Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارت کی موجودہ قیادت مذاکرات کیلیے تیار نہیں،شاہ محمودقریشی

    بھارت کی موجودہ قیادت مذاکرات کیلیے تیار نہیں،شاہ محمودقریشی

    لاہور:پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی موجودہ قیادت مذاکرات کیلیے تیار نہیں .شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے نریندر مودی کی کامیابی پر خط لکھا اور مبارکباد دی جو ایک روایت ہے .شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشکک میں محسوس ہوا بھارت ذہنی طور پرابھی بھی الیکشن کےدورسےباہرنہیں نکلا.شاہ محمود قریشی نے بھارت قیادت کو خطے میں حالات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قیادت پاکستان سے مذاکرات میں مخلص نہیں ہے

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے خطے میں غربت کا مقابلہ کرناہے تو امن ضروری ہے
    بھارتی رویے پر قریشی نے کہا کہ تالی ہمیشہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے اس کے باوجود پاکستان نے امن کے لیے مذاکرات میں ہمیشہ پہل کی ہے پاکستان کا موقف ہر باشعور ملک اور طبقےنےسمجھ لیاہے.پاکستان کے وزیر خارجہ نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ترقی کرنےاورغربت کےخاتمےکیلیےامن ضروری ہےجس کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت کو سوچنا ہوگا اور اس مقصد کے لیے آگے آنا ہوگا.پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کا قیام خطے میں خوشحالی کی ضمانت ہوگا. پاکستان بھارت سے خطے میں امن کے لیے ہر وقت بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے.

  • شاہد آفریدی GT20 سیزن 2 کا پھر سے حصہ بننے کے لیے پرجوش

    شاہد آفریدی GT20 سیزن 2 کا پھر سے حصہ بننے کے لیے پرجوش

    شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ GT20 سیزن 2 کے لیے بہت پر جوش ہیں. شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ایک بار پھر سے وہ بریپٹن وولوز کا حصہ بنیں گے اور انکے ساتھ معروف کرکٹرز ڈیرن سیمی شکیب الحسن وہاب وکی اور ٹاپ پلیئرز بھی ہوں گے.

    سیزن 2 کا آغاز 22جولائی سےکینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں ہونے والا ہے. GT20 بیس اوورز کا کھیل ہے اور گزشتہ برس شروع ہوا تھا اور کینیڈا میں کھیلا گیا تھا. ٹورنامنٹ گزشتہ برس جون اور جولائی میں 6 ٹیموں کے ساتھ کھیلا گیا تھا. ہر ٹیم میں چار کھلاڑی کینیڈا کے اور باقی انٹرنیشنل تھے.

    ایونٹ کا پہلا ٹائٹل ٹیم وینکوور نائٹس کے نام رہا. ٹورنامنٹ میں ٹاپ سکورر لینڈل سیمونز رہے اور سب سے زیادہ وکٹس شیلڈن کوٹرل نے لی.

  • گجرات فسادات میں‌ ملوث ڈیڑھ سو انتہاپسند پکڑنے والے سابق بھارتی پولیس افسر کو عمر قید کی سزا

    گجرات فسادات میں‌ ملوث ڈیڑھ سو انتہاپسند پکڑنے والے سابق بھارتی پولیس افسر کو عمر قید کی سزا

    بھارت میں‌ سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو گجرات میں جام نگر سیشن کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ انہیں‌ سال 1990 کے دوران ایک شخص کے حراست میں موت کے معاملہ میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی مسلمانوں‌ اور اپوزیشن جماعتوں‌ نے اس فیصلہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فسادات کے اصل ملزم اقتدار میں مودی کے ساتھ موجود ہیں‌اور بے گناہ لوگوں‌ کو سزائیں سنائی جارہی ہیں. گجرات فسادات کے وقت سنجیو بھٹ جام نگر میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تھے۔

    نومبر 1990 میں پربھوداس مادھوجی ویشنانی نامی ایک شخص کی مبینہ طور پر حراست کے دوران ٹارچر کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔
    سنجیو بھٹ گجرات فسادات کے وقت جام نگر میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تھے، جنہوں نے دوسرے افسروں کے ساتھ مل‌ کر فساد کرنے کے معاملے میں 133 لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔ ان میں سے ایک شخص پربھوداس مادھوجی ویشنانی تھا جسے 9 دن تک پولیس حراست میں رکھا گیا تھا تاہم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دسویں دن اس کی موت ہو گئی تھی۔ میڈیکل ریکارڈ کے مطابق، گردہ فیل ہو جانے کی وجہ سے اسکی موت ہوئی تھی لیکن اب اسی کیس میں‌ سنجیو بھٹ کو عمر قید کی سز ا سنا دی گئی ہے.

    پربھوداس کے مرنے کے بعد سنجیو بھٹ اور دیگر افسروں کے خلاف حراست میں ٹارچر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سال 2011 تک اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی کیونکہ گجرات ہائی کورٹ نے اس پر روک لگا دی تھی۔بعد میں روک ہٹا دی گئی اور کارروائی آگے بڑھائی گئی۔ فی الحال سنجیو بھٹ سال 1996 میں مبینہ طور پر نشیلی اشیاء رکھنے کے الزامات کے تحت جیل میں ہیں۔ پچھلے مہینے سپریم کورٹ آف انڈیا نے اس معاملے میں دائر کی گئی ضمانت درخواست خارج کر دی تھی۔

    واضح رہے کہ سنجیو بھٹ کو 2015 میں بھارتی حکومت نے ان کے عہدے سے برخواست کر دیا تھا. انہیں‌ بی جے پی مخالف افسر سمجھا جاتا تھا اور گودھرا فسادات سمیت کئی مواقع پر ان کا بی جے پی سے ٹکراؤ ہوا . حالیہ دنوں میں چونکہ بھارت میں‌ بی جے پی کی حکومت ہے اس لئے بھارتی مسلمانوں‌ اور انصاف پسند حلقوں‌ کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف کاروئی کی جارہی ہے. سنجیو بھٹ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے بھی سخت مخالف سمجھے جاتے ہیں.

  • بچوں کی موت ہوئی لئچی سے

    بچوں کی موت ہوئی لئچی سے

    بھارت میں ایک پراسرار دماغی مرض کے باعث 10 سالہ 57 بچوں کی پُراسرار موت کی ذمہ دار لیچی کو قرار دے دیا .
    ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں دماغ کی سوزش Acute Encephalitis syndrome کے باعث 10 سال سے کم عمر کے بچوں کی پراسرار موتوں کی وجہ وزارت صحت نے لیچی کو قرار دے دیا۔
    ریاست بہار کی حکومت نے تمام والدین کو نصیحت کی ہےکہ بچوں کو خالی پیٹ لیچی نہ کھانے دیں کیونکہ اس میں کچھ ایسے اجزا ہوتے ہیں جو دماغ میں سوجن اور دماغی مرض acute encephalitis syndrome کا باعث بنتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی موت واقع ہوتی ہے
    ریاست بہار کے تمام کسانوں کو لیچی کی فصل ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا ھے اور بازاروں سے بھی لیچی کو اٹھایا جا راھا ھے

  • ناٹنگھم:بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 333 رنز بناسکی ،آسٹریلیا میچ جیت گیا

    ناٹنگھم:بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 333 رنز بناسکی ،آسٹریلیا میچ جیت گیا

    ناٹنگھم:بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 333 رنز بناسکی.مشفیق الرحیم 102 رنز بھی بنگلہ دیش کو شکست سے نہ بچا سکے.آسٹریلیا نے 382 رنز کا ہدف دیا تھا جس کو بنگلہ دیشی ٹیم پانے میں ناکام رہی. آسڑیلیا کے 6 میچ کے بعد 10 پوائنس جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 6 میچ کھیل کر 5 پوائنٹ حاصل کرسکی. آسڑیلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر نے 5 چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے 166 رنز بنائے جبکہ عثمان خواجہ 89 ، ایرون فنچ 53 اور گلین میکسویل کے 32 رنزبنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 3 وکٹیں حاصل کیں.

    شکیب الحسن 41 اور لٹن داس 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے.محمود اللہ 69 اور تمیم اقبال 62 رنز بناکر نمایاں رہے. دوسری طرف پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ سے میچ کھیلنے کے لیے پریکٹس میچ کھیل رہی ہے.ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی پر ملک بھر سخت تنقید کی جارہی ہے.

    6 10 .
    48
    382 bnuay

  • امریکہ کا ایران کے خلاف طاقت کا استعمال تباہ کن ہو گا، روسی صدر ولادی میر پوتین

    امریکہ کا ایران کے خلاف طاقت کا استعمال تباہ کن ہو گا، روسی صدر ولادی میر پوتین

    روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے خبردار کیا ہے کہ امریکی کی طرف سے ایران کے خلاف طاقت کا استعمال تباہ کن ہوگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ بات انہوں نے آج سرکاری ٹی وی پر روسی ناظرین کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کی ہے. ان کا کہنا تھا کہ امریکہ یہ کہتا ہے کہ اس نے طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کیا ہے مگر میں‌ سمجھتاہوں کہ اس سے پورے خطے میں تباہی آئے گی.

    روسی صدر کی جانب سے یہ بیان ایران امریکہ جاری کشیدگی کے تناظر میں دیا گیا ہے. امریکہ نے ایران سے کسی ممکنہ جنگی خطرے کے پیش نظر پہلے اپنا ایک طیارہ بردار بحری جہاز مشرقِ اوسط میں بھیجا تھا اور ایک ہزار فوجی تعینات کیے تھے۔ اب اس نے حال ہی میں مزید ایک ہزار فوجی بھیجنے کا ا علان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دو روز قبل کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے ایران کو یہ پتا چل جانا چاہیے کہ ہم سنجیدہ ہیں اور اس کی خطے میں مزید جارحیت کا سدباب کریں گے۔

    واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں‌ امریکی ڈرون بھی مار گرایا ہے جس سے امریکہ ایران کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجے میں‌ یہ بھی کہا ہے کہ ایران نے ایسا کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے.

  • ٹرمپ نے ڈرون گرانے کو ایران کی بڑی غلطی قرار دے دیا، حدود کی خلاف ورزی برداشت نہیں، جواد ظریف

    ٹرمپ نے ڈرون گرانے کو ایران کی بڑی غلطی قرار دے دیا، حدود کی خلاف ورزی برداشت نہیں، جواد ظریف

    امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جانب سے ڈرون مار گرائے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ایسا کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے. سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے صرف ایک جملہ لکھا کہ ایران نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ ادھر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف بھی میدان میں آ گئے ہیں‌ اور کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اپنی فضائی،زمینی،سمندری حدود کادفاع کرنا جانتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایران نے آج آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرایا تھا اور اس حوالے سے کمانڈر پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکہ کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے پر جنگ کیلیے تیار ہیں۔ دوسری طرف اب امریکہ نے بھی ایران کی طرف سے ڈرون گرائے جانے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ ڈرون ایرانی نہیں بلکہ بین الاقوامی فضائی حدود میں تھا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں‌ پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نےایران کےخلاف معاشی دہشت گردی شروع کر رکھی ہےجو ایران کے کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اب ہماری حدود کی خلاف ورزی بھی کر رہا ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ امریکا جھوٹ بول رہا ہے کہ امریکی ڈرون بین الاقوامی فضائی حدود میں تھا۔ جواد ظریف نے اس موقع پر یہ بھی کہا ہے کہ ایران اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے کر جائے گا اور امریکہ کی طرف سے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھائے گا۔

    جواد ظریف نے عالمی دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ رویے کی مذمت کرے۔ یاد رہے کہ خلیج میں امریکہ اور ایران کے درمیان اس وقت سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور امریکہ یمن کی موجودہ صورت حال کا ایران کو ذمہ دار قرار دے رہا ہے۔

  • اقوام متحدہ کے پاکستان کو فیملی سٹیشن ڈکلیئر کرنے سے کیا فائدہ ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

    اقوام متحدہ کے پاکستان کو فیملی سٹیشن ڈکلیئر کرنے سے کیا فائدہ ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

    اقوام متحدہ نے حکومت پاکستان کی سفارتی کوششوں‌ پر وطن عزیز پاکستان کو فیملی سٹیشن ڈکلیئر کر دیا ہے جسے حکومت کی سفارتی کامیابی قرار دیا جارہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے پاکستان میں سکیورٹی کے حالات بہتر ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے. کہا جارہا ہے کہ اس فیصلے کے اثرات دوسری عالمی تنظیموں پر بھی مرتب ہوں گے جس کے باعث نہ صرف پاکستان کی عالمی ریٹنگ میں بہتری آئے گی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

    یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیفٹی و سیکیورٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے اور اسے پاکستان کی عالمی سطح‌پر بڑی سفارتی کامیابی کہاجارہا ہے.

  • سڑک اپ کے باپ کی جاگیر نہیں

    سڑک اپ کے باپ کی جاگیر نہیں

    بالی ووڈ کے ایکشن کھلاڑی کی سوسشل میڈیا پر موٹرسائکل کی سواری کرتے ہوئے تصویر شائع کرنا مہنگا پڑ گیا.بھارتی صاریفین نے اکشے کمار کو شدئد تنقید کا نیشانہ بنایا. اکشے کمار کا شمار بھارت کے بڑے اداکاروں میں ہوتا ھے اور اکشے کمار نے اکثر سماجی درستگی کی فلیں بنانا پسند کارتے ھیں .اور فلموں کے علاوا بھی بہت سی سماجی تنظیموں میں کام بھی کرتے ہیں.۔گزشتہ برس اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز شیئر کی تھیں جس میں وہ لوگوں کو موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننے کا سبق دیتے نظر آرہے تھے، اور ہیلمٹ نہ پہننے کی صورت میں وہ لوگوں کو اس کے خطرناک نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ’’سڑک تمہارے باپ کی نہیں ہے۔تاہم شاید اکشے کمار اپنا پڑھایا ہوا سبق خود ہی بھول گئے.

  • لندن :پاکستانی طلبا نے ڈرون ہیلی کاپٹر بنانے کا عالمی مقابلہ جیت لیا

    لندن :پاکستانی طلبا نے ڈرون ہیلی کاپٹر بنانے کا عالمی مقابلہ جیت لیا

    لندن :پاکستان نے ڈرون ہیلی کاپٹر بنانے کا عالمی مقابلہ جیت لیا.پاکستان نے ڈرون ہیلی کاپٹر بنانے کا عالمی مقابلہ جیت لیاہے.ذرائع کے مطابق ہر سال برطانیہ میں انسٹی ٹیوشن آف مکینکل انجینئرز کی جانب سے ڈرون اور ہیلی کاپٹر وغیرہ کا عالمی مقابلہ ہوتا ہے اورامسال نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا و طالبات نے اپنا جدید ترین ہیلی کاپٹر ڈرون بناکراس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔مقابلے میں نسٹ ایئرورکس کی ٹیم نے مکمل طور پر برقی ہیلی کاپٹر تیار کیا تھا جو مقابلے میں شامل واحد ہیلی کاپٹر بھی تھا جبکہ دنیا بھر کی جامعات کے دیگر طلبا و طالبات نے جامد بازوؤں چھوٹے طیارے اور ڈرون پیش کئے تھے۔

    انسٹی ٹیوشن آف مکینکل انجینیئرزایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو اس شعبے میں تحقیق اور اشتراک بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے۔ جس کا صدر دفتر کا صدر دفتر لندن میں واقع ہے۔ کئی ممالک اس کے باقاعدہ رکن ہے جنہیں کنٹری چیپٹر کہا جاتا ہے۔کئی سالوں سے یہ تنظیم غیر انسانی طیاروں یا ان مینڈ ایئرکرافٹ سسٹمز مقابلے کا اجرا کررہی ہے۔ ان مقابلوں میں دنیا بھر کی جامعات اور اداروں کے طلبا و طالبات شامل ہوتے ہیں اور اپنی تخلیقات پیش کرتے ہیں۔

    2019 کے مقابلے میں نسٹ کی ایئر ورکس ٹیم بی ٹا کو اول انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا جو پاکستان کے لیے بلاشبہ ایک بڑا اعزاز ہے جبکہ کوئنز یونیورسٹی بلفاسٹ کے دو گروپوں نے دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی۔ دیگر 32 جامعات اور تحقیقی اداروں کے نوجوانوں نے اپنے ڈرون اور ائیرسسٹم پیش کئے۔ ان ممالک میں برطانیہ، کینیڈا، ہالینڈ اور دیگر شامل تھے۔