Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • غزہ :مقبوضہ بیت المقدس:شہید القسام کمانڈر سپرد خاک، جنازے میں‌ہزاروں افراد کی شرکت

    غزہ :مقبوضہ بیت المقدس:شہید القسام کمانڈر سپرد خاک، جنازے میں‌ہزاروں افراد کی شرکت

    غزہ:کہیں اغوا تو کہیں گھروں میں گھس کر فلسطینی مسلمانوں کو مارا جانے لگا.فلسطینی قوم کی طرف سے شہداء کو خراج عقیدت پیش .اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایک فلسطینی مزاحمت کار محمود الادھم کو اس کے آبائی علاقے جبالیا میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    مقبوضہ وادی سے اطلاعات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے رکن 28 سالہ محمود الادھم کو جمعرات کو مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

    شہید کا جسد خاکی اس کے آبائی علاقے جبالیا منتقل کیا گیا جہاں اس کے گھر اور علاقے میں کہرام برپا ہوگیا۔ شہید کو آج جمعہ کی صبح جبالیا میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس کی نماز جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں‌نے شرکت کی۔ جنازے کے جلوس میں شریک فلسطینیوں‌نے بھی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    کلیدی الفاظ :

  • اسرائیلی فوجیوں نے طولکرم سے فلسطینی شہری کو اغوا کر لیا

    اسرائیلی فوجیوں نے طولکرم سے فلسطینی شہری کو اغوا کر لیا

    طولکرم :مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوجیوں کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعہ میں اسرائیلی سپیشل فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں طولکرم شہر کے نور شمس پناہ گزین کیمپ سے فلسطینی شہری کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے نور شمس پناہ گزین کیمپ کے ساتھ واقع طولکرم- نابلس سڑک کے قریب ایک نوجوان احمد جمال کو گھیرے میں لے لیا
    اسرائیلی فوجیوں نے جمال کو فلسطینی لائسینس پلیٹ لگی چھوٹی وین میں ڈالا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔

  • موٹروے ایم 5 سیکشن مکمل ، چینی نائب سفیر کی مبارکباد

    موٹروے ایم 5 سیکشن مکمل ، چینی نائب سفیر کی مبارکباد

    اسلام آباد:پاکستان ترقی کی منزلوں کی طرف رواں دواں ،اکنامک کوریڈور کا ایک اورفیزموٹروے ایم 5 سیکشن مکمل ہو گیا .چینی نائب سفیر لی ژان نے پشاور کراچی موٹروے ملتان سکھر سیکشن ایم 5 مکمل ہونے پر پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ بہت جلد پاکستان میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہونےوالے ہیں.

    اپنے ٹویٹرپیغام میں چینی نائب سفیر نے مبارکبادی.اپنے پیغام میں چینی نائب سفیر لی ژان نے لکھا کہ ماشا اللہ! موٹروے ایم 5 ملتان سکھر سیکشن مکمل ہو گیا ہے۔

    اپنے ٹویٹر پیغام میں چینی نائب سفیر نے لی ژان نے لکھا ہے کہ ملتان سکھر سیکشن کی تکمیل سے 23 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ سیکشن کو جلد ہی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    چینی نائب سفیر لی ژان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے، چائنا کنسٹرکشن نے شاندار کام کیا۔یاد رہے کہ چین پاکستان میں اکنامک کوریڈور کے سلسلے میں پاکستان میں بہت سے منصوبوں کو مکمل کرنے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہاہے.

  • افغانستان: شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک

    افغانستان: شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک

    کابل :افغانستان کے شمالی علاقے میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئےافغان حکومتی ذرائع کے مطابق اس حملے میں داعش کا مقامی گروہ شامل ہے .یاد رہے کہ صوبہ ننگرہار کا علاقہ داعش سمیت مختلف جنگجو تنظیموں کا مرکز ہے جنہوں نے ماضی میں صوبے میں مختلف حملے کیے ہیں۔صوبائی انتظامیہ کے مطابق ضلع پچیراگام میں شادی کے تقریب میں صبح 8 بجے ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔

    اس واقعہ کے بارے میں ایک عینی شاہد نے کہا کہ جیسے ہی بم پھٹا لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، سلیم جان نے کہا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ کیا ہوا جب میں نے اپنا رخ موڑا تو درجنوں افراد زخمی تھے۔ننگرہار کے مقامی ہسپتال کے ترجمان ظاہر عادل نے کہا کہ 2 لاشوں اور 11 زخمیوں کو ننگر ہار شہر کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔خودکش بمبار کی عمر 13 برس تھی۔

    پولیس عہدیدار فیض محمد بابر خیل نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں حکومتی حمایت یافتہ ملیشیا کا کمانڈر ملک طور بھی شامل تھا جس نے شادی کی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ننگر ہار صوبے کے ضلع پچیرا گام میں ہونے والے حملے کا ہدف شاید ملک طور تھا۔

    اس سے قبل 7 جولائی کو افغانستان کے صوبے غزنی میں حساس ادارے کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے میں شہریوں سمیت 12 افغان سیکیورٹی فورسز اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جبکہ 4 شہری بھی شامل تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 6 جولائی کو افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کی مارکیٹ میں طالبان کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 30 زخمی ہوگئے تھے۔

  • عراقی کردستان کے سرحد پردہشت گردوں کے خلاف ایرانی پاسداران انقلاب کا آپریشن

    عراقی کردستان کے سرحد پردہشت گردوں کے خلاف ایرانی پاسداران انقلاب کا آپریشن

    تہران:ایرانی پاسداران انقلاب نے عراقی کردستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے جوابی حملہ کیا ہے .ترجمان کے مطابق عراقی کردستان ریجن کی سرحدی پٹی میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی گئی ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل، ڈرون اور آرٹلری یونٹوں نے گہری انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس آپریشن کی مکمل فلمبندی بھی کی ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملکی سرحدوں اور قومی سلامتی کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے اور اس پر کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    پاسداران انقلاب کےاعلامیہ میں عراقی کردستان ریجن کی حکومت سے کہا گیا ہے وہ اپنے علاقے کو ایران کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ، تربیتی مراکز میں تبدیل ہونے کی اجازت نہ دے۔

  • ایرانی آئل ٹینکر کو روکنےپر برطانیہ کو شرم آنی چاہیے ، روس

    ایرانی آئل ٹینکر کو روکنےپر برطانیہ کو شرم آنی چاہیے ، روس

    لند ن:ایرانی آئیل ٹینکر کو قبضےمیں لینے پر روسی وزارت خارجہ نے برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبل الطارق میں ایرانی آئل ٹینکر کو روکنے کے برطانوی حکومت کے اقدام کولندن کے لئے ذلت کا باعث اور شرمناک قراردیا ہے۔

    سرگئی ریابکوف نے بدھ کو برطانوی آئیل ٹینکر کو آبنائے ہرمز میں فوجیوں کی حفاظت میں گذارنے کے لندن کے اقدام کو نفرت انگیز قراردیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی اور فوجی ٹکراؤ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔روس نے برطانیہ کو پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ وہ ایران کے معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے

    یاد رہے کہ روس نے اس سے پہلے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ جبل الطارق میں ایرانی آئیل ٹینکر کو روکنے کا برطانوی اقدام یورپی حکومتوں کے ان دعوؤں کے برخلاف ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ لندن، واشنگٹن اور مغرب کے دیگر ممالک ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے بجائے صورتحال کو بدتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • چینی صنعتوں کا پاکستان میں جال بچھا دیں گے.چینی کمپنیوں کے سربراہان کا عمران خان سے وعدہ

    چینی صنعتوں کا پاکستان میں جال بچھا دیں گے.چینی کمپنیوں کے سربراہان کا عمران خان سے وعدہ

    اسلام آباد:ہم چینی صنعتوں کا پاکستان میں جال بچھا دیں گے،بہت جلد چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنا شروع کردیں گے .ان خیالات کا اظہار چین سے آئے ہوئے 55 کمپنیوں کے سربراہان نے وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں‌کیا.ان چینی کاروباری شخصیات کو وزیر اعظم پاکستان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے دعوت دی تھی

    وزیر اعظم عمران خان نے وفد سے کہا کہ پاکستان چین سے اس سلسلے میں فائدہ اٹھانا چاہتا ہے.عمران خان نےکہا کہ پاکستان چینی قیادت کے ویژ ن اور منصوبے بندی سے بہت متاثر ہے.خاص کر امن وامان ،گورننس اور غربت میں کمی کے حوالے سے چینی اقدامات سے متاثر ہیں.

