Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی صدر کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت

    ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی صدر کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت

    امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو اپنی حلف برداری تقریب میں مدعو کیا ہے جو 20 جنوری کو منعقد ہو گی۔

    سی بی ایس نیوز نے اس خبر کی تصدیق ذرائع کے حوالے سے کی ہے۔ ٹرمپ نے نومبر کی شروعات میں چینی صدر کو دعوت دی تھی، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ شی جن پنگ نے دعوت قبول کی ہے یا نہیں۔ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ "شی جن پنگ کے ساتھ میرا بہت اچھا تال میل ہے اور اس ہفتے ہی ہم دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے”۔ ٹرمپ نے اپنی ٹیم میں چین کے حامی افراد کو اہم عہدوں پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں سینیٹر مارکو روبیو شامل ہیں، جنہیں وزیر خارجہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
    ٹرمپ نے اس موقع پر چین کے حوالے سے اپنی پالیسی کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چین نے فینٹینائل (ایک نشہ آور منشیات) کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مزید اقدامات نہ کیے تو وہ چینی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کریں گے۔ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر 60 فیصد سے زیادہ ٹیرف لگانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

    نومبر کے آخر میں چین کی سرکاری میڈیا نے ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ فینٹینائل کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے چینی اشیاء پر اضافی ٹیرف لگانے کی کوشش سے دونوں بڑی معیشتوں کے درمیان تباہ کن تجارتی جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے۔

    امریکہ میں چین کے سفیر جھی فینگ نے واشنگٹن میں یو ایس-چین بزنس کونسل کی تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ کا ایک خط پڑھا، جس میں شی نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ بات چیت اور تعاون کے لیے تیار ہے۔ چین کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے سپلائی چین کو علیحدہ کرنے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہیے۔ اس کے جواب میں، بیجنگ میں امریکی سفیر نکولس برنس نے ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو خطاب میں کہا کہ چین نے کئی مرتبہ چین امریکہ تعلقات کو نرم بنانے کی کوشش کی ہے، لیکن اس کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات میں چیلنجز اور مسابقتی صورتحال برقرار ہے۔

    ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستانی ٹیم کے ساتھ سفر اختتام پذیر

    اسرائیل کے شامی فوجی اہداف پر 48 گھنٹوں میں 480 حملے

    سپریم کورٹ سے عادل بازئی کو بڑا ریلیف مل گیا

  • اسرائیل کے شامی فوجی اہداف  پر 48 گھنٹوں میں 480 حملے

    اسرائیل کے شامی فوجی اہداف پر 48 گھنٹوں میں 480 حملے

    اسرائیل کی جانب سے شام پر حملوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس میں شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں شام میں مختلف اسٹریٹیجک فوجی مقامات پر 480 فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی اہم فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شام میں اپنی فضائی کارروائیوں کو مزید تیز کرتے ہوئے شامی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں اسرائیل نے خاص طور پر اسٹریٹیجک فوجی مقامات کو نشانہ بنایا، جس میں زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے مشرق میں واقع بفر زون میں فوجی کارروائیاں شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اس بفر زون میں اپنے فوجی بھیج کر شام کے 70 سے 80 فیصد اسٹریٹیجک فوجی اثاثوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    اسرائیل نے شام کے ساحلی شہر البیضا اور لطاکیہ بندرگاہ پر بھی حملے کیے ہیں، جہاں 15 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اسرائیلی فوج نے دمشق اور دیگر اہم شہروں میں ہتھیاروں کی تیاری کے مقامات کو بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جس سے شام کی عسکری صلاحیتوں پر مزید ضرب لگائی گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو غزہ سے لے کر شمالی شام تک ایک "گریٹر اسرائیل” منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔ اسرائیل کی موجودہ کارروائیاں اس بات کا اشارہ دیتی ہیں کہ وہ اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور شام میں ایران کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

    دوسری جانب روس نے اسرائیلی حملوں کو شام-اسرائیل امن معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے شام کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور یہ کہ ان حملوں کی شدت سے شام کے ساتھ موجود امن معاہدوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔روسی حکومت نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کی اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کرے اور شام میں جاری جنگ کی شدت کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔پاکستان سمیت دیگر عرب ممالک نے بھی اسرائیل کی اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ عالمی سطح پر اس حملے کی مذمت کی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل اپنے جارحانہ رویے کو فوری طور پر روکنے اور علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرے۔

    اسرائیل کے شدید حملوں میں شام کی اہم دفاعی تنصیبات مکمل تباہ

    شام میں جو ہوا وہ امریکہ و اسرائیل کا منصوبہ تھا،ایرانی سپریم لیڈر

    اسرائیلی بکتر بند گاڑیاں شام کے بفر زون میں دیکھی گئیں

    بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا کریڈٹ اسرائیل نے لے لیا

  • ہم خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہیں،سعودی ولی عہد

    ہم خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہیں،سعودی ولی عہد

    سعودی عرب کو 2034 میں فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس اہم موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم خواب نہیں دیکھ رہے، ہم ایک حقیقت کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو سچ ہو گی۔” ان کے اس بیان سے سعودی عرب کی عزم و ارادے کی عکاسی ہوتی ہے کہ ملک نہ صرف عالمی سطح پر فٹ بال کے کھیل کو فروغ دے گا، بلکہ اس کے ذریعے محبت، امن اور رواداری کے پیغامات کو بھی دنیا بھر میں پھیلائے گا۔

    شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا مقصد عالمی سطح پر فٹ بال کی مقبولیت کو بڑھانا ہے، اور اس کے ذریعے نوجوانوں میں کھیلوں کی روح کو بیدار کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں یقین ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2034 سعودی عرب کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گا، جو نہ صرف ہمارے ملک کی ترقی کی علامت ہو گا بلکہ عالمی سطح پر امن، رواداری اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کا بھی ایک وسیلہ بنے گا۔”

    سعودی ولی عہد نے عالمی فٹ بال کمیونٹی سے بھی تعلقات کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ سعودی عرب دنیا کے تمام فٹ بال کے شائقین کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہماری کوشش ہو گی کہ ہم عالمی فٹ بال کی دنیا کو ایک نیا تجربہ فراہم کریں، جہاں محبت، احترام اور ثقافت کی قدر کی جائے۔” سعودی عرب کی میزبانی کی تیاریوں کے حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ ملک میں جدید اسٹیڈیمز، بہترین انفراسٹرکچر اور عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    سعودی عرب کو 2034ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی فیفا کی کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔ اس فیصلے کے بعد سعودی عرب قطر کے بعد فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا مسلمان ملک بن گیا ہے۔ سعودی عرب کی اس میزبانی کو عالمی سطح پر ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ یہ عرب اور اسلامی دنیا کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔

    سعودی عرب کی فٹ بال ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی نے عالمی سطح پر اس کی اہمیت اور اثر و رسوخ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں ملک نے اپنے آپ کو عالمی کھیلوں کے نقشے پر ایک اہم کھلاڑی کے طور پر قائم کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سعودی عرب میں کھیلوں کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری اور ترقی کی توقع کی جا رہی ہے۔

    سعودی ولی عہد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب کھیلوں کے شعبے میں اپنی حکمت عملی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت کھیلوں، تفریح، اور ثقافت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے تاکہ نہ صرف عالمی سطح پر سعودی عرب کی ساکھ مضبوط ہو بلکہ ملک میں نوجوانوں کو ایک نیا رخ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جا سکیں۔

    ہوٹل میں غیر اخلاقی سرگرمیاں،خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

    نواز ، زرداری،گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس سپیشل جج سنٹرل کو بھیج دیا گیا

