Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ہالینڈ: برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی،مسلمان خواتین مشکل میں‌

    ہالینڈ: برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی،مسلمان خواتین مشکل میں‌

    ہالینڈ:ہالینڈ میں یکم اگست سے برقعہ پہننے پر پابندی کا اعلان کردیا گیا۔اس فیصلے سے مسلمان خواتین کو کافی مشکلات کا سامنا ہے.

    مقامی میڈيا کے مطابق ہالینڈ میں تمام عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے برقعہ پہننے پرپابندی ہوگی جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگارپورٹ کے مطابق برقعہ پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پر 150 یوروز کا جرمانہ ہوگا۔

    ذرائع کےمطابق اس قانون کا اطلاق اسکولوں، پبلک ٹرانسپورٹ، اسپتالوں اور سرکاری عمارتوں پر بھی ہوگا۔ قانون کے مطابق سرکاری افسران اور ٹرانسپورٹ ورکرز اس بات کے پابند ہوں گے کہ اگر وہ کسی برقعہ پوش کو دیکھیں تو اسے اپنے چہرے سے نقاب ہٹانے کا کہیں اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو انہیں بس، ٹرین یا سرکاری عمارت سے باہر نکال دیں۔ اگر وہ مزاحمت کریں تو پولیس کی مدد بھی طلب کی جاسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ ڈچ سینیٹرز نے گزشتہ برس جون میں برقعہ پر پابندی کے حق میں قانون منظور کیا تھا جس کا نفاذ اب ہورہا ہے حالانہ کہ نیدرلینڈز کی سب سے اہم مشاورتی تنظیم ‘کونسل آف اسٹیٹ’ نے برقعہ پر پابندی کی تجویز کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ ملک میں پہلے ایسے قوانین موجود ہیں جن کے تحت لوگوں پر مخصوص مقامات میں چہرہ ڈھانپے پر پابندی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق نیدرلینڈز میں ایسی خواتین کی تعداد محض 150 ہے جو روزانہ کی بنیاد پر برقعہ یا نقاب پہنتی ہیں۔نیدرلینڈز کے علاوہ فرانس، اسپین، ڈنمارک، اٹلی و دیگر ممالک میں بھی برقعہ اور نقاب پر پابندی کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔

  • برطانوی آئل ٹینکر ہم نے پکڑا ہے ،ایران کا دعویٰ

    برطانوی آئل ٹینکر ہم نے پکڑا ہے ،ایران کا دعویٰ

    تہران:ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں ایندھن اسمگل کرنے والے ایک برطانوی بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا۔ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس میں ایندھن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جاری آپریشن میں جزیرہ لارک کے قریب ایک بحری جہاز کو روکا گیا جس پر دس لاکھ لیٹر تیل لدا ہوا تھا۔

    برطانیہ ایران کشمکش عروج پر ، ایران نے دوسرے برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑنے کا دعویٰ کردیا
    مذکورہ بحری جہاز کو عدالتی حکم اور قانونی اداروں کی ہم آہنگی کے بعد تحویل میں لینے کے بعد جزیرہ لارک کےجنوب میں واقع بندرگاہ منتقل کردیا گیا ہے جہاز پر عملے کے بارہ برطانوی افراد موجود تھے جو ایرانی لانچوں کے ذریعے منتقل کیے جانے والے تیل کو دور دراز کے سمندری علاقوں میں موجود دوسرےبرطانوی بحری جہازوں کو پہنچانا چاہتے تھے لیکن ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے مغربی ممالک کے ذرائع ابلاغ کی جاری کردہ ایسی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے کہ حالیہ دنوں میں مذکورہ بحری جہاز کے علاوہ کسی اور غیر ملکی بحری جہاز کو قبضے میں لیا گیا ہے۔

  • عمران خان سال 2019 میں‌ دنیا کی پسندیدہ شخصیات میں شامل ہوگئے

    عمران خان سال 2019 میں‌ دنیا کی پسندیدہ شخصیات میں شامل ہوگئے

    لندن: دنیا بھی مان گئی ہے کہ وزیراعظم پاکستان واقعی ایک بہت بڑی شخصیت ہیں .اس بارے میں برطانوی ادارے نے 2019 کی پسندیدہ شخصیات کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا نام تین درجے ترقی کے بعد فہرست میں شامل ہے۔

    برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ویب سائٹ یوگو کی جانب سے 2019 کی پسندیدہ شخصیات کی فہرست جاری کی گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان سمیت نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا نام بھی شامل ہے۔

