Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • دلیپ کمار کی رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون

    دلیپ کمار کی رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون

    گزشتہ روز انتقال کر جانے والے با لی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون سامنے آگئیں۔

    باغی ٹی وی : دلیپ کمار طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد 7 جولائی کو 98 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے تھے، انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن، گردوں کے مسائل اور مثانے کا کینسر بھی لاحق تھا۔

    اداکار کے انتقال پر جہاں پاکستان اور بھارت میں ان کے مداح آبدیدہ دکھائی دیے، وہیں ان کی رحلت کے بعد گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر ایک عمر رسیدہ خاتون کو روتے ہوئے دیکھا گیا، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ دلیپ کمار کی رشتہ دار ہیں۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق دلیپ کمار کے انتقال کے بعد ان کی رہائش گاہ پر سیاہ لباس میں ملبوس ایک خاتون روتی ہوئی آئیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ لیجنڈری اداکار کی رشتے دار ہیں عمر رسیدہ خاتون نے زبردستی دلیپ کمار کے گھر میں اندر داخل ہونے کی کوشش کی جب کہ کسی بھی عام فرد کو لیجنڈری اداکار کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔

    لیجنڈری اداکار کے انتقال کے بعد ممبئی کی مقامی انتظامیہ نے ان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کے انتظامات کے تحت اضافی پولیس نفری تعینات کر رکھی تھی۔

    دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ہی مذکورہ خاتون کو اندر جانے نہیں دیا لیکن خاتون نے روتے ہوئے جذباتی انداز میں تمام حربے استعمال کرکے خود کو دلیپ کمار کی رشتے دار ثابت کرنے کی کوشش کی۔

    خاتون نے دلیپ کمار کی رہائش گاہ کے باہر روتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ جلدی میں اداکار کے موت کی خبر سن کر دوڑی چلی آئیں اور وہ تصویر لانا بھول گئیں، جس سے ثابت ہوسکتا تھا کہ وہ دلیپ کمار کی رشتے دار ہی ہیں۔

    موجودوہاں پر دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے رشتے داروں نے بھی خاتون کو دلیپ کمار کے رشتے داروں نے پہنچاننے سے انکار کردیا اور تصدیق کی کہ وہ ان کے خاندان سے تعلق نہیں رکھتیں۔

    مذکورہ خاتون نے میڈیا کے سامنے روتے ہوئے دلیپ کمار کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ وہ ایک اچھے اور پیارے انسان تھے۔

  • عالیہ بھٹ بالی وڈ سے نکل کر اپنے انٹرنیشنل کیریئرمیں آگے بڑھنے کے لیے تیار

    عالیہ بھٹ بالی وڈ سے نکل کر اپنے انٹرنیشنل کیریئرمیں آگے بڑھنے کے لیے تیار

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈ ٹیلنٹ ایجنسی کے ساتھ معاہدہ کر لیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں کئی پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں جن میں ڈراما ’’کوانٹیکو‘‘، فلم ’’بے واچ‘‘ اور ’’دی وہائٹ ٹائیگر‘‘ شامل ہیں۔

    تاہم اب عالیہ بھٹ نے بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اپنے ہالی ووڈ کے خوابوں کی طرف پہلا قدم بڑھاتے ہوئے ایک ہالی ووڈ ٹیلنٹ ایجنسی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع حاصل کرنے کے لیے ایک امریکی ٹیلنٹ ایجنسی ڈبلیو ایم ای کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    دوسری جانب عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنے ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ڈارلنگ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بہت جلد سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    عالیہ بھٹ نے’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ میں کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس فلم کی شوٹنگ 8 دسمبر 2019 کو شروع کی تھی اور فلم کی شوٹنگ ختم ہونے میں 2 سال لگ گئے۔

    اس فلم کے سیٹ نے دو بار لاک ڈاؤن اور دو طوفان دیکھے، فلم کے ہدایت کار اور فنکاروں کو کورونا ہوا جس کی وجہ سے شوٹنگ کئی بار روکنی پڑی لیکن اس کے باوجود میں نے اس فلم سے بہت کچھ سیکھا۔