    غیر متعلقہ شخص کو ڈسپلن کے نیچے لانا آرٹیکل 8 کی خلاف ورزی نہیں؟جسٹس مندوخیل

  • یو اے ای کا  ایک نیا ٹیکس لاگو کرنے کا اعلان

    یو اے ای کا ایک نیا ٹیکس لاگو کرنے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات نے ان ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ایک نیا ٹیکس لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے جو امارات میں کام کر رہی ہیں۔ اس نئے نظام کے تحت بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو اپنے منافع پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی:خلیج ٹائمز کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اعلان کیا کہ ڈومیسٹک منیم ٹاپ اپ ٹیکس کا نفاذ مالی سالوں کے لیے یکم جنوری 2025 سے شروع ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد ایک منصفانہ اور شفاف ٹیکس نظام قائم کرنا ہے جو عالمی معیار سے ہم آہنگ ہو یہ ٹیکس ان ملٹی نیشنل کمپنیوں پر لاگو ہوگا جن کی مجموعی عالمی آمدنی پچھلے چار مالی سالوں میں سے کم از کم دو سالوں میں تین ارب درہم یا اس سے زیادہ ہو،اس قانون سازی کی مزید تفصیلات وزارتِ خزانہ کی جانب سے جلد جاری کی جائیں گی۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات اپنے کاروبار دوست ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور یہ اقدام ملک کے قومی سٹریٹجک مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

  • اسرائیل کے شدید حملوں میں شام کی  اہم  دفاعی تنصیبات مکمل تباہ

    اسرائیل کے شدید حملوں میں شام کی اہم دفاعی تنصیبات مکمل تباہ

    دمشق: اسرائیل کے شدید حملوں میں شام کے اہم اوراسٹریٹیجک دفاعی تنصیبات مکمل تباہ ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق شام کےخلاف اسرائیلی دہشت گردی انتہا کوپہنچ گئی، غاصب صیہونی افواج نے گذشتہ دو دنوں کے دوران شام کے تقریباً تمام فوجی اور حساس مراکز پر حملے کئے ان حملوں کا مقصد شام کی فوجی اور اسٹریٹجک صلاحیت کو ختم کرنا تھا جن میں فضائی اڈے، فوجی تحقیقاتی مراکز، بحری تنصیبات اور اسلحے کے ذخائر شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق صہیونی طیاروں نے 2روزمیں480سے زائد حملے کئے ، شام کے بری ، حملوں میں بحری اور فضائی اڈے مکمل تباہ ہوگئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام کی نئی حکومت کو دھمکی دی کہ ایران کو تنظیم نو کی اجازت دی تو طاقتور ردعمل دیں گے۔

    عرب میڈیا کے مطابق شام کے سترفیصد حصے پر مسلح باغی گروپ قابض ہوچکے ہیں صرف بیس فیصد علاقہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے زیراثرہے الاذقیہ اور طرطوس میں ابھی تک روسی فوجی اڈے قائم ہیں، نگران وزیراعظم محمد البشیر نے بیرون ملک موجود شامی شہریوں سے وطن واپسی کی اپیل کردی ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مطالبہ کیا نئی حکومت کوکیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنا چاہیے، شام میں جہاں بھی کیمیائی ہتھیار ملیں، شام کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا خاتمہ کرے اور ان علاقوں کو کنٹرول میں لے جہاں کیمیائی ہتھیار موجود ہیں۔’

    اس سے پہلے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ شام کی اگلی حکومت شام کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے اور ہمسایوں کے لیے خطرہ نہ بننے دے۔ نیز یہ بھی یقینی بنائے کہ کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیار کا جہاں کہیں بھی ذخیرہ ہو اسے تباہ کرے۔

    واضح رہے ‘ھیتہ التحریر الشام’ کی مسلح فورسز نے اتوار کے روز بشار الاسد کا تختہ الٹتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور اس کے بعد محمد البشیر کے زیر قیادت ایک نئی عبوری حکومت کے قیام کا منگل کے روز اعلان کیا ہے۔

  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک اور انسٹا گرام   سروسز متاثر

    پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک اور انسٹا گرام سروسز متاثر

    پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو میٹا کی سوشل میڈیا سروسز واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹا گرام تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی :یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ میٹا کی سروسز کس وجہ سے متاثر ہوئی ہیں مگر ایکس پر کچھ افراد کی جانب سے اس حوالے سے شکایت کی گئی ہےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا ہےکہ فیس بک اور انسٹا گرام سمیت واٹس ایپ سے میسجز نہیں جارہے اور اس کے علاوہ آڈیو اور ویڈیو کالنک سروسز بھی معطل ہیں۔

    اس کے علاوہ صارفین نے میٹا کے سوشل میڈیا نیٹ ورک تھریڈز کی سروس بھی معطل ہونے کی شکایت کی ہے،میٹا کی سروسز متاثر ہونے کے بعد ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا صارفین نے ایکس کا رخ کرلیا اور ایکس پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔

  • سعودی عرب پہلی بار فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا،

    سعودی عرب پہلی بار فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا،

    فیفا نے فٹبال ورلڈکپ 2030 اور 2034 کے میزبان ممالک کے ناموں کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی: فیفا کی تاریخ میں پہلی بار چھ ممالک ورلڈکپ 2030 کی میزبانی کریں گے فیفا ورلڈکپ 2034 میزبانی سعودی عرب کو سونپ دی گئئی فیفا ورلڈکپ 2030 کے میزبان ممالک میں ارجینٹینا، یوراگوئے، پیراگوئے، اسپین، پرتگال اور مراکش شامل ہیں-

    فیفا ورلڈکپ کے آرگنائزنگ ممالک میں صرف اسپین، پرتگال اور مراکش شامل ہوں گےفیفا ورلڈکپ کے 100 سال مکمل ہونے پر ارجینٹینا، یوراگوئے، پیراگوئے پہلے تین میچوں کی میزبانی کریں گےفیفا ورلڈکپ 1930 کی میزبانی بھی ارجینٹینا، یوراگوئے، پیراگوئے نے کی تھی فیفا ورلڈکپ 2030 کے پہلے تین میچوں کے علاوہ دیگر تمام میچوں کی میزبانی اسپین، پرتگال اور مراکش کریں گے-

    سعودی عرب پہلی بار فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا،سعودی عرب فیفا ورلڈکپ 2034 کیلئے 15 اسٹیڈیم تیار اور اپ گریڈ کرے گا
    فیفا ورلڈکپ 2034 کیلئے تیار ہونے والے 15 اسٹیڈیمز میں سے گیارہ نئے اسٹیڈیم تیار کیے جائیں گےفیفا ورلڈکپ 2030 اور 2034 کے میزبان ممالک کا اعلان فیفا کانگرس میں کیا گیا ہے-

  • پُوجا کے بعد کالی دیوی کے درشن نا دینے پربھکت نے خود کشی کرلی

    پُوجا کے بعد کالی دیوی کے درشن نا دینے پربھکت نے خود کشی کرلی

    بھارت کے شہر بنارس میں ایک پرم بھکت نے مہا کالی کی پُوجا کی اور جب دیوی نے درشن نہیں دیئے تو اُس نے مایوس ہوکر خود کشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق امِت شرما نے بنارس کے گائے گھاٹ پٹھان گلی میں واقع رہائش گاہ میں پوجا کا اہتمام کیا24 گھنٹے کی پوجا کے بعد جب دیوی نے حاضر ہوکر درشن نہیں دیئے تو اُس نے گلے پر چُھری پھیر لی، چُھری پھیرنے کے بعد جب وہ شدید تکلیف سے چیخا تو گھر والوں نے اُسے اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس اسسٹنٹ کمشنر ایشان سونی نے بتایا کہ 45 سالہ پُجاری خصوصی پُوجا میں مشغول تھا جو چوبیس گھنٹے جاری رہنی تھی،اتوار کی شام پُوجا ختم ہونے پر جب دیوی نمودار نہ ہوئی تو امِت شرما نے شدید خِفت اور مایوسی کے عالم میں دُنیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا امِت شرما کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے اُس کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اُس نے لوگوں سے کہا تھا کہ جب اُس کی پُوجا ختم ہوگی تب دیوی نمودار ہوگی، درشن دے گی، پُوجا کے دوران وہ زور سے چِلاتا رہا ماں کالی، درشن دے، امِت شرما سات سال سے بنارس میں مقیم تھا اور کاشی وشو ناتھ مندر میں باقاعدگی سے پُوجا کیا کرتھا۔

  • آج رات 6 خلائی چٹانیں زمین سے قدرے کم فاصلے سے گزریں گی

    آج رات 6 خلائی چٹانیں زمین سے قدرے کم فاصلے سے گزریں گی

    آج رات کم از کم 6 خلائی چٹانیں زمین سے قدرے کم فاصلے سے گزریں گی۔

    باغی ٹی وی : خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے سینٹر فار نیئر ارتھ آبجیکٹس اسٹڈیز کے مطابق ان میں سب سے بڑی خلائی چٹان کا نام 2007 EB23 ہے جو زمین سے کم و بیش ساڑھے چار لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گی دنیا بھر کی رصد گاہوں نے اِن خلائی چٹانوں پر نظر رکھی ہوئی ہے اگر اِن میں کوئی بھی بھٹکتی ہوئی زمین کی طرف آئی تو اُسے راستے ہی میں تباہ کردیا جائے گا۔

    ماہرین انتہائی طاقتور دور بینوں سے لیس ہوکر اِن خلائی چٹانوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ اِن کا بھرپور جائزہ لینے کا یہ سنہرا موقع ہے، اِن خلائی چٹانوں کا حجم 4.7 سے 48 میٹر تک ہے۔ 2024 XL11 نامی خلائی چٹان کم و بیش 10 میٹر کی ہے جو زمین سے 18 لاکھ کلو میٹر کے فاصلے سے گزرے گی۔

    ایک اور خلائی 2024 XZ11 تقریباً 17 سے 38 میٹر تک کے حجم کی ہے اور زمین سے 47 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گی، کم و بیش 21 تا 48 میٹر حجم کی خلائی چٹان 2018 XU3 کم و بیش 64 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گی، ماہرینِ فلکیات زمین کے تحفظ یقینی بنانے کی خاطر خلائی چٹانوں کی مستقل نگرانی کرتے رہتے ہیں، کسی بڑی خلائی چٹان کے زمین سے ٹکرانے کی صورت میں غیر معمولی تباہی ہوسکتی ہے۔

    ماہرین بتاتے ہیں کہ ہزاروں سال قبل زمین سے کئی خلائی چٹانیں ٹکراچکی ہیں ایک بڑی خلائی چٹان روس کے علاقے سائبیریا سے بھی آ ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں بہت بڑے پیمانے پر تباہی واقع ہوئی تھی بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا بھر سے ڈائنوسارز کا خاتمہ بھی زمین سے ایک بڑی خلائی چٹان کے ٹکرانے ہی سے ممکن ہوا تھا۔

  • مریم نوازکی  چینی سولر کمپنی کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش

    مریم نوازکی چینی سولر کمپنی کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش

    بیجنگ: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شنگھائی میں جِنکو سولر کمپنی کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم کو جنکو کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی اور معیاری سولر مصنوعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی چین اور پنجاب کے درمیان سولر ٹیکنالوجی کی منتقلی اور معلومات کے تبادلے پر زور دیا گیا-

    وزیر اعلیٰ مریم نوازنے جنکو سولر کمپنی کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیش کش کی،وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لئے ورکنگ کرے گی ،وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی –

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں قابلِ تجدید اور سستی سولر انرجی کے منصوبے کے عزم کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جنکو کمپنی کو سولر ٹیکنالوجی کے فروغ کی کوششوں کو سراہا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جِنکو سولر کو پنجاب میں گرین انرجی منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دی-

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کے لئے سولر پینل میگا پراجیکٹ شروع ہوچکا ہے توانائی کی طلب اور ماحولیاتی مسائل کے پیشِ نظر پنجاب کے لئے سولر انرجی اہم ضرورت ہےپاکستان، خصوصاً پنجاب میں شمسی توانائی کی پیداوار کے بہترین مواقع موجود ہیں سولر توانائی استعمال میں لا کر روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں گے-

    مریم نواز نے کہا کہ سولر انرجی سے بجلی کے اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی کم کر سکتے ہیں حکومت پنجاب عوام کو سستی اور پائیدار توانائی فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہےعوامی اداروں، رہائشی علاقوں اور دیہی کمیونٹیز کو سولر انرجی فراہم کریں گے، پنجاب کو قابلِ تجدید توانائی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