تیونس کے 92سالہ صدرباجی قائد السبسی وفات پا گئے۔
صدر کوحال ہی میں دوبارہ سے دارلحکومت کے ایک فوجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی انہیں 27 جون کو ناساز طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے وہ یکم جولائی کو ڈسچارج ہوئے تھے۔
Category: بین الاقوامی
-

تیونس کے صدر باجی قائد السبسی وفات پا گئے
-

سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملے میں کوئی صداقت نہیں.سعودی اتحاد
سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملے میں کوئی صداقت نہیں.سعودی اتحاد
تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کےلیے سرگرم عرب اتحاد نے کہا ہےکہ ایران نوازحوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملے میں کوئی صداقت نہیں۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا یمن اور سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ حوثیوں کی طرف سے سوعدی عرب کے شہر خمیس مشیط میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عرب اتحاد کےترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے شاہ خالد فضائی اڈے پرحملے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اس طرح کے دعوے حوثیوں کی مجرمانہ مایوسی کا بین ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حوثی باغی نہتے شہریوں اور معصوم افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ عالمی قانون کے تحت حوثیوں کی طرف سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے۔ عرب اتحاد حوثی باغیوں کی دہشت گردی سے یمنی قوم اور سعودی عرب کو درپیش خطرات کے خلاف لڑ رہی ہے۔
-

مقبوضہ کشمیر، لڑکا نالے میں ڈوب کر جاں بحق
مقبوضہ کشمیر میں ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے میں جمعرات کو ایک چھ سالہ بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ برہان احمد ملا ولد اعجاز احمد ملا پھسل کر نالے میں جاگرا۔اس کے گھروالوں اور ہمسایوں نے فوری طور اسے نالے سے نکال کر نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
واقعہ ہارڈن سیور نامی گاﺅں میں موسلادھار بارش کے دوران پیش آیا۔
دریں اثناءلولاب کے کئی علاقوں میں تیز بارش نے کئی رہائشی مکانوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان سے دوچار کیا ہے۔ -

سوڈان میں بغاوت کی کوشش ناکام، فوج نے جرنیل، کئی سرکاری افسران اور سیاستدان دھر لیے
سوڈان کی فوج نے کہ خرطوم میں بغاوت کی ایک سازش کو ناکام بناتے ہوئے ایک فوجی جرنیل سمیت کئی سینئر فوجی افسران کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوڈان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے فوج کے حوالے سے بتایا کہ جنرل ہاشم عبد المطلب احمد اور کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز فوجی افسران نے محکمہ قومی سراغرسانی اور سیکیورٹی سروس، اسلامی تحریک اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنمائوں کے ساتھ مل کر بغاوت کی منصوبہ بندی کی۔فوج کے مطابق "بغاوت میں ملوث افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ ان کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔”
فوجی بیان میں کہا گیا کہ "اس ناکام بغاوت کا مقصد نیشنل کانگریس کے دور اقتدار کی واپسی اور سوڈانی عوام کی امنگوں کے برعکس فسویلین ریاستی نظام کے سیاسی حل کو ناکام بنانا تھا۔”
یاد رہے کہ سوڈان کی عسکری کونسل اور مظاہرین کے اتحاد کے درمیان اقتدار کی شراکت داری کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت تین سال تک باہمی افہام وتفہیم سے نظام حکومت چلایا جائے گا اور اس کے بعد عوامی امنگوں کی ترجمان حکومت کے انتخاب کے لئے قومی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔
-

ہرآٹھ منٹ میں ایک بچہ لاپتہ کہاں ہو رہا ہے، جان کر آپ بھی ہو جائیں گے حیران
بھارت میں کانگریس کے ٹی سبارامی ریڈی نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ بھارت میں ہر آٹھ منٹ میں ایک بچہ لاپتہ ہورہاہے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تو ہر دن بچے لاپتہ ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں اس طرح کے واقعات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔جسم فروشی کےلئے بھی بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات ہورہے ہیں۔ریڈی نے اس معاملے کی روک تھام کیلئے اسپیشل سیل بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔
-

نئے برطانوی وزیر اعظم کی اہلیہ کا تعلق سرگودہا سے ہے تاہم ان میں علیحدگی ہو چکی ہے
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )نئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ مرینا کا سرگودھا سے تعلق نکلا ہے. مرینا کی والدہ دیپ سنگھ یہیں کی تھیں. چار سال پہلے بورس جانسن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی بیوی کی فرمائش ہے کہ کبھی سرگودھا کا چکر لگائیں.
لیکن افسوس 25 سال کے ساتھ کے بعد چند ماہ پہلے ان میں علیحدگی ہوگئی ہے. مرینا اور بورس بچپن کے دوست تھے، وہ بورس کی ادھر ادھر منہ مارنے کی عادت سے تنگ تھی. اب طلاق کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے.ان کے چار بچے ہیں.بورس کی اس سے پچھلی شادی چھ سال چلی تھی. مرینا بیرسٹر ، مصنفہ اور کالم نگار ہے. -

آئی سی سی نے لمز میں قائم کردہ بائیو میکنکس لیب کی منظوری دے دی
آئی سی سی نے لمز میں قائم کردہ بائیو میکنکس لیب کی منظوری دے دی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے لمز میں قائم کردہ بائیو میکنکس لیب کی منظوری دے دی . لیب میں قومی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مشکوک اور غیر قانونی بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے،ٹیسٹ سنٹر میں کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیاں بھی دور کی جاسکیں گی .پی سی بی اور لمز کے اشتراک سے قائم کردہ بائیومیکنکس لیب دنیا کا پانچواں ٹیسٹ سنٹر ہے.اس سے قبل برسبین، لف برا، چنئی اور پریٹوریا سنٹر کام کررہے ہیں.بائیو میکنکس لیب کی منظوری پی سی بی کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی ایک اور کامیاب کوشش ہے، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان.ماضی میں ہمارے کھلاڑیوں کو بولنگ ایکشن تبدیل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان
ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے اس بارے خیلات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لمز میں قائم کردہ بائیو میکنکس لیب بولرز کی مشکلات دور کرنے میں مدد کرے گی،
جنرل منیجر کرکٹ آئی سی سی جیف الارڈائس نے کہا کہ لیب کی منظوری پی سی بی کی مشکوک اور غیر قانونی بولنگ ایکشن سے نمٹنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے،
-

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حق میں ٹرمپ نے ایک بار پھر ویٹو کر دیا
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حق میں ٹرمپ نے ایک بار پھر ویٹو کر دیا.
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے اتحادیوں کو اربوں ڈالراسلحہ کی فروخت پر پابندی کے لیے کانگرس کے تین بل ویٹو کرتےہوئے اتحادی ممالک کو اسلحہ کی فراہمی جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
امریکی سینٹ سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کانگرس کی جانب سے اسلحہ کی فروخت پر پابندی کے بل امریکا کےاس کے اتحادیوں کےساتھ تعلقات کو متاثر کرسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اپنے اتحادیوں کو اسلحہ کی فرخت پرپابندی عاید کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں یمن جنگ طول پکڑسکتی ہے۔
خیال رہے کہ یہ تیسرا موقع ہے جب امریکی صدر نے عرب اتحادیوں کو اسلحہ کی فروخت سے متعلق بل ویٹو کیا ہے۔
-

روسی دفاعی نظام ایس 400 ، ترکی کے بعد دیگر ممالک بھی حصول کے خواہاں
ترکی کی جانب سے روسی ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک بھی روسی دفاعی نظام خریدنے میںدلچسپی لینے لگے
تفٍصیلات کے مطابق حال ہی میں ترکی نے روس کا تیار کردہ فضائی دفاعی نظام’ایس 400′ خرید کیا تو اس پرمغربی ملکوں بالخصوص امریکا اور بعض یورپی ممالک کی طرف سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اسی ضمن میں ایک اور لرزہ خیز انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب، بھارت، انڈونیشیا اور قطر بھی روسی دفاعی نظام’ ایس 400′ کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
روس کی فیڈرل ملٹری کوآپریشن سروس کے چیئرمین نے دعویٰکیا ہے کہ ماسکو کو 10 ممالک کی طرف سے ‘ایس 400′ دفاعی نظام کی خریداری کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان میں سے چار ممالک نے ماسکو کے ساتھ اس کے دفاعی نظام کی خریداری کے لیے سنجیدگی سے مذاکرات بھی شروع کررکھے ہیں’ جریدہ ‘ایکسپورٹ فورگینی’ کے چیف ایڈیٹر کاکہنا ہے کہ بہت سے ممالک امریکی دبائو کی وجہ سے روس کے ساتھ ‘ایس 400’ نظام کی خریداری کے لیےمعاہدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
-

ترک فضائیہ نے "پی کے کے ” کے 4 جنگجو ہلاک کر دیے
ترک فضائیہ نے "پی کے کے ” کے 4 جنگجو ہلاک کر دیے.
تفصیلات کے مطابق ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے اہداف کا نشانہ بناتےہوئے 4 علیحدگی پسند جنگجو کو ہلاک کر ڈالا ہے ۔
ترک محکمہ دفاع کے مطابق ، 27 مئی سے شرو ع کردہ "آپریشن پنجہ ” کے تحت شمالی عراق کے علاقوں زاپ اور متینہ پر فضائی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
حالیہ کاروائی میں پی کےکے کے اسلحے کے گوداموں اور پنا گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بناتےہوئے 4 دہشتگردوں کو بھی ہلاک کیا گیا ۔