Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • پاکستانی زائرین حج  کا کیسے استقبال کیا گیا ؟

    پاکستانی زائرین حج کا کیسے استقبال کیا گیا ؟

    دُنیا کے کونے کونے سے فریضہ حج کی ادائی کے لیے حجاز مقدس آنے والے اللہ کے مہمانوں کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال کیا جاتا ہے۔ بلا امتیاز تمام ممالک کے فرزندان توحید کی خدمت اور خاطر داری میں‌ کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جاتی۔

    تفصیلات کےمطابق ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان سے بڑی تعداد میں عازمیں حج سعودیہ پہنچ رہے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پاکستانی عازمین حج سعودی عرب کو اپنا دوسرا وطن سمجھتے ہیں۔

    اسی طرح سعودی عرب میں بھی پاکستانی عازمین‌ حج کی بھرپور خدمت کی جاتی ہے۔ پاکستان سے آئے عازمین حج کا استقبال پھولوں، زمزم اور کھجور کی مختلف اقسام کے تحائف سے کیا جاتا ہے۔ مکہ مکرمہ میں جنوبی ایشیائی ممالک کے عازمین حج کے استقبال کے لیے 78 مختلف تنظیموں کے دفاتر قائم ہیں۔

  • امریکی بحری بیڑہ آبنائے تائیوان روانہ ، چین ناراض

    امریکی بحری بیڑہ آبنائے تائیوان روانہ ، چین ناراض

    واشنگٹن : چین اور امریکہ کے درمیان تائیوان کے معاملے پر تعلقات پھر کشیدہ ہونے لگے ، چین کی وارننگ کے باوجود جنگی بحری بیڑہ آبنائے تائیوان روانہ کر دیا ہے۔چینی فوج کی جانب سے امریکا پر تنقید کے بعد واشنگٹن نے جنگی بحری بیڑہ آبنائے تائیوان روانہ کر دیا۔ بیجنگ نے گزشتہ روز واشنگٹن کو خبردار کیا تھا کہ تائیوان سے دور رہے ورنہ ضروری ہوا تو طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

    چینی وزارت دفاع کی طرف سے کہا گیا ہے کہ چینی فوج کی جانب سے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کے خلاف امریکا پر تنقید کے بعد واشنگٹن نے انٹیاٹم نامی بحری بیڑہ 112 میل چوڑی آبنائے تائیوان کی جانب روانہ کیا ہے۔ امریکی بیڑے کے ترجمان کے مطابق امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کی خاطر کشتیوں کی آزادانہ نقل وحرکت جاری رکھے گا۔

    دوسری طرف چین نے واقعہ پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے، گزشتہ روز بیجنگ نے واشنگٹن کو خبردار کیا تھا کہ تائیوان سے دور رہے ورنہ ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنی اس قسم کی حرکتوں سے دنیا کو آگ کی لپیٹ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔

  • تیونسی صدر کی وفات پرسعودی قیادت کی طرف سے تعزیت

    تیونسی صدر کی وفات پرسعودی قیادت کی طرف سے تعزیت

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی کے انتقال پر عبوری صدر محمد الناصر کےنام اپنے پیغامات میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ان کےولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے تیونسی صدر الباجی قاید السبسی کی وفات پرعبوری صدر، تیونسی قوم اور حکومت کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے جاری تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی قیادت اور عوام تیونس کےساتھ ہے۔ برقی پیغام میں‌ کہا گیا ہے کہ تیونسی صدر الباجی قاید السبسی کا اچانک انتقال پورے عالم اسلام کے لیے افسوس اور صدمے کا باعث ہے۔

    خیال رہے کہ تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی گذشتہ روز خرابی صحت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ انہیں چند روز قبل بھی صحت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال سے واپس آنے کے بعد بھی وہ حکومتی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

  • کیا ایران نے 1000 کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے؟

    کیا ایران نے 1000 کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے؟

    مغربی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کے روز مختلف ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حال ہی میں ایک ایسے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو ایک ہزار کلو میٹر فاصلے تک مار کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت دفاع ‘پینٹاگان’ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے درمیانے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو ایک ہزار کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ امریکی مال بردار جہازوں اور یا فوجی اڈوں کے لیے خطرہ نہیں بنا۔ قبل ازیں ایران نے بدھ کے روز درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنےکا دعویٰ کیا تھا۔ ایران کا کہنا تھا کہ اس تجربے کا مقصد ایران کی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانا یے۔

    ادھرایک دوسری پیش رفت میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن میں کشیدگی ختم کرنے کےلیے اگر انہیں مُذاکرات کے لیے تہران جانا پڑا تو جائیں گے۔

    دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر برائے عسکری امور نے بدھ کو کہا تھا کہ ایران کو اس وقت جس طرح کے حالات کا سامنا ہے ان میں امریکا کے ساتھ بات چیت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے اقتصادی پابندیاں ہٹانے کی شرط عاید کی۔

    یہ بھی پڑھیں:بیلسٹک میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران

  • یوکرائن نے’ آبنائے کرچ ‘میں  روس کے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا

    یوکرائن نے’ آبنائے کرچ ‘میں روس کے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا

    یوکرائن نے’ آبنائے کرچ ‘میں روس کے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا

    تفصیلات کےمطابق یوکرائن نے’ آبنائے کرچ ‘میں جنگی جہازوں کی گزرگاہ میں رکاوٹ ڈالنے پر روس کے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔یوکرائن سکیورٹی سروسز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرائن فورسز نے روس کے "نیما” ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹینکر نے، یوکرائن کے جنگی جہازوں کے خلیج کرچ سے گزرنے کے راستے میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

  • گھر سے غائب ہونے والے ڈیڑھ کلو زیورات لڑکی کے پیٹ سے برآمد

    گھر سے غائب ہونے والے ڈیڑھ کلو زیورات لڑکی کے پیٹ سے برآمد

    نئی دہلی: نوجوان لڑکی نے ڈیڑھ کلو زیورات نگل لیئے،بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ڈاکٹرز نے نوجوان لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلوگرام زیوارت نکال لیے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کی نوجوان لڑکی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، والدین کا کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی کو جو بھی زیور نظر آتا ہے وہ اسے کھا جاتی ہے۔

    دوسری طرف بنگال کے ضلع بیربھومی کے سرکاری میڈیکل کالج کے سرجن سدھارتھ وشواس کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیگر ڈاکٹر کے ساتھ مل کر آپریشن کیا اور 26 سالہ خاتون کے پیٹ سے 5 ، 10 اور 10 روپے کے 90 سے زائد سکے نکالے۔زیادہ تر سکے تانبے یا پیتل کی دھات کے بنے ہوئے تھے، مجموعی طور پر سارے سامان کا وزن ڈیڑھ کلو تھا۔

    مریضہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے گھر سے زیورات اچانک غائب ہونا شروع ہوگئے تھے جبکہ ہم نے اس بات کا نوٹس لیا اور بیٹی سے جب بھی گمشدہ چیزوں کے بارے میں پوچھا تو وہ رونے لگتی تھی‘‘۔ بیٹی ذہنی معذور ہے اس لیے ہم اُس پر خصوصی نظر رکھتے تھے، معلوم نہیں اُس نے کس طرح زیورات نگلے، دو ماہ قبل جب اُس کی طبیعت ناساز ہوئی تو ہم ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے انہوں نے دوائی دی مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔


    لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ پندرہ روز پہلے لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ دکان پر گئی تو اُس نے خاموشی سے کئی سکے نگل لیے، جس کی وجہ سے الٹیاں شروع ہوئیں اور جب میڈیکل کالج لائے تو الٹرا ساؤنڈ کی رپورٹ میں آیا کہ بیٹی کے پیٹ میں سکے اور زیورات ہیں۔

    ڈاکٹر کے مطابق اگر بروقت تشخیص نہ ہوتی تو لڑکی کی موت واقع ہوسکتی تھی، البتہ اب بھی اس کو صحت مند ہونے میں دو سے چار ماہ کا وقت لگے گا۔

  • خاتون ڈائن قرار دے کر قتل کردیا گیا ، کہاں اور کس نے قتل کیا ؟ پڑھنا نہ بھولیئے

    خاتون ڈائن قرار دے کر قتل کردیا گیا ، کہاں اور کس نے قتل کیا ؟ پڑھنا نہ بھولیئے

    نئی دہلی: بھارت عورتو‌ں پر مظالم کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے. ایک ایسے ہی واقعہ میں بھارتی ریاست بہار کے ضلع گووند پور میں شہریوں نے خاتون کو ڈائن قرار دے کر قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع کے گووند پور تھانے کی حدود میں واقع کوئلی گڑھ گاؤں میں منگل کے روز چند لوگوں نے ایک خاتون کو ڈائن قرار دیا اور پھر اُسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس حکام کے مطابق پچاس سالہ خاتون کی شناخت منتی دیوی کے نام سے ہوئی جس کا پیٹ چاک کر کے اُسے قتل کیا گیا، لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون پرساد مانجھی نامی شخص کی اہلیہ تھیں، مقتولہ کے شوہر نے 12 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی جس میں انہوں نے برجو مانجھی، سریش مانجھی، نریش مانجھی، کارو مانجھی، کنا مانجھی، انیل مانجھی، تلسی مانجھی، سکھ دیو اور سنجے مانجھی کو نامزد کیا۔

    دوسری طرف علاقے کے پولیس آفیسر جیوتی پنچ کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث تین افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    مقتولہ کے شوہر پرساد مانجھی کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی منگل کی صبح جب پانی لانے کے لئے گئیں تو وہاں پر پہلے سے موجود ملزمان نے ڈائن کا الزام لگا کر تشدد شروع کردیا۔

  • بھارت : بارش سے 488افراد ہلاک ہوچکے ہیں

    بھارت : بارش سے 488افراد ہلاک ہوچکے ہیں

    نئی دہلی: بھارت میں رواں سال مون سون کے موسم میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 488افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 1 کروڑ سے زائد آبادی اس سے متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر بھی مجبور ہوئے۔

    بھارت میں موسلا دھار بارشوں کا آغاز جولائی میں ہوا جس کی وجہ سے اتر پردیش، بہار اور آسام ریاستوں میں سیلابی صورتحال دیکھی گئی جس کی وجہ سے 467 افراد ہلاک ہوئے۔بھارتی ڈزاسٹر مینیجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ اتر پردیش میں بجلی کی گرج چمک سے علیحدہ واقعات میں 37 افراد ہلاک ہوئے اور حال ہی میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے کل تعداد 228 ہوگئی۔

    بہار کے ضلع نوادا میں 8 بچے بھی گرج چمک سے ہلاک ہوگئے جس کی وجہ سے مشرقی ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی جبکہ سیلاب سے کئی افراد، گھر اور مویشی بہہ گئے۔آسام میں اب تک 79 افراد ہلاک ہوچکے ہین تاہم وہاں صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے کیونکہ آئندہ دنوں میں وہاں بارش کا کوئی امکان نہیں بتایا گیا۔تاہم جنوبی ساحلی ریاست کیرالا میں حالات کچھ اور ہیں جہاں حکام نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    بھارت کے ساحلی علاقے کرناٹکا، مغربی بنگال اور ہمالیہ میں بھی موسلا دھار بارشیں ہورہی ہیں۔مہاراشٹرا اور ہماچل پردیش میں طوفانی بارشوں سے عمارتیں بھی گریں جس کی وجہ سے 70 افراد ہلاک ہوئے۔

  • اسرائیل فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنا بند کرے: اقوام متحدہ

    اسرائیل فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنا بند کرے: اقوام متحدہ

    نیویارک :فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری پر اقوام متحدہ کو بھی یہ کہنا پڑگیا کہ اسرائیل تمام حدیں پار کررہا ہے، اقوام متحدہ نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں‌کے گھروں کی مسماری کے ظالمانہ عمل کی شدید مذمت کرتےہوئے گھروں‌کی مسماری کا عمل فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ادھر اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور روز ماری دی کارلو نے کونسل کو فلسطین،اسرائیل تنازع پر بریفنگ دی اور کہا کہ فلسطینیوں اوراسرائیل درمیان جمود کا کار بات چیت کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔
    ادھر سلامتی کونسل میں جرمنی کے مندوب نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کےدرمیان تنازع سیاسی نوعیت کا ہے اوراسے سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی دو ریاستی حل کے فارمولے کی حمایت کرتا ہے۔

    ماری دی کارلو نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 جس پر امریکا نے بھی اتفاق کیا تھا عالمی برادر اوراسرائیل کو اس میں پیش کردہ نکات کا پابند بناتی ہے۔

    جرمن سفیر نے فلسطین میں یہودی آباد کاری اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو دو ریاستی حل کے نظریے کےخلاف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا غرب اردن کے علاقوں کو ضم کرنے کا اشارہ اور سنہ 1967ء کی سرحدوں میں کسی قسم کی تبدیلی کے خطرناک نتائج سامنے آئیں‌گے۔

    انہوں نے غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کو اوسلو معاہدے کی کھلی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کی کوششوں کے مترادف قرار دیا۔

    روز ماری نے بھی فلسطین میں یہودی آباد کاری، مسجد اقصی کے اطراف میں‌کھدائیوں اور فلسطینیوں‌کے گھروں کی مسماری پرعالمی برادری کی خاموشی کو مجرمانہ غفلت قرار دیا۔

    سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین کے مندوب نے بھی خطاب کیا اور انہوں‌نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی مذمت کی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیر پا حل کی ضرورت پر زور دیا۔

  • قابض صہیونی فوج کی جانب سے رات گئے چھاپوں میں 12 فلسطینی اغوا

    قابض صہیونی فوج کی جانب سے رات گئے چھاپوں میں 12 فلسطینی اغوا

    مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی افواج کی طرف سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ تیز سے تیز تر ہوگیا قابض اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ رات مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 16 فلسطینی شہری اغوا کر لیے ۔
    قابض صہیونی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے میں رات گئے 16 فلسطینیوں کو اغوا کیا گیا ۔

    ادھر صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ نابلس اور قلقیلیہ میں کاروائیوں کےدوران تین گھریلو دھماکہ خیز مواد کے آلات ، دستی پسٹل اور M16 رائفل برآمد ہوئیں۔
    صہیونی فوج نے نابلس میں ان الزامات کی بنیاد پر دو خرادوں سے آلات ضبط کیے کہ وہ ہتھیاروں کو بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔

    مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی قانون ساز عزام سلھب کو الخلیل شہر میں اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے جنوب مغرب میں دیر صمیت گاوں پر ہلہ بولا اور اپنی سزا پوری کرنے والے اسیر اسماعیل الحروب کے گھر تو تلپٹ کر دیا تاہم کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

    فلسطینی ذرائع کے مطابق نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ اور صوریف قصبے میں صہیونی فوج کی کاروائیوں کے دوران شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا جس کے بعد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

    صہیونی فوج نے نابلس کے شمال مغرب میں سبسطیہ قصبے میں اپنی سزا پوری کرنے والے اسیر قتیبیہ عظیم کے گھر پر دھاوا بولا اور نابلس کے مشرق میں سالم جنکشن کے قریب سابق اسیر محمد شریع کے گھر پر چھاپے کے دوران اسکے ملکیتی دھات کے سامان کو ضبط کر لیا۔جنین میں چار شہریوں کو مختلف علاقوں سے آغوا کیا گیا۔