Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی مرکزی ملزم اب ہندوستانی پارلیمنٹ‌ میں‌ بیٹھیں گی

    سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی مرکزی ملزم اب ہندوستانی پارلیمنٹ‌ میں‌ بیٹھیں گی

    بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی مرکزی ملزم سادھوی پرگیہ ٹھاکر سنگھ ہندوستانی پارلیمنٹ کا حصہ بن گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی مسلمانوں میں اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر سنگھ جو طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا ہوئی تھیں اب لوک سبھا کی ممبر بن گئی ہیں اور ان کے پارلیمنٹ میں آنے سے انتہاپسندی اور زیادہ پروان چڑھے گی۔

    بھارت کے انصاف پسند حلقے بھی سادھوی جیسے لوگوں کے پارلیمنٹ پہچنے کو سیکولر ازم کیلئے بڑا خطرہ قرار دے رہے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کے بعض حلقوں میں بھی سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی مرکزی ملزم سے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ کیسا نظام ہے کہ سادھوی جیسی خاتون ہندوستانی پارلیمنٹ کا حصہ بن گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر ہندوانتہاپسند لیڑ ہیں اور ان پر سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس سمیت دیگر کئی الزامات ہیں۔

  • عمانی شہری بڑا جُرم کرتے پکڑا گیا

    عمانی شہری بڑا جُرم کرتے پکڑا گیا

    عمان (مسقط۔ نمائندہ باغی ٹی وی) رائل عمان پولیس نے دعوٰی کیا ہے کہ ایک ایسے عمانی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی کشتی کے ذریعے سلطنت میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک سے نکلنے میں مدد کر رہا تھا۔
    اپنے ایک بیان میں رائل عمان پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک ماہی گیر کو کشتی سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔ جو پیسوں کے عوض عمان میں غیر قانونی طور پر مقیم ایشیائی شہریوں کے ایک گروہ کو سمندر کے ذریعے فرار ہونے میں سروس مہیا کر رہا تھا۔
    رائل عمان پولیس نے ایک اور کاروائی میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروپ کے ارکان کو بھی گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ جو ایشیائی باشندوں کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
    تاہم پولیس کی جانب سے ان گرفتار افراد کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔

  • بھارت میں‌ سیاسی اتحاد این ڈی اے نے مودی کو دوبارہ اپنا لیڈر منتخب کر لیا

    بھارت میں‌ سیاسی اتحاد این ڈی اے نے مودی کو دوبارہ اپنا لیڈر منتخب کر لیا

    بھارت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی نے بی جے پی لیڈر نریندر مودی کو ہفتہ کے دن دوبارہ اپنا لیڈر منتخب کر لیا ہے۔ اسی طرح بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی نے بھی انہیں اپنا لیڈر منتخب کیاہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں این ڈی اے کے نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں پہلے بی جے پی کے صدر امت شاہ نے نریندر مودی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی جس پر بی جے پی کے سینئر لیڈروں راج ناتھ سنگھ اور نتن گڈکری نے اس کی تائید کی اور یوں‌پارٹی کے تمام نو منتخب ممبران پارلیمنٹ نے ہاتھ کھڑے کر کےاس تجویز کی حمایت کی۔

    اس کے بعد شرومنی اکالی دل کے لیڈر پرکاش سنگھ بادل نے نریندر مودی کو این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس موقع پر جنتا دل یونائٹیڈ کے سربراہ اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان اور دیگر جماعتوں‌کے لیڈر موجود تھے جنہوں نے مودی کے حوالہ سے اس فیصلہ کی منظؤری دی.

    یاد رہے کہ نریندر مودی چند دن بعد دوبارہ وزارت عظمی کا حلف اٹھا رہے ہیں.

  • چین کے نائب صدر کل پاکستان کا دورہ کریں گے.

    چین کے نائب صدر کل پاکستان کا دورہ کریں گے.