  • دیویکا رانی کو دیا گیا وہ انٹرویو جس نے "یوسف خان” کو "دلیپ کمار” بنا دیا

    دیویکا رانی کو دیا گیا وہ انٹرویو جس نے "یوسف خان” کو "دلیپ کمار” بنا دیا

    بالی ووڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے 1940ء میں ایک فلم کے سیٹ پر دیویکا رانی کو اپنا پہلا انٹرویو دیا جس نے انہیں یوسف خان سے دلیپ کمار بنا دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوسف خان فلم کی شُوٹنگ دیکھنے کیلئے گئے وہاں پر ان سے دیویکا رانی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو اردو آتی ہے؟

    یوسف خان کے اثبات میں سر ہلانے کے ساتھ پُراعتماد طریقے سے جواب دیا یوسف خان کے جواب دینے کے پُراعتماد انداز سے دیویکا خوب متاثر ہوئیں۔

    اُس وقت فلمی دنیا کا بڑا نام دیویکا رانی نے دوسرا سوال کیا کہ کیا تم اداکاری کرو گے؟

    اس سوال پر یوسف خان کی ہاں پر انہوں نے فوری طور پر ہی یہ ذہن بنا لیا کہ ایک رومانوی اداکار کے طور پر یہ لڑکا ایک بڑا نام کمائے گا۔

    تاہم یوسف خان اپنے اصل نام کے ساتھ شوبز میں نہیں آنا چاہتے تھے کیونکہ وہ اپنے والد سے چھپ کر یہ کام کر رہے تھے۔

    اس مسئلے کے حل کیلئے دیویکا رانی نے ہی اس وقت بمبئی ٹاکیز میں کام کرنے والے نریندر شرما جو بعد میں ہندی کے ایک بڑے شاعر ہوئے سے یوسف خان کیلئے کوئی رومانوی سا نام تجویز کرنے کیلئے کہا انھوں نے تین نام تجویز کیے۔ جہانگیر، واسودیو اور دلیپ کمار۔ یوسف خان نے اپنا نیا نام دلیپ کمار کے طور پر منتخب کیا۔

    اس کے پس پشت ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اس نام کی وجہ سے ان کے پرانے خيالات کے حامل والد کو ان کے حقیقی پیشے کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکتا تھا۔ فلم اور اس سے منسلک لوگوں کے بارے میں ان کے والد کی رائے اچھی نہیں تھی اور وہ انھیں نوٹنکی والا کہہ کر مذاق اڑاتے تھے۔

    چھ دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں دلیپ کمار نے مجموعی طور پر 63 فلموں میں کام کیا اور ہر کردار میں انھوں نے خود کو مکمل طور پر غرق کر دیا۔

    فلم ’کوہ نور‘ کے ایک گیت میں ستار بجانے کا کردار ادار کرنے کے لیے دلیپ کمار نے برسوں تک استاد عبدالحلیم جعفر خان سے ستار بجانا سیکھا۔ اسی طرح فلم ’نیا دور‘ کی شوٹنگ کے لیے انھوں نے تانگہ چلانے والوں سے تانگہ چلانے کی باقاعدہ ٹریننگ لی۔ یہی وجہ تھی کہ معروف فلم ہدایتکار ستیجیت رے نے انھیں عظیم ترین ’میتھڈ ایکٹر‘ کا خطاب دیا تھا۔

    خیال رہے کہ یوسف خان المعرف ’دلیپ کمار‘ نے اپنے کامیاب فلمی کیریئر کا آغاز 1944 میں ’جوار بھاٹا‘ کے ساتھ کیا تھا تاہم ان کی مشہور فلموں میں آن، دیو داس، آزاد، مغل اعظم، گنگا جمنا، انقلاب، شکتی، کرما، نیا دور، مسافر، مدھومتی، دل دیا درد لیا، مزدور، لیڈر، جوار بھاٹا، جگنو، شہید، ندیا کے پار، میلا، داغ، دیدار، آگ کا دریا، عزت دار، داستان، دنیا، کرانتی، قانون اپنا اپنا، سوداگر جیسی مایہ ناز فلمیں شامل ہیں جو ان کی مقبولیت کا سبب بنیں۔

