Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • جاپان اسٹوڈیو پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی

    جاپان کے شہر کیوٹو کے اسٹوڈیو پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم کے کام کو چوری کرکے اس کی نقل کی جارہی تھی جس کی وجہ سے اس نے معروف اینی میشن اسٹوڈیو کو گیسولین کی مدد سے آگ لگا دی۔

    پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 41 سالہ شنجی اوبا کے نام سے ہوئی اور ملزم کو نامعلوم دماغی مسائل کا بھی سامنا ہے۔

    مقامی پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو اب تک ملزم اور اسٹوڈیو کے درمیان تعلق معلوم نہیں ہوسکا ہے۔پولیس کا کہناہےکہ ملزم کو جیسے ہی گرفتار کیا گیا اس نے اپنے کام کے چوری ہونے کے بارے میں بتایا۔
    واضح رہے کہ ایک حملہ آور نے ’کیوٹو اینی میشن‘ میں داخل ہو کر آگ لگا دی تھی آگ تیزی سے بلڈنگ میں پھیل گئی۔ عمارت میں 70افراد موجود تھے جن میں سے 33افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی درجنوں میں ہے۔
    حملہ آور بھی آگ میں زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا گیا
    واضح رہے کہ کیوٹو اینی میشن کو ’یوکو ہٹا‘ نے 1981ء میں قائم کیا تھا۔ اس کا خاوند کمپنی میں صدر کے عہدے پر فائز ہے۔

  • بھارت میں مویشی چوری کے شک میں تین افراد قتل، تین گرفتار

    بھارت میں مویشی چوری کے شک میں تین افراد قتل، تین گرفتار

    بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں ایک شخص نے مویشیوں کو چوری کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں تین افراد کو مار ڈالا،جبکہ پولیس نے تین کو گرفتار کر لیا ہے۔
    پولیس اہلکار ہر کشور رائے کے مطابق تین افراد کو جمعہ کی صبح دیہاتیوں نے پک اپ ٹرک پر مویشی لوڈ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔رائے نے بتایا کہ مذکورہ افراد بھینس اور بچھڑے لوڈ کر رہے تھے کہ دیہاتیوں نے انہیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    پولیس نے پتھوری گاؤں سے تین افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ قتل کا کیس مزید چار افراد پر دائر کیا گیا ہے۔
    یاد رہے کہ گذشتہ کئی سالوں میں بھارت میں پرتشدد ہجوم نے کئی افراد قتل کر دیا ہے جن میں سے اکثریت مسلمانوں اور نیچ ذات سے تعلق رکھنے والے دلت افراد کی ہے۔

  • بھارتی شہر بدترین خشک سالی کا شکار

    بھارتی شہر بدترین خشک سالی کا شکار

    چنئی: بھارت کے جنوبی شہر چنئی کے لاکھوں رہائشی گھروں پانی کی قلت کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، ٹرک اور ٹرینیں عوام تک پانی تو پہنچاتے ہیں لیکن پانی کی مقدار محدود جبکہ قیمت مہنگی ہے
    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ایک ائرو سپیس کمپنی نے سیٹلائٹ فوٹیج جاری کی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چنائی شہر کا سارا رقبہ سبزے سے خالی اور خشکسالی سے بھرپور ہے اور اس کی وجہ پانی کے زخیروں کا کم یا حتم ہونا ہے

  • اسرائیلی جیل میں تشدد سے شہید فلسطینی شہری کا پوسٹ مارٹم مکمل

    اسرائیلی جیل میں تشدد سے شہید فلسطینی شہری کا پوسٹ مارٹم مکمل

    فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سرکاری ادارے نے اسرائیلی جیل میں تشدد اور طبی سہولتوں سے محروم ہونے کی وجہ سے شہید ہونے والے فلسطینی شہری کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے
    پوسٹ مارٹم رپورٹ نے اسرائیلی حکام کو فلسطینی نوجوان کی شہادت کاذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہید نصار طقاطقہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا،وحشیانہ تشددکیا گیا اور حالت خراب ہونے پر کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں اس کی شہادت ہو گئی۔
    فلسطین، یہودی نے فلسطینی شہری کو گاڑی تلے کچل دیا

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نصار کو دوران حراست نمونیا کا بھی حملہ ہوالیکن اسے کسی قسم کی طبی سہولت نہیں دی گئی۔ شہید کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجودہیں۔ شہید کے جسم کے نازک اعضاء پربھی زخم پائے گئے۔
    یاد رہے کہ 31 سالہ نصار طقاطقہ کو 19 جون کو اسرائیلی فوج نے گرفتا ر کیا تھا۔نصار 16 جولائی کی صبح کو جیل کی کوٹھڑی میں مردہ پایا گیا تھا۔

  • بھارت:انوکھا احتجاج،100ارکان اسمبلی نے ایوان میں بستر بچھا کر رات گزار دی

    بھارت:انوکھا احتجاج،100ارکان اسمبلی نے ایوان میں بستر بچھا کر رات گزار دی

    نئی دہلی:بھارت اپنی حرکتوں کی وجہ سے پہلے ہی مشہور ہے .لیکن اب تو وہاں کے ارکان پارلیمنٹ کی عجیب حرکتوں سے بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہورہی ہے. تفصیلات کے مطابق بھارت میں انوکھے احتجاج کی مثال قائم ،ریاست کرناٹک میں 100 ارکان اسمبلی نے ایوان میں بستر بچھا کر رات گزاردی۔

    ذرائع کے مطابق کرناٹک میں حزب اختلافبھارتی جنتا پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہ رہی ہے مگر اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جا رہا ، بھارتی جنتا پارٹی کے ایچ ڈی کمارسوامی بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ہیں۔یاد رہے تاریخ میں اپنی نوعیت کا انوکھا احتجاج ہے،اس پہلے دھرنے تو ہوتے رہے ہیں لیکن ایسا دھرنا پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  • ایرانی ڈرون گرانے کا امریکی دعوی مسترد، ایران تصاویر جاری کرے گا

    ایرانی ڈرون گرانے کا امریکی دعوی مسترد، ایران تصاویر جاری کرے گا

    ایرانی انقلابی گارڈز نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے کہ یوایس بحریہ نے ایرانی ڈرون کو گلف میں مار گرایا ہے کو مسترد کر نے کے لیے تصاویر جاری کرے گا۔

    انقلابی گارڈز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جلد ہی گارڈز کی طرف سے کھینچی گئی ڈرون کی تصاویر جاری کرے گا جو پوری دنیا کے سامنے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون گرانے کے امریکی دعوے جھوٹا اور بے بنیاد ثابت کر دے گا۔
    یاد رہے کہ امریکی صدر نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرائے جانے کا دعوی کیا گیا تھا۔

  • چین کا امریکا کے بجائے روس کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلان

    چین کا امریکا کے بجائے روس کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلان

    چین کے تجارت کے وزیر نےدعویٰ کی ہے کہ وہ امریکا کے مقابلے میں روس کے ساتھ معاشی روابط بڑھا رہے.ہیں..

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق،چین کے تجارت کے وزیر نےدعویٰ کی ہے کہ وہ امریکا کے مقابلے میں روس کے ساتھ معاشی روابط بڑھا رہاہے..روسی وزیر تجارت نے بھی اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ سویا بین اور دیگر زرعی اشیاء کو چین کے ساتھ باہم تجارے میں دلچسپی رکھتے ہیں..

    واضح رہے کہ اس سے پہلے ولادی میر پوٹن بھی چین کے ساتھ اپنی تجارت اور اپنے تعلقات بڑھانے کا اظہار کر چکے ہیں.

  • بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کیس میں ملزمان کا ٹرائل نو ماہ کے اندر کرنے کا حکم

    بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کیس میں ملزمان کا ٹرائل نو ماہ کے اندر کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی شہادت میں ملوث ایل کے ایڈوانی اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹرائل نو ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    بابری مسجد کیس کی سماعت باقاعدہ طور پر 2 اگست سے شروع
    ملزمان میں میں بی جے پی کے رہنما ایل کے اڈوانی کے علاوہ مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، کلیان سنگھ وغیرہ رہنما ملزم ہیں۔

    جمعہ کو کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ چھ ماہ کے اندر گواہوں کے بیانات درج جبکہ نو ماہ کے اندر فیصلہ سنا دیا جاناچا ہئے۔
    جسٹس روہنگٹن اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل بینچ نے اتر پردیش کی حکومت کو ہدایت کی کہ کیس کی سماعت کرنے والے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے خصوصی جج ایس کے یادو کی میعاد کوبھی بڑھایا جائے۔یاد رہے کہ مذکورہ جج 30ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

  • ایران سے تعلق ،امریکہ نے عراقی ملیشیا کے رہنماؤ ں کو بلیک لسٹ کر لیا

    ایران سے تعلق ،امریکہ نے عراقی ملیشیا کے رہنماؤ ں کو بلیک لسٹ کر لیا

    امریکہ نے ایران سےتعلق رکھنے والے عراقی ملیشیائوں کے چار رہنماؤں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی دہشت گردی کو فروغ دینے والی ملیشیائوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور امریکا دہشت گردوں کے حوالے سے ہاتھ باندھ کر نہیں بیٹھے گا۔

    امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار عراقی شخصیات پر انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور ملک میں کرپشن کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں جس کے بعد انہیں بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

    بلیک لسٹ ہونے والوں میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کےمقرب بابلیون ملیشیا کے سربراہ ریان الکلدانی، الشبک ملیشیا کے وعد قدو، نینویٰ کے سابق گورنر نوفل العاکوب اور صلاح الدین گورنری کے سابق گورنر اور المحور اتحاد کے چیئرمین احمد الجبوری شامل ہیں.

  • عراق: ترک سفیر قتل کے سلسلے میں،1مشتبہ شخص کی نشاندہی کرلی گئی

    عراق: ترک سفیر قتل کے سلسلے میں،1مشتبہ شخص کی نشاندہی کرلی گئی

    عراقی شہر اربیل میں گزشتہ دنوں ایک ریستوران میں مسلح حملے کے مرتکب افراد میں سے ایک کی شناخت کر لی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عراق کی کردی انتظامیہ سے وابستہ محکمہ پولیس کے مطابق، 1 ترک سفارت کار سمیت دو عراقی شہریوں کی موت کے موجب اس حملے میں مظلوم داع نامی شخص بھی ملوث ہے جو کہ سن 1992 میں ترک ضلع دیار بکر میں پیدا ہوا تھا۔

    پولیس نے اس مشتبہ شخص کی تصویر بھی جاری کر دی ہے اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس شخص کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات اگر رکھتےہوں تو پولیس کو مطلع کریں۔

    واضح رہے کہ کل عراق میں مسلحہ حملے کے دوران حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی تھی ۔کثیر تعداد میں سکیورٹی فورسز کو جائے وقوعہ کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بعض ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے مفرور ہونے کی وجہ سے اربیل میں داخلے و خروج کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

    ریسٹورنٹ کے مالک کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق قونصل خانے کے عملے کے ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کے بعد سول کپڑوں میں ملبوس اور دو عدد اسلحے سے لیس حملہ آور نے براہ راست قونصل خانے کے عملے کو ہدف بنا کر فائر کھول دیا۔