    چین کے نائب صدر وانگ چی شان کل اتوار کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے. اپنے اس دورے کے دوران نائب صدر وانگ چی شان صدرمملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ وانگ کی شان 13 ویں نیشنل پیلزکانگریس اورمرکزی فارن افئیرز کمیشن کے رکن ہیں۔ مرکزی فارن افئیرز کمیشن چین کی کمیونست پارٹی کا اہم ادارہ ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چین کے نائب صدر وانگ چی شان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان سدابہارسٹریٹجک تعاون اوراشتراک کار کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان کادورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوطرفہ رابطوں کی ایک کڑی ہے جس میں وزیرعظم عمران خان کے نومبر2018ءکے دورہ چین اورپھر اپریل 2019 ءمیں دورہ چین اوردوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے بعد تیزی آئی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ سے تعلقات میں مزید استحکام آئے گا اور ان کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمت کی دستاویزات اورمعاہدوں پردستخط ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چینی نائب صدر کے دورہ سے پاکستان اورچین کے درمیان سدبہاراورآزمودہ دوستی کی اہمیت اجاگرہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ سی پیک منصوبہ پر دونوں‌ملک تیزی سے عمل جاری رکھے ہوئے ہیں‌اور اس منصوبہ سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں.

  • مشرقی وسطیٰ میں امریکی فوج بڑھانے کا فیصلہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے. جواد ظریف

    مشرقی وسطیٰ میں امریکی فوج بڑھانے کا فیصلہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے. جواد ظریف

    ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں اپنی افواج کی تعداد بڑھانے کا امریکی فیصلہ ایک خطرناک پیش رفت ہے جو عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے ایک دن قبل مشرق وسطیٰ میں تعینات اپنے دستوں کی تعداد میں ڈیڑھ ہزار فوجیوں کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں ایران امریکہ کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے اور دونوں‌اطراف سے جارحانہ بیان بازی دیکھنے میں‌ آرہی ہے.

  • برادر اسلامی ملک میں‌ چھ لاکھ بچے غذائی قلت سے متاثر ہو سکتے ہیں. یونیسف کا خدشہ

    برادر اسلامی ملک میں‌ چھ لاکھ بچے غذائی قلت سے متاثر ہو سکتے ہیں. یونیسف کا خدشہ

    اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے ہے کہ افغانستان میں تقریبا چھ لاکھ بچوں کے غذائی قلت کے سبب متاثر ہونے کا اندیشہ ہے اور اگر انہیں جلد ضروری امداد نہ پہنچائی گئی تو ان بچوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونیسیف کے ترجمان کرسٹوف باؤلرك نے جنیوا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے شکار ملک افغانستان میں انسانوں کی حالت زمین پر بدترین آفات جیسے حالات میں ہے۔

    انہوں نے متاثر ہ بچوں کی مدد کے لئے فوری طور 70 لاکھ امریکی ڈالر کی مدد دینے کی وکالت بھی کی ہے ۔ واضح رہے کہ اتحادی ملکوں‌کی آئے دن بمباری اور جنگ مسلط کرنے سے افغان عوام کی طرح بچے بھی بہت بڑی تعداد میں‌ متاثر ہوئے ہیں اور ان کی زندگیوں‌کو سخت خطرہ درپیش ہے.

  • مودی کی حلف برداری تقریب میں‌ عمران خان سمیت دیگر لیڈروں‌ کو دعوت ملے گی یا نہیں، بڑی خبر آ گئی

    مودی کی حلف برداری تقریب میں‌ عمران خان سمیت دیگر لیڈروں‌ کو دعوت ملے گی یا نہیں، بڑی خبر آ گئی

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں بین الاقوامی رہنماؤں‌ کو مدعو کرنے سے متعلق فیصلہ جلد کریں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی جانب سے ابھی اس سلسلہ میں‌کوئی واضح فیصلہ نہیں‌کیا گیا. بھارتی سرکاری ذرائع نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کے بعد یہ ردعمل ظاہر کیا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے بڑے سیاستدانوں اور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ نریندر مودی 30 مئی کو حلف لے سکتے ہیں اور حلف برداری کی تقریب میں امریکہ، روس، فرانس، چین، اسرائیل اور دیگر ملکوں‌کے بڑے رہنمائوں‌کو شرکت کی دعوت دیے جانے کی توقع ہے. 2014 میں‌ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں‌کیا گیا کہ اس مرتبہ وہ وزیر اعظم عمران خان کو بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کرتے ہیں‌ یا نہیں.

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں جب بھی کوئی فیصلہ کیا جائے گا حکومت اسے میڈیا اور عوام کے ساتھ شیئر کرے گی.

  • بھارت میں‌ لوک سبھا تحلیل، صدر رام ناتھ گووند نے دستخط کر دیے

    بھارت میں‌ لوک سبھا تحلیل، صدر رام ناتھ گووند نے دستخط کر دیے

    بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے حالیہ الیکشن نتائج کے بعد 16 ویں لوک سبھا کو تحلیل کردیاہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جمعہ کے دن ہندوستانی کابینہ کے اجلاس میں‌ بھارتی صدرسے 16 ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس پر رام ناتھ کووند نے کابینہ کے مشورہ کو قبول کرکے لوک سبھا کو تحلیل کرنے کے حکم پر ہفتہ کو دستخط کردیے ہیں۔

    بھارت میں‌ 16 ویں لوک سبھا کی میعاد 3 جون کو ختم ہونا تھا۔ ہندوستانی صدر نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 85 کے تحت یہ قدم اٹھایا ہے۔

    یاد رہے کہ نریندر مودی اور ان کی کابینہ نے الیکشن نتائج کے بعد استعفیٰ‌ دے دیا ہے اور وہ جلد دوبارہ وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں‌گے.

  • بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر تشدد

    بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر تشدد

    بھارتی الیکشن میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد اقلیتوں پر تشدد کا سلسلہ شروع ہو گیا، گائے کے گوشت کے الزام میں خاتون سمیت مسلمان خاندان پر ہندو انتہا پسندوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی میں بھارتی نتائج والے روز ایک مسلمان خاندان کو ہندو انتہا پسندوں نے یہ کہہ کر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ گائے کا گوشت لے کرجا رہے تھے. شری رام سینا کے صدر شبھم بگھیل نے گائے کا گوشت لے جانے کا الزام لگا کر مسلمان نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا.شبھم بگھیل اپنے غنڈوں اور ہندو انتہا پسندوں کے ہمراہ مسلمان خاندان کے پاس گیا اور گاڑی میں موجود افراد پر تشدد کیا اور ان سے ’جے شری رام‘ کے نعرے بھی لگوائے۔ اس موقع پر لوگ جمع ہوئے لیکن وہ تماشا دیکھتے رہے. شبھم بگھیل کی جانب سے مسلمان خاندان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے. شبھم بگھیل مسلمانوں پر تشدد کے حوالہ سے مشہور ہے ماضی میں بھی وہ مسلمانوں پر تشدد کرتا رہا ہے اسی وجہ سے اسے 6 فروری کو ضلع بدر کیا گیا تھا لیکن وہ واپس آیا اور پھر مسلمان خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا.

    واضح رہے کہ مدھیہ پردیش سے دہشت گردی می نامزدسادھوی پراگیا نے الیکشن جیتا ہے جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں پر حملے شروع کر دئیے .

  • الیکشن میں شکست، راہل کی کانگریس صدارت سے استعفیٰ کی پیشکش رد کر دی گئی

    الیکشن میں شکست، راہل کی کانگریس صدارت سے استعفیٰ کی پیشکش رد کر دی گئی

    بھارتی الیکشن میں شکست کے بعد کانگریس کے‌ صدر راہل گاندھی نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی جسے رد کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی الیکشن میں کانگریس کی شکست کے بعد کانگریس کا پارٹی اجلاس ہوا جس میں راہل نے اخلاقی طور پر پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے کا کہا جسے پارٹی کے دیگر عہدیداران نے مسترد کر دیا.کانگریس کے پارٹی اجلاس میں سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، سینئر لیڈر اے کے انٹونی، پرینکا گاندھی، پارٹی خزانچی احمد پٹیل، کیپٹن امریندر سنگھ ، شیلا دکشت سمیت تقریبا تمام اراکین موجود تھے. اجلاس میں الیکشن میں شکست کے حوالہ سے غوروخوض کیا گیا. اجلاس میں راہل نے الیکشن میں شکست پر پارٹی سے استعفیٰ دینے کے پیشکش کی جسے اراکین نے رد کر دیا.

    واضح رہے کہ بھارتی الیکشن میں مودی کی پارٹی اور ا ن کے اتحادیوں نے 350 سے زائد نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ کانگریس کو ایک سو نشستیں بھی نہیں مل سکیں.