Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • امریکی وزیر خارجہ انڈیا پہنچ گئے، نریندر مودی سے اہم ملاقات کریں‌ گے

    امریکی وزیر خارجہ انڈیا پہنچ گئے، نریندر مودی سے اہم ملاقات کریں‌ گے

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو افغانستان کا دورہ کرنے کے بعد 3روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بدھ کو بھارتی ہم منصب ،وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے. بھارتی میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھارتی حکام سےایرانی تیل کی درآمد، روسی میزائل خریدنے کےمعاملے پر بات کریں گے.

    واضح رہے کہ دورہ بھارت سے قبل امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو غیراعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے اور انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی. اس موقع پر افغان صدارتی محل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران افغان امن عمل،صدارتی انتخابات اور باہمی امورپر بات چیت ہوئی ہے.

    ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ یکم ستمبرسے پہلے ہونے کی امید ہے، امریکانے طالبان کو فوجی انخلا کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ٹائم فریم نہیں دیا.

  • بھارت:سینٹرل آرم پولیس فورس میں 84ہزار سے زائد آسامیاں خالی،بھارتیوں کا بھرتی ہونے سے انکار

    بھارت:سینٹرل آرم پولیس فورس میں 84ہزار سے زائد آسامیاں خالی،بھارتیوں کا بھرتی ہونے سے انکار

    نئی دہلی :بھارتی شہری فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں میں بھرتی ہونے کی بجائے بے روزگار رہنا پسند کرتے ہیں. بھارتی سرحدوں پر لڑمرنے اور ملک کے اندر بے جا ڈیوٹیوں کرنے کو پسند نہیں کرتے .یہی وجہ ہے کہ فوج ،پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں میں بڑی تعداد میں کافی عرصےسے خالی پڑی ہیں. صرف ایکے محکمے سینٹرل آرم پولیس فورس (سی اےپی ایف) میں خالی آسامیوں کی تعداد 84ہزار سے تجاوز کرگئ ہے.

    لوگ سبھا میں‌ایوان کو ملک کی داخلی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے حقائق پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل آرم پولیس فورس میں تنخواہ اور مراعات بڑھانے کے باوجود بھارتی نوجوانوں کا اس طرف رجحان نہیں ہے. وفاقی وزیر داخلہ نے کہا اس وقت کل تعداد 84037 ہے اگر بھارتیوں نے سینٹرل آرم پولس فورس میں ملازمت اختیار نہ کی تو یہ تعداد خطرناک حد تک تجاوز کرجائے گی.

  • افغان امن معاہدہ کب ہو گا اور طالبان کو کیا یقین دہانی کروائی گئی؟ امریکی وزیر خارجہ نے بتا دیا

    افغان امن معاہدہ کب ہو گا اور طالبان کو کیا یقین دہانی کروائی گئی؟ امریکی وزیر خارجہ نے بتا دیا

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو غیراعلانی دورے پر افغانستان پہنچ گئے اور انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدارتی محل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ ملاقات کے دوران افغان امن عمل،صدارتی انتخابات اور باہمی امورپر بات چیت ہوئی ہے. امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ یکم ستمبرسے پہلے ہونے کی امید ہے، امریکانے طالبان کو فوجی انخلا کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ٹائم فریم نہیں دیا.

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہاکہ امریکا افغانوں کے مابین جلد از جلد مذاکرات کی شروعات چاہتا ہے. افغان امن عمل اور خطے کے امن واستحکام میں پاکستان کا اہم کردار ہے. ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات اور کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد میں ہم پاکستان سےعملی اقدامات کی توقع جاری رکھیں گے. واضح رہے کہ امریکہ پر افغانستان سے فوجیں‌ نکالنے کیلئے خود امریکی عوام کی بھی بہت دباؤ ہے اور وہ جلد اس خطہ سے باعزت واپسی چاہتا ہے.

  • کارگل محاذ:اسرائیل نے بھارت کی مدد کی تھی .اسرائیلی صحافی کا انکشاف

    کارگل محاذ:اسرائیل نے بھارت کی مدد کی تھی .اسرائیلی صحافی کا انکشاف

    تل ابیب:اسرائیلی صحافی نے پاکستان کے خدشات کی تصدیق و تائید کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کارگل کی لڑائی میں اسرائیل نے بھارت کی مدد کی اور فضائیہ کو ایسے گائیڈڈ میزائل دیئے جس نے پاکستانی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشامہ بنایا جس سے پاکستان کی کمر ٹوٹ گئی.اس خبرسے متعلق انڈیا ٹوڈے نے بھی انکشاف کیا تھا لیکن اب اسرائیلی صحافی کی رپورٹ نے تو اس پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے.صحافی کے مطابق اسرائیل نے بھارت کو کارگل کی جنگ میں ایسی مدد فراہم کی جس نے اس کی نہایت کمزور حالت کو طاقت میں بدل دیا۔ جب بھارتی فضائیہ اپنی زمینی فوج کو پاکستانی پوزیشنز کے متعلق صحیح معلومات فراہم کرنے میں ناکام ہورہی تھی اور اسکے میزائل بھی ٹھیک نشانے پر نہیں لگ رہے تھے۔

