Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی،کہا فضائیہ بڑا حملہ کر سکتی ہے

    بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی،کہا فضائیہ بڑا حملہ کر سکتی ہے

    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن روات نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بالا کوٹ حملہ وارننگ تھا، اب بھارت میں کسی جگہ بھی حملہ ہوا تو بھارتی فضائیہ بھر پور جواب دے گی اور بڑا حملہ کرے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل بپن روات نے کہا کہ بالاکوٹ پر حملہ سرحد پار عسکریت پسندوں کے لئے وارننگ تھا. انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول میں ہیں. عسکریت پسندوں کو تہہ خانوں تک محدود کر دیا ہے. بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ این آئی اے نے عسکریت پسندوں کی مالی امداد بھی روک دی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں حالات اس لئے خراب ہوتے ہیں کیونکہ پڑوسی ملک( پاکستان) مداخلت کرتا ہے. اور عسکریت پسندوں ک مدد کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دراندازی روکنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں.

  • بی جے پی کی کامیابی کے بعد رام مندر کی تعمیر کے لئے اجلاس طلب

    بی جے پی کی کامیابی کے بعد رام مندر کی تعمیر کے لئے اجلاس طلب

    بھارتی الیکشن میں بی جے پی کے الیکشن جیتنے کے بعد رام مندر کی تعمیر کے لئے اجلاس طلب کر لیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھاعتی ریاست اترپردیش کے علاقے فیض آباد میں منی رام چھاونی میں ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے. جس کی صدرات رام جنم بھومی نیاس کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس کریں گے. اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا.
    بی جے پی کے الیکشن جیتنے کے بعد بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے رام مندرکی تعمیرکے حوالہ سے راجستھان میں کہا کہ ’’رام کا کام کرنا ہے، رام کا کام ہو کر رہے گا۔‘‘ .
    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مودی سرکار میں ہندو انتہاپسند تنظیم وشو ہندو پریشد کے زیر اہتمام بھارت کے سرکردہ ہندو سادھوؤں اور سنتوں کی ایک کانفرنس دہلی میں منعقد ہوئی تھی۔ ان سادھوؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کے لیے قانون منظور کرے۔

    بھارت کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی اور اسے 1992ء میں ہندو انتہا پسندوں نے شہید کر دیا تھا. اس جگہ پر ہندووں نے رام مندر کی تعمیر کا اعلان کیا ہے

    واضح رہے کہ بابری مسجد کا معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے ،سپریم کورٹ نے مسئلہ کے حل کے لئے ثالثی کمیٹی تشکیل دی ہے ،جس میں جسٹس خلیف اللہ ،شری شری روی شنکر اور شری رام پنچو شامل ہیں ، احال ہی میں بابری مسجد اوررام مندرتنازعہ میں ثالثی کمیٹی کو سپریم کورٹ نے 15 اگست تک وقت دیا ہے۔

  • بھارتی پولیس پر حملہ ہو گیا، کتنا نقصان ہوا، بڑی خبر آ گئی

    بھارتی پولیس پر حملہ ہو گیا، کتنا نقصان ہوا، بڑی خبر آ گئی

    بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں ماو ناواز باغیوں نے بھارتی پولیس پر حملہ کیا ہے جس کے نیتجے میں 11 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست جھار کھنڈ کےعلاقہ رائے سیندری پہاڑ پر مائو نواز باغیوں نے سی آر پی ایف کی ٹیم پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جھارکھنڈ جگوار پولیس کے 11 اہلکار زخمی ہو گئے .پولیس سپرنٹنڈنٹ چندن کمار نے ماو نواز باغیوں کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف کی خصوصی ٹیم اور جھارکھنڈ جگوار کے جوان ڈیوٹی سے واپس آ رہے تھے۔ اسدوران ماو نواز باغیوں نے حملہ کیا اور ایک دھماکہ ہوا جس میں گیارہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے،. ماو نواز باغیوں سے جھڑپ بھی ہوئی لیکن وہ دھماکا کر کے فرار ہو گئے. زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے .

  • ترکی کی طرح ایرانی عوام بھی ڈالر کو سڑکوں‌ پر رکھ کر آگ لگا دیں. سپاہ پاسداران انقلاب کی اپیل

    ترکی کی طرح ایرانی عوام بھی ڈالر کو سڑکوں‌ پر رکھ کر آگ لگا دیں. سپاہ پاسداران انقلاب کی اپیل

    ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ جامد دفاع کے سربراہ غلام رضا جلالی نے کہا ہے کہ ڈالرکی قیمت امریکا کا کمزور پہلو ہے۔ ایرانی عوام کو چاہیے کہ وہ امریکی کرنسی ڈالر کو سڑکوں پر رکھ کرآگ لگا دیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترکی کی طرح ایرانی عوام میں‌ بھی امریکی ڈالر کو نذرآتش کرنے کا جذبہ پیدا ہو جائے تو اس سے ایران کی قومی کرنسی پر انحصار بڑھے گا اور یہ اقدام دشمن کی کمزور رگ پر حملے کے مترادف ہوگا۔

    غلام رضا جلالی کا کہنا تھا کہ چین، روس، ترکی اور ایران مل کر ڈالر کو عالمی مالیاتی نیٹ ورک سے نکال باہر کریں‌۔اگر مالیاتی لین دین سے ڈالر کو نکال باہر کرنے پر اتفاق رائے ہو جائے تو امریکہ کا اقتصادی طاقت کا گھمنڈ بہت جلد ٹوٹ جائے گا۔

    سپاہ پاسداران انقلاب کے رہنما کا کہنا تھا کہ اقتصادی ماہرین نے کہا ہےکہ تیل کی قیمت 120 سے 100 ڈالر فی بیرل ہونے سے ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔ امریکی اور یورپی تیل کی اتنی زیادہ قیمت برداشت نہیں کرسکتے۔

    یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین ان دنوں‌سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں‌طرف سے جارحانہ بیان بازی کی جارہی ہے. ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے ڈالر کو سڑکوں‌پر آگ لگانے کا بیان بھی اسی تناظر میں دیا گیا ہے.

  • امریکی پالیسوں‌ نے مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی خطرات سے دوچار کر دی. ایرانی نائب وزیر خارجہ

    امریکی پالیسوں‌ نے مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی خطرات سے دوچار کر دی. ایرانی نائب وزیر خارجہ

    ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران خطہ کے ممالک سے بات چیت کیلئے تیار ہے جبکہ امریکہ کی پابندیوں سے متعلق پالیسی سے مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ‌ کے مطابق ایران امریکہ کشیدگی کے پیش نظر دونوں‌ طرف سے جارحانہ بیانات دیے جارہے ہیں اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی طرح نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی مختلف ملکوں کے دورے کررہے ہیں. ان کا یہ بیان بھی سوموار کویتی حکام سے بات چیت کے دوران دیا گیا ہے۔ان کا یہ بیان ایرانی وزارت ِخارجہ کی ویب سائٹ پربھی جاری کیا گیا ہے. ایک دن قبل انہوں‌نے اتوار کو خلیجی ریاست اومان کا بھی دورہ کیا تھا تاہم اب وہ کویت کے بعد قطر کا دورہ کرنے والے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے تازہ بیان سامنے آیا ہے جس میں‌کہا گیا ہے کہ ایران بات چیت کیلئے تیار ہوا تو امریکہ بھی اس کیلئے تیار ہے.

  • برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ‌ میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید بھی شامل، تھریسامے 7 جون کو مستعفی ہوں‌ گی

    برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ‌ میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید بھی شامل، تھریسامے 7 جون کو مستعفی ہوں‌ گی

    برطانوی وزیرِ اعظم تھریسا مے کی طرف سے استعفیٰ‌ دینے کے اعلان پر وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں برطانوی وزیرِ داخلہ ساجد جاوید بھی شامل ہوگئے ہیں‌۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساجد جاوید ایک پاکستانی بس ڈرائیور کے صاحبزادے ہیں‌ جن کی پیدائش روش ڈیل میں ہوئی ہے وہ ڈوئچے بینک کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔ 49 سالہ ساجد جاوید کے اعلان کے بعد اب وزارتِ عظمیٰ کے امیدواروں کی تعداد 9 ہوچکی ہے اور وہ کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ بننے کی تگ و دو بھی کررہے ہیں۔

    تھریسا مے 7 جون کو وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے دست بردار ہوں‌گی . پاکستانی نژاد ساجد جاوید اس وقت برطانوی وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز ہیں. ساجد جاوید نے کہاکہ ہمیں بریگزٹ پر کام کرنا اور اس کے لیے اعتماد قائم کرنا ہوگا.

    انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

    برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے استعفٰی کے اعلان کے بعد برطانیہ کے نئے وزیراعظم کی دوڑمیں پاکستانی نژاد ساجدجاوید ساجدجاویدٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ ساجدجاوید گزشتہ سال برطانوی وزیرداخلہ کےعہدے پرتعینات ہوئےتھے۔ پاکستانی نژاد ساجد جاوید اس سے قبل برطانیہ کی لوکل گورنمنٹ، ہاوسز کے وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔ ساجد جاوید 2010 سے برطانوی پارلیمنٹ کا حصّہ ہیں۔ وہ برطانیہ کے سابق انویسٹمنٹ بینکر، اور برومزگرو سے ایم پی منتخب ہوکر وزیر برائے بزنس اور ثقافت بھی رہ چکے ہیں۔

    تھریسا مے کی طرح وہ بھی یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے حق میں ہیں جہیں بریگزیٹر بھی کہا جاتا ہے۔ ساجد جاوید کے اعلان سے قبل ایک اور امیدوار ڈومینک راب اپنے مخالفین کو ٹی وی پر مناظرے کی دعوت دے چکے ہیں۔ یہ عمل کنزرویٹو پارٹی میں گہری تقسیم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

  • مکہ مکرمہ میں‌ رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت

    مکہ مکرمہ میں‌ رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب انتہا پسندی ، تشدد اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے۔ ہم تمام انسانی معاشروں میں انصاف کی اقدار کی پاسداری پر زور دیتے ہیں اور ان کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کیلئے خواہاں ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے نسل پرستی اور منافرت پر مبنی بیانیے کی بیخ کنی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مملکت کے قیام میں رواداری اور اعتدال کی اقدار پنہاں ہیں ۔اس نے معتدل طریق کار کو اختیار کیا ہے جس سے اس کا تحفظ ہوا ہے۔

    مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام "معتدل اسلام” سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر مکہ شہزادہ خالد بن فیصل نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تقریر پڑھ کر سنائی۔

    رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ میں ’’اعتدال اور رواداری‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔ اس کانفرنس میں اسلامی دنیا کی نمایندہ شخصیات ، وزراء ، ماہرین ، علماء اور اعلیٰ حکومتی عہدے دار شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ مکہ مکرمہ ہی میں سعودی عرب کی میزبانی میں 31 مئی جمعہ کو اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کا چودھواں سربراہ اجلاس منعقد ہوگا۔ اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز مکہ سمٹ کی صدارت کریں گے۔ مذکورہ کانفرنس میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھی شرکت کا وعدہ کی اہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرح کانفرنس میں دیگر عالمی لیڈر بھی شریک ہوں گے۔

    مکہ کانفرنس میں یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب کے شہروں اور تیل کی تنصیبات پر بیلسٹک میزائلوں اور بغیر پائیلٹ جاسوس طیاروں سے حالیہ حملوں ،امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی ،شام کی صورت حال ، لیبیا میں خانہ جنگی اور تنازع فلسطین کے حل کے لیے امریکا کے مجوزہ امن منصوبے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    مکہ میں او آئی سی کا یہ اجلاس ایران سعودی عرب کشیدگی کے تناظر میں ہو رہا ہے جس میں بین الاقوامی لیڈر شرکت کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

  • رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چرانے کا معاملہ، انڈین ایئر فورس کی ٹیم تحقیقات کیلئے جلد فرانس جائے گی

    رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چرانے کا معاملہ، انڈین ایئر فورس کی ٹیم تحقیقات کیلئے جلد فرانس جائے گی

    انڈین ایئر فورس نے اپنی ایک فارنسک ٹیم فرانس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز تو نہیں‌ چرائے گئے. انڈین ایئر فورس کی ٹیم تین سے چار اہلکاروں‌ پر مشتمل ہے جو فرانس میں ہندوستانی رافیل پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم آفس کے کمپیوٹر سسٹم کی جانچ پڑتال کرے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی رافلی ٹیم کا دفتر پیرس کے سینٹ بادل کے مضافات میں فرانسیسی ڈاسٹ ایوی ایشن آفس کے آس پاس ہے.

