Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • پیرس : جلی لکڑی سے عارضی چرچ کی تعمیر کا منصوبہ

    پیرس : جلی لکڑی سے عارضی چرچ کی تعمیر کا منصوبہ

    پیرس میں ایک ایسے چرچ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں جلی ہوئی لکڑی کا استعمال ہوگا.یہ چرچ کیتھیڈرل چرچ کے مقابلے ایک عارضی چرچ ہوگا.

    امریکی انجینئروں کے ایک گروپ نے پیرس میں آگ سے متاثرہ تاریخی نوترے ڈیم کیتھڈرل چرچ کے مقابل ایک عارضی چرچ کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

    منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ عارضی چرچ کی تعمیر میں بطور مزاحمتی علامت جل جانے والی لکڑی کا استعمال کیا جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عارضی چرچ کی تعمیر کا مقصد نوترے ڈیم کیتھڈرل چرچ کی دوبارہ تعمیر مکمل ہونے تک لوگوں کو عبادت کے لیے جگہ فراہم کرنا ہے۔

    انجینئروں اور ڈیزائن ماہرین کے گروپ "گینسلر” کے مطابق منصوبے کی منظوری کی صورت میں اس کو مکمل کرنے میں چھ ماہ کا عرصہ لگ جائے گا۔

    عارضی چرچ کا رقبہ 1600مربع میٹر ہو گا اور اس سے روزگار کے کئی مواقع پیدا ہوں گے۔

    ڈیزائننگ کی ایک کمپینی فیلپ بیرے نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جلی ہوئی لکڑی کا انتخاب اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ قدیم تکنیک لکڑی کو آگ کے اثرات سے محفوظ بناتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلی ہوئی لکڑی سے معاونت کے ساتھ ساتھ جدید ترین ٹکنالوجی کا بھی استعمال کیا جائے گا تا کہ "ایک کم وزن تنصیب” حاصل کی جا سکے

  • اسرائیلی دہشت گردی، غزہ میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران کتنے فلسطینی نشانہ بنے

    اسرائیلی دہشت گردی، غزہ میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران کتنے فلسطینی نشانہ بنے

    اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران غزہ میں 54فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 12بچے اور 4خواتین شامل ہیں۔ اسی طرح اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے3 ہزار 723 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 226 بچے اور 179 خواتین شامل ہیں۔
    غزہ، اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 56 فلسطینی زخمی
    زیادہ تر فلسطینیوں کی شہادتیں مظاہروں کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی جبکہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے فلسطینیوں کی بڑی تعداد شہید یا زخمی ہوئی۔

    اس عرصہ میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینی ماہی گیروں پر بھی 207 حملے کیے گئے ۔ 15 فلسطینی ماہی گیر زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے28 ماہی گیروں کوگرفتار کیا جب کہ ماہی گیروں کی 11 کشتیاں بھی قبضہ میں لے لی گئیں۔

    اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 22 بچوں سمیت 88 فلسطینیوں کو بھی گرفتارکیا۔

  • جاپان میں شدید گرمی سے 11 افراد ہلاک ہو گئے

    جاپان میں شدید گرمی سے 11 افراد ہلاک ہو گئے

    جاپان میں شدید گرمی کی وجہ سے گذشتہ ہفتے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5 ہزار 664 افراد کو سن اسٹروک کی وجہ سے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق . آفات انتظامیہ کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے گذشتہ ہفتے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    خبر کے مطابق گرمی سے متاثرہ 5 ہزار 664 افراد کو ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاہم ان میں سے 119 افراد کم از کم 3 ہفتے تک ہسپتالوں میں داخل رہیں گے۔

    حکام نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ تیزی سے بڑھتے درجہ حرارات کے مقابل حفاظتی اقدامات اختیار کریں اور جسم میں پانی کی کمی کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔

  • اقوام متحدہ کا فلسطینی بچے کو گولیاں مارے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کا فلسطینی بچے کو گولیاں مارے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن نے اسرائیل سے مطالبہ کیاہے کہ وہ 9 سالہ فلسطینی بچے کوگولیاں مار کر شدید زخمی کرنے کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرائے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔
    غزہ پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق
    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق رابرٹ کولفیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے 100 میٹر دور سے فلسطینی بچے کو گولیاں ماریں۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں دو روز قبل ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران 9 سالہ فلسطینی بچے عبدالرحمان کووحشیانہ طریقے سے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔

  • بھارت، نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے متعلق علماء کا بڑا فیصلہ

    بھارت، نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے متعلق علماء کا بڑا فیصلہ

    بھارتی شہر علی گڑھ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے علماءنے فیصلہ کر لیا ہے اور شہر کے مفتی محمد خالد حمید نے شہر بھر کی مساجد انتظامیہ کومسجدوں کی چھت پر نماز جمعہ ادا کرانے سے متعلق انتظام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    یہ فیصلہ مسلم کمیونٹی کے اراکین کی ضلعی انتظامی افسران سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

    مفتی محمد خالد حمید نے کہا کہ سڑکوں پر نماز ادا کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے، لیکن کبھی کبھی لوگ مسجد کے اندر جگہ کی کمی کے سبب ایسا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا ”میں نے تمام مساجد کی انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر انھیں مسجد کی چھت پر انتظام کرنا ہوگا۔“

    مفتی حمید نے مزید کہا کہ ”عید اور عیدالاضحیٰ جیسے خاص مواقع پر مسلمان جامع مسجد اور عیدگاہ کے برابر سڑکوں پر نماز ادا کر سکتے ہیں۔“

    یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سڑکوں پر سبھی مذہبی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔
    اسی طرح ضلعی مجسٹریٹ سی بی سنگھ نے بھی کہا تھا کہ خصوصی مواقع کے لیے مسجدوں یا کسی دیگر مذہبی ادارے کو پہلے سے اجازت لینی ہوگی جو انھیں دی جائے گی۔

  • برطانیہ تشدد ، بغاوت پروان چڑھنے لگی،14 سال کے ہزاروں بچوں نے چاقو اٹھالیے

    برطانیہ تشدد ، بغاوت پروان چڑھنے لگی،14 سال کے ہزاروں بچوں نے چاقو اٹھالیے

    لندن : برطانیہ میں‌ بھی تشدد ، بغاوت اور نفرت عروج پر ، برطانوی بچے بھی ایک دوسرے کی جان کے دشمن ہونے لگے ، برطانوی دفتر داخلہ نے تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں 17 ہزار 500 نابالغ بچے چاقو اور دیگر اسلحے سے مسلح ہوتے ہیں۔

    ملک میں‌چھوٹے بچوں میں‌ تشدد کی پیدا ہونے والی سوچ اور ملک میں‌پھیلنے والی نفرت آمیز فکر کو سامنے رکھتے ہوئے برطانوی دفتر داخلہ نے ملک بھر میں بڑتی ہوئی چاقو زنی اور دیگر جرائم کی وارداتوں کے سدباب کے پیش نظر تحقیقاتی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق برطانیہ کے 14 سال سے کم عمر کے ہزاروں بچے اپنے ہمراہ چاقو یا دیگر اسلحہ لے کر گھومتے ہیں۔

    برطانوی وزارت داخلہ کی طرف سے تحقیقاتی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پر تشدد وارداتوں میں وہ بچے یا نوجوان زیادہ ملوث ہیں جن کے چار یا اس سے زیادہ بہن بھائی ہیں جبکہ کچھ بچوں کے جرائم پیشہ وارداتوں میں ملوث ہونے کی وجوہات میں بچوں سے بدسلوکی، زبردستی اور ڈانٹ ڈپٹ شامل ہے۔

    اس سے پہلے بھی ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں‌برطانوی دفتر داخلہ کا کہناتھا کہ ملک کی 3اعشاریہ 47 فیصد آبادی اپنے ساتھ اسلحہ رکھتی اور استعمال کرتی ہےجب میں 71اعشاریہ 3 فیصد افراد رمرد ہیں۔

    بچوں کے حقوق کے کام کرنے والے کمشنر کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 10 برس سے 17 برس کی عمر کے ایسے 27ہزار بچوں کی شناخت ہوئی جو صرف انگلینڈ میں جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ ہیں۔

    برطانوی حکومت اس بات پر بہت پریشان ہے کہ دس سال میں 40 ہزار سے زائد چاقوزنی کی وارداتیں ہوئیں جس میں 730 افراد لقمہ اجل بنے۔برطانیہ میں یومیہ 2 افراد چاقو کے حملوں میں جان کی بازی ہارتے ہیں، جبکہ ان حملوں میں گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد میں سے صرف 8 فیصد کو چارج کیا گیا۔

    ان رپورٹس کے منظر عام کے آنے کے بعد برطانوی دارلحکومت لندن سمیت مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی چاقو زنی کی واردات نے حکام کے لیے بڑا چیلنچ کھڑا کردیا، جس کی روک تھام کے لیے حکومت نے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • میر واعظ عمر فاروق نے مساجد و مذہبی امور کے خلاف کسی بھی اقدام کے حوالے سے دوٹوک اعلان کر دیا

    میر واعظ عمر فاروق نے مساجد و مذہبی امور کے خلاف کسی بھی اقدام کے حوالے سے دوٹوک اعلان کر دیا

    حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے پولیس کی طرف سے مساجد ، منتظمین و اماموں کی فہرست طلب کرنے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد ومذہبی امور کے خلاف کسی بھی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

    اپنے ایک ٹوئٹ میںانہوں نے کہا کہ ’اضافی فوج کی تعیناتی کے بعد انتظامیہ کی طرف سے لوگوں میں خوف پیدا کرنے کے لئے روزانہ بنیادوں پر حکم نامے جاری کرنے پر فکر مند ہوں، ہماری مساجد اور ہمارے مذہبی امور کے خلاف کسی بھی اقدام کا ریاست کے لوگ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، صورتحال کو جان بوجھ کر نہ بگاڑا جائے‘۔