    ایسی حالت میں اسرائیل نے بھارتی فضائیہ کو لیزر گائیڈڈ میزائل فراہم کردیے جو میراج 2000 طیاروں میں لگا دیے گئے۔ ان میزائل کیوجہ سے precision bombing کی گئی جس نے پاکستان کی بلند و بالا پوزیشنز کی برتری کو ختم کردیا جبکہ اسے لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی۔ ماضی قریب میں اور خصوصاً مودی حکومت کے دور میں دونوں ممالک میں قربتیں تیزی سے بڑھی ہیں۔ اس ضمن میں بھارت اسرائیل سے جنگی ساز و سامان خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن کر ابھرا ہے جبکہ اسرائیل سے بھارت کی خریداری دوسرا بڑا ذریعہ ہے

  • آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 رنز سے ہرا دیا

    آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 رنز سے ہرا دیا

    آسٹریلیا نے فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 64 رنز سے ہرا دیا. انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا. بیٹنگ کی دعوت پر آسٹریلیا نے 286 رنز کا ہدف دیا لیکن ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے کھلاڑی ڈھیر ہو گئے.

    فنچ کی سینچری اور مین آف دی میچ قرار. وارنر نے 53, سٹیو سمتھ نے 38 رنز بنائے. جیسن نے 5 وکٹیں لی اور سٹارک نے 4.

    گزشتہ میچ میں افغانستان نے بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور شکست کا سامنا کرنا پڑا. آسٹریلیا اور انگلینڈ کا ٹاکرہ بھی کسی جنگ سے کم نہیں. سٹیڈیم کے ٹکٹس پہلے ہی بک گئے تھے اور کئی شائیقین ٹکٹس نہ ملنے پر افسردہ تھے.

    انگلینڈ کے اگلے 2 میچ انڈیا اور نیوزیلینڈ کے ساتھ ہیں اگر انگلینڈ اگلے دونوں میچ ہار جاتا ہے اور پاکستان اگلے تینوں میچ جیت جائے تو سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے.

  • ماناما کانفرنس کے خلاف فلسطین میں ملک گیراحتجاج،اسرائیلی فوج کا تشدد

    ماناما کانفرنس کے خلاف فلسطین میں ملک گیراحتجاج،اسرائیلی فوج کا تشدد

    مقبوضہ بیت المقدس:امریکہ کی دعوت پر آج خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت ماناما میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے خلاف فلسطین میں بہ طور احتجاج ہڑتال، مظاہرے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔جبکہ ادھر ارض مقدس میں قابض صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال شروع کیا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد قضیہ فلسطین کے تصفیے کے لیے امریکی سازش ‘صدی کی ڈیل’ کو آگے بڑھانا ہے۔ سوائے چند ایک خلیجی ممالک ، مصر اور اردن کے پوری عالمی برادری نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا ہے۔

    امریکا اور اس کے حواریوں کی دعوت پر منعقد کی جانے والی نام نہاد اقتصادی کانفرنس کے خلاف فلسطین کے علاقوں غزہ، غرب اردن، بیت المقدس، شمالی اور جنوبی فلسطینی علاقوں میں‌ شٹرڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔غزہ اور مغربی کنارے کےمختلف شہروں میں ایک احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں جن میں بڑی تعداد میں‌شہری شریک ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں نکالی جانے والی ایک ریلی پرقابض فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

  • بیرون ملک پاکستانیوں نے اپنے اثاثے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت ظاہر کردیئے.خلیج ٹائمز کا دعویٰ

    بیرون ملک پاکستانیوں نے اپنے اثاثے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت ظاہر کردیئے.خلیج ٹائمز کا دعویٰ

    اسلام آباد:معروف جریدہ خلیج ٹائمز نے یہ دعوٰیٰ‌کیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے اپنے اثاثے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت ظاہر کیے ہیں.خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں نے 346 ارب کے اثاثے ظاہر کیے .پاکستانیوں نےسوئٹزرلینڈمیں115،برطانیہ میں90ارب روپےکےاثاثےظاہرکئے.جریدے نے یہ بھی دعویٰ‌کیا ہےک سنگاپور میں87اوربرٹش ورجن آئی لینڈمیں49ارب روپےکےاثاثےظاہرہوئے

    خلیج ٹائمز نے سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہےکہ ابھی بھی بڑی تعداد نے اپنے اثاثے نہیں ظاہر کیے. ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ اپنے اثاثے ظاہر کردیں کیوںکہ حکومت پاکستان کے پاس دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے اثاثوں سے متعلق تمام تر معلومات پہنچ چکی ہیں.

  • سعودی عرب نے پاکستانی عازمین حج کوسہولت فراہم کرنےکا اعلان کردیا ،امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم

    سعودی عرب نے پاکستانی عازمین حج کوسہولت فراہم کرنےکا اعلان کردیا ،امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم

    اسلام آباد/ریاض:سعودی عرب کا پاکستانی عازمین حج کو سہولت دینے کا فصلہ کرلیا . پاکستانی حجاج کرام کے لیے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم کردی.اطلاعات کے مطابق سعودی جنرل اتھارتی آف سول ایوی ایشن نے اس فیصلے پر عمل درآمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی حجاج کرام کو امیگریشن لینڈنگ کارڈ کے شرط سے مستثنیٰ‌قرار دے کر بہت سی مشکلات ختم کررہا ہے.

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ کے دوران ان سے یہ درخواست کی تھی کہ سعودی عرب پاکستانی حجاج کرام کے لیے امیگریشن کو آسان تر بنانے کےلیے مناسب اقدامات کرے .عمران خان نے محمد سلمان کو یہ درخواست کی تھی کہ وہ پاکستان سے سعودی عرب سفر کرنے والے افراد کے لیے امیگریشن کی شرائط ختم کرکے ان کے سفر کو آسان سے آسان تر کردے

  • چین:سنکیانگ کے گورنر نے10 لاکھ یغور مسلمانوں کی جبری نظر بندی تسلیم کرلی

    چین:سنکیانگ کے گورنر نے10 لاکھ یغور مسلمانوں کی جبری نظر بندی تسلیم کرلی

    سنکیانگ:اقوام متحدہ میں سنکیانگ کے وائس گورنر ایرکن تنیاز نے یہ تسلیم کر لیا ہےکہ چین نے یغور مسلمانوں کو اس لیے مختلف سینٹرز میں روک رکھا ہے جہاں ان کی برین واشنگ کی جاتی ہے تاکہ وہ شدت پسندی سے دور رہیں.وائس گورنر نے اقوام متحدہ میں ایک اجلاس کے دوران یہ بھی کہا کہ ان سینٹرز میں مسلمانوں کی برین واشنگ کے ساتھ ساتھ ان کو فنی تعلیم بھی دی جارہی ہے.وائس گورنر نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں امریکی الزامات کے جواب میں یہ حقائق پیش کیے .

    یاد رہے کہ چین میں یغور مسلمانوں کی جبری نظر بندی اور اسلامی اقدار سے دور رکھنے کے حوالے سے کافی عرصے سے خبریں گردش کررہی تھیں .چین نے اس سے قبل یغور مسلمانوں کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا .یہ پہلا موقع ہے کہ اقوام متحدہ کے فورم پر چین نے یہ بالآخر تسلیم کر ہی لیا ہے کہ اس نےسنکیانگ کے علاقے کے 10 لاکھ سے زائد ٰیغور مسلمانوں کو جبری طور پر مختلف سینٹرز میں روک رکھا ہے جہاں کی برین واشنگ کی جااتی ہے .وائس گورنر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان ٰٰیغور مسلمانوں کو مذہبی سکالروں سے بھی دور رکھا جارہا ہے تاکہ یہ ان مذہبی ذمہ داران کے اثرورسوخ سے دور رہ سکیں

  • بھارت، مسلم نوجوان کی شہادت میں ملوث 11 انتہاپسند گرفتار، مسلمانوں‌ کا احتجاج جاری

    بھارت، مسلم نوجوان کی شہادت میں ملوث 11 انتہاپسند گرفتار، مسلمانوں‌ کا احتجاج جاری

    بھارت میں‌ مسلم نوجوان تبریز انصاری کے قتل کیس میں‌ 11 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مسلمانوں اور اپوزیشن جماعتوں‌ کی شدید تنقید کے بعد تبریز انصآری کی موت کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی تحقیقاتی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے جو اس واقعہ کی تحقیقات کرے گی.

    سوشل میڈیا پر بھی اس واقعہ کے خلاف سخت تنقید کی جارہی ہے. ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تبریز انصاری کیس کے سلسلہ میں‌ دو پولیس اہلکاروں‌ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے. یہ دونوں مقامی پولیس تھانوں کے انچارج تھے.

    واضح‌ رہے کہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک دن قبل ہندوانتہاپسندوں‌ کی جانب سے مسلم نوجوانوں کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا اور پھر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا گیا تھا. تبریز کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا لیکن انتہاپسندوں نے اس پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا اور شہید کر دیا تھا. اس واقعہ کے خلاف مسلمان بھرپور احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں.