Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ابوبکر البغدادی جسمانی طور پر مفلوج ، مگر تنظیم میں اب بھی مقبول اور سرگرم، رپورٹ

    ابوبکر البغدادی جسمانی طور پر مفلوج ، مگر تنظیم میں اب بھی مقبول اور سرگرم، رپورٹ

    عراقی انٹیلی جنس کے الصقور سیل کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم’ داعش’ کےسربراہ ابو بکر البغدادی میزائل شیل لگنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد اب مفلوج ہوچکےہیں مگر اب بھی تنظیم میں گہرا رسوخ رکھتے ہیں۔ انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے سربراہ کی ریڑھ کی ہڈی بھی متاثر ہوئی ہے جس کےنتیجے میں وہ چل پھر نہیں سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوبکر البغدادی جسمانی طور پر مفلوج ، مگر تنظیم میں اب بھی مقبول اور سرگرم، رپورٹ ہیں. عراقی وزارت داخلہ کےماتحت الصقور سیل کی طرف سے سوموار کے روز جاری ہونےوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کا سربراہ ابو بکر البغدادی اس وقت شام میں موجود ہے۔ مفلوج ہونے کے باوجود اس کاتنظیم میں گہرا اثرو نفوذ ہے۔

    عراق اور شام میں بدترین شکست کھانے کے بعد بھی ابراہیم السامرائی المعروف ابو بکر البغدادی اپنے عرب اور غیرملکی جنگجوئوں کے ساتھ سلامتی کےلیے بدستورخطرہ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں علی البصری نے کہا کہ داعش کا سربراہ تنظیم میں بدستور موثر ہے اور جنگجو اس کےاحکامات کی اطاعت کرتے ہیں۔ اس کے گرد عرب اور غیرعرب ممالک کے جنگجوئوں کی بڑی تعداد اب بھی موجود ہے

    واضح رہے کہ داعش جیسی خطرناک تنظیم نے عراق اور شام کے علاقے میں کئ شہروں اور علاقوں کے اپنے قبضے میں لے رکھا تھا اور اس تنظیم نے ان خطوں میں بہت وہشت ناک کاروائیاں کر رکھی ہیں اور جسے اتحادوں نے دو سال پہلے ختم کرنے کا دعوی کر رکھا ہے

  • امریکہ،بالٹی مور میں بزرگ مسلمان پر وحشیانہ تشدد

    امریکہ،بالٹی مور میں بزرگ مسلمان پر وحشیانہ تشدد

    امریکی ریاست بالٹی مور میں ایک 59سالہ مسلمان بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
    بھارت، ہندو انتہاپسندوں کا مسلم نوجوانوں پر تشدد، زبردستی لگوائے جے شری رام کے نعرے
    البرمل اسٹریٹ کو عبور کرتے ہوئے دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین افراد نے ان پر اس وقت حملہ کیا جب البرمل اسٹریٹ کو عبور کر رہے تھے۔ حملہ آوروں نے ان کی ٹوپی اتاری اور ان کو مارا پیٹا۔ حملہ آوروں میں2 مرد اور 1عورت شامل ہیں۔

    بالٹیمور پولیس ڈیپارٹمنٹ اس معاملے کا جائزہ لے رہا ہے اور ملزمان کی گارفتاری کے لیے 32ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
    بزرگ مسلمان شخص کو اب اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اب وہ گھر میں ہے۔

  • شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ ادا، سلمان بن عبدالعزیز سمیت کئی شاہی افرادکی شرکت

    شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ ادا، سلمان بن عبدالعزیز سمیت کئی شاہی افرادکی شرکت

    شہزادہ بندر بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ ادا کی کر دی گئی ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت کئی شاہی افرادکی شرکت

    تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کی شب بعد نماز عشاء مسجد حرام میں نمازیوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ اپنے بھائی اور شاہی خاندان کی ایک اہم شخصیت شہزادہ بندر بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ ادا کی۔

    اس موقع پر سابق وزیر داخلہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

    خادم حرمین شریفین کے مکہ مکرمہ پہنچنے پر مرحوم شہزادہ بندر کے بیٹوں نے سعودی فرماں روا کا استقبال کیا۔
    واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہزادہ بندر بن عبدالعزیزطویل علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں وفات پاگئے تھے
    شہزادہ بندر بن عبدالعزیز فرمانروا شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے بڑے بھائی تھے ، وہ1923میں پیدا ہوئے اور پوری زندگی کوئی عہدہ نہیں رکھا۔

  • ایئر فرانس کی موجیں لگ گئیں، 70 بوئنگ طیارے بنانے کا آرڈر مل گیا .

    ایئر فرانس کی موجیں لگ گئیں، 70 بوئنگ طیارے بنانے کا آرڈر مل گیا .

    پیرس :فرانس بھی ایئر بسیں بنانے کی وجہ سے امریکہ اور دیگر ملکوں کے ہم پلہ ہونے لگا . اطلاعات کے مطابق ائیر فرانس نے موجودہ صدی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا ہے ، فرانسیسی کمپنی کو طیارے تیار کرنے کے حوالے سے موجودہ صدی کا سب سے بڑا آرڈر موصول ہوا ہے .

    فرانسیسی میڈیا کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ 2011میں کمپنی کو 25طیاروں کی تیاری کی آرڈر موصول ہوا تھا .لیکن اس مرتبہ کمپنی کو ائیربس اے 220طیاروں کی تیاری کے حوالے سے 70طیاروں کا آرڈر موصول ہوا ہے جوکہ فرانسیسی کمپنی کی سب سے بڑی کامیابی ہے.

    دوسری طرف ایئر فرانس کے نمائندے نے کہا کہ عالمی سطح پر خریدار ہمارے جہازوں میں دلچسپی لے رہے ہیں جوکہ خوشی کی بات ہے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ طیاروں سے ملازمت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔

  • حوثی باغیوں کی بمباری سے 10 معصوم شہری جاں بحق

    حوثی باغیوں کی بمباری سے 10 معصوم شہری جاں بحق

    حوثی ملیشیا کی بمباری سے یمن کے صوبے صعدہ میں 10 معصوم شہری جاں بحق ہو گئے.
    تفصیلات کے مطابق یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے صعدہ صوبے کے ضلع قطابر میں آل ثابت قبیلے کے بازار کو کیٹوشیا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں 10 نہتے شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔الاریانی نے اپنی ٹویٹ میں ایران نواز حوثی ملیشیا کی کارروائی کو بھیانک قتل عام قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ وحشیانہ بم باری میں غیر حتمی رپورٹ کے مطابق 10 شہری جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے جن میں کئی بچے شامل ہیں۔
    واضح رہےکہ آج ہی کے دن حوثیوں کی طرف سے فیکٹری پر بمباری کی گئی ہے جس کے بعد کافی نقصان ہواہے .

  • شام کے صوبہ میں دھماکہ 4 فوجی ہلاک جبکہ 9دیگر زخمی ہو گئے ۔

    شام کے صوبہ میں دھماکہ 4 فوجی ہلاک جبکہ 9دیگر زخمی ہو گئے ۔

    شام کے جنوبی صوبہ السویدا میں باردوی سرنگ میں دھماکہ ہونے سے 4 فوجی ہلاک جبکہ 9دیگر زخمی ہو گئے ۔

    تفصیلات کے مطابق سیریئن آبزویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق داعش کے زیر قبضہ صوبہ السویدامیں بارودی سرنگ ہٹانے کی کوشش کے دوران فوجی ہلاک ہو ئے ۔

  • عراق کا بصرہ میں امریکی بڑا بحری فوجی اڈہ تیارکرنے کا اعلان

    عراق کا بصرہ میں امریکی بڑا بحری فوجی اڈہ تیارکرنے کا اعلان

    عراق کی حکومت نے البصرہ شہر میں عالمی معیار کا بڑا بحری فوجی اڈہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی وزارت دفاع کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ بصرہ گورنری میں جس بڑے نیوی اڈے کےقیام کا اعلان کیا گیا ہے اس پرجلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بصرہ میں قائم کیا جانے والا بحری فوجی اڈہ ملک کی دفاعی ضرورت کےلیےاہمیت کا حامل ہوگا۔

    عراقی وزارت دفاع کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب حال ہی میں وزیر دفاع نجاح الشمری ، وزیر ٹرانسپورٹ عبداللہ لعیبی، پارلیمنٹ کی دفاع وسیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین محمد رضا،آرمی چیف کے معاون برائے آپریشنز میجر جنرل عبدالامیر رشید یار اللہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے البصرہ کا دورہ کیاتھا۔

  • ایران برطانیہ کشیدگی، برطانیہ نے نیا جنگی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں بھیج دیا

    ایران برطانیہ کشیدگی، برطانیہ نے نیا جنگی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں بھیج دیا

    برطانیہ ایران کشیدگی کے سبب برطانیہ کا روانہ کردہ نیا جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس دنجان آبنائے ہرمز میں پہنچ گیا ہے۔
    برطانیہ نے ایران سے تیل بردار جہاز کو آزاد کرنے کا پھر مطالبہ کر دیا
    شاہی بحری بیڑے سے تعلق رکھنے والا ایچ ایم ایس دنجان بحری جہاز علاقے میں پہلے سے موجود ایچ ایم ایس مونتروز جنگی جہاز کے ہمراہ برطانوی بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز سے باحفاظت گزرنے کی نگرانی کرے گا۔

    اس بحری جہاز کے فرائض اگست کے اختتام پر ختم ہو رہے ہیں، بعد ازاں یہ جہاز مشرق وسطی کے ایک دوسرے علاقے میں لنگر انداز ہوگا۔

    یاد رہے کہ برطانیہ سے منسلک جبلِ طارق خود مختار انتظامیہ نے 4 جولائی کوگریس ون نامی ایرانی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
    بعد ازاں ایرانی پاسداران انقلاب قوتوں نے 19 جولائی کو برطانوی آئل ٹینکر اسٹینو امپیرو کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے اپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔

    تہران اور برطانیہ ایک دوسرے پر "ہائی جیکنگ ” کرنے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

  • برازیل : قیدیوں کے درمیان خونریز جھڑپ، ہلاک شدگان کی تعداد 57 ہوگئی

    برازیل : قیدیوں کے درمیان خونریز جھڑپ، ہلاک شدگان کی تعداد 57 ہوگئی

    برازیل کے شمالی صوبہ پارا میں واقع ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان خونریزلڑائی میں مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر 57 ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی صوبہ پارا کی ایک جیل میں پیر کو قیدیوں کے درمیان پرتشدد لڑائی ہوئی جس میں ابتدائی طور پر 16قیدی مارے گئے۔ بعدازاں عمارت میں آگ لگا دی گئی جس سے دم گھٹنے سے مزید 41قیدی مارے گئے۔
    برازیل ، قیدیوں کے مابین جھڑپ میں 52 ہلاک
    یاد رہے کہ دو کریمنل گینگز کے درمیان تصادم ہوا۔

    جیسے ہی جھڑپ شروع ہوئی، گینگز نے کم ازکم دوافسران کو یرغمال بنا لیااور آگ لگا دی جس کی وجہ سے گھٹن کے باعث کئی قیدی ہلاک ہوگئے۔ گینگز نے سیکورٹی گارڈز کو پانچ گھنٹے تک عمارت میں گھسنے نہیں دیا۔

    حالیہ برسوں میں برازیل کی جیلوں میں حریف گروہوں کے درمیان خونریز جھڑپیں عام بات ہو گئی ہے۔

  • پاک ترک تعلقات میں مینگو جیسی میٹھاس پائی جاتی ہے: سفیر پاکستان

    پاک ترک تعلقات میں مینگو جیسی میٹھاس پائی جاتی ہے: سفیر پاکستان

    پاک ترک تعلقات میں مینگو جیسی میٹھاس پائی جاتی ہے: سفیر پاکستان

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سفیر پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی کی رہائش گاہ پر گزشتہ سات سالوں کی روایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے امسال بھی مینگو فیسٹویل کا اہتمام کیا گیا۔

    یہ مینگو فیسٹویل ترکی میں گزشتہ سات سالوں سے بڑی باقاعدگی سے منعقد ہوتا چلا آرہا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اس فیسٹویل میں شرکت کرکے پاکستان کے مینگوز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس فیسٹویل میں بڑی تعداد میں سیاستدانوں سے لے کر سرکاری حکام،تاجروں سے لے کر سفارتکاروں تک مختلف طبقہ ہائے فکر کو مدعو کیا گیا۔

    سفیر پاکستان کے ریذیڈنٹس کے لان کو پاکستان کے قومی پرچم کے رنگ کے غباروں سے سجایا گیا تھا اور لان میں پاکستان سے متعلق تصاویر کی نمائش بھی کی گئی تھی۔

    تقریب کا افتتاح سفیر پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی ، متعدد ترک اراکین پارلیمنٹ اور مختلف ممالک کے سفیروں نے مشترکہ طور پر کیا۔

    واضح رہے کہ چند ماہ پہلے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کا دورہ کیا تو اس موقع پر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کی پاکستان میں تبدیلی کے لیے طویل جدوجہد پر کہا کہ ہم ان کا اور ان کے وفد کا انقرہ میں خیر مقدم کرتے ہیں، اردوان نے کہا پاکستان، افغانستان، ترکی سہ فریقی اجلاس افغان امن عمل میں معاون ثابت ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ترکی فاؤنڈیشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے لیے صدارتی محل پہنچے تھے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا اور انھیں گارڈآف آنر بھی پیش کیاگیا۔پاک ترک تعلقات کافی دیرنہ ہیں اور دونوں برادر ممالک آپس میں تاریخی اسلامی تہذیب کے حوالے سے گہری مماثلت رکھتےہیں.