Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • مانچسٹر میں بم دھماکہ کرنیوالے لیبیائی ملزم کا بھائی برطانیہ کے حوالے

    مانچسٹر میں بم دھماکہ کرنیوالے لیبیائی ملزم کا بھائی برطانیہ کے حوالے

    مانچسٹر :لیبیا نے مانچسٹر میں بم دھماکا کرنے والے کے بھائی کو برطانیہ کے حوالے کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مانچسٹرایریناخودکش حملے کےمبینہ ملزم ہاشم عبیدی کوبرطانیہ کےحوالے کردیاگیا۔ مانچسٹر پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ہاشم عبیدی کو پولیس کے پہرےمیں لیبیا سے برطانیہ منتقل کیاگیا۔

    مانچسٹر پولیس چیف نے مزید کہا کہ ملزم کوجلد ہی عدالت میں پیش کیاجائےگا۔ 22مئی 2017کو مانچسٹر ایریناخودکش حملے میں 22افرادہلاک اور55سےزائد زخمی ہوئےتھے۔ملزم کی گرفتاری کےحوالے سے برطانوی حکام کافی عرصے سے لیبیائی حکام سے مطالبہ کررہے تھے .جس کے بعد اب یہ مطالبہ منظور کرتے ہوئے لیبیا نے ملزم کو برطانیہ کےحوالے کر دیا ہے.

  • ترکی :تارکین وطن کی آزمائش پر آزمائش ، وین کھائی میں جاگری، 18 افراد جاں بحق ، پاکستانی بھی شامل

    ترکی :تارکین وطن کی آزمائش پر آزمائش ، وین کھائی میں جاگری، 18 افراد جاں بحق ، پاکستانی بھی شامل

    استنبول: تارکین وطن کو دنیا میں کسی بھی جگہ پناہ نہیں مل رہی ،کہیں مہاجرین سمندروں کے گہرے پانیوں میں ڈوب کی زندگی ہاررہےہیں تو کہیں پناہ ڈھونڈے ڈھونڈتے کسی زمینی حادثے کا شکار ہوجاتےہیں، ایسا ہی ایک واقعہ ترکی میں پیش جہاں تارکین وطن کی بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق تارکین وطن کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 52 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ترکی کے جنوبی شہر وان میں پیش آیا جب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر منی بس گہری کھائی میں جاگری۔

    وان شہر کے گورنر کا کہنا ہے کہ بس میں تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے تفصیل ابھی تک موصول نہیں ہوئی

    دوسری طرف ریسکیو ٹیموں کی جانب سے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

  • غیر ملکی آئل ٹینکر پکڑ لیا ہے ،ایران کا دعویٰ

    غیر ملکی آئل ٹینکر پکڑ لیا ہے ،ایران کا دعویٰ

    تہران: خلیج میں ایران اور مخالف قوتوں کے خلاف کشیدگی بڑھنے لگی . ایران نے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر پکڑنے کادعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ بحری جہاز چوری شدہ تیل اسمگل کررہا تھا۔ بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے پکڑا گیا۔

    تہران سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی پاسدارا انقلاب نے غیر ملکی آئل ٹینکر کو آبنائےہرمز سے اتوار کے روز پکڑا اور عملے کے 12ارکان کو گرفتار کرلیا۔ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ آئل ٹینکر چوری شدہ تیل اسمگل کررہا تھا اور ایرانی تیل چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    دوسری طرف عرب ٹی وی کے مطابق ایران نے خراب ہونے والے پاناما کے آئل ٹینکر کو دوسرے بحری جہاز کے ذریعے ٹو کرکے اپنی پورٹ پر کھڑا کیا تھا اور بعد میں اسے ضبط کردیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ایران کی بھی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تردید کرچکا ہے.

  • امریکی سیکورٹی وفد کا کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس کا دورہ، سیکورٹی اور امیگریشن کا جائزہ لیا

    امریکی سیکورٹی وفد کا کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس کا دورہ، سیکورٹی اور امیگریشن کا جائزہ لیا

    کراچی: حکومت پاکستان کے اپنے عزیز ہم وطنوں کے لیے سعودی عرب کے بعد امریکہ کے لیے امگریشن کا آسان ترین منصوبے پر کام جاری ،پاکستانیوں کو امریکہ میں ایئر پورٹس پر مشکلات سے بچانے کے لیے امریکی سیکورٹی کا دورہ پاکستان،دورے کا مقصد مسافروں کے سامان کی اسکریننگ اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ کی، جانچ کا مقصد پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازوں کے لیےسیکیورٹی امور کا جائزہ لینا تھا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق امریکی ٹی ایس اے کا وفد کراچی ایئرپورٹ پر پہنچا تو انہوں نے وہاں اپنی اسکریننگ بھی کروائی،اے ایس ایف اہلکاروں نے امریکی وفد کو مسافروں کی اسکریننگ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

    امریکی سیکیورٹی اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا جائزہ بھی لیا،امریکی وفد نے ایف آئی اے امیگریشن کے کاونٹر کا بھی دورہ کیا۔وفد کی آمد پرایف آئی اے نے مسافروں کی امیگریشن کے حوالے سے انھیں بریفنگ دی۔

    امگریشن کے حوالے سے اپنے دورے کے دوران امریکی وفد نے ایئرپورٹ پرسیکیورٹی سے متعلق اپنے اطمینان کا بھی اظہار کیا، جس سے امکان پیدا ہوا ہے کہ پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ امریکی ٹرانسپورٹ سیکورٹی اتھارٹی پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جو پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر ہے اور امکان ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں جلد شروع ہوں گی

  • فلسطین، یہودی نے فلسطینی شہری کو گاڑی تلے کچل دیا

    فلسطین، یہودی نے فلسطینی شہری کو گاڑی تلے کچل دیا

    فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک یہودی نے ایک فلسطینی شہری کو اپنی گاڑی تلے روند کر زخمی کرڈالا۔
    مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق یہودی آباد کار نے پرانے بیت المقدس میں 19 سالہ عدنان سامر مجاھد پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
    مقبوضہ فلسطین، آتش زدگی اور شدید گرمی کی وجہ سے 131صہیونی جھلس کر زخمی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان مغربی بیت المقدس میں شاہراہ ابو غوش میں اپنے کام پر جا رہا تھا۔ زخمی فلسطینی نوجوان کو القدس میں ‘ھداسا عین کارم’ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے 503 کالونیاں قائم ہیں۔ جن میں کل آبادی کا 46 فی صد یہودی آباد ہیں اور تعداد 8 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یہ یہودی روزانہ فلسطینیوں کی جان ومال پرحملے کرتے اور انہیں نقصان پہنچاتے ہیں۔ اکثر فلسطینی بچے، خواتین اور نوجوان یہودی آباد کاروں اور فوجیوں کی گاڑیوں تلے کچلے جانے کے باعث شہید یا زخمی ہو کرہمیشہ کے اپاہج ہوجاتے ہیں۔

  • اقوام متحدہ کا اسرائیل سے القدس میں مکانات گرانے بند کرنے کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کا اسرائیل سے القدس میں مکانات گرانے بند کرنے کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ‘صور باھر’ کے مقام پرفلسطینی آبادی کے مکانات گرانے کے منصوبوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسرائیل سے القدس میں مکانات مسماری کا عمل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    فلسطین میں اقوام متحدہ کے رابطہ کار برائے انسانی حقوق’جیمی میک گوڈریک’،غرب اردن میں امدادی ادارے’اونروا’ کی ڈائریکٹر ریلیف آپریشن، گوین لویس، فلسطین میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق جیمسن ھینان اور دیگر عہدیداروں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ جنوب مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات گرانے کے منصوبوں پرعمل درآمد روکے۔
    فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال

    اقوام متحدہ کے عہدیداروں کے مطابق اسرائیلی حکومت نے صور باھرکے مقام پر 17 فلسطینی خاندانوں کے مکانات گرانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں بیسیوں فلسطینی بے گھرہوسکتے ہیں جب کہ 350 فلسطینیوں کی املاک کو غیرمعمولی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ صہیونی حکام نے صور باہرمیں 10 عمارتوں میں?موجود 70 رہائشی فلیٹس مسمار کرنے کا ظالمانہ پلان تیار کیا ہے۔

  • حزب اللہ ملیشیاکو بے دخل کرنے سے ہی خطے میں امن ہوگا، امریکی میڈیا

    حزب اللہ ملیشیاکو بے دخل کرنے سے ہی خطے میں امن ہوگا، امریکی میڈیا

    لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو علاقے سے بے دخل کرنے سے ہی امن ہو گا امریکی میڈیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لبنانی ملیشیا حزب اللہ خطے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں اور عالمی جرائم پیشہ گروپوں کے ساتھ تعلقات کی بناء پر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا اہم موضوع رہتی ہے۔ حال ہی میں ایک امریکی صحافی اور سینیر تجزیہ نگار ‘جوزف پوڈر’ نے جریدہ ‘فرنٹ پیج’ کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں اس سوال کا تفصیلی جواب دیا کہ آیا امریکی انتظامیہ حزب اللہ پر کاری ضرب لگانے کے احکامات دے سکتی ہے؟

    مسٹر پوڈر کا کہنا ہے کہ حزب اللہ ایران سے اسلحہ اور رقوم حاصل کر کے لبنان کا گلا گھونٹ رہی ہے۔ بعض اوقات ایران کی سمندر پار کارروائیوں میں سرگرم القدس فیلق القدس لبنان میں مداخلت کرتی ہے اور گاہے حزب اللہ لبنان کے سیاسی نظام میں داخل ہو کر لبنان فوج کی جگہ پر آبیٹھتی ہے۔
    یہ بھی پڑھیں:امریکا نے لبنابی ملیشیا حزب اللہ کے مزید ارکان پر پابندی عائد کردی

  • بھارت، نیشنل پارک کے شیر نے بھاگ کر کہاں پناہ لی، جانیے اس رپورٹ میں

    بھارت، نیشنل پارک کے شیر نے بھاگ کر کہاں پناہ لی، جانیے اس رپورٹ میں

    آسام کے تباہ کن سیلاب سے انسانوں کی طرح کازی رنگا نیشنل پارک کے جانور بھی متاثر ہیں۔ ایک شیر پارک سے فرار ہو کر نیشنل ہائی وے کے قریب ایک گھر کے اندر ایک بستر پر آرام کرتے دیکھا گیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائلڈ لائف ٹرسٹ انڈیا نے اپنے ٹویٹس میں فالوئرز کو شیر کے فرار اکے بارے میں بتایا ہے اور اس کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ڈاکٹروں کے جانور سمشول علی آسام کے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ شیر کے سکون کے حوالے سے ایک منصوبہ بنانے میں مصرو ف ہیں جو گھر میں داخل ہو کر بستر پر آرام کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ دریائے برہما پترا میں سیلاب کی وجہ سے مذکورہ پارک مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ گذشتہ چند ہفتوں کی بارش وجہ سے دریا بھر گئے ہیں اور سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

  • جاپان، اینی میشن کمپنی میں آتش زدگی، 23افراد ہلاک

    جاپان، اینی میشن کمپنی میں آتش زدگی، 23افراد ہلاک

    جاپان کے شہر کیوٹو میں اینی میشن کمپنی میں آتش زدگی سے 23افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
    پولیس کے مطابق حملہ آور نے ’کیوٹو اینی میشن‘ میں داخل ہو کر آگ لگا دی۔ حملہ آور صبح ساڑھے دس بجے بلڈنگ میں داخل ہوا۔ آگ تیزی سے بلڈنگ میں پھیل گئی۔ عمارت میں 70افراد موجود تھے جن میں سے 23افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی درجنوں میں ہے۔
    اسرائیل : فلسطینی آتشی غباروں سے 20 مقامات پر آتش زدگی
    حملہ آور بھی آگ میں زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
    واضح رہے کہ کیوٹو اینی میشن کو ’یوکو ہٹا‘ نے 1981ء میں قائم کیا تھا۔ اس کا خاوند کمپنی میں صدر کے عہدے پر فائز ہے۔

  • مونیکا لیونسکی کی طنزیہ ٹویٹ پر امریکی رائے عامہ بھڑک اٹھی

    مونیکا لیونسکی کی طنزیہ ٹویٹ پر امریکی رائے عامہ بھڑک اٹھی

    وائٹ ہاؤس میں ماضی میں انٹرن شپ کرنے والی مونیکا لیونسکی نے اپنی تازہ ترین "ٹویٹ” سے ایک بار پھر امریکی رائے عامہ کو بھڑکا دیا ہے۔

    برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس کے مطابق ٹویٹر پر مونیکا سے پوچھا گیا تھا کہ "آپ کو اپنے کیرئر کے حوالے سے زندگی کا بدترین مشورہ کیا ملا ؟”

    مونیکا نےطنزیہ انداز سے اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ "وائٹ ہاؤس میں انٹرن شپ آپ کے resumeکے حوالے سے شان دار ثابت ہو گی”۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مونیکا نے وائٹ ہاؤس میں کام کرنے کو تمسخرانہ انداز سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا بدترین تجربہ قرار دیا ہے۔

    یاد رہے کہ سابق صدر بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں جنسی اسکینڈل دو دہائی پہلے پیش آیا تھا۔ کلنٹن نے لیونسکی کے ساتھ "نامناسب تعلق” کا اعتراف کر لیا تھا۔ اُس وقت مونیکا کی عمر 22 برس تھی اور اس اسکینڈل کے سبب اسے وائٹ ہاؤس سے ہٹا دیا گیا تھا۔