Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • لبنان کے تمام فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں آج ہڑتال، مظاہرے اور احتجاج

    لبنان کے تمام فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں آج ہڑتال، مظاہرے اور احتجاج

    بیروت: فلسطینی مہاجرین پر اسرائیل سے باہر بھی مسائل اور مشکلات ،لبنانی وزیر محنت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزین محنت کشوں کو بعض اہم شعبوں میں کام سے روکنے کے اعلان کے بعد لبنان میں مقیم فلسطینی سراپا احتجاج ہیں۔ آج بدھ کو فلسطینی پناہ گزین کیمپوں عین الحلوہ اور صیدا شہر میں قائم المیہ ومیہ کیمپوں میں فلسطینیوں نے ‘یوم الغضب’ منایا جا رہا ہے اور فلسطینی پناہ گزین تمام مقامات پر ہڑتال اور مظاہرے کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں لبنانی وزارت محنت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک کے مختلف اداروں میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو نکال باہر کیا جائے گا۔ حکومت کے اس بیان کے رد عمل میں لبنان میں فلسطینی تاجر کمیونٹی نے مختلف کیمپوں میں شٹرڈائون ہڑتال کی کال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں اور لبنانی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور اعلان کی شدید مذمت کی۔

    فلسطینیوں کے خلاف وزارت محنت کی طرف سے کوئی فیصلہ نہیں‌ کیا گیا۔ ہم صرف قانون کا نفاذ چاہتے ہیں۔ ہم نے لیبر سے متعلق قانون نافذ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس پر فلسطینیوں کا ردعمل نا قابل فہم ہے۔صیدا شہر میں فلسطینی مزدورں کی حمایت میں ایک کار ریلی نکالی گئی جب کہ عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

  • عازمین حج رہائش، کھانے اور دیگر سہولیات سے خوش ہیں، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز

    عازمین حج رہائش، کھانے اور دیگر سہولیات سے خوش ہیں، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز

    سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ عازمینِ حج سعودی عرب میں رہائش، کھانے، سفری و طبی سہولیات سے خوش ہیں، ڈی جی حج اور انکا عملہ پوری جانفشانی اور انتھک محنت سے کام کر رہے ہیں، یہ بات انہوں نے پاکستان ہاؤس، مدینہ منورہ آمد کے موقع پر کہی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی عباس نے پاکستان ہاؤس کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ لی اور پاکستانی عازمینِ حج سے ملاقاتیں کیں، بریفنگ کے بعد ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ طارق رحمانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق رشید کے ہمراہ معزز سفیر کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا، معزز سفیر نے مدینہ منورہ میں موجود حج میڈیکل مشن کے مرکزی ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وہاں موجود مرد و خواتین کے میڈیکل وارڈ اور او پی ڈی شعبوں کے معائنہ کے دوران عازمینِ حج سے ان کا احوال دریافت کیا،

    پاکستانی سفیر کو ہسپتال کی ڈسپنسری، شعبہ دندان، آئی سی یو وارڈ، جدید لیبارٹری اور فارمیسی کا بھی معائنہ کرایا گیا۔ بعد ازاں پاکستانی سفیر نے مدینہ منورہ میں مختلف رہائشی عمارتوں کا دروہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ پاکستانی سفیر کو اپنے درمیان پا کر عازمینِ حج نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عازمینِ حج کا کہنا تھا کہ انہیں مدینہ منورہ میں بہترین رہائشوں کے ساتھ پاکستانی ذائقے کے کھانوں سے تواضع کی جا رہی ہے اور ایئر پورٹ سے رہائش گاہوں تک کا سفر بھی نہایت آرام دہ رہا،

    عازمینِ کرام نے مدینہ منورہ کی رہائش گاہوں ، کھانے کے معیار اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ معزز پاکستانی سفیر نے عازمینِ حج کو یقین دلایا کہ اس سال کی سہولیات کو پہلے سے بھی بہتر پائیں گے۔ وزارتِ مذہبی امور و دفتر امور حجاج پاکستان کی کوشش ہے کہ عازمینِ حج کو اپنے فرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ ڈی جی حج اور ان کی ٹیم پوری جانفشانی اور انتھک محنت سے دن رات کام کر رہے ہیں،

    انہوں نے عازمینِ حج کو کہا کہ وہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے بھی دعا گو رہیں ۔وزارت کی میڈیا ٹیم سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا کہ رہائش، کھانے، ٹرانسپورٹ اور میڈیکل کی سہولیات سے عازمینِ حج بہت خوش ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ آنے والے سالوں میں بھی سرکاری حج سکیم اسی طرح ترقی کا سفر طے کرتی رہے ۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز عازمین حج کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں بہت متحرک دکھائی دیتے ہیں.

  • حوثی باغیوں‌ کی سعودی شہر جازان پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، فضا میں تباہ کر دیا گیا

    حوثی باغیوں‌ کی سعودی شہر جازان پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، فضا میں تباہ کر دیا گیا

    سعودی فورسز نے حوثی باغیوں‌ کا ایک اور ڈرون مار گرایا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ترجمان اتحادی فوج کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے ڈرون سعودی شہر جازان کی طرف بھیجا تھا تاہم اسے راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے. قبل ازیں منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھی ابھاء اور جازان پر حملوں اور جاسوسی کے لیے بھیجے گئے حوثی باغیوں‌ کے تین ڈرون مار گرائے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ حوثی باغیوں‌ کی جانب سے اس سے قبل بھی سعودی عرب کے مختلف شہروں‌ میں ایئرپورٹس اور دیگر اہم مقاما ت ڈرون حملوں‌ کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں. کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہروں ابہا، جازان اور نجران کے ہوائی اڈوں پر شہری تنصیبات کو حوثیوں کی جانب سے نشانہ بنانے کی یہ کوششیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب اقوام متحدہ کے یمن لئے خصوصی ایلچی دالحکومت صنعاء میں موجود تھے۔

  • ٹرمپ کو جنہم میں واپس چلا جانا چاہیے جہاں سے  وہ آئے ہیں، میئر جم کنی

    ٹرمپ کو جنہم میں واپس چلا جانا چاہیے جہاں سے وہ آئے ہیں، میئر جم کنی

    واشنگڑن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے سے تنگ فلاڈیلفیا کے میئر نے امریکی صدر کے بارے میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو جہنم میں‌واپس چلا جانے چاہیے .

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ایوان کے سرکردہ ڈیموکریٹ ارکان اب اس قسم کے تلخ اور نفرت انگیز اقدامات پر اتر آئے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی زبان درازی سے تنگ امریکی سینیٹر کامیلا ہیرس نے کانگریس کی ڈیموکریٹ خواتین کے خلاف ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بزدل انسان قرار دیا ہے۔

    دوسری طرف فلاڈیلفیا کے میئر جم کنی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ٹرمپ کو جنہم میں واپس چلا جانا چاہیں جہاں سے وہ آئے ہیں۔

    امریکی صدر نے اپنے نسل پرستانہ بیان کے خلاف ایوان نمائندگان میں قرارداد کی منظوری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ری پبلکن ارکان کے منفی ووٹ پر تنقید کی ت ھی

  • بابری مسجد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: مسلم پرسنل لا بورڈ نے اعلان کردیا

    بابری مسجد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: مسلم پرسنل لا بورڈ نے اعلان کردیا

    نئی دہلی :بابری مسجد کے خلاف بھارتی حکومت ،سپریم کورٹ اور انہتا پسندوں کی طرف سے بیانات اور دھمکیوں کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ رام مندر تنازع کی لڑائی مضبوطی کے ساتھ لڑی جائے گی ۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کے بدلے میں کوئی چیز نہیں لی جائے گی ۔ ان کے مطابق ثالثی کمیٹی سے بات چیت میں بورڈ اس لئے شامل ہوا کیونکہ اس کو سپریم کورٹ نے تشکیل دیا تھا ۔

    مسلم پرسنل لا بورڈ نے یہ رد عمل اس وقت دیا جب گلف نیوز میں خبر شائع ہوئی تھی کہ اجودھیا تنازع کے مقدمہ میں مسلم فریق سمجھوتہ پر غور کررہا ہے ۔ اب بورڈ نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وہ مقدمہ لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور کسی طرح کے سمجھوتہ کی بات نہیں سوچی جارہی ہے ۔

    یاد رہے کہ ہندوستان میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت 6 دسمبر 1992 کو ہوئی تھی جب انتہا پسند ہندوؤں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔

  • کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد:عالمی عدالت انصاف نےکلبھوشن کی رہائی کی بھارتی درخواست کا مسترد ہونا پاکستان کی فتح ہے،.ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نےرد عمل دے دیا ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان عالمی برداری کا ذمہ دار رکن ہے اور قانون کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اسی عزم کے تحت پاکستان عالمی عدالت میں پیش بھی ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں پیش ہونے کیلئے پاکستان کو بہت مختصر نوٹس ملا تھا۔ آج کے فیصلے کے بعد پاکستان قانون کے مطابق آگے چلے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو بغیر ویزہ بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان آیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاری کے بعد اس کی جعلی شناخت حسین مبارک پٹیل کے نام سے ہوئی تھی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور کئی دہشتگرد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ کلبھوشن نے تمام الزامات جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو قبول کیا

  • عراق : ترک سفارت کار 3 ساتھیوں سمیت قتل

    عراق : ترک سفارت کار 3 ساتھیوں سمیت قتل

    اریبل :عراق میں کردوں کے خود مختار علاقے کے دارالحکومت اربیل میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ترکی کے نائب قونصلر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ ترک حکام اربیل میں ایک ریستوران میں کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کرکے ان کو قتل کردیا گیا

    ترک حکام کے مطابق اس واقعہ کے بعدعینکاوا میں واقع ترک قونصل خانے اور مشہور ریستورانوں کی طرف جانے والے راستوں میں چیک پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔

    یا د رہےکہ عراق میں ترک حکام پر یہ پہلا حملہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی حملے ہوچکےہیں. عراق کی طرف سے ایسی مسلح کارروائیوں کے بعد ہی ترکی نے عراق کے سرحدی علاقوں میں کئی مرتبہ فوجی کارروائی کی ہے.

  • کلبھوشن کیس بھارتی ریاستی دہشت گردی کا واضح‌ ثبوت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    کلبھوشن کیس بھارتی ریاستی دہشت گردی کا واضح‌ ثبوت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    عالمی عدالت انصاف کے باہرترجمان دفتر خارجہ اوراٹارنی جنرل پاکستان نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا ہے کہ کلبھوشن یادو کے پاس سے مبارک حسین پٹیل کےنام کا بھارتی پاسپورٹ ملا،

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادو کے پاس سےجعلی نام حسین مبارک پٹیل کابھارتی پاسپورٹ ملا، کلبھوشن یادو پاکستان میں جاسوسی ،دہشتگردی کےکئی واقعات میں ملوث تھا، کلبھوشن کی جانب سےدہشتگردی کےواقعات میں کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے، کلبھوشن کی جانب سےدہشتگردی کےواقعات میں کئی پاکستانی خواتین بیوہ اوربچےیتیم ہوئے،

    رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادو نےان جرائم کااعتراف پاکستان کی عدالت میں سماعت کےدوران کیا، کلبھوشن کاکیس بھارت کی ریاستی دہشتگردی کاواضح ثبوت ہے، عالمی عدالت نےواضح کردیا کمانڈرکلبھوشن یادو پاکستان کی حراست میں رہےگا،

  • افغانستان:افغان طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں افغان فوج کے 29 کمانڈوز ہلاک کئی زخمی

    افغانستان:افغان طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں افغان فوج کے 29 کمانڈوز ہلاک کئی زخمی

    کابل :افغانستان میں امن کی بحالی کے معاہدے کے باوجود افغان فوج اور افغان طالبان کے درمیان جنگ جاری ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے 29 افغان کمانڈوز ہلاک کردیئے ہیں۔افغان ذرائع کے مطابق صوبائی گورنر عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ افغان طالبان نے اسپیشل فورسز کے اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

    ن صوبائی گورنر عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ افغان طالبان نے افغان کمانڈوز پر حملہ صوبہ بادغیس کے ضلع ابکماری میں کیا۔صوبائی گورنر نے بتایا کہ دیگر سیکیورٹی فورسز سے رابطہ کیے بغیر ہی افغان کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مذکورہ ضلع میں اتار گیا۔

    صوبائی گورنر کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے کمانڈوز کو گھیرے میں لے لیا اور چند گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ بدقسمتی سے 29 کمانڈوز ہلاک ہوئے اور دیگر پکڑلیے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبہ گوہر سے چار ہیلی کاپٹرز کے ذریعے تقریباً 40 کمانڈوز کو صوبہ بادغیس میں آپریشن کے لیے اتارا گیا لیکن جیسے ہی انہیں اتارا گیا تو طالبان نے حملہ کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’بعدازاں صرف 11 کمانڈوز کو بچالیا گیا‘۔

  • کلبھوشن کیس، بھارتی درخواست ناقابل سماعت قرار دی جانی چاہیے تھی، جسٹس تصدق جیلانی

    کلبھوشن کیس، بھارتی درخواست ناقابل سماعت قرار دی جانی چاہیے تھی، جسٹس تصدق جیلانی

    پاکستان کے ایڈہاک جج جسٹس تصدق جیلانی کا فیصلے پر اختلافی نوٹ سامنے آیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ یانا کنونشن جاسوسوں پر لاگو نہیں ہوتا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس تصدق جیلانی نے کہاکہ ویاناکنونش لکھنےوالوں نے جاسوسوں کو شامل کرنےکاسوچا بھی نہیں ہوگا، بھارتی درخواست قابل سماعت قرار نہیں دی جانی چاہیے تھی، بھارت مقدمے میں حقوق سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا مرتکب ہوا،

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں‌ ملوث بھارتی نیوی کے کمانڈر کلبھوشن یادیوکو پھانسی نہ دی جائے ،یادیو تک بھارتی کونصلر کی رہائی ممکن بنائی جائے.بھارت نے اسے اپنی فتح قرار دیا .بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ اور ریمارکس بھارتی موقف کی حمایت کرتے ہیں.

    پاکستان میں ملوث دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے اور سیکڑوں پاکستانیوں کو شہید اور زخمی کرنے کے بعد عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا

    یہ فیصلہ ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں عالمی عدالت کا 15 رکنی فل بینچ سنایا ہے، بینچ میں ایک ایڈ ہاک پاکستان جج اورایک مستقل بھارتی جج بھی شامل تھے، عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف بھارتی اپیل کا فیصلہ پڑھ کر سنایا، اٹارنی جنرل کی قیادت میں پاکستانی ٹیم فیصلہ سننے کے لیے دی ہیگ میں موجود تھے۔

    عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی آخری سماعت 18 فروری سے 21 فروری تک جاری رہی، بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصورخان نے کی تھی۔ سماعت کے دوران بھارت کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے بھرپور کیس لڑا تھا۔ 18 فروری کو بھارت نے کلبھوشن کیس پر دلائل کا آغاز کیا اور 19 فروری کو پاکستان نے اپنے دلائل پیش کیے۔ 20 فروری کو بھارتی وکلا نے پاکستانی دلائل پر بحث کی اور 21 فروری کو پاکستانی وکلا نے بھارتی وکلا کے دلائل پر جواب دیئے جب کہ سماعت مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