Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • محمد شامی ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات پر بول پڑے

    محمد شامی ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات پر بول پڑے

    بھارتی کرکٹر محمد شامی کی جانب سے ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات اور شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شامی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے اور ثانیہ مرزا سمیت مختلف سوالوں کے جواب دیے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری اور ثانیہ مرزا کی اے آئی تصاویر شیئر کر کے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اور شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔ مجھے حیرت اس بات پر ہے کہ میڈیا اداروں نے بھی اے آئی تصاویر کی تصدیق نہیں کی اور خبریں بنا دیں جس سے نہ صرف کردار کشی ہوئی بلکہ میری ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ اے آئی کے ذریعے جعلی تصاویر بنانے والے مجھ سمیت اُن تمام لوگوں کے دشمن ہیں جن کے بارے میں وہ جھوٹ پھیلاتے ہیں۔خیال رہے کہ قبل ازیں شامی کی سابقہ اہلیہ حسینہ جہاں محمد شامی اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کا دعویٰ بھی کرچکی ہیں ۔

    او سب دی ماں تے سرکاری میراثی

  • اداکارہ  راکھی ساونت کو پاکستانی نوجوان کا رشتہ مل گیا

    اداکارہ راکھی ساونت کو پاکستانی نوجوان کا رشتہ مل گیا

    پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہاں بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کو پاکستانی نوجوان کا رشتہ مل گیا۔

    باغی ٹی وی: انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں راکھی ساونت کو پاکستانی صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہےوائرل ویڈیو میں راکھی ساونت کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پاکستانی نوجوان اداکار دودی خان کی جانب سے پروپوزل آیا ہے اور میں نے ہاں بھی کر دی ہے، پاکستان میں شادی سے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارہ پیدا ہو گا۔

    راکھی ساونت نے کہا کہ میں نے ابھی یہ نہیں سوچا کہ شادی کے بعد بچے کہاں پیدا ہوں گے اور ان کی قومیت کیا ہو گی؟مجھے مکہ مدینہ جانے والا دیندار لڑکا چاہیے تھا، پاکستانی لڑکے بہت دیندار ہوتے ہیں، مجھے 5 وقت کا نمازی اور مولانا ٹائپ کا لڑکا چاہیے تھا۔

    اعلیٰ سطحی امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد،ماحول امریکی صدر کیلئے سازگار قرار

    ٹائمز آف انڈیا ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے راکھی ساونت کا کہنا ہےکہ میں تیسری دفعہ شادی کے لئے تیار ہوں جب میں پاکستان گئی تو انہوں نے دیکھا کہ مجھے اپنی پچھلی دو شادیوں میں کتنا ہراساں کیا گیا تھاانہوں نے پاکستانی شہریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے بہت سارے مداح پاکستانی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ میرے کام کو سراہا انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی ایک دوسرے کے بغیر کچھ نہیں۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ممکنہ شوہر دودی خان ایک پولیس افسر اور اداکار ہیں اور شادی جلد پاکستان میں اسلامی رسم ورواج کے مطابق ہوگی جبکہ ریسیپشن بھارت میں ہوگا۔ہنی مون ہم نے ہالینڈ یا سوئٹزر لینڈ میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شادی کیلئے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون کو پاکستانی نوجوان کا دھوکا

    راکھی کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی اور بھارتی جوڑے شادی کر کے امریکا اور دبئی میں آباد ہو چکے ہیں اور اچھی زندگی گزار رہے ہیں ہم دونوں دبئی میں آباد ہوں گے اسپورٹس لیجنڈ ثانیہ مرزا کی سرحد پار شادی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ان کے فیصلے کی تعریف کی لیکن انہوں نے ان کی طلاق کی وجوہات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا بھارتیوں اور پاکستانیوں کے درمیان شادی اتحاد کی علامت ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وائرل ویڈیو شیئر کی تھی جس میں پاکستانی اداکار دودی خان انہیں شادی کے لیے پروپوز کر رہے ہیں دودی خان نے کی اس ویڈیو میں انہوں نے راکھی ساونت کو عمرے کی مبارک باد دینے کے بعد سوال کیا کہ بارات لے کر بھارت آؤں یا دبئی؟-

    سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز کل حلف اٹھائیں گے

    دودی خان کا ایک تعلق کاروباری خاندان سے بھی ہے، وہ خود اپنے خاندانی کاروبار کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ و اداکاری کر تے ہیں انہوں نے مختلف کمرشلز کے ساتھ ساتھ قومی و بین الاقوامی پروجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، دودی خان ڈرا مہ سیریل میرے ہم نشیں، اکھاڑا، بلبلے کے علاوہ فلم درج، گھبرانہ نہیں ہے اور چوہدری میں کام کر چکے ہیں۔

