Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • "دل تو پاگل” ہے میں مجھ سمیت تمام اداکاراؤں نے مادھوری کے مدمقابل کام سے انکار کر دیا تھا    کرشمہ کپور

    "دل تو پاگل” ہے میں مجھ سمیت تمام اداکاراؤں نے مادھوری کے مدمقابل کام سے انکار کر دیا تھا کرشمہ کپور

    بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے انکشاف کیا کہ فلم ’ دل تو پاگل ہے‘ میں مجھ سمیت تمام اداکارائیں مادھوری کے مدمقابل کام کرنے سے انکار کرچکی تھیں-

    باغی ٹی وی : فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں لاجواب اداکاری کی بدولت کرشمہ کپور کو فلم فیئر اور نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 1997ء میں بننے والی اس فلم میں بالی ووڈ کے ’کنگ‘ اداکار شاہ رخ خان، ’ڈانسنگ کوئن‘ مادھوری ڈکشٹ اور کرشمہ کپور نے ایک ساتھ کام کیا۔

    بھارتی رئیلٹی شو "انڈین آئیڈیل ” میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کرشمہ کپور نے بتایا کہ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کے لیے کئی اداکاراؤں کو پیشکش کی گئی مگر سب نے منع کردیا، آخر میں مجھے اس فلم کے لیے آفر کی گئی لیکن میں بھی تقریباً انکار کرچکی تھی۔

    کرشمہ کپور نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ ڈانس فلم تھی اور فلم میں ڈانس مقابلہ تھا اوپر سے اس مین "ڈانسنگ کوئن” اس لیے سب نے انکار کر دیا، میں نے کہا کہ ایک تو یہ ڈانس فلم ہے اور دوسرا اس میں مجھے مادھوری ڈکشٹ کا مقابلہ کرنا ہے اس لیے ایسا نہیں ہوسکتا۔

    کرشمہ نے کہا کہ ان کے انکار کرنے پر فلم ہدایت کار یش چوپڑا اور آدتیہ چوپڑا نے انہیں فلم کی پوری کہانی سمجھائی۔

    کرشمہ کپور نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے چیلنج قبول کرنے کے لیے کہا اور بتایا کہ مادھوری تمہاری پسندیدہ اداکارہ ہے اس لیے تمہیں ضرور ساتھ کام کرنا چاہیے اور تم نمایاں ہوگی جس کے بعد میں نے فلم کے لیے حامی بھری۔

  • ممبئی میں طوفانی بارشیں ،مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک متعدد زخمی

    ممبئی میں طوفانی بارشیں ،مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک متعدد زخمی

    بھارتی شہر ممبئی میں شدید طوفانی بارشیں ، 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی بارش کے دوران تین مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    ممبئی میں طوفانی بارشوں کے دوران دیوار گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے جس میں اموات ہوئیں بارشوں کے دوران دیوار گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوئے۔

    ممبئی کے علاقے وکھرولی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاشہری انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کے ان لمحات میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

    ممبئی میں ریکارڈ 156 ملی میٹر بارش ہوئی جو تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہی بارش کے باعث نشیی علاقے زیرآب آ گئے ممبئی میں طوفانی بارش کے دوران پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ ٹرین سروس مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔

  • عمرہ زائرین کو 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دی جائے گی        سعودی نائب وزیر حج

    عمرہ زائرین کو 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دی جائے گی سعودی نائب وزیر حج

    سعودی نائب وزیر حج نے کہا ہے کہ حج کے بعد 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دے دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق نائب وزیر حج کا کہنا ہے کہ یومیہ 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں بھی دکانیں اور کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہ عجلان بن عبدالعزیز العجلان کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا کہ مملکت میں تمام تجارتی مراکز اور کاروباری سرگرمیوں کو اوقات نماز کے دوران کھلے رہنے کی اجازت دی جائے گی۔

    عجلان بن عبدالعزیز العجلان کا کہنا ہے کہ یہ خریداری کے تجربے، خریداروں اور گاہکوں کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش ہے اور یہ سرکلر سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے تمام ممبران کو بھیجا گیا ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق ایوان ہائے صنعت و تجارت نے ہدایت جاری کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد، صارفین کو انتظار کی زحمت اور اژدحام سے بچانے کے لیے اوقات نماز کے دوران دکانیں کھلی رکھیں۔ تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں کسی توقف کے بغیر کرتے رہیں۔

  • امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اسٹیڈیم کے باہر فائرنگ، 4 افراد زخمی

    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اسٹیڈیم کے باہر فائرنگ، 4 افراد زخمی

    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع بیس بال اسٹیڈیم کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے وقت بیس بال اسٹیڈیم میں میچ جاری تھا جہاں شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھ رہی تھی فائرنگ ہوتے ہی شائقین میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اسٹیڈیم سے تیزی بھاگتے ہوئے نکلنے لگے جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

    شائقین کے مطابق ان میں سے کسی کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ اسٹیڈیم میں ہوا ہے یا اس کے باہر ہوا ہےاس صورتِ حال کے باعث بیس بال اسٹیڈیم میں جاری میچ روک دیا گیا-

    دوسری جانب امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے صورتِ حال قابو میں ہے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    ڈی سی پولیس نے اطلاع دی کہ فائرنگ اسٹیڈیم کے بائیں فیلڈ کونے سے باہر ، ن اسٹریٹ اور جنوبی کیپٹل اسٹریٹ جنوب مشرق میں ہوئی۔ فائرنگ کے کچھ ہی لمحوں بعد ، اعلان میں شائقین سے بال پارک میں رہنے کی اپیل کی گئی-

  • مناسکِ حج کی ادائیگی ، عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچنے لگے

    مناسکِ حج کی ادائیگی ، عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچنے لگے

    مناسکِ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچ رہے ہیں، حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : کل صبح عازمینِ حج منیٰ سے حج کا سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ ادا کرنے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے مسجد الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کی اجازت نہیں ہو گی، میدانِ عرفات اور مزدلفہ جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔

    حج کے موقع پر ٹریفک کے امور کے انچارج عبدالرحمن الحربی کے مطابق حج کے سفر کے دوران عازمین حج کو لے جانے والی بسوں میں سینیٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کرونا وبا کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کی پابندی کرائی جائے گی۔

    عرب میڈیا کے مطابق پیر کو وقوفِ عرفات ادا کیا جائے گا اور مسجد نمرہ میں خطبۂ حج دیا جائے گا کورونا وائرس کی وجہ سے محدود عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے کورونا وائرس کے باعث صرف 60 ہزار مقامی اور مقیم غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں-

    مکہ آمد سے قبل 6 ہزار عازمین پر مشتمل گروپس تشکیل دیئے گئے جو ہر تین گھنٹے بعد طواف قدوم کے لیے مسجد الحرام روانہ کئے جا رہے ہیں مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر 70 سے زیادہ تھرمل کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

    سعودی فرمانروا اور ترک صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

    سعودی عرب میں اب نمازوں کے دوران بھی کاروباری مراکز کھلے رہیں گے

  • بی جے پی کا مسلمانوں پر ظلم: عالمی شہرت یافتہ بھارتی شاعر منور رانا کا نقل مکانی کرنے کا اعلان

    بی جے پی کا مسلمانوں پر ظلم: عالمی شہرت یافتہ بھارتی شاعر منور رانا کا نقل مکانی کرنے کا اعلان

    عالمی شہرت یافتہ بھارتی شاعر منور رانا کا کہنا ہے کہ اگر بی جے پی کی جانب سے مسلمانوں پر ایسے ہی ظلم جاری رہا تو وہ نقل مکانی کرلیں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منور رانا نے ریاست سے نقل مکانی کا اعلان یہ کہتے ہوئے کیا کہ اگر مسلمان کسی نام نہاد رہنما کے ہاتھوں بے وقوف بنے اور اتر پردیش میں بی جے پی نے حکومت بنائی تو میں یہاں مزید نہیں رہوں گا اور اگر ادتیہ اتر پردیش کا دوبارہ وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوا تو بھی ریاست سے نقل مکانی کرلوں گا۔

