Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ٹرمپ پر حملے کی پیشگوئی کرنے والے پادری کی امریکا میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

    ٹرمپ پر حملے کی پیشگوئی کرنے والے پادری کی امریکا میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

    امریکا خوفناک آتشزدگی جیسی قدرتی آفت سے دو چار ہے ایک پادری نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکا کی مشکل میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے معروف پادری برینڈن ڈیل بگس جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی درست پیش گوئی کی تھی نے حال ہی میں امریکا سے متعلق ایک اور خوفناک پیشگوئی کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پادری برینڈن نے دعویٰ کیا کہ انہیں خواب میں ایک بڑا زلزلہ دکھائی دیا جس کی پیمائش 10 تھی، جس سے امریکا میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے۔ بگس نے دعویٰ کیا کہ زلزلہ نیو میڈرڈ کی فالٹ لائن سے ٹکرائے گا، جو مسوری، آرکنساس، ٹینیسی، کینٹکی اور الینوائے تک پھیلے گا۔

    ٹرمپ پر حملے کی پیشگوئی کرنے والے پادری کی امریکا میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

    ڈیل بگس نے اپنا خواب سے متعلق بتایا کہ زلزلہ اتنا طاقتور تھا کہ اس سے علاقے میں 1800 لوگ ہلاک ہو گئے کانکریٹ سے بنے تمام گھر گر کر تباہ ہوگئے امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مسٹر بگس کے دعووں کے برعکس، 10 یا اس سے زائد شدت کے زلزلہ ممکن نہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی طاقت کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ فالٹ لائن کتنی لمبی ہے۔ دوسرے الفاظ میں، فالٹ جتنا طویل ہوگا، اتنا ہی بڑا زلزلہ ہوگا۔ اس وقت زمین پر کوئی ایسی خرابی موجود نہیں جس سے 10 شدت کا زلزلہ آنے کا خدشہ ہو۔

    مذاکراتی کمیٹی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے چند گھنٹے بعد بہت سے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) صارفین نے برینڈن بگس نامی پادری کی پیشن گوئی کی ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی گئی تھی جو 15 مارچ 2024 کو یوٹیوب پر شیئر کی گئی تھی۔

    بگس نے اس ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ خدا نے انہیں بہت سی چیزوں کے بارے میں بتایا جو آنے والے وقت میں امریکا میں ہونے والی ہیں، میں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک قاتلانہ حملہ ہوتا دیکھا ہے جس میں ایک گولی ان کے سر کے پاس سے ہوتی ہوئی ان کے کان کو چھوتی ہوئی گزری، گولی سے ٹرمپ کے کان کا پردہ پھٹ گیا اور وہ نیچے گر گئے۔

    مصر کے قدیم ترین دینی تعلیمی ادارے کا پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان

  • قیامت کا سماں: لاس اینجلس میں ’آگ کے بگولے‘ بننے لگے

    قیامت کا سماں: لاس اینجلس میں ’آگ کے بگولے‘ بننے لگے

    کیلیفورنیا: امریکی شہر لاس ایجلس میں ہولناک آگ کے باعث قیامت کا سماں ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں، 2 لاکھ سے زائد افرادکو نقل مکانی کرنا پڑی ہے،کچھ علاقوں میں فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔آگ کے باعث 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔لاس اینجلس کاؤنٹی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،وہیں اب اطلاعات ہیں کہ آگ لگنے کے بعد اب ’آگ کے بگولے‘ بننا شروع ہوگئے ہیں –

    باغی ٹی وی کی 13 ویں سالگرہ،فارما لنک قصور کا خراج تحسین و مبارکباد

    آگ اب تک 37 ہزار ایکٹر سے زائد رقبے کو تباہ کر چکی ہے آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی سخت محنت جاری ہے تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے کے اوائل میں دوبارہ تیز ہواؤں کی توقع ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگنے والی سب سے بڑی آگ جسے پالیساڈیس فائر کا نام دیا گیا ہے مزید 1000 ایکڑ تک پھیل گئی ہے اس سے مزید گھر تباہ ہو گئے ہیں اور لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ فوراً علاقہ چھوڑ کر اپنی قیمتی جانوں کو حفاظت کو یقینی بنائیں۔

    مذاکراتی کمیٹی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    پالیساڈیس آگ نے 22,000 ایکڑ سے زیادہ کا ایک بڑا رقبہ جلا کر راکھ کر دیا ہے CAL فائر کے اہلکار ٹوڈ ہاپکنز کے مطابق، آگ سے 5,000 سے زائد عمارتیں تباہ ہوئیں جن میں 426 گھر بھی شامل ہیں۔