    46 سالہ اداکارہ جن کی پہلے دوشادیاں ناکام ہوچکی ہیں نے اب پاکستان میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان کی پہلی شادی رتیش سنگھ سے ہوئی تھی انہوں نے شادی خفیہ رکھنے کی کوشش کی تاہم ’’بگ باس ’’ میں رتیش سنگھ کے ساتھ شرکت کے بعد شادی کا راز افشاں ہوگیایہ شادی کچھ عرصے ہی قائم رہ سکی کیونکہ دونوں کی انائیں بہت بڑی تھیں۔

    معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے،میرا

    دوسری شادی انہوں نے عادل خان درانی سے کی اور اس کے لئے راکھی نے بہت بڑی قربانی دے کر مشرف بہ اسلام بھی ہوگئیں اور عمرے کے لئے بھی گئیں تاہم بوجوہ یہ شادی بھی ٹوٹ گئی لیکن اس کا انجام اتنا خوشگوار نہیں رہا ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے اور عادل خان درانی کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی لیکن دوبار گھر بسانے کی ناکام کوشش کے بعد اب راکھی ساونت بڑی حد تک پرامید ہیں۔

    یاد رہے کہ کچھ دن قبل پاکستانی یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں راکھی ساونت نے ہانیہ عامر، ڈانسر نرگس اور دیدار کو پاکستانی گانوں پر ڈانس کے مقابلے کا چیلنج دیا تھا۔ راکھی ساونت نے پاکستانی ڈانسرز اور اداکاراؤں کو ڈانس چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستانی رقاصاؤں کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔

    پنڈت کی بھائی کے ساتھ ملکر شوہرکے سامنے خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

    راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ ہانیہ عامر، ڈانسر دیدار اور رقاصہ نرگس کو بیک وقت پیچھے چھوڑ دیں گی، پاکستانی اداکارائیں ان جیسا ڈانس نہیں کر سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل 24 گھنٹے تک ڈانس کر سکتی ہیں اور ان کا چیلنج ہے کہ کوئی بھی ان سے ڈانس میں آگے نہیں جا سکتا اگر وہ اور پاکستانی اداکارائیں ڈانس مقابلہ کریں گی تو دیکھنے والے پانی پانی ہوجائیں گے، ان سے ڈانس دیکھا نہیں جائے گا۔

  • جوہری تنصیبات پر ایک "پاگل پن” ہوگا،ایران

    جوہری تنصیبات پر ایک "پاگل پن” ہوگا،ایران

    ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرتے ہیں تو یہ ایک "پاگل پن” ہوگا اور اس کے نتیجے میں پورے خطے میں ایک "بہت بڑا تباہی” آئے گی۔ یہ انتباہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدے سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں دیا۔

    ایران کے دارالحکومت تہران میں اسکائی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں عباس عراقچی نے اسرائیل کے اس دعوے پر تنقید کی کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ کر سکتا ہے، جس میں امریکہ کی حمایت ہو۔ عراقچی نے کہا کہ اگر اسرائیل اور امریکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرتے ہیں تو ایران فوری طور پر اور فیصلہ کن جواب دے گا، لیکن ان کے مطابق ایسا کرنا "پاگل پن” ہوگا اور اس سے پورے خطے میں سنگین حالات پیدا ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس پر حملہ کرنا ایک سنگین غلطی ہو گی۔ عراقچی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر بھی مذاق اڑایا جس میں انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کی تجویز دی تھی۔ عراقچی نے کہا کہ اسرائیلیوں کو گرین لینڈ بھیج دینا چاہیے تاکہ وہ "ایک ہی تیر سے دو شکار کر سکیں۔”وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ایران کے اتحادی، جیسے حماس اور حزب اللہ، کچھ کمزور ہوئے ہیں، لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ تحریکیں اور نظریات ابھی بھی زندہ ہیں اور اپنے آپ کو دوبارہ تعمیر کر رہی ہیں۔

    ایران کے عوام، جو تہران کی سڑکوں پر گفتگو کر رہے تھے، نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مغرب کے ساتھ کوئی معاہدہ ہو تاکہ ایران پر عائد پابندیاں ختم ہوں اور ملکی معیشت بہتر ہو سکے۔ ایران میں مہنگائی کی شرح 50 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 20 فیصد کے قریب ہے۔

    وزیر خارجہ عراقچی نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اعتماد کی سطح بہت کم ہے، اور کوئی بھی نیا معاہدہ اور پابندیوں کا خاتمہ ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

    یونیفارم فوجی افسر بطور جج کیسے غیرجانبدار ہو سکتا ہے؟جسٹس مسرت ہلالی

    ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں،جسٹس محسن اختر کیانی

  • پنڈت  کی بھائی کے ساتھ ملکر  شوہرکے سامنے خاتون کیساتھ  اجتماعی زیادتی

    پنڈت کی بھائی کے ساتھ ملکر شوہرکے سامنے خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

    ممبئی : آشرم کے اندر پنڈت اور اس کے بھائی نے شوہرکے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں پیش آیا جہاں خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، مین پوری کے تھانے کوروالی میں پولیس کو دی گئی درخواست میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ پنڈت اجے داس مہا راج نے اسے اور شوہر کو علاج کے بہانے آشرم بلایا اور شوہر کو باندھ کر اس کے سامنے مجھے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پندٹ نے اس گھناؤنے فعل کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ پنڈت نے دھمکی دی کہ اگر بارے میں پولیس بتایا تو اس کی ویڈیو وائرل کردی جائے گی،متاثرہ کے مطابق پنڈت کے بھائی آنند نندن مہاراج نے بھی اس کے ساتھ زیادتی کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

    الیکشن کمیشن کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ پولیس میں معاملے کی شکایت کرنے کے بعد ملزمان اس کے شوہر کو بھی دھمکیاں دے رہے ہیں شکایت واپس لینے کے لیے دباؤ دیا جا رہا ہے اس کے بعد بھی متاثرہ خاتون خوفزدہ نہ ہوئی تو ملزمان نے اس کے بیٹے کو اغوا کر لیا پنڈت اور اس کے ساتھی میرے بیٹے کو کار میں لے گئے ملزم نے اس سے کاغذ پر دستخط کرائے اور کہا کہ اگر اس نے شکایت واپس لے لی تو اسے اس کا بیٹا واپس مل جائے گا،پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے –

    ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں،جسٹس محسن اختر کیانی

  • غزہ میں حاملہ خواتین اور لڑکیوں کے لیے "جان لیوا خطرات”

    غزہ میں حاملہ خواتین اور لڑکیوں کے لیے "جان لیوا خطرات”

    انسانی حقوق واچ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی 15 ماہ کی بمباری اور محاصرے نے غزہ میں حاملہ خواتین اور لڑکیوں کے لیے "سنگین اور کبھی کبھار جان لیوا خطرات” پیدا کر دیے ہیں۔ یہ رپورٹ 50 صفحات پر مشتمل ہے اور اسے منگل کو امریکی انسانی حقوق کی تنظیم نے شائع کیا۔

    رپورٹ میں غزہ میں طبی سہولتوں اور صحت کے کارکنوں پر ہونے والے حملوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے جو "حمل، زچگی اور بعد از زچگی کے دوران خواتین اور لڑکیوں کو براہ راست نقصان پہنچاتے ہیں”۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے نتیجے میں اسقاط حمل، قبل از وقت پیدائش، مردہ بچے پیدا ہونے، بعد از زچگی خون کی کمی اور کم وزن کے بچوں کی پیدائش کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

    رپورٹ میں اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے غیر قانونی محاصرہ نافذ کیا، پانی، کھانے اور بجلی پر تقریباً مکمل پابندی لگا دی، جنگ کے طور پر بھوک کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، طبی نظام پر حملے کیے اور زبردستی منتقلی کی۔ ان تمام اقدامات نے حاملہ خواتین اور لڑکیوں کے لیے فالو اپ اور پوسٹ نیٹل کیئر کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ "اسرائیل کو یہ یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ضرورت ہے کہ غزہ میں ہر شخص، بشمول حاملہ خواتین اور لڑکیاں اور ان کے بچے، اپنے انسانی حق صحت کو حاصل کر سکیں۔” اس میں غزہ کے طبی نظام کی مکمل بحالی کو ضروری قرار دیا گیا تاکہ تمام مریضوں کو، بشمول حاملہ خواتین اور بچوں کے، معیاری طبی دیکھ بھال فراہم کی جا سکے۔

    رپورٹ میں اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے الزامات بھی دہرائے گئے ہیں، جنہیں اسرائیل نے سختی سے مسترد کیا ہے۔ اسرائیل کو اقوام متحدہ کے عالمی عدالت انصاف میں بھی نسل کشی کے الزامات پر مقدمہ کا سامنا ہے۔

    غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کی بمباری میں 47,306 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 12,316 خواتین اور 808 بچے شامل ہیں۔ اس دوران، طبی نظام کی تباہی، خوراک اور ادویات کی کمی، اور بے گھر ہونے کے نتیجے میں غذائی قلت، بیماریوں اور نقل مکانی نے زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔مقامی اور عالمی امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ میں حاملہ خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں وہ صحت کی سہولتوں کی کمی، غذائی قلت، اور بمباری کی وجہ سے شدید خطرات میں مبتلا ہیں۔

    یہ رپورٹ اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی بمباری اور محاصرے کے اثرات پر روشنی ڈالتی ہے، جو کہ غزہ کے عوام، خاص طور پر حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے۔ ان سخت حالات میں، خواتین اور بچوں کی زندگیاں بچانا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

    ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں،جسٹس محسن اختر کیانی

    پی ٹی آئی نہ آئی،مذاکرات بارے سپیکر ایاز صادق نے اعلان کر دیا

  • چین اور بھارت کا  دوبارہ براہ راست فضائی سروس پر  اتفاق

    چین اور بھارت کا دوبارہ براہ راست فضائی سروس پر اتفاق

    چین اور بھارت نے پانچ سال بعد براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری سے ملاقات کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ممالک دوبارہ براہ راست فضائی سروسز کے آغاز پر رضامند ہوگئے ہیں۔

    بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کی بہتری کی سمت میں یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے حکام اس سلسلے میں ایک فریم ورک پر بات چیت کریں گے، جس کے لیے ملاقات جلد متوقع ہے۔ اس بات چیت کا مقصد فضائی سروسز کے دوبارہ آغاز کے لیے عملی اقدامات طے کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ 2020 میں چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحدی علاقے میں فوجی جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں براہ راست فضائی سروسز معطل کردی گئی تھیں۔ اس کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سفری رابطوں میں رکاوٹ آئی، اور یہ اقدام ایک طویل عرصے کے بعد تعلقات میں نرمی کی نشاندہی کرتا ہے۔

    چین اور بھارت کے درمیان فضائی سروسز کا دوبارہ آغاز دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات میں بہتری کی طرف ایک مثبت قدم ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان کے اقتصادی تعلقات میں مزید استحکام کی توقع کی جارہی ہے۔یہ پیشرفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ دونوں ممالک اپنی موجودہ چیلنجز کے باوجود دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور تعاون کی راہ پر آگے بڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    سعودی عرب کی جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت

    سعودی عرب کی جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت

  • سعودی عرب کی جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت

    سعودی عرب کی جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت

    سعودی عرب نے جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دے دی ہے، جس کا مقصد ملک کی اقتصادی حکمت عملی کو مزید مستحکم کرنا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق، اب غیرملکی سرمایہ کار مکہ اور مدینہ میں واقع جائیداد کی مالک سعودی لسٹڈ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر سکیں گے، تاہم یہ سرمایہ کاری صرف ان کمپنیوں کے حصص یا قابل تبدیلی قرضوں تک محدود ہوگی۔سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے مخصوص ضوابط مرتب کیے ہیں، جن کے تحت غیرملکی سرمایہ کار سعودی مالیاتی مارکیٹ میں درج کمپنیوں کے شیئرز یا ان کے شیئرز میں تبدیل ہونے والے قرض کے آلات میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ اتھارٹی نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جائیدادوں کی مالک کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری 49 فیصد تک محدود ہوگی۔

    یہ فیصلہ سعودی عرب کے 2030 وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو سعودی معیشت میں لانا، معیشت کو متنوع بنانا اور ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے۔ سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے مطابق، اس فیصلے سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں مزید ترقی اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی آئے گی۔یہ فیصلہ سعودی عرب کے لیے اہم اقتصادی موقع فراہم کرتا ہے اور مقدس شہروں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا، جس سے دونوں شہروں کی ترقی میں مزید تسلسل پیدا ہوگا۔

    دیوسائی میں سنو فیسٹیول اور میوزیکل شو کا انعقاد

    جنوبی وزیرستان،چلغوزوں کے باغات سے عوام کے معاشی حالات میں مثبت تبدیلی

  • سوشل میڈیاکا غلط استعمال، دوست ممالک میں 210 پاکستانی گرفتار

    سوشل میڈیاکا غلط استعمال، دوست ممالک میں 210 پاکستانی گرفتار

    سوشل میڈیا پرمقامی قوانین کے مبینہ غلط استعمال پرسات دوست ممالک میں 210 پاکستانی گرفتارکرلئے گئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق جیلوں میں بند پاکستانی شہری زیادہ ترلیبررز ہیں۔ تمام اعدادوشمارمتعلقہ پاکستانی سفارتکاروں سے حاصل کئے ہیں، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پاکستانیوں پرفلسطین میں جاری ظلم پرمتنازعہ پوسٹ کرنے، لائیک کرنے اور شئیرکرنے کا الزام تھا۔ رپورٹ کے مطابق 89 پاکستانی شہری دوست ملک متحدہ عرب امارات میں گرفتار کیے گئے،78 پاکستانی سوشل میڈیا پر متنازعہ مواد شئیر کرنے کے الزام میں سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اکیس پاکستانی عمان میں گرفتار کئے گئے ہیں،نو پاکستانی بحرین میں گرفتارکئے گئے،سات پاکستانی ایران میں گرفتارکیے گئے ہیں۔چھ پاکستانی چین میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پرجیل میں ہیں۔

  • ٹرمپ اور ایلون مسک میں  جھگڑا ہو گیا

    ٹرمپ اور ایلون مسک میں جھگڑا ہو گیا

    اسٹار لنک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان 500 بلین ڈالر کے منصوبے کے معاملے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹار لنک کے سی ای او ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 500 بلین ڈالر کے مصنوعی ذہانت (AI) اقدام کے اعلان کے بعد ایک اہم دراڑ پیدا ہو گئی ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی دستایز کے مطابق منصوبے کا مقصد امریکا میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز کا قیام ہے تاکہ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں امریکا کی پوزیشن مضبوط کرنا ہے۔اس منصوبے کے تحت آریکل، اوپن اے آئی، سافٹ بینک بھی سرمایہ کاری کریں گے جس کے بعد ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

    اس حوالے سے وائٹ ہاؤس میں تقریب ہوئی اور ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر اس منصوبے پر تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ اعلان کردہ فنڈنگ کے معاملے پر مبالاغہ آرائی کی جارہی ہے۔ اس منصوبے کیلیے سافٹ بینک کے پاس 10 ارب ڈالر سے بھی کم رقم محفوظ ہے۔مسک نے اس پروجیکٹ کو ناقابل اعتبار قرار دیا اور OpenAI کے سی ای او سیم آلٹمین پر حملہ کیا۔ جن کے ساتھ مسک کی اختلاف کی تاریخ ہے۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک نے 2015 میں OpenAI کی مشترکہ بنیاد رکھی لیکن تنظیم کی ہدایت پر تنازعات کے بعد 2018 میں چھوڑ دیا۔ ایلون مسک نے اے آئی کے سربراہ پر سنگین الزامات لگائے جس پر انہوں نے بھی جواب دیا۔ ٹیک انڈسٹری کے جائنٹس کی اس لڑائی کو مبصرین نے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے کیونکہ اس سے براہ راست صارفین کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    پاک افغان شاہراہ پر حادثہ، 25 افراد زخمی، سیکورٹی فورسز کی بروقت امداد

    کرم: سیکیورٹی فورسز کے فری میڈیکل کیمپ، 612 مریض مستفید

  • مصنوعی ذہانت کس طرح سفری صنعت میں  انقلاب لا رہی ہے، رپورٹ

    مصنوعی ذہانت کس طرح سفری صنعت میں انقلاب لا رہی ہے، رپورٹ

    مصنوعی ذہانت (اے آئی) سیاحت اور سفری صنعت کو نئی جہت دے رہی ہے، جہاں یہ سفر کی منصوبہ بندی، بکنگ، اور تجربات کو بدل کر رکھ رہی ہے وہیں ذاتی تجربات کی فراہمی سے لے کر ڈائنامک پرائسنگ اور ورچوئل اسسٹنٹس تک، اے آئی ٹیکنالوجی کا انضمام سفری صنعت میں ایک نئے دور کی شروعات کر رہا ہے۔

    ذاتی تجربات: انفرادی ضروریات کے مطابق سفر کی تشکیل

    مصنوعی ذہانت کا سب سے بڑا کارنامہ سفری صنعت میں ذاتی تجربات فراہم کرنا ہے۔ جدید الگورتھمز صارفین کی براؤزنگ ہسٹری، بکنگ پیٹرنز، اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کا تجزیہ کرتے ہیں تاکہ ان کے لیے منفرد اور ذاتی نوعیت کی تجاویز دی جا سکیں۔
    مثال کے طور پر، KAYAK نے چیٹ جی پی ٹی کو اپنے سسٹم میں شامل کیا ہے تاکہ صارفین کو بہتر اور زیادہ قدرتی انداز میں تلاش کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

    KAYAK کے چیف سائنٹسٹ میتھیاس کیلر کے مطابق، “یہ فیچر صارفین کو ہماری سرچ انجن کے ساتھ زیادہ قدرتی اور گفتگو پر مبنی انداز میں رابطہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔” صارفین اب ایسے سوالات کر سکتے ہیں جیسے، “لندن سے اپریل میں £300 سے کم میں کہاں کا سفر کیا جا سکتا ہے؟” اور فوری طور پر ڈیٹا پر مبنی جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔

    ڈائنامک پرائسنگ: بچت اور آمدنی میں اضافہ

    مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈائنامک پرائسنگ سفر کی بکنگ کے انداز کو بدل رہی ہے۔ یہ الگورتھمز حقیقی وقت میں طلب، موسمی حالات، اور صارفین کی ترجیحات جیسے عوامل کا تجزیہ کرتے ہیں تاکہ قیمتوں کی حکمت عملی کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس سے نہ صرف صارفین کو مناسب قیمتوں پر خدمات ملتی ہیں بلکہ کمپنیوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔KAYAK جیسے ٹولز کے ذریعے صارفین قیمتوں کا موازنہ کر سکتے ہیں اور سفر کے لیے بہترین وقت کی پیش گوئی کر سکتے ہیں، جس سے فیصلہ سازی آسان ہو جاتی ہے۔

    چیٹ بوٹس اور ورچوئل اسسٹنٹس: کسٹمر سروس کا مستقبل

    اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹس اور ورچوئل اسسٹنٹس سفری صنعت میں کسٹمر سروس کو بہتر بنا رہے ہیں۔ یہ نظام نیچرل لینگویج پروسیسنگ (NLP) کے ذریعے پیچیدہ سوالات کو سمجھنے، ریزرویشن کرنے، اور متعدد زبانوں میں تجاویز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
    Expedia کا اے آئی اسسٹنٹ “رومی” ایک ٹریول ایجنٹ، کنسیئر، اور ذاتی اسسٹنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ حقیقی وقت میں سفر کے شیڈول کی معلومات دیتا ہے اور موسم جیسی رکاوٹوں کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔KAYAK کے کیلر کے مطابق، “صارفین کو اب معلومات تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، انہیں درست جوابات فوری طور پر مل جائیں گے۔”

    اے آئی اور عالمی سفری صنعت

    مصنوعی ذہانت کے مسلسل ارتقا کے ساتھ، اس کی ایپلیکیشنز عالمی سفری صنعت کو بدل رہی ہیں۔ ذاتی تجربات، ڈائنامک پرائسنگ، اور اسمارٹ اسسٹنٹس کے انضمام سےاے آئی نہ صرف کارکردگی کو بڑھا رہا ہے بلکہ صارفین کے اطمینان میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔

    چیلنجز اور مستقبل کا راستہ

    اگرچہ مصنوعی ذہانت کے مواقع بے پناہ ہیں، لیکن یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ کیا AI انسانی سفری ایجنٹس کے ذاتی لمس کی جگہ لے سکتا ہے؟ یا یہ ان کے تجربے کو مکمل کرے گا؟ امکان یہی ہے کہ ایک ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے گا، جہاں اے آئی معمول کے کام سنبھالے گا اور انسانی ایجنٹس پیچیدہ اور زیادہ اہم معاملات پر توجہ دیں گے۔

    اختتام

    مصنوعی ذہانت محض ایک رجحان نہیں بلکہ سفری صنعت میں ایک انقلاب ہے۔ ذاتی تجربات کو بہتر بنا کر، قیمتوں کو بہتر بنا کر، اور کسٹمر سروس کو آسان بنا کر اے آئی سفر کے تجربات کے نئے معیارات قائم کر رہا ہے۔ جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے، اس کا سفری صنعت میں انضمام سفر کی منصوبہ بندی اور تجربے کو زیادہ بدیہی، موثر، اور دلچسپ بنائے گا۔

    پاک افغان شاہراہ پر حادثہ، 25 افراد زخمی، سیکورٹی فورسز کی بروقت امداد

    پاکستان کے موجودہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب تشویشناک ہے،وفاقی وزیر خزانہ