Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • یروشلم : اسرائیلی فوجی چھاونی میں آگ بھڑک اٹھی بڑے پیمانے پر نقصان

    یروشلم : اسرائیلی فوجی چھاونی میں آگ بھڑک اٹھی بڑے پیمانے پر نقصان

    مقبوضہ بیت المقدس :یروشلم میں اسرائیلی فوجی چھاونی میں دھماکے ،آگ بڑھکنے سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ کئی فوجی زخمی بھی ہوگئے.اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ واقع اسرائیلی فوجی چھاونی پر نامعلوم افراد کی جانب سے پیٹرول بموں سے حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔

    صہیونی اخباریدیعوت احرنوت کے مطابق بیت المقدس کے شمال میں عطروت کے علاقے کے قریب آگ لگانے والے بموں کی وجہ سےاسرائیلی فوجی چوکی پر کھڑی بہت سی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔اس آتش زن حملے کے دوران گاڑیوں کو کافی حد تک نقصان پہنچا ۔اخبار کے مطابق یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کئی فوجی بھی آگ کی لپیٹ میں آکر زخمی ہوئے

    یاد رہے کہ فلسطین میں مزاحمتی کرنے والوں یا فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے اس طرح کے حملے اسرائیلی فوج کی جانب سے روازنہ کی بنیاد پر فلسطینی شہریوں، انکی جائیدادوں اور بیت المقدس میں مقدس مقامات حملوں کے جواب میں کیے جاتے ہیں۔

  • مقبوضہ بیت المقدس :صہیونی فوجیوں کا الدھیشہ کیمپ پر حملہ دو فسلطینی زخمی

    مقبوضہ بیت المقدس :صہیونی فوجیوں کا الدھیشہ کیمپ پر حملہ دو فسلطینی زخمی

    بیت لحم :مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری و ساری ،کہیں گرفتاریاں تو کہیں حملے کے بعد تشدد .ایسے ہی ایک واقعہ میں بیت لحم کے جنوب میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں قابض صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔

    فلسطینی ذرائع کے مطابق جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے کیمپ پر دھاوا بولا اور 33 سالہ سامی الجعفری کو انکے گھر سے اغوا کیا۔دو نوجوان جھڑپوں کے دوران ٹانگ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

    اسی دوران قابض صہیونی فوج نے بیت لحم کے مشرق میں فلسطینی نوجوان خلیل العمور کو اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔یاد رہے کہ بیت لحم کے علاقے میں اس سے پہلے بھی صہیونی فوجی کئ مرتبہ حملے کرکے کئی فلسطینیوں کو شہید اور بڑی تعداد میں زخمی کرچکی ہے.

  • امپائر سے نا مناسب رویہ پر جیسن روئے پر 30 فیصد جرمانہ عائد

    امپائر سے نا مناسب رویہ پر جیسن روئے پر 30 فیصد جرمانہ عائد

    ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جیسن روئے نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امپائر کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کیا جس کے نتیجے میں ان پر میچ کی فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے. کھیل کے دوران آؤٹ ہونے پر جیسن روئے نے امپائر کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کیا تھا.

    جیسن روئے کے کیرئیر میں وہ دو بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کر چکے ہیں.

    واضح رہے اوپنر جیسن روئے نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور فتح میں اپنا کردار ادا کیا لیکن آؤٹ ہونے پر غیر مناسب رویے کی وجہ سے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ دینا ہوگا.

  • یغور حراستی کیمپ: اقوام متحدہ کو کھلا خط ’بہتان‘ ہے، چین کا ردعمل

    یغور حراستی کیمپ: اقوام متحدہ کو کھلا خط ’بہتان‘ ہے، چین کا ردعمل

    بیجنگ :چین میں یغور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے آنے والی خبریں عام ہیں اور اس وقت دنیا بھر سے چین کے جارحانہ رویے کے خلاف ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے .دوسری طرف چین کا کہنا ہے کہ یہ سراسر الزامات ہیں ایسا کچھ نہیں.چین نے اس خط کو ’بہتان قرار‘ دے دیا جسے دنیا کے تقریباً 22 ممالک نے اقوام متحدہ کو ارسال کیا تھا جس میں سنکیانگ صوبے میں مسلمان اقلیتوں سے متعلق بیجنگ حکام پر تنقید کی گئی تھی۔

    اقوام متحدہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے شمال مغربی خطے میں یوغور مسلمانوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان زینگ شانگ نے روزمرہ پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ خط ’چین کے خلاف حملہ، بہتان اور غیرضروری الزامات‘ پر مبنی ہے اور یہ چین کے داخلی امور پر بے جا مداخلت ہے۔

    اقوام متحدہ میں 22 ممالک کی طرف سے ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس پر 22 ممالک میں تعینات اقوام متحدہ کے سفیروں نے دستخط کیے جن میں آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی اور جاپان کے سفیر بھی شامل ہیں۔اس مراسلے میں چین کے صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو حراستی کیمپ میں قید کرنے سے متعلق ’مصدقہ رپورٹس‘ پر تحفظات کا اظہار کیا ایغور مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کی جاری ہے اور انہیں مختلف پابندیوں میں بھی جکڑا جارہا ہے۔

    اقوام متحدہ کو بھیجے جانے والے اس مراسلے میں چین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سنکیانگ میں مسلمان اور دیگر مذہبی اقلیوں کو حراستی کیمپ میں قید کرنے سے باز آئے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایسی تصدیق شدہ اطلاعات ہیں کہ تقریباً ایک لاکھ یوغورز اور دیگر مسلم اقلیتوں کو تعلیمی سینٹرز میں نظربند رکھا گیا ہے۔

    ایک طرف چینی حکومت نے کہا ہے کہ وہ عالمی میڈیا کو ان الزمات کی چھان بین کرنے کی اجازت ہے اور چینی حکومت بھر پور تعاون کرے گی لیکن دوسری طرف صحافیوں کو کئی بار حراست میں لیا جاچکا ہے اور پولیس کی جانب سے انہیں یوغورز کے نظر بندی کیمپوں میں جانے سے روکنے کے اقدامات سامنے آئے ہیں۔

  • انگلینڈ نے آسٹریلیا کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    انگلینڈ نے آسٹریلیا کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی. انگلینڈ کی شاندار باؤلنگ نے آسٹریلیا کا بلا چلنے نہ دیا اور 224 رنز کا ہدف آسانی سے عبور کر لیا.

    آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن اچھا سکور نہ کر سکے. شروعات میں ہی آسٹریلیا کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی. سمتھ 85 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے اور پھر رن آؤٹ ہو گئے. ورلڈ کپ کی ٹاپ ٹیم جنوبی افریقہ سے میچ ہارنے کے بعد اب سیمی فائنل میں بھی بری طرح ہار گئی.

    راشد اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, آرچر نے 2 اور ووڈ نے 1 وکٹ لی. انگلینڈ کی حیران کن پرفارمینس نے آسٹریلیا کے چھکے چھڑا دیے اور 33 ویں اوور میں ہی ہدف عبور کر لیا.

    اوپنر جیسن روئے نے 85 رنز کی لمبی اننگز کھیلی, روٹ نے 49 اور کپتان ایون مورگن نے 45 رنز بنائے.

    واضح رہے ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل نیوزیلینڈ نے فتح کیا اور فائنل میں ہے. اب 14 جولائی کو لورڈز میں ہونے والے فائنل میں انگلینڈ کا ٹاکرا نیوزیلینڈ سے ہوگا.

  • برف پگھلنے لگی؟پاک بھارت ٹریک ٹو مذاکرات، پہلا دور جمعہ سے شروع ہوگا

    برف پگھلنے لگی؟پاک بھارت ٹریک ٹو مذاکرات، پہلا دور جمعہ سے شروع ہوگا

    اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشمکش میں کمی ہوتی نظر آرہی ہے سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز ہونے جا رہا ہے، پہلا دور بروز جمعہ مورخہ 12 جولائی سے اسلام آباد میں ہوگا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اور پاکستان کا وفد شرکت کرے گا جو دو روز تک جاری رہیں گے۔ ان مذاکرات میں دفتر خارجہ کے حکام بھی شرکت کریں گے جبکہ ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور نئی دہلی میں ہوگا۔

    بھارت، پاکستان ٹریک ٹو مذاکرات کا انعقاد ریجنل پِیس انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام ہو رہا ہے۔ فروری کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد یہ مذاکرات اہم ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی میں عالمی قوتوں کی دلچسپی بھی ہے یہ قوتیں جنوبی ایشیا میں امن کے حوالےسے کوشاں ہیں.

    دوسری طرف اسلام آباد میں سربراہ رینجل پیس انسٹی ٹیوٹ (آر پی آئی) رؤف حسن کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں حکومتوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کا پہلا راستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے۔ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے۔

  • بھارت نے بھی چاند پر جانے کی تیاری کردی

    بھارت نے بھی چاند پر جانے کی تیاری کردی

    نئی دہلی:بھارت نے بھی چاند پر جانے کی تیاری شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں ایک مشن تشکیل دے دیا ہے .اطلاعات کے مطابق اس مشن کا آغاز 15 جولائی کو ہو گا۔.اس سے پہلے چین، امریکا، روس چاند پر جانے کا دعویٰ کر چکے ہیں.

    ذرائع کے مطابق انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن چندریان 2 مشن کو 15 جولائی کو روانہ کر رہا ہے جس میں کوئی انسان تو نہیں مگر 3 روبوٹ ہوں گے جو سطح اور آسمان سے چاند کا سروے کریں گے۔ خلائی مشن ستیشن دھون اسپیس سینٹر سے روزانہ کیا جائیگا اور چندریان 2 میں ایک چاند گاڑی، لونر لینڈر اور روور پر مشتمل مشن ہو گا جسے بھارتی ساختہ جی ایس ایل وی ایم کے تھری راکٹ سے لانچ کیا جائے گا۔

    چاند پر مشن بھیجنے کے حوالےسے بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ یہ مشن 6 ستمبر 2019 کو چاند تک پہنچے گا اور اگر لینڈنگ میں کامیابی کی صورت میں بھارت چوتھا ملک بن جائے گا ۔

    انڈین سپیس ماہرین کے مطابق چاند پر اترنے کے بعد لونر لینڈر اور روور چاند کے قطب جنوبی کی جانب جائیں گے اور سائنسی اہم خطے کی کھوج کریں گے، ایسی اطلاعات ہیں کہ وہاں برفانی پانی موجود ہے۔

  • ماسکو: پاور پلانٹ کے قریب دھماکہ، ایک شخص ہلاک کئی زخمی

    ماسکو: پاور پلانٹ کے قریب دھماکہ، ایک شخص ہلاک کئی زخمی

    ماسکو: ماسکو کے قریب ایک بجلی گھرکے قریب دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے.اطلاعات کے مطابق ماسکو میں پاور پلانٹ سے 50 میٹر کی دور پر خوفناک دھماکے کے بعد آتشزدگی کے باعث ایک شخص چل بسا ہے جبکہ اس واقعہ کے دوران 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    روسی حکام کے مطابق آگ پاور پلانٹ سے متصل گیس پائپ لائن پھٹنے سے لگی جس پر 2 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، ریسکیو کارروائیوں میں 2 ہیلی کاپٹرز اور 2 آگ بجھانے والی گاڑیوں نے حصہ لیا۔

    روسی وزارت توانائی کے سینئر حکام کے مطابق اس پاورپلانٹ سے ماسکو کو بجلی، گیس کی سپلائی کی جاتی تھی، آپریشن کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔ پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

  • بھارت، بی جے پی لیڈر کی بیٹی نے کی دلت نوجوان سے شادی

    بھارت، بی جے پی لیڈر کی بیٹی نے کی دلت نوجوان سے شادی

    بھارت میں‌ بی جے پی کے ایک انتہائی متعصب لیڈر کی بیٹی نے ایک دلت نوجوان سے شادی کر لی ہے جس پر مذکورہ لڑکی نے پولیس سے اپنے ہی والد سے جان کا خطرہ ظاہر کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی شہر بریلی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیش مشرا کی بیٹی ساکشی مشرا نے ایک دلت نوجوان سے شادی کر لی ہے. ساکشی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں‌ کہا ہے کہ اس کی شادی سے والد راجیش مشرا اور بی جے پی اہلکار خوش نہیں ہیں اس لئے ان دونوں میاں‌ بیوی کو سکیورٹی دی جائے.

    رپورٹ‌ کے مطابق ساکشی مشرا کا کہنا ہے کہ میرے والد اور بی جے پی کی طرف سے دلت نوجوان اور اس کے اہل خانہ کو بھی دھمکیاں‌ دی جارہی ہیں.

    بی

  • بھارتی کرکٹر دھونی ریٹائرمنٹ کے بعد کس سیاسی پارٹی میں شامل ہوں‌ گے؟ خبر آ گئی

    بھارتی کرکٹر دھونی ریٹائرمنٹ کے بعد کس سیاسی پارٹی میں شامل ہوں‌ گے؟ خبر آ گئی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کرکٹ‌ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہندوانتہاپسند تنظیم بی جے پی میں‌ شامل ہو کر سیاست کریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد دھونی بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں‌ گے. یہ دعویٰ بی جے پی کی جانب سے کیا جارہا ہے. بھارتی ریاست بہار میں بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کا دعویٰ ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں گے۔ بہار ودھان پریشد کے ممبر اور سابق مرکزی وزیر سنجے پاسوان نے کہا ہے کہ دھونی بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں گے کیونکہ اس کیلئے کئی مرتبہ ان سے بات کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ماضی میں بی جے پی کے وزیر داخلہ امیت شاہ بھی دھونی سے ملاقات کر چکے ہیں. بی جے پی لیڈر پاسوان نے کہا ہے کہ معاشرے کے جو بھی رول ماڈل ہیں چاہے وہ کھیل سے ہوں یا فلمی دنیا سے، تعلیم سے ہوں ہا کسی بھی فیلڈ سے ان کو ساتھ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بی جے پی کے اراکین دھونی کے پارٹی میں‌ شامل ہونے کی خبروں‌ پر خوش نظر آتے ہیں اور وہ انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں.