Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • پیرس میں ایئر انڈیا کے دفتر سے اہم راز چرانے کی کوشش، بھارتی حکومت اور ایجنسیوں‌ میں‌ کھلبلی

    پیرس میں ایئر انڈیا کے دفتر سے اہم راز چرانے کی کوشش، بھارتی حکومت اور ایجنسیوں‌ میں‌ کھلبلی

    فرانس کے شہر پیرس میں واقع ہندوستانی ایئر فورس کے دفتر میں سے مبینہ طور پر اہم راز چرانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین ایئر فورس کے دفتر کے تالے توڑ ے گئے جہاں سے 36رافیل لڑاکا جیٹ طیاروں کی حصولی کے امورکی نگرانی کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے ہندوستانی فوجی ذرائع کے حوالہ سے دعویٰ کیا ہے کہ ایئر انڈیا کے دفتر میں بعض افراد جو غیر متعلقہ تھے، کا ایک گروپ گھسا اور رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چوری کرنے کی کوشش کی گئی.

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی دفتر انتظامیہ کی جانب سے مقامی پولیس کو بھی اس ساری صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا جس پر مقامی پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں‌کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہاں سے کچھ بھی ڈیٹا یا ہارڈویئر کی چوری نہیں کی گئی۔ بھارتی فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے واقعہ کی اطلاع ہندوستانی وزارت دفاع کو بھی دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہندوستانی سفارتخانہ بھی فرانسیسی حکام کے ساتھ ربط میں ہے۔ آئی اے ایف کا رافیل پراجکٹ مینجمنٹ کا آفس رافیل جیٹ بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے کامپلکس میں واقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی وزارت دفاع یا آئی اے ایف کی طرف سے اس واقعہ کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رافیل طیاروں‌کا معاملہ اس سے قبل بھی بھارت میں زیر بحث رہا ہے اور مودی حکومت پر اس حوالہ سے کرپشن کے الزامات لگتے رہے ہیں.

  • بھارتی سیاسی جماعتوں نے ای وی ایم مشین کو مودی کی جیت کا سبب قرار دے دیا

    بھارتی سیاسی جماعتوں نے ای وی ایم مشین کو مودی کی جیت کا سبب قرار دے دیا

    بھارت میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی لیڈر مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی حمایت میں غیر متوقع نتائج کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نتائج ملک کے عوام کے گلے سے نہیں اتر رہے ہیں اور وقت آنے پر عوام اس کا بدلہ ضرور لیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مایاوتی نے کہا کہ الکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) شروع سے ہی شک کے دائرے میں تھی لیکن اس بارے میں اپوزیشن کی دلیلوں کو الیکشن کمیشن نے نظر انداز کر دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ منصوبہ بند طریقے سے اترپردیش کی کچھ سیٹوں پر ان کی پارٹی کے امیدواروں کو جتایا گیا تاکہ بی جے پی کی جیت پر کسی کو شبہ نہ ہو۔ بھارتی عوام آسانی سے ہار ماننے والے نہیں ہیں وقت آنے پر وہ سود سمیت اس کا بدلہ لیں‌گے۔

    سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کی وکالت کرتے ہوئے بی ایس پی لیڈر نے کہا کہ وہ اکھلیش یادو اور چودھری اجیت سنگھ کی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے پوری محنت کے ساتھ اتحاد نبھایا۔

    یاد رہے کہ بھارت میں اپوزیشن میں‌شامل دیگر سیاسی جماعتیں بھی حالیہ الیکشن کو مشکوک قرار دے رہی ہیں اور الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں‌کو مودی کے الیکشن جیتنے کا سبب قرار دے رہی ہیں.

  • مقبوضہ کشمیر میں بھی کئی برج الٹ گئے، فاروق عبداللہ کی جیت، محبوبہ مفتی اور غلام احمد میر ہار گئے

    مقبوضہ کشمیر میں بھی کئی برج الٹ گئے، فاروق عبداللہ کی جیت، محبوبہ مفتی اور غلام احمد میر ہار گئے

    مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے لوک سبھا انتخابات کی وادی کشمیر میں تینوں‌ نشستیں‌ جیت لی ہیں. 2014 میں ان نشستوں‌ پر پی ڈی پی نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب پی ڈی پی کی طرح نیشنل کانفرنس نے کامیابی حاصل کر لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سری نگر سے کامیابی حاصل کی ہے، محمد اکبر لون نے بارہمولہ اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے اسلام آباد (اننت ناگ) سے کامیابی حاصل کی ہے. محبوبہ مفتی، کانگریس صدر غلام احمد میراور انجینئر عبدالرشید ہار گئے ہیں.

    بارہمولہ سے پیپلز کانفرنس کے راجہ اعجاز علی کو مضبوط امیدوار سمجھا جارہا تھا تاہم یہاں‌ سے بھی نیشنل کانفرنس کے محمد ا کبر لون جیت گئے ہیں. سری نگر میں‌ نیشنل کانفرنس کے ہیڈ کوارٹر پر جشن کا سماں‌ ہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی جارہی ہے.

    سری نگر پارلیمانی نشست پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پی ڈی پی کے آغا محسن کو قریب 70 ہزار ووٹوں کے فرق سے ہرایا، ڈاکٹر فاروق نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 6 ہزار719 ووٹ حاصل کیے جبکہ آغا محسن نے 36 ہزار 700 ووٹ حاصل کیے پیپلز کانفرنس کے عرفان انصاری 28 ہزار773 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ نوٹا کے حق میں 1 ہزار 566 ووٹ ڈالے گئے۔

    اسلام آباد (اننت ناگ) میں نیشنل کانفرنس کے نئے سیاسی لیڈر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے کانگریس کے سینئر سیاسی لیڈر غلام احمد میر کوسات ہزارسے زائد ووٹوں کے فرق سے ہرایا ہے. حسنین مسعودی نے کل 40 ہزار32 ووٹ حاصل کیے جبکہ غلام احمد میر کے کھاتے میں 32 ہزار879 ووٹ آئے اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے 30 ہزار223 ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی.

    یاد رہے کہ گذشتہ انتخابات میں سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ‌ محبوبہ مفتی نے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی.

  • عمان میں ایک بڑی شاہراہ بند ہو گئی

    عمان میں ایک بڑی شاہراہ بند ہو گئی

    عمان (مسقط) سلطان قابوس بن سعید کی نزوی سے صحار میں ممکنہ روانگی کے باعث مسقط تا صحار شاہراہ پر سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مسقط میں موجود باغی ٹی وی کے رپورٹر کے مطابق آج بروز جمعرات سترہ رمضان المبارک کو سلطان آف عمان قابوس بن سعید کی نزوی میں موجود اپنے محل سے صحار روانگی متوقع ہے۔ جس کے باعث مسقط تا صحار نیشنل ہائی وے پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ ہر ایک سو میڑ کے فاصلے پر روڈ کے دونوں اطراف سیکورٹی اہلکار چاک و چوبند موجود ہیں۔ جبکہ افطاری کے وقت سے رات گئے تک شاہراہ کی بندش متوقع ہے۔ تا ہم اطرافی سڑکیں بدستور کھلی ہیں اور ان سے تمام آمد رفت بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ ہر سال رمضان المبارک میں سلطان آف عمان براستہ روڈ صحار جاتے ہیں۔ اور رمضان کا آخری عشرہ اور پھر عید الفطر بھی صحار میں ہی گزارتے ہیں۔

  • مودی کا جادو ایک بار پھر چل گیا، کانگریس بری طرح‌ ہار گئی

    مودی کا جادو ایک بار پھر چل گیا، کانگریس بری طرح‌ ہار گئی

    بھارتی الیکشن میں‌ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا جادو ایک بار پھر چل گیا ہے اور ان کی پارٹی لوک سبھا انتخابات میں نہ صرف واضح‌ فتح حاصل کر رہی ہے بلکہ مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں بھی اس نے اپنی حالت مضبوط کرکے مخالفین کی بولتی بند کردی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ صرف پچاس سیٹوں کے آس پاس سمٹ کررہ گئی ہے جس کے سبب پچھلی مرتبہ کی طرح وہ اس بار بھی لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر کا عہدہ حاصل کرنے کی حالت میں نہیں لگ رہی۔ کانگریس کی بری طرح شکست سے واضح ہو گیا ہے کہ اسے عوامی ہمدریاں‌ حاصل نہیں‌ رہیں.

    کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اپنی پارٹی کی شکست قبول کرتے ہوئے ہندوستانی وزیراعظم مسٹر مودی کو شاندار جیت کے لئے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے امیٹھی سیٹ پر جیتنے والی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو بھی مبارکباد دی ہے۔

    یاد رہے کہ بی جے پی بھارتی الیکشن میں واضح برتری حاصل کر چکی ہے اور چند دنوں‌ بعد نریندر مودی اور ان کے کابینہ کے اراکین دوبارہ حلف اٹھائیں گے. لوک سبھا الیکشن کے سلسلہ میں‌ووٹوں کی گنتی جاری ہے تاہم زیادہ تر حلقوں میں 90 فیصد سے زائد گنتی مکمل ہوچکی ہے جس کے تحت بی جے پی اتحاد کو 348، کانگریس اتحاد 78، مہاگتھ بندھن 18 اور دیگر مقامی جماعتوں کو 98 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

    مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے پلوامہ حملے کے بعد نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا اور ہندوستانی فوجیوں کی تصویریں استعمال کر کے اپنی عوام کو بے وقوف بنانے کے بعد الیکشن جیتنے میں‌کامیاب رہے. بی جے پی راجھستان اور گجرات میں‌مکمل کلین سویپ کر رہی ہے. اسی طرح تامل ناڈو، کیرالہ، پنجاب، اترپردیش، ویسٹ‌بنگال، تلنگانہ اور دیگر ریاستوں‌میں‌بھی واضح برتری حاصل کر رہی ہے.

  • لوک سبھا الیکشن، کانگریس لیڈر سونیا گاندھی جیت گئیں

    لوک سبھا الیکشن، کانگریس لیڈر سونیا گاندھی جیت گئیں

    بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی لیڈر سونیا گاندھی لوک سبھا کی سیٹ جیت گئی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق وہ ریاست اترپردیش میں رائے بریلی کی سیٹ سے الیکشن لڑ رہی تھیں. انہوں نے بی جے پی لیڈر دنیش پرتاپ سنگھ کو شکست دی ہے ۔

    ادھر کانگریس جنرل سکریٹری پریانیکا گاندھی نے بھی بی جے پی کی جیت کیلئے نریندر مودی کو مبارکباد دی ہے ۔
    یاد رہے کہ بی جے پی واضح اکثریت حاصل کر رہی ہے اور بی جے پی کا دوبارہ برسراقتدار آنا یقینی بن چکا ہے. نریندر مودی 26 مئی کو وزارت عظمیٰ‌کا دوبارہ حلف اٹھا سکتے ہیں.

  • مودی الیکشن میں‌ فتح کے بعد سب سے پہلے کہاں‌ پہنچے اور ان کی آمد پر کیا ہوا؟

    مودی الیکشن میں‌ فتح کے بعد سب سے پہلے کہاں‌ پہنچے اور ان کی آمد پر کیا ہوا؟

    بھارت میں‌لوک سبھا الیکشن 2019 میں‌واضح اکثریت سے جیتنے کے بعد نریندر مودی بی جے پی کے مرکزی دفتر پہنچ گئے جہاں بی جے پی اہلکاروں نے زبردست گلپاشی کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی کے دفتر پہنچنے کے موقع پربی جے پی کے صدرامت شاہ نے وزیراعظم مودی کو جیت کا عظیم ہیرو قراردیا۔ اس موقع پر کارکنان کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی.

    امت شاہ نے تاریخی جیت حاصل کرتے ہوئے پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ملک کے 17 صوبوں کے اندر50 فیصد سے زیادہ ووٹ بی جے پی کوملے ہیں ۔ انہوں نے مختلف صوبوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل ہونا یہ ایک تاریخی ہے۔

    امت شاہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو زبردست شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ 17 ریاستیں ایسی ہیں جہاں کانگریس کو بڑا صفرملا ہے۔

    انہوں نے کانگریس پرسخت تنقید کی اور کہاکہ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اوربہوجن سماج پارٹی کے اتحاد کو بی جے پی نے شکست دے کریہ ثابت کردیاہے کہ خاندانوں‌ اورذات پات پرمبنی پارٹیوں کو ہندوستانی عوام نے جواب دیا ہے۔

  • نریندر مودی نے ٹویٹر سے چوکیدار کا لفظ کیوں‌ ہٹایا؟ خود ہی بتا دیا

    نریندر مودی نے ٹویٹر سے چوکیدار کا لفظ کیوں‌ ہٹایا؟ خود ہی بتا دیا

    بھارت میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹویٹر ہینڈل پر سے چوکیدار کا لفظ ہٹا دیا ہے اور اب ان کے نام کے ساتھ صرف نریندر مودی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی اور حلیف جماعتوں کی طرف سے جیت کی خبروں کے بعد نریندر مودی کے ٹویٹر ہینڈل پر یہ تبدیلی کی گئی ہے۔ ادھر مودی نے یہ ٹویٹ بھی کی ہے کہ اب بھارت کے عوام ہی چوکیدار ہیں اور ملک کیلئے انہوں نے بڑی خدمت کی ہے۔

    نریندر مودی کا کہنا تھا کہ چوکیدار کا لفظ میرے ٹویٹر ہینڈل سے ہٹا ہے لیکن میرا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔میں بھارت کی ترقی کیلئے کام کرتا رہوں گا۔

  • بھارتی الیکشن، کانگریس صدر راہل گاندھی آٹھ لاکھ سے زائد ووٹوں سے آگے

    بھارتی الیکشن، کانگریس صدر راہل گاندھی آٹھ لاکھ سے زائد ووٹوں سے آگے

    بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہل گاندھی کیرالہ کی سیٹ پر اپنے حریف پر آٹھ لاکھ سے زائد ووٹوں‌کی برتری حاصل کئے ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق راہل گاندھی نے ابھی تک 12 لاکھ 91 ہزار چھ سو سے زائد ووٹ حاصل کر لئے ہیں اور ابھی گنتی جاری ہے اسی طرح دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ گجرات کے شہر گاندھی نگر سیٹ سے آٹھ لاکھ 83 ہزار 830 ووٹ کے ساتھ اپنے قریبی حریف سے پانچ لاکھ 51 ہزار 944 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔
    نریندر مودی اتر پردیش کےشہر وارانسی سے پانچ لاکھ 83 ہزار 14 ووٹ کے ساتھ اپنے حریف سے قریب چار لاکھ دس ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اتر پردیش کے شہر رائے بریلی سیٹ سے چار لاکھ 21 ہزار 94 ووٹ کے ساتھ اپنے حریف سے تقریبا ایک لاکھ تیس ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔

    ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سیٹ سے پانچ لاکھ 70 ہزار 149 ووٹوں کے ساتھ آگے جا رہے ہیں اسی طرح سماجوادی کی پونم سنہا دو لاکھ 58 ہزار 576 ووٹ حاصل کرکے ان سے پیچھے ہیں۔

    بھارت کے الیکشن میں 1971 کے بعد ایسا ہوا ہے کہ ایک پارٹی دوسری بار مسلسل جیت رہی اور اسی پارٹی کی حکومت بنے گی.اس سے قبل 1971 میں اندرا گاندھی دو بار منتخب ہوئی تھں. اندرا سے قبل پنڈت جواہر لال نہرو نے بھی دو بار حکومت بنائی تھی. بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کی قیادت میں تین بار کانگریس کی حکومت اقتدار میں آئی تھی۔ اس کے بعد اندرا گاندھی کی قیادت میں 1967اور 1971میں مسلسل دومرتبہ حکومت بنی تھی۔ اس کے بعد اب مودی کی حکومت دوسری بار بنے گی.کانگریس نے 1980اور 1984میں بھی الیکشن میں اکثریت حاصل کی تھی لیکن دونوں بار ان کے وزیراعظم الگ الگ تھے ۔

  • بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں‌ 28 سیٹوں‌ پر بی جے پی کی جیت یقینی

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں‌ 28 سیٹوں‌ پر بی جے پی کی جیت یقینی

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کل 29 میں سے 24 لوک سبھا کی سیٹوں پر بی جے پی کے امیدواروں کی فیصلہ کن برتری سے ان کی جیت یقینی نظر آ رہی ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ریاست کی اندور اور ہوشنگ آباد سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی امیدواروں نے اپنے قریبی حریف کانگریسی امیدواروں سے شام پانچ بجے تک تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ ووٹوں سے آگے رہنے کے ساتھ ہی ریاست کی 29 میں سے 24 سیٹوں پر پارٹی امیدواروں کی فیصلہ کن سبقت حاصل کر لی ہے ۔

    بھوپال حلقہ سے سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی مرکزی ملزم پرگیہ ٹھاکر سنگھ بھی کانگریس امیدوار سے واضح اکثریت سے جیت رہی ہیں. وہ تین لاکھ سے زائد ووٹوں‌کی کثرت سے آگے جارہی ہیں. اندور سے بی جے پی امیدوار شنکر لالواني کانگریس کے پنکج سنگھوی سے تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں۔ اسی طرح ہوشنگ آباد امیدوار ادوھے پرتاپ سنگھ بھی قریب پانچ لاکھ 44 ہزار ووٹوں سے ہیں ۔

    یاد رہے کہ بی جے پی واضح اکثریت سے الیکشن جیت رہی ہے اور تنہا تین سو سے زائد سیٹیں‌ جیتتی ہوئی نظر آرہی ہے.