Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارتی فوجی سربراہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام

    بھارتی فوجی سربراہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام

    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اپنی حرکتوں‌ سے باز نہ آیا تو اسے سخت جواب دیا جائے گا.

    بھارت کاجنگی جنون انتہا پر،طالب علموں کے لیے فوجی ٹریننگ لازمی قراردے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فوجی سربراہ نے یہ دھمکی آمیز لہجہ کرگل جنگ کے 20 سال پورے ہونے پر منعقدہ ایک سیمینار میں اختیار کیا ہے، جنرل بپن راوت نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فوج عسکریت پسندی کو فروغ دے رہی ہے، بھارتی فوج علاقہ کے تحفظ‌ کیلئے تیار ہے. اگر کوئی ایسی حرکت کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا.

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی فوجی سربراہ نے کہاکہ مستقبل میں جو جنگیں ہوں گی وہ کافی زیادہ تباہی لائیں گی، اس وقت تکنیک کا بڑا اہم کردار ہوگا، انہوں نے مستقبل میں ہونے والی جنگوں کو ہائبریڈ وار کا نام دیا ہے اور کہا کہ کرگل جنگ کے بعد ہندوستانی فوج نے طویل فاصلہ طے کیا ہے ، لیکن ہمیں مستقبل کی لڑائیوں کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔

    آرمی چیف بپن راوت نے کہا کہ فوج کو ہر طرح کی جنگ کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ تکنیک کے بڑھتے اثر نے جنگ کے حالات کو تبدیل کردیا ہے ۔ دیکھا جائے تو آج جنگ میں سائبر دنیا ایک بڑا رول ادا کررہی ہے، واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف پہلے بھی پاکستان کے خلاف الزامات عائد کرتے رہتے ہیں.

  • مساجد پر حملے: نیوزی لینڈ کے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر آتشی اسلحے واپس کردیے

    مساجد پر حملے: نیوزی لینڈ کے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر آتشی اسلحے واپس کردیے

    کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کی حکومت کی پالسیاں رنگ دکھانے لگیں. کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کے بعد ملک کو نیم خودکار ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مقصد کے طور پر شروع کی گئی اسکیم میں درجنوں نیوزی لینڈرز نے اپنے آتشی اسلحوں کو واپس کردیا۔

    ذرائع کے مطابق ملک گیر منعقد ہونے والی اس مہم کے آغاز میں کرائسٹ چرچ میں 250 سے زائد کلیکشن ہوئی، یاد رہے کہ یہ وہی شہر ہے جہاں تقریباً 4 ماہ قبل نماز جمعہ کے دوران 51 مسلمانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔اس سانحے کے بعد نیوزی لینڈ حکومت، اپوزیشن کی حمایت سے ملک کے بندوق قوانین (گن لاز) کو سخت کرنے کے لیے فوری طور پر قانون سازی کی طرف بڑھی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ میں‌آتشی اسلحے رکھنے والوں کے لیے کوئی خاص قانون نہیں‌تھا .تاہم اپریل میں نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے زیادہ تر نیم خودکار آتشی اسلحے، کچھ پمپ ایکشن شوٹ گنز اور کچھ بڑے میگزین پر پابندی کے بعد ایمنسٹی معاہدے کے تحت ہتھیار رکھنے والے دسمبر 2020 تک غیرقانونی بندوقیں واپس کرسکتے ہیں۔

  • عمان کے مشہور سیاحتی مقام پر خوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    عمان کے مشہور سیاحتی مقام پر خوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) خلیجی ریاست سلطنت آف عمان کے سیاحتی مقام جبل اخضر پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں چار افراد جان بحق جبکہ آٹھ شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ایک منی بس جبل اخضر پر اس وقت حادثہ کا شکار ہوئی جب وہ سیاحوں کو لیکر واپسی کے سفر پر تھی۔
    رائل عمان پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی افراد کا علاج جاری ہے۔ تاہم ابھی تک جاں بحق اور زخمی افراد کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

  • زلفی بخاری کا انکشاف ،کتنے پیسے بھیجے گئے ؟

    زلفی بخاری کا انکشاف ،کتنے پیسے بھیجے گئے ؟

    اسلام آباد:وزیر اعظم کے قریبی ساتھی مشیر خاص برائے سمندر پار پاکستانیوں کے امور کے زلفی بخاری نے سمندر پار رہنے والے پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سمندر پار پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرکے ترسیلات زر کیں ہیں اس کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی.

    زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سال 2018 اور 2019 میں‌بیرون ملک سے آنے والی رقم نواز شریف دور کی حکومت میں آنے والی رقم سے کہیں زیادہ ہے. زلفی بخاری نے بتایا کہ نواز شریف دور حکومت 2017 اور 2018 کے مالی سال کےاندر 19.91 بلین ڈالرز پاکستانیوں نے بھیجے جبکہ اس مالی سال میں پاکستانیوں نے 21.84 بلین ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں.زلفی بخاری نے کہا کہ یہ سمندر پار پاکستانیوں کا موجودہ حکومت پر اعتماد کی علامت ہے.

