Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • امریکی نیوی کی  چینی اے آئی ٹیکنالوجی ڈیپ سیک پر پابندی

    امریکی نیوی کی چینی اے آئی ٹیکنالوجی ڈیپ سیک پر پابندی

    امریکی نیوی نے اپنے عہدیداروں کو چین کی اے آئی ٹیکنالوجی ڈیپ سیک کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کے حوالے سے سیکیورٹی اور اخلاقی طور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی نے اپنے عہدیداروں کو ای میل کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ ڈیپ سیک اے آئی کا استعمال کسی صورت نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کے ماڈل ماخذ اور استعمال سے سیکیورٹی اور اخلاقی خطرات جڑے ہوئے ہیں۔امریکی نیوی کے ترجمان نے اہلکاروں کو ای میل بھیجنے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ اقدام نیوی کے چیف انفارمیشن افسر کی جانب سے اے آئی سے متعلق بنائی گئی پالیسی سے جڑا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وارننگ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ڈیپ سیک کا استعمال نیوی کے کام یا اہلکاروں کو کسی صورت نہیں کرنا چاہیے اور نیوی اہلکاروں کو ان احکامات پرعمل درآمد کی اہمیت سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔امریکی نیوی کی جانب سے ڈیپ سیک کے خلاف یہ بڑا قدم امریکی اے آئی ٹیکنالوجی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریکارڈز قائم کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈیپ سیک نے انتہائی مختصر وقت میں ایپل ایپ اسٹور میں اے آئی ٹیکنالوجی میں سرفہرست چیٹ جی پی ٹی کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈیپ سیک محدود وسائل کے باوجود صرف دو ہزار پرانی چپس کا استعمال کر رہا ہے اور اس کا بجٹ 60 لاکھ ڈالر سے بھی ہے جبکہ دوسری اے آئی کمپنیاں کئی گنا زیادہ بجٹ رکھتی ہیں اور پہلے نمبر پر موجود چیٹ جی پی ٹی 100 ملین ڈالر سے زائد خرچ کرتی ہے۔چین کی اے آئی ٹیکنالوجی ڈیپ سیک نے مارکیٹ میں دیگر کمپنیوں کو 800 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے، جس میں اے آئی چپ بنانے والی کمپنیاں نویڈیا اور براڈکام کے حصص کی قیمت 17 فیصد گرگئی ہے۔

    اسٹاک ایکسچینج مندی، سرمایہ کاروں کے 31 ارب ڈوب گئے

    اسٹاک ایکسچینج مندی، سرمایہ کاروں کے 31 ارب ڈوب گئے

    پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت

    مختلف شہروں میں بارش سےسردی کی شدت بڑھ گئی

    ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ

  • پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت

    پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت

    پاک بحریہ کے جہاز یمامہ نے جدہ کا دورہ اور دو طرفہ مشق میں شرکت کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر میں سعودی عرب کا دورہ کیا۔ جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔ترجمان پاک فوج کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دو طرفہ مشق میں حصہ لیا ۔

    مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا ۔دونوں بحری افواج نے میری ٹائم سیکیورٹی اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے عزم کا مظاہرہ کیا ۔پی این ایس یمامہ کے دورہ سعودی عرب سے دونوں بحری افواج کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے ۔پی این ایس یمامہ دامن نیول شپ یارڈ رومانیہ میں تعمیر کیے جانے والے پاک بحریہ کے چار جہازوں میں سے آخری جہاز ہے۔

    مختلف شہروں میں بارش سےسردی کی شدت بڑھ گئی

    ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ہمدردوں کے پیچے پڑ گئی،ویزے منسوخ

    دبئی دنیا کا سب سے صاف ترین شہر قرار

    سول اسپتال کراچی بجلی سے محروم، متعدد آپریشن ملتوی

  • ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ہمدردوں کے پیچے پڑ گئی،ویزے منسوخ

    ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ہمدردوں کے پیچے پڑ گئی،ویزے منسوخ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے ہمدردی رکھنے والے غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سام دشمنی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے، جس کے تحت فلسطینیوں کے حامی مظاہروں میں حصہ لینے والے غیر ملکی کالج کے طلبہ اور دیگر غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی جنہوں نے حماس کی حمایت میں جاری مظاہروں میں شرکت کی تھی، ہم آپ کو ڈھونڈیں گے اور ملک بدر کریں گے۔اس آرڈر میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ محکمہ انصاف کو حکم دیں کہ امریکی یہودیوں کے خلاف دہشت گردانہ دھمکی، توڑ پھوڑ اور تشدد پر جارحانہ بنیادوں پر کارروائی کریں۔ٹرمپ نے کہا کہ میں کالج کیمپس میں حماس کے تمام ہمدردوں کے اسٹوڈنٹ ویزے بھی فوری طور پر منسوخ کر دوں گا، جو بنیاد پرستی سے متاثر ہوئے۔

    واضح رہے کہ امریکا کی متعدد یونیورسٹیز میں فلسیطن کی حمایت میں طلبہ نے احتجاج کیا تھا جبکہ جامعات کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناؤ کی فضا بھی رہی تھی، اس کے علاوہ مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔احتجاج کولمبیا یونیورسٹی سے شروع ہوئے تھے، جہاں بڑی تعداد میں مظاہرین نے جامعات کے میدانوں میں ’غزہ یکجہتی کیمپ‘ قائم کیے تھے اور یہ سلسلہ یالے، ایم آئی ٹی اور دیگر میں پھیل گیا تھا۔یاد رہے کہ غزہ میں 15 ماہ سے جاری لڑائی کے بعد 16 جنوری کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا تھا۔

    اسرائیل اورحماس کے درمیان 6 ہفتوں پر محیط جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے میں وسطی غزہ سے اسرائیلی افواج کا بتدریج انخلا اور بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی شامل ہے۔اس معاہدے کے تحت غزہ میں جنگ بندی کے بعد روزانہ 600 ٹرک انسانی امداد کی اجازت دی جائے گی، 50 ٹرک ایندھن لے کر جائیں گے جبکہ 300 ٹرک شمال کی جانب مختص کیے جائیں گے، جہاں شہریوں کے لیے حالات خاص طور پر سخت ہیں۔

    ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ

    دبئی دنیا کا سب سے صاف ترین شہر قرار

    صارم قتل کیس: مجرم اب تک کیوں نہیں پکڑا جاسکا ؟ اب تک کی پیش رفت

    سول اسپتال کراچی بجلی سے محروم، متعدد آپریشن ملتوی

    سندھ ہائیکورٹ کے12 نئے ایڈیشنل ججز نےعہدے کا حلف اٹھا لیا

  • دبئی  دنیا کا سب سے صاف ترین شہر قرار

    دبئی دنیا کا سب سے صاف ترین شہر قرار

    جاپان کی موری میموریل فانڈیشن کے انسٹی ٹیوٹ فار اربن اسٹریٹیجیز کی گلوبل پاور سٹی انڈیکس ( جی پی سی آئی ) کی حالیہ رپورٹ میں دبئی کو مسلسل پانچویں سال دنیا کا سب سے صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی نے دنیا بھر کے 47 سے زائد شہروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شہر کی صفائی کے معیار پر 100 فیصد اسکور حاصل کیا۔یہ کامیابی دبئی میونسپلٹی کی انتھک کوششوں اور حکومتی و نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔یہ اقدامات دبئی کی انٹیگریٹڈ ویسٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی 2041کے مطابق کیے گئے ہیںجس کا مقصد 2041 تک کچرے کی پیداوار میں 18 فیصد کمی اور لینڈ فلز سے 100 فیصد کچرے کی منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔ دبئی میونسپلٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل مروان بن غلیطہ نے کہا کہ دبئی کی عالمی درجہ بندی میں قائدانہ پوزیشن اسکے وڑن کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد دنیا کا بہترین شہر بننا ہے جہاں رہنا اور کام کرنا ممکن ہو۔

    شہر کی مختلف شعبوں میں کامیابیاں متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وڑن کو اجاگر کرتی ہیں۔ انہوں نے دبئی میونسپلٹی کی صاف ستھرائی پر معمور ٹیموں کی کوششوں کی تعریف کی جو 3200سے زائد مانیٹرز، سپروائزرز اور انجینئرز پر مشتمل ہے جن کی محنت کے باعث دبئی مسلسل پانچویں سال صاف ترین شہر قرار دیا گیا۔ دبئی میونسپلٹی قدرتی وسائل کی پائیداری، توانائی کے بہتر استعمال اور کاربن کے اخراج میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتاہے جن میں کچرے اکٹھا کرنے ،ا سٹورکرنے اور نقل وحمل کیلئے اسمارٹ نظام کی تیاری اور صفائی آپریشنز کیلئے برقی گاڑیوں کا استعمال شامل ہے۔

    صارم قتل کیس: مجرم اب تک کیوں نہیں پکڑا جاسکا ؟ اب تک کی پیش رفت

    سندھ ہائیکورٹ کے12 نئے ایڈیشنل ججز نےعہدے کا حلف اٹھا لیا

    ٖ چینی کمپنی کی پاکستان میں 340 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

    سول اسپتال کراچی بجلی سے محروم، متعدد آپریشن ملتوی

  • فلسطینیوں کی بے دخلی غیر منصفا نہ قدم،مصر اس میں شریک نہیں ہوگا،مصری صدر

    فلسطینیوں کی بے دخلی غیر منصفا نہ قدم،مصر اس میں شریک نہیں ہوگا،مصری صدر

    قاہرہ: امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کو خالی کرنے اور فلسطینیوں کو مصر اور اردن بھیجنے کی تجویز پر مصری صدر نے بھی ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصر کے صدر عبد الفتح السیسی نےکہا ہے کہ فلسطینیوں کی بے دخلی ایک غیر منصفا نہ اقدام ہوگا اور مصر اس میں شریک نہیں ہوگا،مصر امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان قیام امن کے حصول کی کوشش کرے گا، فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق جو کچھ کہا جارہا ہے اس کے مصر کی سلامتی پر ہونے والے اثرات کے باعث بالکل برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

    گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اردن اور مصر غزہ سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ پناہ گزینوں کو قبول کریں ‘ماین ایچ اے کی خالی جگہوں کے کمرشل استعمال کیلئے کمیٹی قائمیں پوری غزہ پٹی کو دیکھ رہا ہوں،یہاں سب کچھ تباہ ہوگیا ہے، غزہ پٹی کے پناہ گزینوں کی نئی آبادکاری عارضی یا مستقل بھی ہوسکتی ہے’۔

    این ایچ اے کی خالی جگہوں کے کمرشل استعمال کیلئے کمیٹی قائم

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کی اس تجویز کو اردن کی جانب سے بھی مسترد کردیا گیا ہے گزشتہ دنوں اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کہا تھا کہ اردن کا فلسطینیوں کی کسی بھی قسم کی بے دخلی کو مسترد کرنے کا مؤقف ’ٹھوس اور غیر متزلزل‘ ہےہماری ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فلسطینی اپنی زمین پر موجود رہیں۔

