Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • مذاکرات سے انکار کرنا ایرانی قیادت کی بے وقوفی ہو گی، امریکی صدر ٹرمپ

    مذاکرات سے انکار کرنا ایرانی قیادت کی بے وقوفی ہو گی، امریکی صدر ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرایران کی قیادت جوہری تنازع پر بات چیت کیلئے آمادہ نہیں آتی تویہ اس کی بہت بڑی بے وقوفی اور انا پرستی کا واضح ثبوت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو زمینی حقائق کا ادراک نہیں‌ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ایک دن قبل دھمکی دی تھی کہ اگر جنگ ہوئی تو ایران کو بہت جلد گھٹنے ٹیکنا پڑیں‌ گے اور جنگ کی صورت میں امریکہ کا پلڑا بھاری رہے گا. اس دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ ہوئی تو یہ طول نہیں پکڑے گی کیونکہ وہ اس جنگ میں زمینی فوج کو شامل نہیں‌ کریں گے لیکن اب انہوں نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت نہیں‌ آئے گی تاہم اگر ایسا ہوا تو امریکہ طاقتور ثابت ہو گا.

    رپورٹ کے مطابق قبل ازیں امریکہ نے ایران کی طرف سے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی صورت میں‌ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بھی دھمکی دی تھی. ادھر ایران نے بھی امریکی دھمکیوں‌ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کا طرز عمل بے وقوفانہ اور عقل سے عاری ہے. ایران کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر ان کی حدود کی خلاف وری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ مزید ڈرون گرانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں.

  • بھارتی فضائیہ کی نااہلی یا خوف کے سائے اپنے ہی شہر پر بم گرادیئے

    بھارتی فضائیہ کی نااہلی یا خوف کے سائے اپنے ہی شہر پر بم گرادیئے

    نئی دہلی:ایک طرف بھارتی لوک سبھا میں بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں کو پہنچنے والےنقصان اور بھارتی فضائیہ کے پائیلٹوں کی اہلیٹ اور قابلیت پر گفتگو ہورہی تھی تو دوسری طرف امبالہ میں ایک اور بھارتی پائیلٹ نے وزارت دفاع کی طرف سے لوک سبھا کو دی جانے والی طفل تسلیوں پر بم گرا کے پانی پھیر دیا

    اطلاعت کے مطابق بھارتی فضائیہ کے فائٹر جیٹ طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے بعد ایک انجن فیل ہونے پر پائلٹ نے چھوٹے پریکٹس بم اور فیول ٹینک گرا دیئے۔رپورٹس کے مطابق حادثہ امبالہ کے قریب پیش آیا جہاں بھارتی فضائیہ کے جنگی جیگوار طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے حواس باختہ ہو کر پریکٹس بم اور فیلو ٹینک گرا دیئے تاہم معاملے کا علم ہونے پر طیارہ محفوظ طریقے سے امبالہ میں لینڈ کر گیا۔پرندہ ٹکرانے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

  • روس ایس-400 سے آگے ایس-500 میزائل سسٹم بنانے میں کامیاب ہوگیا.امریکہ پر خوف کے سائے

    روس ایس-400 سے آگے ایس-500 میزائل سسٹم بنانے میں کامیاب ہوگیا.امریکہ پر خوف کے سائے

    ماسکو:دنیا بھر میں کئی سالوں سے زیر بحث آنے والا روس کا دفاعی میزائل سسٹم ایس -400 جسے امریکہ کسی صورت برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں تھا اور ترکی،بھارت اور دیگر کئی ملکوں کو یہ دفاعی نظام نہ خریدنے کے لیے دباو ڈال رہا تھا کہ دوسری طرف روس نے ایس -400 سے زیادہ بہتر خوبیوں کا حامل جدید ایس -500 دفاعی میزائل سسٹم متعارف کروا کے امریکہ کی نیندیں حرام کردی ہیں.

    ماسکوسے آمدہ اطلاعات کےمطابق روس نے جدید صلاحیتوں کے حامل زمین سے فضا میں مار کرنے والے ‘ایس 500 سیم’ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق ایس 500 سیم میزائل کے حمتی مرحلے میں کامیابی کے بعد میزائل سسٹم کی سیریز پروڈکشن کیلئے تیار ہے۔یہ لانگ رینج میزائل سسٹم جدید اینٹی میزائل صلاحیتوں سے لیس ہے۔یاد رہے کہ روس کے دفاعی نظام میں بہتری اور جدت کے بعد امریکہ نے روس کو گھیرنے کے لیے خلا میں دفاعی سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کیا تو روس نے بھی خلا میں امریکہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا ہوا ہے .یہی وجہ ہے کہ اب روسی ایس -400 اور ایس -500 کے کامیاب تجربے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے بڑھنے کے قوی امکان ہیں.

  • روس: مسافر طیارےکی ہنگامی لینڈنگ طیارے کو آگ لگ گئی، 2 پائلٹ ہلاک 7 زخمی

    روس: مسافر طیارےکی ہنگامی لینڈنگ طیارے کو آگ لگ گئی، 2 پائلٹ ہلاک 7 زخمی

    ماسکو:طیارے کی ہنگامی لینڈنگ نتیجے میں دو پائیلٹ ہلاک جبکہ 7 مسافر زخمی ہوگئے. اطلاعات کے مطابق روس میں بریاتیہ کے نز ہیننگارسک ہوائی اڈے پر جمعرات کو ایک ہوائی جہاز کے ہنگامی لینڈنگ کے دوران دو پائلٹ ہلاک ہو گئے اور سات دیگر زخمی ہو ئے۔ اس حادثے میں 42 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔

    طیارے کی ہنگامی لینڈنگ اور نقصان کے بارے میں چیف پریس سکریٹری ا لیکسی فشیووکا کہنا ہے کہ آنگرا ایئر لائنز کے اے این -24 طیارے نے نز ہیننگارسک ہوائی اڈے سے علی الصبح اولان-اودے کے لئے پرواز بھری تھی۔ پرواز کے فورا بعد ہی طیارے کا ایک انجن فیل ہو گیا۔عملے کے ارکان نے طیارے کو واپس ہوائی اڈے پراتارنے کا فیصلہ کیا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے 100 میٹر آگے نکل گیا اور ایک اشتہاری بورڈ سے جاٹکرایا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں دو پائلٹ ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔چھ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ایک بچہ سمیت 42 مسافروں کو ہوائی جہاز سے محفوظ طریقے سے باہر نکالا۔

  • سعودی عرب کا نیوم سٹی جو تین ملکوں سعودی عرب، اردن اور مصر میں پھیلا ہوا ہے

    سعودی عرب کا نیوم سٹی جو تین ملکوں سعودی عرب، اردن اور مصر میں پھیلا ہوا ہے

    ریاض: دنیا کا پہلا شہر جو تین ملکوں پر پھیلا ہوا ہے.سعودی عرب کے شمال مشرق میں خلیج نیوم ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا گیا ۔ یہ سعودی عرب کا 28واں انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہے۔ مشرق وسطیٰ کا جدید اور اہم ترین ہوائی اڈہ ہوگا۔ ایئرپورٹ 3643مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔ طیاروں کے لیے6 پارکنگ پوزیشنز بنائی ہوہئی ہیں.امیگریشن کے چار جبکہ مسافروں کے رجسٹریشن کیلئے چھ کاﺅنٹر بنائے گئے ہیں اس ایئرپورٹ کا رن وے 3757میٹر طویل ہے۔نیوم کمرشل ایئرپورٹ تبوک میں بنایا گیا ہے۔ یہ ضباءکمشنری اور بندرگاہ سے 75کلو میٹر دور ہے۔ ۔ نیوم کمرشل ایئرپورٹ تبوک میں بنایا گیا ہے۔ یہ ضباءکمشنری اور بندرگاہ سے 75کلو میٹر دور ہے۔ نیوم سٹی میں مزید چارایئرپورٹ قائم کرنے کا منصوبہ ہے اور خلیج نیوم ائیر پورٹ ان میں سے ایک ہے۔

    نیوم دنیا کا پہلا شہر ہے جو کہ تین ممالک، سعودی عرب، اردن اور مصر میں پھیلا ہوا ہے۔ یہاں سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مدد سے نصف ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ نیوم منصوبے کی بدولت سعودی عرب کو اقتصادی ترقی کے چھ اہم مواقع حاصل ہونگے اور 70ارب ڈالر تک کی آمدنی ہوگی۔ماہرین کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کو ایسے شعبوں میں سرمایہ لگانے کے مواقع میسر ہونگے جو اب تک نہیں تھے۔ سعودی شہری بیرون ملک کے بجائے سیاحت کیلئے نیوم جانا پسند کریں گے۔ نیوم میں فی کس آمدنی کی شرح دنیا کے ہر ملک سے بڑھ کر ہوگی۔ماہرین کے مطابق 2030 تک سعودی قومی پیداوار میں نیوم کا حصہ 100ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ اس کا پہلا حصہ 2025 میں مکمل ہوگا۔

  • حج سیزن کا آغاز: مکہ میں غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی

    حج سیزن کا آغاز: مکہ میں غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی

    ریاض:سعودی عرب میں حج سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں غیر ملکیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔سعودی سکیورٹی فورسز کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 28 جون سے دیگر شہروں میں مقیم غیرملکیوں کا مکہ میں داخلہ بند کر دیا جائے گا۔ متعلقہ اداروں نے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں کی چوکیوں پر اضافی عملے کو متعین کیا ہے جو شہر میں داخل ہونے والوں کے پرمٹ چیک کر رہے ہیں۔حکام نے تین طرح کے افراد کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ ان میں مکہ مکرمہ کے رہائشی، تارکین وطن جو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جاتے ہیں، یا ایسے تارکین جنہوں نے حج پرمٹ حاصل کیا ہوا ہے۔

    سکیورٹی اداروں کی جانب سے مکہ مکرمہ سے تقریباً 45 کلو میٹردور ’الشمیسی‘ کی چیک پوسٹ پر بڑی تعداد میں اہلکار متعین کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر سے محض 12 کلو میٹرکے فاصلے پر بھی چیک پوسٹ قائم کی گئی ہے تاکہ ممنوعہ افراد کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے روکا جائے۔مکہ کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار حج پرمٹ نہ رکھنے والے افراد کو شہر میں داخل نہیں ہونے دے رہے۔

    یاد رہے کہ حج پرمٹ کی پابندی کی دوسری وجہ بھِیڑ پر قابو پانا ہے۔ وہ افراد جو داخلی حج اداروں کی خدمات حاصل نہیں کرتے وہ غیر قانونی عازمین کہلاتے ہیں اور حج مقامات میں حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ غیر قانونی عازمین راستوں پر پڑاؤ ڈالتے ہیں جس کے سبب راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماضی میں ان غیر قانونی پڑاؤ ڈالنے والوں کی وجہ سے ہونے والی بھگدڑ سے سنگین حادثات رونما ہو چکے ہیں۔

  • بھارتی مسلمانوں پر زبان درازیاں جاری کہ دیا کہ : ’اگر مسلمان گٹر میں رہ کر جینا چاہتے ہیں تو رہیں‘

    بھارتی مسلمانوں پر زبان درازیاں جاری کہ دیا کہ : ’اگر مسلمان گٹر میں رہ کر جینا چاہتے ہیں تو رہیں‘

    نئی دہلی :زبان نریندرا مودی کی الفاظ کانگریس کے ہدف مسلمان .بھارتی وزیر اعظم مسلمانوں پر تنقیدی تیر اندازی برسانے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے ہی نہیں دے رہے .ابھی رواں ہفتے نریندرا مودی نے پارلیمنٹ میں مسلمانوں کے بارے میں توہین آمیز جملوں کے تیر چلا دیئے .اطلاعات کے مطابق مودی نے صدر کے خطاب کے بعد شکریہ ادا کرتے ہوئے کانگریس کے ایک رہنما کا متنازع بیان دہرایا جس پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے بحث جاری ہے۔نریندر مودی نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ کانگریس کے ایک رہنما نے کہا تھا کہ ’مسلمانوں کی فلاح و بہبود کی ذمہ دار کانگریس نہیں ہے، اگر وہ گٹر میں رہ کر جینا چاہتے ہیں تو رہیں۔‘

    نریندر مودی کے اس بیان پر ایوان میں جب شور ابھرا تو انھوں نے بتایا کہ وہ انھیں یوٹیوب لنک بھیج دیں گے اور خود دیکھ لیں کہ کس نے کہا تھا۔یہ بات شاہ بانو مقدمے کے تعلق سے کہی گئی تھی۔ اور شاہ بانو مقدمہ انڈیا میں بڑے تنازعے کا باعث بنا تھا جس میں انڈیا کی عدالت عظمیٰ نے طلاق کے بعد گزر بسر کے خرچ کی ذمہ داری شوہر پر ڈالی تھی لیکن راجیو گاندھی کی قیادت والی کانگریس پارٹی نے اس کے خلاف اپنا موقف اختیار رکیا تھا جس کی مخالفت کرتے ہوئے عارف محمد خان نے اپنے نائب وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    عارف محمد خان سے جب میڈیا نے اس کی حقیقت دریافت کی تو انھوں نے خبررساں ادارے اے این آئی کو بتایا: ’میں استعفیٰ دینے کے بعد اپنے گھر سے روپوش ہو گیا تاکہ مجھ پر استعفیٰ واپس لینے کے لیے دباؤ نہ ڈالا جائے۔۔۔ اگلے دن پارلیمان میں میری ملاقات ارون نہرو سے ہوئی۔ جنھوں نے کہا کہ میں نے جو کیا وہ اصولی طور پر ٹھیک ہے لیکن اس سے پارٹی کی مشکلات بہت بڑھ جائيں گی۔ اس وقت نرسمہا راؤ (جو بعد میں وزیر اعظم بنے اور جن کے زمانے میں بابری مسجد ٹوٹی) نے کہا کہ تم بہت ضدی ہو، اب تو شاہ بانو نے بھی اپنا موقف بدل لیا ہے۔

    عارف محمد خان کے اس بیان کے بعد جہاں ٹوئٹر پر ان کے موقف کی تعریف ہو رہی ہے وہیں مسلمانوں کے متعلق کانگریس کے نظریے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن یہ کوئی نہیں پوچھ رہا ہے کہ جب کانگریس مسلمانوں کے ساتھ اس قسم کا تعلق روا رکھتی ہے تو پھر اس پر مسلمانوں کے اپیزمنٹ کا الزام کیونکر لگایا جا سکتا ہے۔

  • بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 269 رنز کا ہدف دیا ہے

    بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 269 رنز کا ہدف دیا ہے

    ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کر 269 رنز کا ہدف دیا ہے. بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن 268 رنز بنا سکی. ویرات کوہلی 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ٹاپ سکورر رہے.میندر سنگھ دھونی نے 56 رنز بنائے,اوپنر راہل 48 اور پانڈیا 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

    یاد رہے بھارت نا قابل شکست ٹیم ہے اور ویسٹ انڈیز اب تک صرف ایک میچ میں فاتح رہی ہے اور وہ میچ پاکستان کو ہرایا تھا.

    روچ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, کوٹرل اور ہولڈر نے 2 2 وکٹس لی. ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز کرس گیل کا یہ آخری ورلڈ کپ ہے اور اس کے بعد وہ بھارت سے ہوم سیریز کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے. اب تک کرس گیل کسی میچ میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے. امید ہے بھارت کے خلاف اچھا کھیلیں گے.

  • ہسپتال میں مریضوں‌ کو چھوڑ کر ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتی نظر آئیں نرسیں، ملا وجہ بتاؤ نوٹس

    سوشل میڈیا کا جادو اس وقت سر چڑھ کر بول رہا اور اس وقت لڑکیاں‌ ہوں‌ یا لڑکے اور کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ سب اسی بخار میں مبتلا نظر آتے ہیں. بھارتی اریاست اڈیشہ میں ایک ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال میں مصروف نرسوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نرسیں نوزائیدہ بچوں‌ اور مریضوں‌ کی دیکھ بھال چھوڑ کر ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتی نظر آتی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈیشہ میں‌ ضلع صدر ہسپتال کے سی ڈی ایم او نے اپنی ڈیوٹی سےغفلت اور لاپرواہی برتنے پر بعض‌ نرسوں‌ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کئے ہیں. سی ڈی ایم او اجیت کمار موہنتی نے سوشل میڈیا میں کچھ نرسوں کے ٹک ٹاک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے ۔ ویڈیو میں نرسیں اپنی آفیشیل ڈریس میں ایس این سی یو کے اندر گاتے ، ناچتے اور مستی کرتے نظر آرہی ہیں جبکہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ ویڈیو میں ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے مریض بھی یہ سب دیکھ رہے ہیں ۔

    ہسپتال کے انچارج تپن کمار ڈنڈا کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ سی ڈی ایم او نے واقعہ کو بدقسمتی قرار دیا اور کہا ہے کہ اس معاملہ میں سخت کارروائی کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور بھارتی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے.

  • سپین میں آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا

    سپین میں آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا

    سپین کے علاقے کتالونیا میں آگ بڑھک اٹھی، سات ہزار ایکڑ رقبہ متاثر

    باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق سپین کے علاقے کتالونیا میں لگی آگ اب تک بے قابو.اسپین کے علاقے کتالونیا میں لگی آگ پراب تک قابونہیں پایا جاسکا۔ پولیس کےمطابق متاثرہ علاقےسے تیس خاندانوں کو منتقل کیا جاچکاہے جبکہ آگ لگنے سےکئی مویشی ہلاک اوراملاک تباہ ہوچکی ہیں ۔ ساڑھے سات ہزار ایکٹر رقبہ راکھ کا ڈھیر بن گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ پرقابونہیں پایا گیاتویہ آگ کتالونیا میں بیس سال کی خوفناک آگ بن سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پرقابونہیں پایا گیاتویہ آگ کتالونیا میں بیس سال کی خوفناک آگ بن سکتی ہے۔