    وہیں ایک چونکا دینے والی ویڈیو بھی سوشل میڈیا زیر گردش ہے جس میں دکھایا گیا کہ پالیساڈیس فائر سے آگ کے بگولے (شعلوں کا بھنور) اٹھنا شروع ہوگئے ہیں، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب شعلوں کا ایک بڑا کالم قابو سے باہر ہو کر دھواں، راکھ اور جلتا ہوا ملبہ اٹھاتا ہے یہ تب ہوتا ہے جب آگ سے گرم ہوا اٹھتی ہے اور گھومنے لگتی ہے آگ کے بگولے بننے کے عمل نے حکام کی تشویش مزید بڑھا دی ہے۔

    لاس اینجلس کی آگ تاحال بے قابو، متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ

    لاس اینجلس کے فائر ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ اورٹیز نے کہا کہ آگ بہت سی مختلف سمتوں میں مسلسل پھیل رہی ہے اور بڑھ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کے شہر لاس اینجلس میں منگل سے لگی بدترین آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا جس کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

    سیالکوٹ: بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات، مختلف شہروں میں اتحاد اور مقابلے کا مظاہرہ

  • برطانیہ نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا  کی مانیٹرنگ شروع کردی

    برطانیہ نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ شروع کردی

    لندن: برطانوی سکیورٹی حکام نے ایلون مسک کی سوشل میڈیا پوسٹوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک اور دیگر کی پوسٹوں کو ممکنہ سکیورٹی رسک کے طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے پوسٹوں کی نگرانی ہوم آفس کی ہوم لینڈ سکیورٹی ٹیم کررہی ہے سکیورٹی ٹیم یہ بھی جائزہ لے رہی ہےکہ ان پوسٹوں کی پہنچ کہاں تک ہے اور کون “انگیج” ہو رہا ہے۔

    ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کی ایک بار پٔھر والد پرتنقید

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ایلون مسک نے برطانوی عوام کو ’ظالمانہ حکومت‘ سے آزادی دلوانے سے متعلق ایکس صارفین سے رائے طلب کی تھی،ایلون مسک نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکا کو برطانیہ کے عوام کو ان کی ’ظالمانہ حکومت‘ سے آزاد کرانا چاہیے؟-

    ایلون مسک جو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر بھی ہیں، نے برطانوی حکومت کے حوالے سے سخت بیانات دیے ہیں جس سے فریقین کے درمیان لفظی جنگ جاری ہےایلون مسک نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں میں برطانیہ کی لیبر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ زیادتی کے اسکینڈلز سے نمٹنے کے طریقہ کار کو نشانہ بنایا تھا۔

    لاس اینجلس کی آگ تاحال بے قابو، متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے برطانیہ کی سیف گارڈنگ منسٹر جیس فلپ کو ریپ اور نسل کشی کی معافی دینے والا قرار دیا تھاایلون مسک نے برطانوی وزیراعظم پر بھی تنقید کرتے ہوئے ان پر گرومنگ گینگز کے خلاف کارروائی میں ناکام رہنے کا الزام لگایا تھا۔

    جیس فلپ کے مطابق مسک کی پوسٹ کے سبب انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب مسک کی تعریف کرنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ روپرٹ لو نے ہوم آفس سے دریافت کیا ہےکہ مسک کی کیوں اور کتنی پوسٹوں کی چھان بین کی جارہی ہے اوراس پر کتنا پیسا خرچ ہوا؟-

    مصر کے قدیم ترین دینی تعلیمی ادارے کا پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان

  • جوبائیڈن بدھ کوامریکی قوم سے الوداعی خطاب کریں گے

    جوبائیڈن بدھ کوامریکی قوم سے الوداعی خطاب کریں گے

    وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اگلے ہفتے اوول آفس سے قوم سے الوداعی خطاب کریں گے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے چند روز قبل اگلے ہفتے قوم سے الوادعی خطاب کریں گے۔امریکی صدر نے آخری بار اوول آفس سے خطاب کے دوران 2024 کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔جوبائیڈن اپنے دور حکومت میں اپنی خارجہ پالیسی کے علاوہ اپنی انتظامیہ کی جانب سے دنیا میں امریکا کے مقام کے بارے میں کیے جانے والے اقدامات سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق جب صدر بائیڈن نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ہمارے اتحادی شدید متاثر تھے اور ہم چین کے ساتھ اپنے مقابلے میں پیچھے رہ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی اس وقت تک امریکا کی طویل ترین جنگ میں مصروف تھے اور ہمارے مخالفین مضبوط ہو رہے تھے جب کہ دنیا کو عالمی وبائی مرض کا بھی سامنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ان تمام چینلجز کا سامنا کیا اور اب جب وہ عہدہ چھوڑنے جارہے ہیں تو ملک پہلے سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے جب کہ ہم نے امریکی عوام کے لیے بہتر نتائج فراہم کیے ہیں۔بائیڈن انتظامیہ کے عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر اپنے الودائی خطاب میں ان تمام باتوں کا ذکر کریں گے کہ کس طرح ہمارے اتحاد اور شراکت داریاں ہمارے کام کی بدولت اب تک کی سب سے مضبوط ہیں۔

    لاس اینجلس کی آگ تاحال بے قابو، متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ

    ڈیم میں نہاتے ہوئے پانچ نوجوان ڈوب گئے

    باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ، ایک یادگار سفر،تحریر :نورفاطمہ

    فارم 45، 47میں فرق ،پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل

  • لاس اینجلس کی آگ تاحال بے قابو، متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ

    لاس اینجلس کی آگ تاحال بے قابو، متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ

    لاس اینجلس کی آگ تاحال بے قابو، متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا۔ آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں، 2 لاکھ سے زائد افرادکو نقل مکانی کرنا پڑی ہے،کچھ علاقوں میں فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔آگ کے باعث 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔لاس اینجلس کاؤنٹی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، ریڈ فلیگ وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ آگ اب تک 37 ہزار ایکٹر سے زائد رقبے کو تباہ کر چکی ہے۔لوٹ مار کی وارداتوں پر متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لاس اینجلس میں لوٹ مار میں ملوث 2 درجن سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

    ڈیم میں نہاتے ہوئے پانچ نوجوان ڈوب گئے

    باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ، ایک یادگار سفر،تحریر :نورفاطمہ

    کینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ تباہ، 3 افراد ہلاک

    فارم 45، 47میں فرق ،پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل

  • ڈیم میں نہاتے ہوئے پانچ نوجوان ڈوب گئے

    ڈیم میں نہاتے ہوئے پانچ نوجوان ڈوب گئے

    بھارت میں تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے ایک ڈیم میں حیدرآباد کے 5 نوجوان ڈوب کر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں ایک افسوسناک حادثہ رونما ہوا، جس میں پانچ نوجوان ڈیم میں ڈوب کر اپنی جان گنوا بیٹھے۔ حیدرآباد کے مشیرباد کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 7 نوجوان دوست ویک اینڈ کے موقع پر تفریح کے لیے کنڈا پوچمماں ساگر ڈیم کی سیر پر نکلے تھے۔ یہ جھیل اپنی خوبصورتی کے لئے بہت زیادہ مشہور ہے، جس کے باعث اکثر سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں، مگر بد قسمتی یہ سفر ان نوجوانوں کے لئے آخری سفر ثابت ہوا۔دو نوجوان ڈیم کے پانی میں سیلفی لیتے ہوئے گر گئے انھیں بچانے کی کوشش میں باقی پانچ بھی پانی میں کود پڑے۔ مقامی افراد کی جانب سے نوجوانوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔اطلاعات کے مطابق دو نوجوانوں کو بحفاظت ڈیم سے باہر نکال لیا گیا مگر دیگر پانچ نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے، بچائے گئے نوجوانوں کی شناخت محمد ابراہیم اور مرونگ کے ناموں سے ہوئی ہے۔مرنے والوں کی شناخت دھنش، لوہیت، دنیشور، ساحل اور جتن کے نا موں سے ہوئی ہے، نوجوانوں کی اچانک موت نے ان کے گھر والوں اور دوستوں کو غمزدہ کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے حیدرآباد میں مضافاتی علاقہ شکر پلی میں کم عمر طالب علم سوئمنگ پول میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ، ایک یادگار سفر،تحریر :نورفاطمہ

    کینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ تباہ، 3 افراد ہلاک

    فارم 45، 47میں فرق ،پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل

    بنگلہ دیش کا پاکستان کیلئے ویزا کا اجرا مزید آسان

    باغی ٹی وی،پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ، تحریر: ملک ارشد کوٹگلہ

  • کینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ تباہ، 3 افراد ہلاک

    کینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ تباہ، 3 افراد ہلاک

    کینیا میں مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے ’این ٹی وی کینیا‘ کی رپورٹ کے مطابق کینیا کے ساحلی علاقے مالندی کاؤنٹی میں ایک چھوٹا مسافرطیارہ ہائی وے پرکریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا، حادثے میں 3افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔کلیفی کاؤنٹی پولیس کمانڈر جوزف اونگوے نے بتایا کہ طیارے نے مالندی ہوائی اڈے سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ولسن ہوائی اڈے کے لیے اڑان بھری تھی تاہم اڑان کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں مکینیکل خرابی پیدا ہو گئی۔کلیفی کاؤنٹی کے پولیس کمانڈر جوزف اونگوے نے کہا کہ یہ ایک معمول کی تربیتی پرواز تھی، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔جوزف اونگوے نے کہا کہ طیارے میں ایک پائلٹ، ایک انسٹرکٹر اور ٹرینی سوار تھے اور معجزانہ طور پر تمام افراد زندہ بچ گئے تاہم ہنگامی لیڈنگ کے دوران طیارہ ہائی وے پر موجود ٹیکسی اور موٹرسائیکلوں سے ٹکرایا۔طیارے میں موجود پائلٹ اور دونوں مسافر حادثے سے قبل چھلانگ لگا کر جان بچانے میں کامیاب رہے تاہم اس دوران انہیں معمولی چوٹیں آئیں اور اس وقت وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس کے مطابق حادثے کے دوران 2 موٹر سائیکل سوار اور ایک ٹیکسی ڈرائیور ہلاک جب کہ 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ طیارہ ہائی وے پر موٹر سائیکلوں سے ٹکرایا اور کچھ دیر بعد اس میں دھماکا ہوا جب کہ ایک نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل بچانے کی کوشش کی جس سے وہ خود بھی بری طرح جھلس گیا۔حادثے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس مقام پر طیارہ گرا، وہاں طیارے کے کچھ حصے سڑک کے ایک کنارے پر گرے ہوئے ہیں اور ایک حصے میں آگ لگی ہوئی ہے۔

    فارم 45، 47میں فرق ،پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل

    اسٹیج ایکٹر ماہ نور کا ڈی پی او سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کا الزام

    بنگلہ دیش کا پاکستان کیلئے ویزا کا اجرا مزید آسان

  • ایلون مسک کی برطانوی سیاست میں مداخلت،الزامات اور تنازعات

    ایلون مسک کی برطانوی سیاست میں مداخلت،الزامات اور تنازعات

    ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی سیاست میں متنازع حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور دیگر لیبر پارٹی کے رہنماؤں پر حملے کیے اور غلط معلومات پھیلائیں۔

    مسک نے اپنی 211 ملین فالوورز کے لیے کی گئی متعدد پوسٹس میں کیئر اسٹارمر اور لیبر پارٹی کے ارکان کو برطانیہ میں مبینہ طور پر "گرومنگ گینگز” کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔ یہ اصطلاح 2010 کی دہائی میں منظر عام پر آنے والے ایک اسکینڈل کی عکاسی کرتی ہے جس میں شمالی انگلینڈ کے مختلف قصبوں میں کم عمر لڑکیوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔ ان جرائم کے زیادہ تر مرتکب برطانوی پاکستانی تھے۔

    گرومنگ گینگز اسکینڈل کیا ہے؟

    2011 میں دی ٹائمز آف لندن کی ایک تحقیقاتی رپورٹ نے انکشاف کیا کہ 1997 سے انگلینڈ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں جرائم پیشہ گروہ کم عمر لڑکیوں کا استحصال کر رہے تھے۔ اس وقت کے چیف انسپکٹر ایلن ایڈورڈز نے کہا تھا، "ہر کوئی نسلی پہلو کو دیکھنے سے ڈر رہا تھا۔”2014 میں روٹرہیم کے قصبے میں ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق، 1997 سے 2013 تک کم از کم 1,400 بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ مقامی حکام ان مسائل سے چشم پوشی کرتے رہے۔ اس اسکینڈل نے برطانیہ میں ایک قومی مباحثے کو جنم دیا، جس میں نسل، امیگریشن اور استحصال جیسے مسائل زیر بحث آئے۔

    ایلون مسک کا تنازع کیسے شروع ہوا؟

    اکتوبر میں لیبر پارٹی کی رکن اور "سیف گارڈنگ” کی وزیر جیس فلپس نے اولڈہم کونسل کی جانب سے گرومنگ گینگز کے اسکینڈل پر قومی تحقیقات کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ اس فیصلے پر سخت دائیں بازو کی نیٹ ورک جی بی نیوز نے ایک مضمون شائع کیا، جس کے بعد ایلون مسک نے فلپس کو "ریپ جینو سائیڈ ایپولوجسٹ” اور "چڑیل” قرار دیا۔

