Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • لندن میں وراثتی ٹیکس کے خلاف کسانوں کا احتجاج، ٹریکٹرز سے سڑکیں بلاک

    لندن میں وراثتی ٹیکس کے خلاف کسانوں کا احتجاج، ٹریکٹرز سے سڑکیں بلاک

    لندن: برطانیہ کے کسانوں نے وراثتی ٹیکس کے خلاف ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا، جس دوران سینٹرل لندن کی سڑکوں کو ٹریکٹرز کے ذریعے بلاک کر دیا۔ احتجاج کا مقصد نئے وراثتی ٹیکس قوانین کی مخالفت کرنا تھا، جنہیں کسانوں کے مطابق ان کی معیشت اور زرعی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

    کسانوں نے ٹریکٹرز کے ذریعے اپنی موجودگی کا اظہار کرتے ہوئے لندن کی مشہور سڑکوں پر ٹریفک جام کر دیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکس پالیسی کے تحت زمینوں کی وراثت کے معاملے میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کسانوں کے مطابق، اس ٹیکس کی وجہ سے وہ اپنی زمینیں بیچنے پر مجبور ہو رہے ہیں، جس سے نہ صرف ان کی ذاتی معیشت متاثر ہو رہی ہے بلکہ پورے زرعی شعبے اور خوراک کی فراہمی میں کمی آنے کا خطرہ ہے۔کسانوں نے اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ٹیکس پالیسی پر نظرثانی کریں اور اسے فوری طور پر واپس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "اگر یہی پالیسی رہی تو زرعی شعبہ تباہ ہو جائے گا اور ہمارے لیے زمینیں بچانا ناممکن ہو جائے گا۔”

    نئے وراثتی ٹیکس قوانین کے مطابق، 2026 سے 10 لاکھ پاؤنڈ یا اس سے زیادہ مالیت والے فارم پر 20 فیصد ٹیکس ادا کرنا ضروری ہوگا۔ حکومت کا موقف ہے کہ اس ٹیکس پالیسی پر کوئی یو ٹرن نہیں لیا جائے گا اور اسے کسانوں کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے کی ایک کوشش کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

    وراثتی ٹیکس کا یہ نیا نظام کسانوں کے لیے اضافی بوجھ بن رہا ہے، خاص طور پر وہ کسان جو بڑے فارم کی ملکیت رکھتے ہیں اور ان کی وراثت میں آنے والی زمینوں کا قیمتی ہونا اس ٹیکس کی زد میں آتا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکس کے باعث وہ نہ صرف اپنی زمینیں بیچنے پر مجبور ہیں بلکہ زرعی پیداوار کی کمی بھی ہو سکتی ہے، جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن جائے گا۔برطانوی حکومت نے اس ٹیکس کے نئے قوانین کو اس بات پر مبنی قرار دیا ہے کہ یہ قوانین بڑے زمین مالکان کو مالی طور پر بہتر پوزیشن میں لائیں گے اور ایک زیادہ منصفانہ نظام فراہم کریں گے۔ تاہم، کسانوں کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ ان کے کاروبار کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا اور ان کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

  • لاؤڈ اسپیکر کی آواز تیز ہونے کا الزام، بھارتی امام مسجد گرفتار

    لاؤڈ اسپیکر کی آواز تیز ہونے کا الزام، بھارتی امام مسجد گرفتار

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سنبھل میں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کی آواز تیز ہونے کا الزام لگا کر امام کو گرفتار کر لیا گیا۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چند روز قبل اے ایس پی شریش چندر اور سی او انوج چودھری نے تمام مذاہب کے رہنماؤں سے مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال جرم تصویر کیا جائے گا اور اس کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔اے ایس پی شریش چندر اور سی او انوج چودھری آج جمعے کے روز علاقے کے گشت پر تھے جہاں انہوں نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کی تیز آواز ہونے کا الزام لگا کر امام کو حراست میں لیا۔ پولیس نے لاؤڈ اسپیکر کی آواز تیز ہونے کو امن میں خلل قرار دیتے ہوئے امام کو گرفتار کیا اور 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔بعدازاں امام نے عدالت سے رجوع کیا جہاں ان کی ضمانت منظور کی گئی۔اے ایس پی شریش چندر اور سی او انوج چودھری آج جمعے کے روز علاقے کے گشت پر تھے جہاں انہوں نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کی تیز آواز ہونے کا الزام لگا کر امام کو حراست میں لیا۔