    چند دن قبل ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ انڈین ایئر فورس کے دفتر کے تالے توڑ ے گئے جہاں سے 36رافیل لڑاکا جیٹ طیاروں کی حصولی کے امورکی نگرانی کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے ہندوستانی فوجی ذرائع کے حوالہ سے دعویٰ کیا تھا کہ ایئر انڈیا کے دفتر میں بعض افراد جو غیر متعلقہ تھے، کا ایک گروپ گھسا اور رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چوری کرنے کی کوشش کی گئی.

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی دفتر انتظامیہ کی جانب سے مقامی پولیس کو بھی اس ساری صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا جس پر مقامی پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں‌کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہاں سے کچھ بھی ڈیٹا یا ہارڈویئر کی چوری نہیں کی گئی۔ بھارتی فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے واقعہ کی اطلاع ہندوستانی وزارت دفاع کو بھی دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا تھا کہ پیرس میں ہندوستانی سفارتخانہ بھی فرانسیسی حکام کے ساتھ ربط میں ہے۔ آئی اے ایف کا رافیل پراجکٹ مینجمنٹ کا آفس رافیل جیٹ بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے کامپلکس میں واقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی وزارت دفاع یا آئی اے ایف کی طرف سے اس واقعہ کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رافیل طیاروں‌ کا معاملہ اس سے قبل بھی بھارت میں زیر بحث رہا ہے اور مودی حکومت پر اس حوالہ سے کرپشن کے الزامات لگتے رہے ہیں.

  • تمہیں‌ پاکستان ہونا چاہیے، بھارت میں‌ مسلم نوجوان کے نام بتانے پر ہندوانتہاپسندوں نے گولی مار دی

    تمہیں‌ پاکستان ہونا چاہیے، بھارت میں‌ مسلم نوجوان کے نام بتانے پر ہندوانتہاپسندوں نے گولی مار دی

    بھارتی ریاست بہار میں ایک مسلم نوجوان کو اپنا نام بتانے پر ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے گولی مارنے کا افسوسناک سانحہ پیش آیا ہے. بی جے پی کے الیکشن جیتنے کے بعد مسلمانوں‌پر مسلسل حملے دیکھنے میں آرہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے بیگو سرائے علاقہ میں پیش آیا ہے. اس حادثہ سے متعلق آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نےایک ویڈیو ٹوئٹ کو دوبارہ ٹوئٹ کیا اور لکھا ہے کہ قاسم نےاپنا نام بتا کراپنی زندگی تقریباً کھودی تھی، لیکن یہ سچ ہے کہ میں ڈررہا ہوں۔ یہ پاگل پن کہاں سےآتا ہے؟ ادھر بی جے پی قیادت نے ہمیں پاکستان کے ساتھ جوڑا ہے اور ہم ان کی نظرمیں انسان نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم نشانے پرہیں.

    اسد الدین اویسی نے لکھا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ایک اورتشدد کا سانحہ۔ بہارکے بیگو سرائے میں ایک مسلم ہاکرکوگولی ماردی گئی.
    کسی لڑکےنےاس کا نام پوچھا، اس نےکہاکہ میرا نام محمد قاسم ہے جس پر ہندوانتہاپسند نے نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا ‘تویہاں کیا کررہا ہے، تجھے تو پاکستان میں ہونا چاہئے اوراسے گولی ماردی۔ اسدالدین اویسی نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق مسلم نوجوان کو گولی مارنے سے متعلق بریار پور تھانے میں کیس درج کر لیا گیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے. سوشل میڈیا پر زخمی ہونے والے نوجوان کی ویڈیو پر گردش کر رہی ہے جس میں اسے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے. گولی مارنے والے ہندوانتہاپسند کا نام راجیو یادو بتایا جارہا ہے.

  • عمران خان نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں‌ مدعو ہیں‌ یا نہیں؟ اہم خبر آ گئی

    عمران خان نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں‌ مدعو ہیں‌ یا نہیں؟ اہم خبر آ گئی

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا انتخابات میں‌ کامیابی کے بعد تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہو گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تقریب میں‌ کرغزستان کے صدر ،موریطانیہ کے وزیراعظم بھی مدعو ہیں تاہم بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ مودی کی حلف برداری تقریب میں‌پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو دعوت نہیں‌ دی گئی.

    بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں بنگلادیش،بھوٹان، میانمار،نیپال، سری لنکا، تھائی لینڈ کےسربراہان کو بھی دعوت دی گئی ہے. واضح رہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اور وہ دوسری مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے والے ہیں.