Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • انقرہ  میں 15 جولائی 2016 شہدا کی یاد میں تقریب

    انقرہ میں 15 جولائی 2016 شہدا کی یاد میں تقریب

    15 جولائی 2016 میں ترکی کی جائز جمہوری حکومت کا تحتہ الٹنے کے اقدام کو ناکام بناتے ہوئے جو لوگ جاں بحق ہوئے ان کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق انقرہ میں 15 جولائی 2016 میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کرنے والوں کے خلاف دا ستان تحریر کرنے والے مقامات میں سے ایک بیش تپے صدارتی محل بھی ہے۔

    اس داستان کے تحریر کرنے کے تیسرے سال کے موقع پر صدارتی کلیئے میں میں شہداء کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کلئیے کے سامنے ان کے منتظر شہدا کے عزیزواقاراور غازیوں سے بات چیت کی اور پھر سب شہدا کی یادگار کی جانب چل دیئے۔ شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد دعا کی گئی۔

    بعد میں صدر ایردوان اور ان کے ساتھیوں نے شہداء کے لیے دعا کی ۔

    صدر ایردوان اور ان کے ساتھیوں نے بعد میں میں بیش تپے ملت مسجد میں ختم ِقرآن کریم کی محفل میں شرکت کی۔

    صدر ایردوان نے یہاں پر شہدا کے لئے قران خوانی کی جبکہ محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباش بوسنیا ہرزِ گوینا کی عوامی مجلس کے اسپیکر باقر میں عزت بیگوویچ ، نائب صدر فواداوکتائے، متعدد وزرا اور 15 جولائی شہدا کے عزیزواقارب اور غازیوں نے شرکت کی ۔

  • بغداد کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے،کئی ہلاکتیں

    بغداد کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے،کئی ہلاکتیں

    عراق کے شہر بغداد کی امام بارگاہ میں دوہرے خودکش حملے کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بغداد میں امام بارگاہ میں دو خودکش دھماکوں سے کم از کم 5 افراد جاں بحق ہو گئے دارالحکومت کے الیرموک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دوہرے خودکش حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پانچ بتائی ہے جبکہ اس کارروائی میں چودہ افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دو خودکش بمباروں نے الثورہ ضلع میں ابو الفضل العباس امام بارگاہ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔فوری طور پر کسی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    یاد رہے 9 مئی کو مشرقی بغداد کے ایک بازار میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 08 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جون کے اواخر میں اہل تشیعہ کو نشانہ بنانے والی ایک الگ کارروائی میں 02 افراد لقمہ اجل بنے۔

    عراق نے 2017 میں کئی مہینوں کی کارروائیوں کے بعد داعش کی خود ساختہ خلافت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

  • عرب اتحاد نےحوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے فضا میں  مار گرائے۔

    عرب اتحاد نےحوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے فضا میں مار گرائے۔

    سعودی عرب کے محکمہ دفاع کے حکام نے یمن سرحد کے ساتھ جنوب مغربی علاقے خمیس مشیط کی فضاء میں یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے اڑائے گئے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ دفاع کے حکام نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے خمیس مشیط میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں دو مسلح ڈرون طیارے مار گرائے، تاہم اس کارروائی کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    یمن کے حوثی باغیوںً کی طرف سے ڈرون طیاروں کی مدد سے سومواراور منگل کی درمیانی شب خمیس مشیط میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ایران نواز حوثیوں کے دونوں ڈرون طیارے فضاء ہی میں تباہ کر دیے گئے۔ تباہ ہونے والے ایک طیارے کے ٹکڑے شہری آبادی پر گرے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

  • ایران ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرے ورنہ خطر ناک نتائج کے لیے تیار رہے،برطانیہ

    ایران ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرے ورنہ خطر ناک نتائج کے لیے تیار رہے،برطانیہ

    لندن :ایران اوربرطانیہ کے درمیان سفارتی کشیدگی میں‌اضافہ ہونے لگا .برطانیہ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرے ورنہ اس کے خطرنا ک نتائج ہوں گے.برطانیہ نے کہاہے کہ اگرایران نے ایٹمی معاہدہ برقرارنہ رکھاتومشرق وسطیٰ کی بقاء کو شدیدخطرہ لاحق ہوسکتاہے۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب بھی ایٹمی معاہدے کواب بھی بچایا جاسکتاہے تاہم انہوں نے خبردارکیاکہ اگرایران نے ایٹمی ہتھیارحاصل کرلئے تو خطے میں خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔جرمی ہنٹ نے کہاکہ ایٹمی معاہدے پربرطانیہ اورامریکہ کے درمیان اختلافات رائے پایا جاتاہے اورخطے کوایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے طریقہ کارپردونوں ملکوں کی رائے مختلف ہے۔یاد رہے کہ خلیج میں امریکہ اور برطانیہ کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر ایران نے خبردار کیا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت سے باز رہیں.

  • چین کا تائیوان کواسلحہ دینے والی کپمنیوں سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

    چین کا تائیوان کواسلحہ دینے والی کپمنیوں سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

    بیجنگ:تائیوان کواسلحہ کیوں دیا ؟چینہتھیاروں کی فروخت میں ملوث امریکی کمپنیوں کیساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا.چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب امریکی کپمنیوں سے تجارت کرنے کا جواز ختم ہوگیا ہے.

    چینی میڈیا کے مطابق چین اس اعلان کے ساتھی ہی ہتھیار فروخت کرنے میں ملوث امریکی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے یہ بات بیجنگ میں معمول کی نیوز بریفنگ میں کہی۔ تاہم انہوں نے کمپنیوں کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

  • 21 ملین پاؤنڈ شریف خاندان کے اکاؤنٹس میں جعلی ذرائع سے منتقل ہوئے، برطانوی صحافی

    21 ملین پاؤنڈ شریف خاندان کے اکاؤنٹس میں جعلی ذرائع سے منتقل ہوئے، برطانوی صحافی

    برطانوی صحافی ڈیوڈ‌ روز نے دعویٰ کیا ہے کہ 21 ملین پاؤنڈ شریف خاندان کے اکاؤنٹس میں جعلی ذرائع سے منتقل ہوئے،

    برطانوی اخبار سکینڈل، شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اہم اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی صحافی کا کہنا تھا کہ اُس وقت شہبازشریف وزیراعلیٰ اوران کےبھائی وزیراعظم تھے، میں نےتمام گواہوں کےانٹرویوکیے،میرے پاس ثبوت ہیں، میری پچھلےسال پینٹ ہاؤس پائیریٹس کی خبرپراتناردعمل نہیں آیاتھا، اکرم نویدنےرقم منتقل کرنےکااعتراف کیاتھا،

    برطانوی صحافی بکاؤ مال نہیں جو ن لیگ کی جھوٹی خبروں‌ کا دفاع کرے، فردوس عاشق اعوان

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کےلیےجدیدطریقےاستعمال کیےجاتےہیں، مریم اورنگزیب نے میرے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا، مجھ پرمسلم لیگ ن نے پیسے لے کرخبر دینے کا الزام لگایا،

  • بھارت کا اپنی ہی خواتین پر آئی ایس آئی سے ناجائز تعلقات کا الزام،خفیہ راز دیتی رہیں

    بھارت کا اپنی ہی خواتین پر آئی ایس آئی سے ناجائز تعلقات کا الزام،خفیہ راز دیتی رہیں

    نئی دہلی:بھارت نے خواتین پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے روابط رکھنے اور بھارتی فوج کے اہم راز چرانے کا الزام لگا دیا.معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوج نے خواتین کا ایک نیٹ ورک پکڑا ہے جو اپنے آپ کوبھارتی فوج میں‌اعلیٰ افسر کے طور پر ظاہر کرکے فوجیوں سے راز لے کر پاکستانی خفیہ ایجنسی کو بھیجتی رہیں.

    ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے فوجیوں‌کا ایسا گروہ پکڑا ہے جوخواتین کے اس گروپ کو خفیہ اطلاعات پہنچاتے رہے.ان میں سپاہی روندر کمار،سوم ویر سنگھ اور دیگر ساتھی اب گرفتار ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے.بھارتی وزارت دفاع کے مطابق یہ سلسلہ 15 ماہ سے چل رہا تھا.

    بھارتی پولیس کے مطابق آئی ایس آئی کے لیے کام کرنے والی خواتین میں‌سے ایک اپنے آپ کو نرسنگ کور میں‌کیپٹن بتاتی ہےوہ بھارتی فوجیوں سے راز لے کر پاکستان بھیجتی ہے.

    یاد رہےکہ بھارتی حکومت اور وزارت دفاع کی عادت بن چکی ہے کہ وہ ہر چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے واقعہ کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے جوڑکر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کرتی ہے.