  • کورونا وائرس، چین نے امریکی سینٹرل انٹیلیجنس کی رپورٹ مسترد کر دی

    کورونا وائرس، چین نے امریکی سینٹرل انٹیلیجنس کی رپورٹ مسترد کر دی

    بیجنگ: چین نے کورونا وائرس سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کر دی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان لیو بنگ یو نے کہا کہ سی آئی اے کی رپور ٹ پر کوئی اعتبار نہیں کیا جا سکتاہم کورونا وائرس کی اصل کو سیاسی بنانے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور ہم سب سے ایک بار پھر سائنس کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم سازشی نظریات سے بھی دور رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کے گزشتہ ہفتے کو جاری ہونے والی اپنی حالیہ رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ ممکنہ طور پر اس وبائی مرض کا ذمہ دار وائرس لیبارٹری سے لیک ہوا ہےایجنسی نے چین پر الزام عائد کیا تاہم یہ اعتراف بھی کیا کہ اسے حاصل کردہ اپنے ہی نتائج کے بارے میں مکمل اعتماد نہیں ہے۔

    محسن نقوی کا 4 فروری کو سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان

    یاد رہے کہ کووڈ 19 کی ابتدا کے بارے میں پچھلی رپورٹس اس بات پر منقسم تھیں کہ آیا کورونا وائرس کی ابتدا چینی لیبارٹری سے ہوئی یا شاید غلطی سے پیدا ہوا یا یہ قدرتی طور پر پیدا ہوانئے تجزیے سے بات چیت کے حل ہونے کا امکان نہیں ہے انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ چینی حکام کے تعاون کی کمی کی وجہ سے یہ کبھی حل نہیں ہو سکتا، اگرچہ وائرس کی اصلیت ابھی تک نامعلوم ہے تاہم سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر مفروضہ یہ ہے کہ یہ وائرس چمگادڑوں میں پھیلتا ہے پھر یہ وائرس دیگر جانوروں میں آتا ہے اور ان جانوروں سے انفیکشن انسانوں میں پھیل جاتا ہے۔

    او آئی سی رکن ممالک کا اعلیٰ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم

  • جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روسی صدر کے قتل کی سازش کا انکشاف

    جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روسی صدر کے قتل کی سازش کا انکشاف

    واشنگٹن:جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روسی صدر کے قتل کی سازش کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی:امریکی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف قدامت پسند امریکی پنڈت اور فاکس نیوز کے سابق اینکر ٹکر کارلسن نے کیا ہے، ٹکر کارلسن نے جو بائیڈن انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی –

    امریکی میڈیا کے مطابق کارلسن نے اس بات کا دعویٰ حالیہ پوڈ کاسٹ ”دی ٹکر کارلسن شو“ کے دوران کیا گیا جہاں وہ امریکی مصنف اور صحافی میٹ ٹائبی کے ساتھ گفتگو میں شریک تھے،کارلسن کا یہ دعویٰ کسی سنسنی خیز سے کم نہیں ہے-

    ٹرمپ کی وفاقی ملازمین کو آٹھ ماہ کی تنخواہ کے ساتھ استعفیٰ دینے کی پیشکش

    انہوں نے سابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ایسے شخص کی مثال دی جو جنگ پر زور دے رہا تھا اور صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم بائیڈن انتظامیہ پیوٹن کو مارنے کی کوشش میں ناکام رہی تھی۔

    واضح رہے کارلسن کے دعوے کو کسی ٹھوس ثبوت کی حمایت حاصل نہیں، اور ان کے بیان نے بڑے پیمانے پر تنازعہ کو جنم دیا ہے سابق اینکر 2023 میں فاکس نیوز سے اس وقت فارغ کیا گیا، جب ٹی وی نیٹ ورک کو 2020 کی امریکی صدارتی دوڑ میں انتخابی دھوکا دہی کے غلط دعوے نشر کرنے پر قانونی مسائل کا سامنا تھا۔

    جنوبی کوریا : ہانگ کانگ روانگی کی تیاری کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

    دوسری جانب سابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ نے ابھی تک ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے جبکہ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی سیکیورٹی ادارے صدرولادی میر پیوٹن کی حفاظت یقینی بنا نے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں، روسی اسپیشل فورسز عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہیں، یقیناً سب سے پہلے اور سب سے اہم ریاست کے سربراہ کی سیکیورٹی بھی شامل ہے۔

    عدالتوں کو ہی انصاف کی فراہمی کا واحد ذمہ دار نہیں سمجھنا چاہیے،جسٹس منصور علی شاہ

  • جنوبی سوڈان،طیارہ حادثے میں 20 ہلاک،ایک زندہ بچ نکلا

    جنوبی سوڈان،طیارہ حادثے میں 20 ہلاک،ایک زندہ بچ نکلا

    جنوبی سوڈان کے شمالی علاقے میں ایک طیارہ حادثے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، یہ بات یو نیٹی ریاست کے وزیر اطلاعات گیٹویچ بیپل بوتھ نے بتائی۔

    یہ طیارہ یو نیٹی ریاست میں تیل کے میدانوں کے قریب صبح تقریباً 10:30 بجے (08:30 GMT) گر کر تباہ ہو گیا، جب وہ جوبا کے دارالحکومت کی طرف روانہ ہو رہا تھا۔وزیر اطلاعات کے مطابق، "طیارہ ایئرپورٹ سے 500 میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا… طیارے میں 21 افراد سوار تھے۔ ابھی تک صرف ایک شخص زندہ بچا ہے۔” زندہ بچ جانے والا شخص ایک جنوبی سوڈانی انجینئر تھا جو تیل کے میدان میں کام کرتا تھا، اور اسے بینتیو ریاست کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    وزیر نے مزید بتایا کہ یہ طیارہ، جو گریٹر پائونیئر آپریٹنگ کمپنی کے زیر انتظام تھا اور لائٹ ایئر سروسز ایوی ایشن کمپنی کے ذریعہ آپریٹ کیا جا رہا تھا، معمول کے مشن پر اس علاقے کی طرف جا رہا تھا۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے ریڈیو مرایا نے رپورٹ کیا تھا کہ پائلٹ اور کو پائلٹ بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔

    مقامی حکام اور اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، تمام مسافر جی پی او سی (گریٹر پائونئر آپریٹنگ کمپنی) کے ملازمین تھے جن میں 16 جنوبی سوڈانی، دو چینی شہری اور ایک بھارتی شہری شامل تھے۔طیارہ جوبا کے لیے اڑان بھرنے کے بعد 500 میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ معمول کی پرواز کے دوران علاقے کے تیل کے کھیتوں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔حکام کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم وزیر اطلاعات نے کہا کہ "زیادہ تر لوگ یہ توقع کر رہے تھے کہ یہ ممکنہ طور پر کوئی تکنیکی خرابی ہو سکتی ہے۔”

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں طیارے کے ملبے کو کھیت میں الٹا پڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جس کے ارد گرد ملبہ پھیلا ہوا تھا۔

    ریاستی حکومت نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ 2011 میں آزادی حاصل کرنے کے بعد جنوبی سوڈان کو نقل و حمل کی ناقص سہولتوں کا سامنا ہے، اور ہوائی حادثے اکثر زیادہ وزن یا خراب موسم کی وجہ سے ہوتے ہیں۔یہ طیارہ گریٹر پائونئر آپریٹنگ کمپنی (جی پی او سی) کی جانب سے کرائے پر لیا گیا تھا اور لائٹ ایئر سروسز ایوی ایشن کمپنی کے ذریعے چلایا جا رہا تھا۔

    ٹرمپ کی وفاقی ملازمین کو آٹھ ماہ کی تنخواہ کے ساتھ استعفیٰ دینے کی پیشکش

    امریکی ائیرپورٹ کے رن وے پر مستطیل نشانات کی حقیقت کیا ؟

  • ٹرمپ کی وفاقی ملازمین کو آٹھ ماہ کی تنخواہ کے ساتھ استعفیٰ دینے کی پیشکش

    ٹرمپ کی وفاقی ملازمین کو آٹھ ماہ کی تنخواہ کے ساتھ استعفیٰ دینے کی پیشکش

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ امریکی حکومت کے حجم کو کم کرنے کی جارحانہ کوششوں میں ہیں اور انہوں نے وفاقی ملازمین کو آٹھ ماہ کی تنخواہ دینے کی پیشکش کی ہے تاکہ وہ اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیں۔

    وفاقی ملازمین کو 6 فروری تک یہ فیصلہ کرنے کا وقت دیا گیا ہے کہ آیا وہ یہ پیشکش قبول کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، جیسا کہ آفس آف پرسنل مینجمنٹ کی طرف سے جاری ایک میمو میں بتایا گیا ہے۔ امریکہ کی ہیومن ریسورسز ایجنسی نے آئندہ کے لیے مزید کمی کی تنبیہ کی ہے، کم از کم دور دراز کے کاموں میں کمی اور آئندہ "مناسبیت اور طرز عمل کے معیار میں بہتری” کے نفاذ کی بات کی ہے۔فی الحال تین لاکھ سے زائد وفاقی ملازمین ہیں اور بڑے پیمانے پر ملازمتوں میں کمی کے اثرات واضح نہیں ہیں۔

    "ڈیفرڈ ریزگنیشن” اسکیم میں امیگریشن اور قومی سلامتی سے متعلق عہدوں اور یو ایس پوسٹل سروس کے عملے کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔این بی سی نیوز کے مطابق، توقع کی جارہی ہے کہ دس فیصد ملازمین اس پیشکش کو قبول کریں گے۔وفاقی ملازمین کی نمائندگی کرنے والی یونین نے اس منصوبے کو "صفائی مہم” قرار دیا ہے جو نئے انتظامیہ سے وفادار نہ سمجھے جانے والے ملازمین کو ہدف بناتی ہے۔

    امریکی فیڈریشن آف گورنمنٹ ایمپلائیز کے صدر ایورٹ کیلی نے کہا، "یہ واضح ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا مقصد وفاقی حکومت کو ایک زہر آلود ماحول میں تبدیل کرنا ہے جہاں ملازمین یہاں تک کہ اگر وہ چاہیں تو بھی کام نہیں کر سکتے۔”نیشنل ٹریژری ایمپلائیز یونین، جو تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار وفاقی ملازمین کی نمائندگی کرتی ہے، نے اپنے ارکان کو خبردار کیا کہ "یہ ای میل آپ کو استعفیٰ دینے کے لیے یا ڈرا دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے” اور مزید کہا، "ہم آپ کو سختی سے مشورہ دیتے ہیں کہ استعفیٰ نہ دیں۔”

    مذکورہ ای میل میں کہا گیا ہے، "اگر آپ اس پروگرام کے تحت استعفیٰ دیتے ہیں تو آپ اپنی تمام تنخواہیں اور فوائد برقرار رکھیں گے، چاہے آپ کا روزانہ کا کام کچھ بھی ہو، اور آپ کو 30 ستمبر تک کسی بھی ان پرسن کام کی ضروریات سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔”

    ای میل کا سبجیکٹ "Fork in the road” تھا، جو کہ ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے بھیجے گئے ایک پیغام سے ملتا جلتا ہے، جس میں ٹویٹر کے ملازمین کو بھی اسی سبجیکٹ لائن کے ساتھ ایک ای میل بھیجی گئی تھی۔ ایلون مسک نے ایک پوسٹ میں وفاقی ملازمین کو "ارسال کریں” کا پیغام دیا۔

    دریں اثنا، ٹرمپ کی حکومت کی طرف سے منصوبہ بند مالیاتی منجمدی نے گرانٹس اور قرضوں کے حوالے سے وسیع پیمانے پر کنفیوژن اور قانونی چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔یہ منجمدی حکومت کے اخراجات میں کمی لانے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے۔آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ نے پیر کو تمام وفاقی ایجنسیوں کو ایک دو صفحاتی میمو بھیجا، جس میں انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ اس نوعیت کی تمام سرگرمیاں "عارضی طور پر معطل” کر دیں جو صدر کے ایجنڈے سے متصادم ہو سکتی ہیں۔

    منگل کو غیر منافع بخش تنظیموں نے شکایت کی کہ وہ وفاقی فنڈز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال ہونے والے نظام میں داخل نہیں ہو پا رہیں تاکہ اخراجات، جیسے تنخواہیں اور کرایہ کی ادائیگی کی جا سکے۔ غیر منافع بخش گروپوں کی جانب سے دائر کی گئی ایک قانونی درخواست نے پہلے ہی ٹرمپ کے منصوبے کو روک دیا ہے۔امریکی ضلع عدالت کے جج لورن ایل علی خان نے منگل کی شام منصوبہ بند منجمدی کے نافذ ہونے سے چند منٹ قبل اس پر حکم امتناعی جاری کیا۔ اس معاملے پر آئندہ پیر کو دوبارہ سماعت ہو گی۔

    امریکی ائیرپورٹ کے رن وے پر مستطیل نشانات کی حقیقت کیا ؟

    چانسلر ریچل کی ہیتھروکے تیسرے رن وے کی حمایت،میئر لندن صادق خان کی مخالفت

  • امریکی ائیرپورٹ کے رن وے پر مستطیل نشانات کی حقیقت کیا ؟

    امریکی ائیرپورٹ کے رن وے پر مستطیل نشانات کی حقیقت کیا ؟

    امریکی ریاست جیورجیا کے سوانا ہلنٹن ہیڈ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے قریب عجیب زاویے پر پڑے ہوئے مستطیل کو دیکھ کر زیادہ تر لوگ فرض کرتے ہیں کہ یہ رن وے پر کسی قسم کا مرمت کا پیچ ہے، درحقیقت یہ متوازی نشانات دراصل شادی شدہ جوڑے کیتھر ین اور رچرڈ ڈاٹسن کی قبریں ہیں، جو اس زمین کے اصل مالکان تھے جس پر ہوائی اڈہ تعمیر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی ریاست جیورجیا میں رن وے کے نیچے کیتھرین اور رچرڈ ڈاٹسن مدفون ہیں جوڑے کو ہوائی اڈے کے مغربی حصے پر، رن وے 10 اور 28 کے کنارے پر دفن کیا گیا ہے اور یہ جوڑا سوانا/ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ کے 1960 میں بننے سے بھی پہلے 140 سال سے زیادہ عرصے سے دفن ہے۔

    ڈاٹسنز اس زمین کے مالک ہوتے تھے جہاں سے اب ہوائی جہاز آتے جاتے ہیں، دونوں میاں بیوی 1797 میں پیدا ہوئے تھے اور شادی کی پانچ دہائیاں ایک ساتھ ہنسی خوشی گزار چکے ہیں بیوی کیتھرین کا انتقال 1877 میں ہوا جبکہ ان کے شوہر کا انتقال 1884 میں ہوا۔

    ملک ریاض کے گرد گھیرا مزید تنگ،پاکستان واپسی کیلئے رابطے

    اس وقت کے خاندانی رسم و رواج کے مطابق، جوڑے کو چیروکی ہل پر ان کی زمین پر ایک دوسرے کے ساتھ دفن کیا گیا تھا جو اب ایک ایئرپورٹ ہے جب وفاقی حکومت نے سہولیات کو بڑھانے کے لیے اضافی رقبہ حاصل کرنے کا پروگرام بنایا تھا تو جوڑے کے پوتے پوتیوں نے سختی سے مداخلت کی تاکہ جوڑے کی آرام گاہ کو کچھ نہ ہو۔

    اس لیے حکام کے پاس رن وے کو قبروں کے اوپر ہی تیار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، تاہم حکومت نے مدفون جوڑے کے احترام کی علامت کے طور پر قبروں پر نشانات لگادیئے جنہیں ہر روز ہزاروں مسافر دیکھتے ہیں۔

    عدالتوں کو ہی انصاف کی فراہمی کا واحد ذمہ دار نہیں سمجھنا چاہیے،جسٹس منصور علی شاہ