    چینی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بہت جلد اکنامک کوریڈور خطےمیں پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر بن جائے گا.پاک چین دوستی پر عمران خان نے کہا کہ اس دوستی سے دنوں ملکوں میں تعلقات مزید بہتر ہوں گے

    پاکستان میں چین کے سفیر نے حکومت کی طرف سے معاشی اصلاحات کو سراہا اور کہا کہ مستقبل قریب میں پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوجائیں گے

    چینی وفد کے ساتھ اس ملاقات میں وزیراعظم کے علاوہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ،مشیر تجارت عبدالرزاق داود،مخدوم خسرو بختیار،زبیر گیلانی اور چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی شریک ہوئے

  • گردے تو دل میں ہوتے ہیں ،ڈاکٹر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

    گردے تو دل میں ہوتے ہیں ،ڈاکٹر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

    واشنگٹن:دنیا کی سب سے بڑی عالمی طاقت امریکہ کے صدر شعبہ میڈیکل کے لاعلم ڈاکٹر بن گئے .ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب میں شرکاء کو ایک نئی تحقیق سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گردہ دل کے ساتھ پیوست ہوتا ہے اور یہ بہت ہی لاجواب چیز ہے .یہ بیان اس نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے کہا

    ڈاکٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھونچال سا آگیا ہے اور ناقدین نے ٹرمپ کی جاہلانہ بات پر شدید تنقید کی .سوشل میڈیا پر بہت سے امریکی ڈاکٹروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈاکٹر بے علم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقت کے صدر کو یہ پتہ نہیں کہ گردے کہاں ہوتے ہیں

    Trump thinks the kidney is part of the heart, I kidney you not

    بہت سے امریکیوں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ کہنا کہ میرے گردے میرے دل کے ساتھ پیوست ہیں ایک احمقانہ جملہ ہے جسے سے امریکیوں کو ندامت ہوئی ہے

  • جوتے کی نوک پر امریکی دھمکی ،ایس 400 میزائل سسٹم ترکی نے حاصل کرلیا

    جوتے کی نوک پر امریکی دھمکی ،ایس 400 میزائل سسٹم ترکی نے حاصل کرلیا

    انقرا: ترکی نے شدید تر امریکی مخالفت کے باوجود روس سے جدید ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرلیا ہے اور اس کی پہلی کی ایک کھیپ ترکی پہنچ گئی۔

    غیر جانبدار مبصرین کے مطابق ترکی کو میزائل سسٹم کا حصول امریکا کی ناراضگی میں اضافہ کرے گا کیونکہ امریکا نے ترکی کو ایس 400 اینٹی ائیرکرافٹ ڈیفنس سسٹم اور امریکی ایف 35 لڑاکا طیارے لینے سے خبردار کیا تھا۔

    تک میڈیا کے مطابق کے مطابق ترکی نے 100 امریکی ایف 35 جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر رکھا ہے اور ساتھ ہی ایف 35 پروگرام میں بھاری سرمایہ کاری بھی کی ہے، ترک کمپنیاں جہازوں کے 937 پارٹس تیار کرتی ہیں۔ ترکی نے 2.5 بلین ڈالر میں روس کا جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدا ہے اور اپنی افواج کو تربیت کے لیے روس بھی بھیجا ہے۔

    دوسری طرف امریکی حکام نے کہا وہ نہیں چاہتے تھے کہ ایف 35 طیارے ایس 400 سسٹم کے قریب ہوں کیونکہ انہیں خدشہ ہےکہ اس سے روسی ماہرین ایف 35 کی کمزوریاں جاننے کے قابل ہوجائیں گے۔

    امریکی حکام نے خبردار کیا کہ اگر ایس 400 کی ڈیل آگے بڑھی تو وہ ترکی کو ایف 35 کے پروگرام سے باہر کردے گا اور اس پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کی جاسکتی ہیں۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہیں یقین ہے امریکا ترکی پر پابندیاں عائد نہیں کرے گا۔

  • سوڈان : ایک اور فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی’

    سوڈان : ایک اور فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی’

    خرطوم:سوڈان میں‌صدر عمر الشیر کی حکومت کا تختہ الٹنے والی فوجی حکومت کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک اور بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ 12 افسران کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کرتے ہوئے حکمران عسکری قیادت نے کہا کہ بغاوت کی کوشش کرنے والے فوج اور سیاسی جماعتوں میں ہونے والی مفاہمت سے ناخوش تھے۔

    خیال رہے کہ سوڈان میں گزشتہ برس دسمبر سے حالات کشیدہ ہیں، عوام نے مہنگائی کی وجہ سے اُس وقت کی حکمران جماعت کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا اور حکمران جماعت کے ہیڈکوارٹر کو نذر آتش کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ سوڈان میں 26 برس تک اقتدار میں رہنے والے صدر عمر البشیر کیخلاف عوامی غصہ مزید بڑھ گیا اور پرتشدد مظاہروں میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد رواں برس اپریل میں فوج نے ملکی کشیدہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت کا تختہ الٹ دیا اور اقتدار پر قبضہ کرلیا۔