Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • مندر میں ڈکیتی کی واردات، سیکورٹی گارڈ کے ساتھ ڈاکووں نے کیا سلوک کیا؟

    مندر میں ڈکیتی کی واردات، سیکورٹی گارڈ کے ساتھ ڈاکووں نے کیا سلوک کیا؟

    بھارت میں مندر بھی محفوظ نہیں ، مندر میں ڈکیتی کی وارادت کے دوران ڈاکو سیکورٹی گارڈز کو باندھ کر سات لاکھ روپے لوٹ کر فرارہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے علاقے بھیونڈی کے مشہور مندر وجریشوری مندر میں چھ ڈاکو ہفتہ کی‌صبح آئے ،‌ڈاکو مسلح تھے انہوں نے ہاتھوں میں تلواریں اٹھا رکھی تھی، بھارتی پولیس کے مطابق ڈاکوووں نے نقاب بھی پہن رکھا تھا، ڈاکووں نے مندر کے باہر موجود سیکورٹی گارڈ کو باندھا اور مندر میں موجود تمام باکسزکے تالے توڑ کر سات لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے.

  • امریکہ میں وزیر اعظم عمران خان کی تعریف میں قرارداد منظور

    امریکہ میں وزیر اعظم عمران خان کی تعریف میں قرارداد منظور

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی تعریف میں امریکی ریاست میں قرارداد منظور کر لی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں وزیر اعظم عمران خان کی تعریف میں منظور ہونے والی قرارداد میں خطے امن و امان کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا. امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی غیر ملکی وزیر اعظم کی تعریف میں امریکہ میں قرارداد منظور کی گئی ہے. امریکی ایوان نمائندگان کے 6 ارکان اور 2 سینیٹرز نے قرار داد پیش کی جبکہ جارجیا کی ریاستی اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظورکی.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جسے پوری دنیا میں سراہا گیا تھا. اب امریکی ریاست میں عمران خان کے حق میں قرارداد منظور کی گئی ہے.

  • جانئے دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان کونسا ہے.. ؟

    جانئے دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان کونسا ہے.. ؟

    آئیے آج ہم کو بتاتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں افطار کا دسترخوان کہاں اور کیسے لگتا ہے… ؟.(رپورٹ :فردوس جمال) مسجد نبوی میں رمضان کریم میں بچھایا جانے والا دنیا کا یہ سب سے بڑا دسترخوان ہے.جہاں روزانہ 2 لاکھ افراد اس دسترخوان پر افطاری کرتے ہیں.اس دسترخوان پر ہر روز 85 سے زائد ممالک کے مسلمان روزہ افطار کرتے ہیں.یہ دسترخوان چودہ سو سال سے تواتر کے ساتھ بچھایا جاتا ہے.یہ دسترخوان 16 ہزار قالینوں پر بچھایا جاتا ہے.اس دسترخوان پر 10 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں.یومیہ افطاری کے لئے 300 ٹن زمزم 15000 کولرز میں رکھا جاتا ہے.صحن میں روزہ داروں کے لئے بطور سائبان 250 جدید چھتریاں نصب ہیں.صحن میں دسترخوان سے متصل 436 ائیر فین لگے ہوئے ہیں جو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں.
    یہ دسترخوان دو گھنٹوں میں لگایا جاتا ہے اور 5 منٹ میں نفاست کے ساتھ سمیٹا جاتا ہے.مسجد کے اندر دسترخوان کی سوغات میں زمزم
    کھجور،قہوہ،چائے،دہی،دقہ وغیرہ, مسجد کے صحن میں بچھائے جانے والے دسترخوان کی سوغات مذکورہ چیزوں کے ساتھ دیگر انواع و اقسام کے کھانے،تازہ پھل اور مشروبات. یومیہ مخیر حضرات 25 لاکھ ریال اس دسترخوان کو روزہ داروں کے لئے سجانے میں لگاتے ہیں.
    اس دسترخوان کو لگانے کے لئے مخیر حضرات رمضان المبارک سے پہلے ہی درخواستیں جمع کراتے ہیں.
    اس دسترخوان میں لگائی جانے والی اشیاء کا معیار چیک کرنے کے لئے ٹیمیں مختص ہیں.
    اللہ پاک ہر مسلمان کو پیارے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی مسجد میں روزہ افطار کرنا نصیب فرمائے.

  • دولہا کے جسم کے اس حصے کو دیکھ کر لڑکی نے کیا شادی سے انکار

    دولہا کے جسم کے اس حصے کو دیکھ کر لڑکی نے کیا شادی سے انکار

    بھارتی ریاست یوپی میں شادی والے دن دلہن نے بارات کی آمد کے بعد شادی سے انکار کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست یوپی کے علاقے ضلع قنوج کے گاوں اندرانگر میں رامپال کی بیٹی رینا کی شادی فیروز آباد دیاپور کے گاوں کے مقامی شخص دیال کے بیٹے ہرویر کے ساتھ طے پائی، بارات لڑکی کے گھر پہنچی، باراتیوں نے کھانا بھی کھایا جب دلہن کو دولہا کے ساتھ بٹھانے لگے تودلہن نے دولہا کا کچھ ایسا دیکھ لیا کہ شادی سے انکار کر دیا، لڑکی کو اس کے والدین حتیٰ کی پولیس والوں نے بھی شادی کے لئے منانے کی کوشش کی لیکن لڑکی نہ مانی اور مسلسل انکار کرتی رہی. واقعہ کی خبر گاوں میں پھیل گئی اور سارا گاوں دولہا کو دیکھنے کے لئے لڑکی کے گھر پہنچ گیا. گاوں والوں نے بھی دیکھا تو کانوں کو ہاتھ لگائے ،.دولہا کے پاوں میں راڈ ڈالی گئی تھی جسے دیکھ کر لڑکی نے شادی سے انکار کیا تھا، بعد ازاں لڑکی کے والد نے دولہا کو دلہن کی بجائے ایک انگوٹھی، موبائل اور سترہ ہزار روپے دیے اور رخصت دے دی.

  • مودی کے حلقہ انتخاب میں ایک دن میں کتنی خودکشیاں ؟ بڑی خبر آگئی

    مودی کے حلقہ انتخاب میں ایک دن میں کتنی خودکشیاں ؟ بڑی خبر آگئی

    بھارتی وزیر اعظم مودی کے حلقہ انتخاب میں لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی کے حلقہ انتخاب وارانسی کے علاقے لکسہ میں ایک شخص نے تین بیٹیوں کو زیر کھلانے کے بعد خود بھی زہر کھا کر خود کشی کر لی، پولیس کا کہنا ہے کہ گیتا مندر علاقے میں دیپک گپتانے گھر میں تین بیٹیوں نو سال کی نويا، سات سال کی آدیتی اور پانچ سال کی ریما کو زہر کھلانے کے بعد خود بھی زہر کھا لی. جس سے چاروں کی موت واقع ہو گئی. پولیس کے مطابق دیپک نے قرض سے نجات حاصل کرنے کے لئے خودکشی کی ہے.

  • تیج بہادرکی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ، بڑی خبر آ گئی

    تیج بہادرکی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ، بڑی خبر آ گئی

    بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف الیکشن لڑنے والے بھارتی فوج کے جوان تیج بہادر کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن نے تیج بہادر کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے جس پر تیج بہادر نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھام آج سماعت کے دوران بھارتی سپریم کورٹ کے ۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ نے تیج بہادر کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کےفیصلے جو درست قرار دے دیا.

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقابلے میں بھارتی فوج کے معطل فوجی تیج بہادر نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تیج بہادر نے مودی کے مقابلے میں بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دئیے . تیج بہادر نے بھارت کے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا.