    برطانوی ادارے کی فہرست کے مطابق ملالہ یوسف زئی ایک درجہ ترقی کے بعد 6 نمبر پر پہنچ گئیں، بھارتی وزیر اعظم بھی اُن ہی کے ہم پلہ ہیں۔ نوبل انعام یافتہ طالبہ کو 3.9 پوائنٹس دیے گئے۔ْ

    یاد رہے کہ گزشتہ برس شائع ہونے والی فہرست میں وزیراعظم عمران خان کا نام 20ویں نمبر پر تھا البتہ اب اُن کی تین درجہ ترقی ہوئی اور وہ 1.9 پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر آگئے۔

    https://twitter.com/thesushmitasen/status/1151909074579152897/photo/1
    مشعل اوباما دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والی خاتون اسی طرح بل گیٹس مردوں میں پہلے نمبر پر رہے۔ گزشتہ برس انجلینا جولی کا پہلا نمبر تھا البتہ رواں سال اُن کی دو درجہ تنزلی ہوئی۔

    سابق امریکی صدر بارک اوباما دوسرے جبکہ جیکی چن تیسرے، شی جنگ پنگ چوتھے، علی بابا کمپنی کے سربراہ جیک ماہ پانچویں، نریندر مودی چھٹے، کرسٹیانو رونالڈو ساتویں، دلائی لاما آٹھویں، لیونل میسی نویں، روسی صدر دسویں نمبر پر رہے۔

    برطانوی ادارے کی فہرست میں شاہ رخ خان کا نام شامل ہوا اور انہوں نے سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، کنگ خان 2.2 پوائنٹس کے ساتھ سولہویں اور سلمان خان 18ویں نمبر پر رہے، اسی طرح رجب طیب اردوغان کی پوزیشن مستحکم رہی اور وہ 19ویں نمبر پر رہے۔

    اس رپورٹ میں‌سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین میں مشعل اوباما پہلے، اوپرا ونفری دوسرے، انجلینا جولی تیسرے، ملکہ برطانیہ چوتھے،ایما واٹسن پانچویں، ملالہ یوسفزئی چھٹے، پنگ لیوان ساتویں، ہیلری کلنٹن آٹھویں، ٹو یویو نویں اور ٹیلر سوفٹ دسویں نمبر پر رہیں۔

    یاد رہے کہ سال 2018 کی پسندیدہ شخصیات کی فہرست میں سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما دوسرے نمبر پرتھیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 17 ویں نمبر پر تھے۔

    خیال رہے برطانوی ویب سائٹ نے پسندیدہ شخصیات سے متعلق فہرست میں مجموعی طور پر 20 خواتین اور 20 مرد حضرات شامل کیا ہے اور اس کے نتائج کے لیے 35 ممالک کے 37 ہزار افراد سے آن لائن انٹرویو کیا گیا۔

  • انتہا پسند ’گاؤ رکشکوں‘ کے ہاتھوں تین اور مسلمان شہید

    انتہا پسند ’گاؤ رکشکوں‘ کے ہاتھوں تین اور مسلمان شہید

    بہار:بھارت میں‌مسلمانوں پر ہندووں انتہا پسندوں کا ظلم رکنے کا نام نہیں لے رہا .تازہ واقعہ میں بھارتی ریاست بہار میں انتہا پسند ’گاؤ رکشکوں‘ نے تین افراد کو تشدد کرکے قتل کر دیا.تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے ایک گاؤں میں پیش آیا، تین افراد موقعے ہی پر ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک کی حالت نازک ہے.

    پولیس کے مطابق گاؤ رکشکوں کا موقف ہے کہ چاروں افراد پر مویشی چوری کا الزام تھا، انھیں رنگے ہاتھ پکڑا گیا، چاروں افراد ایک ٹرک میں مویشی لاد کر جا رہے تھے، ان کا مقصد مویشیوں کو ذبح کرنا تھا.گاؤں کے باسیوں نے انہیں روک لیا اور چوری کے الزام میں اُن پر حملہ کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

    اس سانحے پر اس موقع پر مقتولین کے گاؤں کے باسیوں نے اسپتال کے باہر بھرپور مظاہرہ بھی کیا، ان کا مطالبہ تھا کہ ان کے گاؤں کے باسیوں پر جھوٹا الزام لگایا اور اسے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی.ان تینوں مسلمانوں کو جس بے دردی سے شہید کیا گیا علاقے کے لوگوں کے مطابق اس سے پہلے زندگی میں نہیں دیکھا

    خیال رہے کہ 2015 سے لے کر اب تک 44 افراد گائے کے تحفظ کے نام پر ہلاک کیے جا چکے ہیں، جن میں‌اکثریت مسلمانوں کی ہے.اس معاملے پر بین الاقوامی تنظیموں اور بھارت کے روشن خیال حلقوں کی جانب سے شدید تنقید جاری ہے.

  • متنازعہ ٹویٹ امریکی صدرکے گلے پڑگیا،عالمی رہنما بھی ٹرمپ پر برس پڑے

    متنازعہ ٹویٹ امریکی صدرکے گلے پڑگیا،عالمی رہنما بھی ٹرمپ پر برس پڑے

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سےمشہور رہے ہیں .حال ہی میں‌ کانگریس خواتین سے متعلق نسل پرستانہ ٹویٹس پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کودنیا بھرسے تنقید کا سامنا ہے،برطانوی وزیرداخلہ ساجدجاوید، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اوریورپین کونسل کے صدرڈونلڈٹسک نے بیان کوافسوسناک قرار دیا۔

    دنیا بھر کے رہنما امریکی صدر کے نسل پرستانہ بیان کوکڑی تنقید کانشانہ بنارہےہیں۔ جرمن چانسلرانجیلا مارکل بھی ان لوگوں میں شامل ہوگئیں، ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے ان پرتنقید کی جوامریکی کی ترقی کا حصہ ہیں۔برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید نے بھی امریکی صدر کے بیان کوناقابل قبول قرار دیا،ان کا کہنا ہے جدید ڈیموکریسی میں ایسے خیالات کی کوئی جگہ نہیں

    ادھرکینیڈا میں مذاکرات کے موقع پر یورپین کونسل کے صدرڈونلڈٹسک اورکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی امریکی صدرکے بیان پرتنقید کی، ٹسک کاکہنا تھا کہ اگرکچھ غلط ہے توآپ کومفادات اورتجارت سے ہٹ کراس کی مذمت کرنی چاہیے،اخلاقیات مفادات اورتجارت سے بڑھ کرہیں۔

    امریکی صدرکی تنقید کا نشانہ بننے والی خواتین میں سے ایک الہان عمرکا ریاست منیسوٹا پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیا گیا، ائیرپورٹ پران کے حمایتیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ مداحوں سے خطاب میں الہان عمرکاکہنا تھا کہ وہ صدرڈونلڈٹرمپ کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی ہیں۔

  • اگر بریگزٹ کی حمایت کی تو پھر برطانیہ کی سلامتی کو خطرہ ہوسکتا ہے. سابق برطانوی فوجیوں کا خدشہ

    اگر بریگزٹ کی حمایت کی تو پھر برطانیہ کی سلامتی کو خطرہ ہوسکتا ہے. سابق برطانوی فوجیوں کا خدشہ

    لندن:یورپ کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں اس وقت برطانیہ ایک اہم ایشو بنتا جارہا ہے، اسی حوالے سے برطانیہ کے سابق فوجیوں کی تنظیم نے بھی اس خدشے کا اظہار کر دیا ہے کہ اگر برطانوی حکومت نے بریگزٹ کی حمایت کی تو اس سے برطانیہ کی سلامتی کوخطرہ ہوسکتا ہے.

    بنیادی طور پر یہ یورپ کے سابقہ فوجیوں کی تنظیم ہے جس میں سب سے زیادہ فوجی برطانیہ کے ہیں،ایک سابق فوجی آفیسر برنرڈ رمبرلڈ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عجیب معاملہ ہے کہ ہم برطانیہ کے لیے اور کئی جنگیں لڑ چکے ہیں لیکن ہمیں یہ احساس نہیں کہ یہ بھی ایک جنگ ہے جو بریگزٹ کی صورت میں ہے ہمیں مل کر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے،

    یاد رہے کہ بریگزٹ نے 2017 میں برطانوی فوجیوں کے اس موقف کو کمزور کرنے کے لیے ایک مہم چلائی تھی،کیونکہ تنظیم کو اس بات کا خدشہ تھا کہ دائیں بازو کے حامی برطانوی فوجی بریگزٹ کے حامی ہیں اور وہ یورپ سے الگ ہونا چاہتے ہیں.

