Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • پریانکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو ریاضی کا پریڈ قرار دے دیا

    پریانکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو ریاضی کا پریڈ قرار دے دیا

    پریانکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کو اسکول میں ریاضی کا پیریڈ قرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو بورنگ کہہ دیا، اور نریندر مودی کی پارلیمنٹ میں 110 منٹ سے زائد کی تقریر کو اسکول کے ریاضی کے ڈبل پیریڈ جیسا قرار دے دیا۔پریانکا گاندھی نے کہا مودی کی تقریر تھی یا ریاضی کا ڈبل پیریڈ، مودی نے ایک بھی ایسی بات نہیں کہی جو نئی ہو، انھوں نے ہمیں بہت بور کر دیا تھا، یہ مجھے دہائیوں پیچھے لے گیا اور ایسا لگا جیسے میں ریاضی کے اُس ڈبل پیریڈ میں بیٹھی ہوں۔ جے پی نِڈا جی بھی ہاتھ مل رہے تھے لیکن جیسے ہی مودی ان کی طرف دیکھتے تو وہ ایسی اداکاری کرنے لگتے جیسے توجہ سے سن رہے ہوں، امیت شاہ نے بھی اپنا سر پکڑ رکھا تھا، پیوش گوئل اونگھ رہے تھے، یہ میرے لیے ایک نیا تجربہ تھا، میں نے سوچا تھا کہ وزیر اعظم کچھ نیا، کچھ اچھا کہیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر میں گاندھی خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہ کانگریس کے ایک خاندان نے آئین کو پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، میں اس ایک خاندان کا ذکر کر رہا ہوں کیوں کہ ہمارے 75 سال کے سفر میں انھوں نے 55 سال حکومت کی، اس خاندان کی غلط سوچوں، بری پالیسیوں کی روایت مسلسل جاری ہے۔ اس خاندان نے ہر سطح پر آئین کو چیلنج کیا ہے۔

    خیبر پختونخوا سے وفاق پر تین بار حملے کیا گیا، رانا ثناء اللہ

    بہاولپور: زیادتی کے بعد تیزاب گردی،لڑکی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا، مرکزی ملزم گرفتار

    کراچی: 3 کروڑسے مرمت پائپ لائن چار روز بھی نہ چل سکی

    پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہراولپنڈی،اسلام آباد، لاہور کے تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان

  • مریم نواز دورہ چین مکمل کرکے آج لاہور پہنچیں گی

    مریم نواز دورہ چین مکمل کرکے آج لاہور پہنچیں گی

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دورہ چین کامیابی سے مکمل کر کے واپسی کے لیے رخت سفر باندھ لیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی دعوت پر آٹھ روزہ سرکاری دورے پر تھی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف دس رکنی وفد کے ہمراہ 8 دسمبر کو چین کے لیے روانہ ہوئیں تھی، ان کے ہمراہ وفد میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور وزیر زراعت عاشق کرمانی شامل تھے، اس کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور دیگر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف رات آٹھ بجے خصوصی طیارے سے بیجنگ سے لاہور پہنچیں گی۔ مریم نواز شریف نے دورے کے دوران چائنا کی حکمران جماعت کے اعلی سطحی وفود سے ملاقاتیں کیں، بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ زو ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا، اس کے علاوہ انہوں نے سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی۔دورے کے دوران لاہور کو اسمارٹ سٹی بنانے کے حوالے سے مختلف آئی ٹی کمپنیوں سے دوطرفہ بات چیت کو آگے بڑھانے کے حوالے وفود سے ملاقاتیں کیں، جبکہ وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، شعبہ صحت کی ترویج کے لیے چائنیز کمپنیوں سے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

    کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

    شام میں تعلیمی ادارے کھل گئے، طلبا کا جشن

    پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی طور پر 2 ارب سے زائد کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف

  • شام میں تعلیمی ادارے کھل گئے، طلبا کا جشن

    شام میں تعلیمی ادارے کھل گئے، طلبا کا جشن

    شام میں دمشق یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادارے کھل گئے، جامعہ دمشق کے طلبہ نے جشن مناتے ہوئے بشار الاسد کا بڑا مجسمہ سڑک پر گھسیٹا۔

    الجزیرہ کے مطابق شام کی عبوری حکومت کی جانب سے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ اسکول اور یونیورسٹیاں بھی دوبارہ کھل گئی ہیں، جس کے بعد دمشق یونیورسٹی کے اندر تہوار کا ماحول دیکھا گیا، اور ہزاروں طلبہ نے جشن منایا۔سوشل میڈیا پر دمشق یونیورسٹی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں طلبہ کا ہجوم بشار الاسد کا ایک بہت بڑا مجسمہ گرا کر رسیوں سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹ رہے ہیں، طلبہ نے مجسمے پر کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ دیگر نعرے لگاتے رہے۔طالب علم عمر نورالدین نے میڈیا کو بتایا ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کیمپس ہر شعبے کے طلبہ سے بھرا ہوا ہے، یہ روشنی ہم 50 سال کی آمریت کے بعد محسوس کر رہے ہیں، ہم پورے کیمپس میں جشن منا رہے ہیں۔طالب علم نے کہا ’’ہم سب حکومت کے جانے کا خواب دیکھ رہے تھے، لیکن ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ اس طرح چند ہی دنوں میں گر جائے گی۔ میں ہمیشہ ملک چھوڑنے کا خواب دیکھتا تھا، لیکن اب میں سوچتا ہوں کہ مجھے اپنے ملک میں رہنا چاہیے اور اس کی تعمیر نو میں مدد کرنی چاہیے۔طلبہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شام سے باہر بہت سے شامی باشندے فوری طور پر وطن واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں، اب شام اپنے پیروں پر کھڑا ہے۔ایک اور طالبہ فاطمہ سلیمان نے کہا ’’میں تعلیمی ادارے میں واپسی پر خوش ہوں، مثبت تبدیلی آئی ہے، اور میں بغیر کسی جانبداری اور اقربا پروری کے اپنے کام میں مشغول ہو سکتی ہوں، اور اپنی آواز بھی اٹھا سکتی ہوں۔‘‘

  • فرانس میں فائرنگ سے5 افراد  ہلاک

    فرانس میں فائرنگ سے5 افراد ہلاک

    فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک کے قریب 22 سالہ شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے .

    غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق شمالی فرانس کی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 2 سکیورٹی گارڈز اور 2 تارکین وطن ہلاک ہوئے جب کہ پانچواں شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈنکرک کے علاقے میں ہفتے کے روز ایک شخص نے 5 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ ذرائع نے واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ مشتبہ شخص نے ڈنکرک کے مشرقی علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن کا رخ کیا اور دعویٰ کیا کہ اس نے تمام ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کی جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے حملہ آور کی گاڑی سے مزید تین ہتھیار برآمد کرلیے ہیں، 22 سالہ ملزم نے تارکین وطن کے کیمپ کے قریب شہریوں پر فائرنگ کی۔

    پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی طور پر 2 ارب سے زائد کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف

    بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمہ،شامی کرنسی کی قدر میں اضافہ

  • بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمہ،شامی کرنسی  کی قدر میں اضافہ

    بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمہ،شامی کرنسی کی قدر میں اضافہ

    دمشق: بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد شامی پاؤنڈ کی قدر مستحکم ہوئی ہے، 2 دنوں میں کرنسی کی قدر میں 20 فیصد تک بہتری آئی ہے۔

    باغی ٹی وی: شام میں خانہ جنگی کے بعد کئی شامی شہری لبنان اور اردن کی طرف ہجرت کرگئے تھے جو پچھلے دو دنوں میں دوبارہ ملک میں واپس آئے ہیں، ان کی آمد اور غیرملکی کرنسیوں کی تجارت پر سخت کنٹرول کی پابندی خاتمے کے بعد شامی کرنسی میں استحکام آیا۔