    بنگلہ دیشی سیاستدان نے بھارتی علاقے پر اپنا دعوی کر دیا

    سندھ میں 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

    صدر کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات غیر آئینی قرار

    بشار کا تحتہ الٹنےکے بعد روس نے شام کی گندم فراہمی روک دی

  • بنگلہ دیشی سیاستدان نے بھارتی علاقے  پر اپنا دعوی کر دیا

    بنگلہ دیشی سیاستدان نے بھارتی علاقے پر اپنا دعوی کر دیا

    بنگلہ دیشی سیاستدان روح کبیر نے بھارتی ریاست مغربی بنگلہ، بہار اور اڈیشہ کے بنگلہ دیش کا حصہ ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں انڈیا کے ری پبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ چٹاگانگ بھارت کا حصہ تھا۔بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری روح کبیر رضوی نے بھارتی ٹی وی کے اس دعویٰ پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال، بہار اور اڈیشہ بنگلہ دیش کا حصہ ہیں۔روح کبیر رضوی نے انڈین چینل کے دعوے پر خبردار کیا کہ بنگلہ دیش بھارتی بنگال، بہار اور اڈیشہ جیسے علاقوں پر بھی ملکیت کا دعویٰ کرے گا، جہاں کبھی مسلم نوابوں کی حکومت تھی۔انہوں نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ نیپال، بھوٹان، سری لنکا، مالدیپ اور پاکستان انڈیا کے نفرت انگیز اور بدنیتی پر مبنی رویے کی وجہ سے اس کے ساتھ نہیں ہیں اور اب بنگلہ دیش بھی آپ کے ساتھ نہیں ہے۔ یہ صرف اور صرف آپ کے تکبر اور استحصالی رویہ کی وجہ سے ہے جس کا آپ مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔دوسری جانب بنگلہ دیشی سیاستدان کے اس دعوے پر بھارتی مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بینر جی بھی کھل کر میدان میں آ گئیں اور اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دھمکی دے ڈالی کہ جب بیرونی طاقتیں انڈیا سرزمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کریں گی، تو انڈین لالی پاپ نہیں چوس رہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے اور بھارت میں روپوشی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور اس کا اظہار بیانات اور اقدامات سے ہو رہا ہے۔

    سندھ میں 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

    پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

    بجلی صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کا منصوبہ سامنے آ گیا

  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 207رنز کا ہدف

    پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 207رنز کا ہدف

    جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پروٹیز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔

    جنوبی افریقہ کے شہر سنچورین میں جاری میچ میں پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سفیان مقیم کی جگہ جہانداد خان آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔محمدرضوان کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ ان کے علاوہ ٹیم میں صائم ایوب، بابراعظم، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔اسی طرح حارث رؤف، جہانداد خان اور ابرار احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔تیسرا ٹی 20 میچ 14 دسمبر، پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا جب کہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔

    بشار کا تحتہ الٹنےکے بعد روس نے شام کی گندم فراہمی روک دی

    بجلی صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کا منصوبہ سامنے آ گیا

    سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

    سندھ حکومت ائیر ایمبولینس، مرٰیض سکھرسے کراچی منتقل

  • بشار کا تحتہ الٹنےکے بعد روس نے شام کی گندم فراہمی روک دی

    بشار کا تحتہ الٹنےکے بعد روس نے شام کی گندم فراہمی روک دی

    بشارالاسد کے ماسکو فرار ہونے کے بعد روس نے شام کو گندم کی سپلائی معطل کردی۔

    روسی اور شامی ذرائع نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شام کو روسی گندم کی سپلائی نئی حکومت کے بارے میں غیریقینی صورتحال اور ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے معطل کر دی گئی ہے۔شام کے لیے روسی گندم لے جانے والے دو جہاز اپنی منزلوں تک نہیں پہنچ سکے۔روس، دنیا کا سب سے بڑا گندم برآمد کرنے والا ملک اور بشار الاسد کا کٹر حامی تھا اور اس نے شام اور روس دونوں پر عائد مغربی پابندیوں کو ناکام بناتے ہوئے پیچیدہ مالیاتی اور لاجسٹک انتظامات کے ذریعے شام کو گندم فراہم کی تھی۔حکومت کے قریبی ایک روسی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ شام کو سپلائی معطل کر دی گئی ہے کیونکہ برآمد کنندگان اس بات پر غیر یقینی صورتحال سے پریشان ہیں کہ دمشق میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد شام کی جانب سے گندم کی درآمد کا انتظام کون کرے گا۔شپنگ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ ایک بحری جہاز، میخائل نیناشیف، شام کے ساحل پر لنگر انداز ہے، جب کہ دوسرا، الفا ہرمیس، کئی دنوں تک شام کے ساحل سے دور رہنے کے بعد مصری بندرگاہ اسکندریہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    بجلی صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کا منصوبہ سامنے آ گیا

    بجلی صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کا منصوبہ سامنے آ گیا

    کراچی فراہمی و نکاسی آب کیلئے 24 کروڑ ڈالر منظور

    محض شک کے بنا پرشوہر نے حاملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا

  • کرکٹ چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

    کرکٹ چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اگے گھٹنے ٹیک دیے اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کے فیوژن ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کر دی۔

    بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان معاہدے کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، جس کے میچز پاکستان اور دبئی میں منعقد کیے جائیں گے۔ 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک-بھارت میچ بھارت میں نہیں بلکہ سری لنکا میں منعقد ہوگا، پی سی بی کا بڑا مطالبہ پورا ہونے کے بعد چیمپینز ٹرافی کے شیڈول اعلان چند دنوں متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ بھارت 2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ پر ہائبرڈ ماڈل پر راضی نہیں، بھارت پاکستان کو اپنے ملک میں کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے اس لیے معاہدے پر دستخط کرنے سے کترا رہا تھا، تاہم پاکستان 3 سال تک ہائبرڈ ماڈل برقرار رکھنے کے مطالبے پر قائم رہا تھا۔انڈیا ٹو ڈے کے مطابق پی سی بی کو بھارت کے میچوں کی میزبانی کا موقع ضائع کرنے پر کوئی زر تلافی نہیں دیا جائے گا، تاہم اس کے بدلے میں پی سی بی کو 2027 کے بعد آئی سی سی وویمن ٹورنامنٹ کی میزبانی ملے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں بورڈز کا 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا ہے، جس کے تحت پاکستان، بھارت کے خلاف لیگ مرحلے کے میچز بھارت میں نہیں بلکہ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تینوں پارٹیاں آئی سی سی، بی سی سی آئی اور پی سی بی اس پیش رفت پر خوش ہیں۔یاد رہے کہ 11 دسمبر کو ڈان نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی 2025 میں بھارت کے ساتھ میچز پر ہائبرڈ ماڈل کے مؤقف کو برقرار رکھا تھا، دبئی میں چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا، پی سی بی کے اعلیٰ عہدے داران مذاکرات میں شریک رہے۔دوسری جانب بھارتی نشریاتی ادارے’ این ڈی ٹی وی’ نے دعویٰ کیا تھا کہ چیمپنئز ٹرافی نہ کھیلنے پر پاکستان کو مالی اور قانونی طور پر بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے، جس میں 8 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی، اس کے بعد فائنل ہوگا۔

    تنگوانی: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا احتجاجی مارچ

    بھارتی فرنچائز کا مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

    سندھ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا، شرجیل میمن

    کراچی سے دبئی جانے والے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

  • بھارتی فرنچائز کا مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

    بھارتی فرنچائز کا مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

    لنکا ٹی 10 لیگ کی فرنچائز کے بھارتی مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    خیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی اسپورٹس پولیس نے میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد لنکا ٹی 10 لیگ میں فرنچائز کے مالک بھارتی شہری پریم ٹھاکر کو گرفتار کیا ہے۔پریم ٹھاکر کو جمعرات کو کینڈی کے پالے کیلے اسٹیڈیم کے وسطی ضلع میں کھیلی جارہی لنکا ٹی 10 لیگ میں میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق لنکا ٹی 10 سپر لیگ میں ’گال مارولز‘ ٹیم کے مالک کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں آج کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔لنکا ٹی 10 لیگ گال مارولز ٹورنامنٹ کی چھ ٹیموں میں سے ایک ہے۔رپورٹ کے مطابق پریم ٹھاکر کی گرفتاری ویسٹ انڈیز کے ایک غیرملکی کھلاڑی کی شکایت کے بعد عمل میں آئی ہے جس نے میچ فکس کرنے کی ان کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔حکام اب اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جس سے افتتاحی لنکا ٹی 10 ٹورنامنٹ کی سالمیت کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

    سندھ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا، شرجیل میمن

    کراچی سے دبئی جانے والے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

  • انڈیگو کا کمال،پروازوں میں تاخیر،مسافر 24 گھنٹے تک بے حال

    انڈیگو کا کمال،پروازوں میں تاخیر،مسافر 24 گھنٹے تک بے حال

    استنبول کے ایئرپورٹ پر انڈیگو کی فلائٹس 6E 12 (استنبول سے دہلی) اور 6E 18 (استنبول سے ممبئی) میں 24 گھنٹوں سے زیادہ کی تاخیر کا سامنا کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    یہ فلائٹس بدھ کی رات روانہ ہونے والی تھیں، لیکن متعدد مرتبہ انہیں بغیر کسی مناسب اپ ڈیٹ کے ملتوی کر دیا گیا، جس کے باعث مسافر پریشانی کا شکار ہوگئے۔ جمعہ کی صبح تک، 39 گھنٹوں کی اس آزمائش کے بعد بھی انڈیگو نے پرواز کے روانگی کے اوقات کی تصدیق نہیں کی تھی۔پریشان حال مسافروں نے سوشل میڈیا پر اپنے تجربات شیئر کیے اور ایئرلائن کی جانب سے اس صورت حال کے انتظام میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا۔ شوبھم بنسال، ایک متاثرہ مسافر نے لنکڈ ان پر لکھا: "میں ان 400 مسافروں میں سے ایک ہوں جو گزشتہ 24 گھنٹوں سے استنبول میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انڈیگو سے کوئی جواب (یا) اپ ڈیٹس نہیں ملی۔ کیا یہ ایئرلائن چلانے کا طریقہ ہے؟”

    اسی طرح، انوشری بھنسالی نے واقعات کے افراتفری پر مبنی تسلسل کا ذکر کیا۔ "پرواز کو ایک گھنٹے کے لیے دو مرتبہ تاخیر کی گئی، پھر اسے منسوخ کر دیا گیا اور آخرکار 12 گھنٹے بعد دوبارہ شیڈول کیا گیا،” انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا۔ بھنسالی، جو بخار اور تھکاوٹ کا شکار تھیں، نے کہا کہ مسافروں کو رہائش، کھانے کے واؤچرز یا انڈیگو کے نمائندوں کی جانب سے کسی مدد کی پیشکش نہیں کی گئی۔

    ایک اور مسافر، روہن راجہ نے بتایا کہ سرد موسم میں لوگ مشکلات کا شکار ہو رہے تھے کیونکہ ایئرلائن کی طرف سے ان جگہوں تک پہنچنے کے لیے کوئی ٹرانسپورٹ کا انتظام نہیں کیا گیا، جہاں رہائش فراہم کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    مسافروں کو اطلاع دی گئی کہ انہیں استنبول ایئرپورٹ کے لاؤنج تک رسائی فراہم کی جائے گی، لیکن یہ تدبیر ناکافی ثابت ہوئی۔ "لاؤنج بہت چھوٹا تھا اور اتنے زیادہ مسافروں کو جگہ دینا ممکن نہیں تھا۔ ہم میں سے بہت سے افراد گھنٹوں تک کھڑے رہے، جبکہ مناسب سہولتیں بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ نہ تو متبادل پروازیں پیش کی گئیں، نہ ہی کوئی مناسب رابطہ کیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کے معاوضے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا،” ممبئی جانے والے مسافر پارشوا میہتا نے کہا۔میہتا نے انڈیگو کی "بنیادی کسٹمر سروس کی فاش ناکامی” کی مذمت کی اور تمام متاثرہ مسافروں کے لیے معافی اور مناسب معاوضے کا مطالبہ کیا۔

    انڈیگو نے اس خلل کے لیے معذرت پیش کی اور ایک بیان میں کہا، "ہم استنبول کے لیے انڈیگو کی پروازوں میں تاخیر سے آگاہ ہیں۔ ہم اپنے صارفین کی سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہیں، اور ہماری ٹیمیں تمام رابطہ پوائنٹس پر مسافروں کی مدد کے لیے دستیاب ہیں۔ انڈیگو اپنے صارفین کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہے۔”لیکن اس معذرت کے باوجود، ایئرلائن نے تاخیر کی وجوہات کی تفصیل فراہم نہیں کی اور نہ ہی کسی معاوضے کے منصوبوں کا اعلان کیا، جس کی وجہ سے مسافر ناراض ہیں۔

    یہ واقعہ انڈیگو کی حالیہ شمولیت کے پس منظر میں آیا ہے، جب اسے 2024 کی ایئرہیلپ اسکور رپورٹ میں دنیا کی بدترین ایئرلائنز میں شامل کیا گیا۔ اس رپورٹ میں انڈیگو کو 109 ایئرلائنز میں سے 103 واں نمبر دیا گیا، جس کی وجہ کسٹمر کی تسلی بخش سروس اور پروازوں کی معطلی کے دعووں کی ناقص بنیاد پر توجہ دی گئی۔

    عالمی درجہ بندی،بھارتی انڈیگو بدترین ایئر لائنز میں شامل

    بھارتی ایئر لائن انڈیگو کو ایندھن اور دیکھ بھال کے اخراجات کی وجہ سے نقصان

    انڈیگو ایئر لائن کا کمال،اے سی بند،مسافر پھٹ پڑے

    دہلی سے وارنسی جانے والی ’انڈیگو‘ کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘

    کولکتہ ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا اور انڈیگو کے طیارے ٹکرا گئے

    بھارت،ایئر لائن کو دھمکیوں کے بعد 10 ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

  • دہلی،شامی سفارتخانے پر باغیوں کا پرچم لہرا دیا گیا

    دہلی،شامی سفارتخانے پر باغیوں کا پرچم لہرا دیا گیا

    شام میں جاری بغاوت کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے، دہلی میں واقع شام کے سفارتخانے نے اپنا پرانا قومی پرچم اتار کر باغیوں کا جھنڈا لہرا دیا ہے۔ اس اقدام کو ایک اہم سفارتی پیغام سمجھا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان میں موجود شام کے سفارتکاروں نے باغیوں کی حکومت کو تسلیم کر لیا ہے۔

    شام کے نئے جھنڈے میں سبز، سفید، سیاہ اور سرخ رنگ شامل ہیں، جو نہ صرف امید، آزادی، امن، جدوجہد اور انقلاب کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ اس پر موجود تین سرخ ستارے شام کی انقلابی تحریک کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔ یہ جھنڈا اس بات کی علامت ہے کہ شام میں جاری سیاسی تبدیلی اور باغیوں کی حکومت کی تسلیمیت میں اہم پیش رفت ہو چکی ہے۔پرانے قومی پرچم میں دو سبز ستارے تھے جو شام اور مصر کے ماضی کے اتحاد کی علامت تھے۔ تاہم، اب جو نیا جھنڈا اپنایا گیا ہے، وہ شام کی انقلابی تحریک اور اس کے نئے سیاسی رخ کو ظاہر کرتا ہے۔

    شام کے مختلف شہروں میں بھی باغیوں کی حکومت کی جانب سے نئے پرچم کو اپنانا شروع کر دیا گیا ہے۔ حمص، ادلب، حلب، حمہ، درعا اور دمشق جیسے اہم شہروں میں باغیوں نے اپنے نئے جھنڈے لہرا دئیے ہیں۔ ان میں سب سے بڑی تبدیلی دارالحکومت دمشق میں آئی ہے، جہاں باغیوں نے 11 دن کی سخت لڑائی کے بعد قبضہ مکمل کیا، جس کے بعد شام کے صدر بشار الاسد ملک چھوڑ کر روس میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔

    شام میں اس سیاسی تبدیلی کو عالمی سطح پر مختلف ردعمل کا سامنا ہے۔ برلن، استنبول اور ایتھنز جیسے شہروں میں باغیوں کے حامیوں نے نئے جھنڈے کو لہرا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ عالمی سطح پر یہ سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں کہ مختلف ممالک، خاص طور پر ہندوستان جیسے بڑے ممالک، اب اس سیاسی تبدیلی کے بعد شام کی حکومت کے ساتھ اپنے سفارتی اور اقتصادی تعلقات کیسے ترتیب دیں گے۔ہندوستان کے لیے یہ نیا سیاسی منظرنامہ ایک چیلنج بن چکا ہے۔ ہندوستان نے ہمیشہ بشار الاسد کی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے ہیں اور اس کے ساتھ اقتصادی اور سفارتی تعلقات استوار کیے ہیں۔ تاہم، اب جب کہ باغیوں کی حکومت نے نئے جھنڈے کو اپنانا شروع کر دیا ہے، ہندوستان کے لیے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا وہ اس نئی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے گا یا پھر اس کی پالیسی میں تبدیلی لائے گا۔

    شام میں پھنسے 318 پاکستانی واپس پہنچ گئے،احسن اقبال نے کیا استقبال

    پاکستان کوشام میں اسرائیلی جارحیت پرشدید تشویش ہے.ترجمان دفترخارجہ

  • بھارت کے مرکزی بینک کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    بھارت کے مرکزی بینک کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    بھارت کے مرکزی بینک کو روسی زبان میں بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے،

    دھمکی جمعرات کی شام ایک ای میل کے ذریعے آئی، جس میں مرکزی بینک کو بم سے اڑانے کی بات کی گئی۔ ممبئی پولیس اسٹیشن میں فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس دھمکی کے بعد بھارتی حکام نے بینک کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے اور ای میل کا تجزیہ کر کے اس کے اصل محرکات تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پر پیش آیا ہے جب بھارت میں دھمکیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اور اسکولوں کو بھی اس نوعیت کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

    بھارتی حکام نے 9 دسمبر کو 44 اسکولوں کو موصول ہونے والی گمنام دھمکی آمیز ای میلز کو جھوٹا قرار دیا تھا۔ اس کے باوجود پولیس اور متعلقہ ادارے مسلسل اسکولوں کی تلاشی لے رہے ہیں اور دھمکیاں دینے والوں کو پکڑنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔

    دھمکیوں کی اس بڑھتی ہوئی لہر نے بھارتی حکام کو پریشان کر دیا ہے، کیونکہ یہ واقعات عام لوگوں کی حفاظت اور عوامی سکونت پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ بھارتی پولیس نے ان دھمکیوں کے پیچھے ممکنہ دہشت گرد گروپوں یا دیگر دشمن عناصر کا ہاتھ ہونے کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، ای میل کے ذریعے ملنے والی دھمکیوں کا سراغ لگانے کے لیے سائبر کرائم ماہرین کو بھی تحقیقات میں شامل کر لیا گیا ہے۔حالات کے پیش نظر بھارت کی سیکیورٹی فورسز اور پولیس حکام مسلسل دھمکیوں کے پیچھے چھپے افراد یا گروپوں کو تلاش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاکہ عوامی مقامات اور اسکولوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

    دھمکیوں کے بڑھتے ہوئے سلسلے نے بھارت میں ایک نئی نوعیت کی بے چینی اور خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔ عوامی سطح پر لوگوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں، اور اسکولوں کے انتظامیہ اور والدین کے لیے یہ وقت بہت زیادہ تشویش کا باعث بن چکا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھمکیاں کسی بڑی دہشت گردی کی سازش کا حصہ ہو سکتی ہیں، تاہم وہ ابھی تک اس بات کا تعین کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے کہ ان دھمکیوں کے پیچھے کون ہے۔

    دہلی میں 40 سے زائد سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    مودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی،ادارے متحرک

    بندے لاؤ ورنہ گھر جاؤ، بشریٰ بی بی کی گنڈاپور کو دھمکی

    بم کی دھمکیوں کے بعد ایئر انڈیا کی پرواز سے ملی بارودی گولی