    برنرڈ رمبرلڈ نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہےکہ برطانیہ کی حالت اس قدر خراب ہے کہ وہ اکیلا اپنے آپ کو قائم نہیںرکھ سکتا ان حالات میں رطانیہ کو اپنےیورپین ساتھیوں سے مل کر رہنا ہوگا .ورنہ پھر کسی بڑے خطرے کے لیے تیار رہے

  • برطانوی لڑکی سے ریپ ‘گینگ ریپ’ کے الزام میں 11 اسرائیلی گرفتار

    برطانوی لڑکی سے ریپ ‘گینگ ریپ’ کے الزام میں 11 اسرائیلی گرفتار

    قبرص:اسرائیلی دیار غیر میں بھی ریپ اور جنسی زیادتیاں کرنے لگے .ایسے ہی ایک واقعہ میں قبرص میں جواں سالہ برطانوی لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 11 اسرائیلی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق اسرائیلی سیاحوں نے متاثرہ لڑکی کو اس کے ہوٹل کے کمرے میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    قبرص حکام کے مطابق زیر حراست اسرائیلی نوجوانوں کو ضلعی عدالت میں پیش کر کے ان ریمانڈ کی استدعا کی۔پارہلی مانی کی ضلعی عدالت میں پیش کردہ اسرائیلی نوجوانوں کے خلاف پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو 8 دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔

    جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 19 سالہ برطانوی لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 11 اسرائیلی سیاحوں کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔عدالت میں پیش کردہ ملزمان کی عمریں 16 سے 18 سال کے درمیان تھی۔

    دوسری جانب اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اعلامیے میں کہا کہ اسرائیل قونصلر یوسی ورمبرانڈ پیش رفت سے آگاہ ہیں اور زیر حراست اسرائیلی نوجوانوں سے رابطے میں ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ریپ کے الزام میں گرفتار اسرائیلی نوجوانوں کے اہلخانہ کو حالیہ پیش رفت سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلیوں کے طرف سے دوسرے ممالک میں اس قسم کی قبیح حرکتوں کے کرنے کی اور بھی خبریں گردش کررہی ہیں.

  • کابل یونیورسٹی میں دھماکے، 13 افراد ہلاک، 45 زخمی

    کابل یونیورسٹی میں دھماکے، 13 افراد ہلاک، 45 زخمی

    کابل:افغانستان پھر دھماکوں کی زد میں ، افغان دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 45 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق ملک کے دارالحکومت میں کابل یونیورسٹی میں اس وقت زور دار دھماکے کی آواز آئی جب طلبہ صبح کے وقت امتحان دینے کے لیے یونیورسٹی کے اندر موجود تھے،تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم متعدد افراد کی حالت تشیویشناک بتائی جارہی ہے۔

    کابل سے ترجمان افغان وزارت صحت وحید اللہ میئر نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت قریب کھڑی 2 گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور اس وقت طلبہ کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

    دوسری جانب کابل پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا علاقے میں پہلے سے نصب آئی ای ڈی سے کیا گیا۔ ادھر کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے اب تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان حکومت کو امریکہ ،نیٹو اور اتحادی ملکو ں کی طرف سے مکمل سپورٹ کے باوجود کابل پر مکمل کنٹرول نہیں ہیں.

  • 4 ماہ میں ایئر انڈیا کو 430 کروڑ روپے کا نقصان ہوا

    4 ماہ میں ایئر انڈیا کو 430 کروڑ روپے کا نقصان ہوا

    چار مہینے سے زیادہ وقت تک بند رکھے جانے کے دوران ایئر انڈیا کو 430 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
    بھارت کی 4 ماہ کے دوران ایئر انڈیا کو 430 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ سول ایویشن وزیر وزیر ہردیپ پری نے وقفہ سوال کے دوران راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔

    بھارتی اہلکاروں کے مطابق پڑوسی ملک کا ایئر اسپیس بند ہونے کی وجہ سے ایئر انڈیا کو تقریباً 430 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ بالاکوٹ ‘ ایئر اسٹرائیک ‘ کے بعد پاکستان نے اپنے ایئر اسپیس کو ہندوستانی ہوائی جہازوں کے لئے بند کر دیا تھا۔

    ایئر اسپیس بند کئے جانے کے تقریباً 140 دنوں بعد پاکستان نے منگل کو اس کو کھولے جانے کا اعلان کیا۔اس سے پہلے ایئر انڈیا کو ہو رہے نقصان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پوری نے کہا کہ ایئر لائن کو ہونے والے نقصان کے کئی اسباب ہوتے ہیں۔

  • یہودیوں کا فلسطینی شہر سلفیت میں مذہبی مقامات پر حملہ اور بے حرمتی

    یہودیوں کا فلسطینی شہر سلفیت میں مذہبی مقامات پر حملہ اور بے حرمتی

    یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں مقدس مذہبی مقامات پردھاوا بول دیا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مذہبی مراکز کی بے حرمتی کی۔

    مقامی ذرائع کے مطابق یہودی نماز فجر کے بعد مقدس مقامات میں گھس گئے۔ اس موقع پر ان کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ذرائع کے مطابق یہودی کفر حارس میں تین مقامات پر مذہبی مراکز پر دھاوا بولا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