Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • سعودی عرب پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طاقت سے جواب دیں‌ گے. عادل الجبیر

    سعودی عرب پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طاقت سے جواب دیں‌ گے. عادل الجبیر

    سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں‌چاہتے لیکن اگر دوسرے فریق نے اس کی راہ اختیار کی تو سعودی عرب اس جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق عادل الجبیر نے تہران سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہاں‌رونما ہونے والے انقلاب کو دوسرے ملکوں‌ تک برآمد کرنے کی کوشش نہ کرے. اس کی پالیسیوں‌ سے خطہ کو خطرات ہیں. بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ ایران کی پالیسیوں کے تناظر میں اپنا کردار ادا کریں اور تہران کی خلاف ورزیوں سے متعلق فیصلہ کن موقف اختیار کریں۔ پالیسیوں کے تناظر میں اپنا کردار ادا کریں اور تہران کی خلاف ورزیوں سے متعلق فیصلہ کن موقف اختیار کریں۔

    سعودی وزیر مملکت نے اتوار کے دن ریاض‌میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایران کو خطے کے دوسرے ملکوں‌کے ساتھ مل کر رہنا چاہیے اور اچھی ہمسائیگی اختیار کرنے پیش نظر تخریبی پالیسیاں اختیار نہیں‌کرنی چاہئیں.

    یاد رہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد ایک مرتبہ پھر سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی بڑھتی نظر آرہی ہے اور سعود ی عرب نے 30 مئی کو عرب سربراہ اور خلیج تعاون کونسل کا اجلاس بھی طلب کیا ہے.

  • ایران نے حزب اللہ کو امریکی فوجیوں‌ کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سونپ دی، امریکی سینیٹر کا دعویٰ

    ایران نے حزب اللہ کو امریکی فوجیوں‌ کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سونپ دی، امریکی سینیٹر کا دعویٰ

    امریکی ری پبلیکن کے عہدیدار اور سینیٹر مائیکال ماکول نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ ایران نے حزب اللہ کو مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں‌ اور اس کے شہریوں‌ کے اغوا کی ذمہ داری سونپی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مذکورہ امریکی سینیٹر ریاست ٹیکساس کے رکن منتخب ہوئے ہیں. مائیکل ماکول نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ واشنگٹن کو جاسوسی ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ایران اپنے وفادار گروپوں‌کو امریکی فوجیوں‌ پر حملوں‌اور انہیں‌ نشانہ بنانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے.

    امریکی سینیٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے قائم کئے گئے آپریشنل یونٹ ‘فیلق القدس’ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے حزب اللہ کو ایک مکتوب بھیجا ہے جس میں اس سے امریکی فوجیوں‌کے اغوا اور قتل کی ذمہ داری دی گئی ہے.
    کہا گیا ہےکہ وہ امریکیوں کے اغواء یا ان کے قتل کی ذمہ داری سنھبالے۔

  • سعودی عرب نے 30 مئی کو عرب سربراہ کانفرنس اور خلیج تعاون کونسل کے اجلاس طلب کر لئے

    سعودی عرب نے 30 مئی کو عرب سربراہ کانفرنس اور خلیج تعاون کونسل کے اجلاس طلب کر لئے

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 30 مئی کو خلیج تعاون کونسل اور عرب سربراہ کانفرنسیں‌ منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق سعودی فرمانروا نے اجلاس بلانے کا یہ مطالبہ سعودی عرب اور امارات پر ہونے والے حملوں کے واقعات، خطہ کی تازہ ترین صورتحال اور آئندہ کے لیے خلیجی ملکوں پر جارحیت کی روک تھام کے لیے کیا ہے.

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے خلیجی ممالک کی قیادت اور عرب ملکوں کے سربراہان کو 30 مئی کو ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے مکتوب بھجوائے گئے ہیں۔

    سعودی عرب کے اس مطالبہ پر 30 مئی کو عرب لیگ اور خلیجی ممالک کی سربراہ کانفرنس کے بعد 31 مئی کو اسلامی سربراہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مکہ معظمہ میں‌ہونے والے ان تینوں‌ اجلاسوں‌کی میزبانی برادر اسلامی ملک سعودی عرے کرے گا.

    یاد رہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں‌ کے بعد برادر ملک نے سفارت کاری تیز کر دی ہے اور سربراہ اجلاس بلا کر مشترکہ لائحہ عمل وضع کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں. ادھر ناروے کی انشورنس کمپنیوں نے الزام لگایا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ بندرگاہ کے قریب بحری جہازوں‌ پر حملوں‌ کے پیچھے ایرانی پاسداران انقلاب کا ہاتھ ہے.

  • امریکہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر جیسے ایک ہی وار سے منہدم ہو جائے گا، کمانڈر ایرانی پاسداران انقلاب

    امریکہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر جیسے ایک ہی وار سے منہدم ہو جائے گا، کمانڈر ایرانی پاسداران انقلاب

    ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہماری ایران کے دشمنوں اور امریکہ کے ساتھ ایک ہی وقت میں‌ نفسیاتی جنگ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ امریکہ تو ورلڈ ٹریڈ‌ سنٹر جیسے ایک ہی حملہ کی مار ہے اور وہ اسی سے دھڑام سے زمین کی پستیوں‌ میں‌ آ گرے گا.

    ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہاکہ ایران امریکہ جاری سراغرسانی کی جنگ میں‌ فوجی کاروائیوں کی طرف سائبر جنگ بھی شامل ہے.
    امریکہ اس وقت اپنی طاقت کھو چکا اور شدید خطرات سے دوچار ہے.

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں‌ ایران اور امریکہ کی طرف سے تندوتیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے.

  • مودی نے بھارتی الیکشن کمیشن کا وقار خاک میں‌ ملا دیا ہے، کانگریس

    مودی نے بھارتی الیکشن کمیشن کا وقار خاک میں‌ ملا دیا ہے، کانگریس

    بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کا وقار خاک میں‌ملا دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہے کہ کمیشن کی میٹنگوں میں مسٹرلواسا کو شامل نہیں‌کیا جاتا رہا اور اس کی وجہ اب ظاہر ہونے الیکشن کمیشن کا وقار خاک میں‌مل گیا ہے. یہ کمیشن کی تاریخ‌ کا یقینی طور پر سیاہ دن ہے.

    انہوں نے کہاکہ بھارتی الیکشن کمیشن مودی کے ہاتھوں‌کٹھ پتلی بن کر رہ گیا ہے.

    یاد رہے کہ ایک دن قبل بھارتی الیکشن کمیشن میں اختلافات کی خبریں‌ میڈیا کی زینت بنی تھیں.

  • بھارتی انتخابات، ہر پانچویں‌ امیدوا رکے مجرمانہ سرگرمیوں‌ میں‌ ملوث‌ ہونے کا انکشاف

    بھارتی انتخابات، ہر پانچویں‌ امیدوا رکے مجرمانہ سرگرمیوں‌ میں‌ ملوث‌ ہونے کا انکشاف

    بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے حوالہ سے اس امر کا انکشاف ہوا ہے کہ نریندر مودی کی حکمران جماعت بی جے پی نے ایسے امیدوار کھڑے کئے ہیں‌جن پر سنگین نوعیت کے مجرمانہ سرگرمیوں‌ میں‌ ملوث ہونے کے الزامات ہیں جبکہ دوسری جانب نیشنل کانگریس بھی اس معاملہ میں‌ایک قدم ہی فاصلے پر ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ایسوسی ایشن برائے جمہوری اصلاحات نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے بھارت میں عام انتخابات اور امیدواروں‌کا جائزہ لے کر ایک رپورٹ‌ مرتب کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے چالیس فیصد امیدواروں‌پر مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں. بعض‌ امیدوار ایسے بھی ہیں‌جو قتل اور خواتین کے خلاف سنگین نوعیت کے جرائم سے متعلق الزاما ت کا سامنا کر رہے ہیں.

    رپورٹ‌ میں‌ کانگریس سے متعلق بھی کہا گیا ہے کہ اس کے بھی 39 فیصد امیدواروں‌پر اسی نوعیت کے الزامات ہیں‌. یوں‌ دونوں‌ جماعتوں‌کے کردار میں محض انیس بیس کا ہی فرق محسوس ہوتا ہے.

    رپورٹ‌ میں‌ کہا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں‌حصہ لینے والا ہر پانچواں‌ امیدوار سنگین قسم کے مقدمات کا سامنا کر رہا ہے اور یہ امیدوار مجرمانہ سرگرمیوں‌ میں‌ ملوث پائے گئے ہیں. انڈیا کی کمیونسٹ‌ پارٹی اور دیگر تنظیموں‌ کے امیدواروں‌ کو بھی اسی طرح‌کے الزامات کا سامنا ہے.

    رپورٹ مرتب کرنے والی تنظیم نے تمام تنظیموں‌ کے امیدواروں‌ کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد یہ رپورٹ‌ تیا رکی ہے.

  • خاتون نے پینٹ کی جیب میں‌ مگرمچھ کا بچہ کیوں‌ چھپایا، پولیس بھی حیران

    خاتون نے پینٹ کی جیب میں‌ مگرمچھ کا بچہ کیوں‌ چھپایا، پولیس بھی حیران

    امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک خاتون کی پینٹ سے حیران کن طور پر ایک فٹ لمبا مگرمچھ نکلا جبکہ اسی خاتون کے پاس سے 41 کچھورے بھی برآمد ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فلوریڈا کے مغربی ساحل شارلیٹ کاؤنٹی میں جب کچھوے برآمد کرنے پر اس سے پوچھا کہ تمہارے پاس اور بھی کچھ ہے تو اس نے اپنی پینٹ سے ایک فٹ لمبا مگرمچھ نکال کر پولیس کو بھی حیران کر دیا.

    فلوریڈا کے مچھلی اور وائلڈ لائف اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس پورے معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے.

  • تہران کسی سے تنازعہ نہیں‌چاہتا، ایران امریکہ جنگ نہیں‌ ہو گی. جواد ظریف

    تہران کسی سے تنازعہ نہیں‌چاہتا، ایران امریکہ جنگ نہیں‌ ہو گی. جواد ظریف

    ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران کسی سے کوئی تنازعہ نہیں‌چاہتا اور نہ ہی ہم جنگ چاہتے ہیں. اسی طرح‌ کسی کو یہ الجھاؤ نہیں‌ ہے کہ وہ خطے میں ایران کا مقابلہ کر سکتا ہے، اس لئے ایران کے خلاف کسی قسم کی جنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے سرکاری خبر رساں‌ ایجنسی ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کی ہے. انہوں‌ نے کہا کہ ایران کی کسی سے جنگ نہیں‌ ہونے جارہی. قبل ازیں ایران کے ہی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی یہی بیان دیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے تعلقات خراب ضرور ہیں‌ لیکن کسی جنگ کا کوئی امکان نہیں‌ ہے.

    ایرانی سپریم لیڈر نے کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے مابین کسی فوجی ٹکراؤ کی بجائے درحقیقت عزم کا امتحان ہے. حقیقت یہ ہے کہ نہ تو ہم جنگ چاہتے ہیں‌اور نہ ہی وہ یعنی امریکی جنگ چاہتے ہیں. ایران کے پاس امریکہ کے خلاف یہی آپشن ہے کہ وہ یقینی طور پر مزاحمت کرے. سب کو معلوم ہے کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو یہ کسی کے مفاد میں نہیں‌ہے لہٰذا جنگ کا خطرہ نہیں‌ہے.

  • خلیجی ملکو‌ں نے امریکی فوج کو اپنے سمندری پانیوں میں‌ تعیناتی کی باقاعدہ اجازت دے دی

    خلیجی ملکو‌ں نے امریکی فوج کو اپنے سمندری پانیوں میں‌ تعیناتی کی باقاعدہ اجازت دے دی

    خلیج تعاون کونسل نے امریکہ کی طرف سے ایران کے مقابلہ کیلئے اپنی فوج خلیجی ملکوں‌ اور ان کی سمندری حدود میں تعینات کرنے کیلئے کی جانے والی درخواست کو قبول کر لیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق عرب روزنامہ الشرق الاوسط نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل میں‌شامل دیگر ملکوں نے امریکی فوج کو خلیج کے پانیوں تک رسائی کی اجازت دے دی گئی ہے.

    رمضان المبارک کے آخری ایام میں مکہ معظمہ میں عرب سربراہ کانفرنس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں‌ ایران تنازعہ پر بھی غوروفکر کیا جائے گااور آخر میں مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا. ادھر کہا گیا ہے کہ خلیجی ملکوں‌کی طرف سے امریکہ کو اپنے پانیوں‌ تک رسائی کی اجازت دو طرفہ معاہدہ کی وجہ سے دی گئی ہے جس کا مقصد ایران کی جانب سے خلیجی ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں‌ پر قابو پانا ہے.

  • ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی بحری جہازوں‌ پر حملوں‌ کی دھمکی دے دی

    ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی بحری جہازوں‌ پر حملوں‌ کی دھمکی دے دی

    خلیج میں‌موجود امریکی جہاز ایرانی میزائلوں‌ کے نشانے پر ہیں اور ہمارے تھوڑے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خلیج کے پانیوں‌ میں‌موجود امریکی جہازوں‌ کو باآسانی نشانہ بنا سکتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ بات ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف برائے پارلیمانی امور محمد صالح جوکار نے کی ہے. انہوں نے امریکی بحری جہازوں‌پر حملوں‌ کی واضح دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کسی طور ایک نئی جنگ کا متحمل نہیں‌ہو سکتا.

    ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت میں دیا گیا ہے کہ جب امریکہ نے ایران کے تیل پر مکمل پابندی لگا دی ہے اور اس کے بعد سے دونوں‌ ملکوں‌ کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف تندوتیز بیانات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے. امریکہ نے اپنے بحری بیڑی خلیجی ممالک میں پہنچا دیے ہیں‌ جبکہ دوسری جانب حال ہی میں‌ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بیان دیا ہے کہ اگرچہ امریکہ اور ایران کے درمیان سخت کشیدگی موجود ہے تاہم دونوں‌ملکوں‌ کے درمیان اس کے باوجود جنگ نہیں‌ ہو گی.
    ایران