Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • کون سا عمانی ریال اب مزید نہیں چلے گا؟

    کون سا عمانی ریال اب مزید نہیں چلے گا؟

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) سینٹرل بینک آف عمان کی طرف سے ختم ہو چکے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کا آج آخری دن ہے۔ تفصیلات کے مطابق سلطنت آف عمان نے کچھ عرصہ قبل پرانے کرنسی نوٹوں کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس میں یکم نومبر 1995 سے پہلے کے تمام نوٹ شامل ہیں۔ سینٹرل بینک آف عمان نے متنبہ کیا ہے کہ 31 جولائی کے بعد پرانے کرنسی نوٹ قابل استعمال نہیں رہیں گے لہذا تمام صارفین بروقت پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کروا لیں۔ عمان کے مرکزی بینک کے مطابق پہلے عمانی ریال 1970ء میں جاری کیا گیا جس میں سو پیسہ، نصف ریال، ایک ریال، 5 اور 10 ریال کے نوٹ شامل تھے۔
    دوسری بار عمان کرنسی بورڈ کی نگرانی میں 1972ء میں سو پیسہ، کواٹر ریال، نصف ریال، ایک ریال، 5 ریال اور دس ریال کے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے۔
    تیسری بار 1976ء میں سو پیسہ سے 50 ریال تک کے نوٹ عمان سینٹرل بینک کی نگرانی میں جاری ہوۓ۔
    چوتھی بار 1985ء میں ایک بار پھر عمان کے مرکزی بینک کی نگرانی میں سو پیسہ سے 50 ریال تک کے نوٹوں کا اجراء ہوا۔
    منسوخ شدہ نوٹوں میں یکم نومبر 1995ء کو پانچویں بار شائع ہونے والے 5، 10، 20، اور پچاس ریال کے نوٹ بھی شامل ہیں جن میں سامنے کی طرف چمکدار ہولوگرافک سیکورٹی پٹی نہیں ہے۔
    عمان کے مرکزی بینک نے تمام صارفین کو مشورہ دیا کہ مقررہ وقت سے پہلے کسی بھی بینک سے ختم شدہ نوٹ تبدیل کروا لیں۔

  • بھارت،کیفے کافی ڈے کے مالک سدھارتھ کی لاش نیتراوتی ندی سے برآمد

    بھارت،کیفے کافی ڈے کے مالک سدھارتھ کی لاش نیتراوتی ندی سے برآمد

    بھارت کے سب سے بڑی کافی چین ’کیفے کافی ڈے‘ (سی سی ڈی) کے بانی ومالک سدھارتھ کی لاش 36 گھنٹے کی تلاش کے بعد منگلور کے قریب نیتراوتی ندی سے ملی۔ سدھارتھ پیر کی رات سے لاپتہ تھے۔

    منگلور پولیس کمشنر سندیپ پاٹل کے مطابق بدھ کی صبح لاش کو دریا میں بہتا ہوا دیکھا گیا۔ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سدھارتھ کی لاش اس مقام سے پانچ کلومیٹر دور سے ملی جہاں انہیں آخری بار دیکھا گیا تھا۔ سدھارتھ کے ڈرائیور کے بیان کے بعد ان کے خود کشی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ کوسٹ گارڈ کی ٹیم اور دیگر ایجنسیوں کے 200 سے زیادہ اہلکار منگل کی صبح سے مسٹر سدھارتھ کی تلاش کر رہے تھے۔

  • شام ، بشار الاسد کے فوجی افسر کی اہم کال سوشل میڈیا پر وائرل

    شام ، بشار الاسد کے فوجی افسر کی اہم کال سوشل میڈیا پر وائرل

    سوشل میڈیاعرب میں وائرل ہونے والی ایک ٹیپ میں بشار الاسد کا فوجی افسر اپنے حامی جنگجوؤں کو احکام جاری کر رہا ہے. آڈیو ریکارڈنگ میں 10 ہزار جنگجوؤں کو "سپورٹ” پیش کرنے کے حوالے سے عسکری احکامات سامنے آئے ہیں۔

    ریکارڈنگ کے مطابق وائرلیس کے ذریعے ہونے والی بات چیت میں شامی حکومت کا ایک افسر دس ہزار جنگجوؤں کے واسطے "سپورٹ” کو لازم قرار دے رہا ہے۔ افسر نے جنگجوؤں کے لیے گولہ بارود اور گولیاں پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ گفتگو میں جگہ کا تعین نہیں کیا گیا مگر غالب گمان ہے کہ یہ شام کے صوبے "حماہ” کا کوئی مقام ہے جہاں شامی حکومت اپنی فورسز کی سپورٹ کے لیے مزید کمک ارسال کی۔ گذشتہ چند ہفتوں میں حماہ کے شمال میں ہونے والے معرکوں میں بشار کی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

    موبائل کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کی جانے والی وڈیو میں ایک وائر لیس سسٹم نظر آ رہا ہے جس میں سے بشار کی فوج کے ایک افسر کے احکامات سامنے آ رہے ہیں۔ سسٹم کی اسکرین پر رابطہ کرنے والے کا نام "النمر گروپ” ظاہر ہو رہا ہے جب کہ پیغام وصول کرنے والا شخص کیمرے کے سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ شامی فوج کے ساتھ مل کر لڑنے والے جنگجو مختلف ممالک سے شام کا رخ کرتے ہیں جہاں انہیں کچھ ممالک شام بھیجنے میں مدد کرتے ہیں پھر شام میں مسلک کی بنیاد پر اپنی اپنی ملیشیا میں شامل کرتے آئے ہیں.

  • چین : 500 میٹر اونچا شیشے کا پل جسے دیکھ کر آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیںں

    چین : 500 میٹر اونچا شیشے کا پل جسے دیکھ کر آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیںں

    بیجنگ : چینی ماہرین اپنے فنون میں دنیا کو پیچھے چھوڑنے لگے . ملک کے مختلف پہاڑی علاقوں میں‌طرح طرح کے پل بناکر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے. پہاڑی علاقوں میں‌چینی ماہرین نے جس طرح کمال ہنر مندی سے کام کیا ہے ان کی قابلیت اور اہمیت سے چین کے مخالف ممالک بھی انکار نہیں کرسکتے

    چینی میڈیا کے مطابق چین کے صوبہ گانگ ڈانگ میں ماہرین نے ایک ایسا پل تیار کیا ہے جو کہ شیشے کا بنا ہوا ہے اور اس پر جس طرح مختلف خوبصورت مناظر کے ساتھ منظر کشی کی گئی ہے. وہ بھی دیکھنے کے قابل ہے.


    اس شیشے کے پل پر اوپر سے نیچے پانی جس طرح گررہا ہے اس سے پہلے دنیا میں‌کسی نے ایسا منظر نہیں دیکھا . لوگ اس پل پر چڑھ کر گردونواح کے حسین قدرتی مناظر کا نظارہ کرتے ہیں. آپ بھی نظارہ کریں

  • تہران کے سابق میئر کو بیوی کے قتل کے جُرم میں سزائے موت کا حکم

    تہران کے سابق میئر کو بیوی کے قتل کے جُرم میں سزائے موت کا حکم

    ایران میں ایک عدالت نے ملک کے سابق نائب صدر اور دارالحکومت تہران کے سابق میئر محمد علی نجفی کو اپنی دوسری بیوی کے قتل کے جُرم میں سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی نے عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کے حوالے سے بتایا ہے کہ عدالت نے محمد علی نجفی کو اپنی بیوی مطرا اوستاد کو گولی مارنے کے جرم میں قصور وار ثابت ہونے پرپھانسی کی سزا سنائی ہے اور وہ اس سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں بیس روز میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

