Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارت، راجیہ سبھا میں آج تین طلاق بل پیش کیا جائے گا

    بھارت، راجیہ سبھا میں آج تین طلاق بل پیش کیا جائے گا

    بھارتی حکومت آج راجیہ سبھا میں مسلم خواتین سے متعلق تین طلاق بلپیش کرنے والی ہے۔ گزشتہ ہفتہ اس بل کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے اسے پاس کر دیا گیا تھا۔
    تیسری مربتہ لوک سبھا سے طلاق بل منظور
    کانگریس اس بل کی مخالفت کر رہی ہے اور اس نے اپنے سبھی راجیہ سبھا اراکین کو حاضر رہنے کو کہا ہے تاکہ راجیہ سبھا سے اس بل کو پاس کرانے میں مرکزی حکومت کامیاب نہ ہو۔

    یاد رہے کہ تین طلاق بل میں تین طلاق کی روایت کو ختم اورغیرقانونی اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مرد کو تین سال کی قید کی سزا اورجرمانے کے ساتھ مجرمانہ جرم تسلیم کیا گیا ہے۔تین طلاق بل میں اس شادی شدہ خاتون اوران کے بچوں کوالاونس دینے کی سہولت ہے۔

  • یمن: الحدیدہ فیکٹری پر حوثیوں کی شدیدگولہ باری

    یمن: الحدیدہ فیکٹری پر حوثیوں کی شدیدگولہ باری

    یمنی وزیر اطلاعات کی طرف نے الحدیدہ فیکٹری پر حوثیوں کی گولہ باری کی شدید مزمت کی ہے
    یمنی وزیر اطلاعات معمرالاریانی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹویٹر’ پر ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں الحدیدہ میں اخوان ثابت صنعتی و تجارتی مرکزمیں دودھ کی فیکٹری پر حوثی باغیوں کے حملے میں ہونے والی تباہی کے مناظر دکھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی فیکٹری پر گولہ باری کے نتیجے میں وہاں پرکام کرنےوالا ایک ملازم جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئےتھے جب کہ فیکٹری کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

    معمر الاریانی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے الحدیدہ میں روزانہ کی بنیاد پر فیکٹریوں کو حملوں کا نشانہ بنا کر سویڈن میں طے پائےجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی شدت پسند شہری آبادی اور شہری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ دودھ فیکٹری پرحملے کے بعد اقوام متحدہ کی جنگ بندی ٹیم کو واضح موقف اختیارکرنا چاہیے تاکہ حوثیوں کی طرف سے بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ بند کیا جا سکے۔
    یہ بھی پڑھیں:یمنی فوج کی باقم میں پیش قدمی، حوثیوں کی کمک تباہ

  • جاپان، ہوکائڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    جاپان، ہوکائڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    جاپان کے شہر ہوکائڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 تھی ۔ عمارتیں گر گئیں ، لینڈ سلائیڈنگ اور متعدد افراد کی موت کاخدشہ
    چین میں زلزلے نے تباہی مچا دی،تفصیل جانیےرپورٹ میں
    حکام نے توقع کی کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا کیونکہ وہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    زلزلے کا وقت مقامی وقت کے مطابق 3 بجے کے قریب تھا۔زلزلہ ساپورو کے جنوب مشرق میں ، تقریبا 45 میل کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔

    زلزلے کے نتیجے میں ہوکائڈو جزیرے پر اندھیرا چھا گیا ۔ حکام کے مطابق بجلی مکمل طور پر بحال ہونے تک ایک ہفتہ ہوسکتا ہے ۔
    بلیک آوٹ کے درمیان ، ہوکائڈو پر توماری نیوکلیئر پاور پلانٹ کو ہنگامی طور پر 10 گھنٹے تکجنریٹروں سے چلایا گیا، یہاں تک کہ اس پلانٹ کو بجلی بحال کردی گئی۔

  • چین نے سعودی عرب سے یومیہ 10لاکھ بیرل تیل خرید کرنا شروع کردیا

    چین نے سعودی عرب سے یومیہ 10لاکھ بیرل تیل خرید کرنا شروع کردیا

    امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمدات پرپابندی کےبعد سعودی عرب نے چین کو متبادل کے طورپر تیل کی درآمد کا وعدہ پورا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی طرف سے ایرانی تیل کی درآمدات پرپابندیوں کے بعد سعودی عرب نے چین کو تیل کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔ سعودیہ نے بیجنگ کے ساتھ کیا وعدہ پورا کردیا ہے اور اس وقت چین سعودی عرب سے یومیہ ایک ملین بیرل کے قریب تیل خرید رہا ہے۔ چین کی جانب سے سعودی عرب سے تیل کی خریداری کا یک نیا ریکارڈ ہے۔

    چینی کسٹمز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ بیجنگ ایشیائی ملکوں میں سعودیہ عرب کا خام تیل خریدنےوالا سب سے بڑاملک بن گیا۔ پچھلے ماہ چین نے 7 لاکھ 72 ہزار میٹر ٹن تیل سعودی عرب سے خرید کیا جو کہ ایک اعشاریہ 89 ملین بیرل کے برابر ہے۔
    واضح رہے کہ جولائی 2018ء کو سوئٹرزلینڈ کے دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ امریکی ایرانی تیل کی برآمدات مکمل طور پر بند کرنا چاہتے ہیں۔ امریکا ایران کو عالمی منڈی میں اپنے تیل کی سپلائی سے نہیں روک سکتا۔ ایسا کرنا امریکیوں کے بس کی بات نہیں۔ میں کہتا ہوں‌ کہ اگر اتنی ہمت اور جرات ہے تو ایران کا تیل بند کر کے دکھائو اور اس کے بعد اس کے نتائج بھی دیکھو۔

    ایرانی صدر کا یہ بیان امریکا اور خطے میں تیل برآمد کرنے والے دوسرے ملکوں کے لیے کھلی دھمکی تھی۔ اس دھمکی کے ساتھ ساتھ ایرانی بحریہ نے خطے میں فرضی دشمن سے نمٹنے کی تیاری کے لیے مشقیں بھی شروع کردیں۔

  • برازیل ، قیدیوں کے مابین جھڑپ میں 52 ہلاک

    برازیل ، قیدیوں کے مابین جھڑپ میں 52 ہلاک

    برازیل کی شمالی ریاست پارا کی ایک جیل میں قیدیوں کے مابین پ±رتشدد تصادم ہوا جس میں کم از کم 52 قیدی مارے گئے۔
    جرائم پیشہ گینگ کی مہارت، انٹر نیشل ایئر پورٹ سے منوں سونا چرا لیا.جانیے دلچسپ کہانی
    یہ حادثہ التامیرا علاقائی اصلاحی مرکز میں پیش آیا۔دو کریمنل گینگز کے درمیان تصادم ہوا۔

    جیسے ہی جھڑپ شروع ہوئی، گینگز نے کم ازکم دوافسران کو یرغمال بنا لیااور آگ لگا دی جس کی وجہ سے گھٹن کے باعث کئی قیدی ہلاک ہوگئے۔ گینگز نے سیکورٹی گارڈز کو پانچ گھنٹے تک عمارت میں گھسنے نہیں دیا۔

  • لبنان، کام پر پابندیوں کے خلاف فلسطینی پناہ گزینوں کااحتجاج جاری رہے گا

    لبنان، کام پر پابندیوں کے خلاف فلسطینی پناہ گزینوں کااحتجاج جاری رہے گا

    فلسطینی تنظیم حماس نے کہا کہ لبنان کے تمام کیمپوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وزیر لیبر روزگار پر عائد پابندیاں ختم نہیں کر دیتے۔
    لبنان، متنازعہ قانون کے خلاف فلسطینی 26جولائی کو احتجاج کریں گے
    حماس نے لبنان کے وزیر لیبر سے کہا کہ وہ اس مسئلے کو حکومت کو منتقل کرنے سے پہلے اس پر غور کریں ،فلسطینیوں سے لبنان میں پناہ گزینوں والا سلوک کیا جائے نا کہ غیر ملکیوں جیسا۔

  • اسرائیلی آبادکاروں کی وادی اردن کے قریب نئی چوکی کی تعمیر

    اسرائیلی آبادکاروں کی وادی اردن کے قریب نئی چوکی کی تعمیر

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے شمالی وادی اردن میں فلسطینیوں کی زمینوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
    اسرائیلی فوج نے الخلیل سے 102 فلسطینی مزدور گرفتارکر لیے
    صہیونی آبادکاروں نے حال ہی میں شمالی وادی اردن میں المرمالہ کر علاقے میں متعدد عارضی مکان خریدے ہیں۔ اسی طرح قابض اسرائیلی حکام نے نئی چوکی کی تعمیر کے لیے ایک نئی سڑک تعمیر کی ہے۔

    یاد رہے کہ 2012 سے اب تک فلسطینیوں کی زمینوں پر 32 کے قریب نئی اسرائیلی چوکیاں تعمیر کی گئی ہیں جن میں سے زیادہ تر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد بنائی گئی ہیں۔

  • قابض اسرائیلی پولیس کا فلسطینی نوجوان پر بہیمانہ تشدد

    قابض اسرائیلی پولیس کا فلسطینی نوجوان پر بہیمانہ تشدد

    قابض اسرائیلی پولیس نے العیسویہ ضلع میں فلسطینی نوجوان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کے دوران نوجوان کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
    قابض صہیونی فوج کی جانب سے رات گئے چھاپوں میں 12 فلسطینی اغوا
    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے 26 سالہ فادی عبید کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے پولیس کو اپنے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا، اسرائیلی پولیس اسکے گھر کی چھت کوچوکی کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔

    پولیس نے عبید کے گھر کے اندر شور پیدا کرنے والے گرینیڈ پھینکے اور مرچوں کا سپرے کیا۔عبید کو گرفتار کرنے سے پہلےبری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اسی دوران العیسویہ میں مقامی نوجوانوں اور اسرائیلی پولیس کے دوران پر تشدد جھرپیں پھوٹ پڑیں۔
    عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے مشتعل نوجوانوں پر بھاری مقدار میں آنسوگیس کے گولے پھینکے۔

  • سوڈان ،ریلی میں فائرنگ،5افراد جاں بحق

    سوڈان ،ریلی میں فائرنگ،5افراد جاں بحق

    سوڈان میں خوراک اور فیول کی قلت کے خلاف نکالی گئی ریلی میں فائرنگ سے 4سکول طالب علموں سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے۔
    سوڈان میں بغاوت کی کوشش ناکام، فوج نے جرنیل، کئی سرکاری افسران اور سیاستدان دھر لیے
    ریلی سوڈان کی ریاست کرڈوفان کے دارالحکومت العبید میں نکالی گئی۔

    ریلی سے جڑی ڈاکٹروں کی کمیٹی نے بتایا کہ پرامن ریلی میں سنائپر فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ہو گئے جن میں سے 4سکول کے طالب علم ہیں۔

    مقامی صحافیوں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔
    دریں اثنا حکام نے العبید کے چار قصبوں میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے

  • حج 2019، عازمین حج کی طبی امداد کے لیے سعودی اقدامات، جان کر ہر کوئی عش عش کر اٹھے

    حج 2019، عازمین حج کی طبی امداد کے لیے سعودی اقدامات، جان کر ہر کوئی عش عش کر اٹھے

    سعودی عرب میں عازمین حج کی ہرممکن طبی امداد کو یقینی بنانے کے لیے بلڈ بینک اور لیبارٹریزقائم کر دی گئی ہیں۔ لیبارٹریز 24گھنٹے کھلی ہوں گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے 16لیبارٹریز قائم کی گئی ہیںجن میں ماہر ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 8بلڈ بنک بھی قائم کیے گئے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان لیبارٹریز میں کم ازکم وقت میں حجاج کرام کو ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ ان لیبارٹریز اور بلڈ بنک کی سرپرستی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