    یاد رہے کہ سری نگر کے ضلع پولیس صدر دفتر کی طرف سے جاری ایک خط میں تمام پولیس سپرنٹنڈنٹس سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے علاقے کی مساجد، انتظامیہ اور وہاں تعینات امام کی ساری معلومات بھیجیں۔

  • برطانوی تیل بردار جہاز کو کون سی ایرانی نیوی یونٹ نے یرغمال بنایا؟جانیےرپورٹ میں

    برطانوی تیل بردار جہاز کو کون سی ایرانی نیوی یونٹ نے یرغمال بنایا؟جانیےرپورٹ میں

    ایرانی اپوزیشن کی طرف سے 19 جولائی کو آبنائے ہرمز میں یرغمال بنائے گئے برطانوی تیل بردار جہاز کے بارے میں اہم معلومات کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اپوزیشن کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے ‘ذوالفقار’ بریگیڈ کےزیرانتظام یونٹ نے بریگیڈ ابو عبداللہ کے تعاون سے برطانوی تیل بردار جہاز کو یرغمال بنایا۔ ابو عبداللہ بریگیڈ ایرانی نیوی کا اہم ترین بریگیڈ سمجھا جاتا ہے جو اس وقت جزیرہ فارور میں تعینات ہے۔

    ایرانی عوامی مزاحمتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی جہاز کےاغواء سے ایک روز قبل 18 جولائی کو پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے متحدہ عرب امارات کے تین مقبوضہ جزیروں ابو موسیٰ، طنب الصغریٰ اور طنب الکبری کا دورہ کیا تھا۔

    اس سے قبل خلیج فارس کے آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران انقلاب کے فوجیوں نے ایک اور برطانوی آئل ٹینکر کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا۔الزام یہ تھا کہ اس نے بین لاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے.

    معروف برطانوی جریدے انڈی پنڈنٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران نے دوسرے برطانوی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں‌لے لیا ہے،ایران نے بھی ایسا ہی دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاسداران انقلاب نے خلیج میں‌ایک برطانوی آئل ٹینکر اپنی تحویل میں لے کر اس میں سوار تمام اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے.

  • امریکی صدر ٹرمپ بڑے  نسل پرست ہیں: سروے رپورٹ

    امریکی صدر ٹرمپ بڑے نسل پرست ہیں: سروے رپورٹ

    واشنگٹن : کون نہیں مانتا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نسل پرست نہیں‌اب تو ٹرمپ کے اپنوں نے حقیقت کھول کر رکھ دی ہے. ٹرمپ کی نسل پرستی سے متعلق امریکا میں کرائے گئے ایک سروے میں نصف سے زیادہ ووٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا ہے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک امریکی یونیورسٹی کی جانب سے کرائے گئے سروے میں51 فیصد ووٹروں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نسل پرست ہیں، لیکن49 فیصد ووٹروں کی رائے اس کے برعکس تھی۔59 فیصد خواتین کی نظر میں ٹرمپ نسل پرست ہیں جبکہ 41 فیصد مردوں نے انہیں نسل پرست قرار دیا۔

    امریکی یونیورسٹی کی طرف سے کیے گئے سروے کے مطابق دوسری جانب صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افریقن امریکنز پر ان کی تنقید کے پیچھے کوئی نسل پرستانہ حکمت عملی نہیں ہے بلکہ ایک تقریب میں مجھے خود نفرت کا نشانہ بنایا گیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے سیاہ فاموں کی اکثریت والے شہر بالٹی مور کو سڑی ہوئی گندگی کہہ کر مخاطب کیا تھا اور وہاں سے منتخب رکن عالی جاہ کمنگز کے خلاف نسل پرستانہ بیان دیا تھا۔اس بیان پر اسپیکر ایوان نمائندگان سمیت کئی رہنماؤں نے صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کی ۔

  • سیلاب 25 ہلاک ہزاروں بے گھر ، کہاں ہوئے ؟ ضرور جانیئے

    سیلاب 25 ہلاک ہزاروں بے گھر ، کہاں ہوئے ؟ ضرور جانیئے

    ماسکو : دنیا کے دیگر ممالک کی طرح روس میں‌بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں . اور اطلاعات کےمطابق روس کے علاقے ارکٹسک میں سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد لا پتہ ہو گئے۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق روس کے مختلف علاقوں میں‌ سیلاب نے11 ہزار سے زائد گھر تباہ کر دیئے ہیں جسکی وجہ سے 29 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں، مقامی دریا میں پانی کی سطح ایک میٹر مزید بڑھ گئی ہے۔

    دوسری طرف روسی حکام کا کہنا ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں خراب موسم کے سبب صورتحال مزید ابتر ہونے کا امکان ہے تاہم علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرہ افراد کو خیموں کے علاوہ کھانے پینے کا سامان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

    ماسکوسے حکومتی ترجمان نےکہا ہے کہ سیلاب کے سبب مختلف علاقوں میں سڑکیں اور پل پانی میں بہ جانے سے متاثرہ علاقوں تک رسائی مشکل ہے تاہم امدادی کارکنوں کو ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد حاصل ہے جس سے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