    کیئر اسٹارمر کا ردعمل

    مسک نے اسٹارمر پر الزام لگایا کہ وہ "ووٹ کے بدلے اجتماعی زیادتیوں” میں ملوث ہیں۔ تاہم، اسٹارمر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "بچوں کا جنسی استحصال انتہائی مکروہ ہے، اور ہمیں اس سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا ہوگا۔”2013 کی پارلیمانی رپورٹ میں اسٹارمر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا تھا کہ "انہوں نے جنسی تشدد کے متاثرین کے لیے مجرمانہ انصاف کے نظام میں بہتری کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔”

    تحقیقات کا موجودہ حال

    2015 سے برطانیہ میں متعدد مقامی اور قومی سطح پر گرومنگ گینگز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ 2022 میں ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچوں کا جنسی استحصال اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ پروفیسر الیکسس جے، جنہوں نے روٹرہیم انکوائری کی قیادت کی، نے کہا کہ "مزید تحقیقات کے بجائے ہمیں سفارشات پر عملدرآمد شروع کرنا چاہیے۔”

    سعودی عرب جانیوالی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

    ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف

    سیاسی جماعتوں میں معذوری ونگ قائم کیا جائے،ناصرحسین شاہ

  • ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کی ایک بار پٔھر والد پرتنقید

    ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کی ایک بار پٔھر والد پرتنقید

    مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن نے ایک بار پھر والد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ تھریڈ پر کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ آپ خاندانی آدمی نہیں ہیں، آپ ایک زانی شخص ہیں جو اپنے بچوں کے بارے میں جھوٹ بولنا بند نہیں کرے گا جہاں تک میں جانتی ہوں آپ عیسائی نہیں ہیں آپ نے کبھی گرجےمیں قدم نہیں رکھا، آپ نے عربی کو دشمن کی زبان کہا جب میں 6 سال کی تھی تو متعدد بار امتیازی سلوک کا مقدمہ چلایا گیا اور نسلی امتیاز جو آپ جنوبی افریقہ سے رکھتے ہیں-

    ایلون مسک کی بیٹی نے کہا کہ آپ سیارے کو نہیں بچا رہے ہیں آپ کوموسمیاتی تبدیلی کی کوئی فکر نہیں اور آپ کثیر سیاروں کی تہذیب کے بارے میں ایک بہانے کے طور پر جھوٹ بول رہے ہیں آپ نے اکیلے ہی مجھے اس بات سے مایوس کیا کہ ہم ایک نسل کے طور پر کتنے غلط ہیں کیونکہ کسی نہ کسی طرح لوگ آپ پر ان وجوہات کی بنا پر یقین کرتے رہتے ہیں، لیکن میں آپ پر یقین نہیں کرتی مجھ سے بچیں-

    سیالکوٹ:صوبائی وزیرکا بہتر گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے نئے اقدامات کا اعلان

    یہ پہلا موقع نہیں جب ویوین نے اپنے والد کو تنقید کا نشانہ بنایا اس سے قبل بھی گزشتہ برس ویوین جینا ولسن نے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا تھا کہ والد نے میرے ساتھ سرد مہری کے ساتھ ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہوا تھا این بی سی کو دیے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں ویوین جینا ولسن نے بتایاتھا کہ ان کے والد بچپن میں میرے نسوانی رویے کی وجہ سے ہراساں کرتے تھے اور مردانہ رویہ اپنانے کیلئے دباؤ ڈالتے تھے۔

    عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے اعتراض لگادیئے

    ویوین نے کہا تھا کہ ایلون مسک نے اپنے حالیہ بیانات میں مجھے جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی ہے جس کا میں جواب دینا چاہتی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ میں کچھ نہیں کہوں گی اور سب کچھ ایسے ہی چھوڑ دوں گی مگر میں ایسا کچھ بھی نہیں کرنے والی،ایلون مسک غیر ذمہ دار والد تھے جو شاذ و نادر ہی ان کی زندگی میں موجود ہوتے تھے اور جب ہوتے بھی تھے تو مجھے اپنے نسوانی رویے پر ان کی جانب سے برہمی کا سامنا کرنا پڑتا تھا میں نے تقریباً 4 سال سے اپنے والد سے بات نہیں کی اور میں زندگی کے فیصلے خود کرنا چاہتی ہوں۔