  • دو گائے قتل، مقدمہ درج، علاقہ میں سیکورٹی سخت، ایسا کہاں ہوا؟

    دو گائے قتل، مقدمہ درج، علاقہ میں سیکورٹی سخت، ایسا کہاں ہوا؟

    دہلی کے علاقے میں دو مردہ گائے کی اطلاع ملنے پر افرا تفری مچ گئی، پولیس نے وسیع پیمانے پر گائے کو مارنے والوں کو تلاش کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے علاقے تولوک پوری میں دو گائے مردہ حالت میں ملیں ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، گائے کے مالک نے بتایا کہ اس کی دو گائے صبح غائب تھیں تلاش کرنے پر پتہ چلا کہ کسی نے انہیں مار دیا اور وہ پارک میں مردہ حالت میں ملیں ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا ہے، علاقہ میں سی سی ٹی وی نہ ہونے کی وجہ سے ملزموں تک پہنچنا مشکل ہے پھر بھی کوشش کریں گے کہ گائے مارنے والوں کو گرفتار کریں. اس واقعہ کے بعد علاقے کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے.

    واضح رہے کہ 12 مئی کو دہلی کے اس علاقے میں الیکشن ہونے ہیں، دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفر الاسلام نے پولیس کمشنر کو درخواست دی کہ الیکشن سے قبل اس واقعہ کو مذہبی کشیدگی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے اس لئے اس علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایاجائے.

  • بھارتی فوج نے بھرتی کے لئے دکھائے سنہرے خواب

    بھارتی فوج نے بھرتی کے لئے دکھائے سنہرے خواب

    بھارت سرکار نے فوج میں بھرتی کے لئے جوانوں کو سنہرے خواب دکھانا شروع کر دئیے، بھارتی فوج کی کشمیر میں تعیناتی کی وجہ سے بھارتی فوج میں بھرتی ہونے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں کشمیر میں ہلاک ہی نہ ہو جائیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے بھرتی کے لئے بھارتی جوانوں کو سنہرے خواب دکھانا شروع کئے ہیں تا کہ زیادہ جوان فوج میں بھرتی ہوں اس ضمن میں بھارتی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دس سال میں نوکری چھوڑنے والوں کو 17 لاکھ روپے ملیں گے اور اور اگر سروس 14 سال مکمل کریں گے تو 38 لاکھ روپے دئیے جائیں گے. فوج میں بھرتی ہونے والوں کو چھٹیاں بھی زیادہ ملیں گی . بھارتی فوج نے یہ اس لئے اعلان کیا ہے تا کہ زیادہ لوگ فوج کو جوائن کر سکیں.

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کشمیر میں‌ہونے کی وجہ سے فوج میں لوگ بھرتی نہیں ہوتے کشمیر میں ڈیوٹی ہونے کی وجہ سے عسکریت پسندوں کے حملوں میں بھارتی فوج کے اہلکار ہلاک ہوتے ہیں اس وجہ سے بھارتی فوج میں بھرتی ہونے سے لوگ خوفزدہ رہتے ہیں،

  • بھارت سرکار کی ایک بار پھر پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی

    بھارت سرکار کی ایک بار پھر پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی

    بھارت سرکار نے پاکستان کا ایک بار پھر پانی روکنے کی دھمکی دی ہے

    باغی ٹی و کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کو نہیں روکتا تو بھارت پاکستان کی طرف جانے والے پانی کو روک سکتا ہے. وزیر نے مزید کہا کہ 1960 میں ہونے والے معاہدے کے مطباق بھارت کی چھ میں سے تین ندیوں کا پانی پاکستان کو دیا گیا تھا. اب بھارت وہ پانی روک سکتا ہے.

  • تیج بہادر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلا لیا

    تیج بہادر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلا لیا

    بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے بھارتی فوج کے سابق جوان تیج بہادر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں بینچ نے تیج بہادر کی درخواست پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کل تک اس درخواست پر اپنا موقف دے.تیج بہادر کی جانب سے وکیل پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ کے ایک سابقہ حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے متعلق درخواسیتں مثالی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کے دوران دائر کی جا سکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقابلے میں بھارتی فوج کے معطل فوجی تیج بہادر نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تیج بہادر نے مودی کے مقابلے میں بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دئیے . تیج بہادر نے بھارت کے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے.