Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارت، مسلم نوجوان کی شہادت میں ملوث 11 انتہاپسند گرفتار، مسلمانوں‌ کا احتجاج جاری

    بھارت، مسلم نوجوان کی شہادت میں ملوث 11 انتہاپسند گرفتار، مسلمانوں‌ کا احتجاج جاری

    بھارت میں‌ مسلم نوجوان تبریز انصاری کے قتل کیس میں‌ 11 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مسلمانوں اور اپوزیشن جماعتوں‌ کی شدید تنقید کے بعد تبریز انصآری کی موت کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی تحقیقاتی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے جو اس واقعہ کی تحقیقات کرے گی.

    سوشل میڈیا پر بھی اس واقعہ کے خلاف سخت تنقید کی جارہی ہے. ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تبریز انصاری کیس کے سلسلہ میں‌ دو پولیس اہلکاروں‌ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے. یہ دونوں مقامی پولیس تھانوں کے انچارج تھے.

    واضح‌ رہے کہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک دن قبل ہندوانتہاپسندوں‌ کی جانب سے مسلم نوجوانوں کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا اور پھر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا گیا تھا. تبریز کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا لیکن انتہاپسندوں نے اس پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا اور شہید کر دیا تھا. اس واقعہ کے خلاف مسلمان بھرپور احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں.

  • ایران سے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے، امریکا

    ایران سے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے، امریکا

    ایران کے سامنے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کا راستہ کھلا ہے۔ امریکا

    تفصیلات کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پابندیاں سخت کیے جانے کے بعد بھی ایران کے سامنے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کا راستہ کھلا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کے روز بیت المقدس میں سہ فریقی (امریکا، روس اور اسرائیل) سیکورٹی سربراہ اجلاس کے دوران کہی۔ بولٹن کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حقیقی مذاکرات کے واسطے دروازہ کھلا چھوڑ دیا ہے تا کہ ایرانی جوہری ہتھیاروں کے پروگرام ، بیلسٹک میزائل پروگرام، بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے تہران کی سپورٹ اور دنیا بھر میں ایران کی دیگر شر پسندی پر مکمل قابو پایا جا سکے۔

    بولٹن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی نمائندے اس امید کے ساتھ خطے کے دورے کر رہے ہیں کہ وہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کا راستہ تلاش کر لیں گے۔ تاہم ایران کی خاموشی "بہرے پن کا پتہ دے رہی ہے”۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اس بات کی کوئی سادہ دلیل نہیں ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں سے دست برداری کے لیے کوئی تزویراتی فیصلہ کیا ہے۔

    جان بولٹن کا یہ تبصرہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

  • جی 20 سرابراہی اجلاس میں ٹرمپ اردوان ملاقات متوقع

    جی 20 سرابراہی اجلاس میں ٹرمپ اردوان ملاقات متوقع

    جی۔20 سربراہی اجلاس کے دوران ایردوان ۔ ٹرمپ ملاقات متوقع، ملاقات میں ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی موضوعات میز پر ہوں گے

    ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 28 سے 29 جون کو جاپان میں متوقع جی۔20 سربراہی اجلاس کے دوران امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

    وائٹ ہاوس سے ایک سرکاری شخصیت نے صدر ٹرمپ کے دورہ جاپان کے بارے میں ٹیلی کانفرنس کا انعقاد کیا۔
    سرکاری شخصیت کے مطابق ٹرمپ اپنے دورہ جاپان کے دوران 8 ممالک کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ صدر ٹرمپ کے پروگرام میں صدر ایردوان کے ساتھ ملاقات بھی شامل ہے۔

    علاوہ ازیں صدر ٹرمپ چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادی میر پوتن، سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان، جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے، بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، جرمن چانسلر اینگیلا مرکل اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن کے ساتھ بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

    ایردوان ۔ ٹرمپ ملاقات میں ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی توقع کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ جی۔20 سربراہی اجلاس 28 سے 29 جون کی تاریخوں میں جاپان کے شہر اوساکا میں متوقع ہے۔

  • بی جے پی دور میں بھارتی فوجی افسروں کے عہدے کیوں‌ خالی رہے؟ کانگریس نے پول کھول دیا

    بی جے پی دور میں بھارتی فوجی افسروں کے عہدے کیوں‌ خالی رہے؟ کانگریس نے پول کھول دیا

    بھارت میں‌ اپوزیشن جماعت کانگریس نے ملک سلامتی اور سٹریٹجک صورتحال پر سخت تشویش کا اظہا رکیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے پارلیمنٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پیسوں کی وجہ سے وہ ہندوستانی فوج کے خالی عہدوں کو بھرنے میں ناکام رہی ہے۔ یہ صورتحال اسٹریٹجک اور قومی سلامتی کے نظریہ سے تشویش کا موضوع ہے۔

    انہوں‌ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھارت میں‌ فوج کے خالی عہہدوں کو جلد پر کیا جانا چاہئے۔

    واضح رہے کہ ہندوستانی فوج میں‌ افسروں‌ اور اہلکاروں‌ کی بڑی تعداد میں بھرتی ہونے والی ہے تاہم ابھی تک یہ خالی ویکینسیاں‌ پر نہیں‌ کی جاسکی ہیں.

  • یورپی یونین پاکستان کا روایتی حلیف اور معاشی شراکت دار رہا ہے: قریشی

    یورپی یونین پاکستان کا روایتی حلیف اور معاشی شراکت دار رہا ہے: قریشی

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ایسا کام کیا کہ جان کر ہوں حیران

    شاہ محمود قریشی برسلز پہنچ کر کس سے ملاقات کریں گے؟ اہم خبر آ گئی

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی سیاسی و سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپی یونین نہ صرف پاکستان کا ایک روایتی حلیف ہے بلکہ ایک معاشی شراکت دار بھی ہے۔ شاہ محمو دقریشی کا مزید کہنا تھا کہ دنیااس وقت بڑی تبدیلیوں سےگزررہی ہے ،امن وسلامتی میں شراکت داری حکمت عملی کابنیادی ستون ہے، شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین پاکستان کا روایتی حلیف اور معاشی شراکت دار رہا ہے ،ماضی میں جولازم رہنے والی اقدار قدرومنزلت کھورہی ہیں،سچائی دم توڑ رہی ہے ہماراتعاون جمہوریت،کثیرالشراکتی،باہمی ہم آہنگی اوراحترام کی مشترک اقدارپرمبنی ہے،

  • باربورا اور سو وائی نے برمنگھم کلاسک ٹینس چیمپئن شپ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

    باربورا اور سو وائی نے برمنگھم کلاسک ٹینس چیمپئن شپ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

    جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائیکووا اور ان کی تائیوان کی ساتھی سو وائی نے برمنگھم کلاسک ٹینس چیمپئن شپ کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

    انگلینڈ میں جاری ٹورنامنٹ میں ہونے والے ویمنز ڈبلز فائنل میں باربورا اور ان کی ساتھی سو وائی نے فائنل میچ میں جرمنی کی اینا لینا اور ان کی ہالینڈ کی ساتھی ڈیمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا. فائنل میچ میں شاندار مقابلے میں بابورا اور سووائی نے اینا لینا اور ان کی ساتھی ڈیمی کو 4-6, 7-6, اور 10-8 سے شکست دے کر چیمپین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باربورا اور سووائی کہتی ہیں کہ فائنل تک پہنچنے میں بہت محنت کی تھی اور ہماری اصلاح تھی کہ ہارے یا جیتے لیکن محنت پوری کریں گے. فائنل ٹائٹل فتح کر کے بہت خوش ہیں. برمنگھم کلاسک ٹینس چیمپین شپ کا فائنل ٹائٹل جیتنے کے بعد مزید ٹائٹلز بھی جیتنے کا جزبہ پیدا ہو گیا ہے.

  • نیوزی لینڈ :سانحہ کرائسٹ چرچ کی النورمسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یادگار کے قیام کا فیصلہ

    نیوزی لینڈ :سانحہ کرائسٹ چرچ کی النورمسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یادگار کے قیام کا فیصلہ

    نیوزی لینڈ:سانحہ کرائسٹ چرچ میں مسجد النور پر ہونےوالے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے اس سلسلے میں فیڈریشن آف اسلامی ایسوسی ایشن نے جگہ اور ڈیزائن کا انتخاب کر لیا ہے.تنظیم کے صدر مصطفیٰ‌فاروق کا کہنا ہے کہ اس یاد گار کے تعمیر کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی عوام اور حکومت کی طرف سے مسلمانوں سے ہمدردی کے نتیجے میں‌کیا ہے.

    مصطفیٰ فاروق کہتے ہیں کہ اس یادگار کا ڈیزائن اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ نیوزی لینڈ میں بسے والے آپس میں محبت کرنے والے اور یک جان ہیں.تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر جو رقم خرچ ہو گی وہ باہر کی حکومتیں دیں گیں اور اس میں نیوزی لینڈ کی حکومت بھی مدد کرے گی . مصطفیٰ فاروق کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ میں عیسائی کمیونٹی سے بھی ملے ہیں عیسائی کمیونٹی نے بھی مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس یاد گار کو پسند کیا اور اس کی تعمیر میں مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے.

  • ازبکستان کے سابق صدرکی بیٹی نےبڑی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی

    ازبکستان کے سابق صدرکی بیٹی نےبڑی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی

    ازبک صدر کی بیٹی نے خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی جس سے قومی خزانے کو کھربوں کا فائدہ ہوگیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ازبکستان کے سابق رہنما کی بیٹی نے مبینہ طور پر ایک ارب ڈالر (ایک کھرب 57 ارب 35 کروڑ روپے) کی ادائیگی کے بعد موجودہ حکمران سے اپنی رہائی کی درخواست کی ہے۔

    ازبکستان کے مرحوم صدر اسلام کریموف کی 64 سالہ بیٹی گلنارہ کریموفا کو ازبک عدالت نے 2017 میں دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

    سابق سفارتکار اور پیسے کے لحاظ سے پاپ گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوامی بجٹ کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر (ایک ارب یورو) سے بھی زیادہ رقم ’ذاتی اثاثوں‘ سے ریاست کو دیے ہیں۔

    انسٹاگرام پران کی بیٹی کے اکاؤنٹ پر روسی زبان میں لکھی گئی کہانی میں کہا گیا کہ ایمان کریموفا اور ان کی قانونی ٹیم نے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ ان کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں 68 کروڑ 60 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

    دوسری جانب کریموفا کے سوئس وکیل گریجوئیر مینگیٹ نے خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ’یہ مصدقہ بات ہے‘۔

  • مجھے نیوزی لینڈ چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے.نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے پاکستانی سید جہانداد کی بیوہ نے اپنی بے بسی ظاہر کردی

    مجھے نیوزی لینڈ چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے.نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے پاکستانی سید جہانداد کی بیوہ نے اپنی بے بسی ظاہر کردی

    نیوزی لینڈ:نیوزی لینڈسانحہ کرائسٹ چرچ میں النور مسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاکستانی سید جہانداد علی کی بیوہ نے اپنے خاوند کی وفات کے بعد پیش آنے والے غمناک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں‌اس وقت بہت پریشان ہوں مجھے سمجھ نہیں آرہا میں کیا کروں .مجھے زبردستی نیوزی لینڈ چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے. آمنہ علی نے بتایا ہے کہ میرے کرب اور تکلیف کی وجہ سے میرے والد محترم اور بھائی نیوزی لینڈ آنا چاہ رہے ہیں وہ بھی اپنے وطن سے دور اس بیوہ کی تکلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے.آمنہ علی بتاتی ہیں کہ مجھے اپنے تینوں بچوں کی فکر بہت ہی زیادہ ہے کیوںکہ اب ان کے والد اس دنیا میں نہیں رہے خاص کر میری پانچ سالہ بیٹی جو بول بھی نہیں سکتی اسے تو یہ بھی نہیں پتا کہ اس کے ابو گھر کیوں نہیں آتے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق آمنہ علی بتاتی ہیں کہ وہ کافی دنوں سے نیوزی لینڈ کی مستقل شہریت کے لیے دفاتر کے چکر لگارہی ہیں لیکن وہ کئی دنوں سے قطار میں کھڑی کی کھڑی رہ جاتی ہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں.آمنہ کا کہنا ہے کہ سپتمبر میں ان کا وزٹ ویزہ ختم ہورہا ہے.

    آمنہ علی نے یہ بھی بتایا ہے کہ سانحے کے وقت جب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ان سے ملاقت کی تھی اور خاندان سے غم کا اظہار کیا تھا اس وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ آمنہ علی اور اس کے بچوں کو نیوزی لینڈ می مستقل شہریت دے دیں گی لیکن آج تک اس پر بھی عمل نہیں‌ہوسکا.آمنہ بتاتی ہیں کہ اس کی دو سال کی بیٹی ہر روز شام 5 بچے اپنے ابو کا انتظار کرتی ہے کہ اس کے ابو گھر پہنچے والے ہیں لیکن اسے کیا پتہ کہ اس کے ابو ہمیں ہمیشہ کے لیے چھوڑ گیے ہیں.آمنہ علی کا کہنا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ کی حکومت نے وعدے کے مطابق مجھے اور میرے بچوں کی شہریت نہ دی تو وہ پھر اپنے وطن پاکستان لوٹ جائیں گی.

  • ایرانی  صدرنے امریکا اور ٹرمپ کےمتعلق بڑی بات کہہ دی

    ایرانی صدرنے امریکا اور ٹرمپ کےمتعلق بڑی بات کہہ دی

    ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا کہ ترمپ اور اس کی انتظامیہ ذہنی طور پر بیمار ہے

    تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پرنئی پابندیوں کو مسترد کردیا۔حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ (وائٹ ہاؤس) کو ایک مرتبہ پھر ذہنی طور پر بیمار قرار دیا۔

    ایرانی صدر نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر پابندیاں ناکامی سے دو چار ہوں گی کیونکہ ان کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں ہیں۔ انہوں نے اعلان کردہ نئی پابندیوں کو امریکی مایوسی سے تشبہی دی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور فوجی کمانڈروں پر مالی پابندیوں سے متعلق حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔
    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر جارحیت کے ذمہ دار ہیں۔
    انہوں نے کہا تھا کہ امریکا، ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا لیکن جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہے گا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ایران کی پاسداران انقلاب نے جنوبی ساحلی پٹی پر امریکی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