Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • الطاف حسین کی ضمانت میں ہوئی توسیع

    الطاف حسین کی ضمانت میں ہوئی توسیع

    ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی ضمانت میں ستمبر تک توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الطاف حسین کی ضمانت میں ستمبر تک توسیع کر دی گئی. لندن پولیس نے الطاف حسین کو نفرت انگیز تقریر کے جرم میں گرفتار کیا تھا، میٹروپولٹن پولیس کے مطابق الطاف حسین کی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر وہ پولیس سٹیشن آئے، جس پر انہیں ستمبر تک دوبارہ ضمانت دے دی گئی ہے.

    واضح رہے کہ لندن پولیس نے الطاف حسین کو11 جون کو گرفتار کیا تھا اور انہیں دو دن گرفتار رکھا گیا تھا، دو دن بعد الطاف حسین کی ضمانت منظور ہوئی تھی.اسکارٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نارتھ ویسٹ لندن سےایک شخص کونفرت انگیزتقاریرکرنےپرگرفتارکیا گیا ہے ،گرفتارشخص کاتعلق ایم کیو ایم سے ہے،نفرت انگیز تقریرسےمتعلق تحقیقات کیلیے 60سال کےشخص کوگرفتارکیاگیا،گرفتاری شمال مغربی لندن میں ایک مقام سے کی گئی ،اعلامئے کے مطابق گرفتاری سیریس کرائم ایکٹ 2007 کی سیکشن 44 کی خلاف ورزی پر کی گئی ،گرفتارشخص کو حراست میں لے کر جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ،لندن پولیس کے مطابق گرفتارشخص تاحال پولیس حراست میں ہے .لندن پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں.تحقیقات لندن پولیس کے کاونٹر ٹیررازم کمانڈ کے افسران کر رہے ہیں تفتیش کار شمال مغربی لندن میں ایک کمرشل مقام کی بھی تلاشی لے رہے ہیں .تحقیقات کافوکس ایم کیو ایم کی ایک شخصیت کی اگست 2016 کی نفرت انگیز تقریر ہے .

  • ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ سے مشروط بات چیت پر رضامندی ظاہر کر دی

    ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ سے مشروط بات چیت پر رضامندی ظاہر کر دی

    ایران کے صدرحسن روحانی نے امریکہ سے بات چیت پر مشروط رضامندی کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ پابندیاں اٹھالے،2015 کی ایٹمی ڈیل کا احترام کرے تو بات چیت کیلئے تیارہیں، انہوں نے کہاکہ امریکہ ہماری شرائط تسلیم کرتا ہے تو کسی بھی مقام پر آج ہی بات چیت کو تیارہیں،

    ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے مذاکرات پر یقین رکھتا آیا ہے، واضح رہے کہ پچھلے چند ماہ سے ایران اور امریکہ کے مابین سخت کشیدگی چلی آ رہی ہے اور دونوں‌ طرف سے سخت بیانات دیے جاتے رہے ہیں. امریکہ کی طرف سے ایران پر نئی پابندیوں‌ کا بھی اعلان کیا گیا اور ایک دوسرے کو جنگ کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں تاہم اب دونوں‌ طرف برف پگھلتی نظر آرہی ہے اور آج ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی امریکہ کو شرائط تسلیم کرنے پر مذاکرات کی پیش کش کر دی ہے.

  • نیوزیلینڈ کا انگلینڈ کو 242 رنز کا ہدف

    نیوزیلینڈ کا انگلینڈ کو 242 رنز کا ہدف

    ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزیلینڈ نے میزبان ٹیم انگلینڈ کو 242 رنز کا ہدف دیا ہے.

    نیوزیلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن اچھی بیٹنگ نہ کر سکے. اوپنر گپٹل 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے. کپتان ولیمسن بھی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے. روز ٹیلر بھی اپنی کارگردگی نہ دکھا سکے اور مارک ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے. نکولس 55 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے.

    انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, ووڈ اور آرچر نے 1 1 وکٹ حاصل کی.

    واضح رہے انگلینڈ کی ٹیم 27 سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے تاہم نیوزیلینڈ کی ٹیم گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی اور آسٹریلیا سے ہار گئی تھی. یہ ورلڈ کپ جیتنے کا دونوں ٹیموں کے پاس سنہری موقع ہے کیونکہ دونوں ٹیموں میں سے ابھی تک کوئی ٹیم ورلڈ کپ نہیں جیت چکی ہے.

  • ڈی ایف آئی ڈی کی تردید، منی لانڈرنگ کی خبر دینے والا برطانی صحافی بھی میدان میں‌ آ گیا

    ڈی ایف آئی ڈی کی تردید، منی لانڈرنگ کی خبر دینے والا برطانی صحافی بھی میدان میں‌ آ گیا

    برطانوی اخبار میں شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے خلاف خبر دینے والے صحافی ڈیوڈروز نے کہا ہے کہ میری خبرکی ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی تردید کی کوئی اہمیت نہیں ہے، میری رپورٹ میں موجودڈی ایف آئی ڈی کی وضاحت ہی دہرائی گئی ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ روز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زلزلےسےمتعلق فنڈزکاکوئی ثبوت نہیں ہے، حقیقت چھپانے کی ناکام کوشش پیسوں کا ضیاع ہے، دعویٰ کیاجارہاہےکہ میراشہبازشریف سےمتعلق آرٹیکل پلانٹڈ ہے، میری عمران خان کےساتھ تصویرسوشل میڈیاپرشیئرکی جارہی ہے،

    ڈیوڈ روز نے کہاکہ میری عمران خان کے ساتھ تصویرگزشتہ سال الیکشن سے قبل کی ہے، واضح‌ رہے کہ ڈیپارٹمنٹ فارانٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی جانب سے جاری تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی اخبار نے اپنی خبر کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کئے۔

  • بھارت میں اقلیتوں پر حملوں کیخلاف لندن میں انسانی حقوق کی تنظیمیں‌ سڑکوں پر نکل آئیں، زبردست احتجاج

    بھارت میں اقلیتوں پر حملوں کیخلاف لندن میں انسانی حقوق کی تنظیمیں‌ سڑکوں پر نکل آئیں، زبردست احتجاج

    لندن میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت میں اقلیتوں‌ کے خلاف مظالم اور ان کے حقوق غصب کئے جانے کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے. احتجاج میں سکھوں‌کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے جاتے رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں، دلتوں اور مختلف اقلیتوں‌ پر ہونے والے مظالم، ہجومی تشدد کے واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‌ کے خلاف لندن میں‌ انسانی حقوق کی تنظیموں‌ کے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے. مظاہرے میں بڑی تعداد میں انسانی حقوق کارکنان نے شرکت کی اور بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی.

    احتجاجی مظاہرہ میں شریک افراد نے ہاتھوں‌ میں‌ پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت میں اقلیتوں پر حملوں او رہجومی تشدد کے خلاف تحریریں‌ درج تھیں. مظاہرہ میں گاڑیوں پر بھی بڑے بینرز اور فلیکس لگائے گئے تھے. انسانی حقوق کارکنان نے انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے لیکن وہ اپنے ملک میں بدترین انسانی حقوق کی پامالیوں‌ میں مصروف ہے. احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء کی جانب سے پاکستان اور عمران خان کے حق میں بھی نعرے لگائے گئے.

  • صومالیہ میں ہولناک حملے سے 26 جانیں لقمہ اجل

    صومالیہ میں ہولناک حملے سے 26 جانیں لقمہ اجل

    صومالیہ کے شہر کسمایو کے ایک ہوٹل پر بم اور مسلح حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 تک ہو گئی ہے

    تفصیلات کے مطابق جوبا لینڈ صوبے کے پولیس افسر گولیڈ عدن کا کہنا ہے کہ کار بم خود کش حملے کے بعد ہوٹل پر مسلح اشخاص نے دھاوا بول دیا ، جس پر سیکورٹی قوتوں نے جوابی فائرنگ کی۔

    صوبہ جوبا لینڈ کے صدر احمد اسلام مادوبی پریس کانفرس میں بتایا ہےکہ خود کش کار بم دھماکے اور بعد میں مسلح جھڑپ میں 26 افراد ہلاک جبکہ 56 زخمی ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ہلاک شدگان میں دو امریکی، ایک برطانوی، ایک صومالی نژاد کینیڈین اور تین کینیائی شہری شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے دو کا تعلق چین سے ہے۔

    سیکورٹی حلقوں نے اعلان کیا ہے کہ ہوٹل کے اندر اور گرد و نواح کے علاقے میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں 5 حملہ آور مارے گئے ہیں۔.

    حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الاشباب نے قبول کر لی

  • برطانیہ ایرانی ٹینکر  کیسے  واپس کر ے گا شرائظ بتا دیں،

    برطانیہ ایرانی ٹینکر کیسے واپس کر ے گا شرائظ بتا دیں،

    برطانیہ نے ایرنی ٹینکر کو واپس کرنے کی شرائظ بتا دیں،

    برطانیہ نے ایرنی ٹینک کو واپس کرنے کی شرائظ بتا دیں، برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ تہران "گریس 1” تیل بردار جہاز کا مسئلہ حل کرنے کا خواہاں ہے اور وہ معاملے کو بڑھانا نہیں چاہتا ہے۔

    ہنٹ نے واضح کیا کہ اگر انہیں یہ ضمانت مل جائے کہ جبرالٹر کی عدالت میں قانونی اقدامات کے بعد مذکورہ تیل بردار جہاز شام کا رخ نہیں کرے گا تو جہاز کی واپسی آسان ہو جائے گی۔ ہنٹ کے مطابق انہوں نے ظریف کے ساتھ بات چیت میں ایرانی وزیر خارجہ کو اس بات کا اطمینان دلایا کہ لندن کے لیے اہم امر گریس 1 تیل بردار جہاز کے تیل کا ذریعہ نہیں بلکہ جہاز کی منزل ہے۔

    ادھر جبرالٹر کی پولیس نے گذشتہ ہفتے تحویل میں لیے جانے والے ایرانی تیل بردار جہاز کے کپتان اور عملے کے تین افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ جہاز پر شبہ ہے کہ اس نے شام پر یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

    جبرالٹر میں پکڑےگئے آئل ٹینکر کو غیر قانونی عمل قرار دیا ہے اور اسے فوری چھوڑنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    ایران کا جبرالٹر میں پکڑے گئے آئل ٹینکر کو چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

    واضح رہے کہ برطانوی بحریہ نے ایرنی آئل ٹینکر اپنی تحویل میں لے لیا تھا جسے ایرانی حکام نے برطانوی سفیر سے آئل ٹینکر کو چھوڑنے کا بھی فوری مطالبہ کیا تھا جب کہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ موصول شدہ اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے یہ کارروائی امریکا کےکہنے پر کی۔

    ایران کے سینئر عسکری حکام نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئل ٹینکر کو فوری طور پر نہ چھوڑا گیا تو یہ تہران کا فرض ہے کہ وہ اسی طرح کرے اور برطانوی ٹینکر کو قبضے میں لے

  • پابندیاں ختم ،سعودی خواتین کو ایک اور آزادی مل گئی

    پابندیاں ختم ،سعودی خواتین کو ایک اور آزادی مل گئی

    ریاض: سعودی حکومت نے گارجین شپ قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے خواتین کو بغیر محرم بیرونِ ملک سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے سرپرستی کے قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، قانون میں تبدیلی سے اٹھارہ سال سے زائد عمر کی خواتین اپنے والد، بھائی یا شوہر کی رضامندی کے بغیر بیرون ملک جا سکیں گی، جبکہ شناختی کارڈ کی حامل خواتین کو مردوں کی رضامندی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    سعودی حکام نے اس بات پر پابندی برقرار رکھی ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر کی خواتین اکیلی نہیں جا سکیں گی، بیرون ممالک سفر کرنے کے لئے ان کوبھائی، والد و دیگر رشتے دار کو ساتھ لے کر جانا ہوگا،واضح رہے کہ سعودی عرب میں تمام عمر کی خواتین پر لازم ہے کہ وہ پاسپورٹ کے حصول یا بیرون ملک سفر سے قبل اپنے خاندان کے مرد سے اجازت حاصل کریں۔