    انہوں نے 1998ء میں اپنی آخری فلم ’قلعہ‘ میں اداکاری کی۔ مرحوم اداکار دلیپ کمار نے اپنے کیرئیر میں 65 سے زائد فلمیں کی ہیں لیکن اُن کی فلم "مغل اعظم”اداکار کی شہرت کی وجہ بنی 1960ء میں دلیپ کمار کی بلاک بسٹر فلم ’مغلِ اعظم‘ ریلیز ہوئی جس میں اُنہوں نے شہزادہ سلیم کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    ان کی خدمات کے پیشِ نظر حکومت ہندوستان کی طرف سے انہیں پدما بھوشن ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اعزازات دئیے گئے جبکہ 1998 کو انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا –

  • فیس بک کا ٹوئٹر جیسا اہم فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

    فیس بک کا ٹوئٹر جیسا اہم فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

    فیس بک جلد ہی ٹوئٹر کی طرح ’تھریڈ‘ فیچر متعارف کروانے جارہا ہے –

    اغی ٹی وی : ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق فیس بک اپنے صارفین کے لیے ’عوامی شخصیات کے ایک چھوٹے گروپ کے ساتھ‘ ’تھریڈ‘ فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس سے صارفین ایونٹس میں لائیو کمینٹری بھی کر سکیں گے۔

    اس بارے میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تھریڈڈ پوسٹس میں ’ویو پوسٹ تھریڈ ‘ کا بٹن بھی شامل ہوگا، جس سے فالوورز تھریڈ میں موجود تمام پوسٹوں کو باآسانی نیوی گیٹ کر سکیں گے۔

    تاہم فیس بک نے ابھی تک تھریڈ کے عوامی رول آؤٹ فیچر کے لیے تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں اور ابھی تک یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ فیس بک اس فیچر کو مزید صارفین تک وسعت دے گا یا نہیں۔

    ویب سائٹ کے مطابق ٹوئٹر پر محدود کریکٹرز کی وجہ سے تھریڈز بہت کارآمد ہیں اور صارفین اپنی ٹوئٹس کو مکمل کرنے کے لیے پوسٹوں کو ملا دیتے ہیں، تاہم فیس بک میں کریکڑ کاؤنٹ کی پابندی نہ ہونے کی وجہ سے تھریڈ مختلف طریقے سے کام کر سکتی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق طویل پوسٹ کے بجائے فیس بک تھریڈز کو کسی ایونٹ میں براہ راست کمینٹری کے لیے استعال کیا جاسکتا ہے جب کہ یہ انفلوئنسرز کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

    اس بارے میں ٹیکنالوجی بلاگر اور سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا کا کہنا ہے کہ ’تھریڈ فیچر کی بدولت کسی بھی پرانی پوسٹ میں نئی پوسٹ شامل کرکے ایک تھریڈ بنائی جاسکے گی جس میں شامل تمام پوسٹس کی آڈیئنس پہلی پوسٹ کی طرح یکساں ہوگی۔

  • دلیپ کمار کے حوالے سے  گوہر رشید کی خیبرپختونخوا حکومت سے عاجزانہ اپیل

    دلیپ کمار کے حوالے سے گوہر رشید کی خیبرپختونخوا حکومت سے عاجزانہ اپیل

    پاکستانی اداکار گوہر رشید کی خیبرپختونخوا حکومت سے پشاور میں مرحوم دلیپ کمار کی رہائش گاہ کو بحال کرنے کی عاجزانہ اپیل-

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو پاکستان کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے اداکار گوہر رشید نے خیبرپختونخوا حکومت کو مشورہ دے دیا۔


    انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت سے میری عاجزانہ اپیل ہے کہ وہ پشاور میں مرحوم دلیپ کمار کی رہائش گاہ کو بحال کریں حکومت ایسا کر کے لیجنڈ اداکار کو پاکستان کی طرف سے خاص خراج عقیدت پیش کرسکتی ہے۔

    گوہر رشید نے لکھا کہ پاکستان میں اداکار کو بہت پسند کیا جاتا تھا۔


    ایک اور ٹوئٹ میں گوہر رشید نے لکھا کہ ’ایک عہد کا نام ایک حقیقی لیجنڈ دلیپ کمار ہے، آپ جیسا نہ کوئی ، نہ ہے اور نہ کوئی ہوسکتا ہے۔ اداکار نے مرحوم دلیپ کمار کے لئے مغفعرت اور اگلے جہاں کے سفر میں آسانی کی دعا کی-

    واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار گزشتہ روز 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے تھے-

    پاکستانی سیاسی شوبز اور معروف شخصیات کا دلیپ کمار کے انتقال پر شدید غم کا اظہار

  • مالک دلیپ کمار کو جنت نصیب کرے    دھرمنیدر

    مالک دلیپ کمار کو جنت نصیب کرے دھرمنیدر

    اداکار دھرمیندر دلیپ کمار کو آخری بار دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کا چہرہ ہاتھوں میں لیے روتے رہے۔

    باغی ٹی وی : دلیپ کمار گزشتہ روز دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو اداس چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ دلیپ کمار کے انتقال کی خبر سنتے ہی شاہ رخ خان، دھرمیندر، انیل کپور،شگفتہ اعظمی، ودیا بالن اور کرن جوہر سمیت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات ان کے گھر پہنچیں –

    جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت دونوں جانب کی مشہور شخصیات نے ان کے انتقال کی خبر سن کر افسوس کا اظہار کیا بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر بھی دلیپ کمار کو آخری بار دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کا چہرہ ہاتھوں میں لے کر روتے رہے۔
    https://twitter.com/aapkadharam/status/1412823480706473989?s=20
    دھرمیندر نے دلیپ کمار کے ساتھ اپنی آخری تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سائرہ نے جب کہا دھرم دیکھو صاحب نے پلک جھپکی ہے جان نکل گئی میری۔ مالک میرے پیارے بھائی کو جنت نصیب کرے۔


    دھرمیندر نے اپنی اور دلیپ کمار کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی اور لکھا دوستوں مجھے دکھاوا نہیں آتا لیکن میں اپنے جذبات پر قابو بھی نہیں پاتا اپنے سمجھ کے کہہ جاتا ہوں۔

    دوسری جانب بالی ووڈ اداکار عامر خان نے دلیپ کمار کو خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے دلیپ کمار کے لیے ایک جذباتی پیغام تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے دلیپ کمار کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا یوسف صاحب اپنے کام کے ذریعے ہمیں انمول اور انوکھا تحفہ دینے کا شکریہ۔ میرے لیے آپ ہمیشہ عظیم رہے ہیں اور ہمیشہ عظیم رہیں گے۔ سلام پیار عامر۔

  • سائرہ بانو وزیراعظم نریندر مودی کی شُکر گزار

    سائرہ بانو وزیراعظم نریندر مودی کی شُکر گزار

    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرنے پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ں دلیپ کمار کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سائرہ بانو کی جانب سے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412796254958940160?s=20
    سائرہ بانو نے اپنے پیغام میں نریندر مودی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ صبح سویرے فون پر آپ کی تعزیت کے لیے بہت شکریہ۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412798689815326728?s=20
    اُنہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دلیپ کمار کے نمازِ جنازہ پر ملنے والے پروٹوکول کے لیے نریندر مودی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

    واضح رہے کہ دلیپ کمار کو گزشتہ روز ممبئی کے جوہو قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا جبکہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر ان کی تدفین میں صرف 20 لوگوں کو آنے کی اجازت تھی۔

    پاکستانی سیاسی شوبز اور معروف شخصیات کا دلیپ کمار کے انتقال پر شدید غم کا اظہار

    گزشتہ روز دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہی ان کی موت کی خبر سامنے آئی تھی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے جاری کیئے گئے افسوس ناک پیغام میں بتایا گیا تھا کہ ’انتہائی گہرے رنج و غم کے ساتھ، میں یہ اعلان کر رہا ہوں کہ ہمارے دلیپ کمار صاحب کچھ دیر قبل انتقال کر گئے-

    دلیپ کمار کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے بھارتی…

  • دلیپ کمار کی موت کے بعد سائرہ بانو کے پہلے الفاظ: ‘خدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی’

    دلیپ کمار کی موت کے بعد سائرہ بانو کے پہلے الفاظ: ‘خدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی’

    گزشتہ روز اس دُنیا سے کوچ کر جانے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے کہا ہے کہ خُدا نے مجھ سے میرے جینے کی وجہ چھین لی دلیپ طویل علالت کے بعد 98 سال کی عمر میں ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال میں بدھ کی صبح انتقال کر گئے۔ اس جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کے ڈاکٹر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جب اُنہوں نے سائرہ بانو کو اُن کے شوہر کے انتقال کی خبر دی تو وہ زور زور سے رونے لگیں۔

    ان کی موت کی خبر کی تصدیق سب سے پہلے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر نے کی ، جواداکار کا علاج کر رہے تھےڈاکٹر کے مطابق اس افسوس ناک اور دل دہلا دینے والے موقع پر سائرہ بانو نے کہا کہ ’خُدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی۔

    دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی محبت کی انوکھی داستان

    سائرہ بانو نے کہا کہ ’دلیپ کمار صاحب کے بغیر میں کسی بھی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل نہیں ہوں گی۔‘

    اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اس مشکل گھڑی میں سب اُن کے لیے دُعا کریں۔‘

    یاد رہے کہ دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی محبت نے مثال قائم کی ہے، سائرہ بانو نے ہر حال میں اپنے شوہر کا ساتھ دیا اور کبھی اُنہیں تنہا نہیں چھوڑا اب دلیپ کمار کے انتقال کے بعد سائرہ بانو تنہا ہوگئی ہیں جبکہ اُن کے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا ، "ان کا صبح 7:30 بجے طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔” "صبح 8.01 بجے اداکار کے ٹویٹر ہینڈل سے خاندانی دوست فیصل فاروقی نے پوسٹ کیا ،” بہت ہی دل اور گہرے رنج و غم کے ساتھ ، میں کچھ منٹ قبل اپنے پیارے دلیپ صاحب کی وفات کا اعلان کرتا ہوں۔

    دلیپ کمار کینسر کی چوتھی اسٹیج پر تھے جس کا علاج ممکن نہیں تھا ڈاکٹرز کا انکشاف

  • سعودی عرب ،تجارت کے حوالہ سے قوانین میں تبدیلی،یو اے ای کو بڑا چیلنج

    سعودی عرب ،تجارت کے حوالہ سے قوانین میں تبدیلی،یو اے ای کو بڑا چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ہمسایہ خلیج عرب ممالک سے درآمدات سے متعلق اپنے قواعد میں ترمیم کی ہے

    اس اقدام کو متحدہ عرب امارات کی حیثیت کو خطے کی تجارت اور کاروباری مرکز کی حیثیت سے چیلنج کرنے کا اقدام قرار دیا گیا ہے،سعودی عرب نے حالیہ سعودی تجارتی اعداد و شمار کی بنیاد پر ، درآمدی قیمت کے لحاظ سے متحدہ عرب امارات چین کے بعد اس کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اس حقیقت کے باوجود تازہ ترین قواعد میں بدلاؤ کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی عرب نے سرائیلی ان پٹ کو ترجیحی ٹیرف مراعات سے استثنیٰ دینے کے لئے خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک سے درآمد سے متعلق اپنے قواعد میں ترمیم کی ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے آپس میں مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان کے قومی مفادات بھی تیزی سے بدل گئے ہیں جیسے اسرائیل اور ترکی کے ساتھ تعلقات

