Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ، 6 ہزار گھر   تباہ

    لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ، 6 ہزار گھر تباہ

    امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی تاریخ کی بدترین آگ نے پورے علاقے میں تباہی مچادی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، اس آگ نے 6 ہزار سے زائد گھروں اور عمارتوں کو مکمل طور پر جل کر راکھ میں تبدیل کر دیا ہے اور 32 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلے ہوئے جنگلات اور وادیاں اجڑ چکی ہیں۔

    یہ آتشزدگی منگل سے شروع ہوئی تھی اور اب تک اس پر قابو پانے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اس سانحے میں ہلاک افراد کی اصل تعداد کتنی ہوگی، لیکن آگ کی شدت کے پیش نظر بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ اس آتشزدگی کے باعث ڈیڑھ لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

    دوسری جانب، شہر کے خالی گھروں میں ڈکیتوں کی جانب سے لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پولیس نے اب تک 20 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جو گھروں میں لوٹ مار میں ملوث تھے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ خشک اور تیز ہوائیں آگ کی شدت میں مزید اضافے کا سبب بن رہی ہیں، اور اگر فوری طور پر قابو نہ پایا گیا تو یہ سانحہ امریکی تاریخ کے بدترین قدرتی آفات میں شامل ہو سکتا ہے۔

    صدر جو بائیڈن کا امدادی اعلان
    امریکی صدر جو بائیڈن نے لاس اینجلس میں آگ سے ہونے والی تباہی کے بعد متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 6 ماہ تک وفاقی حکومت 100 فیصد اخراجات اٹھائے گی، جن میں متاثرہ علاقوں سے ملبہ ہٹانا، عارضی پناہ گاہوں کا قیام، اور ریسکیو ورکرز کی تنخواہوں کا انتظام شامل ہوگا۔ مزید یہ کہ، صدر بائیڈن نے تعمیراتی کام کے لیے اضافی فنڈز کی ضرورت کا بھی ذکر کیا ہے، جس کے لیے وہ کانگریس سے اپیل کریں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا گورنر کیلیفورنیا سے استعفیٰ کا مطالبہ
    اس دوران، امریکی سیاستدان اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گورنر کیلیفورنیا گیون نیوسم سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاس اینجلس کا خوبصورت ترین علاقے جل کر راکھ ہو گئے ہیں اور اس کی ذمہ داری ڈیموکریٹ گورنر نیوسم پر عائد ہوتی ہے۔

    ہالی وڈ کی مشہور شخصیات کے گھروں کو نقصان
    لاس اینجلس میں لگی آگ کا اثر صرف مقامی رہائشیوں تک محدود نہیں رہا، بلکہ اس سے ہالی وڈ کی معروف شخصیات کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ مشہور اداکارہ اور گلوکارہ پیرس ہلٹن نے انسٹاگرام پر اطلاع دی کہ ان کا مالیبو میں واقع گھر آگ کی زد میں آ کر تباہ ہوگیا ہے۔ اسی طرح، اداکار اسپینسر پراٹ اور ہیڈی مونٹگ نے بھی اپنے گھروں کے جلنے کی خبر دی۔اس کے علاوہ، اداکارہ اینا فیرس کا گھر مکمل طور پر راکھ میں تبدیل ہو چکا ہے، جبکہ گیت نگار ڈیان وارن نے بھی اپنے تقریباً 30 سال پرانے بیچ ہاؤس کے جلنے کی تصدیق کی۔ فلم "ٹاپ گن میورک” کے اسٹار مائلز ٹیلر اور ان کی اہلیہ کا 75 لاکھ ڈالر مالیت کا گھر بھی اس آگ کی نذر ہو چکا ہے۔

    لاس اینجلس کی اس آگ کی وجہ سے نہ صرف گھروں کو نقصان پہنچا ہے بلکہ شوبز انڈسٹری کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ متعدد تقریبات منسوخ کر دی گئیں اور شہر کے شمالی علاقوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیلنے والی آگ نے مشہور پیسیفک پیلیسیڈز جیسے علاقے میں مہنگے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اس آتشزدگی کی وجہ سے آسکر کی نامزدگیوں کی تاریخ کو بھی آگے بڑھا کر 19 جنوری کر دیا گیا ہے، جبکہ کئی فلموں کے پریمیئرز بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

    لاس اینجلس میں لگی اس تاریخ کی بدترین آگ نے نہ صرف لاکھوں افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ اس کے وسیع اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ حکام اور امدادی ادارے اس آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے سخت کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ امریکہ کی مرکزی حکومت نے فوری امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں بسے افراد کے لیے نئے فیملی قوانین کا اعلان

    26 نومبر احتجاج،24 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت مسترد

  • متحدہ عرب امارات میں بسے افراد کے لیے نئے فیملی قوانین کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں بسے افراد کے لیے نئے فیملی قوانین کا اعلان

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں بسے افراد کے لیے نئے فیملی قوانین کا اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ اماراتی اور غیر ملکی دونوں خاندانوں پر لاگو ہوں گے۔ ان نئے قوانین کا مقصد بچوں کی تحویل، والدین کی ذمہ داریوں اور فیملی کے دیگر اہم مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنا ہے۔

    نئے فیملی قوانین کے مطابق، بچوں کے اماراتی قومی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، فیملی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے اور جیل کی سزا بھی عائد کی جا سکتی ہے۔نئے قوانین کے تحت بچوں کی تحویل سے متعلق قوانین میں بھی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بچوں کی تحویل کی عمر میں توسیع کر دی گئی ہے، جس سے والدین اور بچوں کے حقوق کی بہتر حفاظت کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ، غیر مسلم ماؤں کو بھی بچوں کی تحویل کا حق دیا گیا ہے، جو پہلے مخصوص حالات میں ممکن نہیں تھا۔ایک اور اہم تبدیلی یہ ہے کہ 15 سال کی عمر کے بچے خود فیصلہ کر سکیں گے کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، یعنی انہیں والدین میں سے کسی ایک کے ساتھ رہنے کا اختیار دیا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات کا نیا فیملی قانون اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جس کا مقصد فیملی مسائل میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنانا ہے۔ ان قوانین کا مقصد خاندانوں میں بہتر ہم آہنگی اور بچوں کے حقوق کی مکمل حفاظت کرنا ہے۔نئے قوانین کے ذریعے حکومت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں اور مقیم افراد کے حقوق کو اہمیت دیتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

    26 نومبر احتجاج،24 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت مسترد

    آزاد کشمیر میں شدید برفباری، پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن، مسافروں کی جان بچا لی

  • سعودی عرب نے گریٹر اسرائیل نقشہ مسترد کر دیا

    سعودی عرب نے گریٹر اسرائیل نقشہ مسترد کر دیا

    سعودی عرب نے گریٹر اسرائیل کے متنازعہ نقشے کو مسترد کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیلی نقشے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازعہ نقشے جاری کیے۔ جس میں عرب ممالک کے بعض علاقوں کو نام نہاد گریٹر اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ ایسے بے بنیاد اور انتہا پسند اقدامات اسرائیلی حکام کے غاصبانہ ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔دوسری جانب قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام دوسرے ممالک کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    بجلی بلوں کےسیلز ٹیکس میں کمی نہیں ہوگی

    کراچی میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ

  • میکسیکو:فلسطین زندہ باد کا نعرہ لگا کر ایک شخص نےاسرائیلی وزیراعظم کا مجسمہ توڑ دیا

    میکسیکو:فلسطین زندہ باد کا نعرہ لگا کر ایک شخص نےاسرائیلی وزیراعظم کا مجسمہ توڑ دیا

    میکسیکو میں احتجاج کرنے والے ایک شخص نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا موم کا مجسمہ توڑ دیا۔

    باغی ٹی وی : دارالحکومت میکسیکو سٹی کے ایک میوزیم میں پیش آنے والے اس واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں احتجاج کرنے والے نے مجسمے کو ہتھوڑے سے نقصان پہنچانے سے قبل اس پر سرخ رنگ پھینکا ویڈیو میں مجسمے کے نیچے فلسطین کا جھنڈا بھی دیکھا گیا،بعد ازاں اس شخص نے کیمرے میں فلسطین زندہ باد، سوڈان زندہ باد، یمن زندہ باد، پورٹو ریکو زندہ باد کے نعرے لگائے۔

    بی ڈی ایس میکسیکو کی جانب سے پوسٹ کی جانے ویڈیو میں کارکن نے لکھا کہ وہ اس جنگی مجرم کا مجسمہ گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں کیوں کہ میکسیکو سٹی کا ویکس میوزیم اس کو 40 ہزار فلسطینیوں کےخون سے رنگنا بھول گیا تھا انہوں نے یہ امر یہودی لوگو ں(جن سے وہ بہت محبت کرتے ہیں) کی رضا مندی سے کیا ہے اور ان کی شناخت پر ان قاتلوں نے زبردستی قبضہ جما لیا ہے۔

  • روس کا آذربائیجان طیارہ حادثے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار

    روس کا آذربائیجان طیارہ حادثے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار

    ماسکو: روس نے اس بات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا کہ روسی افواج نے گزشتہ ماہ گرنے والے آذربائیجانی طیارے پر غلطی سے فائر کیا تھا –

    باغی ٹی وی : آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان ایئرلائنز کا مسافر طیارہ جو 25 دسمبر کو قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور جس میں 38 افراد ہلاک ہوئے، روسی شہر گروزنی کے اوپر سے گزرتے وقت "زمین سے فائر” کا نشانہ بنا جہاں اسے لینڈ کرنا تھا۔

    خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت اس کے ایئر ڈیفنس سسٹم یوکرینی ڈرونز کو روکنے کے لیے کام کر رہے تھے لیکن اس نے یہ نہیں کہا کہ طیارے پر فائر کیا گیا تھا آذر بائیجان کے صدر جو ماسکو کے قریبی اتحادی ہیں، نے اس ہفتے دوبارہ کہا کہ "قصور” روس کا ہے اور ماسکو پر حادثے کے حقیقی اسباب کو "چھپانے” کا الزام لگایا، انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ گروزنی کے لیے ایئر ڈیفنس اقدامات کا اعلان طیارے کو "زمین سے نشانہ بنانے” کے بعد کیا گیا تھا۔

    روس کے صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو کہا ہم اس حادثے کے اسباب کے تعین کے لیے ایک مکمل غیر جانبدار اور منصفانہ تحقیقات میں دلچسپی رکھتے ہیں، روسی ماہرین اس میں مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حادثے کے بعد اپنے آذر بائیجانی ہم منصب کو دو بار فون کیا کریملن کے مطابق پیوٹن نے اس واقعے کے روسی فضائی حدود میں پیش آنے پر معذرت کی لیکن ان فون کالز کے بیانات میں یہ نہیں کہا گیا کہ پیوٹن نے ذمہ داری قبول کی۔

    الہام علیوف نے ماسکو کے اس حادثے سے نمٹنے کے طریقہ کار پر ناراضگی ظاہر کی ہے انہوں نے اس ہفتے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے ماسکو سے کہا کہ وہ "مجرمانہ” طور پر طیارے پر فائرنگ کرنے والوں کو سزا دےطیارہ گولیوں سے چھلنی تھا اور اس کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسے روسی ایئر ڈیفنس میزائل سے غلطی سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • لبنان کے آرمی چیف  صدر منتخب

    لبنان کے آرمی چیف صدر منتخب

    بیروت: لبنان کے آرمی چیف جنرل جوزف عون ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : صدر کے انتخاب کے لیے آج ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں لبنانی پارلیمنٹ کے 128 ارکان میں سے 99 ارکان نے جنرل جوزف عون کے حق میں ووٹ دیا جنرل جوزف عون ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں دوتہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

    واضح رہے کہ سابق صدر میشیل عون کی مدت صدارت اکتوبر 2022 میں ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے لبنان میں صدر کا عہدہ خالی تھا حزب اللہ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار سلیمان فرنجیہ گزشتہ روز جوزف عون کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے 60 سالہ جنرل جوز ف عون نے مارچ 2017 لبنانی فوج کی کمان سنبھالی تھی-

    صدر منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لیے کام کریں گے اس وقت لبنان کے پاس شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا تاریخی موقع ہے۔

    جوزف عون نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جنوبی لبنان اور بیروت کے مضافات میں تباہ ہونے والے علاقوں کی تعیر نو کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں کہ لبنان میں ہتھیار رکھنے کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہو۔

  • دسمبر 2024 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

    دسمبر 2024 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

    دبئی: آئی سی سی نے دسمبر 2024 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دسمبر کے بہترین کھلاڑیوں کے لیے مردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں تین، تین ناموں کا اعلان کیا جس میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں نامزد کھلاڑیوں میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور جنوبی افریقا کے ڈین پیٹرسن شامل ہیں۔
    dec 2024
    جسپریت بمراہ نے دسمبر میں آسٹریلیا کیخلاف تین ٹیسٹ میچز میں 22 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو بھارت کیخلاف 144 رنز بنانے اور 17 وکٹیں لینے پر نامزد کیا گیا ہے جنوبی افریقا کے ڈین پیٹرسن سری لنکا کیخلاف شاندار بولنگ پرفارمنس پرپہلی بار پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔
    dec2024
    خواتین کی کیٹیگری میں بھارت کی سمرتی مندھانا، جنوبی افریقا کی نونکولولیکو ملابا اور آسٹریلیا کی اینابیل سوتھرلینڈ کو پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر اور ویمن پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کیا آئی سی سی کی طرف سےنامزد کئے جانے والوں میں انگلینڈ کے جو روٹ کےساتھ بھارتی باؤلر جسپریت بمرا شامل ہیں دوسری طرف سری لنکا کے کمندو مینڈس اور انگلینڈ کےہیری بروک بھی اس لسٹ میں شامل ہیں آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں جنوبی افریقہ کی لارا مولوارٹ، آسٹریلیا کی انابیل سدر لینڈ ، نیوزی لینڈ کی میلیکر اور سری لنکا کی چماری اتاپاتو شامل ہیں۔

  • گووندا  اور اہلیہ  سنیتاعلیحدہ گھروں میں کیوں رہتے ہیں؟دلچسپ انکشاف

    گووندا اور اہلیہ سنیتاعلیحدہ گھروں میں کیوں رہتے ہیں؟دلچسپ انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حالیہ انٹرویو میں اپنے علیحدہ گھروں میں رہنے کی دلچسپ وجہ بتائی ہے۔

    باغی ٹی وی: سنیتا نے انکشاف کیا کہ وہ اور گووندا الگ گھروں میں رہتے ہیں، لیکن یہ گھر ایک دوسرے کے سامنے ہی ہیں ہمارا فلیٹ اور بنگلہ ایک دوسرے کے سامنے ہیں فلیٹ میں میرا مندر ہے اور میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہوں، جب کہ گووندا بنگلے میں رہتے ہیں، گووندا زیادہ تر اپنی میٹنگز اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، اس لیے وہ بنگلے میں رہنا پسند کرتے ہیں۔

    سنیتا نے بتایا کہ وہ گووندا سے پہلی ملاقات کے وقت ایک ٹام بوائے طرز کی خاتون تھیں اور مغربی لباس پسند کرتی تھیں، جب کہ گووندا ہمیشہ سے ساڑھیاں پسند کرتے تھے یہاں تک کہ انہوں نے مجھے زبردستی ساڑھیاں پہننے پر مجبور کیا،سنیتا نے انکشاف کیا کہ شادی کی پیشکش انہوں نے خود گووندا کو کی تھی۔

    رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کی تاریخیں سامنے آ گئیں

    سنیتا نے بتایا کہ گووندا باتوں کے شوقین ہیں انہیں جہاں بھی 10 لوگ ملتے ہیں وہیں بیٹھ کر باتیں کرنا شروع کردتے ہیں۔ جبکہ میں اور میرے بچے زیادہ باتیں نہیں کرتے ہیں۔ کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ زیادہ باتیں کرنے سے توانائی ضائع ہوجاتی ہے گووندا اکثر ملاقاتوں کے بعد لیٹ ہوجاتے ہیں انہیں جلدی صبح جاگنا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں نے الگ الگ گھر میں رہنا پسند کیا ہے۔

    کرینہ کپور کے نئے سال پر پہنے گئے لباس کی قیمت سامنے آ گئی

    گوووندا کی رومانوی زندگی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ وہ آئندہ زندگی میں میرے شوہر نہ بنیں ہم کہیں نہیں جاتے ہیں میرادل چاہتا ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ سڑک کے کنارے پانی پوری کھاؤں لیکن اس نے اپنے کام میں اتنا وقت خرچ کر دیا ہے کہ مجھے یہ بھی یاد نہیں کہ ہم کبھی ایک ساتھ فلم دیکھنے گئے تھے۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    واضح رہے کہ گووندا کی شادی کو 37 سال بیت چکے ہیں ان کے دو بچے ہیں جن کے نام ٹینا اور یشور دھن آہوجا ہے ٹینا کو بالی ووڈ میں کوئی خاص کامیابی نہیں مل سکی ہے لیکن سنیتا کو اپنے بیٹے یش سے بہت امیدیں وابستہ ہیں یشوردھن جلد ہی بالی و وڈ میں اپنے ڈیبیو کے ذریعے انٹری دیں گے۔

  • آذربائیجان کے صدر کا روس پر مسافر طیارے کے حادثے کو چھپانے کا الزام

    آذربائیجان کے صدر کا روس پر مسافر طیارے کے حادثے کو چھپانے کا الزام

    آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ماسکو پر گزشتہ ماہ کے ایک مسافر طیارے کے حادثے کو چھپانے کا الزام عائد کیا ہے جس میں 38 افراد کی جانیں گئیں۔ اس حملے کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

    آذربائیجان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، صدر علیوف نے پیر کے روز بچ جانے والی دو فلائٹ اٹینڈنٹس اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر عملے کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارے کو روسی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ جب طیارہ روس کے جنوبی علاقے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کی طرف جا رہا تھا، تو اس کے اوپر روسی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ حادثے کے بعد کیا گیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گروزنی کے شہر میں فوری طور پر فضائی حدود کو بند کیا جانا چاہیے تھا، اور اگر ایسا کیا جاتا تو یہ افسوسناک حادثہ نہ ہوتا۔

    صدر علیوف نے کہا، "میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس حادثے میں آذربائیجانی شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار روسی فیڈریشن کے نمائندے ہیں۔ ہم انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم مجرموں کی سزا کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم مکمل شفافیت اور انسانی سلوک کا مطالبہ کرتے ہیں۔”

    روس کے صدر ولادیمر پوتن نے اس ” واقعے” پر افسوس کا اظہار کیا تھا، تاہم انہوں نے اس میں روس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ پوتن کے مطابق، روسی فضائی دفاعی نظام اس وقت فعال تھے جب طیارہ گروزنی میں لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اور اس علاقے میں یوکرائنی ڈرونز کے حملے جاری تھے۔

    الہام علیوف نے پیر کے روز روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس نے "اس حادثے کی مبہم تشریحات” کو بڑھاوا دیا ہے، جس سے آذربائیجان میں "حیرت، افسوس اور جائز غصہ” پھیل گیا ہے۔”اگر گروزنی شہر نے اپنی فضائی حدود کو بروقت بند کرنے کے لیے اقدامات کیے ہوتے، اگر تمام زمینی خدمات کے ضوابط پر عمل کیا گیا ہوتا، اور اگر روسی فیڈریشن کے مسلح افواج اور شہری خدمات کے درمیان ہم آہنگی ہوتی، تو یہ سانحہ پیش نہ آتا”، اپنے ٹی وی خطاب میں علیوف نے روسی زبان کا انتخاب کیا، جو ایک معمول سے ہٹ کر قدم تھا۔انہوں نے طیارے کے عملے کی بہادری اور ہیروزم کی تعریف کرتے ہوئے پائلٹس کی "پروفیشنلزم” کی ستائش کی اور کہا کہ ان کی کوششوں کی بدولت کچھ افراد کی جانیں بچ گئیں۔

    اس طیارے میں آذربائیجان، روس، قزاقستان اور کرغیزستان کے باشندے سوار تھے، اور یہ برازیل میں تیار ہونے والی ایمبریئر 190 طرز کا طیارہ تھا۔

    برازیل کی فضائیہ نے پیر کے روز بتایا کہ اس کے تحقیقاتی اداروں نے حادثے سے بازیاب ہونے والی دو بلیک باکس ریکارڈرز کا ڈیٹا نکال لیا ہے۔ یہ ریکارڈرز برازیل بھیجے گئے تھے جہاں بین الاقوامی ماہرین نے آذربائیجان کے نمائندوں کے ساتھ مل کر ان آلات کا تجزیہ کیا تاکہ شفافیت اور اعتبار کو یقینی بنایا جا سکے۔کازقستان کے حکام نے اس ڈیٹا کو اپنی تحقیقات کے لیے حاصل کر لیا ہے اور وہ آذربائیجان کے ساتھ مل کر اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف، روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے اس سانحے کے حوالے سے ایک فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے،

    حادثے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں طیارے کے جسم پر شراپنیل یا ملبے سے ہونے والے سوراخ دکھائی دے رہے ہیں، تاہم ان سوراخوں کے اصل سبب کی تصدیق نہیں کی گئی۔

    صدر علیوف نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ ہم جلد ہی ابتدائی نتائج جانیں گے اور اس سانحے کی حقیقت بھی سامنے آ جائے گی۔ یہ یقینی طور پر تحقیقات کے مکمل ہونے اور مجرموں کو سزا دینے کے عمل میں ایک اہم مرحلہ ہوگا۔”

    ہیڈ پنجند پر سیاحوں کو دیسی مچھلی کے نام پر زہر دیا جانے لگا، فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

    لاہور میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

  • ریڈ کارپٹ ایونٹ کے بعد مشہور شخصیات کے لباس کا کیا ہوتا ہے

    ریڈ کارپٹ ایونٹ کے بعد مشہور شخصیات کے لباس کا کیا ہوتا ہے

    جب بھی کوئی سیلیبرٹی ریڈ کارپٹ پر پوز کرتی ہے، سینکڑوں کیمروں کی فلش کی آواز گونجتی ہے، جو ان کے لباس کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیتی ہے، اور اس تخلیق میں صرف گھنٹوں نہیں، بلکہ دنوں، ہفتوں، اور کبھی کبھار مہینوں کا وقت شامل ہوتا ہے۔

    اتوار کی رات ہونے والے گولڈن گلوب ایوارڈز بھی اس سے مختلف نہیں تھے، جہاں اینجلینا جولی نے میک کوئن کے کرسٹل چین والے دلفریب گاؤن میں شرکت کی، اور ٹلڈا سوئٹن نے چینل کے کسٹم ایمبرائیڈڈ جیکٹ میں شاندار انداز دکھایا۔ آن لائن، ایسے ریڈ کارپٹ لباس سوشل میڈیا پر طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں، جہاں انہیں متاثر کن شخصیات اور صحافیوں کے ذریعے شیئر اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔ لیکن ان لباسوں کی حقیقت میں کیا تقدیر ہوتی ہے، یہ کم ہی جانا جاتا ہے۔ ان کے شہرت کے لمحے کے بعد ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ یہ کہاں جاتے ہیں اور دوبارہ کب نظر آتے ہیں؟
    red
    سیلیبرٹی کے ریڈ کارپٹ ایونٹس پر پہنے جانے والے لباس کی تقدیر مختلف انداز میں ہو سکتی ہے۔ کچھ لباس کو محفوظ کر لیا جاتا ہے، کچھ نمائشوں میں پیش کیے جاتے ہیں، کچھ اوپن مارکیٹ میں آ جاتے ہیں اور نیلام کیے جاتے ہیں، اور کچھ سیلیبرٹیز خود ان لباسوں کو خرید لیتے ہیں۔ کبھی کبھار، کچھ لباس رات بھر بھی نہیں بچ پاتے۔

    گزشتہ دو دہائیوں میں، سیلیبرٹیز کے ریڈ کارپٹ ایونٹس پر پہنے گئے لباس پر زیادہ توجہ دی جانے لگی ہے، اور اس کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے، ریڈ کارپٹ ایونٹ کے بعد سب سے پہلی چیز جو ہوتی ہے، وہ لباس کی صفائی ہوتی ہے، جیسا کہ کلیولینڈ میوزیم آف آرٹ کی چیف کنزرویٹر سارہ اسکیٹورو نے کہا۔ لباس پہننے والے شخص کے جسم پر لوشن، تیل، پرفیوم اور میک اپ بھی ہو سکتا ہے، جو وقت کے ساتھ کپڑے کی رنگت اور بناوٹ میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ صفائی کا عمل عام طور پر ڈرائی کلیننگ سے کیا جاتا ہے، لیکن کبھی کبھار نم صفائی یا صرف ویکیومنگ اور برشنگ بھی کی جاتی ہے۔صفائی کے بعد، زیادہ تر لباس خصوصی ذخیرہ کرنے کی سہولتوں میں رکھے جاتے ہیں، جیسے فیشن ہاؤسز کی آرکائیو یا کسی نجی ذخیرہ گاہ میں۔ ان لباسوں کو سالوں تک محفوظ اور دیکھ بھال کے ساتھ رکھا جاتا ہے، اور انہیں تب ہی نکالا جاتا ہے جب وہ نمائش کے لیے منتخب کیے جائیں یا دوبارہ کسی ایونٹ میں پہنے جائیں۔

    لباس کی نمائش اور نیلامی
    کچھ لباس نمائشوں میں پیش کیے جاتے ہیں، جیسے کہ پچھلے سال برطانیہ کے کینسنگٹن پیلس میں "کروان ٹو کٹور” نمائش، جس میں کئی مشہور لباس شامل تھے، جیسے کہ بللی آئلش کا 2021 کے میٹ گالا میں پہنا گیا مارلن منرو سے متاثر اوکسر ڈی لا رینٹا کا ٹول گاؤن، اور 2019 کے ایونٹ میں بیلی پورٹر کا "سن گڈ” لباس جو اس نے سامانی طور پر پہنا تھا۔

    ایک اور مشہور واقعہ یہ ہے کہ کچھ سیلیبرٹیز خود اپنے لباس خرید لیتی ہیں۔ مثال کے طور پر، کم کارڈیشین نے میٹ گالا کے اپنے تمام لباس اپنے وارڈروب میں محفوظ کر رکھے ہیں، سوائے اس مارلن منرو کے لباس کے جو اس نے دو سال پہلے پہنا تھا اور پھر ریپلی کی بلائیو آئیٹ فار نیٹ کو واپس کر دیا تھا۔ریڈ کارپٹ ایونٹس پر پہنے جانے والے لباس کا سفر ایک دلچسپ اور پیچیدہ عمل ہوتا ہے، جو سیلیبرٹیز، فیشن ہاؤسز، اور ماہرین کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اس کے بعد ان لباسوں کا تقدیر کا سفر بھی ایک گہرا اور اہم موضوع بن چکا ہے، جو فیشن کی تاریخ کا حصہ بننے کے ساتھ ساتھ ان کے دوبارہ استعمال اور نمائش کا حصہ بھی بنتا ہے۔

    باکس آفس پر ناکام ہونے والی بھارتی فلم آسکرز کی فہرست میں شامل

    چین میں زلزلے سے تباہی،اموات،گھر تباہ، پاکستانی قیادت کی یکجہتی

    کرینہ کپور کے نئے سال پر پہنے گئے لباس کی قیمت سامنے آ گئی