  • میکسیکو سرحد بند،مہاجرین کا داخلہ روک دو ،وائٹ ہاوس کا حکم

    میکسیکو سرحد بند،مہاجرین کا داخلہ روک دو ،وائٹ ہاوس کا حکم

    واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ اکڑ گئے ،میکسیکو سے مہاجرین کے داخلے پر پابندی لگانے کا حکم صادر کردیا گیا .اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں‌کہا گیا ہےکہ اب کوئی شخص بھی میکسیکو کی سرحد پار کرکے ہمارے ملک میں‌داخل نہ ہوسکتا ایسا کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے

    خیال رہے کہ اس سے پہلے کئی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پڑوسی ملک میکسیکو کی سرحد سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ اس موقع پر مزید کہا تھا کہ کہ میکسیکو کی سرحد سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میکسیکو کی سرحد سے دراندازی کرنے والے امریکی فوج پر حملہ کرنے والوں پر گولیاں چلائی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع نے کہا تھا کہ میکسیکوسے متصل سرحد پر5 ہزارسے زائد فوج تعینات ہوگی، سرحد پرفوجیوں کواسلحہ، ہیلی کاپٹراوردیگرآلات کی فراہمی جاری ہے

  • عمان میں قاتل پکڑا گیا

    عمان میں قاتل پکڑا گیا

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) سلطنت آف عمان میں دو افراد کے قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز المصنعہ تھانے کی حدود میں البلوشی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتولین کا تعلق الشرش قصبہ سے ہے۔ رائل عمان پولیس نے بتایا کہ قاتل کو صلالہ کے قریب ثمریت کے علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے جو مقتولین کا کزن ہے۔ باغی ٹی وی کی تحقیقات کے مطابق قتل خاندانی دشمنی کی بنیاد پر کیا گیا۔ دو ماہ قبل قاتل کا مقتولین میں سے چھوٹے بھائی کے ساتھ لڑائی جھگڑا بھی ہوا تھا جس کے بعد قاتل ایک ماہ تک پولیس کی حراست میں رہا۔ جو گزشتہ ہفتے ہی حوالات سے رہائی پانے کے بعد موقع کی تلاش میں رہا۔ اور پھر موقع ملتے ہی دونوں بھائیوں کو بیچ سڑک گولیاں مار دیں جہاں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور قاتل خود فرار ہو گیا تھا۔

  • خالصتان کی حمایت، بھارت کا پاکستان سے سکھ فار جسٹس تنظیم سے متعلق بڑا مطالبہ، اہم خبر

    خالصتان کی حمایت، بھارت کا پاکستان سے سکھ فار جسٹس تنظیم سے متعلق بڑا مطالبہ، اہم خبر

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا نے پاکستان سے خالصتان کی حامی تنظیم سکھ فار جسٹس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈیا نے مذکورہ تنظیم پر 10 جولائی کو پابندی لگائی تھی. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کے حوالہ سے پاکستانی حکام سے مذاکرات کے دوران انڈیا نے یہ معاملہ اٹھایا ہے. ہندوستانی وفد کی قیادت کرنے والے وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری ایس سی ایل داس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اس مطالبہ پر مضبوطی سے قائم ہے ۔

    بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے اسے یقین دلایا ہے کہ اس کی سرزمین انڈیا مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں‌ ہو گی اور یہ کہ وہ نیویارک میں واقع اور پاکستان میں بھی مبینہ طور پر سرگرم تنظیم ’سکھ فار جسٹس‘ پر پابندی عائد کرنے کے بھارتی مطالبہ پر نوٹس لے گا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری مذاکرات سے ایک دن قبل گوپال سنگھ چاولہ کو کرتار پور راہداری سے متعلق سرکاری پینل سے ہٹادیا لیکن چاولہ کی جگہ ایک نئے رکن امیر سنگھ کو پینل میں جگہ دی ہے ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا نے چاولہ کو پینل میں رکھنے کی مخالفت کی تھی جس پر اسے اسے پینل سے ہٹایا گیا.

    واضح رہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے چند ماہ قبل امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور یوروپین یونین ممالک کو خطوط ارسال کئے گئے تھے جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سکھ کمیونٹی ریفرنڈم 2020 کی آڑ میں بھارت کو توڑنے کی سازش کر رہی ہے لہذا سکھ فار جسٹس نامی تنظیم پر پابندی عائد کی جائے.