    منور رانا نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ بی جے پی کی جیت سے میرا یقین پختہ ہو جائے گا کہ اتر پردیش مسلمانوں کے رہنے کے لائق نہیں ہے اور یہاں مسلمان نہیں رہ سکتے۔

    منور رانا نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے مسلمانوں کے حق میں کہا کہ جن لڑکوں کو دہشت گرد ظاہر کیا گیا ہے وہ ایسے غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں باقاعدہ زندگی بھی نہیں گزر رہی ہے۔

    انہوں نے بھارتی پولیس کا پول کھولتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے اُن کے گھروں سے برآمد ہونے والے پریشر ککر کو بم بنا کر پیش کیا۔

    منور رانا نے کہا کہ یہ صورتحال دیکھنے کے بعد مجھے خدشہ ہے کہ میں پاکستان مشاعرے کے لیے جاتا ہوں اور گزشتہ دنوں پریشر ککر بھی خرید کر لایا ہوں تو کہیں اے ٹی ایس مجھے بھی دہشت گرد قرار دے کر گرفتار نہ کر لے۔

  • سعودی عرب میں اب نمازوں کے دوران بھی کاروباری مراکز کھلے رہیں گے

    سعودی عرب میں اب نمازوں کے دوران بھی کاروباری مراکز کھلے رہیں گے

    سعودی عرب :نماز کے دوران بھی کاروباری مراکز کھلے رہیں گے۔

    باغی ٹی وی : ” رائٹرز” کے مطابق سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہ عجلان بن عبدالعزیز العجلان کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا کہ مملکت میں تمام تجارتی مراکز اور کاروباری سرگرمیوں کو اوقات نماز کے دوران کھلے رہنے کی اجازت دی جائے گی۔

    عجلان بن عبدالعزیز العجلان کا کہنا ہے کہ یہ خریداری کے تجربے، خریداروں اور گاہکوں کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش ہے اور یہ سرکلر سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے تمام ممبران کو بھیجا گیا ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق ایوان ہائے صنعت و تجارت نے ہدایت جاری کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد، صارفین کو انتظار کی زحمت اور اژدحام سے بچانے کے لیے اوقات نماز کے دوران دکانیں کھلی رکھیں۔ تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں کسی توقف کے بغیر کرتے رہیں۔

    سعودی اخبار کے مطابق سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے مطابق یہ فیصلہ متعلقہ حکام سے ضروری کوآرڈنیشن کے بعد کیا گیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ہر نماز کے وقت میں آدھے گھنٹے کے لئے دوکانوں کو بند کر دیا جاتاتھا بعد ازاں سعودی ارکان شوری عطا الثبیتی، ڈاکٹر فیصل الفاضل، ڈاکٹر لطیفہ الشعلان اور ڈاکٹر لطیفہ العبد الکریم نے سفارش کی تھی کہ اوقات نماز کے دوران تجارتی ادارے بند کرنے کی پابندی اٹھالی جائے۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کورونا کا شکار ہو گئے

    پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کورونا کا شکار ہو گئے

    پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کورونا کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے بتایا ہے کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ بیماری کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے ہے کہ وہ کرونا وبا کی دو خوراکیں لگوا چکے ہیں۔


    برطانوی وزیر صحت نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ آج صبح میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ مجھے ’پی سی آر‘ ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ جسے جلد ہی لیباٹری سے جاری کیا جائے گا۔ ا

    ان کا کہنا تھا کہ میں ’پی سی آر‘ کے نتائج کا انتظار کر رہا ہوں لیکن خوش قسمتی سے میں ویکسین لے چکا ہوں۔ اور میرے جسم میں بیماری کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں۔

    یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے دفتر نے گذشتہ ماہ جون میں اعلان کیا تھا کہ سابق وزیر خزانہ ساجد جاوید وزیر صحت کا عہدہ سنبھالیں گے ساجد جاوید نے میٹ ہینکوک کے بعد وزارت صحت کا عہدہ سنھبالا ہے۔

  • سلمان خان کے قریبی دوست کا کترینہ کیف کی جلد شادی کا عندیہ

    سلمان خان کے قریبی دوست کا کترینہ کیف کی جلد شادی کا عندیہ

    بالی ووڈ سُااسٹار سلمان خان کے قریبی دوست نے اداکارہ کترینہ کیف اوراور ان کے دوست وکی کوشل کی مستقبل قریب میں شادی ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنی 38ویں سالگرہ منا رہی تھیں۔ کترینہ کیف کے چاہنے والوں نے انہیں اپنے اپنے انداز میں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تاہم فلم انڈسٹری کےدبنگ اداکار سلمان خان کی مبارک باد سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    سلمان خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو ان کی سالگرہ پر صحت مند اور خوش حال زندگی کی دعا دیتے ہوئے پیار اور عزت و احترام کا اظہار کیا لکھا کترینہ آپ کو ایک حیرت انگیز سالگرہ کی مبارکباد، آپ کی زندگی میں بے پناہ محبتیں اور احترام کے ساتھ آپ صحت مند، دولت مند اور عقل مند رہیں۔

    تاہم دوسری جانب کترینہ اور سلمان کے قریبی دوست ایشلے ریبیلو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کترینہ کیف کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ نے دلہن کا لباس پہن رکھا ہے ایشلے ریبیلو نے تصویر پر لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے کترینہ کیف، یہ بہت جلد حقیقت میں ہوسکتا ہے۔‘

    ایشلے ریبیلو کی انسٹاگرام اسٹوری کے جواب میں اداکارہ نے لکھا ’شکریہ‘۔ ایشلے کی اسٹوری اور اس پر کترینہ کیف کا ردعمل دیکھ کر مداحوں کو یقین ہو چلا ہے کہ مستقبل قریب میں اداکارہ اور وکی کوشل شادی کرنے والے ہیں۔

    میراخواب ہے کہ شادی کے بعد شوہر اور بچوں کیساتھ پرسکون زندگی بسر کروں کترینہ…

  • کابل: طالبان قندھار میں داخل ہو گئے      افغان میڈیا

    کابل: طالبان قندھار میں داخل ہو گئے افغان میڈیا

    کابل: افغان طالبان قندھار میں داخل ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق طالبان شدید مزاحمت کے بعد قندھار شہر کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ حکومت کی جانب سے قندھار میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور ٹیلی فون سروس بھی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے افغان حکومت کی جانب سے قندھار جیل میں قید طالبان کو ہنگامی طور پر کسی دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔

    گزشتہ روز گورنر قندھار نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کابل میں موجود کچھ افراد نے قندھار پر طالبان کے قبضے کی راہ ہموار کی اور ان افراد کی ایک ٹیلی فون کال پر 10 سے 12 چوکیاں خالی کر دی گئیں جس پر طالبان نے بغیر کسی مزاحمت کے قبضہ کر لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر طالبان قندھار شہر پر قابض ہو چکے ہیں تاہم ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور کابل میں بیٹھے جن افراد نے طالبان کا ساتھ دیا ہے جلد ان کے نام منظر عام پر لاؤں گا۔

    دوسری جانب تخار کے دارالحکومت طلوقان پر بھی قبضے کے لیے شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ افغان حکومت نے صوبہ پروان کا ضلع شیخ علی اور بامیان کا ضلع کمہرد کو طالبان سے چھڑانے اور 280 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    امریکی فوج کی جانب سے تین بلیک ہاک ہیلی کاپٹر افغان فورسز کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

    طالبان کے یورپین سیکشن کے سربراہ کی سوئس سفیر و دیگر سے ملاقات اہم یقین دہانی کرادی

    افغان فورسز کا نیمروز اور بامیان کے شہروں کا قبضہ واپس لینے کا دعویٰ

    ہمیں افغانستان میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرنی چاہیے، احسن اقبال نے کیا کہہ دیا

    افغان سفیر کی بیٹی نے پرائیویٹ ٹیکسی پرسفرکیوں کیا؟شیخ رشید نے حقائق پرسے پردہ…