    پولیس نے نجفی کومئی میں گرفتار کیا تھا۔انھوں نے خود کو حکام کے حوالے کردیا تھا اور اپنی بیوی کے قتل کے واقعے کا اقرار کیا تھا۔حکام کے مطابق مقتولہ اوستاد محمد علی نجفی کی دوسری بیوی تھی اور ان دونوں کے درمیان گھریلو ناچاقی چلی آرہی تھی۔

    واضح رہے کہ ایران کی سیاسی اور صاحبِ ثروت اشرافیہ میں بندوق سے تشدد کے واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں.ہ نجفی جو ایک نمایاں اصلاح پسند سیاستدان تھے نے اپنی بیوی مترا اوستاد کو اپنے گھر میں 28 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق نجفی نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا اور اعتراف جرم کرلیا تھا۔

  • یمن: اتحادی فوج کی کاروائی سے 20 حوثی جنگجو ہلاک

    یمن: اتحادی فوج کی کاروائی سے 20 حوثی جنگجو ہلاک

    یمن کے جنوبی حصے میں ایک کارروائی میں کم سے کم 20 حوثی شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں متعدد مقامات باغیوں سے آزاد کرالیے۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق یمن کی قومی فوج اور اس کی حامی مزاحمتی ملیشیا نے مریس ڈاریکٹوریٹ میں حوثیوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں درجنوں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ آپریشن میں تزویراتی اہمیت کے حامل متعدد اہم مقامات باغیوں سے آزاد کرالیے گئے۔

    کل ہی اتحادی طیاروں نے اسی ضلع میں وادی الفحلوین میں باغی ملیشیا کے جتھوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے اور ملیشیا کی گاڑیاں تباہ ہو گئ تھیں۔

    سعودی اتحاد کی جانب سے یہ عسکری کارروائیاں جیوسٹرٹیجک اہمیت کے حامل پہاڑی علاقے الفحلوین پر کی گئیں.یہاں یمنی فوج نے اپنا کنٹرول مضبوط کرلیا ہے اور باغیوں کی کاروائیاں تیز ہونے کے بعد اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے.واضح رہے کہ صعدہ صوبہ ہوثیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے.

  • سوڈان: مظاہرین طلبا پر کھلے عام فائرنگ سے5 افراد ہلاک

    سوڈان: مظاہرین طلبا پر کھلے عام فائرنگ سے5 افراد ہلاک

    سوڈان کے شمالی صوبے کردوفان میں تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے عوام پر فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

    مخالفین کی سوڈان مرکزی ڈاکٹر کمیٹی کی جانب سے تحریری اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ الا عبید شہر میں نکلنے والے جلوس پر نشانہ بازوں نے فائر کھول دیا ، جس سے 4 طلباء سمیت 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بعض لوگ زخمی ہوئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق سینکڑوں کی تعداد کالجوں کے طلبا و طالبات نے تحقیقاتی کمیشن کی فوجی ہیڈ کوارٹر کے سامنے درجنوں مظاہرین کے ہلاک ہونے والے تین جون کی مداخلت کے بارے میں رپورٹ پر اعتراض کرنے کے لیے عبید شہر کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر جلاتے ہوئے آمدورفت کو بند کیا۔ جس دوران دُور سے نشانہ بازوں نے بعض مظاہرین پر فائرنگ کی۔

    رپورٹ میں سوڈان میں 87 افراد کی ہلاکتوں کے وقت احکامات کی تعمیل نہ کرنے والے9 فوجیوں کو قصور وار ٹہرایا گیا تھا۔ مخالفین نے عسکری کونسل کو بے گناہ ثابت کرنے اور بعض حقائق کو پوشیدہ رکھنے کے جواز میں اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی تھی۔

  • امریکی پابندی کی وجہ سے ایرانی تیل کے انبار لگ گئے

    امریکی پابندی کی وجہ سے ایرانی تیل کے انبار لگ گئے

    امریکا کی طرف سے ایرانی تیل کی درآمدات پرپابندی کے بعد ایران میں تیل کے ذخائر کی بڑی مقدار جمع ہوگئی ہے مگر اس کی خریداری کے لیے کوئی گاہک میسر نہیں۔

    امریکا سے فارسی میں نشریات پیش کرنے والے ریڈیو’فردا’ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں 11 کروڑ 10 لاکھ بیرل تیل جمع ہوا مگراس کا کوئی خریدار نہیں ملا ہے۔

    یہ اعداد وشمار دنیا بھرمیں تیل بردار جہازوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے والی کمپنی ‘کپلر’ کی طرف جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یرانی جہازوں پر56 ملین بیرل تیل خلیج عرب میں ذخیرہ ہوچکا ہے

    ایران میں جمع ہونے والے تیل کے ذخیرے کے بارے میں ملنے والی معلومات کے مطابق ایرانی تیل کو نہ صرف اندرون ملک ذخیرہ کیا جا رہا ہے بلکہ بیرون ملک بھی ایرانی تیل جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چین میں ڈالیان اور جینجو تیل تنصیبات میں بھی ایرانی تیل جمع کیا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ امریکا نے امریکا پرپابندی عاید کر دی تھی ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے باوجود جاپان، جنوبی کوریا، ترکی، چین اور بھارت ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے تھے .

    بتایا گیا ہے کہ ان ممالک کو کہاگیا کہ وہ ایرانی تیل کی خریداری روک دیں، دوسری صورت میں انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا ہو گا .

  • افغانستان آج پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا ، 34 افراد ہلاک

    افغانستان آج پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا ، 34 افراد ہلاک

    کابل :افغانستان آج پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا، ہرات قندھار ہائی وے پر نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

    کابل سے غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستا ن کے صوبے ہرات قندھار ہائی وے پرنصب کیا گیا بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،

    کون کتنا ٹیکس دے گا سن کر دل قابو میں رکھیئے ، ایف بی آر نے سب کچھ بتا دیا

    دھماکے کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہائی وے کو عارضی طور کے لئے بند کردیا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے، دھماکا کیسے ہوا اور اصل ٹارگٹ کیا تھا، سکیورٹی ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔

  • حجاج کی سیکیورٹی کے لیے ہیلی کاپٹروں سے نگرانی شروع

    حجاج کی سیکیورٹی کے لیے ہیلی کاپٹروں سے نگرانی شروع

    حجاج کرام کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے سعودی عرب کے دیگر اداروں کی طرح فضائی سیکیورٹی حکام نے بھی حج آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ فضائی سیکیورٹی نے اپنے تمام عملے کو عازمین حج کی سیکیورٹی کے لیے چوکس کردیا ہے۔ عازمین حج کی نقل وحرکت کی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نگرانی کی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حج فضائی سیکیورٹی آپریشن میں فضائیہ کے علاوہ دیگر سیکیورٹی اداروں کے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

    حج سیکیورٹی آپریشن نہ صرف مکہ معظمہ میں جاری ہے بلکہ مدینہ منورہ میں بھی جاری ہے۔ فضائی آپریشن کے دوران حجاج کرام کی نقل وحرکت، ٹریفک کے مسائل کوکنٹرول کرنے، آتش زدگی کے واقعات پر قابو پانے، حجاج کرام کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے دیگراداروں کی لاجسٹک اور سیکیورٹی معاونت، غیر مجاز لوگوں کو حجاج میں شمولیت سے روکنے کے لیے آپریشن میں معاونت اور ھجوم پرقابو پانے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ دنیا کے عظیم اجتماع میں انتظام و انصرام اور سیکیورٹی کے معاملات کو انتہائی چوکسی سے انجام دیا جاتا ہے. آتش زدگی کے واقعات کی وجہ سے ماضی میں کئ حجاج کی جانیں ضائع ہوئی ہیں. اسی طرح سیکیورٹی کے دیگر کئ معاملات پر بھی زور دیا جارہاہے