    دوسری جانب خطے کا سب سے بڑا درآمد کنندہ سعودی عرب اپنی معیشت کو متنوع بنانے اور تیل پر انحصار کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، جبکہ اپنے ہی شہریوں کے لئے مزید ملازمتیں مہیا کررہا ہے ،

    سعودی سرکاری گزٹ میں شائع وزارتی فرمان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں فری زونز میں بنائے جانے والے تمام سامان کو مقامی طور پر تیار کردہ نہیں سمجھا جائے گا۔فری زون ، متحدہ عرب امارات کی معیشت کا ایک اہم جز، وہ علاقے ہیں جہاں غیر ملکی کمپنیاں ضابطے کے تحت کام کرسکتی ہیں ، اور جہاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کمپنیوں میں 100٪ ملکیت لینے کی اجازت ہے۔

    فرمان کے مطابق ، وہ سامان جو اسرائیل میں تیار کردہ یا تیار کردہ اجزاء پر مشتمل ہے یا اسرائیلی سرمایہ کاروں کے ذریعہ یا اسرائیل سے متعلق عرب بائیکاٹ معاہدے میں درج کمپنیوں کے ذریعہ تیارکیا گیا ہے ، ان کو نااہل قرار دیا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے گذشتہ مئی میں ٹیکس کے معاہدے پر دستخط کیے تھے کیونکہ دونوں فریق گذشتہ سال تعلقات معمول پر لانے کے بعد کاروباری ترقی میں اضافے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ جی سی سی کے ایک اور ممبر بحرین نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے ہیں۔

    سعودی نیشنل بینک کے سینئر ماہر معاشیات عامر خان کا کہنا ہے کہ اب یہ احساس ہو گیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ترجیحات بہت مختلف ہیں۔

    حج آرگنائزرزایسوسی ایشن آف پاکستان کا اجلاس،کرپشن روکنے کے لئے بڑا اعلان

    سعودی حکومت کے حج کے حوالہ سے انتظامات قابل تعریف ،شہباز شریف

    سعودی عرب نے کن ممالک کو سفری اجازت دے دی؟

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

    اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی

    پاکستانی اداکار ، میزبان و گلوکار فخرِ عالم ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت پر برس پڑے-

    بھارت میں غیر مجاز افراد سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر پاکستان کا اظہارتشویش

    عمران خان نے کیسے ہتھیار ڈالے؟ سعودی عرب سے پاکستان کو کیا کچھ ملا؟ اہم انکشافات

  • اردن کے وزیر اعظم شاہ عبداللہ دوم  کی امریکی صدرسے ملاقات طے

    اردن کے وزیر اعظم شاہ عبداللہ دوم کی امریکی صدرسے ملاقات طے

    امریکی صدر جوبائیڈن اور خاتون اول 19 جولائی 2021 کو اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم ، ان کی اہلیہ ملکہ رانیہ ، اور ان کے ولی عہد شہزادہ حسین کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کریں گے-

    باغی ٹی وی : وائٹ ہاؤس سے جاری رپورٹ کے مطابق اردن کنگ عبداللہ دوم کا یہ دورہ پائیدار اور اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کرے گا امریکہ اور اردن کے مابین ، جو ایک کلیدی سیکیورٹی شراکت دار اور ریاستہائے متحدہ کا اتحادی ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری جین ساکی کے مطابق مشرق وسطی کو درپیش بہت سے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں اردن کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدر بائیڈن متعدد سیاسی ، سلامتی ، اور معاشی امور پر دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے کنگ عبداللہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ،جن میں معاشی مواقعوں کے فروغ شامل ہیں جو اردن کے روشن مستقبل کے لئے اہم ثابت ہوں گے۔