  • پاکستان نے پہلا بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا

    پاکستان نے پہلا بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا

    لندن: پاکستان نے بنگلادیش کو9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلا بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ اپنے نام کر لیا۔

    لندن میں کھیلے گئے پہلے بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 105رنز کاہدف دیا اور پاکستان نے 12 اوورز میں ہدف با آسانی پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے علی امین 52 اور علی زاہد 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو جمعہ کے دن سیمی فائنل میں افغانستان کو شکست دینے پر مبارک باد دی اور ان کی پرفارمنس کو سرہاتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اچھے کھیل کا مضاہرہ کیا.

  • کتے کھانے والی قوم ! جنوبی کوریا میں‌ کتے کھانے کا دن ،کتے بچانے والے بھی میدان میں‌آگئے

    کتے کھانے والی قوم ! جنوبی کوریا میں‌ کتے کھانے کا دن ،کتے بچانے والے بھی میدان میں‌آگئے

    سئیول :جنوبی کوریا میں کتے کا گوشت کھانے والے اور کتون کو بچانے والے آمنے سامنے آگئے.جنوبی کوریا میں’کتے کے گوشت کا دن‘ منایا گیا جس میں ایک طرف کتے کا گوشت کھانے کو قانونی قرار دینے کے لیے مظاہرے ہوئے تو دوسری جانب اس پر پابندی لگانے کے حق میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

    جمعۃ المبارک کادن جہاں ملسمانوں کے ہاں ایک رحمت اور برکتوں والے دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے .وہاں جنوبی کوریا میں اس دن کے حوالےسے ایک عقیدہ پایا جاتا ہے. جس کے مطابق جنوبی کوریا میں روایتی عقیدے کے مطابق جمعہ ملک کے تین گرم ترین تین دنوں میں سے پہلا دن ہے۔ جنوبی کوریا کے کئی باشندوں کا عقیدہ ہے کہ اگر ان تین گرم ترین دنوں میں کتے کا گوشت کھایا جائے یا چکن سوپ پیا جائے تو یہ گرمی کو برداشت کرنے کے لیے قوت مہیا کرتا ہے۔

    دوسری طرف دارالحکومت سیئول میں جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے سامنے کتے کا گوشت کھانے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ’ کتنے لاکھ مزید کتوں کو مرنا پڑے گا‘۔تاہم ان سے 10 میٹر کے فاصلے پر کتے پالنے والے کسانوں نے بھی مظاہرہ کیے۔ یہ کسان کتے پالتے ہیں اور انہیں مقامی ہوٹلوں کو فروخت کرتے ہیں۔ وہ اپنے ساتھ کتے کے گوشت کی پکی ہوئی بوٹیاں بھی لائے تھے۔ کسان مطالبہ کر رہے تھے کہ کتے کا گوشت کھانے کو باضابطہ قانونی درجہ دیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا میں کتے کا گوشت کھانے پر نہ کوئی واضح طور پر پابندی ہے اور نہ کتے کھانے کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ جنوبی کوریا میں سالانہ ایک کروڑ کتے کھائے جاتے ہیں اور کتے کا گوشت روایتی کھانوں کا حصہ ہے۔تاہم حالیہ برسوں میں کتے کے گوشت کی کھپت میں کمی آئی ہے کیونکہ جنوبی کوریا کے بہت سارے باشندوں نے کتے کو لائیو سٹاک کے بجائے پالتو جانور کے طور پر ڈیل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں ایک سروے ہوا ہے جس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 80 فیصد کوریائی باشندوں نے گذشتہ سال کتے کا گوشت نہیں کھایا۔ تاہم اس کے باوجود کئی لوگ کتے کا گوشت کھانے کو غیر قانونی قرار دینے کی مخالفت کرتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یہ مغربی دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہو گا۔

  • بیف کا سوپ پیتے ہوئے تصویر فیس بک پر کیوں ڈالی؟ ہندو انتہاپسندوں‌ کا مسلم نوجوان پر حملہ

    بیف کا سوپ پیتے ہوئے تصویر فیس بک پر کیوں ڈالی؟ ہندو انتہاپسندوں‌ کا مسلم نوجوان پر حملہ

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک مسلم نوجوان پر حملہ کر تے ہوئے اسے شدید زخمی کر دیا ہے.

    بھارت، مسلم نوجوان کی شہادت میں ملوث 11 انتہاپسند گرفتار، مسلمانوں‌ کا احتجاج جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تامل ناڈو میں ایک مسلم نوجوان نے بیف کا سوپ پیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس پر

    مشتعل ہوئے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلم نوجوان محمد فیضان نے تصویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کے بعد لکھا کہ یہ بہت مزیدار ہے جس پر ہندوانتہاپسند مشتعل ہو گئے اور اس کے گھر جا کر فیضان پر حملہ کر دیا.

    امریکی محکمہ خارجہ نے سالانہ رپورٹ میں‌ بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی دہشت گردی کا پول کھول دیا

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہندوؤں کی طرف سے نوجوان پر لوہے کے راڈوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا جس سے مذکورہ نوجوان زخمی ہوا ہے.

  • جرمنی :اسلام فوبیا،3 مساجد کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں

    جرمنی :اسلام فوبیا،3 مساجد کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں

    برلن :اسلا م اور مسلمانوں کے خلاف یورپ اور مغرب میں ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے ذریعے سازشیں عروج پر پہنچ چکی .اب تو یورپی ممالک خاص طور سے برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں اسلاموفوبیا کا سلسلہ جاری ہے اور کسی نہ کسی بہانے سے مسلمانوں یا ان کے مقدسات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق جرمنی میں بیک وقت 3 مساجد کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئیں جس پر بھگڈر مچ گئی، پولیس نے مساجد کو خالی کروا کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا تاہم اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں اور مساجد سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔

    جرمنی میں بم کی اطلاعات میونخ کے دو اضلاع پاسنگ اور فریئمنگ کی مساجد اور ایک آئسرلوہن کی مسجد کو موصول ہوئی تھیں۔ مساجد میں بم کی اطلاع انتظامیہ کو ای میل کے ذریعے دی گئی تھیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اوراصل ملزموں تک پہنچنے کے لیے سائبر فورس کی مدد سے بم کی اطلاع دینے والی ای میلز کی کھوج شروع کردی ہے

    یاد رہے کہ یورپی ممالک خاص طور سے برطانیہ،فرانس اور جرمنی میں مسلمانوں اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نفرت آمیز برتاؤ کا سامنا رہا ہے اور گزشتہ دو برسوں کے دوران مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔جرمنی کی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے

  • بھارت اور اسرائیل میں دوریاں ؟ بھارت نے اسرائیل سے دفاعی معاہد ہ ختم کر دیا

    بھارت اور اسرائیل میں دوریاں ؟ بھارت نے اسرائیل سے دفاعی معاہد ہ ختم کر دیا

    نئی دہلی :بھارت نے اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کسی اختلاف کی وجہ سے نہیں بلکہ میزائل سسٹم میں فنی خرابی پر ختم کیا .نئی دہلی سے بھارتی دفاعی حکام کے مطابق اینٹی ٹینک میزائل کے ناکام تجربے کے بعد بھارت نے اسرائیل کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کیا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ انکشاف کیا ہے ےکہ کہ مذکورہ میزائلوں کے کئی علاقوں میں تجربے کئے گئے جو ناکام رہے اور ان کے یہ سینسور(Sensor) اپنے اہداف کو معلوم کرنے میں ناکام رہے۔ اس سے قبل نیز ایک اور رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے اسرائیل کے ساتھ 321 ٹی ای ایل (Transporter erector launcher) معاہدے کو منسوخ کیا تھا۔

    بھارت نے ایسے میں اسرائیل کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کیا کہ جب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نےبھارت پر زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے کے مقصد سے ستمبر کے مہینے میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔

  • اترپردیش، بجرنگ دل اہلکاروں‌ کا مدرسہ کے طلباء پر وحشیانہ تشدد

    اترپردیش، بجرنگ دل اہلکاروں‌ کا مدرسہ کے طلباء پر وحشیانہ تشدد

    بھارتی ریاست اترپردیش بھی ہندوانتہاپسندوں‌ نے ایک مدرسہ کے کم عمر طلباء پر جے شری رام کا نعرے نہ لگانے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے.

    تمہیں‌ پاکستان ہونا چاہیے، بھارت میں‌ مسلم نوجوان کے نام بتانے پر ہندوانتہاپسندوں نے گولی مار دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے اناؤ علاقہ میں‌ پیش آیا ہے. مقامی مدرسہ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ طلباء جن کی عمر 12 تا 14 سال کے درمیان ہے ،جی آئی جی میدان کے پاس کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اچانک وہاں 4 ہندوانتہاپسند پہنچ گئے اور طلباء سے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہا طلباء نے انکارکردیا جس پر انتہاپسندوں نے ان بچوں پرکرکٹ بیٹ اورپتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں طلباء زخمی ہوگئے،

    ہندوانتہاپسندوں نے تشدد کے دوران طلباء کے کپڑے پھاڑ دیے اور بری طرح‌مارتے رہے. مدرسہ انتظامیہ کی شکات پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے. تشدد کرنےو الے انتہاپسندوں‌ کی شناخت بجرنگ دل کے اہلکاروں‌کے طور پر ہوئی ہے. اس واقعہ کے بعد علاقہ میں‌ سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے. مقامی مسلمانوں نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے.