آتا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہوسکتا ہے وہ اپنی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر آئے ہوں۔ وہ لوگ جو شاہ رخ خان پر تنقید کررہے ہیں اس طرح وہ اپنی چھوٹی سوچ کو ظاہر کررہے ہیں۔
    https://twitter.com/FirozSRKsFan/status/1412821714342318084?s=20

    شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی وڈ شخصیات کی دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر آمد