    بشار الاسد کے ملک سے فرار کے بعد گزشتہ دو دنوں کے دوران شامی پاؤنڈ (ایس وائی پی) امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم از کم 20 فیصد تک مضبوط ہوا ہے،دمشق میں کرنسی ٹریڈرز نے ہفتے کے روز 12,500 اور 10,0000 کے درمیان ایکسچینج ریٹس کے بارے میں بتایا، جو کہ مارکیٹ میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کے ساتھ 15,000 کی سابقہ شرح سے 20فیصد اور 50فیصد زیادہ مضبوط ہے۔

    ٹریڈرز کے مطابق ہزاروں شامیوں کی واپسی ہوئی ہے جبکہ مارکیٹوں میں امریکی ڈالرز اور ترک کرنسی کے کھلے عام استعمال نے شامی کرنسی کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا،قبل ازیں روزمرہ کی تجارت کے لیے غیر ملکی کرنسیوں کا استعمال پہلے شامیوں کو جیل میں ڈال سکتا تھا اور بہت سے لوگ عوامی مقامات میں لفظ ’ڈالر‘ کا استعمال کرتے ہوئے ڈرتے تھے۔

  • موبائل چارجر نے ایک خاندان کے 7 افراد کی جان لے لی

    موبائل چارجر نے ایک خاندان کے 7 افراد کی جان لے لی

    الاحسا:سعودی عرب میں موبائل چارجر نے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی جان لے لی،یہ آگ گذشتہ پیر کو الاحساء گورنری کے شہر ہوفوف کے ایک گھر میں لگی تھی۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحسا کے ایک گھر کے ڈرائنگ روم میں لگنے والی خوفناک آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کے دھوئیں سے جاگ جانے والے بیٹے نے اپنے والدین کو گھر سے بمشکل بحفاظت نکالا اور پھر دیگر بہن بھائیوں کی مدد کے لیے اندر گیا اور واپس نہ آٰیا،تمام بچوں کے آگ میں جل کر مر جانے سے والدین ذہنی توازن کھو بیٹھے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    مقتولین چھ بہن بھائی ہیں، جن میں لیلیٰ حسین الجبران، ایمان حسین، لطیفہ حسین، احمد حسین، ردا حسین، عبد اللہ حسین اور ان کے بھتیجے حسین علی الجبران شامل ہیں مرنے والوں میں لطیفہ حسین بھی شامل ہے جس کا نکاح گزشتہ جمعہ کی رات ہوا تھا اور 3 بعد اس کی شادی تھی،جاں بحق افراد کی میتیں بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دی گئیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا آگ لگنے سے پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیا زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے پتا چلا کہ موبائل فون چارجنگ پر لگا تھا جو کسی وجہ سے پگھل گیا اور شارٹ سرکٹ ہوگیا –

    جاں بحق ہونے والوں کے چچا صادق الجبران نے بتایا کہ سب سے پہلے آگ ڈرائنگ روم کے صوفہ سیٹس پر لگی اور اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی دیگر کمروں میں بھی پھیل گئی، زہریلے دھوئیں کے باعث پڑوس کے گھروں کو بھی خالی کرالیا گیا

  • بھارتی فوج نے1971 جنگ کی تصویر  آرمی چیف ہاؤس سے اتار دی،سابق بھارتی فوجی افسران  نالاں

    بھارتی فوج نے1971 جنگ کی تصویر آرمی چیف ہاؤس سے اتار دی،سابق بھارتی فوجی افسران نالاں

    نئی دہلی: بھارتی فوج دھرم کی محافظ بن گئی، 1971 کی جنگ کی تصویر آرمی چیف ہاؤس سے اتار دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالے دے کر بتایا کہ آرمی چیف ہاؤس کے ہال میں ویزاں 1971 کی جنگ کی تصویر کی جگہ 28 مدراس رجمنٹ کے لیفٹیننٹ کرنل تھامس جیکب کی بنائی گئی پینٹنگ لگا دی گئی جس میں فوج کو ’دھرم‘ کے محافظ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، دھرم کے محافظ والی پینٹنگ میں ’برف سے ڈھکا پہاڑ، مشرق لداق کا عکس، فوجی ٹینک، فوجی اہلکار اور عقب میں بھگوان کی بگی کا عکس موجود ہے،اس میں جنگی طیارے بھی شامل ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تصویر میں بھارت کی تہذیب کی شاندار عکاسی موجود ہے جو ہمیشہ سچائی پر یقین رکھتا اور طاقت کا استعمال بوقت ضرورت کرتا ہے، اور بھارتی آرمی اپنے مفادات اور سرحدوں کا تحفظ بنانے کے لیے چوکس ہے’۔

    دوسری جانب بھارت فورسز کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے ایک شمالی فوج کے سابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے پوسٹ کیا کہ اب افسانہ، مذہب اور جاگیردارانہ نظام مستقبل میں فتح کو یقینی بنائے گا،’ہم مسلسل پستی میں ہیں، ہٹائی گئی تصویر میں مجھے اپنے کورس میٹ نظر آرہے ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق سقوط ڈھاکہ کی تاریخ 16 دسمبر سے قبل انڈیا کے بہت سے سابق فوجی افسران نئی دہلی میں آرمی چیف کے دفتر سے ایک تصویر ہٹانے پر نالاں ہیں یہ سنہ 1971 کی جنگ کی وہ تاریخی تصویر ہے جس میں پاکستانی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل امیر عبداللہ خان نیازی (اے کے نیازی) انڈین فوج کے سربراہ جنرل جگجیت اروڑا کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے دستاویزات پر دستخط کر رہے ہیں۔
    army
    تصویر بشکریہ بی بی سی
    انڈیا کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تاریخی پینٹنگ گذشتہ 40 برسوں سے زیادہ عرصے سے انڈین آرمی چیف کے لاؤنج میں آویزاں تھی جہاں بری فوج کے سربراہ صدر دفتر کا دورہ کرنے والے مہمانوں سے ملاقات کیا کرتے ہیں۔

    سن 1971 کی ہتھیار ڈالنے والی تصویر کی جگہ جو پینٹنگ لگائی گئی ہے اسے ‘کَرم شیتر- فیلڈ آف ڈیڈز’ یعنی ’میدان عمل‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ تصویر بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے،اکثر لوگ اس تبدیلی کا جواز جاننے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ بہت سے سابق فوجی اس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،انڈین بری فوج کی جانب سے یا وزارت دفاع کی جانب سے اس بابت اب تک کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے لیکن انڈین میڈیا میں اس خبر کو بڑے پیمانے پر شائع کیا گیا ہے-

    انڈین اخبار دی ہندو نے فوجی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ نئی پینٹنگ، ‘کرم شیتر – فیلڈ آف ڈیڈز’ کو 28 مدراس رجمنٹ کے لیفٹیننٹ کرنل تھامس جیکب نے بنایا ہے،اس میں فوج کو ’دھرم (مذہب) کے محافظ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو نہ صرف قوم کے محافظ کے طور پر لڑ رہی ہے بلکہ انصاف کو برقرار رکھنے اور ملکی اقدار کی حفاظت کے لیے بھی لڑ رہی ہے۔

    اخبار دی ٹیلیگراف انڈیا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ نئی پینٹنگ معروف رزمیہ ’مہابھارت‘ کی تعلیمات پر مبنی ہے۔

  • مشہور فیشن چین مینگو  کے بانی  کھائی میں گر کر ہلاک

    مشہور فیشن چین مینگو کے بانی کھائی میں گر کر ہلاک

    اسپین: یورپ کی مشہور فیشن چین مینگو (Mango) کے بانی ازاق اینڈک ہائیکنگ کے دوران کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق 71 سالہ ازاق اینڈک اسپین کی مشہور کپڑوں کی چین مینگو (Mango) کے بانی تھے جس کے یورپ سمیت دنیا بھر میں 2800 اسٹورز ہیں،ازاق اینڈک ہفتے کے روز بارسلونا میں ہائیکنگ کے دوران کھائی میں گر کر ہلاک ہوئے۔

    کمپنی کی جانب سے ازاق اینڈک کی ہلاکت کے حوالے سے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تاہم اسپینش میڈیا کا اس حوالے سے بتاناہے کہ ازاق اینڈک بارسلونا کے پہاڑی علاقے میں اپنے فیملی ممبران کے ہمراہ ہائیکنگ کے لیے گئے تھے۔

    اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سینشز نے ازاق اینڈک کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فیشن انڈسٹری کے لیے ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا،میڈیا سے دور رہنے والے ازاق اینڈک کا شمار اسپین کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا تھا اور امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق ازاک اور ان کی فیملی کے اثاثوں کی مالیت 4 اعشاریہ 5 ارب ڈالر بنتی ہے۔

  • غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری،دیرالبلح کے میئر سمیت مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری،دیرالبلح کے میئر سمیت مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری، مزید 70 نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، غزہ میں اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں، صیہونی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیرالبلح کے میئر سمیت مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید کردئیے۔

    2 روز قبل بھی اسرائیل نے غزہ کے علاقے نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کرتے ہوئے عورتوں اور بچوں سمیت 33 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جبکہ حملے میں 50 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے تھے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

    دوسری جانب لندن میں فلسطین کے بعد لبنان اور شام پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرہ اور پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاجی ریلی نکالی گئی،اس کے علاوہ مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بھی لگائے اور ساتھ ہی حکومت برطانیہ سے فوری جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • شامی باغیوں کے خلاف پابندیوں پر نظرثانی ان کی کارکردگی سے مشروط ہے،امریکا

    شامی باغیوں کے خلاف پابندیوں پر نظرثانی ان کی کارکردگی سے مشروط ہے،امریکا

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ شامی باغیوں کے خلاف پابندیوں پر نظرثانی ان کے رویے اور کارکردگی سے مشروط ہے۔

    باغی ٹی وی : اردن میں عرب رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب، مصر، عراق، لبنان، قطر، امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ شریک ہوئےاجلاس میں شام میں تمام عسکری کارروائیاں روکنے اور ہر طبقہ فکر پر مشتمل جامع حکومت کی تشکیل پر زوردیا گیا جبکہ مقبوضہ گولان کو شام کا اٹوٹ انگ قرار دیا گیا۔

    اس حوالے سے اردن میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل حماس کے خلاف ہدف حاصل کرچکا، اب یرغمالیوں کے لیے ڈیل کا لمحہ آگیا ہے۔

    شام کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہیئت تحریر الشام ملیشیا اور دیگر باغیوں سے رابطے میں ہیں، شامی باغیوں کے خلاف پابندیوں پر نظرثانی ان کے رویے اور کارکردگی سے مشروط ہے۔

    دوسری جانب ایرانی حمایت یافتی عسکری تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد گروپ اپنا سپلائی روٹ کھو چکا ہے،اسد کے دور میں، حزب اللہ نے شام کو ایران سے ہتھیار اور دیگر فوجی سازوسامان عراق اور شام کے راستے لبنان میں لانے کے لیے استعمال کیا لیکن 6 دسمبر کو، اسد مخالف جنگجوؤں نے عراق کے ساتھ سرحد پر قبضہ کر لیا اور اس راستے کو کاٹ دیا، اور دو دن بعد، باغیوں نے دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا۔

    نعیم قاسم نے ہفتے کو ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں اسد کا نام لیے بغیر کہا، ’حزب اللہ اس مرحلے پر شام کے ذریعے فوجی سپلائی کا راستہ کھو چکی ہے، لیکن یہ نقصان مزاحمت کے کام میں وقتی رکاوٹ ہے، ’نئی حکومت کے آنے کے بعد یہ راستہ بحال ہوسکتا ہے اور ہم دوسرے بھی راستے تلاش کر سکتے ہیں۔‘