    یاد رہےکہ سعودی عرب میں‌ نئے ولی عہدمحمد بن سلمان نے جدت پسندی کے رجحان کو شامل کرکے قدامت پسندی رجحانات میں‌تبدیلی کے اشارے کیے تھے اور خواتین کے حوالے سے قوانین میں آئے روز اصلاحات کی جارہی ہیں اور تازہ فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے

  • برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے راز فاش کردیئے

    برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے راز فاش کردیئے

    واشنگٹن:امریکہ میں برطانوی سفیر کے استعفے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیاں سفارتی فضا اور خراب ہوگئی ہے اور امریکہ میں‌تعینات سابق سفیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے راز فاش کرنے شروع کردئیے ہیں. اطلاعات کے مطابق مریکا میں برطانیہ کے سابق سفیر کم ڈاروچ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

    سابق برطانوی سفیر نے اپنی حکومت کو خفیہ پیغام کے ذریعے سے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی،جان بولٹن کے انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد یہ ہوناہی تھا،امریکامیں برطانیہ کے سابق سفیر سر کم ڈاروچ کا اپنی حکومت کے نام سن 2018 میں بھیجا گیا۔ان اکشافات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں.

    ڈاؤننگ اسٹریٹ بھیجے گئے پیغام میں برطانوی سفیر سر کم ڈاروچ نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران ڈیل کے معاملے پر خود ان کے مشیروں کی رائے میں بھی اختلاف تھا،ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران پر نئی پابندیوں کے سوا کوئی پلان ’بی‘ بھی نہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے برطانوی سفیر کی توہین کرتے ہوئے بہت ہی غلط زبان استعمال کی تھی جس سے دونوں ملک کے درمیان سفارتی بیان بازی میں کچھ جارحیت پائی جارہی ہے.

  • جنگ ہوئی تو ایران اسرائیل پر بمباری کی اہلیت رکھتا ہے،حزب اللہ لیڈر

    جنگ ہوئی تو ایران اسرائیل پر بمباری کی اہلیت رکھتا ہے،حزب اللہ لیڈر

    لبنان کی تہران نواز ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے ’’کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد امریکی اتحادی اسرائیل’غیر جانبدار‘ نہیں رہے گا اور ایران اسرائیل پر بمباری کی اہلیت رکھتا ہے

    حسن نصراللہ نے امریکا کی طرف سے تنظیم سے وابستہ دو ارکان پارلیمںٹ پر پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ پابندیاں دوطرفہ جنگ کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ لبنان کے ایک بڑے طبقے کی نمائندگی کرتی ہے۔ اگر جماعت پرپابندیاں عاید کی جاتی ہیں تو ریاست کے پاس دبائو برداشت کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

    حزب اللہ کے زیر انتظام عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے’’المنار‘‘سیٹلائیٹ ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی انٹرویو میں حسن نصر اللہ نے ایک سوال کا دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایران، اسرائیل پر پوری طاقت اور خوںخاری سے بمباری کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘‘

    حسن نصر اللہ کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف لفظی جنگ کو مزید ہوا دے رکھی ہے
    حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ’’امریکیوں کو جب یہ بات سمجھ آتی ہو کہ یہ جنگ اسرائیل کا صفایہ کر سکتی ہے، تو وہ ایسی جنگ کے بارے میں کئی مرتبہ سوچیں گے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ خطے میں ایران کے خلاف امریکی جنگ روکنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
    ا
    مریکا نے لبنابی ملیشیا حزب اللہ کے مزید ارکان پر پابندی عائد کردی

    حسن نصراللہ نے شام میں اپنے جنگجوئوں کی تعداد کم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں اس امرکی تصدیق کی ان کی تنظیم حزب اللہ میں اپنا اثرونفوذ کم کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کا ہرجگہ موجود ہونا ضروری نہیں۔ حزب اللہ جنگجوؤں کی تعداد میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