    لنڈی کوتل:فاٹا انضمام نامنظور، آئینی حیثیت کی بحالی اور 25ویں ترمیم کی واپسی کا مطالبہ

    واضح رہے کہ ویوین نے 2022 میں اپنا نام اور جنس تبدیل کرنے کےلیے ایک پیٹیشن دائر کی تھی، جس میں انہوں نے ایلون مسک سے کسی بھی قسم کا تعلق ختم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی وہ اس سے پہلے زیویئر الیگزینڈر مسک کے نام سے جانی جاتی تھیں۔

  • اینکر پرسن ہرمیت سنگھ عالمی اربعین ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کیلئے منتخب

    اینکر پرسن ہرمیت سنگھ عالمی اربعین ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کیلئے منتخب

    اینکر پرسن ہرمیت سنگھ عالمی اربعین ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کیلئے منتخب

    باغی ٹی وی: دنیا بھر کے وی لاگرز اور صحافیوں میں سے اینکر پرسن ہرمیت سنگھ کو عالمی اربعین ایوارڈ 2024 کے لیے پہلی پوزیشن کا اعزاز دیا گیا ہے اس اعزاز کا اعلان اسلامی جمہوریہ ایران کی تنظیم برائے ثقافت و تعلقات (ICRO) کی جانب سے کیا گیا، جو ہر سال اربعین کے موقع پر بہترین میڈیا کوریج کو تسلیم کرنے کے لیے اس ایوارڈ کا انعقاد کرتی ہے۔

    ہرمیت سنگھ، جو سکھ برادری سے تعلق رکھتے ہیں، نے 2024 میں صفر کے مہینے میں کربلا کا دورہ کیا اور اربعین کے موقع پر منفرد انداز میں اس عظیم الشان اجتماع کی عکاسی کی انہوں نے اپنی کوریج میں نہ صرف زائرین کے جذبات اور عقیدت کو پیش کیا بلکہ اربعین کے پیغام کو دنیا کے سامنے امن، اتحاد، اور انسانیت کے عظیم اصولوں کے طور پر اجاگر کیا۔

    اینکر پرسن ہرمیت سنگھ عالمی اربعین ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کیلئے منتخب

    اس اعزاز کے حوالے سے ہرمیت سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے عالمی اربعین ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کے لیے منتخب کیا گیا یہ ایوارڈ صرف میری نہیں بلکہ اُن تمام لوگوں کی کامیابی ہے جو اربعین کے پیغام انسا نیت کو دنیا بھر میں پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، میں اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور ICRO کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری کاوشوں کو تسلیم کیا۔

    یوٹیوب ، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی کیلئے درخواست دائر

    عالمی اربعین ایوارڈ اسلامی ثقافت و تعلقات تنظیم (ICRO) کی جانب سے ہر سال اربعین کے موقع پر دیا جاتا ہے یہ ایوارڈ اُن صحافیوں، وی لاگرز، اور میڈیا پروفیشنلز کو دیا جاتا ہے جو اربعین کے ثقافتی، مذہبی، اور انسانی پہلوؤں کو نمایاں انداز میں پیش کرتے ہیں ہرمیت سنگھ کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کرنا ایک اہم قدم ہے جو دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی یکجہتی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    18واں ایشین فنانشل فورم : وفاقی وزیر خزانہ شرکت کیلئے ہانگ کانگ روانہ

    ہرمیت سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل اور سچ نیوز پاکستان پر اربعین کی خصوصی کوریج کی تھی۔ انہوں نے زائرین کے انٹرویوز،’’کربلا ہرمیت سنگھ کے نظر میں ‘‘کے عنوان سے ڈاکومنٹری، مقامی عراقی عوام کے مہمان نوازی کے جذبات اور اجتماعی انسانیت کے منفرد مناظر کو اپنی رپورٹس میں شامل کیا۔ ان کی رپورٹس نے دنیا بھر کے ناظرین کو اربعین کے فلسفے اور روحانیت سے روشناس کرایا۔ہرمیت سنگھ کی اس کامیابی کو مختلف مکاتب فکر کے افراد نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ یہ اعزاز اس بات کا ثبوت ہے کہ مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے والے پیغامات کسی خاص مذہب یا عقیدے تک محدود نہیں رہتے، بلکہ یہ دنیا بھر میں انسانیت کی قدر کو اجاگر کرتے ہیں۔

    امریکی شہر مینہیٹن جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی