Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارت میں کانگریس کارکنان کے مظاہرے، راہل گاندھی سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ

    بھارت میں کانگریس کارکنان کے مظاہرے، راہل گاندھی سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ

    بھارت میں‌ کانگریس کے کارکنان نے صدر راہل گاندھی سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں‌ میں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کارکنان کی جانب سے دہلی، بنگلور اور دوسرے مختلف شہروں‌ کی جانب سے کئے گئے. مظاہرہ کرنے والے کارکنان کا کہنا تھاکہ پارٹی کو مضبوط بنانے اور کارکنان کے حق میں راہل گاندھی کی قیادت ضروری ہے لہٰذا انھیں استعفیٰ واپس لینا چاہیے۔ مظاہرے میں حصہ لینے سے قبل نئی دہلی کی سابق وزیراعلیٰ اور دہلی کانگریس کی صدر شیلا ڈکشت نے کہا کہ کارکنان مظاہر ہ کرکے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔ راہل گاندھی کے استعفیٰ کی پیشکش کے بعد سے پورے ملک کے کارکنان میں مایوسی کا ماحول ہے۔

    کرناٹک کے دارلحکومت بنگلور میں‌بھی کانگریس کے کارکنان نے مظاہرہ کر کے راہل گاندھی سے استعفیٰ‌واپس لینے کا مطالبہ کیا. مظاہرین نے ہاتھوں میں‌پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر راہ گاندھی سے استعفیٰ‌ لینے کے مطالبات درج تھے.

    یاد رہے کہ الیکشن میں‌ مودی کی پارٹی بی جے پی سے شکست کے بعد راہل گاندھی نے لوک سبھا الیکشن میں پارٹی کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے کانگریس کی پالیسی ساز یونٹ کانگریس مجلس عاملہ میں استعفیٰ کی پیشکش کی تھی تاہم مجلس عاملہ کے اراکین نے ان کا استعفیٰ مسترد کر دیا تھا لیکن راہل گاندھی استعفیٰ دینے پر بضد ہیں اور انہوں نے پارٹی کے مرکزی ذمہ داران سے کہا ہے کہ وہ گاندھی خاندان کے علاوہ پارٹی صدر ڈھونڈ لیں. اس سلسلہ میں انہیں‌ منانے کی کوششیں‌تاحال ناکام رہی ہیں.

  • بھارت، میڈیکل کی طالبہ کو زبردستی جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا

    بھارت، میڈیکل کی طالبہ کو زبردستی جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا

    بھارت میں ایک برقع پہنے ہوئی میڈیکل کی طالبہ کو زبردستی جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مشرقی بنگال کے ایک میڈیکل کالج میں‌پیش آیا ہے جہاں دس سے بارہ ہندو انتہاپسندوں نے طالبہ کو ہندوؤں کے حق میں‌ مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا. متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج میں‌ فائنل ایئر میں زیر تعلیم ہے. مذکورہ طالبہ نے بتایا کہ وہ اپنی ایک سہیلی کے ہمراہ رات کنٹین سے کھانا کھا کر واپس آرہی تھی کہ انہوں نے ہمیں جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا تو ہم وہاں‌سے بھاگ نکلے. متاثرہ طالبہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے انہوں نے ان لوگوں‌کو کالج میں‌ نہیں‌دیکھا.

    متاثرہ طالبہ کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس نے ابتداء میں شکایت درج کرنے سے انکار کردیا لیکن شکایت میں سے دھمکی کا لفظ نکالنے کی شرط پر انہوں نے ہماری شکایت درج کی۔ لیکن بعد ازاں دوسرے دن وہ لفظ بھی شامل کردیاگیا۔ مذکورہ طالبہ نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ برقع پہن کر باہر نکلتی ہو ں۔ لیکن آج تک میرے ساتھ اس طرح کا معاملہ پیش نہیں آیا۔ اس وقت سڑک پر کوئی موجود نہیں تھا جو ہماری مدد کرسکے۔

    یاد رہے کہ حالیہ لوکھ سبھا الیکشن میں‌ہندوانتہاپسند تنظیم بی جے پی کی کامیابی کے بعد یہ چوتھا واقعہ ہے جس میں زبردستی مسلمانوں کو جئے شری رام کے نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے.

  • خلیجی ریاست سے عید الفطر کے حوالہ سے بڑی خبر آ گئی

    خلیجی ریاست سے عید الفطر کے حوالہ سے بڑی خبر آ گئی

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی) عمان میں نجی اور سرکاری شعبوں کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 4 جون 2019ء بروز منگل سے 6 جون 2019ء بروز جمعرات تک 3 چھٹیاں دی گئی ہیں
    عمان نیوز ایجنسی کے مطابق غیر سرکاری اداروں اور کمپنیوں میں 4 جون سے عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو گا اور جمعہ المبارک کی معمول کی چھٹی کو ملا کر مجموعی طور پر 4 دن عام تعطیل رہے گی۔ جبکہ سرکاری اداروں میں 29 رمضان المبارک 4 جون سے شروع ہونے والی چھٹیوں کا اختتام 8 جون بروز ہفتہ کو ہو گا۔ اور تمام سرکاری ادارے اتوار 9 جون سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔ یاد رہے جمعہ اور ہفتہ کو ریاست میں ہفتہ وار عام تعطیل ہوتی ہے۔

  • مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ‌ ممتا بنرجی کا نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں‌ شمولیت سے انکار

    مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ‌ ممتا بنرجی کا نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں‌ شمولیت سے انکار

    بھارت میں مغربی بنگالی کی وزیر اعلیٰ‌ ممتا بنرجی نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں‌شرکت سے معذرت کر لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے کے اعلان کے ایک دن بعد ہی ممتا بنرجی نے کہا کہ نئے حالات میں وہ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔ یا د رہے کہ کل 30مئی کو نریندر مودی دوسری مدت کیلئے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر آخری چند گھنٹوں میں دیکھا کہ میڈیا میں بی جے پی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مغربی بنگال میں سیاسی تشدد کے واقعات میں 54افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ یہ بالکل جھوٹ ہے. بنگال میں سیاسی بنیادوں‌پر قطعی طور پر قتل نہیں‌ ہوا لہٰذا موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں‌ شرکت نہ کروں.

    یاد رہے کہ مودی دوسری مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اٹھا رہے ہیں.

  • بھارت، نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں‌ عروج پر پہنچ گئیں

    بھارت، نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں‌ عروج پر پہنچ گئیں

    بھارت میں‌ ہندوستانی وزیرا عظم نریندر مودی کے انتخابات جیتنے کے بعد ان کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں کئی بین الاقوامی رہنماؤں، مختلف ملکوں‌کے سربراہان اور علاقائی لیڈر شریک ہوں‌گے. مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پہلے اس تقریب میں شامل ہونے والی تھیں تاہم آج انہوں نے آنے سے انکار کر دیا ہے. 2014 میں جب مودی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی تھی تو اس وقت بھی وہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب میں شامل نہیں‌ ہوئی تھیں.

    ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے خلیج بنگال کے سرحدی یا ساحلی ممالک کے عالمی تکنیکی اور معاشی تعاون کی تنظیم(BIMSTEC ) بمس ٹیک کے رکن ممالک ہندوستان، بنگلہ دیش ، میانمار، شری لنکا، تھائی لینڈ بھوٹان اور نیپال کے رہنماؤں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے. یاد رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں‌ دی گئی ہے.

  • بھارت میں‌ 32 سال تک فوج میں‌ ملازمت کرنے والے مسلم شخص اور خاندان کو غیر ملکی قرار دے دیا گیا

    بھارت میں‌ 32 سال تک فوج میں‌ ملازمت کرنے والے مسلم شخص اور خاندان کو غیر ملکی قرار دے دیا گیا

    بھارت میں‌ 32 سال سے زائد عرصہ تک ہندوستانی فوج میں ملازمت کرنے والے مسلم شخص اور اس کے خاندان کو غیر ملکی قرار دے کر حراست میں‌ لے لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ثناء اللہ نامی شہری جسے غیر ملکی قرار دیا گیا ہے، وہ بھارتی فوج میں کیپٹین کے عہدہ سے سبکدوش ہوئے تھے۔ مذکورہ شہری فوج میں ملازمت کے دوران مقبوضہ کشمیراو رشمال مشرقی ریاستوں میں مختلف کاروائیوں اور آپریشن میں حصہ لیتے رہے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے رضاکارانہ سبکدوشی کے بعد ایس آئی بارڈر پولیس کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ثناءاللہ نے بتیس سال تک فوج میں ملازمت کی لیکن اب انہیں، ان کی اہلیہ اور تین بچوں کو گرفتار کر کے حراستی مرکز بھیج دیا گیا ہے۔ یا د رہے کہ ثناءاللہ اور ان کے خاندان سے متعلق کہا گیا ہے کہ ان کا نام این آئی آر سی میں موجود نہیں تھا۔ بھارت میں آسام واحد ریاست ہے جہاں سٹیزن شپ رجسٹر کا انتظام ہے جس کا نام اس میں نہیں ہوتا اسے بھارتی شہری تسلیم نہیں کیا جاتا۔ یہ قانون بھارت میں نافذ شہریت قانون سے الگ ہے۔

  • حرمین شریفین کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہو گا، شاہ محمود قریشی کا دوٹوک اعلان

    حرمین شریفین کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہو گا، شاہ محمود قریشی کا دوٹوک اعلان

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت کوخطرہ ہوا تو پاکستان سعودی عرب کا ساتھ دےگا، پاکستان کاامن واستحکام سعودی عرب کےامن واستحکام سےمنسلک ہے. سعودی ولی عہدنے 2107 قیدیوں کی رہائی پرپاکستانیوں کےدل جیت لئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا.
    شاہ محمود قریشی نے او آئی سی سربراہ اجلاس کی میزبانی پر سعودی وزیر خارجہ کو مبارک باد پیش کی۔ اس ملاقات میں‌ دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے شریک ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے جلد حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیر خارجہ نے پاکستانیوں کے لیے حج کوٹے کو دو لاکھ تک بڑھانے پر بھی سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

    ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے نے پاکستانیوں کے دلوں میں گہرے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں. خاص طور پر ان کے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے اعلان نے لوگوں‌ کے دل جیت لیے۔ شاہ محمود نے گزارش کی کہ قیدیوں کی جلد رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    یاد رہے کہ مکہ مکرمہ میں‌ اہم اسلامی سربراہی کانفرنس ہو رہی ہے جس میں‌ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی بھی شرکت متوقع ہے. اس کانفرنس میں‌ مسلم ممالک باہم مل بیٹھ کر آئندہ کے متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کریں‌گے. مکہ مکرمہ کو اس سلسلہ میں‌مسلم‌‌‌‌‌ملکوں‌کے جھنڈوں اور خیر مقدمی بینروں‌سے سجایا گیا ہے.

  • بھارتی فلم کی شوٹنگ، سات تھانوں‌ کی پولیس اداکاروں‌ کو دہشت گرد سمجھ کر سرچ آپریشن کرتی رہی

    بھارتی فلم کی شوٹنگ، سات تھانوں‌ کی پولیس اداکاروں‌ کو دہشت گرد سمجھ کر سرچ آپریشن کرتی رہی

    انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں دو دہشت گردوں کی افواہ پر سات تھانوں کی پولیس نے زبردست سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ یہ دونوں دہشت گرد نہیں ہیں بلکہ دہشت گرد وں کے روپ میں فلم کی شوٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ مضحکہ خیز واقعہ ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے علاقہ پال گھر میں پیش آیا ہے جہاں بالی ووڈ اداکارہریتک روشن اور ٹائیگر شراف کی ایک فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی ، جس میں دو جونیئر آرٹسٹ دہشت گرد کا کردار نبھا رہے تھے۔ شوٹنگ سے بریک لے کر یہ دونوں نزدیک میں ہی واقع ایک دکان پر سگریٹ خریدنے کیلئے پہنچ گئے۔ اس دوران پنچ وٹی ناکہ علاقہ میں ایک اے ٹی ایم گارڈ نے دہشت گردوں کو کھلے مقام پر گھومتے دیکھا تو فورا پولیس کو اطلاع دیدی۔ فلم کی شوٹنگ کرنے والے اداکاروں کو لوگوں نے دہشت گرد سمجھا اورمقامی پولیس ایک گھنٹے تک سرچ آپریشن کرتی رہی۔

    رپورٹ کے مطابق سات تھانوں کی پولیس گاڑیوں پر دہشت گردوں کی تلاش کرتی رہی۔ اس دوران سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئیں جس کے بعد سامنے آیا کہ یہ دونوں دہشت گرد نہیں بلکہ اداکار تھے، تب پولیس نے راحت کی سانس لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تقریبا ایک گھنٹے تک یہ ڈرامہ چلتا رہا۔

  • بھارت میں ہندو طلبا میں چاقو اور تلواریں تقسیم

    بھارت میں ہندو طلبا میں چاقو اور تلواریں تقسیم

    بھارت میں مودی کے الیکشن جیتنے کے بعد ایک طرف اقلیتوں پر مظالم میں اضافہ ہو گیا ہے دوسری جانب سکولوں کے طلبا میں چاقو اور تلواریں تحفے میں دئے جا رہے ہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندو مہاسبھا کی سکریٹری پوجا شکون پانڈے جو نورنگ آباد کی رہنے والی ہیں نے اپنے علاقہ کے تعلیمی اداروں میں اچھے نمبر حاصل کرنے والے طلبا میں چاقو اور تلوار تحفہ میں دئیے ،پوجا شکون پانڈے نے اپنے گھر پر ہونے والی تقریب میں بچوں میں چاقو اور تلوار تقسیم کئے،اور ساتھ قوم پرستی کے موضوع پر ایک کتاب بھی دی.بھگوا رنگ کی اس کتاب پر پوجا شکون پانڈے کی تصویر بھی ہے۔ ان بچوں کو گیتا بھی دی گئی۔ یہ تمام طلبا چھٹی کلاس سے میٹرک تک کے طالب علم ہیں.

  • حساس طبیعت سعودی شہزادی نے اپنا روزہ کس کے ساتھ افطار کیا خبر آ گئی

    حساس طبیعت سعودی شہزادی نے اپنا روزہ کس کے ساتھ افطار کیا خبر آ گئی

    (سعودی عرب) جدہ: حساس طبیعت سعودی شہزادی نے اپنا روزہ 300یتیم بچوں کے ساتھ افطار کیااور انسانی ہمدردی کی مثال قائم کی
    مملکت سعودیہ کی اہم کاروباری خاتون شہزادی دُعا اپنی فلاحی و رضاکارانہ سرگرمیوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ انہیں بچوں کے ساتھ روزہ افطار کر کے دلی سکون حاصل ہوا اور وہ آئندہ بھی یتیموں کی امداد کرتی رہیں گی اس موقع پر انہوں نے بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں